Baaghi TV

Category: شوبز

  • فرحان سعید اور سوہائے ابڑو کے ڈرامے پریم گلی کی پہلی قسط آج رات 8 بجے نجی ٹی وی چینل پر نشر کی جائے گی

    فرحان سعید اور سوہائے ابڑو کے ڈرامے پریم گلی کی پہلی قسط آج رات 8 بجے نجی ٹی وی چینل پر نشر کی جائے گی

    پاکستانی مشہور گلوکار اور اداکار فرحان سعید اور نامور اداکارہ سوہائے ابڑو کی رومانٹک کامیڈی ٹیلی ویژن سیریز پریم گلی کی پہلی قسط آج 17 اگست کو رات 8 بجے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کی جائے گی-

    باغی ٹی وی : فرحان سعید اور سوہائے ابڑو کی نئی رومانٹک کامیڈی سیریز پریم گلی کا جن شائقین کو بڑی نے چینی سے انتظار تھا ان کی انتظار کی یہ گھڑیاں بس ختم ہونے والی ہیں کہ پریم گلی کی پہلی قسط نجی ٹی وی چینل اے آر وائے ڈیجیٹل پر آج رات 17 اگست کو 8 بجے نشر کی جائے گی-
    https://www.instagram.com/p/CD_M222JlfS/?igshid=1313fee44qakz
    اس ڈرامہ سیریل کو فائزہ افتخار نے قلمبند کیا ہے جبکہ قاسم علی مرید کی ہدایتکاری میں اور سکس سگما پلس کے تحت ہمایوں سعید نے پروڈیوس کیا ہے۔

    پریم گلی میں فرحان سعید حمزہ کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ اس ڈرامے میں سوہائے ابڑو جویا کے کردار میں نظر آئیں گی-

    رواں ماہ کے شروع میں اس کا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا جس میں ڈرامے کہانی کے بارے میں زیادہ کچھ سامنے نہیں آیا تاہم ڈرامے کی کہانی کو اس کے نام سے آسانی سے اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ یہ ایک محبت کی کہانی ہے-

    مذکورہ ڈرامے میں فرحان سعید اور سوہائی ابڑو رومانس کرتے ہوئے دیکھائی دیں گے اور ان کی جوڑی حیرت انگیز نظر نظر آئے گی-

    فرحان سعید اور سوہائے ابڑو کے علاوہ اس ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں قوی خان ، انوشے عباسی ، جاوید شیخ ، شمیم ہلالے، صبا حمید، وسیم عباس ، عظمی حسن شامل ہیں-

    سوہائے ابڑو اور فرحان سعید کے نئے ڈرامے پریم گلی کا پہلا ٹیزر جاری

  • جن چیزوں کو ہم پیچھے چھوڑ دیتے ہیں ان سے کئی زیادہ بہتر چیزیں ہمیں آگے مل جاتی ہیں  مایا علی

    جن چیزوں کو ہم پیچھے چھوڑ دیتے ہیں ان سے کئی زیادہ بہتر چیزیں ہمیں آگے مل جاتی ہیں مایا علی

    پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لئے ایک معنی کیز پیغام شئیر کیا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرا اداکارہ مایا علی آج کل چھٹیاں گزانے کے لیے پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں موجود ہیں اور ان وہاں موجود حسین مناظر مین لی گئیں اپنی خوبصورت تصاویرسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کر رہی ہیں ۔

    مایا علی اپنی تصاویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو معنی خیز پیغامات بھی دے رہی ہیں-

    اداکارہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جن چیزوں کو ہم پیچھے چھوڑ دیتے ہیں ان سے کئی زیادہ بہتر چیزیں ہمیں آگے مل جاتی ہیں۔تاہم کبھی بھی پیچھے چھوری گئیں چیزوں پر غمزدہ نہ ہوں بلکہ مستقبل میں زندگی میں آنے والی نئی چیزوں کا خوشی سے ویلکم کریں-
    https://www.instagram.com/p/CD8ijxBnbam/?igshid=8p69mwpr8pnz
    مایا علی کی اس پوسٹ پر جہاں مداحوں نے مثبت ردعمل دیا وہیں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی اہنے تبصرے میں مایا کے ساتھ محبت کا اظہار کیا –


