Baaghi TV

Category: شوبز

  • عامر خان کا سٹاف کوویڈ 19 کا شکار

    عامر خان کا سٹاف کوویڈ 19 کا شکار

    بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کےسٹاف میں سے کچھ افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاجبکہ وہ اور اہل خانہ بالکل محفوظ ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عامر خان نے ایک نوٹ شیئر کیا جس پرلکھا ہے کہ میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرے سٹاف کے کچھ ممبران کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، ان تمام افراد نے خود کو فوری طور پر قرنطینہ کرلیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CCDIpWXhxGG/
    اداکار عامر خان نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ بی ایم سی نے کورونا میں مبتلا ان کے اسٹاف ممبرز کو فوری طور پر میڈیکل کی بنیادی سہولیات فراہم کیں جس پروہ بی ایم سی حکام کے نہایت شکر گزار ہیں-

    عامر خان نے لکھا کہ وہ اور اُن کے اہل خانہ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں ۔

    انسٹاگرام پر جاری کردہ پوسٹ میں اداکار نے مزید لکھا کہ وہ ابھی اپنی والدہ کو اسپتال لے کر جارہے ہیں جہاں اُن کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا، صرف والدہ کا کورونا ٹیسٹ ہونے سے رہ گیا ہے، انہوں نے اپنے مداحوں سے والدہ کی رپورٹ منفی آنے کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

    عامر خان نے لکھا کہ وہ بی ایم سی کا ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جو اُن کے اسٹاف ممبرز کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کررہے ہیں۔

    عمار خان نے لکھا کہ وہ کوکیلابن ہسپتال کے پیرامیڈیکل سٹاف ڈاکٹرز اور نرسز کے نہایت شکر گزار ہیں وہ جانچ کے عمل کے ساتھ بہت خیال رکھنے والے اور پروفیشنل تھے-

  • سچی محبت ایک طاقتور اور خوبصورت جذبہ ہے  ہارون رشید

    سچی محبت ایک طاقتور اور خوبصورت جذبہ ہے ہارون رشید

    حال ہی میں شادی کرنے والے گلوکار ہارون نے شادی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے نیک تمناؤں اور محبت بھرے مبارکباد کے پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کردیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار ہارون نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CCEZQH4J_r8/
    انسٹا گرام پر اپنی شادی کی تقریب کے دوران لی گئیں تصویرشئیر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک سادہ سی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

    انہوں نے لکھا کہ سب سے زیادہ حیرت انگیز انسانوں میں سے ایک سے شادی کرکے خوشی اور فخر کی ملی جلی کیفیات ہیں،سچی محبت ایک طاقتور اور خوبصورت جذبہ ہے اور میں نے اس کے لئے اپنی پوری زندگی کا انتظار کیا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ اپنی زندگی کے اس نئے باب کو اپنی خوبصورت اور دلکش بیوی کے ساتھ گزارنے اور زندگی کو خوبصورت بنانے کیلئے منتظر ہوں۔

    ہارون نے لکھا کہ میں آپ سب سے ، اپنے پیارے دوستوں ، مداحوں اور فالوورز کے ساتھ اس خبر کا اشتراک کرنے کے لئے بے حد خوش ہوں۔

    گلوکار نے کہا کہ مجھے پہلے ہی آپ کی طرف بہت سارے خوبصورت پیغامات موصول ہو چکے ہیں جس سے مجھے واقعتاً خوشی ملی ہے۔

    واضح رہے کہ مقبول ترین گانے ’محبوبہ‘ سے شہرت پانے والے 47 سالہ ہارون برطانوی نژاد پاکستانی گلوکار، میوزک پروڈیوسر، کمپوزر، ڈائریکٹراور سماجی کارکن ہیں ہارون 90 کی دہائی میں سابقہ پاپ بینڈ ’آواز‘ کے ساتھ منسلک رہے تھے –

    گلوکار ہارون نے لاک ڈاؤن میں خاموشی سے شادی کر لی

  • کیا جاوید آفریدی  ارطغرل (انجن التان) کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے جا رہے ہیں؟

    کیا جاوید آفریدی ارطغرل (انجن التان) کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے جا رہے ہیں؟

    پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی نے پشاور زلمی ٹیم اور ارطغرل کے مداحوں سے سوال کیا کہ اگر مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز دیریلیس ارطغرل میں ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے انجن التان پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسڈر بن جایئں تو کیسا لگے

    باغی ٹی وی: مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز دیریلس ارطغرل کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے یکم رمضان سے ارطغرل غازی کے نام سے پاکستان کے سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) پر نشر کیا جارہا ہے اس کہانی اور کرداروں نے نہ صرف پاکستانی عوام کو بلکہ سیاسی و شوبز معروف شخصیات کو بھی اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے جو مقبولیت اس ڈرامے کو پاکستان میں حاصل ہوئی اس سے پہلے کسی تُرک ڈرامے کے حصے میں نہیں آئی-

