Baaghi TV

Category: شوبز

  • عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر تنقید

    عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر تنقید

    چند دن قبل بالی وڈ سُپر سٹار عامر خان کی تُرک کاتون اول ایمن اردوان کے ساتھ ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہیں ہنگامہ مچ گیا اور بھارتی انتہا پسندوں نے اداکار کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا-

    باغی ٹی وی : امر خان ان دنوں اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا’ کی شوٹنگ کے لئے ترکی میں موجود ہیں کورونا وائرس کے پیش نظر بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ طویل عرصے تاخیر کا شکار رہی تاہم اب فلم کی عکس بندی بھارت کے بجائے ترکی میں مکمل کرنے کو ترجیح دی گئی ہے- اس دوران انہوں نے ترکی کے صدر طیب اردگان کی اہلیہ ایمن اردگان سے ملاقات کی اور خاتون اول ایمان اردوان کی طرف سے اس ملاقات کی تصویریں شیئر کرنے کے بعد عامر خان تنقید کے نشانے پر آگئے ہیں۔

    بھارتی انتہا پسند عوام کو یہ ملاقات ایک آنکھ نہیں بھائی کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے کے خلاف گزشتہ دنوں ترکی نے اپنا بیان دیا تھا۔

    تاہم اب اداکارہ کنگنا رناوت کی ٹیم نے بھی انتہا پسندی کا ثبوت دیتے ہوئے عامر خان کا ایک پرانا ویڈیو شیئر کرکے ان کے سیکولرازم پر تنقید کی ہے۔

    اس ویڈیو میں عامر خان یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو پوری سختی کے ساتھ اسلام پر عمل کرنے کی ہدایت دیں گے۔ دراصل عامر خان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا ہندو لڑکی سے شادی کرنے کے بعد انہیں کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی ٹیم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ہندو+مسلم= مسلم یہ تو شدت پسند ہے شادی کا نتیجہ صرف جین اور ثقافت کا مرکب نہیں ہے بلکہ مذہب کا بھی ہے۔ بچوں کو اللہ کی عبادت بھی سیکھائیں اور شری کرشن کی بھکتی بھی یہ سیکولرازم ہے؟ عامر خان۔
    https://twitter.com/KanganaTeam/status/1295287968777863169?s=19
    ایک اور ٹوئٹ میں کنگنا رناوت کی ٹیم نے کہا کہآپ تو سب سے زیادہ ٹولرینٹ تھے۔
    https://twitter.com/KanganaTeam/status/1295293116090523649?s=19
    آپ کب سے ہندوازم کے لئے انٹولرینٹ ہوگئے؟ ہندو ماؤں کی اولادیں جن کی رگوں میں شری کرشن اور شری رام کا خون بہہ رہا ہے سناتن دھرم، ہندوستانی ثقافت، یہاں کی تہذیب وثقافت جن کا ورثہ ہے، وہ صرف اور صرف اسلام کو فالو کریں گے، ایسا کیوں؟-

    واضح رہے کہ عامر خان کی تُرک خاتون اول کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے کےبعد بھارتی حکمران جماعت بی جے پی اور بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد نے بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ ایک طرف طیب اردوان کشمیر میں آرٹیکل 370 کے نفاذ پر پاکستان کا ساتھ دیتے ہوئے بھارت پر تنقید کرتے ہیں دوسری جانب ہمارے ہی اداکار اُن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور تصاویر بنا رہے ہیں۔

    بھارتی جنتا پارٹی نے عامر خان نے سے ملاقات کی وضاحت مانگتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عامر خان بتائیں کہ اس ملاقات کے پیچھے کیا مقصد تھا۔

    واضح رہے کہ عامر خان کی اپنی پروڈکشن میں بننے والی ’ لعل سنگھ چڈھا‘ امریکن ڈرامہ ’فارسٹ گم‘ کی کہانی پر مبنی فلم ہے فلم کی عکس بندی اب تک بھارت کے متعدد مقامات پر کی جا چکی ہے باقی شوٹنگ ترکی میں مکمل کی جا رہی ہے۔فلم میں عامر خان لعل سنگھ چڈھا کا کر دار ادا کر رہے ہیں جبکہ اُن کے ہمراہ کرینہ کپور مرکزی کردار میں نطر آئیں گی-

    بالی وڈ سُپر اسٹار عامر خان کی تُرکی خاتون اول سے ملاقات کی تصاویر وائرل

  • بھارتی لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو خرافات قرار دیا

    بھارتی لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو خرافات قرار دیا

    بھارتی لیجنڈری اور سینئیر اداکار 70 سالہ نصیر الدین شاہ نے بالی وڈ انڈسٹری میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو غیر ضروری بکواس قرار دیا-

