Baaghi TV

Category: شوبز

  • لوگوں کے سوالات میں الجھنے کے بجائے میں نے یاسر حسین کے ساتھ شادی کرنا مناسب سمجھا  اقراعزیز

    لوگوں کے سوالات میں الجھنے کے بجائے میں نے یاسر حسین کے ساتھ شادی کرنا مناسب سمجھا اقراعزیز

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ کہ انہوں نے لوگوں کے سوالات سے تنگ آکر یاسر حسین سے جلدی شادی کی۔

    باغی ٹی وی :اداکارہ اقرا عزیز عفت عمر کے آن لائن شو میں شریک ہوئیں اور اپنی زندگی کے بارے میں اہم انکشافات کئے-انٹرویو کے دوران عفت نے ان سے ان کی شادی کے حوالے سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ شادی کی اتنی جلدی کیا تھی تمہیں؟ جس پر اقرا عزیز نے کہا مجھے دراصل ان سوالوں سے اعتراض تھا جو لوگ مجھے اور یاسر کو دیکھ کر پوچھتے تھے کہ کیا آپ دونوں ڈیٹنگ کررہے ہیں؟ کیا آپ ایک ساتھ ہیں یا نہیں وغیرہ ان سب سے بچنے کے لئے جلدی شادی کی تھی-
    https://www.instagram.com/p/CD6TAs1pgW4/?igshid=ppyi1o0o1hp4
    اقرا عزیز نے کہا میں ان تمام سوالات سے چھٹکارا چاہتی تھی لہذا میں نے سوچا اس سے بہتر ہےکہ آپ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کی خواہش کریں ایک دوسرے کی کئیر کے لئے ساتھ رہنا چاہیں توبہتر ہے کہ آپ شادی کرلیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے لوگوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کہ آپ دونوں ساتھ ہیں یا نہیں؟ آپ شادی کب کریں گے؟ کیا آپ دونوں ملاقاتیں کرتے ہیں ایک اسلامی ملک میں آپ ملاقاتیں کیسے کرسکتے ہیں وغیرہ۔ لہذا ان سوالات میں الجھنے کے بجائے میں نے یاسر حسین کے ساتھ شادی کرنا مناسب سمجھا تاکہ والدین فیملی، گھروالوں کی دعاؤں کے ساتھ سب ایک ساتھ خوشی سے رہیں۔

    اقرا عزیز نے کہا کہ جب آپ کسی کے ساتھ پوری زندگی رہنا چاہتے ہیں اور آپ نے فیصلہ کرلیا کہ اسی شخص کے ساتھ آپ کو زندگی گزارنی ہے تو بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ شادی کرلیں۔

    ہم سب کو متحد اور یکجا ہونا چاہیے کیونکہ اتحاد ہی ہے جو ایک قوم کو عظیم بناتا ہے…

    "آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے”

  • پاکستان کی خالص سرزمین میں عابدہ پروین کی آواز صوفیوں کی راہ دکھاتی ہے  شان شاہد

    پاکستان کی خالص سرزمین میں عابدہ پروین کی آواز صوفیوں کی راہ دکھاتی ہے شان شاہد

    پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ عابدہ پروین پاکستان کی شان ہیں اور ان کی آواز پاکستان کی شناخت ہے۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشان شاہد نے عابدہ پروین کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عابدہ پروین پاکستان کی شان ہیں، ان کی آواز پاکستان کی شناخت ہے۔
    https://twitter.com/mshaanshahid/status/1294371588587085825?s=20
    تصویر شئیر کرتے ہوئے شان شاہد نے لکھا کہ پاکستان کی خالص سرزمین میں عابدہ پروین کی آواز صوفیوں کی راہ دکھاتی ہے۔

    اداکار نے صدر اور وزیراعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے حکومت پاکستان کا عابدہ پروین کو نشان امتیاز کے لئے نامزد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ یوم آزادی 2020 کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی 184 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے-

    پاکستان کی 24 شخصیات کو ستارہ شجاعت، 27 کو ستارہ امتیاز جبکہ 44 شخصیات کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی نوازا جائے گا یہ ایوراڈز آئندہ سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پر نوازے جائیں گے-

    صدر مملکت نے غیر ملکی شخصیات کے علاوہ میوزک، اداکاری، ادب اور دیگر فنون لطیفہ کے شعبہ جات سے بھی متعدد شخصیات کو ایوارڈز کے لیے نامزد کیا ہے جن میں عابدہ پروین بھی شامل ہیں-

    حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ملنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ہمایوں سعید

    میوزک، اداکاری، ادب سمیت 184 ملکی اورغیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز دینے کا اعلان

