Baaghi TV

Category: شوبز

  • صبا قمر اور بلال سعید کی جانب سے مانگی گئی معافی پر یاسر حسین کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

    صبا قمر اور بلال سعید کی جانب سے مانگی گئی معافی پر یاسر حسین کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

    پاکستان شوبز انڈستری کے معروف اداکار یاسر حسین نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی مسجد میں فلمائی گئی نئے گانے کی میوزک ویڈیو کے حوالے سے مانگی گئی معافی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ان کی معافی قبول کر لی ہوگی لیکن عجیب بات ہے کہ اللہ کے کچھ بندے صرف ٹوئٹ اور ری ٹوئٹ کرنے والے ہیں-

    باغی ٹی وی : رواں ماہ 8 اگست کو سوشل میڈیا پر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے گانے کی میوزک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے نئے گانے قبول کی شوٹنگ کے لیے تاریخی مسجد وزیرخان میں موجود تھے ۔

    صبا قمر اور بلال سعید کیاس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین اور معروف سیاسی و مذہبی شخصیات کی جانب سے حکومت سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر دونوں فنکاروں نے وضاحت دیتے ہوئے لوگوں کی دل آزاری ہونے پر معافی مانگ لی تھی لیکن اس کے باوجود بھی فنکاروں کے خلاف کا مطالبہ جاری رہا-

    اس کے بعد صبا قمر اور بلال سعید کی جانب سے مانگی گئی معافی پر یاسر حسین کی جانب سے رد عمل سامنے آیا ہے یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی اور ساتھ میں صبا قمر اور بلال سعید کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

    یاسر حسین کا اپنی اسٹوری میں کہنا تھا کہ صبا قمر اور بلال سعید کے میوزک کی معافی اللہ نے ضرور قبول کر لی ہو گی کیوں کہ اللہ معافی قبول کرنے والا ہے۔

    یاسر نے مزید لکھا کہ عجیب بات یہ ہے کہ اللہ کے کچھ بندے صرف ٹوئٹ اور ری ٹوئٹ کرنے والے ہیں۔

    یاسر حسین انسٹاگرام سٹوری سکرین شاٹ
    اداکار یاسر کی یہ اسٹوری صبا قمر کی جانب سے بھی اپنے انسٹا گرام سٹوری پر شیئر کی گئی جس میں صبا قمر کا یاسر کو دعا دیتے ہوئے لکھا تھا کہ صداخو ش رہو۔

    صبا قمر کی مسجد میں گانے کی شوٹنگ نے کس طرح میری زندگی کی سب سے اہم خوشی چھین لی

    مساجد سینما نہیں ہے مساجد کا تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ٹویٹر…

    اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد کی بیحرمتی پر تھانہ مزنگ میں مقدمہ کی…

    مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے والوں کو جلد از جلد سزا دی جائے چودھری شجاعت…

    مسجد وزیر خان میں ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے بلال سعید نے معافی مانگ لی

    مسجد میں گانے کے شوٹ کی اجازت کے تیس ہزار روپے لیے گئے ، نوٹیفیکیشن سامنے آ گیا

    قبول ہے ایک گانا تھا ان کا اصل نکاح نہیں تھا کہ انہوں نے ایک مشہور مسجد کے مذہبی…

    مسجد میں گانے کی شوٹنگ پر صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،…

    صبا قمر کی مسجد وزیرخان میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

  • امیتابھ بچن اپنے فلمی کیرئیر کے حوالے سے پریشان

    امیتابھ بچن اپنے فلمی کیرئیر کے حوالے سے پریشان

    حال ہی میں عالمگیر وبا کورونا وائرس کو شکست دینے والے بالی وڈ شہنشا ہ اور سپر اسٹار امیتابھ بچن اپنے فلمی کیریئر کو جاری رکھنے کے حوالے سے الجھن اورپریشانی کا شکار ہیں۔