    مایا علی انسٹاگرام اسکرین شاٹس
    مایا علی نے دلکش مناظر کے ساتھ ایک اورتصویر شیئر کی اور کیپشن میں پیغام لکھا کہ ہمیشہ وہاں جائیں جہاں آ پ سب سے بہتر اور آرام دہ زندگی محسوس کر یں۔
    https://www.instagram.com/p/CD57xEBHY3j/?igshid=shoom2kvb8gl

    ظاہری خوبصورتی کی بجائے اندرونی خوبصورتی کو ترجیح دیں حرامانی

    ہم سب کو متحد اور یکجا ہونا چاہیے کیونکہ اتحاد ہی ہے جو ایک قوم کو عظیم بناتا ہے…

  • مسجد وزیر خان کیس :سکینہ سمو صبا قمر کے حمایت میں سامنے آ گئیں

    مسجد وزیر خان کیس :سکینہ سمو صبا قمر کے حمایت میں سامنے آ گئیں

    حال ہی میں پاکستان حکومت کی جانب سے یوم آزادی کےموقع پر پرائیڈ آف پرفارمنس کے ایوارڈ کے لئے نامزد پاکستان کی سینئیر اداکارہ ہدایتکار اور پروڈیوسر سکینہ سمو نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے حق میں آواز بُلند کی ہے ۔

    باغی ٹی وی :پاکستانی گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نئے گانے ’قبول ہے‘ کی تاریخی مسجد میں ڈانس کرنے کے مناظر کی عکس بندی پر تنازع کا شکار ہو گئے تھے ، مسجد میں ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معروف مذہبی و سیاسی شخصیات سمیت عوام نے حکونت سے دونوں فنکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا-

    جس کے بعد دونوں فنکاروں نے عوام کا دل دُکھانے پر معافی بھی مانگی تھی اور یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ یہ مناظر گانے کی ویڈیو سے ہٹا دیں گے –

    جس کے بعد اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف دفعہ 295 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد کا تقدس پامال کیا لہٰذا ان دونوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    اسی سلسلے میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ، ہدایتکارہ اور پروڈیوسر سکینہ سمو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انستا گرام پرصبا قمر کے حق میں ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے آواز بُلند کی ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے دیگر فنکاروں سے بھی اداکارہ صبا قمر کا ساتھ دینے کا کہا ہے ۔
    https://www.instagram.com/p/CD9G8D-lJu8/?igshid=1s29bs054nvu7
    سکینہ سمو نے اپنی پوسٹ میں صبا قمر کے حق میں آواز بُلند کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بڑے دکھ کے ساتھ میں کہہ رہی ہوں کہ یہ سراسر غلط ہے صبا قمر ایک عمدہ فنکارہ اور ایک مہربان انسان ہیں۔

    سکینہ سمو نے لکھا کہ صبا قمر کسی کے ساتھ کچھ برا نہیں کرتی۔ وہ اپنی دنیا میں خوش ہے۔ میرے خیال میں یہ اس کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے اور اس طرح اس کے خلاف مقدمات درج کر کے اس کی صلاحیتوں کی توہین ہے۔

    سکینہ سمو نے لکھا کہ چیزوں کو بہت بڑھاوا دیا جا رہا ہے مجھے یقین ہے کہ صبا قمر کے اچھے ارادے ہیں لہذا میں اس کی حمایت کرتی ہوں۔

    انہوں نے دیگر اداکاروں سے مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ اداکار برادری کو صبا قمر کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ اگر ہم آج صبا قمر کا ساتھ نہیں دیں گےا تو کل کسی کس کے لئے آواز نہیں اٹھائیں گے تو کل کسی اور کی بھی باری آسکتی ہے۔

    سکینہ سمو نے فنکار برادری کو اس معاملے سے متعلق خبردار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ میرے ساتھی اداکارو اس سے بچو-