    باغی ٹی وی :بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بعد سے اقربا پروپری کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی بالی وڈ شخصیات سمیت عوام کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی وجہ سے اداکار ڈپریشن کا شکار ہو کر موت کو گلے لگا لیتے ہیں اس موضوع بہت سی معروف شخصیات نے بھی کُھل کر بات کی اور بالی وڈ کی کئی معروف شخصیات پر براہ راست الزامات بھی لگائے جبکہ کطھ لوگوں نے اس بحث کو فضول قرار دیتے ہوئے بالی وڈ میں مافیا اور اقربا پروری کی نفی کی جس میں لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ بھی شامل ہیں-

    حال ہی میں انڈیا ٹوڈے کو دیئے گئے انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نے با لی وڈ میں مافیا کے ہونے اور اقربا پروری، مافیا، ان سائیڈر ،آؤٹ سائیڈر اور سوشانت سنگھ کی خود کشی کیس جیسے موضوعات پر بات کی اور اس بحث کو چند لوگوں کے ذہن کی تخلیق قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کوئی بھی مافیا نہیں ہے یہ سب کچھ کم تعلیم یافتہ اور پریشانی میں مبتلا افراد کے ذہن کی خرافات ہیں۔

    انہوں نے سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے پر بات کی کہا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات اب کسی طرح کا ریئلٹی ٹی وی شو ہے۔ کیا آپ بالکل اس کی پیروی کرتے رہے ہیں؟ اس میں سیاست شامل ہے ، کچھ میڈیا ہاؤسز کی بے حسی کوریج اور ان لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ سوشانت تحریک کے اس بڑے انصاف میں شریک ہیں-

    انہوں نے نوجوان اداکار کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بولی وڈ کا روشن ستارہ بھی قرار دیا اور کہا کہ ان کی خودکشی کو بہانہ بنا کر کچھ لوگ اپنے ذہنی مسائل میڈیا کے سامنے رکھ رہے ہیں۔

    انہوں نے اپنے انٹرویو میں کسی کا نام لیے بغیر کچھ فلمی شخصیات کو کم تعلیم یافتہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ہی لوگ با لی وڈ میں ’مافیا‘ اور ’اقربا پروری‘ کی باتیں کرتے ہیں اور لوگ ان پر یقین کرتے ہیں۔

    اداکار نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ اقربا پروری جیسی بحث کچھ لوگوں کی تخلیق ہےجو ہر بات کو اپنے اوپر لے جاتے ہیں میں اس اندرونی آؤٹ سائیڈر بکواس کو نہیں سمجھتا ہوں جو چل رہا ہے۔ میرا مطلب ہے کہ ، یہ بہت ہی بکواس ہے اور ہمیں اس کو ختم کرنا چاہئے۔ میں ، جو ایک اداکار کی حیثیت سے محفوظ خوشگوار زندگی گزار چکا ہوں ، اپنے بیٹے کو بھی اسی پیشہ میں جانے کی ترغیب نہیں دوں گا کیا؟

    انہوں نے اس بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کیا کوئی صنعتکار یہ نہیں کرے گا ، کیا وکیل نہیں کرے گا ، کیا ڈاکٹر ایسا نہیں کرے گا؟ کیا کوئی ایسا نہیں کرے گا؟ آپ کا مطلب یہ ہے کہ نصرت فتح علی خان کی اولاد کو گلوکار نہیں بننا چاہئے تھا؟ کیونکہ وہ ایک ستارہ تھا اور جیسا کہ ہم دیکھ چکے ہیں ، کئی نسلوں سے یہ ثابت ہوا کہ اقربا پروری آپ کو ایک خاص مقام پر پہنچا دیتا ہے اس کے بعد آپ خود ہوں گے اور اس کے بعد اگر آپ کے پاس یہ نہیں ہے کہ آپ چلتے رہیں۔ رابطوں کی مقدار آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ دنیا کے ہر شعبے میں موجود لوگوں کے بچے اسی شعبے میں آتے ہیں اور یہ دنیا کی قدیم رسم ہے۔

    اداکار نے کہا کہ اگر ان کے بیٹوں کو کوئی اداکاری کرنے کا موقع دیتا ہے تو اس پر اعتراض کیوں؟اگر کوئی ان کے بیٹوں کو اداکاری کا موقع دے رہا ہے تو وہ اس لیے نہیں دے رہا کہ وہ ان کے بیٹے ہیں بلکہ وہ ان میں کچھ خصوصیات دیکھ کر انہیں چانس دے رہا ہے اور جب انہیں چانس مل جائے تو اسے اقربا پروری کہنا غلط ہے۔

    انہوں نے مافیا کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب کہا کہ با لی وڈ میں کسی قسم کا کوئی ’مافیا‘ موجود نہیں ہے اگر کوئی ’مافیا‘ موجود ہوتی تو انہیں بھی کام سے روکتی۔

    نصیرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں اوم پوری جیسے غیر فلمی خاندان سے وابستہ افراد بھی مقبول اداکار بنے اور انہیں بھی آج تک کسی نے کسی کام سے نہیں روکا اور نہ ہی کوئی ان کے فلمی کام کے آڑے آیا بالی وڈ میں ’مافیا اور اقربا پروری‘ ایسا کچھ نہیں ہے یہ سب باتیں کچھ کم تعلیم یافتہ لوگوں کے ذہن کی تخلیق ہیں۔

