Baaghi TV

Category: شوبز

  • ٹک ٹاک سندھ اسمبلی میں بھی پہنچ گیا

    ٹک ٹاک سندھ اسمبلی میں بھی پہنچ گیا

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سندھ اسمبلی کی رُکن ایم پی اے دُعا بھٹو کی بہن اقرا بھٹو نے سندھ اسمبلی کی اپوزیشن لابی میں بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر اپلوڈ کردی جو دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر وائرل دُعا بھٹو کی بہن اقرا بھٹو کی ویڈیو میں اقراء بھٹو بھارتی معروف گانے جس کے بول ہیں تم نے اگر پیار سے دیکھا نہیں مجھ کو تو چھوڑ کر شہر میں چلی جاؤں گی پر لپ سنکنگ کرتی نظر آ رہی ہیں۔

    اس ویڈیو پر اسمبلی ممبران نے دعا بھٹو کو تنقید کا نشانہ بنایا –

    سینیئر پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں اقرا بھٹو کی ٹک ٹاک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے تنقید کی اور کہا کہ پی ٹی آئی ایم پی اے دعا بھٹو کا اپنی بہن کو ساتھ لانا اور ان کی بہن کا ویڈیو بنانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے سندھ اسمبلی ہال کو فلمی اسٹوڈیو میں تبدیل کردیا گیا۔


    شرمیلا فاروقی نے لکھا کہ ہر طرح کی خلاف ورزی ہے! اس طبی ہنگامی صورتحال میں صرف 25 فیصد ممبروں کو ہی شرکت کی اجازت دی گئی ہے اور وہ یہی کرتے ہیں!

    دوسری جانب بہن کی اس بے وقوفی اور اسمبلی ممبران کی تنقید کے پیش نظر دعا بھٹو نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں معافی مانگ لی۔


    دُعا بھٹو نے کہا کہ میں معذرت خواہ ہوں کہ انجانےمیں میری بہن نےسندھ اسمبلی کی لابی میں موجودکرسی پربیٹھ کر ویڈیوبنالی جبکہ میں اجلاس میں شریک تھی جوکہ غلطی بتانےپراس نےفوری ڈیلیٹ بھی کردی تھی لیکن اس غیردانستہ غلطی پرکسی کی دل آزاری ہوئی ہےتو نہ صرف میں اپنی بہن بلکہ اپنی جانب سے بھی معذرت کرتی ہوں-

    اسمبلی ممبران اور شرمیلا فاروقی کی تنقید پر ٹویتر صارفین نے کہا کہ آپ لوگوں کو دوسروں کی زندگی اچھے سے جیتے کیوں نہیں خوش رہتے اس میں کیا غلط ہےصرف کرسی کو کم از کم دکھایا گیا ہے اس بچی کا بھی دل ہے اور کہا کہ یہ سندھ امبلی کی لابی تھی نہ کہ ہال-

    عاصم اظہر اور ٹک ٹاک اسٹار ارکا حق کے گانے کا ٹیزر جاری

  • بشری انصاری نے پاکستانی ڈراموں پر تنقید کرنے والوں کو کورونا قرار دیا

    بشری انصاری نے پاکستانی ڈراموں پر تنقید کرنے والوں کو کورونا قرار دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر پاکستانی ڈراموں کے کرداروں پر بےجا تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں زندگی میں ’کورونا‘ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک خاتون بذریعہ ویڈیو پاکستانی ڈراموں کے کرداروں پر اکھڑ لہجے میں تنقید کرتی تھیں اس خاتون کی ویڈیوز پر سخت ردعمل دیتے ہوئے بشری انصاری نے بھی ایک پوسٹ شئیر کی جسے بعد میں انہوں نے ڈیلیٹ بھی کردیا۔

    بشری انصاری نے اپنی لکھا کہ اس مشکل وقت میں ڈرامہ انڈسٹری کے لوگ بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ لو کلاس لوگ ہمارے ڈراموں پر گھٹیا کمنٹس کرکے فنکاروں کی محنت اور صلاحیتوں پر تنیقد کرتے ہیں کیا ایسے لوگوں کو اس انڈسٹری کے نشیب و فراز کا بھی اندازہ ہے؟