    خیال رہے کہ سکینہ سمو سے قبل اداکار یاسر حسین نے بھی اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی حمایت کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ دونون فنکاروں کی مسجد میں فلمائی گئی نئے گانے کی میوزک ویڈیو کے حوالے سے مانگی گئی معافی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ نے ان کی معافی قبول کر لی ہوگی لیکن عجیب بات ہے کہ اللہ کے کچھ بندے صرف ٹوئٹ اور ری ٹوئٹ کرنے والے ہیں-

    صبا قمر اور بلال سعید کی جانب سے مانگی گئی معافی پر یاسر حسین کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

    صبا قمر کی مسجد میں گانے کی شوٹنگ نے کس طرح میری زندگی کی سب سے اہم خوشی چھین لی

    مساجد سینما نہیں ہے مساجد کا تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ٹویٹر…

    اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد کی بیحرمتی پر تھانہ مزنگ میں مقدمہ کی…

    مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے والوں کو جلد از جلد سزا دی جائے چودھری شجاعت…

    مسجد وزیر خان میں ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے بلال سعید نے معافی مانگ لی

    مسجد میں گانے کے شوٹ کی اجازت کے تیس ہزار روپے لیے گئے ، نوٹیفیکیشن سامنے آ گیا

    قبول ہے ایک گانا تھا ان کا اصل نکاح نہیں تھا کہ انہوں نے ایک مشہور مسجد کے مذہبی…

    مسجد میں گانے کی شوٹنگ پر صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،…

    صبا قمر کی مسجد وزیرخان میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

    اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور

    بلال سعید اور صبا قمر کا گانا قبول ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا

    مسجد وزیر خان میں عکس بندی کے معاملے میں بلال سعید، صبا قمر اور محکمہ اوقاف کے…

    کراچی سٹی کورٹ میں صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

    اعلیٰ سول ایوارڈ کیلئے نامزدگی پر سکینہ سموں کا خوشی کا اظہار

  • ثنا جاوید کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ثنا جاوید کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبصورت اداکارہ ثنا جاوید کے سرخ لباس میں کرائے گئے فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان کی خوبرو اور خوبصورت اداکارہ ثنا جاوید نے نے معروف ڈیزائنر مریم حسین کی نئی کولیکشن کے لیے فوٹو شوٹ کرایا جس میں انہوں نے سرخ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے اور بے حد خوبصورت اور دلکش نظر آ رہی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CD6prVWHOrP/?igshid=1s90a0f0vzeee
    ثنا جاوید نے مذکورہ فوٹو شوٹ کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اسے نہایت خوبصورت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اس خوبصورت سُرخ لباس نے محبت میں گرفتار کرلیا ہے۔

    ثنا جاوید کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

    ماڈل فریال مخدوم کے حالیہ فوٹو شوٹ کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو وائرل

    اداکارہ عائزہ خان کے حالیہ فوٹو شوٹ کی دلکش تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

  • اداکارہ عائزہ خان کے حالیہ فوٹو شوٹ کی دلکش تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

    اداکارہ عائزہ خان کے حالیہ فوٹو شوٹ کی دلکش تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اور صف اول کی اداکارہ عائزہ خان کے حال ہی میں ہونے والے فوٹو شوٹ کی خوبصورت اور دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں عائزہ خان انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : دلہنوں کے ملبوسات کی وجہ سے شہرت رکھنے والے معروف برانڈ آر جے زون اوراور زیورات خاور جیولر کی جانب سے حال ہی میں برائیڈل شوٹ سامنے آیا ہے- جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے ماڈل کے فرائض انجام دیئے ہیں-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر عائزہ‌ خان نے اپنے حالیہ فوٹو شوٹ کی دلکش اور خوبصورت تصاویر شئیر کیں جس میں انہوں نے سفید رنگ کی خوبصورت فراک زیب تن کر رکھی ہے جس کے بازوؤں پرخوبصورت کڑھائی کی گئی ہے اور ساتھ شاکنگ پنک کا دوپٹہ لے رکھا ہے ساتھ ہی عائزہ خان نے سفید رنگ کی خوبصورت جیولری پہن رکھی ہے اور ہاتھوں مین پھولوں کا بُکے پکڑ رکھا ہے-