    ہم سب کو متحد اور یکجا ہونا چاہیے کیونکہ اتحاد ہی ہے جو ایک قوم کو عظیم بناتا ہے عائزہ خان

    پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے پر علی ظفر اللہ تعالیٰ اور حکومت کے شُکر گُزار

  • شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 23 برس بیت گئے

    شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 23 برس بیت گئے

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اور شہنشاہ قوال موسیقار و گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 23 برس بیت گئے۔

    باغی ٹی وی : 13 اکتوبر 1948 میں صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں معروف قوال فتح علی خان کے گھر پیدا ہونے والے نصرت فتح علی خان قوالی اورلوک موسیقی میں اپنی پہچان آپ تھےنصرت فتح علی خان کا پہلا تعارف خاندان کے دیگرافراد کی گائی ہوئی قوالیوں سے ہوا اور انتہائی کم عرصے میں دنیا میں مقبولیت حاصل کی-

    ممتاز گلوکار اور منفرد لہجے کے قوال و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان نے سیکڑوں کی تعداد میں انتہائی خوبصورت اور یادگار غزلیں، قوالیاں اور گیت پیش کیے۔

    تاہم ’حق علی مولا علی‘ اور ’دم مست قلندرمست مست‘ نے انہیں شناخت عطا کی انہوں نے اپنے فن کو اسلام کی تبلیغ کا ذریعہ بنایا اور دنیا بھر میں بے شمار غیر مسلموں کو مسلمان کیا۔

    عالمی سطح پر جتنی شہرت انھیں ملی وہ شاید کسی اور موسیقار یا گلوکار نصیب نہیں ہوئی۔ بحثیت قوال ان کے 125 آڈیو البم ریلیزکئے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ ان البمز میں’دم مست قلندر مست‘،’علی مولا علی‘،’یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے‘، ’میرا پیاگھر آیا‘،’اللہ ہو اللہ ہو‘، کینا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘ ،’اکھیاں اُڈیک دیاں‘ ، ’ کسے دا یار نہ وچھڑے‘ ، ’میرا پیا گھر آیا ‘ اور’ آفریں آفریں‘ سمیت کئی یادگار قوالیاں اور گیت شامل ہیں۔

    نصرت فتح علی خاں نے بالی وڈ کی کئی فلموں کی موسیقی ترتیب دینے کے ساتھ اپنی آواز کا جادو بھی جگایا جس میں ’اور پیار ہوگیا‘، ’کچے دھاگے‘ اور ’کارتوس‘ شامل ہیں۔ ان کے ترتیب دیے گئے گانوں اور موسیقی کی وجہ سے بالی وڈ کو بھی دنیا بھر میں منفرد شہرت ملی اور آج تک بالی وڈ فلموں میں ان کے تیار کیے گئے گانوں کو شامل کیا جاتا ہے۔

    عالمی سطح پر ان کا تخلیق کیا ہوا پہلا شاہکار 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم’ڈیڈ مین واکنگ‘ تھا جس کے بعد انہوں نے ہالی وڈ کی ایک اور فلم ’دی لاسٹ ٹیمپٹیشن آف کرائسٹ‘ کی بھی موسیقی ترتیب دی تھی-

    نصرت فتح علی خان جگر اور گردوں کے عارضے سمیت مختلف امراض میں مبتلا ہونے کے باعث صرف 48 برس کی عمر میں 16 اگست 1997ء کو کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوگئے تھے وفات کے وقت وہ اپنے کریئر کے عروج پر تھے-

    میوزک، اداکاری، ادب سمیت 184 ملکی اورغیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول…

    پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو دنیا سے رخصت ہوئے 20 برس بیت گئے

  • مسجد میں شوٹنگ،گلوکار بلال سعید کی معافی، مبشر لقمان نے بڑی بات کہہ دی

    مسجد میں شوٹنگ،گلوکار بلال سعید کی معافی، مبشر لقمان نے بڑی بات کہہ دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ صبا قمر اور بلال سعید نے جو کام کیا وہ خود نہیں کیا بلکہ کسی کے کہنے پر کیا، اصل مقدمہ تو ان پر بنتا ہے جو انکے پیچھے تھے

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ پچھلے دنوں بلال سعید اور صبا قمر نے معافی مانگ لی تھی،اب مقدمہ درج ہو گیا ہے جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ اس میں دل سے بات کرتے ہیں تو دماغ سے ٹکراتی ہے، دماغ سے کرتے ہیں تو دل سے ٹکراتی ہے، بلال ہو یا صبا وہ تو وہ کام کر رہے تھے جو انکے ڈائریکٹر یا پروڈیوسر نے کہا تھا یہ مقدمہ ان پر بنتا ہے جن کی ایما پر ہوا ،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری بات ہمارا مذہب بتاتا ہے کہ معافی مانگنے پر درگرز کرنا چاہئے، عوام کے جذبات مجروح ہوئے ،لوگوں کے دلوں‌ کو ٹھیس پہنچی لیکن جو پھر ندامت کا اظہار کر دے اور عوام سے معافی مانگ لے کھلے عام اور کہہ دے کہ میرے سے غلطی ہوئی تو ہمیں بھی حوصلہ کرنا چاہئے