    باغی ٹی وی :حال ہی میں بھارتی شوبز انڈسٹری کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران 65 برس سے زائد عمر کے اداکاروں کی اداکاری پر عائد کی گئی ہے جس کے بعد سے بھارتی سئنئیر اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن پریشانی کا شکار ہیں-

    بھارتی میڈیا رپورتس کے مطابق 78 سالہ امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ وہ کام کرنے کے حوالے سے فکرمند ،الجھن اور پریشانی کا شکار ہیں۔

    انہوں نے اپنی پریشانی کا اظہار اس وقت کیا جب بھارتی شوبز انڈسٹری حکام نے کورونا کی احتیاطی تدابیہر کے حوالے سے بنائی جانے والی ایس او پیز میں یہ بات مینشن کی کہ 65 برس سے زائد عمر کے اداکاروں کی اداکاری پر پابندی برقرار رہے گی-

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پابندی عائد کئے جانے پر لیجنڈری اداکار نے ایک بلاگ تحریر کیا اپنے بلاگ میں امیتابھ بچن نے لکھا کہ یوں تو ذہن میں پریشانی کے حوالے سے بہت سی چیزیں ہوتی ہیں لیکن سرکاری حکام کی جانب سے یہ پابند کرنا کہ وہ افراد جن کی عمر 65 سے زیادہ ہو وہ کام کے لیے باہر نہیں جاسکتے۔

    بھارتی سپر سٹار نے بلاگ میں تحریر کیا کہ 65 سال سے زیادہ عمر کی اس پابندی کو اس کے چند روز بعد مزید کم کرتے ہوئے اس کی حد 50 سال مقرر کی گئی اس کا مطلب تو میرے جیسے لوگ میرا پیشہ اور میری 78 سال کی عمر یہ کسی کو بے مصرف کرنا ہوا۔

    امیتابھ بچن کا پابندی کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہماری فلموں کی تنظیم اگر اس معاملے کو عدالت لے کر جاتی ہے تو مجھے یقین ہے کہ معزز عدالت عمر کی حد پر مبنی نہ صرف اس پابندی کو نا منظور کرے گی بلکہ عمر کی حد پچاس سال کرنے کو بھی ختم کردے گی لیکن عدالتوں اور قانونی طریقہ کار میں وقت لگتا ہے۔

    امیتابھ نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ میں حیران ہوں کہ اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے کیا میرے لیے اس کے متبادل کوئی کام ہے پابندی لگانے والے مہربانی کرکے یہ بتاسکتے ہیں اگر سب کچھ عدالتوں کو ہی کرنا ہے تو پھر اس ایس اوپی کو بھی عدالت میں لے جاتے ہیں-

    امیتابھ بچن نے کورونا کو کامیابی سے شکست دے دی

    امیتابھ بچن کا مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

    شاہد آفریدی اور شعیب اختر کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

    بھارتی فنکاروں کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغامات

    امیتابھ بچن کی طبیعت مستحکم ہے تاہم اگلے 7 دن بہت اہم ہیں ہسپتال ذرائع

    معروف بھارتی اداکارامیتھا بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

    امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

    ارادھیہ اور ایشوریا رائے کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آگئے

    کورونا وائرس کا شکار ایشوریا رائے بچن طبیعت بگڑنے پر بیٹی سمیت ہسپتال منتقل

  • جشن آزادی کے حوالے سے راجہ ریپسٹار کا نیا گیت ریلیز

    جشن آزادی کے حوالے سے راجہ ریپسٹار کا نیا گیت ریلیز

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف سنگر راجہ ریپسٹار نے جشن آزادی کے موقع پر نیا گیت ریلیز کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی :راجہ ریپسٹار نے 14 اگست کے موقع پر جشن آزادی کے عنوان سے نیا گیت ریلیز کیا ہے-گانے کی ویڈیوس میں پاک فوج کے جوانوں کو آزادی اور ملک کی حفاظت کے لئے بہادری سے لڑت دکھایا گیا ہے جبکہ ویڈیو کا آغاز نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے شہداء سے کیا گیا ہے- گیت میں کشمیریوں کے سنگ جشن آزادی منانے کی امید ظاہر کی گئی ہے-
    https://www.youtube.com/watch?v=ob25pW0Guak&feature=youtu.be
    راجہ ریپسٹار کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ بہت جلد ہمارے کشمیری عوام ہمارے سنگ جش آزادی منائیں گے-