    فوٹو شوٹ کی دلکش تصاویر:
    https://www.instagram.com/p/CD-jrbehS9L/?igshid=i2lggk9ik91w
    https://www.instagram.com/p/CD-juV8h7SE/?igshid=i8x654dtg8bo
    https://www.instagram.com/p/CD-jxYthNt5/?igshid=aym7d4at2240

    جبکہ عائزہ خان کی طرف سے شئیر کی گئیں چند اور تصاویر میں انہوں نے سکن کلر کی فراک پہن رکھی ہے جس پر گولڈن رنگ کا بھاری کام کیا گیا ہے جس میں عائزہ خان حسین اور دلکش دکھائی دے رہی ہیں-

    فوٹو شوٹ کی دلکش تصاویر:
    https://www.instagram.com/p/CD-keCyBSZQ/?igshid=1lvdr4movyzjn
    https://www.instagram.com/p/CD-kmbPB7vA/?igshid=pv4ch4l699vb
    https://www.instagram.com/p/CD-krvUBAM5/?igshid=5mrl98du5jla

    ماڈل فریال مخدوم کے حالیہ فوٹو شوٹ کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو وائرل

  • اداکار و میزبان دانش تیمور اوراداکارہ عائزہ خان کی شادی کو چھ سال ہو گئے

    اداکار و میزبان دانش تیمور اوراداکارہ عائزہ خان کی شادی کو چھ سال ہو گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرو اداکار و میزبان دانش تیموراور خوبصورت اداکارہ عائزہ خان کی شادی کو چھ سال ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار دانش تیمور اور اداکارہ عائزہ خان نے اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ منائی عائزہ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ ویڈنگ اینورسری کی چند تصاویر شیئر کیں ہیں ۔

    عائزہ خان نے اپنی اور اپنے شوہر دانش کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے اس سال اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ منائی ہے ۔
    https://www.instagram.com/p/CD9ke9iBpAF/?igshid=16q30f111mylh
    عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’ آپ سب کی نیک تمناؤں اورپیارکا بہت شکریہ ۔

    عائزہ خان کی پوسٹ پر جہاں مداحوں کی جانب سے شاسی کی مبارجبار دی گئی اورنیک تمناؤں کا اظہاعر کیا گیا وہیں شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں کی جانب سے بھی اُنہیں ڈھیر ساری دعاؤں کے ساتھ مبارکباد بھی دی گئی-


    عائزہ خان انسٹاگرام اسکرین شاٹس
    جن میں سینئیر اداکارہ ریما خان ، صبا فیصل ، مومل ،نادیہ حسین ،شگفتہ اعجاز،سمیع خان، جنید خان، سُنیتا مارشل ،ملیحہ رحمان، مہرین سید شامل ہیں-

  • پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کا بھارتی گلوکار سونو نگم سے رابطہ

    پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کا بھارتی گلوکار سونو نگم سے رابطہ

    پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی اور بالی وڈ کے معروف گلوکارسونو نگم کے درمیان رابطہ ہوا ہے –

    باغی ٹی وی :گزشتہ دنوں بھارتی گلوکار سونو نگم نے انسٹاگرام پرسونو نگم نے سوچ بینڈ اور کم عمر گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کے کلام’بول ہو‘ کو ماسٹر پیس قرار دیا تھا ہادیہ کا گیت سُن کرکہا تھا کہ بہت دنوں بعد کسی آواز نے میرے دل کو چھوا ہے میں حیرت زدہ ہوں کہ آج بھی ایسا کام ہوتا ہے کہ انسان اسے سُن کر پھوٹ پھوٹ کر روئے-

    بھارتی گلوکار نے کہا تھا کہ انہوں نے کبھی ایسا سوچا بھی نہیں تھا کہ کوئی گانا سُن کر میں یوں رونا شروع کردوں گا۔

    سونو نگم نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ کوئی گانا انہیں رُلا سکتا ہے لیکن اس گانے نے یہ کردیا۔

    سونونگم نے کہا تھا کہ یہ گانا مجھے جاوید جعفری نے بھیجا تھا حالانکہ میں یہ گانا پہلے بھی سن چکا تھا لیکن آج ڈھنگ سے سنا جس کے بعد مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں نے بہت دنوں بعد کوئی اچھی چیز سنی ہے۔