    سینئیر اداکار کا کہنا تھا کہ موجود دور میں تھوڑی بہت ڈپریشن ہر کسی کو ہے اور ایسے ہی افراد اپنی ڈپریشن کی وجہ سے میڈیا کے سامنے اپنی خرافات کو لاتے ہیں۔

    خیال رہے کہ نصیرالدین شاہ نے 1965 کے بعد بطور چائلڈ آرٹسٹ ہی کام شروع کیا تھا اور انہوں نے اب تک 250 سے زائد فلموں میں ہر طرح کے کردار ادا کیے ہیں۔

    بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں پاکستانی اداکار حسن خان مرکزی کردارادا کریں گے

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی 50 خواہشات

    سوشانت سنگھ کی موت کی ذامہ دار بالی وڈ انڈسٹری ہے بھارتی عوام

    ڈپریشن حقیقت ہے مذاق نہیں براہ کرم اسے سنجیدہ لیں عمران عباس

    اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشانت سنگھ کی افسوسناک موت کے حوالے سے فلم انڈسٹری کی جانب…

    انسان کے لیے اُس کا ذہنی سکون اور دماغی صحت دُنیاوی شہرت، دولت اور کامیابی سے بڑھ…

    سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر پاکستانی فنکاروں کا افسوس کا اظہار

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    سوشانت سنگھ کی مبینہ خودکشی پر بالی وڈ شخصیات غمزدہ

    خوشی, آسودگی, سکون اور خودکشی!!! سوشانت سنگھ کی خودکشی سے متعلق لکھا گیا بلاگ…

    اور سرفراز دھوکہ دے گیا ، خود کشی کے خلاف فلم بنانے والے نے خودکشی کر لی بقلم

  • بالی وڈ اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی

    بالی وڈ اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی

    نئی دہلی:بالی وڈ اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی،اطلاعات کے مطابق بھارتی اداکارسلمان خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی، فرید آباد پولیس نے شارپ شوٹر سمیت 4افراد کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق پولیس نے بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے شارپ شوٹرکو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ۔

    فریدآباد پولیس کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ کے ایک شارپ شوٹر نےایک چونکا دینے والا انکشاف کیا۔پولیس کے مطابق اس نے سلمان خان کے باندرا کی رہائش گاہ کے قریب بھارتی اداکار کو قتل کرنے کے مقصد سے ایک گھر کرائے پر حاصل کیا اور دو دن تک اس علاقے میں گشت کرتا رہا۔ اس نے یہ کام بشنوئی اور سمپت نہرہ کے کہنے پر کیا ، تاہم وہ کورونا وائرس کی وجہ سے یہ کام نہ کر سکے ۔

    ملزم سمپت نہرا 2018ء میں سلمان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی میں گرفتار ہو چکا ہے۔ پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر سنپت نہرا اداکار کو لارینس بشنوئی کے کہنے پر قتل کرنا چاہتے تھے، کیوں کہ لارینس سلمان خان کو جنوری میں قتل کرنے کی دھمکی دے چکاتھا۔

    حیدرآباد سے گرفتار کیے گیے سنپت نہرا نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2 ماہ تک سلمان خان کے گھر کی ریکی کرنے سمیت ان کے آنے جانے اور گھر کی سیکیورٹی سے متعلق بھی معلومات حاصل کرلی تھی۔ ملزم نے اس سے قبل اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اس نے سلمان خان کو عین اس وقت قتل کرنے کی منصوبہ بندی بھی بنا لی تھی جب وہ نایاب کالے ہرن کے شکار کیس میں رواں برس اپریل میں 2 دن جیل میں گزارنے کے بعد گھر واپس آئے تھے۔

    ملزم نے سلمان خان کو عین اس وقت قتل کرنے کا منصوبہ بھی بنا رکھا تھا، جب اداکار جیل سے رہائی کے بعد ممبئی میں اپنے گھر کی بالکونی سے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے تھے، تاہم ملزمان اپنے مقصد میں ناکام رہے۔

  • انجین التان کی اداکاری کی وجہ سے ارطغرل کی تمام اقساط دیکھیں  ہمایوں سعید

    انجین التان کی اداکاری کی وجہ سے ارطغرل کی تمام اقساط دیکھیں ہمایوں سعید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سُپر اسٹار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ انہوں نے مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ صرف انجین االتان کی بہترین اداکاری کی وجہ سے دیکھا ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز انجین التان نے پاکستان میں موجود اپنے 3 شدید بیمار میک اے وش مداح بچوں سے فیس بک لائیو ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی کراچی میں ہونے والی میک اے وش تنظیہم کی طرف سے رکھی گئی تقریب کی میزبانی عائشہ عمر نے کی جبکہ ہمایوں سعید سمیت متعدد معروف افراد بھی شریک تھے-