    کراچی سٹی کورٹ میں صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

    اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد کی بیحرمتی پر تھانہ مزنگ میں مقدمہ کی درخواست دے دی گئی

    صبا قمرکی مداحوں سے اپنے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس پر رپورٹ کرنے کی درخواست

    مسجد وزیر خان میں عکس بندی کے معاملے میں بلال سعید، صبا قمر اور محکمہ اوقاف کے افسروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت میں 12 اگست تک رپورٹ طلب

    گانے کی ویڈیو کی ریکارڈنگ معاملہ ،گلوکار بلال سعید نے معافی مانگ لی اور ویڈیو میں سے مسجد وزیر خان کے سین شامل نہ کرنے کا اعلان کردیا

    بلال سعید کا کہنا تھا کہ مسلمان ہوں اور کبھی مسجد کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتا حلفیہ بیان دیتا ہوں کہ مسجد میں میوزک نہیں چلایا ،جو بھی غلط فہمی ہوئی اس پر سب سے معافی مانگتا ہوں اور مسجد والے سینز نکال دوں گا ،اپنا گانا تیارکیا جس میں نکاح کے سین شامل کئے لیکن غلط فہمی کی وجہ سے ایشو بن گیا ،مسلمان ہوں اور الحمد للہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے پوری قوم سےمعافی مانگتا ہوں

    بلال سعید کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں جو کچھ ہوا ہے اس سے آپ کے جذبات کو گہری چوٹ پہنچی ہے۔ ہم بحیثیت مسلمان ، مہذب انسان اور فنکار کی حیثیت سے ، کبھی بھی اسلام یا کسی دوسرے مذہب ، نسل ، ذات ، رنگ یا مسلک کی توہین اور رسوائی نہیں کریں گے

    واضح رہے  لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں فنکاروں کے رقص کے معاملے پر محکمہ اوقاف پنجاب نے مسجد کے منیجر اشتیاق احمد کو معطل کردیا۔

    مسجد وزیر خان میں فلم کی عکس بندی کے دوران فنکاروں کے رقص پر شہری سراپا احتجاج ہیں اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مسجد وزیر خان میں فلم کی ریکارڈنگ کرنے والی کمپنی کا مؤقف ہے کہ انہوں نے محکمہ اوقاف سے شارٹ فلم کی عکس بندی کی اجازت مانگی جو 30 ہزار روپے کی ادائیگی پر مل گئی۔

    تاریخی مسجد میں مختصر دورانیے کی فلم کی عکس بندی کس کے حکم پر ہوئی، مسجد میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے رقص کے وقت مسجد انتظامیہ کہاں تھی،

    محکمہ اوقاف پنجاب نے واقعہ کے بعد ایکشن لیا اور محکمہ اوقاف نے تحقیقات کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کو مقرر کردیا۔

    واضح‌ رہے کہ مسجد وزیر خان میں اداکارہ صبا قمر نے ایک فلم کا گانا شوٹ کیا اور رقص کر کے اس کا تقدس پامال کیا تھا جس کے بعد لوگوں میں شدید غم و غصہ دیکھا گیا . سوشل میڈیا پر اس عمل کے خلاف ٹرینڈ‌بھی چلے حکومت پر پریشر بڑھا اور اس کے بعد صبا قمر کو معافی مانگنی پڑی .

    صبا قمر گلوکار بلال سعید کے نئے آنے والے گانے قبول ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا ایک سین مسجد وزیر خان میں بھی لیا گیا جس پر مذہبی معروف شخصیات سمیت لوگ بھی شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی گرفتاری اور کاروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں-سیکرٹری اوقاف پنجاب اظہر نے مسجد میں گانے کی شوٹنگ پر صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

     

    اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور

  • یمنیٰ زیدی پاکستان کی پہلی نو عمر فِگر اسکیٹر ملاک فیصل کی پرفارمنس کی متعرف

    یمنیٰ زیدی پاکستان کی پہلی نو عمر فِگر اسکیٹر ملاک فیصل کی پرفارمنس کی متعرف

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے پاکستان کی پہلی نو عمر فِگر اسکیٹر ملاک فیصل کی جشن آزادی پر دی گئی پرفارمنس پر تعریفی پیغام سوشل میڈیا پر شئیر کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان کی 12 سالہ فگر اسکیٹر ملاک فیصل کی ویڈیو شیئر کی ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ملاک فیصل پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے ملی نغمے پر پرفارم کر رہی ہیں ۔
    https://www.instagram.com/p/CD4RyKEnm10/?igshid=58lqun146imt
    یمنیٰ زیدی نے ملاک فیصل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ملاک کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آزادی کے موقع پر 12 سالہ ملاک کی جانب سےاس قدر خوبصورت کارکردگی انہیں ملاک کا پاکستان کے ساتھ جوش و جذبہ بہت پسند آیا ہے۔

    واضح رہے کہ پہلی پاکستانی 12 سالہ ملاک فیصل ظفر نے آسٹریا کے سب سے بڑے فگر اسکیٹنگ مقابلے کے 24ویں انٹرنیشنل ایسکپ انسبرک 2019 میں حصہ لیا تھا اور اِس عالمی مقابلے میں آسٹریا، جرمنی، اٹلی، سوئٹزر لینڈ اور دیگر کئی ممالک کے 200 سے زائد ایتھلیٹس نے بھی حصہ لیا تھا۔

    ملا ک فیصل نے 24ویں انٹرنیشنل ایسکپ انسبرک 2019 میں عمدہ اسکیٹنگ کرتے ہوئے اِن تمام ایتھلیٹس کو شکست دی اور بیسک نوائس گرلز 2 کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

    ایتھلیٹ ملاک کا علی ظفر سے ملنے کی خواہش کا اظہار

    آسٹریلوی ایوارڈ اپنے نام کرنے والے پہلے مسلمان اور پاکستانی سائنسدان

  • بھارتی فلمساز ہنسل مہتا پر بھی پاکستانی ویب سیریز چڑیلز کا جادُو چل گیا

    بھارتی فلمساز ہنسل مہتا پر بھی پاکستانی ویب سیریز چڑیلز کا جادُو چل گیا

    پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز کا اعزاز رکھنے والی ایکشن تھرلر سیریز ’چڑیلز‘ کو ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر 11 اگست کو ریلیز گیا تھا-

    باغی ٹی وی :ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ’چڑیلز‘ کے پہلے سیزن کی تمام 10 اقساط کو ہی 11 اگست کو جاری کردیا گیاتھا جن کے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں ان کی دھوم مچ گئی ہے-

    دس اقساط پر مشتمل ’چڑیلز‘ کا آغاز کافی روکھا محسوس ہوا اور پہلی دو اقساط نے کوئی خاص اثر نہیں چھوڑا لیکن پھر تیسری قسط سے یہ سیریز آپ کو اپنے سحر میں جکڑنا شروع کردیتی ہے اور ہر نئی قسط تجسس اور اشتیاق میں اضافہ کرتے ہوئی نویں قسط تک ایک مکمل تھرلر کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔

    یہی اس سیریز کی سب سے بڑی کامیابی ہے کہ کہانی مسلسل آگے بڑھتی رہتی ہے اور ہر منظر آپس میں جڑا ہوا ہے۔ یہ ویب سیریز پاکستان کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، صرف موضوعات کے اعتبار سے ہی نہیں بلکہ معاشی اعتبار سے بھی ہے۔اس سیریز نے سرحد پار سمیت دنیا بھر میں شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے جن میں بھارتی فلم میکر ہنسل مہتا بھی شامل ہیں-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہنسل مہتا نے ویب سیریز چڑیلز کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے ہدایتکار عاصم عباسی کی تعریف کی اورلکھا کہ کل ‘چڑیلز’ کی 2 اقساط دیکھی۔ یہ بہت ہی لطف اندوز ، بہت قابل ستائش،شارپ اور سُپر کُول سیریز ہے
    https://twitter.com/mehtahansal/status/1293848788163899392?s=19
    انہوں نے لکھا کہ مجھے حیران ہوںکہ کتنے شو عناصر نے انوراگ کشپ کے کام کو خراج عقیدت پیش کیا ہے شاید وہ اس نسل کے سب سے زیادہ بااثر ہندوستانی فلم سازوں میں سے ایک ہیں۔
    https://twitter.com/ZEE5Premium/status/1293940180886282241?s=20
    ہنسل مہتا کی اس ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے زی فائیو پریمئیم نے لکھا کہ آپ کی طرف سے اس سیریز کے لئے قابل ستائش کمنٹس آنا یہ بھی پوری ٹیم کے لئے ایک حیرت انگیز کارنامہ ہےہم سب کی عزت ہے-

    خیال رہے کہ ہدایت کار عاصم عباسی کی ویب سیریز ’چڑیلز‘میں ایسی چار شادی شدہ خواتین کی کہانی دکھائی گئی ہےجو اپنے شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جاتی ہیں۔

