Baaghi TV

Category: شوبز

  • 17 سالہ امریکی یوٹیوب اسٹار ایتھن پیٹرز انتقال کر گئے

    17 سالہ امریکی یوٹیوب اسٹار ایتھن پیٹرز انتقال کر گئے

    ’ایتھن آئی سپریم‘ کے نام سے مشہور 17 سالہ امریکی یوٹیوب اسٹار ایتھن پیٹرز انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق یو ٹیوبر کے انتقال کی تصدیق ان کے والد نے فاکس نیوز پر کی جبکہ نوجوان کی موت کی وجہ منشیات کا زیادہ استعمال بتایا جارہا ہے۔

    یوٹیوب اسٹار ایتھن پیٹرز کے والد نے بتایاکہ اُن کا بیٹا صبح 11 بجے کے قریب اپنے بیڈ روم میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔

    دوسی جانب ایتھن پیٹرز کی قریبی دوست آوا لوئس نے اپنے بہترین دوست کے یوں اچانک دنیا سے رخصت ہونےکی افسوسناک خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی۔
    https://www.instagram.com/p/CE0SRZLH2IZ/?igshid=1drp3xxwd420h
    ایتھن کے ہمراہ ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آوا لوئس نے بتایا کہ پوری دنیا میں ایتھن اُن کے واحد قریبی دوست تھے، ایتھن کی موت کی خبر سُن کر اپنے جذبات کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

    آوا نے کہا کہ وہ ایک بہت اچھا انسان تھا اس نے مجھے بہت سارے بااثر افراد سے متعارف کرایا اس نے ہمیشہ میرے کیرئیر کو آگے بڑھانے میں میری مدد کی وہ مجھے اچھی کارکردگی سے دیکھنا چاہتا تھا۔ انہوں نے ہمیشہ کہا کہ اگر میں جیت رہی ہوں تو وہ جیت رہا ہے-میں اپنی ساری کامیابی کا سہرا ایتھن پیٹرز کو دیتی ہوں۔

    آوا لوئس نے بتایا کہ ایک سال قبل کم عمری میں ہی ایتھن نے آن لائن شہرت کے دباؤ کے پیش نظر منشیات کا استعمال شروع کیا تھا، ایتھن نشے کی لت میں بری طرح مبتلا تھا۔

    انہوں نے لکھا کہ میں ایتھن کی موت کی وجہ کو اس لیے سب کے سامنے لا رہی ہوں اور کھل کر بحث کررہی ہوں تاکہ کل کو کسی اور نوجوان کی موت کی وجہ منشیات کا استعمال نہ ہو

    انہوں نے کہا کہ وہ بہت روشن اور بہت ہوشیار تھا، اسے ابھی زندہ رہنا تھا ایتھن نے مجھے کئی بار بچایا کاش میں بھی اسے بچا سکتی-

    ایتھن کے اس وقت یوتیوب پر ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد سبسکرائیبر جبکہ انسٹاگرام پر 5لاکھ 40 ہزار سے زائد چاہنے والے موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل معروف یوٹیوب چینل کیم اینڈ فیم کے بانی 19سالہ امریکی یوٹیوب اسٹار لینڈن کلیفورڈ دماغ میں چوٹ لگنے کے ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال کرگئے۔

    معروف یوٹیوب چینل کیم اینڈ فیم کے بانی 19سالہ لینڈن کلیفور انتقال کر گئے

  • سوشل میڈیا وائرل ٹرینڈ رسوڑے میں کون تھا؟ پر ہانیہ عامر کی دلچسپ ویڈیو کے چرچے

    سوشل میڈیا وائرل ٹرینڈ رسوڑے میں کون تھا؟ پر ہانیہ عامر کی دلچسپ ویڈیو کے چرچے

    پاکستان شوبز انڈستری کی نوجوان معروف اور چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پرآج کل کے سب سے وائرل ٹرینڈ رسوڑے میں کون تھا ؟ پر بنائی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

    باغی ٹی وی :پچھلے کچھ چند دنوں سے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ہر طرف ‘رسوڑے میں کون تھا؟ کی دھوم ہے اور لوگ اس ڈائلاگ پرمیمز بناتے ہوئے مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں –

    باغی ٹی وی : رسوڑے (کچن) میں کون تھا ایک بھارتی ٹی وی چینل سٹار پلس کے ڈرامے ساتھ نبھانا ساتھیا کا ڈائیلاگ ہے اور وائرل ہونے والی ویڈیو میں کوکیلا بین (روپل پٹیل) اپنی بہو گوپی (گیا مانیک) اور راشی (رچا ہسبنیس) کو چولہے پر چنے ڈالے بغیر خالی ککر چلانے پر ڈانٹ رہی ہوتی ہیں اور پوچھتی ہیں کہ رسوڑے میں کون تھا؟

    یہ سوپ سیریل 10 برس قبل شروع ہوا تھا اور 7 برس تک چلا تاہم اس کا یہ ویڈیو کلپ اس وقت وائرل ہوا جب بھارت کے ایک مقامی میوزک پروڈیوسر یش راج مکھاٹے نے اسی ویڈیو کلپ کا ریپ ورژن بنایا جو دیکھتے ہی وائرل ہوگیا اور انٹر نیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا صارفین نے اس پر مختلف میمز اور ویڈیوز بنائیں-
    https://www.instagram.com/p/CEHeALNJMjm/
    یہاں تک کہ سوشل میڈیا سائٹس پر صرف ایک ہی سوال زیر گردش ہے کہ رسوڑے میں کون تھا؟ اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی اس ڈائیلاگ پر دوستوں کے ساتھ مل کر ویڈیو شئیر کی جس نے داکارہ ا کے مداحوں کو خوب محفوظ کیا-

    ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آج کل کے سب سے وائرل ٹرینڈ رسوڑے میں کون تھا پر ویڈیو شیئرکی-

    ہانیہ نے یہ ویڈیو مخصوص گیٹ اپ کے ساتھ بنانے کے بجائے اپنے دوستوں کے ساتھ بنائی اور سبھی کے تاثرات ہی اس ویڈیو کی خاص بات ہیں۔ ویڈیو میں معروف پروڈیوسروجاہت روف کی اہلیہ شازیہ وجاہت اور مومن ثاقب کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    ہانیہ عامر کے مداحوں نے اس ویڈیو سے خوب لطف اندوز ہوتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے اور ہانیہ کو سب سے بیسٹ قرار دیا-

    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ہانیہ نے کیپشن میں لکھا جنون حقیقی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CEd5mwFjUlc/?utm_source=ig_embed
    اس سے قبل بھی ہانیہ عامر نے رسوڑے میں کون تھا پر تبصرہ کرتے ہوئے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کوکیلا بین (روپل پٹیل) کے ساتھ اپنی تصویر کا کولاج شئیر کیا جس پر لکھا کہ رسوڑے میں میں تھی جبکہ کیپشن میں ہانیہ نے لکھا کہ اور خالی کُکر گیس پر چڑھا دیا-
    https://www.instagram.com/p/CEW90C6lswZ/?utm_source=ig_embed
    جبکہ اداکار محب مرزا نے بھی اس ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ شئیر کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ رسوڑے میں کون تھا؟
    https://www.instagram.com/p/CEnrlxLheKx/?utm_source=ig_embed
    اداکارہ اُشنا شاہ نے بھی انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ رسوڑے میں راشی تھی-
    https://www.instagram.com/p/CEUirHGnJkP/?utm_source=ig_embed
    داکارہ منال خان بھی پیچھے نہ رہیں انہوں نے بھی جڑواں بہن ایمن خان کے ساتھ شمالی علاقہ جات کی سیرکے دوران لی گئی تصویر شیئرکرتے ہوئے پوچھا تھا کہ رسوڑے میں کون تھا؟

    ماورہ حسین نے انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویرشیئرکیں اور لکھا حیران ہو رہی ہوں، میں تھی، تم تھی ، کون تھا ؟
    https://www.instagram.com/p/CEmKNo3g1H2/?utm_source=ig_embed