    بشری انصاری نے لکھا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ لوگ اس خاتون کا پینڈو اسٹائل کمنٹری شو دیکھ کیوں رہے ہیں؟

    انہوں نے لکھا کہ کسی کی عزت و سالمیت کو تباہ کرنا گناہِ کبیرہ ہے۔ اگر واقعی آپ کو کوئی ڈرامہ نہیں پسند تو یہ آپ پر ہے کہ آپ اسے نہ دیکھیں لیکن یہ انتہائی کم درجے کی بات ہے کہ کسی کی محنت پر یوں اس لہجے پر تنقید کی جائے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ اُن کا یہ ماننا ہے کہ جب لوگوں کے پاس کرنے کو کچھ نہ ہو تو وہ ان لوگوں سے حسد کرنا اور اپنے جاہل ہونے کا ثبوت دینا شروع کر دیتے ہیں جو اپنی فیلڈ میں کچھ کررہے ہوں۔

    آخر میں انہوں نے لکھا کہ اللہ ایسے لوگوں کو عقل دے اور باعزت روزی بھی نصیب کرے ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ یہ حرام ہے کہ کسی کی روزی پر لات مار کر خود پیسے بنائے جائیں۔

    انہوں نے لکھا کہ ایسے لوگ ہماری زندگیوں میں کورونا کی حیثیت رکھتے ہیں اللہ جلد انہیں جلد ختم کردے گا انشاءاللہ۔

    وہ ڈرامے جنہوں نے فنکاروں کو نئی پہچان اور شہرت دی

     

    واہیات ڈرامے ٹویٹر پر ٹرینڈنگ میں کیوں؟

  • ڈزنی اسٹوڈیو کا  فلم پائریٹس آف کیرئیبین کو خاتون  کے مرکزی کردار پربنانے کا اعلان

    ڈزنی اسٹوڈیو کا فلم پائریٹس آف کیرئیبین کو خاتون کے مرکزی کردار پربنانے کا اعلان

    ڈزنی سٹوڈیو نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی خاتون کے مرکزی کردار پر مبنی فلم پائریٹس آف کیرئیبین کے بنانے کا آغاز کردیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : ڈزنی سٹوڈیو نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی خاتون کے مرکزی کردار پر مبنی فلم ’پائریٹس آف کیرئیبین’ کے بنانے کا آغاز کردیا جائے گا۔ 2 سال قبل یہ خبریں گردش میں رہیں کہ ڈزنی اسٹوڈیو فلم پائریٹس آف کیرئیبین کے معروف کردار ’جیک اسپیرو’ کو مرد کے بجائے خاتون کردار کردار کیپٹن ریڈ سے تبدیل کرنے کا خواہاں ہے –

    تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ فلم اسٹوڈیو کردار کو خاتون کے ساتھ تبدیل کرنے کے بجائے خاتون کے مرکزی کردار کی الگ فلم سیریز بنائے گا۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں ہالی وڈ رپورٹر اور دیگر شوبز ویب سائٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈزنی اسٹوڈیو کے قریبی ذرائع کے مطابق اسٹوڈیو ’پائریٹس آف کیرئیبین’ کے مرد کردار کی جگہ خاتون کردار کو شامل کرنے کے بجائے خاتون کے کردار پر مبنی الگ فلم بنائے گا۔

    خاتون کے مرکزی کردار کی سیریز کی پہلی فلم میں آسٹریلیو نژاد اداکارہ 29 سالہ مارگوٹ روبی کو کاسٹ کیا جائے گا اور مذکورہ فلم کی کہانی ’پائریٹس آف کیرئیبین’ کے مرد فلم کی کہانیوں سے بلکل مختلف ہوگی خواتین کے کرداروں والی فلم پرانی فلم کا سیکوئل یا حصہ نہیں ہوگی بلکہ وہ نئی سیریز ہوگی-

