Baaghi TV

Category: شوبز

  • جبران کا ساتھ پانے پر اللہ تعالیٰ کی شکر گزارہوں  منشا پاشا

    جبران کا ساتھ پانے پر اللہ تعالیٰ کی شکر گزارہوں منشا پاشا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ وہ نامور سماجی کارکن جبران ناصر کو اُن کی زندگی میں شامل کرنے پر اللہ تعالیٰ کی شُکر گُزار ہیں-

    باغی ٹی وی : انسٹاگرام پر معروف اداکارہ منشا پاشا نے اپنی اور سماجی کارکن جبران ناصر کی منگنی کی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی اور اُس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے منگیتر کے لیے ایک محبت بھرا پیغام بھی لکھا۔
    https://www.instagram.com/p/CBpeAull9L-/
    انسٹا گرام پر تصویر شئیر کرتے ہوئے منشا پاشا نے لکھا کہ یہ سچ ہے کہ میرا کوئی دن ایسا نہیں گزرتا ہے کہ جب میں جبران کا ساتھ پانے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہ کروں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ میں اللہ تعالیٰ کی شُکر گُزار ہوں کہ انہوں نے مجھے جبران کا ساتھ دیا-

    منشا پاشا نے لکھا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے میرے سب سے بہترین دوست، ڈانس پارٹنر ،میرے کانفیڈنٹ اور میرے راز دار،میرے ہمزاد کے ساتھ ملایا۔

    اداکارہ کی اس پوسٹ پر صارفین نے جوڑی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-

    واضح رہے کہ منشا پاشا نے گزشتہ سال 22 دسمبر کو پاکستان کے مشہور سماجی کارکن جبران ناصر سے منگنی کی تھی منگنی کی تقریب کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی جس میں شوبز فنکاروں سمیت دونوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

    پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی عائزہ سے شادی کی خواہش

    لاک ڈاؤن میں فریال محمود کی جگہ سونیا حسین نے لے لی

  • خود کُشی یا قتل؟ بھارتی  فلمسازوں کا سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

    خود کُشی یا قتل؟ بھارتی فلمسازوں کا سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

    خود کشی کر کے موت کو گلے لگانے والے 34 سالہ بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ کی زندگی پر بھارتی فلمساز فلم بنائیں گے-

    باغی ٹی وی : 34 سالہ بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کی دوپہر 12 بجے کے قریب بھارتی شہر ممبئی کے علاقہ باندرا میں اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی تھی۔

    سوشانت سنگھ راجپوت کی اچانک خودکشی کے بعد جہاں بھارت کی سیاسی، سماجی اور شخصیات صدمے میں ہیں، وہیں عوام میں بھی ان کی خودکشی کے حوالے سے غم و غصہ ہے اور کئی لوگ دعوی کر رہے ہیں کہ انہیں خودکشی کرنے پر مجبور کیا گیا-جبکہ اداکار کے دو مداحوں نے صدمے میں خود کشی کر کے موت کو گلے لگا لیا-

    اگرچہ اب تک رپورٹس کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کی، تاہم پولیس نے ان کے ممکنہ قتل کی تفتیش بھی شروع کر رکھی ہے اور ابتدائی طور پر ممبئی پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ ایسی کیا وجوہات تھیں جن کی وجہ سے اداکار نے خودکشی کی۔

    پولیس نے 19 جون تک کم از کم ایک درجن افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کرلئے تھے اور بیانات ریکارڈ کروانے والے افراد میں اداکار کے اہل خانہ بھی شامل ہیں جبکہ کچھ اداکاروں اور فلمسازوں کے بیانات بھی ریکارڈ کئے جائیں گے-18 جون کو سوشانت سنگھ کی گرل فرینڈ اداکار ریا چکربورتی نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

    پولیس کو بیان ریکارڈ کروانے کے دوران اداکار کے حالیہ منیجر نے بتایا تھا کہ اداکار مالی مشکلات کا بھی شکار تھے اور انہوں نے اپنے باورچیوں اور دھوبی کو خودکشی سے تین دن قبل ہی تنخواہیں ادا کی تھیں جبکہ اس بارے میں سوشانت اہل خانہ کا کہنا تھا کہ انہیں ایسی کوئی اطلاع نہیں تھی۔

    سوشانت سنگھ راجپوت کی اچانک خودکشی پر ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نامی شخص نے ریاست بہار کے شہر مظفر پور کی عدالت میں سوشانت سنگھ کی خودکشی کو قتل قرار دیکر سلمان خان اور کرن جوہر سمیت 8 بالی وڈ شخصیات کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

