Baaghi TV

Category: شوبز

  • کراچی آرٹس کونسل نے یوم آزادی کے حوالے سے ملی نغمہ ’زندگی ہے پاکستان‘ ریلیز کر دیا

    کراچی آرٹس کونسل نے یوم آزادی کے حوالے سے ملی نغمہ ’زندگی ہے پاکستان‘ ریلیز کر دیا

    کراچی آرٹس کونسل نے یوم آزادی کے حوالے سے ملی نغمہ ’زندگی ہے پاکستان‘ ریلیز کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :گذشتہ روز کراچی آرٹس کونسل نے یوم آزادی کے موقع پر قومی جذبے سے بھر پور ملی نغمہ ’زندگی ہے پاکستان‘ ریلیز کر دیا ہے-

    یہ ملی نغمہ معروف رائٹر صابر ظفر نے لکھا اور اسے شقت امانت علی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ ملی نغمے کی ویڈیو میں مصنف ، ادیب ، شاعر اور رائٹرا نور مقصود کو پورے عہد کی نمائندگی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے –

    ’زندگی ہے کو پاکستان‘ گورننگ باڈی آف آرٹس کانسل نے پروڈیوس کیا اور میوزک واجد سعید نے دیا جبکہ ڈائریکشن کے فرائض ڈائریکٹر سہیل جاوید نے انجام دیئے ہیں۔

    14 اگست کی مناسبت سے جاری ہونے والے ملی نغمے میں بھی پاکستان کے اچھے مستقبل کی سوچ ،امید اور پیغام دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستا ن میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار شفقت امانت علی نے جشن آزادی کے موقع پر اپنا نیا گیت گھر آنگن جاری کیا ہے شفقت امانت علی کا اپنے گانے کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ گانا گھر آنگن وطن سے محبت کے اظہار کیلئے ایک چھوٹی سی کاوش ہے اور پاکستانی قوم اور اُن کی آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔

    شفقت امانت علی کا کہنا تھا کہ جو محبت اور فخر ہمیں اپنے ورثے اور اپنی مادر وطن سے محسوس ہوتا ہے وہی ہے جو میں نے اس گانے میں ڈالا ہے-

    دوسری جانب پاکستان کے مشہور ریپسٹار راجہ ریپستار نے بھی یوم آزادی کے حوالے سے اپنا نیا گیت جشن آزادی ریلیز کیا ہے گیت میں کشمیریوں کے سنگ جشن آزادی منانے کی امید ظاہر کی گئی ہے-اس حوالے سے راجہ ریپسٹار کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ بہت جلد ہمارے کشمیری عوام ہمارے سنگ جش آزادی منائیں گے-

    جشن آزادی کے حوالے سے راجہ ریپسٹار کا نیا گیت ریلیز

    شفقت امانت علی کا یوم آزادی کے حوالے سے نیا گیت ریلیز

  • شوہر کی سالگرہ کے موقع پر جگن کاظم کا محبت بھرا پیغام

    شوہر کی سالگرہ کے موقع پر جگن کاظم کا محبت بھرا پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر خوبصورت محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر جگن کاظم نے اپنے شوہر فیصل کے ہمراہ لی گئی ایک سیلفی شیئر کی اور خوبصورت محبت بھرے پیغام کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دی۔

    جگن کاظم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے شوہر فیصل کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ وہ ان کا اعتماد ہیں اور ان کے چہرے پر مسکرہٹ کی وجہ ہیں ان کی مسکرہٹ کی وجہ ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CDwsUBdBnOe/?igshid=1xhx6rl25g70y
    انہوں نے مزید لکھا کہ فیصل ان کے قریب ترین رازدار اور ہیرو ہیں اور وہ ان کی شکر گزار ہیں جو اتنے سالوں سے ان کی تمام دیوانگی کو برداشت کرتے ہوئے ان سے پیار کرتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔

    یا د رہے کہ 40 سالہ جگن پہلی شادی ناکام ہونے کے بعد 27 جون 2013 کو فیصل سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جن سے ان کے دو بیٹے ہیں اور تیسرے بے بی کی ماں بننے والی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CBsJZRPhN5G/?igshid=1baken3m80fqx
    رواں سال جون کو اداکارہ نے اپنی ایک انسٹا گرام پوسٹ میں مداحوں کو اپنے نئے آنے والے بے بی کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ اُمید سے ہیں اور جلد ہی تیسرے بچے کی والدہ بن جائیں گی۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ کی دعاؤں اور مثبت توانائی کی ضرورت ہے۔

    کرینہ کپور امید سے ہوگئیں :بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    شادی سے پہلے محبت پر یقین نہیں رکھتی نیلم منیر

  • بطور ارطغرل پاکستانی الیکشن میں حصہ لینے کے سوال پر انجن التان کا دلچسپ جواب

    بطور ارطغرل پاکستانی الیکشن میں حصہ لینے کے سوال پر انجن التان کا دلچسپ جواب

    اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں بہادر جنگجو کا کردار ادا کرنے والے اداکار انجن التان نے پاکستانی الیکشن میں حصہ لینے کے سوال پر انتہائی دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیاست، سیاستدانوں کا کام ہے اور میں ایک اداکار ہوں اور میرا کام اداکاری کرنا ہے-

    باغی ٹی وی :دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔

    ’ارطغرل غازی‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے-

    ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ ویسے تو متعدد ممالک میں نشر کیا جا چکا ہے لیکن اس نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں پاکستان میں نہ صرف اس ڈرامے کولوگ بے تحاشہ پسند کررہے ہیں بلکہ ڈرامے کے اداکاروں کو بھی بے حد شہرت ملی ہے ڈرامے کے مرکزی کرداروں ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان کو تو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    حال ہی میں انجن التان کی پاکستان میں بے تحاشہ مقبولیت کے پیش نظر پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی سے ان کا انٹرویو نشر کیا گیا جس میں میزبان نے ان سے نہایت دلچسپ سوال پوچھا کہ ارطغرل کے کردار کو پاکستان میں بہت زیادہ پسند کیاجاتا ہے لہذا اگر آپ بطور ارطغرل پاکستانی الیکشن میں حصہ لیں تو زبردست کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟
    https://www.instagram.com/p/CDx2mnzhf0T/?igshid=18hrf794yafo8
    اس سوال پر پہلے تو انجن التان ہنس پڑے اور پھر انہوں نے کہا اتنی پسندیدگی کا شکریہ یہ آپ لوگوں کی ذرہ نوازی ہے میں آپ سب کا بے حد مشکور ہوں مگر ایسا ہو نہیں سکتا-مجھے پاکستان سے بہت محبت ملی ہے، اتنی محبت ملنے اور چاہے جانے پر یقیناً بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔

    انجن التان نے کہا پاکستان ہمارا بھائی اور دوست ملک ہے ہم نے اپنا بچپن پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کے جذبات کے اظہار میں گزارا ہے۔ میں ایک فلم میں حصہ لے چُکا ہوں اس فلم میں حصہ لینے کے لیے پاکستان سے بھی پائلٹ آئے تھے اور ہم نے بہت اچھے طریقے سے گھل مل کر کام کیا۔ یہ سب کچھ پاکستان کے ساتھ ہم ترکوں کی محبت اور ایک برادر ملک ہونے کی وجہ سے تھا۔

    انجن التان نے پاکستان کے لئے اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے کہا اس طرح اپنے ایک برادر ملک پاکستان سے محبت کے اظہار نے مجھے بڑا جذباتی بنادیا ہے میں ویسے بھی پاکستان کا بڑا مداح ہوں لیکن میں آپ کو بتادوں کہ سیاست سیاستدانوں کا کام ہے اور میں ایک اداکار ہوں اور میرا کام اداکاری کرنا ہے –
    https://www.instagram.com/p/CDx5m2EBR5q/?igshid=8dtvhom9ig3l