    مذکورہ ڈرامے نے پاکستان میں کئی ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں جن میں سے یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والے ڈرامہ بھی بن چکا ہے-

    ارطغرل کی اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں پشاور زلمی ٹیم اور ارطغرل کے مداحں سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ اگر ارطغرل پشاور برانڈ زلمی میں ایک برانڈ ایمبیسیڈر کی حیثیت سے شامل ہوں تو؟


    جاوید آفریدی کی اس ٹویٹ کے پر مداحوں نے بھر پور خوشی کا اظہار کیا اور ارطغرل کے ساتھ حلیمہ کا مطالبہ کر دیا-


    محمد مزمل احمد قاضی نامی صارف نے کہا کہ لاالہ ہم ارطغرل کو PSL6 کے لئے پاکستان میں زلمی جرسی پہنے دیکھنا چاہتے ہیں-


    جرنلسٹ احتشام الحق نے بھی خؤشی کا اظہار کیا-
    https://twitter.com/AbuHamid613/status/1278045612953473025?s=20
    ابو حامد نامی صارف نے لکھا کہ پھر تو آپ مسلمانوں کے دل جیت لیں گے-


    ایک صارف نے اسے کو بہترین خیال قرار دیا-


    ایک صارف نے لکھا کہ حلیمہ کو لے کر آئیں پاکستانیوں کی بھیڑ زلمی کے ساتھ ہوگی-


    ایک صارف نے لکھا کہ زلمی کو صرف ارطغرول میں دلچسپی ہے حلیمہ میں نہیں-


    مظہر علی خان نامی صارف نے لکھا کہ پھرپاکستانی اداکارشان شاہد اس کی بجائے غیر ملکی اداکاروں کی تشہیر کے لئے آپ کو مار ڈالے گا


    معیز خان نامی صارف نے لکھا کہ پھر تو پورا پاکستان پشاور زلمی کو ہی سپورٹ کرے گا-


    شرجیل نامی صارف نے لکھا کہ پھر تو میں پشاور زلمی کے ہر میچ میں جانا چاہوں گا-
    https://twitter.com/ZainAli98350577/status/1278058264165593094?s=20
    زین علی نامی صارف نے لکھا کہ اوہ نہیں جاوید بھائی اگر یہ ہو جائے تو پی ایس ایل کو ٹاپ کی لیگ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا-
    https://twitter.com/waqas_amjaad/status/1278045004771008519?s=20
    جاوید آفریدی کی اس ٹویٹ کے بعد لاہور قلندر کے مداح نے بھی پھر لاہور میں سعد الدین کوپیک کو برانڈ ایمبیسیڈر کا مطالبہ کر دیا-

    و اضح رہے کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اس وقت دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے

    دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے یہ عظیم شخصیت سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے
    ارطغرل کو دنیا بھر میں اتنی غیر معمولی کامیابی ملے گی یہ نہیں سوچا تھا انجن التان دوزیتان

    ارطغرل غازی کے شائقین کے لئے پی ٹی وی کا بڑا اعلان
    پاکستان میں ارطغرل غازی کو اتنا اچھا ردعمل ملا کہ بیان نہیں کر سکتا ، ترکش ریڈیو اور ٹی وی ڈائریکٹر ریاض منٹی

    ترک چینل نے پاکستانیوں کے لئے یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

  • مشہور پاکستانی فنکار جو رشتہ دار ہیں

    مشہور پاکستانی فنکار جو رشتہ دار ہیں

    پاکستانی شوبز شخصیات صرف اپنے ہی ملک میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ بہت ساری مشہور شخصیات ہیں جو آپس میں رشتے دار ہیں ہے لیکن بہت سارے لوگوں کویہ نہیں معلوم کہ وہ رشتہ دار ہیں ان مشہور شخصیات میں سے کچھ جو ایک دوسرے سے وابستہ ہیں اکثر وہ خاندانی گیدرنگ میں ملتے ہیں لیکن زیادہ قریب نہیں ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ بہت سارے لوگوں کو یہ تک نہیں معلوم کہ وہ اصل میں ان کا آپس میں رشتہ کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : شوبز کی دنیا میں جبکہ کچھ ایسی مشہور شخصیات موجود ہیں جو اپنے رشتہ داروں کی مدد کرتی ہیں اور ان کو پروموت کرتی ہیں۔ایسی مشہور شخصیات بھی ہیں جن کو شاید ہی کبھی یہ تسلیم کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے کہ ان کا تعلق ہے اور پھر کچھ ایسی بھی ہیں جو آپس میں نہیں ملتیں!