    پاکستان کی پہلی ویب سیریز ’چڑیلز‘ میں شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جانے والی چاروں خواتین اپنی جیسی دوسری عورتوں کی زندگی بچانے کے لیے کام کرتی ہیں اور بیویوں سے دھوکا کرنے والے شوہروں کو بے نقاب کرتی دکھائی دیتی ہیں اور اس دوران جب وہ جاسوس بن جاتی ہیں تو انہیں معاشرے کے کئی مکروہ چہرے دکھائی دیتے ہیں۔

    جاسوس بن جانے والی خواتین پھر کم عمری کی شادیوں، بچوں کے ساتھ ناروا سلوک، زبردستی کی شادیوں، غربت، جرائم، رنگ و نسل کے واقعات اور خودکشی جیسے بھیانک حقائق کا سامنا کرتی ہیں۔

    ویب سیریز میں ثروت گیلانی نے سارہ، یاسرا رضوی نے جگنو، نمرا بچہ نے بتول اور مہربانو نے زبیدہ کا کردار ادا کیا ہے اور ویب سیریز میں ان چار مختلف شعبوں وکیل ، باکسر،ویڈنگ پلانر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ایک گینگ کے طور پر دکھایا گیا ہے-

    فیشن ہاؤس کے نام پر جاسوسی کا ادارہ چلانے والی چاروں خواتین کو اپنے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے درجنوں خواتین کو فیشن اور ماڈلنگ کے نام ملازمت پر رکھتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے فیشن کے نام جاسوسی کا ادارہ چلانے والی چاروں خواتین کو برقع پہن کر بیویوں سے بے وفائی کرنے والے شوہروں کی جاسوسی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے.

    ’چڑیلز‘ شوہروں کی بے وفائی سے پردی اٹھاتیں ذہین بولڈ بہادر اور خوبصورت خواتین کی کہانی

    پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ کا ٹریلر جاری

  • اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور

    اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور

    لاہور سیشن عدالت نے مسجد وزیر خان میں گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کیس پراداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی : ایڈیشنل سیشن جج عتیق الرحمن نے11 اگست کو سردار فرحت منظور خان چانڈیو ایڈووکیٹ کی طرف سے درج کروائے گئے مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی تھی اور ایس ایچ او ا کبری گیٹ کو نوٹس جاری کر کے 12 اگست کو رپورٹ طلب کی تھی –

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے مسجد میں گانے کی عکس بندی کرکے تقدس پامال کیا ہے درخواست گزار نے عدالت سے صبا قمر، بلال سعید، لائن پروڈیوسر احمد وقاص اور محکمہ اوقاف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی تھی –

    جس پر اب لاہور سیشن عدالت نے سماعت کی-

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں صباقمر اور بلال سعید کے خلاف لاہور کی تاریخی وزیر خان مسجد میں میوزک ویڈیو قبول ہے کے چند مناظر کی عکس بندی کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

    ایڈیشنل سیشن جج وسیم اختر نے صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی مدعی ایڈووکیٹ سرادر فرحت منظور چانڈیو ملزموں کی ضمانت کی درخواست پر مخالفت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے صبا قمر اور بلال سعید کی گرفتاری روکتے ہوئے دونوں فنکاروں کو پچاس پچاس ہزار کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا اور صبا قمر اور بلال سعید کی 25 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے-

    کراچی سٹی کورٹ میں صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

    اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد کی بیحرمتی پر تھانہ مزنگ میں مقدمہ کی درخواست دے دی گئی

    صبا قمرکی مداحوں سے اپنے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس پر رپورٹ کرنے کی درخواست

    مسجد وزیر خان میں عکس بندی کے معاملے میں بلال سعید، صبا قمر اور محکمہ اوقاف کے افسروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت میں 12 اگست تک رپورٹ طلب

  • کراچی سٹی کورٹ میں صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

    کراچی سٹی کورٹ میں صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

    مسجد وزیر خان میں گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے گانے قبول ہے کے ایک منظر کی عکس بندی کرنے پر وکیل لیاقت علی خان گبول نے کراچی سٹی کورٹ میں اداکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیالت کے مطابق مسجد وزیر خان میں گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے گانے قبول ہے کے ایک منظر کی عکس بندی کرنے پر وکیل لیاقت علی خان گبول نے کتاچی سٹی کورٹ میں اداکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی ہے- کراچی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ایس ایچ او سٹی کورٹ و دیگر سے 22 اگست کو جواب طلب کرلیا۔

    وکیل لیاقت علی خان گبول نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید نے مسجد میں ڈانس کر کے مسجد کاتقدس کو پامال کیا۔