    واضح رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

    ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا

    وزیر اعظم کے چہیتے افراد ارطغرل ڈرامے کے نام پر پی ٹی وی کولوٹ رہے ، یوٹیوب چینل…

    ارطغرل اردو کی بڑی کامیابی، دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینلز میں تینتیسویں نمبر پر آگیا

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’’ارطغرل‘‘ کون ہیں ؟

    مداحوں کا امریکی گلوکارہ کارڈی بی کو دیریلیس ارطغرل دیکھنے کا مشورہ

    پاکستان میں ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی مقبولیت توقع سے زیادہ ہے ترگت الپ

    اسرا اب ہماری بھابھی ہیں سارہ خان اور مہوش حیات کا اسرا بلجیک کی ٹویٹ پر ردعمل

    اسرا بلجیک کا پاکستانیوں کے لئے انوکھا پیغام

    شکریہ پاکستان:’پاکستانی ڈراموں میں کام کرکے عوام سے محبت کا قرض اتارنے کی کوشش کروں گا’ارظغرل غازی کا پی ٹی وی کوانٹریو

  • کرینہ کپور امید سے ہوگئیں :بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    کرینہ کپور امید سے ہوگئیں :بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    ممبئی :کرینہ کپور امید سے ہیں:بھارتی میڈیا کا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کرینہ کپور پھر سے امید سے ہیں، کیوں کہ انہیں کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران انتہائی ڈھیلے لباس اور اضافی وزن کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

    کرینہ کپور کے امید سےہونے کی خبریں ایسے وقت میں پھیلیں جب کہ وہ بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔فلم میں شوٹنگ کی مصروفیت کی وجہ سے چہ مگوئیاں تھیں کہ اداکارہ فی الحال حمل کی خبر کو خفیہ رکھیں گی، تاہم تاہم اب کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اس بات کی تصدیق کردی کہ جلد ہی ان کے ہاں نئے فرد کی آمد متوقع ہے۔

    بھارتی اخبار ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے میڈیا کو جاری مختصر بیان میں تصدیق کی کہ تیمور خان بڑے بھائی بننے والے ہیں۔ اداکار جوڑے نے نیک خواہشات پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔تاہم دونوں نے بیان میں وضاحت نہیں کی کہ ان کے ہاں کب تک نئے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

     

    https://www.instagram.com/p/B_9gqBxJqig/?utm_source=ig_embed

    شوبز ویب سائٹ پنک ولا نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں نے میڈیا کو جاری کیے گئے مختصر بیان میں تصدیق کی کہ ان کے خاندان میں ایک نئے فرد کا اضافہ ہونے والا ہے۔

    پنک ولا کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ کرینہ کپور اب جلد سے جلد عامر خان کے ساتھ فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ مکمل کرنا چاہیں گی، کیوں کہ حمل کے بڑھتے دنوں کے ساتھ انہیں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

     

    دلچسپ بات یہ ہے کہ کرینہ کپور نے 2019 کے آخر میں میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں واضح کیا تھا کہ انہیں اور سیف علی خان کو مزید بچوں کی ضرورت نہیں اور وہ تیمور علی خان کے ساتھ ہی خوش ہیں۔

    اداکارہ نے انٹرویو میں واضح طور پر مزید بچوں کی خواہش سے انکار کیا تھا، تاہم اب وہ امید سے ہیں اور انہوں نے نیک خواہشات پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

    خیال رہے کہ سیف علی خان نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 20 دسمبر 2016 کو پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی تھی۔رپورٹس ہیں کہ کرینہ کپور کے ہاں آئندہ سال 2021 کی پہلی سہ ماہی میں دوسرے بچے کی پیدائش کا امکان ہے۔