    گلوکار نےکا کہنا تھا کہ اس سال آزادی کے جشن میں کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لئے آواز ضرور بلند کریں کہیں آپکے جشن کے شور میں انکی آواز دباؤ کا شکار نہ ہو جائے-

    واضح رہے کہ اس سے قبل راجہ ریپسٹار نے تحریک آزادی جموں و کشمیر کے ترانے کے حوالے سے ایک پوسٹر ریلیز کیا تھا راجہ ریپسٹار نے تحریک آزادی جموں و کشمیر کے حوالے سے بتایا تھا کہ اس ترانے کا عنوان "فری ڈم” رکھا گیا ہے، جس میں کشمیری نوجوانوں کے جزبات اور ان پر قابض بھارتی فوج کے مظالم دنیا کو دکھائے جائیں گے

    گلوکار نے ترانہ ریلیز کتے ہوئے کہا تھا کہ تمام پاکستانیوں سے درخواست کرتا ہوں کے اس ترانے کو بھرپور شیئر کریں تاکہ ہمارے مظلوم کشمیری مسلمانوں کی آواز بہری دنیا کو سنائی دے،

    سجاد علی نے اپنا پرانا گانا نئے انداز میں گا کر مداحوں کے دل جیت لئے

    موسیقی میں اپنا منفرد مقام بنانے والے گلوکارعاطف اسلم انسٹا گرام پر بھی چھا گئے

    راجہ ریپسٹارکا تحریک آزادی جموں و کشمیر کے ترانے کے حوالے سےپوسٹر ریلیز

    یومِ تکبیر پر "راجہ ریپسٹار” کا ترانہ "یومِ تکبیر” ریلیز کر دیا گیا

    "راجہ ریپسٹار” کا پہلا رمضان کلام "رحمت کا مہینہ” ریلیز

  • اپنے رب کی شکر گزار ہوں جس نے بطور اداکارہ اتنی عزت و احترام دیا عتیقہ اوڈھو

    اپنے رب کی شکر گزار ہوں جس نے بطور اداکارہ اتنی عزت و احترام دیا عتیقہ اوڈھو

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے رب کی شکر گزار ہیں جس نے انہیں بطور اداکارہ اتنی عزت و احترام دیا-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ یادگار اور ناقابل فراموش کرداروں کی تصویروں کا کولاج کیا-

    تصویروں کا کولاج شیئر کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے لکھا کہ اسکرین پر ان مشہور کرداروں کو زندگی میں لانے پر بہت خوش ہوں-
    https://www.instagram.com/p/CDoSh6Kgi9r/?igshid=en2lfqe1sv2e
    عتیقہ اوڈھو کی جانب سے کچھ یادگار اور مشہور کرداروں کی تصویر شیئر کی گئیں جن میں شاہ تاج، ستارہ، فریدہ اور منصورہ کے کردار شامل ہیں۔

    عتیقہ اوڈھو نے لکھا کہ میرے ادا کئے گئے یہ سارے کردار اپنے اندر ایک سنجیدہ پیغام لیے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اپنے رب کی شکر گزار ہیں جس نے انہیں بطور اداکارہ اتنی عزت و احترام دیا۔

    یاد رہے کہ عتیقہ اوڈھو ان دنوں ڈرامہ سیر یل پیار کے صدقے میں منصورہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

    مایا علی جلد ہی نئے ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گی

    پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے مصیبت میں کوئی سمجھدار ساتھ نہیں دیتا نعمان اعجاز

