Baaghi TV

Category: شوبز

  • حرامانی نے اپنی پُراعتماد شخصیت کا راز بتا دیا

    حرامانی نے اپنی پُراعتماد شخصیت کا راز بتا دیا

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اور چُلبلی طبعیت کی مالک اداکارہ حرامانی کا کہنا ہے کہ اُن کی پُراعتماد شخصیت کا راز میک اپ ہے۔

    باغی ٹی وی : :کم عرصے میں شوبز میں اپنی الگ شناخت بنانے والی اور کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی اداکارہ حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کیں –
    https://www.instagram.com/p/CD_mC5dHj5E/?igshid=1qlnhswv10b0v
    تصاویر شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ مجھے اس اعتماد سے محبت ہے جو مجھے میک اپ دیتا ہے-

    اس سے قبل حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے کیپشن میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ اُن کی آنکھوں کے گرد گہرے حلقے موجود ہیں اور وہ یہ بات سب کے سامنے تسلیم کرتی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CD8cl-uHErY/?utm_source=ig_embed
    انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس بات کو بھی تسلیم کرتی ہیں کہ کوئی بھی شخص پرفیکٹ نہیں ہوتا ہمیں چاہئے کہ ہم ظاہری خوبصورتی کی بجائے باطنی خوبصورتی کو ترجیح دیں-

    انہوں نے ایک شعر بھی لکھا تھا کہ کتنے گہرے حلقے شام کے رنگ ہیں چھلکے –

    کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں کامیابیاں سمیٹنے والی اداکارہ حرا اکثر وبیشتر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ ماضی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی طرف سے بھی خوب سراہا جاتا ہے اور مداح تصویروں پر تعریفوں بھرے مختلف دلچسپ تبصرے کرتے ہیں-

    واضح رہے کہ 31 سالہ حرا مانی نے اداکاری کے کرئیر کا آغاز2013 میں تیری میری کہانی کے ساتھ کیا تھا وہ اس کے بعد یقین کا سفر، دل موم کا دیا، آنگن، بندش اور میرے پاس تُم ہو جیسے ڈراموں میں کام کرچکی ہیں-

    ظاہری خوبصورتی کی بجائے اندرونی خوبصورتی کو ترجیح دیں حرامانی

    عفان وحید اور حرامانی ایک بار پھر کسی پروجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے؟

  • نیٹ فلکس کے کامیڈی ٹاک شو پیٹرائٹ ایکٹ کے اچانک ختم ہو نے پر مداحوں کا شدید ردعمل

    نیٹ فلکس کے کامیڈی ٹاک شو پیٹرائٹ ایکٹ کے اچانک ختم ہو نے پر مداحوں کا شدید ردعمل

    نیٹ فلکس کے پرائم ٹائم میں نشر ہونے والا کامیڈی ٹاک شو پیٹرائٹ ایکٹ کے اچانک ختم ہو نے پر مداحوں نے شدید غحم و غصے کا اظہار کیا-

    باغی ٹی وی : کامیڈی ٹاک شو پیٹرائٹ ایکٹ کے میزبان بھارتی نژاد مسلمان حسن منہاج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیٹرائٹ ایکٹ کے مداحوں کو الوداع کہتے ہوئے مذکورہ شو کے ختم ہونے کا اعلان کیا-

    حسن منہاج نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پیٹرائٹ ایکٹ اپنے اختتام کو پہنچ گیا مجھے بہترین لکھاریوں، پروڈیوسرز، محققین اور اینیمیٹرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔
    https://twitter.com/hasanminhaj/status/1295726954751168517
    انہوں نے لکھا کہ اس دوران میرے 2 بچے پیدا ہوئے اور شو کے ساتھ بڑے ہوئے-

    حسن منہاج نے نیٹ فلکس اور پروگرام دیکھنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ اب وقت آ گیا ہے بہترین الوداع کہنے کا-

    حسن منہاج کے اس ٹوئٹ پر مداحوں نے حیرت اور غصے کا اظہار کیا اور میمز بنائیں –


    https://twitter.com/sam__omar/status/1295748363787350017?s=20


    ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ مجھے سمجھ نہیں آیا کہ نیٹ فلکس نے ایسا شو کیوں بند کیا جو سماجی اور سیاسی مسائل کی کوریج دیتا ہے جسے اکثر مین اسٹریم میڈیا میں نہیں دکھایا جاتا۔
    https://twitter.com/OnniTokki/status/1295903178387533824?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ شو ختم ہونے پر بہت اداس ہوں حسن منہاج وہاں کی واحد ایشین آواز میں سے ایک ہیں جو اس طرح سچ بولنے کی جرات رکھتے تھے جس نے اس وقت جس پاگلپن میں ہم رہ رہے ہیں اس سے احساس ہوا۔