    خواتین کے مرکزی کرداروں پر مبنی ’پائریٹس آف کیرئیبین’ کی پہلی فلم کی کہانی برطانوی لکھاری کرسٹیانا ہڈسن لکھیں گی جبکہ اس فلم کو بھی مرد کرداروں کی فلم سیریز کے پروڈیوسر جیری برکھیمیئر پروڈیوس کریں گے۔

    واضح رہے کہ معروف فلم سیریز ’پائریٹس آف کیرئیبین’ میں مرکزی کردار ’کیپٹن جیک اسپیرو’ 54 سالہ اداکار جونی ڈیپ نے ادا کیا ہے جونی ڈیپ یہ کردار گزشتہ 15 سالوں سے نبھاتے آ رہے تھے اور اس سیریز کی 5 فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں جن میں سے آخری فلم ’ڈیڈ مین ٹیل نو ٹالس’ کو مئی 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

    اس سیریز کی پہلی فلم جولائی 2003 میں ریلیز کی گئی تھی پہلی فلم کی کامیابی کے بعد دوسری فلم جولائی 2007، تیسری فلم مئی 2007 اور چوتھی فلم مئی 2011 میں ریلیز کی گئی۔

    کورونا وائرس:ایکشن فلم ’مولان‘ کی ریلیز مسلسل تاخیر کا شکار

  • سجاد علی نے اپنا پرانا گانا نئے انداز میں گا کر مداحوں کے دل جیت لئے

    سجاد علی نے اپنا پرانا گانا نئے انداز میں گا کر مداحوں کے دل جیت لئے

    پاکستان کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے اپنا پرانا گانا ’تیری یاد‘ نئے انداز میں گا کر مداحوں کے دل جیت لئے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجاد علی نے پچاس سیکنڈ کے دورانیے پر مبنی ایک مختصر ویڈیو شئیر کی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھے اپنا 2002 مین ریلیز ہوا پرانا گانا نئے سُر سے گارہے ہیں جبکہ گاڑی میں ان کے ساتھ ان کا بیٹا بھی موجود ہے-


    ویڈیو میں دیکھ جاسکتا ہے کہ گاڑی میں سجاد علی اپنی سحر انگیز آواز کا جادو جگا رہے ہیں جبکہ اُن کا بیٹا خوبی علی گٹار پر اپنے فن کا مظاہرہ کررہا ہے۔

    سجاد علی کی اس ویڈیو کو مداحوں کی طرف سے خوب سراہا جا رہا ہے-


    https://twitter.com/rubiaabrar/status/1277486436250464262?s=20

    واضح رہے کہ سجاد علی کا نئے انداز میں گایا گیا اپنا گانا ’تیری یاد‘ 2002 میں ریلیز ہونے والے البم ’تیری یاد ‘ میں شامل تھا

  • ارطغرل غازی کے شائقین کے لئے پی ٹی وی کا بڑا اعلان

    ارطغرل غازی کے شائقین کے لئے پی ٹی وی کا بڑا اعلان

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز کے مداحوں کے لئے سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) نے ایک بڑی خوشخبری سُنا دی-

    باغی ٹی وی:مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز دیریلس ارطغرل کو جسے تُرکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے یکم رمضان سے ارطغرل غازی کے نام سے پاکستان کے سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) پر نشر کیا جارہا ہے اس کہانی اور کرداروں نے نہ صرف پاکستانی عوام کو بلکہ سیاسی و شوبز معروف شخصیات کو بھی اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے جو مقبولیت اس ڈرامے کو پاکستان میں حاصل ہوئی اس سے پہلے کسی تُرک ڈرامے کے حصے میں نہیں آئی-

    مذکورہ ڈرامے نے پاکستان میں کئی ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں جن میں سے یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والے ڈرامہ بھی بن چکا ہے-جبکہ اس ڈرامے کی وجہ سے پی ٹی وی بھی پاکستای عوام کی طرف سے اپنی کھوئی توجہ بحال کرنے میں کامیاب رہا ہے-

    جبکہ مذکورکورہ تُرک ڈرامے پاکستان میں بڑتھی ہوئی شاندار مقبولیت کو دیکھتے ہوئے تُرک سرکاری نشریاتی ادارے ترکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن ( ٹی آر ٹی) نے پاکستانی مداحوں وٹیوب پر خصوصی چینل متعارف کرادیا، جس میں مقبول ڈراموں کو اردو سب ٹائیٹلز کے ساتھ اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی وی نے بھی ارطغرل غازی کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبرہ سُنادی ہے-