    رسوڑے میں کون تھا؟ کی سوشل میڈیا پر دھوم

    رسوڑے میں کون تھا؟ پر ہانیہ عامر کا دلچسپ ردعمل

  • شوبز فنکاروں کا کورونا کے دوران شہید ہونے والے فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین

    شوبز فنکاروں کا کورونا کے دوران شہید ہونے والے فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کورونا کے دوران شہید ہونے والے فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : یوم دفاع و شہداء کے موقع پر جاری ٹوئٹرپیغام میں ہمایوں سعید نے فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کے اعتراف میں آئی ایس پی آر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر وقت ہمارے لیے پیش پیش رہنے والے جنگجوؤں کے ہم ہمیشہ مقروض رہیں گے۔

    انہوں نے خصوصی طور پر ہیلتھ کیئر ورکرز ڈاکٹر، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ عالمی وبا کے دوران ہماری صحت کا خیال رکھنے والے فرنٹ لائن کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


    ہمایوں سعید نے لکھا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کو سلام جنہوں نے وبائی مرض سے لڑتے ہوئے دن رات انتھک محنت کی اور ہمیں مزید مضبوط بنایا۔

    دوسری جانب یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور لکھا کہ ہماری مسلح افواج کو سلام ، محبت اور دعائیں جو ہماری حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے سے نہیں گھبراتے ہیں۔ اللہ ہمارے شہدا کو سلامت رکھے ، وہ ہمارے جوانوں کی حفاظت کرے۔ پاکستان زندہ باد


    دوسری جانب گلوکار فرحان سعید نے یوم دفاع کے موقع پر کوویڈ 19 کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا لکھا کہ اس یوم دفاع ، میں ملک بھر میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں – کوویڈ_19 کے خلاف ملک کی لڑائی میں پاکستان کی ناقابل یقین حد تک آپ کی کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں – ہر چیز کے لئے آپ کا شکریہ!


    فخر عالم نے بھی ٹوئٹر میں اپنے ٹوئٹ میں اس دن ہم اپنے شہداء اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں لیکن یاد رہے کہ تمام فوجی فوجی وردی نہیں پہنتے ہیں۔ این سی او سی اور ہمارے فرنٹ لائن پر کوویڈ 19 کے خلاف جو حاصل کیا وہ بہادر ہیں۔

  • عائشہ عمر کی مداحوں سے عجیب فرمائش

    عائشہ عمر کی مداحوں سے عجیب فرمائش

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمرکا کہنا ہے کہ مداح انہیں کم ترسمجھیں گے بھی تو انہیں مزہ آئے گا۔

    باغی ٹی وی :اداکارہ وماڈل عائشہ عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ پرایک تصویرشیئر کی جس میں انہوں نے گھٹنوں سے پھٹی جین اور سلیولیس ٹی شرٹ پن رکھی ہے جبکہ سرخ رنگ کا کھلا گاؤن پہن رکھا ہے ان کے لباس پرمداحوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ نے خود بھی اپنی تصویرکے کیپشن میں لکھا کہ مداح اس تصویرپرانہیں کم تربھی سمجھیں گے تو انہیں برا نہیں لگے گا بلکہ انہیں مزہ آئے گا۔

    تاہم سوشل میڈیا پر ان کی شیئرکردہ تصویرپرخوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ دوسری انڈسٹری کی اداکاراؤں پرتنقید کرنے والے پہلے خود اپنی اداکاراؤں کودیکھیں جب کہ کئی صارفین نے عائشہ عمرکو تہذیب کا سبق بھی پڑھایا اور اللہ کے اب سے بھی ڈرایا اور کہا کہ یاسر حسین اب کیا کہیں گے ارطغرل کے کپڑوں کو تو لنڈے کے کہا تھا-

  • عورت ہونے کے باوجود میشا شفیع کے الزامات کے بعد علی ظفر کی حمایت کیوں کی تھی؟  ریشم نے وضاحت دے دی

    عورت ہونے کے باوجود میشا شفیع کے الزامات کے بعد علی ظفر کی حمایت کیوں کی تھی؟ ریشم نے وضاحت دے دی