    گلوکار نے نوعمر ہادیہ اور سوچ بینڈ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ گانا وہ بار بار سننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    اب فیس بک پر جاری ایک پوسٹ میں پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی نے بھارتی گلوکار سونو نگم سے رابطے سے متعلق آگاہ کیا۔

    گلوکارہ ہادیہ ہاشمی نے بتایا کہ ان کا بھارتی گلوکارسونونگم سے ویڈیو کال کے ذریعے رابطہ ہوا۔ سونو نگم نے ہادیہ ہاشمی کی سریلی آواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آواز دیگرکئی گلوکاروں سے مختلف ہے مجھے امید ہے آپ کا شمار جلد بڑے فنکاروں کی فہریست میں ہوگا۔

    ننھی گلوکارہ نے کہا کہ سونونگم سے بات کرکے بے حد خوشی ہوئی یہ میرا ایک خواب تھا جو سچ ہوا میں اور میرے کنبے کے ممبران بہت خوش ہیں –

    ہادیہ ہاشمی نے سونو نگم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اس حوصلہ افزائی اور محبت کا شکریہ جو آپ نے ہمیں دیا ہے –

    خیال رہے کہ بول ہو گانا نیس کیفے بیسمنٹ کے سیزن 5 میں سامنے آیا تھا اور اس میں ایک 8 سالہ بچی ہادیہ کی آواز کو جادو قرار دیا گیا تھا کہ جس نے سننے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا-

    سونو نگم پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کا کلام سن کر رو پڑے

    "آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے”

  • ظاہری خوبصورتی کی بجائے اندرونی خوبصورتی کو ترجیح دیں  حرامانی

    ظاہری خوبصورتی کی بجائے اندرونی خوبصورتی کو ترجیح دیں حرامانی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی چُلبلی اور خوبرو اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی انسان مکمل پرفیکٹ نہیں ہوتا لہذٰا ظاہری خوبصورتی کی بجائے اندرونی خوبصورتی کو ترجیح دیں

    باغی ٹی وی :کم عرصے میں شوبز میں اپنی الگ شناخت بنانے والی اور کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی اداکارہ حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے- حراما نی کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی آنکھوں کے گرد گہرے حلقے موجود ہیں اور وہ یہ بات سب کے سامنے تسلیم کرتی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CD8cl-uHErY/?igshid=1j6764yws624r
    اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہاں وہ مانتی ہیں کہ ان کے ڈارک سرکلز ہیں لیکن وہ اس بات کو بھی تسلیم کرتی ہیں کہ کوئی بھی شخص پرفیکٹ نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم ظاہری خوبصورتی کی بجائے باطنی خوبصورتی کو ترجیح دیں-

    انہوں نے ایک شعر بھی لکھا کہ کتنے گہرے حلقے شام کے رنگ ہیں چھلکے –

    کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں کامیابیاں سمیٹنے والی اداکارہ حرا اکثر وبیشتر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ ماضی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی طرف سے بھی خوب سراہا جاتا ہے اور مداح تصویروں پر تعریفوں بھرے مختلف دلچسپ تبصرے کرتے ہیں-

    عمران اشرف اور سارہ خان جلد ہی نئے ڈرامے میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے

    کاش کہ ہم ایک دوسرے کے بارے میں بات کرنے کی بجائے ایک دوسرے سے بات کرنا سیکھ لیں…

    پاکستانی بہادر ،بولڈ اور ذہین ’چڑیلز‘ کی دنیا بھر میں دھوم

  • احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضا کا لکھا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

    احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضا کا لکھا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار آصف رضا میر کی اہلیہ اور خوبرو اداکار احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضا کا نیا گانا ’روگ کیسا لگا‘ ریلیز ہو گیا-