    پی ٹی وی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں کا خوشخبری سُناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ‘ارطغرل غازی’ کے شائقین اب دیکھیں نئی قسط ہفتے میں پانچ دن۔۔۔یعنی ہر بدھ، جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی شب 7:55 پر صرف پی ٹی وی ہوم پر-

    پی ٹی وی کے اس اعلان کے بعد ارطغرل کے مداحوں نے بھر پور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی وی کا شکریہ ادا کیا اور پی ٹی وی کو اس کاوش پر خراج تحسین پیش کیا ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ پورے ساتھ دن یہ ڈارامہ نشر ہونا چاہیئے-

     

    پاکستان میں ارطغرل غازی کو اتنا اچھا ردعمل ملا کہ بیان نہیں کر سکتا ، ترکش ریڈیو اور ٹی وی ڈائریکٹر ریاض منٹی

     

    ترک چینل نے پاکستانیوں کے لئے یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

  • سارہ علی خان نے فلموں کا حصہ نہ بننے کی وجہ بتادی

    سارہ علی خان نے فلموں کا حصہ نہ بننے کی وجہ بتادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معورف اور خوبرو اداکارہ سارہ علی خان نے فلموں کا حصہ نہ بننے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کچھ اصول ہیں جو وہ کبھی بھی نہیں توڑنا چاہتی ہیں۔

    باغی ٹی وی :پاکستان کی خوبصورت اداکارہ سارہ علی خان شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے باعث مداح ان کے دیوانے ہیں اورانڈسٹری میں تنازعات سے دور رہتی ہیں –

    سارہ علی خان سے ایک ٹی وی شوکے دوران ان سے ڈراموں میں کامیابی کے بعد اب تک فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ پوچھی گئی جس پرانہوں نے کہا کہ کام کرنے سے متعلق ان کے کچھ اصول ہیں جو وہ کبھی بھی نہیں توڑنا چاہتی ہیں۔

    اداکارہ نے کہا انہیں فلموں کی آفربھی ہوئی تھی لیکن آفرانہوں نے ٹھکرادی کیونکہ وہ غیراخلاقی مناظرعکس بند نہیں کراسکتی ہیں اورنہ ہی مختصرکپڑے پہن سکتی ہیں جوان کے واضح اصول ہیں جو وہ کبھی نہیں توڑیں گی۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نے ’دیوار شب، میرے بے وفا، تمہارے ہیں، تم میرے ہو، استانی جی، میرے ہمدم‘ سمیت متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے۔

    یاد رہے کہ ان سے قبل ایک انٹر ویو کے دوران پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہر خان نے بھی آئٹم نمبر کرنے اور مختصر کپڑے پہننے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا-

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک واحد ملک ہے جہاں آپ جتنے زیادہ کپڑے پہنیں گے وہاں آپ کو اتنی زیادہ عزت ملے گی پاکستان میں آپ کو عزت حاصل کرنے کے لیے آئٹم نمبر کرنے کی ضرورت نہیں ہے- آپ کو اس وقت عزت ملتی ہے جب آپ مکمل لباس میں ہوں اور اتنی ہی آپ کی واہ واہ ہوتی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ ڈبل اسٹینڈرڈ ہو لیکن یہی حقیقت ہے۔

    پاکستان میں آپ کو عزت حاصل کرنے کے لیے آئٹم نمبر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ہ ایک واحد ملک ہے جہاں آپ جتنے زیادہ کپڑے پہنیں گے وہاں آپ کو اتنی زیادہ عزت ملے گی ماہرہ خان