  • بلال سعید اور صبا قمر کا گانا قبول ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا

    بلال سعید اور صبا قمر کا گانا قبول ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معورف گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کا گانا قبول ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا –

    باغی ٹی وی : پاکستان میوزک انڈسٹری کے معورف گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کا متنازع گانا قبول ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا – بلال سعید کا قبول گانا پنجابی زبان میں ہے اور اسے پنجاب میں ہی فلمایا گیا ہے جبکہ 3 منٹ 59 سیکنڈ کے جاری کیے گئے گانے میں مسجد وزیر خان کا کوئی بھی منظر نہیں ہے لیکن گانے میں دیگر تاریخی عمارتوں کو دکھایا گیا ہے۔

    قبول گانے نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت حاصل کر لی ہے اس گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کو 5 گھنٹے قبل ہی ریلیز کیا گیا ہے اور صرف ان چند گھنٹوں میں اسے سوا 2 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چُکا ہے-

    قبول کی شاعری بھی بلال سعید نے ہی لکھی ہے جب کہ اس کی موسیقی بھی خود انہوں نے ہی ترتیب دی ہے۔قبول کے ذریعے صبا قمر نے میوزک گانوں کی ہدایت کاری میں بھی قدم رکھا ہےاس سے قبل وہ اپنے یوٹیوب چینلز پر مختصر ڈراموں کی ہدایات بھی دیتی رہی ہیں۔

    یا د رہے کہ سوشل میڈیا پر بلال سعید اور صبا قمر کے خلاف تب ہنگامہ شروع ہوا تھا جب رواں ماہ 8 اگست کو سوشل میڈیا پر اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے گانے کی میوزک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے نئے گانے قبول کی شوٹنگ کے لیے تاریخی مسجد وزیرخان میں موجود تھے ۔

    صبا قمر اور بلال سعید کیاس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین اور معروف سیاسی و مذہبی شخصیات کی جانب سے مسجد کا تقدس پامال کرنے پر حکومت سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر دونوں فنکاروں نے وضاحت دیتے ہوئے لوگوں کی دل آزاری ہونے پر معافی مانگ لی تھی-اور یقین دہانی کرئی تھی کہ مذکورہ حصہ ویڈیو سے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا-

    صبا قمر اور بلال سعید کی جانب سے مانگی گئی معافی پر یاسر حسین کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

    مساجد سینما نہیں ہے مساجد کا تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ٹویٹر…

    اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد کی بیحرمتی پر تھانہ مزنگ میں مقدمہ کی…

    مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے والوں کو جلد از جلد سزا دی جائے چودھری شجاعت…

    مسجد وزیر خان میں ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے بلال سعید نے معافی مانگ لی

    مسجد میں گانے کے شوٹ کی اجازت کے تیس ہزار روپے لیے گئے ، نوٹیفیکیشن سامنے آ گیا

    قبول ہے ایک گانا تھا ان کا اصل نکاح نہیں تھا کہ انہوں نے ایک مشہور مسجد کے مذہبی…

    مسجد میں گانے کی شوٹنگ پر صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،…

    صبا قمر کی مسجد وزیرخان میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

    مسجد وزیر خان میں عکس بندی کے معاملے میں بلال سعید، صبا قمر اور محکمہ اوقاف کے افسروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت میں 12 اگست تک رپورٹ طلب

  • پاکستانی بہادر ،بولڈ اور ذہین ’چڑیلز‘ کی دنیا بھر میں دھوم

    پاکستانی بہادر ،بولڈ اور ذہین ’چڑیلز‘ کی دنیا بھر میں دھوم

    پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز کا اعزاز رکھنے والی ایکشن تھرلر سیریز ’چڑیلز‘ کو ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر 11 اگست کو ریلیز گیا۔