    سدھیر کمار کا دعوی کیا تھا کہ معروف بالی وڈ شخصیات نے ایسے حالات پیدا کیے کہ سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی جیسا قدم اٹھانے پر مجبور ہوئے۔

    اور ایسی ہی بہت ساری افواہیں پھیلنے کے بعد اب بھارتی فلم سازوں نے اس واقعے پر” خودکشی یا قتل؟ ایک ستارہ کھو گیا” کے عنوان سے فلم بھی بنانے کا اعلان کردیا ہے اور فلم کی شوٹنگ کا جلد ہی آغآز کیا جائے گا فلم وجے شیکھر گپتا کے ذریعہ بینکرول ہوگی اور اسے شامک ملک کی مدد سے بنائیں گے۔
    https://www.instagram.com/p/CBky6hTBjHB/
    مووی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، گپتا نے indianexpress.com کو بتایا کہ ، "سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی سے موت ہم سب کے لئے صدمے کا باعث بنی ، لیکن یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ بہت سارے اداکار جو یہاں انڈسٹری میں اپنے خوابوں کی تعبیر کے لئے آتے ہیں انہیں کام نہیں ملتا ہے۔ بہت سے لوگ یہ راستہ اختیار کرتے ہیں ، اور کچھ ساری زندگی جدوجہد کرتے رہتے ہیں۔ لہذا ، ہم ایک قصہ سنانا چاہتے تھے کہ چھوٹے شہروں کے اداکار جن کے پاس با لی وڈ جدوجہد میں گاڈفادر نہیں ہیں۔ ”

    انہوں نے کہا کہ ہم اسکرپٹ لکھ رہے ہیں فلم سوشانت سنگھ راجپوت کی سوانح عمری نہیں ہوگی بلکہ ا یہ اسٹار کی زندگی کی مکمل تحقیق ، جدوجہد اور ان کی جانب سے خودکشی کرنے کے معاملے پر بنائی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوان اداکار کی خودکشی نے پوری قوم کو جنجھوڑ دیا ہے اور قوم حقائق جاننا چاہتی ہے اور ساتھ ہی فلم انڈسٹری میں آنے کے خواہاں نوجوان اور نئے چہرے شوبز انڈسٹری کا مکروہ چہر بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CBlXEcKFRw-/
    وجے شیکھر گپتا نے کہا کہ اس فلم کی تمام کاسٹ نئی ہوگی کوئی فلم اسٹار اس فلم کا حصہ نہیں ہوگا تمام چہرے نئے ہوں گے تاہم سوشانت سنگھ کا کردار کون کرے گا یہ بات فی الوقت سامنے نہیں آئی-
    https://www.instagram.com/p/CBpgrzYhXpp/
    وجے شیکھر گپتا نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ آج شام چھ بجے انسٹا گرام پر لائیو چیٹ کریں گےجس میں وہ سوشانت پر بنائی جانے والی فلم کے حوالے سے سوشانت کے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیں گے-

    واضح رہے کہ سوشانت سنگھ نے 34 سال کی عمر میں 14 جون اتوار کو دوپہر 12 بجے کے قریب ممبئی کے علاقہ باندرا میں اپنی رہائش گاہ پر خود کُشی کر کے موت کو گلے لگا لیا تھا-

    خیال رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت نے کیریئر کا آغاز 2008 میں ٹی وی سے کیا تھا جبکہ انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز 2013 میں کیا تھا، انہوں نے اب تک محض ایک درجن فلموں میں ہی کام کیا تھا۔

    سوشانت سنگھ راجپوت کی فلموں میں کائی پو چے، شدھ دیسی رومانس، پی کے، ڈیٹیکٹو بایو مکیش بخشی، ایم ایس دھونی: دی یونائیٹڈ اسٹوری، رابطہ، ویلکم ٹو نیویارک، کیدرناتھ، سون چڑیا، چھچھورے اور ڈرائیو شامل ہیں۔

    سوشانت سنگھ راجپوت کو ان کے 12 سالہ کیریئر کے دوران 20 کے قریب ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا اور انہوں نے 9 ایوارڈز جیتے، انہوں نے بہترین ڈیبیو اداکار، بہترین پاپولر اداکار اور بہترین اداکار کے فلم فیئر، اسکرین ایوارڈ اور زی سائن ایوارڈز اہنے نام کئے-

    سوشانت سنگھ کی موت کے بعد عالیہ بھٹ اور کرن جوہر کو سوشل میڈیا پر بڑی ناکامی

    سوشانت سنگھ کی موت کی ذامہ دار بالی وڈ انڈسٹری ہے بھارتی عوام

    ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

    اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشانت سنگھ کی افسوسناک موت کے حوالے سے فلم انڈسٹری کی جانب سے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