  • اگر آپ کی زبان پوزیٹو ہے تو پوری دنیا آپ سے محبت کرے گی  امیتابھ بچن

    اگر آپ کی زبان پوزیٹو ہے تو پوری دنیا آپ سے محبت کرے گی امیتابھ بچن

    بالی وڈ کے بگ بی لیجنڈری اداکارامیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لئے ایک معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ کی زبان پوزیٹیو ہے تو پوری دنیا آپ سے محبت کرے گی۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر امیتابھ بچن نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’گر آپ کی آنکھیں پوزیٹو ہیں تو آپ دنیا سے محبت کریں گے اور اگر آپ کی زبان پوزیٹو ہے تو پوری دنیا آپ سے محبت کرے گی۔
    https://www.instagram.com/p/CB_aNcShLUP/
    بھارتی اداکار نے اس سے قبل انسٹاگرام پر ایک اور تصویر شیئر کی تھی جس میں خود امیتابھ، اُن کی اہلیہ جیا بچن، اُن کا نواسہ، نواسی اور پوتی موجود ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CB-Fuflh9-l/
    تصویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ نواسا، نواسی ، پوتی اور دادا دادی-

    بگ بی کے نام سے مشہور اداکار نے لکھا کہ اُن کی اس تصویر کے پیچھے رکھے دھات سے بنے بتوں کی ترتیب سامنے بیٹھے لوگوں کے مطابق نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹر ویو کے دوران عدیل چوہدری نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی فلم میں کام کرنے کے دوران ان کی ملاقات امیتابھ بچن سے ہوئی تو انہوں نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کا تعلق فیصل آباد سے تھاان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی والدہ کے شہر کو دیکھیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا ایک وقت گزارا ہے

    بھارتی اداکار امیتابھ بچن پاکستان کے شہر فیصل آباد آنے کے خواہشمند

  • کورونا وائرس:ایکشن فلم ’مولان‘ کی ریلیز مسلسل تاخیر کا شکار

    کورونا وائرس:ایکشن فلم ’مولان‘ کی ریلیز مسلسل تاخیر کا شکار

    دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے تمام ثقافتی سرگرمیوں سمیت شوبز سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئیں تھیں سینماؤں سمیت تما فلموں کی شوٹنگ اور ریلیز بھی موخر کر دی گئی تھی جن میں دنیا کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ کمپنی والٹ ڈزنی بھی شامل ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث نہ صرف ایوارڈز بلکہ فلمز کی ریلیز اور شوٹنگ بھی متاثر ہورہی ہیں ان متاثرہ فلمز میں دنیا کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ کمپنی والٹ ڈزنی ایکشن فلم ’مولان‘ بھی شامل ہوگئی ہے۔

    مذکورہ فلم کی ریلیز کی تاریخ مارچ کے مہینے میں رکھی گئی تھی لیکن اب اس کی ریلیز میں مسلسل تاخیر ہورہی ہے۔

    مولان کو آئندہ ماہ 24 جولائی کو بڑے پردے پر ریلیز کیا جانا تھا۔ تاہم اب اس کی ریلیز کی تاریخ کو بڑھا کر 21 اگست کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل مارول اسٹوڈیو کی فلم ’ بلیک وڈو‘ کی ریلیز بھی تاخیر کا شکار ہو چکی ہے یہ فلم اب رواں ماہ نومبر میں ریلیز کردی جائے گی۔

    جبکہ فلمی دنیا کی بڑی تقاریب آسکر، کانز فیسٹیول اور گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقاریب بھی تاخیر کا شکار ہو گئیں ہیں آسکر ایوارڈز کی تقریب 28 فروری کو ہونی تھی مگر اب 2 ماہ مؤخر ہونے کے بعد یہ 25 اپریل 2021 کو ہوگی جبکہ گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب جنوری 2021 کی بجائے 28 فروری 2021 کو منعقد ہوگی۔

    فلم ’ بلیک وڈو‘ رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی-
    کورونا وائرس کے باعث گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب موخر

    کورونا وائرس: فلمی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ کی تقریب 2 ماہ کے لئے موخر

  • سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والےسندھ پولیس کے نوجوانوں کو مبشر لقمان کا خراج تحیسن

    سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والےسندھ پولیس کے نوجوانوں کو مبشر لقمان کا خراج تحیسن