    باغی ٹی وی : ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ’چڑیلز‘ کے پہلے سیزن کی تمام 10 اقساط کو ہی جاری کردیا گیا، جن کے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں ان کی دھوم مچ گئی ہے-
    https://www.instagram.com/p/CDvdOfXJYSe/?utm_source=ig_embed
    ہدایت کار عاصم عباسی کی ویب سیریز ’چڑیلز‘میں ایسی چار شادی شدہ خواتین کی کہانی دکھائی گئی ہےجو اپنے شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جاتی ہیں۔

    پاکستان کی پہلی ویب سیریز ’چڑیلز‘ میں شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جانے والی چاروں خواتین اپنی جیسی دوسری عورتوں کی زندگی بچانے کے لیے کام کرتی ہیں اور بیویوں سے دھوکا کرنے والے شوہروں کو بے نقاب کرتی دکھائی دیتی ہیں اور اس دوران جب وہ جاسوس بن جاتی ہیں تو انہیں معاشرے کے کئی مکروہ چہرے دکھائی دیتے ہیں۔

    جاسوس بن جانے والی خواتین پھر کم عمری کی شادیوں، بچوں کے ساتھ ناروا سلوک، زبردستی کی شادیوں، غربت، جرائم، رنگ و نسل کے واقعات اور خودکشی جیسے بھیانک حقائق کا سامنا کرتی ہیں۔

    ویب سیریز میں ثروت گیلانی نے سارہ، یاسرا رضوی نے جگنو، نمرا بچہ نے بتول اور مہربانو نے زبیدہ کا کردار ادا کیا ہے اور ویب سیریز میں ان چار مختلف شعبوں وکیل ، باکسر،ویڈنگ پلانر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ایک گینگ کے طور پر دکھایا گیا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CDMUz1apdrg/?utm_source=ig_embed
    https://www.instagram.com/p/CDMLXO7psbY/?utm_source=ig_embed
    https://www.instagram.com/p/CDOkxHZJ7sX/?utm_source=ig_embed
    https://www.instagram.com/p/CDQx6YYpPoe/?utm_source=ig_embed
    بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ کے ابتدائی تبصرے میں ’چڑیلز‘پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز کو خواتین کو مضبوط کرداروں میں دکھائے جانے کی سیریز قرار دیا ہے جو سماج میں ہونے والی جسم فروشی، بچوں کے استحصال، کم عمری کی شادیوں اور خواتین کے ساتھ ہونے والے نازیبا رویوں سے پردہ اٹھاتی ہیں۔

    فیشن ہاؤس کے نام پر جاسوسی کا ادارہ چلانے والی چاروں خواتین کو اپنے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے درجنوں خواتین کو فیشن اور ماڈلنگ کے نام ملازمت پر رکھتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CDRL7_9JeD2/?utm_source=ig_embed
    فیشن کے نام جاسوسی کا ادارہ چلانے والی چاروں خواتین کو برقع پہن کر بیویوں سے بے وفائی کرنے والے شوہروں کی جاسوسی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے.

    ’چڑیلز‘ شوہروں کی بے وفائی سے پردی اٹھاتیں ذہین بولڈ بہادر اور خوبصورت خواتین کی کہانی

    پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ کا ٹریلر جاری

  • شادی کے علاوہ زندگی میں اور بھی بہت کچھ کرنے کو ہے  محب مرزا

    شادی کے علاوہ زندگی میں اور بھی بہت کچھ کرنے کو ہے محب مرزا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار محب مرزا نے سوشل میڈیا پراپنی شادی کے حوالے سے بڑا بیان دے دیا-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار نے اپنی ایک دلکش تصویر شئیر کی جس کا انہوں نے ایک ادھورا سا کیپشن لکھا-انہوں نے لکھا کہ میں سمجھ گیا، اچھا-