    سوہائے ابڑو اور فرحان سعید کے نئے ڈرامے پریم گلی کا پہلا ٹیزر جاری

  • آسکر ایوارڈ جیتنے والی پاکستان فلمساز شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ایمی ایوارڈ کے لئے نامزد

    آسکر ایوارڈ جیتنے والی پاکستان فلمساز شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ایمی ایوارڈ کے لئے نامزد

    فلمی دنیا کا سب سے متعبر ایوارڈ آسکر جیتنے والی پاکستانی فلمساز اور سماجی کارکن شرمین عبید چنائے کی ایک اور دستاویزی فلم کو کو ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی ایوارڈز فیسٹیول ایمی نے شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم فریڈم فائٹرز کو 41ویں سالانہ نیوز اینڈ ڈاکیومنٹری ایوارڈز برائے ‘بیسٹ فیچر اسٹوری ان نیوز میگزین’ کے لیے نامزد کیا ہے۔

    مذکورہ فلم 3 بہادر خواتین کی کہانی پر مبنی ہے جن میں ایک ماضی میں کم عمری کی شادی کا شکار، ایک پولیس افسر اور ایک مزدوری کی جنگ کرنے والی خاتون ہیں جو عدم مساوات کے خلاف آواز اٹھاتی ہیں اور ملک میں یکساں حقوق پر زور دیتی ہیں۔

    یہ دستاویزی فلم ایس او سی فلمز نے سینٹر فار انویسٹیگیٹو جرنلزم کے لیے پروڈیوس کی تھی، جو ڈاکیومنٹری سیریز کا حصہ تھی۔

    خیال رہے کہ ایمی ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان 21 ستمبر کو آن لائن تقریب میں کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ شرمین عبید چنائے اس سے پہلے فلمی دنیا کا معتبر ایوارڈ آسکر بھی 2 بار جیت چکی ہیں اور اس کے علاوہ ایمی ایوارڈز سمیت مختلف اعزازات حاصل کرچکی ہیں جبکہ وہ ٹائم میگزین کی 100 متاثر کن شخصیات میں بھی شامل ہوچکی ہیں علاوہ ازیں انہیں سارک فلم ایوارڈ سمیت گلیمرس، لکس اسٹائل اور حکومت پاکستان کی جانب سے بھی ایوارڈ مل چکے ہیں۔

  • اداکارہ و ماڈل صدف کنول کی ہمشکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    اداکارہ و ماڈل صدف کنول کی ہمشکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ و ماڈل صدف کنول کی ہمشکل لڑکی کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ صدف کنول کی ہمشکل کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ صدف کنول جیسی ایک لڑکی صدف کی آواز اور ویڈیو کے ساتھ ممیکری کر رہی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CDqvDtaJaYe/?igshid=vi7rcjyhh8bv
    اداکارہ صدف کنول مزکورہ ویڈیو میں اپنی شادی کے بعد خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے بتا رہی ہیں کہ اُنہیں کوئی فرق نہیں پڑا کہ کس نے کیا کہا اُن کے پاس ایک اچھا شوہر سسر اور گھر موجود ہے بس اتنا کافی ہے وہ چاہتی ہیں کہ لوگ اور بولیں تاکہ اُن کے گناہ دُھلیں ۔

    اداکارہ صدف ویڈیو میں جس طرح بات کر رہی ہیں ہنس رہی ہیں اور چہرے کے تاثرات دے رہی ہیں صدف کی ہم شکل بھی بالکل ویسا ہی کر رہی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CDYUd_TJ07s/?igshid=15kajeewy8hsx
    صدف کنول کی ہمشکل لڑکی نے اپنی ویڈیو انسٹا گرام پر شئیرکرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ہے کہ’اُنہیں بہت سارے لوگوں نے کہا ہے کہ وہ اداکارہ صدف کنول جیسی دکھتی ہیں تو اُنہوں نے اس لیے یہ ویڈیو بنائی ہے۔