    حال ہی میں پاکستان کے 74ویں آزادی کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کے لیے نامزد کی جانے والی اداکارہ ریشم نے وضاحت دی کہ انہوں نے عورت ہونے کے باوجود میشا شفیع کے الزامات کے بعد علی ظفر کی حمایت کیوں کی تھی؟

    باغی ٹی وی :حال ہی میں دیئے گئے انٹر ویو میں اداکارہ ریشم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے میشا شفیع کے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات کے باوجود کیوں علی ظفر کی حمایت کی تھی اور انہوں نے ڈرامہ نگار اور مصنف خلیل الرحمٰن قمر کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟

    اداکارہ ریشم نے انٹرویو میں بتایا کہ علی ظفر کی حمایت اس لئے کی تھی کیونکہ وہ گزشتہ 2 دہائیوں سے علی ظفر کو جانتی ہیں اور انہوں نے آج تک انہیں کسی بھی خاتون کے حوالے سے کوئی بھی غیر اخلاقی بات کرتے ہوئے یا کسی خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

    اداکارہ ریشم نے بتایا کہ وہ علی ظفر کی اہلیہ کو بھی ٹھیک طرح سے جانتی ہیں جبکہ ان کے گلوکارہ میشا شفیع کی والدہ اداکارہ صبا حمید سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/B6X1sQRACXf/?igshid=usaeu6n8miuo
    ریشم نے بتایا کہ انہوں نے میشا شفیع کی شادی میں شرکت کی تھی اور وہ ان کی بھی بہت عزت کرتی ہیں مگر چوںکہ انہوں نے آج تک علی ظفر کو کسی خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرتے نہیں دیکھا تھا اس لیے انہوں نے علی ظفر کی حمایت کی۔

    ریشم نے مزید بتایا کہ علی ظفر کی حمایت کرنے پر خود گلوکار بھی حیران رہ گئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ بہت سارے لوگ خوف کی وجہ سے ان کی حمایت نہیں کر رہے۔
    https://www.instagram.com/p/B6dLsQDgNL0/?igshid=1rnp6mz7yw3t4
    اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں کسی کا بھی خوف نہیں وہ صرف خدا سے ڈرتی ہیں۔

    ریشم نے انٹر ویو میں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کیوں ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر پر تنقید کی تھی-

    اداکارہ نے بتایا کہ اگرچہ وہ خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ کام بھی کر چکی ہیں اور وہ ان کے کام کی قدر بھی کرتی ہیں مگر وہ ایسے شخص ہیں جو خواتین کی عزت نہیں کرتے اس لیے انہوں نے ان پر تنقید کی تھی۔

    ریشم کے مطابق خلیل الرحمٰن جن خواتین پر تنقید کرتے ہیں ان کے ساتھ وہ کام بھی کرتے ہیں اور ان کی محنت سے وہ پیسے بھی کماتے ہیں۔

    انہوں نے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں خلیل الرحمٰن قمر پر اس وقت تعجب ہوا جب انہوں نے ایک تقریب میں دعویٰ کیا کہ ریشم اور ان کی بہن ان سے معافی مانگنے آئی تھیں۔

    اداکارہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ وہ کیوں خلیل الرحمٰن قمر سے معافی مانگیں گے؟
    https://www.instagram.com/p/B1bOQ3tgXrm/?igshid=12rxsr65zgy2l
    اداکارہ نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد میرے پیدا ہونے سے پہلے ہی فوت ہوگئے تھے اور اس کے بعد ، جب میں سات سال کی تھی تو میری والدہ فوت ہوگئیں۔ میری بڑی بہن نے مجھے بہت مشکل سے پالا ہے۔ اس نے مجھے زندگی کی حقیقت سے واقف کرایا ہے۔

    ریشم نے لولی وڈ میں اقربا پروری پر بھی بات کی اور بتایا کہ میں نے سنیما میں بہت اچھا کام کیا لیکن پھر ، مجھے لگا کہ میں وہاں برباد ہو رہی ہوں۔ لالی وڈ میں پسندیدگی کا رجحان بہت بڑھ گیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ ماضی میں جب ان کا کیریئر عروج پر تھا تو ایک فلم ساز نے جس اداکارہ سے شادی کی، وہ صرف انہیں ہر فلم دینے لگے تھے۔