    اس تقریب کے دوران ہمایوں سعید نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے تُرک اداکار انجین التان سے بات چیت کی-
    https://www.instagram.com/tv/CECZbiqhdNH/?igshid=qlprtj8fg3f4
    ہمایوں سعید نے انجین التان سے بات کرتے ہوئے ان کی تعریف کرتے ہوئے ان کی اداکاری کی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے ارطغرل کی تمام اقساط دیکھی ہیں اور اس کی وجہ انجین التان کی اداکاری ہے جس سے وہ بہت متاثر ہوئے ہیں

    انہوں نے ڈرامے میں موجود تمام فائٹنگ اور ایکشن سین اور انجین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دیریلیس ارطغرل میں ارطغرل کا کردار آپ نے بہترین انداز میں نبھایا۔

    ہمایوں سعید نے جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ آپ سے جلد ملاقات ہوگی۔

    انجن التان کا اس دوران کہنا تھا کہ میں پاکستان سے ملنے والی محبت پر بہت خوش ہوں جبکہ ارطغرل کا کردار بہت مشکل ضرور تھا مگر زبردست بھی تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ بہت جلد پاکستان آکر مداحوں سے ملاقات کریں گے جبکہ عائشہ عمر نے کہا کہ ممکنہ طور پر ترک اداکار آئندہ ماہ پاکستان آسکتے ہیں-

    یاد رہے کہ یہ تقریب میک اے وش کی جانب سے 3 شدید بیمار بچوں کو ان کے پسندیدہ اداکار سے ملنے کی خواہش میں رکھی گئی تھی- میک اے وش پاکستان نامی فلاحی تنظیم میک اے وش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل سے وابستہ ہے جو شدید بیمار بچوں کی خواہشات پوری کرنے کے لیے وقف ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔

    پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے-

    اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    ارطغرل کے مرکزی کردار انجن التان دوزیتان نے 3 بیمار پاکستانی بچوں کی خواہش پوری کردی

    ترک اداکار انجن التان 18 اگست کو پاکستان آرہے ہیں؟

    تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام

    ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا

    وزیر اعظم کے چہیتے افراد ارطغرل ڈرامے کے نام پر پی ٹی وی کولوٹ رہے ، یوٹیوب چینل…

    ارطغرل اردو کی بڑی کامیابی، دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینلز میں تینتیسویں نمبر پر آگیا

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’’ارطغرل‘‘ کون ہیں ؟

  • ارطغرل کے مرکزی کردار انجن التان دوزیتان نے 3 بیمار پاکستانی بچوں کی خواہش پوری کردی

    ارطغرل کے مرکزی کردار انجن التان دوزیتان نے 3 بیمار پاکستانی بچوں کی خواہش پوری کردی

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق سیریز دیریلیش ارطغرل میں بہادر جنگجو کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار انجن التان دوزیتان نے 3 پاکستانی بچوں کی خواہش کو پورا کردیا۔

    باغی ٹی وی : مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انجن التان دوزیتان کی آج 18 اگست کو پاکستان آمد کی افواہیں زیر گردش تھیں انجن التان دوزیتان نے مداحوں کی بھر پور خواہش پر پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ کب تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    یہ افواہیں سامنے آرہی تھیں کہ ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے اداکار بیمار بچوں کی خواہش پر ان سے ملاقات کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں افواہوں میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران انجن التان دوزیتان مختلف سماجی و سیاسی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔

    پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اداکار انجن نے پاکستانی قونصل جنرل بلال خان پاشا کی دعوت پر ترکی کے شہر استنبول میں واقع پاکستانی قونصل خانے کا دورہ کیا تھا اور پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد بھی دی تھی۔ اورکہا تھا کہ وہ جلد پاکستان میں ہوں گے تاہم انہوں نے اپنی آمد کے وقت سے متعلق کوئی تفصیلات بیان نہیں کی تھیں۔

    جس کے بعد گزشتہ دنوں میک اے وش نامی فلاحی تنظیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس می انجن نے کہا تھا کہ ہیلو پاکستان میں 18 اگست کو میک اے وش چلڈرن سے ملاقات کروں گا-

    ویڈیو کے کیپشن میں میک اے وش نے لکھا تھا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ نامور ترک اداکار اور ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجن التان 3 شدید بیمار میک اے وش بچوں سے ملاقات کریں گے جو اپنے پسندیدہ ہیرو سے ملنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    ساتھ ہی یہ بھی لکھا گیا تھا کہ ہم اس ملاقات کو ممکن بنانے کے لیے میک اے وش ترکی کی مدد اور تعاون پر ان کے مشکور ہیں۔

    پھر گزشتہ روز میک اے وش نے اپنی ایک اور پوسٹ میں بتایا تھا کہ انجن 18 اگست بروز منگل کوشام 6 بجے میک اے وش پاکستان کے فیس بک بچوں پر ان سے ملاقات کی خواہش رکھنے والے 3 بچوں سے لائیو ملاقات کریں گے-

    تاہم کچھ میڈیا رپورٹس گردش میں تھیں کہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجن بیمار بچوں کی خواہش پر ان سے ملاقات کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں اور شام چھ بجے میک آ وش بچوں سے ملاقات کریں گے مگر یہ ملاقات فیس بک لائیو ویڈیو میں ہوئی۔