    اداکار کے مداح آمنہ شیخ کی شادی کے بعد اب محب مرزا کو بھی شادی دینے کے مشورے دے رہے ہیں مداحاں کو کہنا ہے کہ اب وہ بھی شادی کر لیں انہیں اپنے پسندیدہ اداکار کی شادی کی خبر کا بے چینی سے انتظار ہے-
    https://www.instagram.com/p/CDwCJwiFnUi/?igshid=of9n8jug0ihx
    اُن کی ایک مداح نے کمنٹ کرتے ہوئے سے کہا کہ اب وہ محب کی شادی کی خبر کے انتظار میں ہیں۔

    محب مرزا انسٹاگرام اکاؤنٹ سکرین شاٹ
    محب مرزا نے اپنی مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ شادی کے علاوہ زندگی میں کرنے کو اور بھی بہت کچھ ہے۔

    جبکہ اُن کے اور بھی کئی مداحوں نے ان سے فرمائش کی کہ وہ بھی اب اپنی شادی کی خبر سُنا دیں-

    اس سےقبل محب مرزا نےانسٹا گرام پر ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا۔
    https://www.instagram.com/p/CDvDvDcFmhv/?igshid=l8ub0m0amqj7
    اداکار محب مرزا نے اپنے پیغام میں لوگوں کو مشورہ دیا کہ وقت کے اتار چڑھاؤ سے پریشان ہونے کے بجائے ہمیشہ مثبت رہیں کیونکہ وقت کبھی بھی ایک جیسا نہیں رہتا اگر اچھا وقت نہیں رہا تو بُرا بھی گزر جائے گا۔

    خیال رہے کہ محب مرزا نے 2005 میں میں ماڈل و اداکارہ آمنہ سیخ سے شادی کی تھی اور شادی کے 10 برس بعد اگست 2015 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔جس بعد ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی اور گزشتہ برس محب مرزا نے ایک پروگرام میں اس کی تصدیق کی تھی۔

    دوسری جانب آمنہ شیخ رواں ماہ 8 اگست کو ہی عمر فاروقی نامی بزنس مین سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

    اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ نے دوسری شادی کر لی

    ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے شوہر کا تعارف کرادیا

  • حدیقہ کیانی نے زندگی کی 48 بہاریں دیکھ لیں

    حدیقہ کیانی نے زندگی کی 48 بہاریں دیکھ لیں

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ اور حدیقہ کیانی نے گزشتہ روز اپنی 48 ویں سالگرہ منائی ہے۔

    باغی ٹی وی :پاکستانی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی میں اُن کو 48 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔

    حدیقہ کیانی نے اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ کی مبارک باد دینے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ ۔

    حدیقہ کیانی کی جانب سے ٹوئٹ میں اپنے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے لکھا گیا کہ براہ کرم بارشوں سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے آپ جو کچھ کر سکتے ہو وہ کریں۔

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں اپنی عمر بتاتے ہوئے کہا کہ جی ہاں 48 سال ایسے ہی نظر آتے ہیں۔

    حدیقہ کیانی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے ری ٹوئٹ کی اور حدیقہ کیانی کو اُن کی سالگرہ کی مبارکباد دی ۔


    فہد مصطفیٰ نے اپنے ٹو ئٹ میں حدیقہ کیانی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ صرف 24 سال کی نظر آتی ہیں ۔

    دوسری جانب پاکستان کے مشہور گلوکار علی ظفر کی جانب سے بھی حدیقہ کیانی کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ۔

    علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حدیقہ کیانی کی ٹوئٹ شیئر کی اور اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ یہ 48 سال میوزک انڈسٹری کی بہترین سال ہیں حدیقہ کیانی نے میوزک انڈسٹری میں اُس وقت قدم رکھا جب لڑکیوں کے لیے موسیقی کو بطور کیریئر اپنانا بہت مشکل تھا۔


    علی ظفر نے مزید کہا کہ وہ حدیقہ کیانی اور اُن کے بھائی عرفان کیانی کی محنت اور لگن سے کام کرنے کے گواہ ہیں۔