    سوشل میڈیا پر ڈانس کی ویڈیو اور تصاویر دیکھ کر شدید رنج ہوا، اداکارہ صباء قمر ، بلال سعیدو دیگر نے مسجد کی بے حرمتی کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا اداکاروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے تھانہ سٹی کورٹ میں درخواست دی لیکن پولیس نے کارروائی سے انکار کیا ۔

    انہوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ صبا قمر، بلال سعید اور پروڈیوسر احمد وقاص کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پرعدالت نے مدعی لیاقت گبول ایڈووکیٹ کو مسجد وزیرخان کی انتظامیہ اورمحکمہ اوقاف کے افسران کے نام پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

    اس سے قبل لاہور میں سردار فرحت منظور خان چانڈیو ایڈووکیٹ نے دونوں فنکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے مسجد میں گانے کی عکس بندی کرکے تقدس پامال کیا ہے درخواست گزار نے عدالت سے صبا قمر، بلال سعید، لائن پروڈیوسر احمد وقاص اور محکمہ اوقاف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی تھی-

    جس پر ایڈیشنل سیشن جج عتیق الرحمن نے سردار فرحت منظور خان چانڈیو ایڈووکیٹ کی طرف سے درج کروائے گئے مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی اور ایس ایچ او ا کبری گیٹ کو نوٹس جاری کر کے 12 اگست کو رپورٹ طلب کی تھی-

    علاوہ ازیں مسجد کا تقدس پامال کرنے پر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف 9 اگست کو تھانہ مزنگ میں ذاتی مدعیت میں مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست جمع کروا ئی گئی تھی-

    لاہور کے ایک مقامی وکیل نے تھانہ مزنگ میں اداکارہ صبا قمر اوربلال سعید کے خلاف مسجد کی توہین پرمقدمہ کی درخواست دیتےہوئے کہا تھا کہ مذکورہ اداکاراوں نے مسجد کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے ایسے افعال سرانجام دئیے ہیں جو کہ نہ صرف خلاف اسلام ہیں بلکہ یہ ایک بہت بڑا جرم بھی ہے-

    لاہور کے مقامی وکیل علی اکبرملک نے تھانہ مزنگ کےایس ایچ او کودرخواست دیتے ہوئے کہا تھا کہ صبا قمر اوربلال سعید نے مسلمانوں کے ایمان مجروح کرنے کی جسارت کی ہے

    علی اکبر ملک کا کہنا تھا کہ مساجد کے تقدس کو پامال ہونے سے روکنے کےلیےایسے بے دین لوگوں کے خلاف کارروائی ضروری ہے لہٰذا اداکارہ صبا قمر اوربلال سعید کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے۔

    اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد کی بیحرمتی پر تھانہ مزنگ میں مقدمہ کی درخواست دے دی گئی

    صبا قمرکی مداحوں سے اپنے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس پر رپورٹ کرنے کی درخواست

    مسجد وزیر خان میں عکس بندی کے معاملے میں بلال سعید، صبا قمر اور محکمہ اوقاف کے افسروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت میں 12 اگست تک رپورٹ طلب

  • پاکستانی آرٹسٹوں کی ارطغرل غازی کے خلاف بحث انتہائی شرمناک اور بیکار ہے زاہد احمد

    پاکستانی آرٹسٹوں کی ارطغرل غازی کے خلاف بحث انتہائی شرمناک اور بیکار ہے زاہد احمد

    پاکستان کے نامور اداکار زاہد احمد نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے اسلامی فتوحات پر مبنی ترک سیریز ارطغرل غازی کی پاکستان میں کامیابی کو کُھلے دل سے قبول کرتے ہوئے اس سے متعلق فنکاروں کی بحث اور مخالفت کو شرمناک قرار دیا ہے-

    باغی ٹی وی :سلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔ اس ڈرامے نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ بناتے ہوئے پاکستانی ڈراموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے-

    جہاں اس ڈرامے کی کہانی اور اداکاروں کی اداکاری پر پاکستانی عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے وہیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کچھ شخصیات نے ڈرامے کو پی ٹی وی پر دکھانے ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا تھا اس ڈرامے کی پاکستان میں مقبولیت کے بعد معروف شخصیات دو حصوں میں بٹ گئیں تھیں کچھ لوگ اس کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر ناراض دکھائی دیئے جبکہ کچھ نے اسلامی فتوحات پر بنائے گئے ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کو مثبت قرار دیا تھا۔