    ایک صارف نے لکھا کہ میں12 سال کی عمر سے یہ شو دیکھ رہی ہوں مجھے ایمانداری کے ساتھ معلوم نہیں ہے کہ منہاج اس طرح کے شوق اور طنز کے ساتھ اتنی اچھی طرح سے تحقیق شدہ اور باخبر مواد فراہم کرے گا۔


    ایک صارف نے لکھا کہ یہ سمجھ سے باہر ہے۔ موہن لاکھوں لوگوں سے ایسی اہم معلومات فراہم کررہا ہے اور بول رہا ہے۔ نیٹ فلکس کیسے غیر حساس ہوسکتا ہے؟


    ایک صارف نے لکھا کہ ایک اور صارف نے لکھا کہ حسن منہاج جنوبی ایشیا کا واحد کامیڈین ہے جس نے کبھی اپنے والد کی نقل کرتے وقت جعلی لہجہ اختیار نہیں کیا وہ ہماری کمیونٹی سے متعلق نہیں بلکہ اس کے لیے لطائف بناتے ہیں۔
    https://twitter.com/HCasterSugar/status/1295974110481326082?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ ہیلو بیڈ مارننگ ، میں ابھی بھی محب وطن ایکٹ کے منسوخ ہونے کے بارے میں غمزدہ ہوں-
    https://twitter.com/badawy10/status/1295844210596368389?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ عالمی رہنماؤں نے نیٹ فلکس کو ایسا کرنے پر مجبور کیا کیونکہ وہ اس سے نمٹ نہیں سکتے تھے۔
    https://twitter.com/time2ryot/status/1295764497659858945?s=20
    ایک صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ شو اس لیے ختم کیا گیا کیونکہ حسن منہاج اور ان کی ٹیم نے خطرات مول لیے اور لوگوں کو غیر آرام دہ کیا جو نیٹ فلکس کے لیے بہت زیادہ تھا۔

    جہاں مداحوں نے غم و غصے کا اظہار کیا وہیں چینج ڈاٹ او آر جی نے اس شو کو واپس لانے کے لئے آن لائن پٹیشن دائر کی ہے جس پر ساڑھے 6 ہزار سے زائد مداح دستخط کرچکے ہیں-

    واضح رہے کہ پیٹرائٹ ایکٹ 2018 میں شروع ہوا تھا جو سیزنز پر مشتمل تھا اور اب تک اس کی 39 قسط نشر ہوچکی ہیں اور یہ اب تک مختلف اعزازات اپنے نام کر چُکا ہے-

    امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو غیر موثرصدر قرار دیا

    اسپائیڈرمین کے بعد اب شائقین جلد ہی اسپائیڈر وومن کی مہارتوں سے بھی محفوظ ہوسکیں گے

    شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ہالی وڈ پروڈکشن میں کام کرنے جا رہے ہیں؟

  • ‘ارطغرل غازی ‘ کے کردار کا عبدالرحمٰن پشاوری کو خراج عقیدت،پاکستان کی ترکوں سے محبت کا منہ بولتا ثبوت

    ‘ارطغرل غازی ‘ کے کردار کا عبدالرحمٰن پشاوری کو خراج عقیدت،پاکستان کی ترکوں سے محبت کا منہ بولتا ثبوت

    انقرہ: ‘ارطغرل غازی ‘ کے کردار کا عبدالرحمٰن پشاوری کو خراج عقیدت،پاکستان کی ترکوں سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سرکاری نشریاتی پی ٹی وی پر اردو ترجمے کے ساتھ نشر ہونے والے اسلامی فتوحات پر مبنی ترکی کے مقبول ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے اداکار نے سلطنت عثمانیہ کی فوج میں حصہ لینے والے عبدالرحمٰن پشاوری کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    ارطغرل ٖغازی میں عبدالرحمٰن الپ کا کردار ادا کرنے والے جلال الا نے فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں عبدالرحمٰن پشاوری کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    انہوں نے لکھا کہ عبدالرحمٰن پشاوری ایک پاکستانی شیر تھے جنہوں نے اپنی کتابیں اور جیکٹ فروخت کرکے ایک مشکل سفر کرنے کے بعد جنگِ بلقان کے وقت سلطنت عثمانیہ کی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ جب ان کی والدہ نے جنگ سے واپس آنے کی درخواست دی تھی تو عظیم ہیرو نے جواب دیا تھا کہ ترک مشکل ہیں میں واپس نہیں آسکتا۔

    جلال نے لکھا کہ وہ جنگجو جو لگاتار 3 مرتبہ ٖغازی رہنے کے باوجود گیلی پولی کے محاذ پر ڈٹے رہے اب استنبول کے قبرستان میں مدفون ہیں۔

    عبدالرحمٰن پشاوری 1886 میں پشاور کے امیر گھرانے صمدانی خاندان میں پیدا ہوئے تھے، وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے لیکن جنگ بلقان کے دوران ترکی کی مدد کے لیے اپنے پڑھائی ترک کرکے انہوں نے وہاں جانے والے پیرامیڈیکس کے وفد میں شمولیت اختیار کی تھی