    درج ذیل مشہور شخصیات ہیں جو آپس میں رشتہ دار ہیں۔

    آغآ علی اور علی عظمت:
    آغا علی ایک گلوکار اور ایک اداکار ہیں۔ ان کی روحانی آواز کو ان کے مداح پسند کرتے ہیں بطور اداکار بھی ان کی زبردست فین فالوونگ ہے۔ علی عظمت بھی ایک معروف و مقبول گلوکار ہیں ، وہ ایک راک اسٹار ہیں ان کے مداحوں کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے۔ یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ یہ دونوں گلوکار حقیقت میں وابستہ ہیں! آغا علی اور علی عظمت کزنز ہیں حالانکہ وہ اکثر ایک دوسرے کے ساتھ نہیں دیکھے جاتے ہیں لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ ان کا تعلق ایک دوسرے سے ہے۔

    جگن کاظم اور ایلی خان:
    جگن کاظم ایک اداکارہ ، ماڈل ، اور ایک میزبان ہیں۔ ابھی حال ہی میں ، انہوں نے اپنا کاروبار بھی شروع کیا اور ان کا اپنا یوٹیوب چینل بھی ہے۔ جگن کاظم بایک مہربان دل خاتون ہیں – ایلی خان ایک مشہور پاکستانی اداکار ہیں جو اپنے اداکاری کے انوکھے انداز کے لئے مشہور ہیں۔ ایلی خان نے ہالی وڈ اور بالی وڈ میں بھی کام کیا ہے۔ جگن کاظم نے کچھ دن قبل ایلی خان کے ساتھ ایک تصویر شائع کی تھی اور اپنے مداحوں سے ان سے محبت اور تعاون کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ چونکہ انہوں نے ایلی خان کو اپنا بھائی کہا ہے ، اس لئے ایک صارف نے استفسار کیا کہ کیا ایلی خان ان کا اصل بھائی ہے؟ اس پر جگن نے جواب دیا کہ ایلی خان ان کے پہلے شوہر کا کزن ہے جس کا مطلب ہے ان کی بھابھی لیکن جگن کے نزدیک وہ ایک بھائی سے زیادہ اس لئے کہ وہ ایک دوسرے کے بہت قریب تھے۔ جگن کاظم ہمیشہ ایلی خان کے لئے اپنی محبت اور حمایت کا مظاہرہ کرتی رہتی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ان کے لئے کتنا معنی رکھتا ہے۔

    احد رضا میر اور ہارون رشید:
    احد رضا میر کو بالکل تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔ اگرچہ ان کے والد ایک مشہور اداکار اور پروڈیوسر ہیں لیکن احد رضا میر نے ہمیشہ یہ دعوی کیا ہے کہ وہ اپنی الگ شناخت بنانا چاہتے ہیں۔ ہارون رشید نے حال ہی میں تفریحی صنعت میں قدم رکھا اور وہ ایک مشہور شخصیت بن گئے ہیں جس کے ساتھ ڈرامہ سیریل خاص کو اتنی شناخت ملی۔ احد رضا میر اوع ہارون رشید آپس میں کزنز ہیں وہ پہلے کزنز ہیں جو شاید اکثر نہیں مل پاتے ہیں لیکن جب بھی وہ اکٹھے ہو جاتے ہیں تو ایک دوسرے کی کمپنی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ان کی ملاقات حال ہی میں ایک شادی پر ہوئی تھی اور ہارون رشید نے یہ تصاویر شائع کیں جس میں دکھایا گیا تھا کہ یہ اپنے کزنز کے ساتھ کتنا لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

    یاسر اختر اور مہرین جبار:
    یاسر اختر ایک گلوکار اور موسیقار ہیں جو خاص طور پر 90 کی دہائی میں نوجوانوں میں مشہور تھے۔ انہوں نے پاکستانی میوزک انڈسٹری کو بہت سے ہٹ گانوں سے نوازا اور اداکاری میں بھی اپنی قسمت آزامائی۔ مہرین جبار ایسی پاکستانی ہدایتکار ہیں جنھوں نے بہت سارے مقبول ڈراموں اور فلموں کی ہدایت کاری کی ہے۔ بہت سے لوگ شاید یہ نہیں جانتے ہیں کہ مہرین جبار اور یاسر اختر پہلے کزن ہیں۔ صرف یہی نہیں ، وہ ایک ساتھ بڑھے اور انہوں نے ایک ساتھ بہت سارے قیمتی لمحات گزارے کیونکہ وہ بچپن میں ایک دوسرے کے بہت قریب تھے۔