    اس حوالے سے اداکار شان شاہد او اداکارہ ریما نے بھی ترک ڈرامے کو نشر کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد یاسر حسین نے بھی ‘ارطغرل غازی’ کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کے معاملے پر تنقید کی تھی بعدازاں اداکار یاسر حسین نے ترک اداکارہ اسرا بلجیک کو پاکستانی برانڈ کی سفیر مقرر کرنے کی بھی مخالفت تھی اور کہا تھا کہ انہیں اسٹار ہی پاکستانیوں نے بنایا۔

    یاسر حسین سے ایمن اور منال خان سمیت دیگر چند شخصیات نے بھی اتفاق کیا تھا، تاہم بعد ازاں عائشہ عمر، آغا علی، اعجاز اسلم اور بلال اشرف سمیت دیگر شوبز شخصیات نے اسرا بلجیک کو پاکستانی موبائل برانڈ کا ایمبیسڈر بنائے جانے کی حمایت کی تھی۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو میں سینئیر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے ارطغرل غازی کو پاکستانی ڈراموں کے لیے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کو ارطغرل جیسے ڈرامے بنانے چاہیے۔

    اب حال ہی میں انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران زاہد احمد نے غیر ملکی ڈراموں کو پاکستان میں نشر کرنے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان کی حمایت بھی کی۔

    زاہد احمد کا کہنا تھا کہ میں اس بات سے 110 فیصد اتفاق کرتا ہوں کہ مذہبی مواد ڈراموں اور فلموں میں آنا چاہیے اورمیں پاکستان میں ارطغرل غازی کی کامیابی کو کھلے دل سے قبول کرتا ہوں۔
    https://www.instagram.com/p/CD1YyV8Js5p/?igshid=iy82sd7jbm1a
    زاہد احمد کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک کچھ آرٹسٹوں کی جانب سے پاکستان میں غیر ملکی مواد نشر کرنے سے متعلق نوکریوں کا مسئلہ پیدا ہونے کے تحفظات اور اس ڈرامے کے خلاف بحث انتہائی شرمناک اور بیکار ہے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ اگر آپ اپنے کام میں اچھے ہیں تو آپ کی نوکری کہیں نہیں جائے گی ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ ہمیں پھر شرم آنی چاہیے کہ ایک مسلمان ملک ہوتے ہوئے ہم ایسا مواد نہیں بنارہے۔

    زاہد احمد نے مزید کہا کہ اس میں اگر کام کی بات کی جائے تو پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کو اس حوالے سے جوابدہی ہونی چاہئے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ ایسے مواد یہاں کیوں نہیں بنائے گئے-

    ترکی کا معروف ڈرامہ ارطغرل گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کیلئے منتخب

    پاکستان میں ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی مقبولیت توقع سے زیادہ ہے ترگت الپ

    ارطغرل غازی ہمارے ڈراموں کے لیے رول ماڈل ہے لیلٰی زبیری

  • پاکستانی فنکاروں نے پاکستان مخالف بیان پرکنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا

    پاکستانی فنکاروں نے پاکستان مخالف بیان پرکنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناؤت بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری اور خواتین کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر بات کرتی رہتی ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی وہ اسکینڈل کوئین اپنی تعصب پسندی اور تنگ نظر ی کے حوالے سے بھی جانی جاتی ہیں-

    باغی ٹی وی :کنگنا رناؤت کی تعصب پسندی اور تنگ نظری کی ایک مثال ان کی جانب سے اپنے ذاتی بھارتی مسئلے میں پاکستان کو لانے سے بھی لگایا جاسکتا ہے۔

    12 اگست کو عالیہ بھٹ اور سنجے دت کی آنے والی فلم سڑک ٹو کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد ایک فلمی ناقد روہت جیسوال نے ٹریلر میں عالیہ بھٹ کی جانب سے سادھو کا لفظ کہے جانے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے تجویز دی کہ مذکورہ لفظ کو نکال کر اس کی جگہ مولوی یا پادری شامل کیا جائے۔

    روہت جیسوال نے کہا کہ ٹریلر میں عالیہ بھٹ کہتی ہیں کہ انہوں نے گروؤں کی وجہ سے اپنے کھوئے‘ تو اداکارہ کے گروؤں لفظ کو ’مولوی‘ یا ’پادری‘ سے تبدیل کرکے ٹریلر کو دوبارہ ریلیز کیا جائے۔


    اس نے مہیش بھٹ سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر بھٹ کیا آپ گروو کا لفظ ہٹا کر پادری یا مولوی میں تبدیل کر سکتے ہیں ؟ اس سے پہلے کہ کوئی طویل بحث اس کی جگہ لے اس ٹریلر کو مذکورہ الفاظ کے ساتھ تبدیل کر کے دوبارہ ریلیز کریں-