    رواں برس انادولو ایجنسی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کے بھتیجے سلیم جان نے بتایا تھا کہ وفد کے دیگر اراکین 8 ماہ بعد واپس آگئے تھے لیکن وہ ترکی میں مقیم رہے اور عثمانی فوج میں شمولیت اختیار کی۔

    انہوں نے بیروت میں جنگ لڑی اور جنگ عظیم اول کے دوران گیلی پولی مہم کا حصہ بھی رہے۔وہ ترکی میں لالہ ترکی اور چاچا ترکی کے نام سے بھی جانے جاتے تھے۔

    بعدازاں پشتو، فارسی اور انگریزی زبانوں پر عبور کی وجہ سے انہیں 1920 سے 1922 کے درمیان افغانستان میں ترک سفیر بھی تعینات کیا گیا تھا۔انہوں نے مصطفیٰ کمال اتاترک کے ہمراہ ترکی کی جنگ آزادی بھی لڑی تھی، وہ 3 مرتبہ زخمی ہوئے تھے اور 1925میں استنبول میں شہید ہوئے تھے۔

    جب میڈیا کی اہمیت کے باعث ترک رہنماؤں نے انادولو نے 100 برس قبل 6 اپریل 1920 کو انادولو ایجنسی کی بنیاد رکھی تی تو عبدالرحمٰن پشاوری کو اس کے اولین رپورٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا تھا۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے عبدالرحمٰن پشاوری کے کردار سے متعلق بات کی تھی جس کے باعث لوگوں کے درمیان لوگوں کو ان سے متعلق جاننے میں دلچسپی پیدا ہوئی تھی۔

  • اسپائیڈرمین کے بعد اب شائقین جلد ہی اسپائیڈر وومن کی مہارتوں سے بھی محفوظ ہوسکیں گے

    اسپائیڈرمین کے بعد اب شائقین جلد ہی اسپائیڈر وومن کی مہارتوں سے بھی محفوظ ہوسکیں گے

    مکڑی کی طرح بلند و بالا عمارتوں پرپلک جھپکتے میں چڑھنے والے ہا لی وڈ کے معروف کردار اسپائیڈر مین کے بعد فلمی شائقین جلد ہی اب خاتون اسپائیڈر وومن کی مہارتوں سے بھی محظوظ ہوسکیں گے۔

    باغی ٹی وی : سپائیڈر مین کے شائقین جلد ہی اب خاتون اسپائیڈر وومین کی مہارتوں سے بھی جلد ہی لطف اندوز ہوتے دکھائی دیں گے جی ہاں ہا لی وڈ کا معروف پروڈکشن ہاؤس سونی جلد ہی اپنے مارول پروڈکشن ہاؤس میں اسپائیڈر وومن فلم پر کام شروع کرنے جا رہا ہے-

    شوبز ویب سائٹ ورائٹی کی رپورٹ کے مطابق سونی پکچرز نے فلم ساز 36 سالہ اولیویا وائلڈ کے ساتھ آنے والی فلم کی ہدایت کاری کرنے سے متعلق معاہدہ کرلیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ تاحال واضح نہیں ہے کہ اولیویا وائلڈ سونی پکچرز کی کون سی فلموں کی ہدایت کاری دیں گی تاہم قیاس آرائیاں ہیں کہ وہ خواتین کی مرکزی کرداروں پر بنائی جانے والی فلموں کی ہدایات دیں گی۔

    سونی اور مارول کے نمائندوں نے اس منصوبے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم خبریں ہیں کہ حالیہ مہینوں میں اولیویا وائلڈ اسپائیڈر وومن نامی فلم سے ہدایت کاری کی شروعات کریں گی۔

    اسپائیڈر وومن کا عنوان سالوں میں مارول کامکس کے متعدد کرداروں کے پاس رہا ، جس کی شروعات 1970 کی دہائی میں جیسکا ڈریو سے ہوئی تھی (جس کی اصل کہانی میں یورینیم کی نمائش اوراسپائیڈر کا خون شامل ہے) ، اور اس میں مریم جین واٹسن اور گیوین سٹیسی بھی شامل ہیں۔

    اسپائیڈر وومن کے کردار کو مارول اسٹوڈیوز کی 1970 سے لے کر اب تک شائع ہونے والی متعدد کامک کتابوں میں شامل کیا جا چکا ہے، تاہم اب جلد ہی اسے فلموں میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

    اسپائیڈر وومن فلم کب تک ریلیز ہوگی اس کے بارے میں فی الھال کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں برس تک مذکورہ منصوبے سے متعلق مزید معلومات کی تصدیق کرکے آئندہ سال فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔

    خبریں ہیں کہ اسپائیڈر وومن فلم کی کہانی "بکس مارٹ” مصنف کیٹی سلبرمین سے لکھوائی جائے گی اور مذکورہ فلم کو ڈائریکٹ ایمی پاسکل اور پروڈیوس رچیل او’کانر کریں گی۔

    اولیویاوائلڈ
    36 سالہ اولیویا وائلڈ خود ایک بہترین اداکارہ بھی ہیں اور انہوں نے شاندار اداکاری کے بدولت متعدد ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ خود ہی ‘اسپائیڈر وومن’ کے کردار میں دکھائی دے سکتی ہیں، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

    شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ہالی وڈ پروڈکشن میں کام کرنے جا رہے ہیں؟

    ماضی کا مقبول ڈرامہ ’ان کہی‘ تھیٹر پر پیش کیا جائے گا

    اپنی موسیقی کے ذریعے فلسطین کے حالات سُنانے والا 11 سالہ فلسطینی ریپر

    ارطغرل کے عبدالرحمٰن الپ کا عبدالرحمن پشاوری کوخراج عقیدت

    مہیش بھٹ کی فلم سڑک 2 کے ٹریلر نے ناکامی کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    پاکستان میں مجھے میوزک انڈسٹری کا مستقبل روشن دکھائی دے رہا ہے عاصم اظہر

    امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو غیر موثرصدر قرار دیا

  • خواتین کے حقوق کی علمبردار تنظیموں کا علی ظفر کو ایوارڈ کے لئے نامزد کرنے پر شدید ردعمل

    خواتین کے حقوق کی علمبردار تنظیموں کا علی ظفر کو ایوارڈ کے لئے نامزد کرنے پر شدید ردعمل

    خواتین کے حقوق سے متعلق آواز اٹھانے والی مختلف تنظیموں نے حکومت سے گلوکار علی ظفر کو سول ایوارڈ دینےکے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : یوم آزادی 2020 کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی 184 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا تھا یہ ایوراڈز آئندہ سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پر نوازے جائیں گے-

    صدر مملکت کی جانب سے 24 شخصیات کے لیے ستارہ شجاعت، 27 کے لیے ستارہ امتیاز، 23 کے لیے تمغہ شجاعت، 46 کے لیے تمغہ امتیاز، 7 کے لیے نشان امتیاز، 2 کے لیے ہلال امتیاز، ایک کے لیے ہلال قائد اعظم، 2 کے لیے ستارہ پاکستان، 6 کے لیے ستارہ قائد اعظم، ایک کے لیے ستارہ خدمت، ایک کے لیے تمغہ پاکستان، ایک کے لیے تمغہ قائد اعظم جبکہ 44 شخصیات کے لیے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا تھا۔

    صدر مملکت نے غیر ملکی شخصیات کے علاوہ میوزک، اداکاری، ادب اور دیگر فنون لطیفہ کے شعبہ جات سے بھی متعدد شخصیات کو ایوارڈز کے لیے نامزد کیا ہے ان میں گلوکار علی ظفر بھی شامل ہیں۔

    علی ظفر نے حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی کے لیے نامزدگی پر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا اور نامزدگی کو بہت بڑا اعزاز قرار دیا تھا۔

    پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے فنکار نےپاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے اللہ تعالیٰ اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا ۔

    گلوکار علی ظفر نے قائد اعظم کے مزار کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ’پرائیڈ آف پرفارمنس‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے –

    انہوں نے مداحوں سے ملنے والے پیار اور کامیابیوں پراللہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ اپنے شائقین اور مددگاروں کی جانب سے ملنے والے اس پیار کے ہمیشہ مقروض رہیں گے وہ اللہ تعالیٰ کے عاجزی اور انکساری کے ساتھ شکر گزار ہیں۔

    جس کے چند روز بعد اداکارہ عفت عمر نے سول ایوارڈز کی نامزدگی سے متعلق ایک تنقیدی ٹوئٹ کی تھی لیکن کسی کا نام نہیں لیا تھا۔

    عفت عمر نے لکھا تھا کہ صرف پاکستان میں یہ ممکن ہے کہ حکومت کی طرف سے مبینہ طور پر ہراسانی میں ملوث شخص کو ایوارڈ دیاجائے۔


    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ کس شخص کے حوالے سے بات کررہی ہیں تاہم لوگوں نے اندازہ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ عفت عمر گلوکار علی ظفر کے بارے میں بات کررہی ہیں۔جس پر سوشمل میڈیا صارفین نے علی ظفر کی مایت کرتے ہوئے عفت عُمر کو خوب سُنائیں تھیں-

    جس کے بعد اب عورت مارچ، عورت آزادی مارچ، ویمن ایکشن فورم اور تحریک نسواں کی جانب سے صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں علی ظفر کو سول ایوارڈ دینے سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کرنے کو کہا گیا ہے۔