    کراچی میں ہونے والی تقریب کی میزبانی عائشہ عمر نے کی جبکہ ہمایوں سعید سمیت متعدد معروف افراد بھی شریک تھے جبکہ ترک اداکار نے لائیو ویڈیو پر ان سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر ان بچوں نے ارطغرل ڈرامے جیسے ملبوسات کو زیب تن کیا ہوا تھا بچوں نے ڈرامے کے بارے میں اور ڈرامے کے اداکاروں کے لئے اپنی رائے اور محبت کا کا اظہار کیا جبکہ ان کی جانب سے انجن التان کو تلوار کا تحفہ بھی دیا گیا جو ترک قونصل جنرل نے ان کی جانب سے وصول کیا۔


    میک اے وش فیس بُک ویڈیو سکرین شاٹس
    انجن التان نے کہا کہ میں پاکستان سے ملنے والی محبت پر بہت خوش ہوں جبکہ ارطغرل کا کردار بہت مشکل ضرور تھا مگر زبردست بھی تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ بہت جلد پاکستان آکر مداحوں سے ملاقات کریں گے، جبکہ عائشہ عمر نے کہا کہ ممکنہ طور پر ترک اداکار آئندہ ماہ پاکستان آسکتے ہیں۔

    تقریب کے دوران ہمایوں سعید نے کہا کہ انہوں نے ارطغرل کی تمام اقساط دیکھی ہیں اور اس کی وجہ انجن التان کی اداکاری ہے، جس سے وہ بہت متاثر ہوئے ہیں

    یاد رہے کہ میک اے وش پاکستان نامی فلاحی تنظیم میک اے وش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل سے وابستہ ہے جو شدید بیمار بچوں کی خواہشات پوری کرنے کے لیے وقف ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔

    پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے-

    اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

    ترک اداکار انجن التان 18 اگست کو پاکستان آرہے ہیں؟

    تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام

    ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا

    وزیر اعظم کے چہیتے افراد ارطغرل ڈرامے کے نام پر پی ٹی وی کولوٹ رہے ، یوٹیوب چینل…

    ارطغرل اردو کی بڑی کامیابی، دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینلز میں تینتیسویں نمبر پر آگیا

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’’ارطغرل‘‘ کون ہیں ؟

  • بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں پاکستانی اداکار حسن خان مرکزی کردارادا کریں گے

    بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں پاکستانی اداکار حسن خان مرکزی کردارادا کریں گے

    رواں سال 14 جون کو خودکشی کر کے موت کو گلے لگانے والے بالی وڈ کے نوجوان آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بننے والی فلم میں پاکستانی اداکار حسن خان مرکزی کردارادا کریں گے-

    باغی ٹی وی : بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بننے والی فلم میں پاکستانی اداکار حسن خان مرکزی کردارادا کریں گے اس فلم میں ان کے اداکاری کیرئیر میں سفر کی مشکلات اور انتھک محنت سے حاصل کی جانے والی کامیابیوں سمیت ان کی ذاتی زندگی پر بھی روشنی ڈالی جائے گی-

    پی کے، ایم ایس دھونی، چھچھورے جیسی سُپر ہٹ فلموں میں کام کرنے سے پہلےسوشانت سنگھ راجپوت معمولی ڈانسر تھے تاہم انہوں نے اداکاری کے شوق کو حقیقت میں بدلنے کے لئے انتھک محنت کی چھوٹے کرداروں کے بعد فلموں میں مرکزی کرداروں میں نظر آنے لگے۔

    اداکار کی کامیابی کے اس انتھک محنت اورمشکلات بھرے سفر کو دکھانے کے لئے ایمزون ویب سیریز بنائی جا رہی ہے۔ جس میں سوشانت سنگھ کا کردار ادا کرنے کے لئے پاکستانی اداکار حسن خان کا انتخاب کیا گیا ہے حسن خان سوشانت کی زندگی پر مبنی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

    حسن خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی اور سوشانت سنگھ کی تصاویر کا ایک کولاج شیئر کیا جس میں دونوں اداکار تقریباً ایک جیسے پوز میں نظر آ رہے ہیں-

    حسن خان نے تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں اس بات کی تصدیق کی اورلکھا کہ الحمد اللہ مجھے وہ پروجیکٹ مل گیا ہے جوکہ میرے دل کے انتہائی بہت قریب تر ہے کیوں کہ میں اس سوشانت سنگھ کا کردار ادا کروں گا۔

    واضح رہے کہ بالی وڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے رواں ماہ 14 جون کو ممبئی کے علاقہ باندرہ میں اپنی رہائش گاہ پر خود کُشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔خود کشی کی وجہ اداکار کو ذہنی ڈپریشن میں مبتلا قراردیا تھا تاہم اداکار کی موت کی تحقیقات تو ابھی تک جاری ہے لیکن اب تک خودکشی کرنے کی کوئی اور وجہ سامنے نہیں آئی۔