    اداکارہ صدف کی ہمشکل لڑکی کی اس ویڈیو پر انسٹا گرام صارفین کا حیرت کا اظہار کررہے ہیں اور کمنٹس میں صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے صدف کی بہترین انداز میں ویڈیو نقل کی ہے۔


    انسٹاگرام اسکرین شاٹس
    ادکارہ صدف کی ہمشکل لڑکی کی اس ویڈیو پر اداکارہ صدف نے بھی رد عمل دیتے ہوئے مزاحیہ قرارد یا جبکہ فیروز خان اور رونیت عشرہ نے بھی ویڈیو کو سراہا-


    انسٹاگرام سکرین شاٹس

  • جس کے دل میں انسانیت کا درد نہ ہو وہ انسان نہیں   علی ظفر

    جس کے دل میں انسانیت کا درد نہ ہو وہ انسان نہیں علی ظفر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ، موسیقار اور گلوکارعلی ظفر کا کہنا ہے کہ جس کے دل میں انسانیت کا درد نہ ہو، وہ انسان نہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق علی ظفر فاؤنڈیشن کی جانب سے موسیقاروں، خواجہ سراؤں اورمستحق لوگوں میں ایک ہزار راشن کے تھیلے تقسیم کیے گئے- علی ظفر فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن تقسیم کرنے کی تقریب قذافی اسٹیڈیم میں واقع پنجابی کمپلیکس میں ہوئی علی ظفر نے تقریب کا آغاز نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا۔

    راشن تقسیم کرنے کی اس تقریب میں وزیر اعلیٰ شکایت سیل کے چیئرمین سلمان ناصر، رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل اور پنجابی انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صغریٰ صدف بھی شامل تھیں۔

    اس موقع پر علی ظفر کا کہنا تھا کہ عالمگیر وبا ابھی ختم نہیں ہوئی آئندہ تنظیم کی کوشش ہو گی کہ مستحق افراد کی دہلیز تک راشن پہنچایا جائے –

    گلوکار نے مزید کہا کہ جس کے دل میں انسانیت کا درد نہ ہو، وہ انسان نہیں-

    دوسری جانب راشن وصول کرنے والے خواجہ سراؤں اور مستحقین نے گلوکار کا شکریہ ادا کیا –

    خیال رہے کہ اس سے قبل عید قربان کے موقع پر بھی علی ظفر نے علی ظفر کی سماجی تنظیم علی ظفر فاؤنڈیشن کی جانب سے پر 250 موسیقاروں کے خاندانوں میں نقد رقم تقسیم کی گئی تھی-

    گلوکار علی ظفر نے اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ ان کی تنظیم علی ظفر فاؤنڈیشن کی جانب سے 250 موسیقاروں کے خاندان میں نقد رقم تقسیم کی گئی ہے-

    علی ظفر نے بتایا تھا کہ موسیقاروں کے خاندان میں نقد رقم کی تقسیم سے قبل بھی ان کی تنظیم 1000 موسیقاروں اور مجموعی طور پر 7000 خاندانوں کی مدد کر چکی ہے۔

    اداکار نے بتایا تھا کہ ان کی تنظیم نے 800 غریب مسیحی اور 700 خواجہ سرا خانداروں کی مدد بھی کی ہے

    عید کے موقع پر علی ظفر کی جانب سے250 موسیقاروں کے خاندانوں میں نقد رقم تقسیم

    کورونا کے باعث معاشی حالات کا شکار فنکار مزدوری کرنے پر مجبور

    تھیٹر کو کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ فاقہ کشی کا سامنا کرنے والے فنکار عزت کی روٹی کما سکیں نسیم وکی کا حکومت سے مطالبہ

    پانچ ماہ سے تھیٹر کا کاروبار بند،تھیٹر ایسوسی ایشن کا وفد چودھری برادران کے پاس پہنچ گیا

    کورونا وائرس:علی ظفر کی سوشل میڈیا صارفین سے مالی مشکلات کا شکار فنکاروں اور دیگر عملے کے لئے مدد کی اپیل

  • پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے مصیبت میں کوئی سمجھدار ساتھ نہیں دیتا   نعمان اعجاز

    پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے مصیبت میں کوئی سمجھدار ساتھ نہیں دیتا نعمان اعجاز

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے کیونکہ مصیبت میں کوئی سمجھدار ساتھ نہیں دیتا ۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے مزاحیہ انداز میں موجودہ دور کے لوگوں کے رویوں کو تنقید کا نشانہ بنایا-
    https://www.instagram.com/p/CDremUQJCDY/?igshid=1qqql83be9slg
    اداکار نے لکھا کہ مجھے پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے کیونکہ مصیبت میں کوئی سمجھدار ساتھ نہیں دیتا۔

    نعمان اعجازنے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ میں خود بھی پاگل ہوں۔

    اداکار کے اس مزاحیہ کیپشن سے جہاں مداح محظوظ ہورہے ہیں وہیں ساتھی اداکار بھی اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔


    نعمان اعجاز انسٹاگرام اسکرین شاٹس
    ڈر سی جاتی ہے صلہ میں نعمان اعجاز کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے نعمان اعجاز کے کیپشن کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا کیپشن بہترین ہے- جبکہ اداکارہ میرا جی نے لکھا کہ وہ نعمان اعجاز کے کیپشن سے اتفاق کرتی ہیں جبکہ ملیحہ رحمان نے بھی تعریفی انداز میں اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ کیا کیپشن ہے-

    نعمان اعجاز انسٹاگرام اسکرین شا

    زندگی ایک بار ملتی ہیں اسے بھر پور طریقے سے جینا چاہیئے مایا علی

    یوٹیوب پر قرآنی سورتوں اور آیتوں کو مونیٹائز نہیں ہونا چاہیئے بلال مقصود

  • 2 دن تک زیر علاج رہنے کے بعد سنجے دت ہسپتال سے ڈسچارج

    2 دن تک زیر علاج رہنے کے بعد سنجے دت ہسپتال سے ڈسچارج

    با لی وڈ اداکار سنجے دت کو ہفتہ کی شام سانس لینے کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا

    باغی ٹی وی :ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سنجے دت کو ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں اس وقت داخل کرایا گیا تھا جب انہوں نے سانس لینے میں مشکلات کی شکایت کی۔ہسپتال میں ان کا کورونا وائرس کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کیا گیا جو نیگیٹو رہا۔تاہم بعد زیادہ تفصیلی پی سی آر یا سواب میں نمونے لے کر ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے تھے-

    61 سالہ اداکار کو ہسپتال میں خون میں آکسیجن کی سطح میں کمی بیشی اور سینے میں تکلیف پر داخل کیا گیا تھا وہ نان کووڈ آئی سی یو وارڈ میں زیرعلاج رہے-


    سنجے دت نے بھی ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور اس وقت ڈاکٹروں نے احتیاطاً مجھے معائنے کے لیے ہسپتال میں رکھا ہے جبکہ میرا کووڈ 19 ٹیسٹ نیگیٹو رہا۔ میں ایک یا 2 دن میں گھر جا سکوں گا، آپ کی نیک خواہشات کا شکریہ’۔

    سنجے دت کی بہن پریا دت نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ انہیں شام ساڑھے 4 یا 5 بجے ہسپتال میں معمول کے معائنے کے لیے داخل کیا گیا کیونکہ انہیں سانس لینے میں مشکل پیش آرہی تھی، وہاں ایک کووڈ 19 ٹیسٹ ہوا جو نیگیٹو رہا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ سنجے دت کو ممکنہ طور پر پیر کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا جاسکے گا ہم انہیں ہسپتال میں رکھیں گے تاکہ ان کے تمام ٹیسٹ ہوسکیں، ان کا مکمل معائنہ ہوگا اور میرے خیال میں وہ پیر کو گھر لوٹ آئیں گے۔