    روہت جیسوال کی اس ٹوئٹ کو اداکارہ کنگنا رناؤت نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی تجویز کی تعریف کرتے ہوئے ساتھ ہی پاکستان کو معاملے میں لے آئیں۔

    کنگنا رناوٹ نے اپنی ٹوئٹ میں سڑک ٹو کی ٹیم کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ کیا وہ گرو کی جگہ مولوی اور کیلاش اسکینڈل کو مکہ اسکینڈل سے تبدیل کرسکتے ہیں؟


    کنگنا نے لکھا کہ کیا سادھوؤں کے الفاظ کا ان تعصبات سے کوئی تعلق ہے؟

    ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں کسی کا نام لکھے بغیر لکھا کہ بھارت میں پاکستانی ایجنٹوں کو مذہبی منافرت اور تعصبات پھیلانے کی اجازت کیوں ہے؟ جو پاکستان کی خواہش پر یہاں مذہبی نفرت پھیلا رہے ہیں۔

    کنگنا رناؤت کی اسی ٹوئٹ کو پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے شیئر کرتے ہوئے انہیں کرارا جواب دیا اور لکھا کہ وہ ان ہی نفرت آمیز باتوں کی وجہ سے اپنی اچھی باتوں کی اہمیت گنوا دیتی ہیں۔


    مومنہ مستحن نے بھارتی اداکارہ سے سوال کیا کہ آخر وہ اپنے تمام دلائل میں زبردستی پاکستان کو کیوں گھسیٹ لاتی ہیں؟

    پاکستانی گلوکارہ نے بھارتی اداکارہ کوکہا کہ اس کا کوئی مقصد نہیں ہے بلکہ الٹا آپ جو ایس ایس آر کو انصاف دلانے ، بالی وڈ میں اقربا پروری کے خلاف جنگ کرنے ، مذہبی منافرت اور تعصب کی روک تھام کے لئے صحیح طریقے سے انصاف حاصل کرنے جیسے اہم معاملات پر آواز اٹھاتی ہیں اس پر اثر پڑے گا۔

    مومنہ مستحسن نے ان پر کہا کہ علاقائی نفرت اور مذہبی منافرت پھیلا کر امن قائم نہیں کیا جا سکتا اور اس طرح کی حرکتوں سے انصاف کا حصول بھی ممکن نہیں-


    دوسری جانب پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار منیب بٹ نے بھی کنگنا کی اس ٹوئٹ پر اداکارہ اور بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کرارا جواب دیا انہوں نے کہا کہ بھارتی پاکستانیوں کے معاملے میں اس قدر جنونی کیوں ہیں بھارت کا بے وقوف میڈیا ان کے ذہن کی درست تصویر پیش کرتا ہے زیادہ مسئلہ ہے پاکستان سے تو بھیجو کوئی پائلٹ چائے تیار ہے اور اس بار ادرک والی چائے پلائیں گے الائچی ڈال کے-

    اسی طرح کنگنا رناوٹ کی جانب سے ایک اور معاملے میں زبردستی پاکستان کو لانے پر اداکارہ ارمینہ خان نے انہیں کرارا جواب دیا۔

    کنگنا رناوٹ نے نائب امریکی صدارتی امیدوار کمالا ہیرس کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس پر ہرزہ سرائی کی اور انہیں بھی پاکستانی حمایتی قرار دیا۔

    کنگنا رناوٹ نے کمالا ہیرس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی افراد گوروں کے لیے کتنے کام کے ہیں کہ انہوں نے پاکستانی ووٹرز کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے کسی پاکستانی کو نہیں بلکہ ایک ایسے بھارتی نژاد کو منتخب کیا جو پاکستان کا حمایتی ہے۔

    ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہندو بہادر خاتون لکشمی بائی کی کہانی پڑھنے کے بعد یہ بات سمجھی کہ اس دیش کو دشمنوں نے کم اور اپنوں نے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
    https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1294137853228675074?s=19
    کنگنا رناوٹ کی اسی ٹوئٹ پر اداکارہ ارمینہ خان نے انہیں کرارا جواب دیا کہ ایک دن کشمیر کنگنا رناوٹ جیسی ذہنیت رکھنے جیسے لوگوں سے آزادی کا جشن منائے گا –

    ارمینہ خان نے لکھا کہ مجھے معلوم ہے کہ وہ کرما پر یقین رکھتی ہے اور اس تمام منفی توانائی پر جو وہ اکٹھا کررہی ہے اس کے خلاف پہلے ہی کام کر رہی ہے۔ کتنی خوفناک / نفرت سے بھری ، ملعون مخلوق

    آئی پی ایل میں منتخب نہ ہونے پر معروف کرکٹر نے خودکشی کرلی

    کرینہ کپور امید سے ہوگئیں :بھارتی میڈیا کا دعویٰ