    ثنا فخر اور نور بخاری:
    ثناء فخرکسی زمانے میں ایک فلمی اسٹار کے طور پر جانی جاتیں تھیں لیکن اب وہ ایک ماہر ہیں جو لوگوں کو فٹ رہنے اور وزن کم کرنے میں مدد کرتی ہیں اور ہارلی ڈیوڈسن کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر پاکستان سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون بھی ہیں۔ نور بخاری کو بھی تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے اپنا فلمی کیریئر چھوڑ دیا اور حال ہی میں مذہب کی طرف رجوع کیا۔ ثناء اور نور فرسٹ کزنز ہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے جسے زیادہ تر لوگ جانتے ہیں لیکن زیادہ تر لوگ یہ نہیں جانتے ہیں کہ یہ کزنز بھی بہتر نہیں ہوتے ہیں۔ اکثر وہ ایک دوسرے کے بارے میں ایسی باتیں کرتے دیکھا جاتا ہے جو شائستہ نہیں ہیں۔ لہذا یہ بات محفوظ طریقے سے بیان کی جاسکتی ہے کہ یہ مشہور شخصی کزز کے آپس میں تعلقات خوشگوار نہیں ہوتے ۔

    اُشنا شاہ اور فائزہ گیلانی:
    اُشنا شاہ ایک ماڈل اور اداکارہ ہیں جو حال ہی میں کئی مشہور ڈراموں کا حصہ رہی ہیں۔ سبھی جانتے ہیں کہ مشہور اداکارہ ارسا غزل اشنا شاہ کی سوتیلی بہن ہیں لیکن بہت سارے لوگ نہیں جانتے ہیں کہ اداکارہ فائزہ گیلانی بھی اشنا شاہ کی کزن ہیں۔ آشنا شاہ نے اپنے فیس بک پوسٹ کے ذریعہ اپنے مداحوں سے اپنی کزن کے پیج کو فولو کرنے اور لائک کرنے کے لئے اپنی کزن کی حمایت کی۔ اشنا شاہ سمجھتی ہیں کہ فائزہ گیلانی بہت ہی عمدہ ، شاندار اور ایک حیرت انگیز اداکار ہے۔ وہ بھی ایسی ہی ہیں اشنا شاہ اُسے اپنی کزن سے زیادہ بہن سمجھتی ہیں-

    سنیتا مارشل اور بنیتا ڈیوڈ:
    سنیتا مارشل نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ، انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے شوہر کی مدد سے اپنا کاروبار شروع کیا تھا۔ بنیتا ڈیوڈ ایک اداکارہ اور ماڈل بھی ہیں لیکن بہت سے لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ دونوں مشہور شخصیات کزن ہیں۔

    زارا نور عباس اور بُشری انصاریٰ:
    بشریٰ انصاری کو بالکل تعارف کی ضرورت ہے۔ زارا نور عباس نے بھی بہت کم وقت میں اپنی ایک الگ پہچان بنالی ہے۔ بشریٰ انصاری زارا نور عباس کی خالہ ہیں۔ زارا نور عباس سوشل میڈیا پر اکثر اپنی خالہ کی تعریف کرتی رہتی ہیں اور انہوں نے ایک ساتھ کئی بار کام بھی کیا ہے۔

    فریحہ پرویز اور عارفہ صدیقی:
    فریحہ پرویز ایک مشہور گلوکارہ ہیں اور عارفہ صدیقی ایک مشہور ٹیلی ویژن اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ گلوکارہ بھی تھیں۔ وہ کزنز ہیں اور ان کے خاندان میں اور بھی لوگ ہیں جو شوبز سے وابستہ ہیں۔

    سونیا جہان اور احمد علی بٹ:
    سونیا جہاں اور احمد علی بٹ کو شاید ہی ایک ساتھ دیکھا گیا ہو لہذا بہت سے لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہوگا کہ یہ فرسٹ کزن ہیں۔ یہ دونوں میڈم نور جہاں کے پوتے پوتی ہیں اس لئے ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔

    ٹینا ثانی اور نادیہ حسین:
    ٹینا ثانی مشہور کلاسیکی گلوکاروں میں سے ایک ہیں اور نادیہ حسین ایک کثیر الشعور مشہور شخصیت ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ خاندان میں ٹیلنٹ اور فنکارانہ خصائص چل رہے ہیں کیونکہ ٹینا ثانی نادیہ حسین کی خالہ ہیں۔ نادیہ حسین نے ٹینا ثانی کو ٹاک شو میں سے ایک کے لئے بھی دعوت دی جو وہ ایک معروف چینل پر میزبانی کرتی تھی اور اسی وقت اس نے یہ راز فاش کیا۔

    سد صدیقی اور عدنان صدیقی:
    عدنان صدیقی اس وقت مشہور اداکار ہیں۔ انہوں نے متعدد قابل ذکر ڈراموں میں کام کیا ہے اور اپنی اداکاری سے ہر بار ناظرین کو متاثر کیا ہے۔ اسد صدیقی بھی ایک اداکار ہیں۔ انہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کا کافی متاثر کیا ہےاسد عدنان کا بھتیجا ہے اور اکثر ٹاک شوز میں میزبانوں نے مذاق کیا کہ عدنان کی وجہ سے اسے کام مل جاتا ہے! یہ دونوں ایک خاص بانڈ کا اشتراک کرتے ہیں۔