    ریشم نے بتایا کہ فلم ساز کی جانب سے بیوی کو ہی فلموں کے کردار دیئے جانے کے بعد انہوں نے فلموں سے کنارہ کشی کرکے ٹی وی کا رخ اختیار کیا۔

    کافی عرصے سے اسکرین پر نظر نہ آنے کے حوالے سے ریشم نے بتایا کہ انہیں اب بھی کام کی آفرز ہوتی ہیں تاہم وہ صرف اسی منصوبے میں کام کرتی ہیں، جو انہیں پسند آتا ہے۔

    صدر پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ دئیے جانے پر انہوں نے بتایا کہ ڈھائی ماہ قبل پی ٹی وی سے انہیں فون آیا تھا اور ان سے شناختی کارڈ کی کاپی مانگی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ ان کا نام پرائڈ آف پرفارمنس کے لیے بھجوایا جا رہا ہے۔

    ریشم نے بتایا کہ انہیں 13 اگست کو علی ظفر نے فون کرکے بتایا تھا کہ انہیں بھی پرائڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

    انہوں نے حکومتی ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ انہیں بشریٰ انصاری جیسی سینئر اداکاراؤں کے ساتھ ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/B00j3c0Am3W/?igshid=suitpxuql874

    آج کے ڈرامے افئیرز، طلاق اور شادی جیسے موضوعات سے باہر ہی نہیں نکل رہے، بشرٰی…

    حکومت کی جانب سے تاخیر سے اعلیٰ سول ایوارڈ دئیے جانے پر سینئیر اداکار طلعت حسین کا ردعمل

    معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں شامل

    وزیر اعظم عمران خان پانچ سو مسلم شخصیات میں مین آف دا ائیر منتخب

    اعلیٰ سول ایوارڈ کیلئے نامزدگی پر سکینہ سموں کا خوشی کا اظہار

    حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ملنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے…

    پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے پر علی ظفر اللہ تعالیٰ اور حکومت کے…

    میوزک، اداکاری، ادب سمیت 184 ملکی اورغیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول…

  • گلوکار ندیم جعفری کورونا وائرس کا شکار

    گلوکار ندیم جعفری کورونا وائرس کا شکار

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف میوزک کمپوزر، گلوکار اور اداکار ندیم جعفری موذی وبا کورونا کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : اداکار و میزبان فخر عالم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے قریبی دوست گلوکار و اداکار ندیم جعفری کے ساتھ ماضی میں لی گئی یاد گار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ندیم جعفری کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔


    انہوں نے ندیم جعفری کے لئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب سے اپیل ہے کہ ندیم جعفری کے لئے خصوصی دعائیں کریں کیونکہ وہ اس وقت کورونا سے لڑ رہے ہیں۔

    فخر عالم نے مزید لکھا کہ ندیم جعفری کو ہر ایک کی دعاؤں، نیک خواہشات اور محبت کی ضرورت ہے۔

    فخر عالم کی ٹوئٹ پر صارفین اور معروف شخصیات کی جانب سے ندیم جعفری کی صحت و تندرستی کے لئے دعائیہ پیغامات کا سلسلہ جاری ہے-


    معروف جرنلسٹ آصف اقبال نے ان اپنے پیغام میں ندیم جعفری کی جلد صحت کے لئے دعا کی-


    جبکہ معروف جرنلسٹ مرزا اقبال بیگ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اللہ تعالی ندیم جعفری کو جلد شفا دے آمین-


    حسنین رشید نامی صارف نے لکھا کہ اللہ پاک ندیم بھائی کو جلد صحت یاب کردیں۔ آمین۔ فخر بھائی اور ندیم بھائی کا ساتھ ، 90 کی دہائی اور میوزک چینل چارٹس کی ریکارڈنگز انکے سٹوڈیو میں ہوا کرتی تھیں۔ 90 نے پاکستان کو بہت سے لیجنڈز دیئے۔ گو کہ میں آج بھی ندیم جعفری کی البم کے انتظار میں ھوں گزشتہ 22 سال سے –