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی پُرکشش اور نوجوان اداکارہ سجل علی کا ساس اور احد رضامیر کی والدہ ثمرہ رضا کا لکھا گیا گانا ’روگ کیسا لگا‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثمرہ رضا میر نے اپنے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے محبت بھرے پیغام کے ساتھ روگ کیسا لگا‘ لکھا۔
    https://www.instagram.com/tv/CD2Qi9_Bsak/?igshid=1sq1jlrdgcxgb
    ثمرہ رضا میر نے بتایا کہ ان کا لکھا گیا یہ گانا اطہر ثانی نےگایا ہے جبکہ میوزک عاطف فطانی نے ترتیب دیا ہے۔

    انسٹاگرام پر گانا جاری کرتے ہوئے ثمرہ رضا نے فیملی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

    ثمرہ رضا میر نے لکھا کہ میں ہمیشہ کوشش کرتی ہوں کہ سادہ الفاظ کا انتخاب کروں اور انہیں استعمال کروں تاکہ میرے لکھے گئے الفاط طویل عرصے تک یاد رکھے جاسکیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ثمرہ رضا میر کا لکھا گانا’کیسی یہ دوریاں‘ ریلیز کیا گیا تھا جو نے حد مقبول ہوا تھا-
    https://www.instagram.com/tv/CDr_-w1BA1X/?igshid=sigpdj40c66

    ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم قائد اعظم زندہ باد کا پوسٹر جاری کر دیا

    پاکستان کی خالص سرزمین میں عابدہ پروین کی آواز صوفیوں کی راہ دکھاتی ہے شان شاہد

    یمنیٰ زیدی پاکستان کی پہلی نو عمر فِگر اسکیٹر ملاک فیصل کی پرفارمنس کی متعرف

  • مہیش بھٹ کی نئی فلم سڑک 2 کا گانا پاکستانی گانے کی کاپی نکلا

    مہیش بھٹ کی نئی فلم سڑک 2 کا گانا پاکستانی گانے کی کاپی نکلا

    مہیش بھٹ کی نئی فلم سڑک 2 کے ٹریلر کے پس منظر سنائی دینے والا گانا ’ عشق کمال‘ پاکستانی گانے کی کاپی نکلا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی فلم سڑک2 آج سے 20 سال پہلے بنائی جانے والی فلم ’سڑک‘ کا سیکوئل ہے، اس فلم کو بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ نے ڈائریکٹ کیا اور فلم کے مرکزی کرداروں میں سنجے دت، پوجا بھٹ، عالیہ بھٹ اور ادیتیہ رائے کپور شامل ہیں۔

    فلم سڑک2 کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی تنازعات کا شکار ہو گیا ہے فلم سڑک2 پر اقربا پروری کے الزامات ہیں جس کی وجہ سے اس پر شدید تنقید جاری ہے۔

    اب فلم سڑک2 کے ٹریلر میں سنائی دینے والا گانا بھی پاکستانی 11 سال پرانے گانے کی کاپی نکلا ہے-

    پاکستانی لیجنڈری گلوکار سلیم جاوید کے بیٹے ہدایتکار، گلوکار اور پروڈیوسر شیزان سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم سڑک 2 کے ٹریلر میں سنائی دینے والا گانا ’عشق کمال‘ اُن کے 11 سال قبل پروڈیوس کیے گانے ’ربا ہو‘ کا چربہ ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CD6HMiMJq46/?igshid=1jg7ehaz56vrx
    شیزان سلیم نےانٹرنیٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے دونوں گانوں کو ایک ساتھ سنواتے ہوئے ثبوت دیا ہے کہ ہ اُن کے گانے کا چربہ ہے-


    پاکستانی ہدایتکار، گلوکار اور پروڈیوسر شیزان سلیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ربا ہو گانا آج سے 11 سال قبل اپنے ایک دوست زید خان کے لیے تیار کیا تھا جو کہ اب ہوبہو میوزک کے ساتھ بھارتی فلم میں سنائی دے رہا ہے ۔
    https://twitter.com/ssaleemofficial/status/1293441944312598534?s=19
    شیزان کی جانب سے انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے بعد سے پاکستانی اور بھارتی شائقین کی جانب سے بھٹ خاندان پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔


    https://twitter.com/sanukumaramel/status/1293833294555918336?s=20

    معروف بالی وڈ ادکارسنجے دت کے بیمار پڑنے سے 735 کروڑ روپے داؤ پر لگ گئے