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی 50 خواہشات

    سوشانت سنگھ کی موت کی ذامہ دار بالی وڈ انڈسٹری ہے بھارتی عوام

    ڈپریشن حقیقت ہے مذاق نہیں براہ کرم اسے سنجیدہ لیں عمران عباس

    اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشانت سنگھ کی افسوسناک موت کے حوالے سے فلم انڈسٹری کی جانب…

    انسان کے لیے اُس کا ذہنی سکون اور دماغی صحت دُنیاوی شہرت، دولت اور کامیابی سے بڑھ…

    سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر پاکستانی فنکاروں کا افسوس کا اظہار

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    سوشانت سنگھ کی مبینہ خودکشی پر بالی وڈ شخصیات غمزدہ

    خوشی, آسودگی, سکون اور خودکشی!!! سوشانت سنگھ کی خودکشی سے متعلق لکھا گیا بلاگ…

    اور سرفراز دھوکہ دے گیا ، خود کشی کے خلاف فلم بنانے والے نے خودکشی کر لی بقلم

    جن کے دل میں رحم ہوتا ہے ان کے دل میں خدا ہوتا ہے حرامانی

  • عفان وحید اور حرامانی ایک بار پھر کسی پروجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے؟

    عفان وحید اور حرامانی ایک بار پھر کسی پروجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور معروف اداکار عفان وحید ایک مرتبہ پھر نئے ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آئیں گے-

    باغی ٹی وی : عفان وحید اور حرا مانی کی سوشل میڈیا پر وائرل مبہم پوسٹ سے لگ رہا ہے کہ جیسے وہ ایک مرتبہ پھر کسی ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آنے کے لئے تیار ہیں-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر حرا مانی اور عفان وحید کی طرف سے ایک پوسٹ شئیر کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو مبہم پیغام دیا ہے کہ وہ ایک ساتھ ٔھر اکٹھے کام کرتے نظر آئیں گے-

    عفان وحید نے انسٹاگرام پر اپنی اور حرا مانی کی تصاویر شیئر کیں جسے دیکھ کر یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی سیٹ پر موجود ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CD864UtMi9f/?utm_source=ig_embed
    عفان وحید نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ نئے لفظ ، وہی ہم۔

    دوسری جانب حرا مانی نے بھی انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں اور انہوں نے بھی کیپشن میں لکھا کہ نئے لفظ ، وہی ہم –
    https://www.instagram.com/p/CD86p2ynNHQ/?igshid=hx14ufk9grf6
    اداکاروں کی اس پوسٹ پر مداحوں نے اسکرین پر اس جوڑی کی متوقع واپسی پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ممکنہ ڈرامے سے متعلق بھی سوالات کیے تاہم دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔

    واضح رہے کہ عفان وحید اور اداکارہ حرا مانی نے پہلی مرتبہ ایک ساتھ دو بول نامی ڈرامے میں کام کیا تھا شائقین کی جانب سے اس ڈرامے کی کہانی اور اداکاروں کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا تھا جس کے بعد یہ ٹیلی ویژن کا کامیاب ڈرامہ بھی ثابت ہوا تھا اور دونوں کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا تھا-

    دو بول ڈرامہ 30 اقساط پر مشتمل تھا جو مارچ سے مئی 2019 کے درمیان نجی ٹی وی چینل اے آر وائے پر نشر ہوا تھا۔

    اس کے بعد دونوں اداکاروں نے ایک اور ڈرامہ غلطی بھی سائن کیا تھا حرا مانی اور عفان وحید کی جوڑی کے باعث غلطی ڈرامے کے ٹیزرز بھی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئے تھے لیکن یہ ڈرامہ دو بول جتنا کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔

    خیال رہے کہ واضح رہے کہ 31 سالہ حرا مانی نے اداکاری کے کرئیر کا آغاز2013 میں تیری میری کہانی کے ساتھ کیا تھا۔

    وہ اس کے بعد یقین کا سفر، دل موم کا دیا، آنگن، بندش اور میرے پاس تُم ہو جیسے ڈراموں میں کام کرچکی ہیں

    دوسری جانب 35 سالہ عفان وحید نے اداکاری کے کرئیر کا آغاز 2006 میں نجی چینل جیو کے ڈرامے تیرے پہلو میں سے کیا تھا-

    وہ اس کے بعد میرے قاتل میرے دلدار، میں بشریٰ، بھول اور میں نہ جانوں جیسے ڈراموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔

  • بھارتی کلاسیکل گلوکار پنڈت جسراج 90 برس کی عمر میں امریکہ میں انتقال کرگئے

    بھارتی کلاسیکل گلوکار پنڈت جسراج 90 برس کی عمر میں امریکہ میں انتقال کرگئے

    بھارت کے نامور کلاسیکل گلوکار پنڈت جسراج 90 برس کی عمر میں امریکہ میں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی :ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے نامور کلاسیکل گلوکار پنڈت جسراج 90 برس کی عمر میں امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں انتقال کرگئے گلوکار کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا۔