    سلطانہ صدیقی اورشہریار منور صدیقی:
    شاید بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے ہوں گے کہ ہم ٹی وی کی بانی اور ہدایتکار سلطانہ صدیقی اداکار اور پروڈیوسر شہریار منور کی قریبی رشتہ دار ہیں۔ شہیر یار نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سلطانہ صدیقی اس کی پُھپُو ہیں لیکن انہوں نے اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے میں کسی طرح بھی ان کی مدد نہیں کی۔ وہ دراصل اس کی طرف سے کچھ مدد کر رہا تھا لیکن اسے کوئی مدد نہیں ملی۔ انہوں نے اپنی مھنت سے ہی کامیابی حاصل کی-

    بشری انصاری نے پاکستانی ڈراموں پر تنقید کرنے والوں کو کورونا قرار دیا

    سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والےسندھ پولیس کے نوجوانوں کو پاکستانی شوبز ستاروں کا خراج تحسین

    سارہ علی خان نے فلموں کا حصہ نہ بننے کی وجہ بتادی

  • کورونا لاک ڈاؤن : معروف بھارتی اداکار سڑک پر سبزیوں کا ٹھیلا لگانے پر مجبور

    کورونا لاک ڈاؤن : معروف بھارتی اداکار سڑک پر سبزیوں کا ٹھیلا لگانے پر مجبور

    دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں فلموں کی ریلیز موخر ہونے اور سینما ہاؤسز بند ہونے اور فلموں کی پروڈکشن رُکنے سے شوبز انڈسٹری کو نقصان پہنچا ہے-

    باغی ٹی وی : جہاں لاک ڈاؤن کے باعث فلموں کی پروڈکشن کا کام رکا ہوا ہے وہیں ایسے بھی کئی اداکار ہیں جو کوئی کام نہ ملنے کی وجہ سے مالی حالات کی کشیدگی کا شکار ہو چکے ہیں-

    ایسے ہی ایک بھارتی اداکار جاوید حیدر ہیں جنہوں نے بالی وڈ کی 1998 میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ’غلام‘ میں اداکار عامر خان کے ساتھ کام کیا تھا اس کے علاوہ جاوید حیدر متعدد فلموں میں ہیرو کے دوست اور مختلف کردار ادا کرچکے ہیں۔


    حال ہی میں بھارتی اداکارہ ڈولی بندرا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں اداکار جاوید حیدر سڑک پر سبزی بیچتے نظر آئے اور ساتھ ہی وہ گانے ’دنیا میں رہنا ہے تو کام کرو جی‘ پر پرفارم بھی کرتے نظر آئے۔

    ڈولی بندرا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ جاوید حیدر ایک اداکار ہیں آج وہ سبزی بیچ رہے ہیں۔

    ڈولی بندرا کی یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ بات اب تک ثابت نہیں ہوئی کہ اداکار جاوید حیدر واقعی غربت اور کام نہ ملنے کے باعث سبزی بیچ رہے ہیں یا ایسا وہ صرف ویڈیو بنانے اور مداحوں کو محفوظ کرنے کی خاطر کررہے تھے۔

    جبکہ کچھ کا دعوی تھا کہ اداکار جاوید حیدر نے یہ ویڈیو صرف اپنے ٹک ٹاک چینل پر فالوورز بڑھانے کی غرض سے کیا ہے۔https://twitter.com/DollyBindra/status/1275922174675574785?s=20
    صارفین کے ان تبصروں پر ڈولی بندرا نے لکھا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن مہامی میں کوئی کام نہیں-


    ڈولی بندرا نے لکھا کہ جاوید حیدر ہندوستان میں پیدا ہوا یہ ایک ہندوستانی اداکار ہے جو فلم بابر (2009) ، اور ٹی وی سیریز جینی اور جوجو (2012) سے وابستہ ر ہے۔ ان کی 2017 ریلیز میں ہندی ڈرامہ فلم لائف کی ایسی کی تیسی بھی شامل ہے۔

    کورونا وائرس:ایکشن فلم ’مولان‘ کی ریلیز مسلسل تاخیر کا شکار

  • عفت عمر کا مریم نواز اور بلاول بھٹو کو ایک ساتھ مل کر حکومتی ذمہ داریاں سنبھالنے کا مشورہ

    عفت عمر کا مریم نواز اور بلاول بھٹو کو ایک ساتھ مل کر حکومتی ذمہ داریاں سنبھالنے کا مشورہ

    حالیہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ایک دم 25 روپے فی لیٹر اضافے نے جہاں عوام پر بم گرایا ہے وہیں اپوزیشن اور سیاسی شخصیات سمیت شوبز ستاروں میں بھی بے حد غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی : حالیہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ایک دم 25 روپے فی لیٹر اضافے نے جہاں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں وہیں شوبز ستاروں اور اپوزیشن جماعتوں میں بھی بے حد غصہ پایا جاتا ہے فنکار سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ کیا انہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر صحیح فیصلہ کیا ہے یا غلطی کر بیٹھے ہیں-