    اس حوالے سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ہم پاکستانی معاشرے کو مزید مساوی بنانے کے لیے کام کررہے ہیں کہ جنسی ہراسانی کا سامنا کرنے والی خواتین کو انصاف فراہم کیا جائے اور کام کی جگہ پر تشدد کا خاتمہ اولین ترجیح ہونا چاہیے۔


    خط میں کہا گیا کہ ہمارا ماننا ہے کہ موجودہ حکومت تمام سیاسی اداروں اور مشینری میں برابری اور انصاف کو شامل کرنے کے مینڈیٹ پر کام کررہی ہے اور پاکستانی خواتین، ٹرانس ویمن اور دیگر پسماندہ طبقات کے تحفظ ان کا خصوصی فرض ہے۔

    اس میں کہا گیا کہ صدارتی دفتر کی جانب سے علی ظفر کو تمغہ حسن کارکردگی دینے کے فیصلے پر ہمیں شدید تشویش ہے کیونکہ علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد ہیں اور اس حوالے سے مقدمات تاحال جاری ہیں علی ظفر کے خلاف سپریم کورٹ میں ہراسانی اور ہتک عزت کا ایک مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ لاہور میں زیر التوا ہے- جبکہ اس دوران یہ اعزاز دیے جانے کا وقت انتہائی پریشان کن اور بے حسی ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ ہم اس تمغے کے عزت و احترام کو داغدار ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

    خط میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ پریشان کن اس لیے ہے کیونکہ اس سے تاثر جاتا ہے کہ ریاست پاکستان نادانستہ طور پر زیر التوا فیصلوں سے قطع نظر جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے شخص کے ساتھ کھڑی ہے۔

    خاط میں کہا گیا ک پاکستان بھر میں حقوق نسواں نے علی ظفر کو پرائیڈ آف پرفارمنس دینے کے حالیہ فیصلے کی مذمت کرتی ہے۔ریاست ایک مبینہ ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے شخص کے ساتھ کھڑی ہے

    ہم ریاست سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس سال کے انتخاب پر دوبارہ غور کریں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے دفاتر کو امتیازی نظاموں، علامات، معیار سے وابستہ نہیں ہونا چاہیے۔

    ساتھ ہی وزیراعظم سے ملازمت کی جگہوں کو ہراسانی سے پاک بنانے پر غور کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

    واضح رہے کہ 2018 میں گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان طویل قانونی جنگ ہوئی۔ بعد ازاں علی ظفر نے دعویٰ کیا کہ میشا شفیع اپنے الزامات کو ثابت نہیں کرسکیں عدالت نے ان کا کیس خارج کردیا اور علی ظفر یہ کیس جیت چکے ہیں۔

    جبکہ علی ظفر پر ہراسانی کے الزامات لگانے والی خواتین میں سے 2 معافی بھی مانگ چکی ہیں جن میں صوفی نامی ٹوئٹر صارف اور خاتون بلاگر و سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مہوش اعجاز شامل ہیں۔

    علی ظفر کے خلاف پروپیگنڈہ پر سوشل میڈیا صارفین نے عفت عمر کو کھری کھری سنا دیں

    حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ملنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ہمایوں سعید

    میوزک، اداکاری، ادب سمیت 184 ملکی اورغیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز دینے کا اعلان

    ہم سب کو متحد اور یکجا ہونا چاہیے کیونکہ اتحاد ہی ہے جو ایک قوم کو عظیم بناتا ہے عائزہ خان

    پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے پر علی ظفر اللہ تعالیٰ اور حکومت کے شُکر گُزار

  • سوشانت سنگھ راجپوت کے قریبی دوست کا سوشانت اور سارہ علی خان کے درمیان تعلقات کا انکشاف

    سوشانت سنگھ راجپوت کے قریبی دوست کا سوشانت اور سارہ علی خان کے درمیان تعلقات کا انکشاف

    چند ماہ قبل خودکشی کرکے موت کو گلے لگانے والے آنجہانی بھارتی اداکارسوشانت سنگھ راجپوت اور اداکارہ سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے بعد ازاں سارہ علی خان نے سوشانت کی فلم فلاپ ہونے پر اُنہیں چھوڑ دیا تھا سوشانت کے دوست سیموئل ہاکیپ کا انکشاف

    باغی ٹی وی : بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے خود کشی کی وجہ اداکار کو ذہنی ڈپریشن میں مبتلا قراردیا تھا تاہم اداکار کی موت کی تحقیقات تو ابھی تک جاری ہے لیکن اب تک خودکشی کرنے کی کوئی اور وجہ تو سامنے نہیں آئی تاہم آئے دن نئے انکشافات اور الزامات سامنے آ رہے ہیں –