    پنڈت جسراج بھارتی کلاسیکل موسیقی کا ایک بڑا نام تھے اور ان کا تعلق میواتی گھرانہ سے تھا پنڈت جسراج کو کلاسیکل موسیقی میں ان کے والد نے متعارف کرایا تھا اور بعدازاں انہوں نے اپنے بڑے بھائی پنڈت پرتاپ نارائن سے طبلے کی تربیت حاصل کی تھی انہوں نے 14 برس کی عمر میں کلاسیکل گلوکاری کی تربیت کا آغاز کیا تھا اور ان کا ریاض دن میں 14 گھنٹے تک جاری رہتا تھا۔

    گلوکار کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث بھارت میں نافذ لاک ڈاؤن کے وقت امریکہ میں مقیم تھےان کے اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ ہم اطلاع دیتے ہیں پنڈت جسراج جی، نیو جرسی میں واقع گھر میں کارڈیک اریسٹ کے باعث 17 اگست کو صبح 5 بج کر 15 منٹ پر انتقال کرگئے۔


    ان کی موت پر بھارتی وزیراعظم سمیت کئی نامور شخصیات نے دکھ کا اظہار کیا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کیا کہ پنڈت جسراج کی موت سے بھارت کی ثقافت میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے انہوں نے کئی گلوکاروں کی غیر معمولی سرپرستی بھی کی تھی ہم ان کے اہل خانہ اور دنیا بھر میں ان کے مداحوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں-

    پنڈت جسراج کا موسیقی کا سفر 80 برس سے زائد عرصے پر محیط تھا اور انہوں نے پدما شری، پدما بھوشن اور پدما وی بھوشن جیسے اعزازات سے بھی نوازا گیا تھا۔

    بھارت کے عالمی شہرت یافتہ اردو شاعر راحت اندوری کورونا وائرس کے باعث چل بسے

    پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کا بھارتی گلوکار سونو نگم سے رابطہ

    پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو دنیا سے رخصت ہوئے 20 برس بیت گئے

    شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 23 برس بیت گئے

  • مہیش بھٹ کی فلم سڑک 2 کے ٹریلر نے ناکامی کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    مہیش بھٹ کی فلم سڑک 2 کے ٹریلر نے ناکامی کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    بالی وڈ اداکار سنجے دت اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی آنے والی رومانٹک تھرلر فلم ’سڑک 2‘ کے ٹریلر کی ویڈیو بھارت میں ناپسند کی جانے والی یوٹیوب کی پہلی ویڈیو بن گئی۔

    باغی ٹی وی : مہیش بھٹ کی ڈرائریکشن میں بنائی گئی سنجے دت اور عالیہ بھٹ کی ’سڑک 2‘ کے ٹریلر رواں ماہ 12 اگست کو ہی ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے ناکامی کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق 15 اگست تک ’سڑک 2‘ کے ٹریلر کی ویڈیو بھارت میں ناپسند کی جانے والی یوٹیوب کی پہلی ویڈیو بن گئی ہے-

    عالیہ بھٹ، ادیتیہ رائے کپور، سنجے دت اور پوجا بھٹ کی کاسٹ پر مبنی فلم کےٹریلر کی ویڈیو یوٹیوب پر ناپسند کی جانے والی دنیا کی تیسری بڑی ویڈیو بھی بن گئی۔

    ’سڑک 2‘ سے آگے صرف دو ہی ویڈیوز ایسی ہیں جنہیں یوٹیوب پر سب سے زیادہ ناپسند کیا گیا ہے۔

    مذکورہ دو ویڈیوز میں دوسرے نمبر پر کینیڈ ین پاپ اسٹار جسٹن بیبر کے گانے بے بی کی ویڈیو ہے جسے 2010 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

    تاہم 18 اگست تک ’سڑک 2‘ نے جسٹن بیبر کے گانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

    جسٹن بیبر کی ویڈیو نے گزشتہ ایک دہائی 18 اگست تک یوٹیوب پر ایک کروڑ 10 لاکھ ڈس لائیک حاصل کیے ہیں تاہم سڑک 2 کے ٹریلر کی ویڈیو محض 7 دنوں میں ہی 18 اگست تک یوٹیوب پر ایک کروڑ 10 لاکھ ڈس لائیک حاصل کر کے گلوکار کے گانے سے آگے نکل گئی-

    جسٹن بیبر کے گانے اور ’سڑک 2‘ کے ٹریلر سے آگے یوٹیوب کی 2018 میں جاری کی گئی اپنی روائنڈ ویڈیو ہے، جسے اب تک ایک کروڑ 80 لاکھ بار ناپسند کیا جا چکا ہے-

    اس طرح سڑک 2 دنیا بھر میں ناپسند کی جانے والی دوسری ویڈیو بن گئی ہے-

    اس سے قبل پاکستانی لیجنڈری گلوکار سلیم جاوید کے بیٹے ہدایتکار، گلوکار اور پروڈیوسر شیزان سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم سڑک 2 کے ٹریلر میں سنائی دینے والا گانا ’عشق کمال‘ اُن کے 11 سال قبل پروڈیوس کیے گانے ’ربا ہو‘ کا چربہ ہے-