    ہسپتال سے جاری بیان کے مطابق سنجے دت کو سانس لینے میں مشکلات کی شکایت پر داخل کیا گیا ان کا کووڈ 19 ٹیسٹ نیگیٹو رہا مگر کچھ وقت تک لیے ان کا جائزہ لیا جائے گا، تاہم ان کی حالت ٹھیک ہے۔

    تاہم اب ہسپتال میں 2 دن تک زیر علاج رہنے کے بعد اداکار کو 10 اگست کو ڈسچارج کردیا گیا۔

    بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق 61 سالہ اداکار کو 10 اگست کی دوپہر کو ہی ڈسچارج کردیا گیا اور وہ خوشگوار موڈ میں ہسپتال سے باہر نکلے اور ہسپتال سے باہر نکلتے وقت فوٹوگرافرز اور صحافیوں کو سلام بھی کیا۔

    سنجے دت نے ہسپتال سے نکلتے وقت چہرے پر فیس ماسک پہن رکھا تھا اور وہ تنہا ہی ہسپتال سے باہر آئے اور گھر چلے گئے۔

    خیال رہے کہ سنجے دت نے حال ہی میں 61 ویں سالگرہ منائی تھی اور مستقبل قریب میں وہ سڑک 2، بھوج اور تربوز نامی فلموں میں نظر آئیں گے سڑک 2 ہدایتکار مہیش بھٹ کی نوے کی دہائی کی فلم سڑک کا سیکوئل ہے اور وہ 21 سال بعد کوئی فلم ڈائریکٹ کررہے ہیں-

    مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 28 اگست کو ڈزنی + ہاٹ اسٹار پر چلے گی۔ اس میں پوجا بھٹ ، عالیہ بھٹ اور آدتیہ رائے کپور بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

    میکرز نے حال ہی میں فلم کے نئے پوسٹر جاری کیے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CDiUQTxnluX/?utm_source=ig_embed

    بولی وڈ اداکارسنجے دت سانس لینے میں مشکلات کی شکایت پر ہسپتال میں داخل

  • ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے شوہر کا تعارف کرادیا

    ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے شوہر کا تعارف کرادیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ نے اپنی شادی کی تصدیق کر دی ہے-

    باغی ٹی وی : 8 اگست کو اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ نے انسٹاگرام پرایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہاتھ میں شادی کی انگوٹھی نظر آرہی ہے تصویر میں ایک خاتون مرد اور ایک بچے کا ہاتھ نظر آرہا تھا اور ہاتھ کے اوپر شادی کی انگوٹھی بھی نظر آرہی تھیں ۔آمنہ شیخ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر کوئی کیپشن نہیں دیا گیا اور نہ ہی کوئی ایموجی استعمال کیا گیا تھا-
    https://www.instagram.com/p/CDnjumah_1R/?utm_source=ig_embed
    آمنہ شیخ کی اس تصویر پر مدا ح شش و پنج میں پڑ گئے تھےاور سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی مداحوں نے خود ہی اندازے لگا کرکہ انہوں نے ملک کی معروف کاروباری شخصیت سے شادی کرلی ہے اُن کے مداحوں کی جانب سے ڈھیر ساری نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ انہیں شادی کی مبارکباد دی گئی ۔