    خیال رہے کہ پاکستان میں عالمگیر وبا کا شکار ہونے والوں کی کُل تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 903 ہے جبکہ فعال کیسز 6 ہزار 542 ہیں۔

    جبکہ پاکستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 16 ہے اور کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی کُل تعداد 6 ہزار 345 ہے۔

    ارجن کے بعد ملائکہ اروڑا بھی کورونا وائرس کا شکار

    دلیپ کمار کو دونوں بھائیوں کی وفات کی خبرنہیں دی گئی۔ سائرہ بانو

  • پاک فضائیہ نے ”مجاہدین افلاک کو سلام”  گرینڈ اسٹیج شو کا پرومو جاری کردیا

    پاک فضائیہ نے ”مجاہدین افلاک کو سلام” گرینڈ اسٹیج شو کا پرومو جاری کردیا

    پاکستان ایئر فورس(پی اے ایف) نے 1965 اور 1971 کی جنگ کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ‘ مجاہدینِ افلاک کو سلام’ کے عنوان سے گرینڈ اسٹیج شو کا پرومو جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان ایئر فورس(پی اے ایف) نے 1965 اور 1971 کی جنگ کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ‘ مجاہدینِ افلاک کو سلام’ کے عنوان سے گرینڈ اسٹیج شو کا پرومو جاری کردیا۔ یہ شو یومِ فضائیہ پر 7 ستمبر کو شام 7 بجے تمام چینلز پر نشر کیا جائے گا۔

    اس پروگرام میں یہ باور کرایا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج خاص طور پر پاک فضائیہ اپنے حدود کی حفاظت بخوبی کرنا جانتی ہے۔

    واضح رہے کہ اس قبل آئی ایس پی آر نے چھ ستمبر یوم دفاع اور یوم شہداء کے حوالے سے نغمہ جاری کیا ہے جس میں پاکستان کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا نغمہ ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم سن 80 کی دہائی کے ایک پرانے نغمے کا ری میک ہے اس نغنے کو علی حمزہ، علی عظمت، علی نور اور عاصم اظہر نے گایا ہے۔

    یوم دفاع اور یوم شہداء کے حوالے سے تیار کئے گئے 4 منٹ اور 14 سیکنڈ کی ویڈیو کے اس نغمے میں ہماری مسلح افواج کی خدمات اور اس کی عملی تیاریوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے- میوزک ویڈیو میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک قوم کی حیثیت سے پاکستان کی قربانیوں اور ہماری مسلح افواج کے جدید فوجی ڈھانچے کے طور پر ارتقاء کو دکھایا گیا ہے جو کہ کسی سے پیچھے نہیں ہے-

    دوسری جانب پاکستان نیوی نے 8 ستمبر یوم بحریہ کے موقع پر ریلیز کی جانے والی خصوصی دستاویزی فلم ‘سرخرو’ کا پرومو جاری کر دیا ہے

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 8 ستمبر کو ریلیز ہونے والی یہ ڈاکیو فلم پاک بحریہ کی جانب سے بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روکنے کی کامیاب کاروائی پر مبنی ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ 4 مارچ 2019 کو ہونے والے اس واقعے میں پاکستان بحریہ نے بھارتی بحریہ کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیا تھا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بھارتی بحریہ کی دراندازی کی یہ ناکام کوشش پلوامہ حملوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کا تسلسل تھی۔

    پاک بحریہ کی یہ دستاویزی فلم فرائض کی ادائیگی میں سرخرو ہونے پر اپنے بہادر ہیروز کو خراجِ تحسین ہے۔

    علاوہ ازیں پاک بحریہ نے یوم دفاع کے موقع وطن پر فدا ہونے والے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بھی مختصر ویڈیو جاری کی ہے-

    بھارتی طیارے گرانے والے”فرزندان پاکستان” ونگ کمانڈر نعمان اورحسن صدیقی کیلئے ستارہ جرات کا اعزاز

    یوم دفاع ؛یوم شہداء:کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیزنےافسران ،جوانوں اورشہدا خاندان کو فوجی ایوارڈزسےنوازا

    یوم دفاع اور یوم شہداء کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا نغمہ ریلیز