    واضح رہے کہ ’سڑک 2‘ کو سوشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور فلم ساز مہیش بھٹ پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے فلم میں اقربا پروری کے فروغ کو ثابت کیا کیونکہ خبریں تھیں کہ ابتدائی طور پر مہیش بھٹ نے سڑک 2 کے لیے سوشانت سنگھ کو کاسٹ کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے اسے پورا نہیں کیا۔

    تاہم مہیش بھٹ نے گزشتہ ماہ ممبئی پولیس کو دیے گئے بیان میں واضح کیا تھا کہ انہوں نے سشانت سنگھ کو سڑک 2 میں کاسٹ نہیں کیا تھا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ بھارتی فلم سڑک2 آج سے 20 سال پہلے بنائی جانے والی فلم ’سڑک‘ کا سیکوئل ہے، اس فلم کو بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ نے ڈائریکٹ کیا اور فلم کے مرکزی کرداروں میں سنجے دت، پوجا بھٹ، عالیہ بھٹ اور ادیتیہ رائے کپور شامل ہیں۔

    سڑک 2 کو رواں ماہ 28 اگست کو ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ ڈزنی ہوٹ اسٹار پر ریلیز کیا جائے گا۔

    مہیش بھٹ کی نئی فلم سڑک 2 کا گانا پاکستانی گانے کی کاپی نکلا

  • ارطغرل غازی کے اہم کردار انجن التان پاکستان پہنچ گئے؟

    ارطغرل غازی کے اہم کردار انجن التان پاکستان پہنچ گئے؟

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انجن التان دوزیتان کی آج 18 اگست کو پاکستان آمد کی افواہیں زیر گردش ہیں۔

    باغی ٹی وی :رپورٹس کے مطابق ترک اداکار انجن التان پاکستان پہنچ گئے ہیں اور 3 شدید بیمار بچوں کی خواہش پر ان سے ملنے کے لیے ہیں۔

    انجن التان دوزیتان نے مداحوں کی بھر پور خواہش پر پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ کب تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اداکار انجن نے پاکستانی قونصل جنرل بلال خان پاشا کی دعوت پر ترکی کے شہر استنبول میں واقع پاکستانی قونصل خانے کا دورہ کیا تھا اور پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد بھی دی تھی۔ اورکہا تھا کہ وہ جلد پاکستان میں ہوں گے تاہم انہوں نے اپنی آمد کے وقت سے متعلق کوئی تفصیلات بیان نہیں کی تھیں۔

    جس کے بعد گزشتہ دنوں میک اے وش نامی فلاحی تنظیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس می انجن نے کہا تھا کہ ہیلو پاکستان میں 18 اگست کو میک اے وش چلڈرن سے ملاقات کروں گا۔
    https://www.instagram.com/p/CD54PMwgME6/?utm_source=ig_embed
    ویڈیو کے کیپشن میں میک اے وش نے لکھا تھا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ نامور ترک اداکار اور ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجن التان 3 شدید بیمار میک اے وش بچوں سے ملاقات کریں گے جو اپنے پسندیدہ ہیرو سے ملنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    ساتھ ہی یہ بھی لکھا گیا تھا کہ ہم اس ملاقات کو ممکن بنانے کے لیے میک اے وش ترکی کی مدد اور تعاون پر ان کے مشکور ہیں۔

    پھر گزشتہ روز میک اے وش نے اپنی ایک اور پوسٹ میں بتایا تھا کہ انجن 18 اگست بروز منگل کوشام 6 بجے میک اے وش پاکستان کے فیس بک بچوں پر ان سے ملاقات کی خواہش رکھنے والے 3 بچوں سے لائیو ملاقات کریں گے۔
    https://www.instagram.com/p/CD802l0AXXj/?utm_source=ig_embed
    https://www.instagram.com/p/CD_XKToAi17/?utm_source=ig_embed
    کچھ میڈیا رپورٹس گردش مین ہیں کہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجن بیمار بچوں کی خواہش پر ان سے ملاقات کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں اور شام چھ بجے میک آ وش بچوں سے ملاقات کریں گے-

    رپورٹس کے مطابق پاکستان میں اپنے قیام کے دوران انجن التان دوزیتان مختلف سماجی و سیاسی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔

    خیال رہے کہ میک اے وش پاکستان نامی فلاحی تنظیم میک اے وش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل سے وابستہ ہے جو شدید بیمار بچوں کی خواہشات پوری کرنے کے لیے وقف ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔

    ہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے-

    اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

    ترک اداکار انجن التان 18 اگست کو پاکستان آرہے ہیں؟

    تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام

    ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا

    وزیر اعظم کے چہیتے افراد ارطغرل ڈرامے کے نام پر پی ٹی وی کولوٹ رہے ، یوٹیوب چینل…

    ارطغرل اردو کی بڑی کامیابی، دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینلز میں تینتیسویں نمبر پر آگیا

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’’ارطغرل‘‘ کون ہیں ؟