    سئنئیر رپورٹر روؤف کالرا نے بھی حدیقہ کیانی کو سالگرہ کی مبارکباد دی-


    علاوہ ازیں گلو کارہ کے مداحؤں اور ٹویٹر صارفین نے بھی انہیں سالگرہ کی مارکباد دی اور کہا کہ وہ غلط کہہ رہی ہیں کہ وہ 48 سال کی ہیں وہ تو ابی 24 یا پچیس سال کی دکھائی دیتی ہیں بعض صارفین نے کہا کہ انہوں نے بوڑھی کب ہونا ہے وہ انہیں اپنے بچپن سے ہی ایسے دیکھتے آ رہے ہیں-


    https://twitter.com/HaleemaSaadia14/status/1293393426399072257?s=20

    سونو نگم پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کا کلام سن کر رو پڑے

    شفقت امانت علی کا یوم آزادی کے حوالے سے نیا گیت ریلیز

  • بالی وڈ ادکار سنجے دت  پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا،ڈاکٹروں نے  تصدیق کردی

    بالی وڈ ادکار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا،ڈاکٹروں نے تصدیق کردی

    ممبئی :بالی وڈ ادکار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا،ڈاکٹروں نے تصدیق کردی ،اطلاعات کے مطابق بالی وڈ اداکار سنجے دت کو ہفتہ کی شام سانس لینے میں مشکلات کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور پیر کو حالت بہتر ہونے پر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

    منگل کو 61 سالہ اداکار نے اعلان کیا تھا کہ وہ علاج کی غرض سے فلمی صنعت سے کچھ عرصے کے لیے وقفہ لے رہے ہیں اور مداحوں کو فکرمند ہونے یا غیرضروری اطلاعات پھیلانے کی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مداحوں کی محبت اور سپورٹ سے بہت جلد واپس آئیں گے۔

    اب بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بولی وڈ اداکار میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کے تیسرے مرحلے کی تشخیص ہوئی ہے۔

     

     

     

    فلم فیئر نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ‘اس خبر سے بابا بہت پریشان ہوگئے ہیں، ان کے چھوٹے بچے ہیں، خوش قسمتی سے وہ دبئی میں اپنی ماں کے ساتھ ہیں، مگر اس بری خبر سے انہیں آگاہ کرنا آسان نہیں’۔بیماری کے حوالے سے ذرائع نے بتایا ‘یہ قابل علاج ہے، انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے اور اسی لیے وہ فوراً روانہ ہورہے ہیں’۔

    رپورٹ کے مطابق سنجے دت بیرون ملک علاج پر غور کررہے ہیں مگر ممبئی میں ڈاکٹروں سے بھی مشاورت کررہے ہیں، جس کے بعد وہ حتمی فیصلہ کریں گے۔دوسری جانب ہندوستان کی رپورٹ کے مطابق سنجے دت علاج کے لیے جلد امریکا روانہ ہوجائیں گے۔

    سنجے دت نے حال ہی میں 61 ویں سالگرہ منائی تھی اور مستقبل قریب میں وہ سڑک 2، بھوج اور تربوز نامی فلموں میں نظر آئیں گے۔سڑک 2 ہدایتکار مہیش بھٹ کی نوے کی دہائی کی فلم سڑک کا سیکوئل ہے اور وہ 21 سال بعد کوئی فلم ڈائریکٹ کررہے ہیں۔

  • آغا علی نے اہلیہ حنا سے شادی سے پہلے لئے گئے وعدے کی وضاحت دے دی

    آغا علی نے اہلیہ حنا سے شادی سے پہلے لئے گئے وعدے کی وضاحت دے دی

    پاکستان کے معروف اداکار آغا علی کا اہلیہ حنا الطاف کو شادی کے بعد موٹے نہ ہونا کا وعدہ لینے پر تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو وضاحت دے دی-