    پاکستان نیوی کا یومِ بحریہ پر ریلیز کی جانے والی خصوصی ڈاکیوفلم "سرخرو”…

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    کرونا ریلیف فنڈ، نیول چیف میدان میں آ گئے،پاک بحریہ کتنا فنڈ دے گی؟ بڑا اعلان کر دیا

    کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

  • ایمن خان اور عائزہ خان کی انسٹاگرام پر بڑی کامیابی

    ایمن خان اور عائزہ خان کی انسٹاگرام پر بڑی کامیابی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی پُرکشش اور خوبرو اداکارہ و ماڈل ایمن خان کے انسٹا گرام فالوورز کی تعداد 7.5 ملین ہو گئی-

    باغی ٹی وی : اداکارہ و ماڈل ایمن خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اپنی تمام سرگرمیوں سے مداحوں کو باخبر رکھتی ہیں اکثر وہ اپنی بیٹی امل منیب اور شوہر منیب بٹ کے ساتھ لی گئ تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی ہیں جن کو مداحوں کی طرف سے بے حد سراہا جاتا ہے اور مداح ان تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ کر خوشی کاا ظہار کرتے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CEgmTAFjWzO/?igshid=1w6rn5z7q6dxy
    https://www.instagram.com/p/CDYy013DEzf/?igshid=1u5wru658a0i5
    سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اداکارہ ایمن خان نے اس وقت انسٹاگرام پر اپنا ریکارڈ قائم رکھتے ہوئے صف اول کی تمام پاکستانی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اہم سنگ میل عبو ر کر لیا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CDW49JGD5Dl/?igshid=oh0iywzh4lm7
    https://www.instagram.com/p/CExBl4tD_Ag/?igshid=1sm003l3080fo
    ایمن خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 7.3 ملین ہو گئی ہے اس طرح ایمن خان پاکستان میں اتنے زیادہ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں-

    جبکہ دوسری جانب معروف اور پُرکشش اداکارہ عائزہ خان بھی اپنے انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں اور اپنے خوبصورت فوٹو شوٹس اور اکثرو بیشتر بچوں اور دانش تیمور کے ساتھ لی گئی تصاویر شئیر کرتیں ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جاتا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CEtNJlLBYsY/?igshid=148bjlzszr8ll
    https://www.instagram.com/p/CEmY3E9hak_/?igshid=6qp7xwmojzvv
    https://www.instagram.com/p/CEUGJGyhL2D/?igshid=1angbwc2ufg9a

    عائزہ خان کے انسٹاگرام فالوورز میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور وہ یہ کامیابی کافی تیزی سے حاصل کر رہی ہیں-

    عائزہ خان اس وقت انسٹا گرام پر 5 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں سجل علی 6.6 ملین فالوورز کے ستھ تیسرے نمبر پر جبکہ منال خان 6.1 ملین فالوورز کے ساتھ چوتھے نمبر ہیں-

  • نوازالدین صدیقی کی 20 سالہ پُرانی دلی خواہش پوری ہو گئی

    نوازالدین صدیقی کی 20 سالہ پُرانی دلی خواہش پوری ہو گئی

    بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ڈائریکٹر سدھیر مشرا کے ساتھ کام کرنے کی 20 سالہ پرانی خواہش پوری ہوگئی۔

    باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز صدیقی کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ڈائریکٹر سدھیر مشرا کے ساتھ کام کرنے کی 20 سالہ پرانی خواہش پوری ہوگئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے بتایا کہ وہ جلد ہی فلم ڈائریکٹر سدھیر مشرا کے ساتھ کام کریں گے جو ان کی دلی خواہش تھی۔

    سدھیر مشرا کے ساتھ کام کرنے کی خواہش سے متعلق ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے اداکار نےکہا کہ انہیں یاد ہے کہ جب 2000 میں فلم ’کلکتہ میل‘ کی شُوٹنگ کے دوران ایک اسِسٹنٹ ڈائریکٹر نے فلم کے ڈائریکٹر سدھیر مشرا سے ملوانے کا وعدہ کیا تھا۔