    اداکار فہد مصطفی ، وینا ملک، اعجاز اسلم ، ڈرامہ نگار اور مصنف خلیل الرحمن قمر ،یاسر حسین کے بعد اب پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عفت عمر نے عفت عمر نے بھی پٹرولیم مصنوعات کے اضافے پر حکومت پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی کو فورسز کے ساتھ مل کر حکومتی ذمہ داریاں سنبھالنے کا مشورہ دے دیا۔

    اداکارہ عفت عمر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ میرا خیال ہے وقت آگیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون ، فورسز کے ساتھ مل کر ذمہ داریاں سنبھالیں۔


    انہوں نے مریم نواز اور بلاول بھٹو کو ٹیگ کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ پیپلز پارٹی پالیسی ترتیب دے اور مسلم لیگ ن ان پالیسیز پر عمل درآمد کروائے۔

    ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو اپنے خاص لوگوں کے ساتھ مل کر ملک کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔

    واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سے جہاں عوام حکومت کے خلاف ہوگئی ہے وہیں شوبز ستارے بھی سوشل میڈیا پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم
    اعجاز اسلم ملک کے موجودہ حالات پر برہم
    آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ
    خا ن صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا سا گھبرا لیں؟ وینا ملک
    پٹرول کی قیمت میں اضافہ،یاسر حسین وزیراعظم عمران خان پر برس پڑے

  • سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والےسندھ پولیس کے نوجوانوں کو  پاکستانی شوبز ستاروں کا خراج تحسین

    سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والےسندھ پولیس کے نوجوانوں کو پاکستانی شوبز ستاروں کا خراج تحسین

    گذشتہ روز کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ‌ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا گیا سیکیورٹی فورسز کی بہادری سے کاروائی کرنے پرجہاں عوام ،شوبز ستارے اور معروف شخصیات نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر شوبز ستاروں نے اپنے ٹویٹس میں کراچی بلاسٹ میں شہید ہونے والے اور بلاسٹ کو ناکام بنانے والے سیکیورٹی فورسز کے بُہادر نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا-


    اداکار نوید رضا نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے والے سندھ پولیس کے سپاہیوں کی تصویر شئیر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ دونوں اصلی ہیرو ہیں-


    علی ظفر نے لکھا کہ آپ کی عظمت کو سلام-


    اداکارہ و میزبان وینا ملک نے لکھا کہ پاکستان پولیس ریپڈ رسپانس فورس نے صرف 8 منٹ میں بھارتی فوج کے تربیت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا جبکہ بھارت 8 دن تک اپنے ہی بنائےدہشتگردوں سے تاج ہوٹل خالی نہیں کرواسکا تھا یہ ریپڈ رسپانس فورس جنرل پرویز مشرف نے بنائی تھی جسے پاک فوج SSG کی تربیت حاصل ہے شکریہ پرویز مشرف-


    وینا ملک نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کے تربیت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے کیلئے ہمارے پولیس کے یہ جوان ہی کافی ہیں-


    حمزہ علی عباسی نے لکھا جہ ہم کتنے لچکدار قوم کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں …. کے پاکستان ایکسچینج پر حملے کے دوران بھی یہ جان کر بہت خوشی ہوئی اور فخر ہے کہ تاجروں نے فیصلہ کیا کہ ایک سیکنڈ کے لئے بھی تجارت بند نہ کریں۔ اللہ شہیدوں اور ان لوگوں کا بھلا کرے جنہوں نے ہمارا دفاع کیا۔ اُن سب کے لئےدل سے دعاگو ہوں-
    حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ شہزادے! اللہ کا شکر 8 منٹ سے کم عرصے میں انہوں نےحملہ ناکام بنا دیا گیا۔


    صنم بلوچ نے لکھا بلوچ پاکستان کا فخر ہیں-


    اداکار و گلوکار فرحان سعید نے لکھا کہ کاراچی اسٹاک ایکسچینج کے باہر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کا شکریہ ادا ہی کافی نہیں ہے ، آج حملہ جو خون کی ہولی ثابت ہوسکتا ہے انہوں نے اسے روکا – ہم ہمیشہ کے لئے مقروض رہیں گے!