    آج صبح کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ‌ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا گیا سیکیورٹی فورسز کی بہادری سے کاروائی کرنے پر معروف شخصیات نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئراینکر پرسن اور کھری ٹیم اپنے ٹویٹ میں کراچی بلاسٹ میں شہید ہونے والے اور بلاسٹ کو ناکام بنانے والے سیکیورٹی فورسز کے بُہادر نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا-


    مبشر لقمان نے لکھا کہ سندھ پولیس کے بہادر بیٹوں کو سلام کہ جنہوں نے اتنی جلدی اور تیزی سے دہشت گردوں سے نجات حاصل کی۔ اس سب کے لیے آپ کا شکریہ-

    واضح رہے کہ ہ آج صبح مطابق 4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا تھا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ شہید ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی جبکہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے تھےجبکہ دوسری جانب کراچی میں اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کر لی ہے-

    بی ایل اے نے کراچی حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

     

    زمین پر پھیلی دہشت گرد لاشوں نےبھارت کو پیغام دیا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت چکا اب بھارتی ایجنٹ ایسے جہنم رسید ہوں گے ، کامران خان

     

    کراچی سٹاک ایکسچینج حملہ، دہشت گردوں کا اصل ہدف کیا تھا ؟

    بی ایل اے نے

    کراچی حملے میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی تصاویر جاری کر دیں

     

    دھرتی کے بیٹوں کو سلام، جنہوں انتہائی کامیابی سے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا ، مریم نواز

  • پٹرول کی قیمت میں اضافہ،یاسر حسین وزیراعظم عمران خان پر برس پڑے

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ،یاسر حسین وزیراعظم عمران خان پر برس پڑے

    حالیہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ایک دم 25 روپے فی لیٹر اضافے نے جہاں عوام پر بم گرایا ہے وہیں اپوزیشن اور سیاسی شخصیات سمیت شوبز ستاروں میں بھی بے حد غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی : حالیہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ایک دم 25 روپے فی لیٹر اضافے نے جہاں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں وہیں شوبز ستاروں اور اپوزیشن جماعتوں میں بھی بے حد غصہ پایا جاتا ہے فنکار سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ کیا انہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر صحیح فیصلہ کیا ہے یا غلطی کر بیٹھے ہیں-

    فہد مصطفی ، وینا ملک، اعجاز اسلم ، ڈرامہ نگار اور مصنف خلیل الرحمن قمر کے اب اپنے متضاد بیانات کے باعث سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر تنقید کا نشانہ نببے والے اداکار یاسر حسین نے بھی وزیراعظم عمران خان کو پٹرول کی قیمتوں میں اس قدراضافہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CB-Poz0hGUs/
    یاسر حسین نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری شئیر کی جس میں انہوں نے عمران خان کو کُرسی سے اُتر جانے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ کُرسی ہے تمہاری یہ جنازہ تو نہیں ہے کچھ کر نہیں سکتے تو اُتر کیوں نہیں جاتے-

    اس سے قبل اداکار فہد مصطفی نے کہا تھا کہ جناب عمران خان میں جانتا ہوں کہ ملک چلانا آسان کام نہیں ہے لیکن کیا ہوا (یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں) آپ ہمیں بتاتے رہے جب آپ حزب اختلاف میں تھے۔

    فہد مصطفیٰ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بتائیں کہ کیا میں نے آپ کو ووٹ دے کر صحیح فیصلہ کیا ہے؟

    جبکہ پی ٹی آئی کی سپورٹر اداکارہ و میزبان وینا ملک نے اپنے ٹوئٹ طنز یہ انداز میں میں کہا تھا کہ خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گھبرا لیں؟

    جبکہ خلیل الرحمن قمر کا کہنا تھا کہ کہا کہ تم نے ثابت کیا ہے عمران خان تم ایک بزدل حکمران اور ہم ایک بدقسمت قوم ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول مہنگا کرکے آپ خود سستے ہوگئے عمران خان صاحب-

    خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم
    اعجاز اسلم ملک کے موجودہ حالات پر برہم
    آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ
    خا ن صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا سا گھبرا لیں؟ وینا ملک