    حال ہی میں سوشانت سنگھ کے ایک دوست سیموئل ہاکیپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے دوست سوشات سنگھ اور سارہ علی خان کی محبت سے متعلق انکشافات کیے ہیں
    https://www.instagram.com/p/CEGPebPh3Wz/?utm_source=ig_embed
    سیموئل ہاکیپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سارہ علی خان اور سوشانت سنگھ کو فلم کیدرناتھ کی پروموشن کے دوران ایک دوسرے سے پیار ہو گیا تھا وہ دونوں ایک دوسرے سے بہت پیار، بے حد احترام اور عزت کرتے تھے، اُن دونوں میں ایسا تعلق تھا جو آج کل کے پیار محبت میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے ۔

    سیموئل نے لکھا کہ سارہ علی خان کا سوشانت سے جُڑے تمام لوگوں فیملی فرینڈز یہاں تک کہ سٹاف کے ساتھ بھی بہت اچھا رویہ ہوتا تھا جیسے ہی سوشانت کی فلم فلاپ ہوئی سارہ علی خان نے سوشانت سے تعلق توڑ لیا تھا، ہو سکتا ہے کہ سوشانت کی فلم فلاپ ہونے کے بعد اُسے چھوڑنے کے فیصلے میں بھارتی فلم انڈسٹری کی مافیا کا ہاتھ ہو ۔

    سیموئل ہاکیپ کی اس پوسٹ پر کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں رد عمل دیتے ہوئےلکھا کہ سوشانت سنگھ راجپوت اور سارہ کے تعلق کی خبریں تو پورے میڈیا میں پھیلی ہوئی تھیں وہ دونوں آؤٹ ڈور شوٹنگ کے دوران بھی ایک ہی کمر میں رہا کرتے تھے۔


    کنگنا نے لکھا کہ کیوں یہ نیپوٹزم کڈز کے لیے معمولی سی بات ہے کہ باہر سے آنے والے فنکاروں کو خواب دکھانا اور پھر اُنہیں سب کے سامنے پھینک دینا ؟ اس میں حیرت کی بات نہیں ہے کہ سوشانت بھی گدھ کی طرح شکنجے میں آ گیا۔

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی 50 خواہشات

    سوشانت سنگھ کی موت کی ذامہ دار بالی وڈ انڈسٹری ہے بھارتی عوام

    ڈپریشن حقیقت ہے مذاق نہیں براہ کرم اسے سنجیدہ لیں عمران عباس

    اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشانت سنگھ کی افسوسناک موت کے حوالے سے فلم انڈسٹری کی جانب…

    انسان کے لیے اُس کا ذہنی سکون اور دماغی صحت دُنیاوی شہرت، دولت اور کامیابی سے بڑھ…

    سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر پاکستانی فنکاروں کا افسوس کا اظہار

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    سوشانت سنگھ کی مبینہ خودکشی پر بالی وڈ شخصیات غمزدہ

    خوشی, آسودگی, سکون اور خودکشی!!! سوشانت سنگھ کی خودکشی سے متعلق لکھا گیا بلاگ…

  • زارا نور عباسی کی بشری انصاری کو شوبز انڈسٹری میں 40 سال مکمل ہونے پر مبارکباد

    زارا نور عباسی کی بشری انصاری کو شوبز انڈسٹری میں 40 سال مکمل ہونے پر مبارکباد

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئیر اور معروف بشریٰ انصاری کو شوبز انڈسٹری میں 40 سال مکمل ہوگئے-

    باغی ٹی وی : پاکستان کی سینئیر اور معروف بشریٰ انصاری کو شوبز انڈسٹری میں 40 سال مکمل ہوگئے اس طویل عرصے میں اس شعبے میں اپنی بے پناہ صلاحیتوں سے اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

    بشریٰ بشیر کی ان کی خدمات پر رواں سال یوم آزادی کے موقع پر حکومت پاکستان نے ستارہ امتیاز کیلئے نامزد بھی کیا ہے۔

    اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی خالہ اور سینئراداکارہ بشریٰ انصاری کو رواں سال ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کئے جانے پر مبارکباد دی اوراس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں-
    https://www.instagram.com/p/CEEv3_pBLh7/?igshid=1uuey8n2frcj7
    زارا نور عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری کیلئے بھیجے گئے کیک کے ساتھ اُن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ایک خوبصورت پیغام کے ذریعے مبارکباد دی۔

    اداکارہ نے لکھا کہ 40 سال کی لگاتار انتھک محنت اور بے پناہ صلاحیتوں سے دہائی در دہائی خالہ آپ نے ہمیں قابل فخر بنایا۔

    اداکارہ نے اپنے پیغام میں بشریٰ بشیر کو ستارہ امتیاز کی مبارکباد بھی دی۔

    خیال رہے کہ 64 سالہ اداکارہ بشریٰ بشیر نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوئی، ان کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔

    یاد رہے کہ یوم آزادی 2020 کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی 184 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے –

    پاکستان کی 24 شخصیات کو ستارہ شجاعت، 27 کو ستارہ امتیاز جبکہ 44 شخصیات کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی نوازا جائے گا یہ ایوراڈز آئندہ سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پر نوازے جائیں گے-

    صدر مملکت نے غیر ملکی شخصیات کے علاوہ میوزک، اداکاری، ادب اور دیگر فنون لطیفہ کے شعبہ جات سے بھی متعدد شخصیات کو ایوارڈز کے لیے نامزد کیا ہے جن میں بشری انصاری بھی شامل ہیں

    حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ملنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ہمایوں سعید

    میوزک، اداکاری، ادب سمیت 184 ملکی اورغیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز دینے کا اعلان

    ہم سب کو متحد اور یکجا ہونا چاہیے کیونکہ اتحاد ہی ہے جو ایک قوم کو عظیم بناتا ہے عائزہ خان

    پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے پر علی ظفر اللہ تعالیٰ اور حکومت کے شُکر گُزار

  • یہ پاکستان کے ارطغرل اور حلیمہ سلطان ہیں عائشہ عمر

    یہ پاکستان کے ارطغرل اور حلیمہ سلطان ہیں عائشہ عمر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے وش اے میک کے 3 بیمار بچوں کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی حلیمہ سُلطان قرار دیا-

    باغی ٹی وی :دو روز قبل شہرہ آفاق تُرک سیریز ارطغرل میں بہادر جنگجو کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار انجین التان سے تین شدید بیمار بچوں سے ویڈیو لنک پر ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں ارطغرل غازی(انجین التان) کے مرکزی کردار سے ملنے کے خواہشمند 3 شدید بیمار بچوں نے حلیمہ سلطان کے کردار سے مماثل لباس زیب تن کیا تھا-

    اس تقریب کی میزبانی کے فرائض معروف اداکارہ عائشہ عُمر نے سرانجام دیئے تھے-
    https://www.instagram.com/tv/CECHE4THX7_/?igshid=1olna2fz36nnu
    عائشہ عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائت انسٹاگرام پر انجین التان سے ملاقات کی تقریب میں بچوں کے ساتھ لی گئی تصاویر شئیر کیں-
    https://www.instagram.com/p/CEEd2qqDTv0/?igshid=mkaejix3tvo2
    تصاویر شیئر کرتے ہوئے عائشہ عمر نے لکھا کہ یہ ہماری اپنی حلیمہ سلطان ہیں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ یہ دو وہ خوش نصیب لڑکیاں ہیں جن کی گزشتہ روز دلی خواہش پوری ہوگئی ہے جس کے بعد اُن کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت چاند پر پہنچ چکی ہیں۔

    عائشہ عمر نے بچوں اور ہمایوں سعید کے ساتھ لی گئی تصویر کو انسٹاگرام سٹوری میں بھی شئیر کیا اور لکھا کہ ان نوجوانوں سے مل کر انہیں بہت خوشی ہوئی، ہمارے اپنے نوعمر حلیمہ سلطان اور ارطغرل-


    عائشہ عمر انسٹااگرام اسکرین شاٹس
    تقریب میں بچوں نے ڈرامے اور ڈرامے کے اداکاروں کے لئے اپنی رائے اور محبت کا کا اظہار کیاتھا جبکہ ان کی جانب سے انجن التان کو تلوار کا تحفہ بھی دیا گیا جو ترک قونصل جنرل نے ان کی جانب سے وصول کیا۔

    انجین التان نے اس موقع پر کہا تھا کہ میں پاکستان سے ملنے والی محبت پر بہت خوش ہوں جبکہ ارطغرل کا کردار بہت مشکل ضرور تھا مگر زبردست بھی تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ بہت جلد پاکستان آکر مداحوں سے ملاقات کریں گے-

    ترک اداکار انجن التان 18 اگست کو پاکستان آرہے ہیں؟

    تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام

    ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا

    وزیر اعظم کے چہیتے افراد ارطغرل ڈرامے کے نام پر پی ٹی وی کولوٹ رہے ، یوٹیوب چینل…

    ارطغرل اردو کی بڑی کامیابی، دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینلز میں تینتیسویں نمبر پر آگیا

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’’ارطغرل‘‘ کون ہیں ؟

  • آغا علی نے نیلم منیر اور پشتون زبان سے متعلق تبصرے کی پانچ سال پُرانی ویڈیو پر معافی مانگ لی

    آغا علی نے نیلم منیر اور پشتون زبان سے متعلق تبصرے کی پانچ سال پُرانی ویڈیو پر معافی مانگ لی

    اداکار آغا علی نے پشتو زبان سے متعلق ایک پانچ سال پرانی ویڈیو پر تبصرے پر معافی مانگ لی-