    آمنہ شیخ کو اس تصویر پرجہاں مداحوں نے مبارکباد دی وہیں شوبز شخصیات کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا-جن میں موٹیویشنل اسپیکر منیبہ مزاری اور سنیتا مارشل ،سکینہ سمو،ڈاکٹر شائستہ لودھی،نادیہ حسین،صبا قمر زمان، شرمین عبید چنائے،ہما عدنان ،عروسہ صدیقی ودیگر شامل تھے-
    https://www.instagram.com/p/CDqFkANB4eo/?utm_source=ig_embed
    بعد ازاں گذشتہ روز آمنہ شیخ کی جانب سے انسٹا گرام پر بغیر کسی وضاحت کے اپنے دوسرے شوہر کے ہمراہ تصویریں شیئر کی گئیں جس میں آمنہ، آمنہ کی بیٹی اور اُن کے شوہر نے سفید لباس زیب تن کر رکھا تھا-
    https://www.instagram.com/p/CDqFxAxB_6h/?utm_source=ig_embed
    اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ میں اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا تھا کہ انہوں نے منگنی کی ہے یا باقاعدہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CDqGD82hq8B/?utm_source=ig_embed
    آمنہ شیخ نے ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میںلفظ ’فیملی‘ کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ فیملی ایک نعمت ہے-جبکہ آمنہ شیخ نے سورۃ بقرہ کی آیت نمبر 87 پر مبنی ایک اور پوسٹ شئیر کی- ترجمہ : وہ تمھارے لیے لباس ہیں اور تم اُن کے لیے لباس ہو-
    https://www.instagram.com/p/CDqFqywBGoe/?utm_source=ig_embed
    تاہم منیبہ مزاری ،ماہرہ خان،ایمن خان ،انوشے اشرف، ثنا جاوید ، فریحہ الطاف اور دیگر ساتھی اداکاروں نے آمنہ شیخ کی نئی زندگی کی شروعات کرنے کا اندازہ لگا کر انہیں مبارکباد دی اور ساتھ ہی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ کی نئی زندگی کے لئے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا-
    https://www.instagram.com/p/CDsryY8BkRT/?igshid=rurmb76dnigx
    https://www.instagram.com/p/CDsr2gPBN1S/?igshid=1kbaos7taku4l
    لیکن اب اداکارہ نے اپنی ایک انسٹا گرام پوسٹ میں دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے شوہر کا تعارف بھی کروایا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CDsr_7CBqzD/?igshid=1k2ltr74cd5h9
    https://www.instagram.com/p/CDsr8nVhDwH/?igshid=1mg6n3ivgh24f
    آمنہ شیخ نے آج یعنی 10 اگست کو اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی –
    https://www.instagram.com/p/CDssCzyhKzi/?igshid=17sviklpqes92
    اداکارہ نے ایک دوسری پوسٹ میں انہوں نے اپنے شوہر کا نام عمر فاروقی بتاتے مداحوں اور دوستوں کا نیک تمناؤں اور دعاؤں کے لئے شکریہ ادا کیا-

    آمنہ شیخ انسٹاگرام اسکرین شاٹ
    مداحوں نے اداکارہ پوسٹس پر کمنٹس کیے جن سے معلوم ہوتا ہےکہ عمر فاروقی انٹرپرینیور اور ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کمپنی کوڈڈ مائینڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ہیں۔

    کوڈڈ مائینڈ کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق عمر فاروقی کمپنی کے سی ای او سمیت بانی اور صدر بھی ہیں اور انہوں نے مذکورہ کمپنی 2017 میں بنائی کوڈڈ مائینڈ کمپنی یو اے ای میں ہے جو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک متحدہ عرب امارات ،سعودی عرب، ملائیشیا، کینیڈا اور امریکہ میں ٹیکنالوجی کی مدد سے تعلیم میں خدمات پیش کرتی ہے۔

    عمر فاروقی کو ان کی خدمات کی وجہ سے معروف امریکی جریدے فوربز نے گزشتہ برس افریقی ایڈیشن کے سرورق کی زینت بھی بنایا تھا۔

    اسکرین شاٹ فوربز
    واضح رہے کہ آمنہ شیخ نے اداکار محب مرزا کے ساتھ 2005 میں شادی کی تھی دونوں کی ایک بیٹی ہے آمنہ اور محب نے 12 سالہ شادی شدہ زندگی گزارنے کے بعد اپنی راہیں جدا کرلی تھیں جس کی تصدیق محب مرزا نے ایک شو کے دوران کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور آمنہ اب ساتھ نہیں رہتے دونوں کی طلاق ہوچکی ہے۔

    اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ نے دوسری شادی کر لی

    آمنہ شیخ کی سوشل میڈیا پر وائرل حالیہ تصویر نے نئی بحث چھیڑ دی