    اداکار نے لکھا کہ ’اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے اُن کی خواہش سُن کر فلم کے سیٹ پر بلا لیا اور تاکید کی کہ آگے تب آنا جب میں ہاتھ اُٹھاؤں۔

    انہوں نے بتایا کہ میں دئیے گئے وقت کے مطابق فلم کے سیٹ پر پہنچا اور ہجوم میں منتظر تھا کہ کب وہ ہاتھ اٹھائیں اور میں سدھیر مشرا سے ملوں۔

    نوازالدین صدیقی نے بتایا کہ تقریباً ایک گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ہاتھ اُٹھایا اور میں بھیڑ میں سے گزرتا ہوا وہاں پہنچا لیکن جب وہاں گیا تو جیسے ہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی نظر مجھ پر پڑی تو اُس نے غصے سے پوچھا کہ کیا ہے؟

    میں نے جواباً کہا کہ آپ نے ہاتھ اٹھایا تو میں آگیا جس پر اسسٹنٹ نے بولا کہ میں نے کھجانے کے لیے ہاتھ اٹھایا تھا واپس جاؤ اور جب دوبارہ ہاتھ اٹھاؤں تب آنا۔

    نوازالدین صدیقی نے کہا کہ وہاں سے بھگا دئیے جانے کے بعد میں ہجوم میں واپس آگیا اور انتظار کرنے لگا کہ وہ کب مجھے بُلائے گا لیکن نہ تو اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کھجانے کیلئے ہاتھ اٹھا اورنہ بلانے کیلئے۔

    انہوں نے کہا کہ اُس شام میں مایوس ہو کر ممبئی کی مصروف زندگی میں لگ گیا اور وہاں سب شوٹنگ میں مصروف ہوگئے لیکن اس دن کے بعد سے یہ خواب میرے ساتھ ہے کیونکہ اُس دن اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے تو اپنی کھجلی مٹالی لیکن سدھیر مشرا کے ساتھ کام کرنے کی میری کھجلی نہ مِٹی۔

    اداکار نے انکشاف کیا کہ اب ان کا 20 سال بعد سدھیر مشرا کے ساتھ کام کرنے کا خواب پورا ہونے جارہا ہے تاہم نوازالدین صدیقی اور سدھیر مشرا ساتھ کیا کرنے جارہے ہیں اس سےمتعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

    نواز الدین صدیقی کے بھارتی شوبز انڈسٹری کے تعصبانہ رویئے سے متعلق اہم انکشافات

  • وزیر اعظم  عمران خان کے اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ کراچی یتیم نہیں ہے  منیب بٹ

    وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ کراچی یتیم نہیں ہے منیب بٹ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معرف اداکار و ماڈل منیب بٹ نے کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ کراچی یتیم نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ عمران خان کا شکریہ کہ جنہوں نے کراچی کے لیے ایک تاریخی پیکج کا اعلان کیا ہے۔


    انہوں نے لکھا کہ آپ نے کراچی کے لیے ایسے پیکج کا اعلان کر کے ثابت کیا کہ کراچی یتیم نہیں ہے۔

    منیب بٹ نے لکھا کہ اس پیکج پر جلد از جلد عملدرآمد کو ممکن بنایا جانا چاہیے پاکستان زندہ باد پاک آرمی پائندہ باد –

    دوسری جانب اداکار فیروز خان نے بھی اپنے ٹئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کی تعریف میں ایک پیغام شیئر کیا۔


    انہوں نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ایک سچے انسان ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کے ہمراہ اسلام آباد سے کراچی پہنچے ہیں عمران خان نے کراچی کے لیے 11 سو ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کریں گے سیوریج سسٹم مکمل طورپر ٹھیک کیا جائے گا، سرکلرریلوے بحال کی جائے گی علاوہ ازیں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کا مسئلہ بھی حل کریں گے۔

    وزیراعظم کراچی پہنچ گئے، شہر کا لیا فضائی جائزہ، گورنر ہاؤس میں ہوں گے اہم فیصلے

    اپوزیشن نے کراچی ایشو پر بھی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے کی کوشش کی،عثمان بزدار