    باغی ٹی وی : گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں فیصل قریشی، آغا علی اور نیلم منیر نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں آغا علی نیلم منیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ شوٹ کے دوران ہم بیٹھے ہوتے ہیں تو اچانک نیلم کے پاس کال آتی ہے جس کے بعد اچانک سے کوئی پشتو میں بات کرنا شروع کر دیتا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CEDqPNdhYIU/?igshid=14nrn24vdbp4a
    آغا علی کی بات پر وہاں میزبان سمیت تمام ہی شرکاء ہنسنے لگے جس کے بعد آغا اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ پشتو زبان سننے کے بعد جب آپ اپنے ارد گرد دیکھتے ہیں تو وہ اداکارہ جس سے آپ کو مثبت احساس محسوس ہوتا ہے وہ پشتو میں بات کر رہی ہوتی ہے۔


    مذ کورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آغا علی پر کچھ صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی گئی جس پر اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں معذرت کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ اگر کسی کا بھی دل دُکھا ہے کسی پانچ سال پُرانی کلپ کو دیکھ پر بھی تو میری طرف سے معذرت جب کہ جس پٹھان سے یہ مذاق ہو رہا تھا(نیلم مُنیر) وہ خود بھی بے ساختہ ہنس رہی تھیں کیوں کہ انہیں پتا تھا کہ میں کس ارادے سے بات کر رہا ہوں لیکن میں پھر بھی معذرت چاہتا ہوں۔


    آغا علی نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے کئی شوز میں کہا کہ پٹھان پاکستان کی سب سے محنتی قوم ہے لیکن افسوس کہ لوگ ایسی باتیں وائرل نہیں کرتے۔ خیر میں نے ایک پٹھان وزیر اعظم کو ووٹ دیا تھا تو میں تو پٹھانوں کو اتنا قابل سمجھتا ہوں۔ اللہ پاکستان پر رحم فرمائے-

    آغا علی کا اہلیہ حنا الطاف سے موٹی نہ ہونے کا وعدہ لینے کے بیان پر علی گل پیر کی طنزیہ پیروڈی سوشل میڈیا پر وائرل

  • ماضی کا مقبول ڈرامہ ’ان کہی‘ تھیٹر پر پیش کیا جائے گا

    ماضی کا مقبول ڈرامہ ’ان کہی‘ تھیٹر پر پیش کیا جائے گا

    ماضی کا معروف و مقبول پاکستانی ڈرامہ ’ان کہی‘ 20 اکتوبر سے آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق ماضی کا پاکستانی مقبول و معروف ڈرامہ ’ان کہی‘ 20 اکتوبر سے آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا-اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل نے حکومت کی ہدایت پر ایس او پیز پر مکمل عمل کرتے ہوئے سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ مارچ کے وسط میں شروع ہونا تھا مگر کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملتوی ہو گیا تھا۔ اب ہمارے ملک میں وبا کا زور کم ہو گیا ہے اور حکومت نے بھی ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کے بعد آرٹس کونسل کو ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کی اجازت دے دی ہےاحمد شاہ نے کہا کہ طویل لاک ڈاؤن کے بعد آرٹس کونسل شہریوں کے لئے بہتر سہولتیں پیش کر رہا ہے۔

    ان کہی ڈرامے کے ڈائریکٹر داور محمود نے کہا کہ 20 اکتوبر سے ان کہی 2020 شروع ہو گا یہ پرانا والا ان کہی نہیں ہے تاہم اس میں پرانے پیغام کو نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔ ڈیڑھ سو سے زیادہ فن کار اس میں کام کریں گے جن میں آرٹسٹ، ڈانسر اور دیگر لوگ شامل ہیں جبکہ آمنہ الیاس اس ٹیم کو لیڈ کریں گی۔

    ڈرامے کی رائٹر حسینہ معین نے کہا کہ ان کہی 35 سال پہلے اس وقت کے لحاظ سے لوگوں کےلئے ایک پیغام تھا وہ اس وقت لوگوں کے پاس پہنچ گیا تھا۔ آج کے حالات کے مطابق ان کہی 2020 میں پیغام ہے کہ معاشرے میں نفرت نہیں محبت کو فروغ دینے کے لئے آج کی نسل کو کام کرنا چاہئے تاہم ڈرامے کہانی پرانی ہے اور کچھ چیزیں نئی ہیں اس کے بعد تنہائیاں بھی تیار ہے۔

    ساجد حسن نے کہا کہ اس ڈرامہ میں حسینہ معین کی زندگی کی کہانی ہے۔ احمد شاہ نے تھیٹر کوآباد کر لیا لہٰذا شہری ایس او پیز کو استعمال کرتے ہوئے احمد شاہ کے ساتھ تعاون کریں۔ کراچی آرٹس کونسل ملک میں یونیک ادارہ ہے حکومت کو اس کی سرپرستی کرنا چاہئے۔

    حیران ہوں کہ ستمبر تک ہمارے ملک میں کیا صورتحال ہوگی واسع چوہدری