    باغی ٹی وی : رواں سال مئی میں رمضان المبارک کے جمعۃالوداع کے دن رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی شوبز جوڑی حنا الطاف اور آغا علی نے ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں شادی سے قبل لئے گئے وعدوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
    https://www.instagram.com/p/CDvH7vlBCSK/?igshid=ulnfaua59z1l
    پروگرام کے دوران حنا الطاف نے انکشاف کیا کہ آغا علی نے شادی سے قبل انہیں کسی موٹی خاتون کی تصویر دکھائی اور کہا کہ اگر وہ ان جتنی موٹی ہوتیں تو وہ ان سے شادی نہیں کرتے۔

    تاہم حنا الطاف کی بات کے دوران آغا علی نے مداخلت کی اور دعوی کیا کہ انہوں نے یہ نہیں بلکہ کچھ اور کہا تھا۔

    جس کے بعد آغا علی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے شادی سے قبل حنا الطاف سے صرف ایک ہی وعدہ لیا تھا، جس پر اداکار نے ہنستے ہوئے اہلیہ کو کہا کہ وہ کیا وعدہ تھا اب بتائیں۔

    آغا علی کے کہنے پر حنا الطاف نے ہنستے ہوئے کہا کہ شادی سے قبل شوہر نے ان سے وعدہ لیا تھا کہ وہ کبھی موٹی نہیں ہوں گی۔

    حنا الطاف نے ہنستے ہوئے بات جاری رکھی کہ اب جیسے ہی وہ کھانا کھا کر اٹھتی ہیں تو آغا علی چلتے پھرتے آہستہ سے بولتے ہیں کہ انہوں نے صرف ایک ہی وعدہ لیا تھا۔

    آغا علی نے بھی انکشاف کیا کہ حنا الطاف نے بھی ان سے ایسا ہی وعدہ لیا تھا کہ وہ بھی وزن نہیں بڑھائیں گے۔

    پروگرام کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس میں صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آغا علی کا اپنی اہلیہ سے وزن سے متعلق لیا گیا وعدہ تضحیک آمیز ہے ۔

    سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننے پر آغا علی نے انسٹا گرام اسٹوری میں وضاحتی پیغام جاری کیا تھا-

    آغا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا کہ وہ غیر ضروری وزن بڑھانے سے گریز کریں کیونکہ وہ ایک اداکارہ ہیں انہیں فٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ کوئی بھی پروڈیوسر اور ہدایتکار زیادہ وزن والی اداکاراؤں کو پسند نہیں کرتا ۔

    آغا علی انسٹاگرام سٹوری سکرین شاٹ
    آغا علی نے اپنے وزن کم کرنے کے حوالے سے بتایا کہ میں نے اپنا وزن کم کرنے کیلئے بہت محنت کی ہے جب میرا وزن زیادہ تھا تو میں کچھ نہیں تھا اور مجھے نظر انداز کیا جاتا تھا۔

    آغا نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ صرف توجہ حاصل کرنے کیلئے دوسروں پر تنقید کرتے ہیں کیونکہ انہیں ویسے تو توجہ ملنی نہیں ہے۔

    اپنی ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں آغا علی نے تنقید کرنے والوں سے سوال کیا کہ باڈی شیمنگ ہوتی کیا ہے ؟ کیا آپ جانتے ہیں ؟ کیا کبھی کسی نے مجھے کسی کے وزن کا مذاق اڑاتے ہوئے دیکھا ہے ؟

    آغا علی انسٹاگرام سٹوری سکرین شاٹ
    آغا کامزید کہنا تھا کہ اگر کوئی ماں اپنے بیٹے کو ، کوئی بھائی یا کوئی شوہر اپنی اہلیہ کو مشورہ دے کہ غیر ضروری وزن سے پرہیز کرے تو یہ باڈی شیمنگ نہیں ہے

    ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے شوہر کا تعارف کرادیا

    صبا قمر کی مسجد میں گانے کی شوٹنگ نے کس طرح میری زندگی کی سب سے اہم خوشی چھین لی