    منیب بٹ نے لکھا کہ جن لوگوں نے انہیں تربیت دی اور ان کو مالی اعانت فراہم کی ، وہ لازمی طور پر ہمارے سکیورٹی گارڈز اور پولیس اہلکاروں کے خون کی قیمت ادا کریں۔


    ڈاکٹر شائستہ لودھی نے کہا کہ اپنے ہیرو کو جانتے ہو۔ریپڈ رسپانس فورس سندھ پولیس کے دو بہادر افراد ، کانسٹیبل خلیل اور کانسٹیبل محمد رفیق نے کے ایس ای اٹیک میں تمام دہشت گردوں کو بے اثر کردیا۔شائستہ نے لکھا کہ اِنہی جوانوں سے منسوب ہیں بہادری اور شجاعت کی داستانیں-


    گلوکار ابرارلحق نے ڈاکٹر شائستہ لودھی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا-


    ڈاکٹر عامر لیاقت کی اہلیہ سیدہ طوبی عامر نے لکھا کہ ہم اکثر اپنے پولیس اہلکاروں پر تنقید کرتے ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ان کی بہادری پر ان کی تعریف کی جائے۔ ان ہیرو اور دیگر تمام لوگوں کو سلام جنہوں نے آج دہشت گردانہ حملہ ناکام بنادیا-


    سیدہ طوبی عامر نے مزید لکھا کہ ہمارے پیارے پاکستان پر حملہ کرنے والا ہر دشمن اس ہی طرح ایک ذلت کہانی بن کر رہ جائیگا ان شااللہ-

    واضح رہے کہ گذشتہ روز 4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا تھا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ شہید ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی جبکہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے تھےجبکہ دوسری جانب کراچی میں اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کر لی ہے-

    بی ایل اے نے کراچی حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

     

    زمین پر پھیلی دہشت گرد لاشوں نےبھارت کو پیغام دیا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت چکا اب بھارتی ایجنٹ ایسے جہنم رسید ہوں گے ، کامران خان

     

    کراچی سٹاک ایکسچینج حملہ، دہشت گردوں کا اصل ہدف کیا تھا ؟

    بی ایل اے نے

    کراچی حملے میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی تصاویر جاری کر دیں

     

    دھرتی کے بیٹوں کو سلام، جنہوں انتہائی کامیابی سے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا ، مریم نواز

  • مختصرکپڑے نہیں پہن سکتی اس لئے فلم میں کام نہیں کرتی: سارہ خان کے بیان پرسب حیران

    مختصرکپڑے نہیں پہن سکتی اس لئے فلم میں کام نہیں کرتی: سارہ خان کے بیان پرسب حیران

    لاہور:مختصرکپڑے نہیں پہن سکتی اس لئے فلم میں کام نہیں کرتی: سارہ خان کے بیان پرسب حیران ،طلاعات کے مطابق پاکستان کی خوبرو اداکارہ سارہ علی خان نے فلموں کا حصہ نہ بننے کی وجہ بتادی ہے، پاکستان کی خوبصورت اداکارہ سارہ علی خان کا ٹی وی انڈسٹری میں بڑا نام ہے۔

    اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے باعث مداح ان کے دیوانے ہیں اور انڈسٹری میں تنازعات سے دوررہنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کی جاتی ہیں۔ اداکارہ نے ‘دیوار شب، میرے بے وفا، تمہارے ہیں، تم میرے ہو، استانی جی، میرے ہمدم’ سمیت متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے۔

    اداکارہ سے ایک ٹی وی شوکے دوران پوچھا گیا ڈراموں میں کامیابی کے بعد انہوں نے اب تک فلموں میں کام کیوں نہیں کیا جس پرانہوں نے کہا کہ کام کرنے سے متعلق ان کے کچھ اصول ہیں جو وہ کبھی بھی نہیں توڑنا چاہتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا انہیں فلموں کی آفر بھی ہوئی تھی لیکن آفر انہوں نے ٹھکرادی کیونکہ وہ غیراخلاقی مناظرعکس بند نہیں کراسکتی ہیں اورنہ ہی مختصر کپڑے پہن سکتی ہیں جو ان کے واضح اصول ہیں جو وہ کبھی نہیں توڑیں گی۔

    سارہ خان نے اپنی اداکاری کا آغاز 2012 میں معاون کردار کے طور پر کیا، بڑی آپا جو ہم ٹی وی پر نشر کیا گیا جہاں انہوں نے مرکزی کرداروں کی بیٹی کا کردار ادا کیا۔ اس کے بعد وہ مرتہ العروس میں نظر آئیں جو اسی سال جیو ٹی وی پر نشر کی گئی۔ انہوں نے مہوش حیات، میکال ذوالفقار، احسن خان، ثمینہ احمد، اور عائشہ خان کے ساتھ ہمنا کا نمایاں کردار ادا کیا، اس کے بعد انھوں نے صنم جنگ، اور عمران عباس نقوی کے ساتھ رومانٹک ڈراما الویڈا میں 2015 میں ایک خود غرض موقع پرست کا منفی کردار کے ادا کیا جو ہم ٹی وی پر ڈراما نشر کیا گیا تھا۔

    اسی سال، انھوں نے ڈراما محبت آگ سی میں عمدہ اداکاری کی اور معاون کردار میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا، اس کے بعد انہوں نے رومانٹک ڈراما تمارے ہیں، کالے جادو پر مبنی رومانوی نظر بد دونوں 2017 ، اور ہارر ڈراما بیلاپور کی دیان (2018) میں اہم کردار پیش کرنے پر وسیع پیمانے پر شناخت اور عوامی تعریف حاصل کی جس میں سے آخری ڈراما پر ہم ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کی نامزدگی حاصل کی۔

  • گلوکار ہارون نے لاک ڈاؤن میں خاموشی سے شادی کر لی

    گلوکار ہارون نے لاک ڈاؤن میں خاموشی سے شادی کر لی

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار ہارون نے بھی دیگر فنکاروں کی طرح لاک ڈاؤن میں خاموشی سے شادی کرلی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میوزک انڈستری کے نامور گلوکار 47 ہارون نے فروا نامی لڑکی سے شادی کی، شادی کی تقریب کا اہتمام اسلام آباد میں گھر میں ہی سادگی سے کیا گیا جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
    https://www.instagram.com/p/CCBepUKhUU7/
    شادی کی تقریب میں دولہا دلہن نے ایک رنگ کا لباس زیب تن کیا ہارون نےسفید کُرتے پاجامے کے اوپر گولڈن ویسٹ کوٹ زیب تن کیا جبکہ دلہن فروا نے گولڈن وائٹ میکسی نما فراک کا انتخاب کیا۔ دلہن نے میک اپ میں بھی سادگی ہی اختیار کی اور جیولری بھی پھولوں کی ہی پہنی۔
    https://www.instagram.com/p/CCBfZ78hQio/
    https://www.instagram.com/p/CCBfLaZh1-Z/
    https://www.instagram.com/p/CCBfBCAhyV5/
    https://www.instagram.com/p/CCBe881BUA4/
    https://www.instagram.com/p/CCBe4mihDD6/
    شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ہارون کے مداحوں کی جانب سے بڑی تعداد میں مبارکباد کے پیغامات دئیے جارہے ہیں اور آنے والی زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل لاک ڈاؤن میں مارچ میں احد رضا میر اور سجل علی شادی کے بندھن میں بندھے ، سینئیر اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی نے4 اپریل کو شادی کی مئی کے اختتام پر صدف کنول اور شہروز سبز واری نے شادی کی ،جمعتہ الوداع کے مبارک دن اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی نکاح کے بندھن میں بندھے۔ اداکارہ نمرہ خان نے اپنے بچپن کے دوست افتحار احمد سے سادگی سے شادی کی اور 29 مئی کو اداکارہ فریال محمود اور دانیال محمود نے بھی سادگی سے نکاح کیا-

    صدف کنول سے صدف سبزواری تک کا سفر

     

    لاک ڈاؤن کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے فنکار

    شوبز انڈسٹری کی ایک اور جوڑی قرنطینہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی

     

    سجل علی اور احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

  • جلد ہی حلیمہ سلطان کے کردار میں نظرآؤں گی  ہانیہ عامر

    جلد ہی حلیمہ سلطان کے کردار میں نظرآؤں گی ہانیہ عامر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی خود کو حلیمہ سلطان کے کردار میں نظر آئیں گی-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ اگر آپ مجھے مختلف انداز میں اداکاری کرتے دیکھیں گے تو اس کے پیچھے یقیناً کسی کردار کا مجھ پر اثر ہوجانا ہے۔

    ہانیہ نے لکھا کہ وہ جب بھی کوئی نیا شو دیکھنا شروع کرتی ہیں تو اس میں موجود اپنے پسندیدہ کردار کی شخصیت میں خود کو ڈھال لیتی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CCBvaNWDG2B/
    ہانیہ عامر نے پیغام شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اگلا کردا ر جس میں خود کو ڈھالیں گی وہ مسلمانوں کی اسالمی فتوحات پر مشتمل تُرک سیریز ارطغرل غازی کے مرکازی کردار ارطغرل کی اہلیہ حلیمہ سلطان کا کردار ہے-

    ہانیہ کی اس پوسٹ پر اداکارہ عائشہ عمر نے بھی لکھا کہ وہ بھی ایسا ارادہ رکھتی ہیں-

    عائشہ عمر کی اس کمنٹ پر ہانیہ عامر نے بھی خوشی کا اظہار کیا-

    جبکہ ایک صارف نے ہانیہ سے پوچھا کیاوہ بھی ارطغرل ڈرامہ دیکھتی ہیں جس پر ہانیہ عامر نے جی ہاں کہتے ہوئے روانے والی ایموجی بھی شئیر کی-

    ارطغرل کو دنیا بھر میں اتنی غیر معمولی کامیابی ملے گی یہ نہیں سوچا تھا انجن التان دوزیتان