  • آکسفورڈ یونیورسٹی میں ڈگری مکمل کر نے پرملالہ کو پاکستانی فنکاروں سمیت معروف شخصیات کی مبارکباد

    آکسفورڈ یونیورسٹی میں ڈگری مکمل کر نے پرملالہ کو پاکستانی فنکاروں سمیت معروف شخصیات کی مبارکباد

    پاکستانے فنکاروں سمیت بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور وزیراعظم عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائمہ نے پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں ڈگری کی تکمیل پر مبارکباد دی ہے۔

    باغی ٹی وی : بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں ڈگری کی تکمیل پر مبارکباد دی ہے ملالہ یوسف زئی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ اس کامیابی کو سیلیبریٹ کر رہیں ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CBmIrUCj9do/?igshid=1qp427m93nv67
    تصاویر شئیر کرتے ہوئے ملالہ نے لکھا کہ اپنی خوشی اور تشکر کا اظہار کرنا میرے لیے بہت مشکل ہورہا ہے کیونکہ میں نے فلسفہ، سیاسیات اور معاشیات میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں اپنا ڈگری پروگرام مکمل کرلیا ہے۔

    ملالہ نے کہا کہ مجھےمعلوم نہیں کہ آئندہ کیا ہوگا، اب تو بس نیٹ فلیکس ہوگا اور پھر خوب سوؤں گی۔

    اس پوسٹ پر جہاں پاکستانی فنکاروں و دیگر معروف شخصیات نے ملالہ کو اس کامیابی پر مبارکیں دیں وہیں بالی وڈ سپراسٹار اور امریکی گلوکار نک جوناس کی اہلیہ پریانکا چوپڑا اور جمائمہ نے بھی ملالہ کو مبارکبادی
    پریانکا چوپڑا نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’مبارک ہو ملالہ یہ بہت حیرت انگیز ہے۔

    دوسری جانب ملالہ نے ٹویٹر پر بھی تصاویر شئیر کیں –


    جمائمہ نے ملالہ مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’ملالہ آپ ایک حیرت انگیز اور متاثر کُن نوجوان خاتون ہیں۔


    پاکستانی نژاد لندن کے مئیر صادق خان نے بھی ملالہ کو مبارکباد پیش کی-


    پاکستانی فنکاروں میں ثمینہ پیرزادہ، عدنان ملک، منیبہ مزاری،شفاعت علی،جاوید آفریدی،ماروی سرمد، اور جگن کاظمی و دیگر شامل ہیں۔


    https://twitter.com/indyfromspace/status/1273791916887420929?s=20

  • ندا یاسر کے لئےکوویڈ 19 کا سب سے تکلیف دہ لمحہ کونسا تھا؟

    ندا یاسر کے لئےکوویڈ 19 کا سب سے تکلیف دہ لمحہ کونسا تھا؟

    معروف ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر، ان کے شوہر اداکار یاسر نواز اور ان کی بیٹی صلہ میں گزشتہ ماہ 25 مئی کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

    باغی ٹی وی :میزبان و اداکارہ ندا یاسر، ان کے شوہر اداکار یاسر نواز اور ان کی بیٹی صلہ میں گزشتہ ماہ 25 مئی کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔ قرنطینہ کے دوران خبریں وائرل ہوئیں کہ ندا یاسر کی طبیعت انتہائی خراب ہوگئی ہے اور انہیں انتہائی آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔

    تاہم ایسی خبریں وائرل ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی تھی کہ ان کی طبیعت خراب نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ ہسپتال منتقل ہوئی ہیں۔

    ندا یاسر کے دوسرے ٹیسٹ میں 15 جون کو ان کا ٹیسٹ منفی آیا اور انہوں نے اسی دن ہی ٹی وی پر اپنا مارننگ شو شروع کردیا اور اپنے مارننگ شو میں تفصیلی طور پر بتایا کہ انہیں کس طرح کورونا لگا اور اس وقت ان کی حالت کیا تھی۔

    اداکارہ نے پروگرام کے آغاز میں ہی بتایا کہ سب سے پہلے ان کے شوہر یاسر نواز بیمار پڑے اور انہیں شدید بخار ہوا تو انہوں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا مگر ڈاکٹر نے بھی ابتدائی طور پر بتایا کہ یاسر نواز کو سخت گرمی کی وجہ سے بخار ہوا ہوگا-

    ندا یاسر نے بتایا کہ جس دن ان کے شوہر کو بخار ہوا تھا، اس دن وہ اداکار نوید رضا اور علیزے شاہ سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ شوٹنگ کے لیے کوئی سائٹ دیکھنے گئے تھے۔

    ندا نے بتایا کہ سائٹ دیکھ کر آنے کے بعد یاسر نواز کو شدید بخار ہوا اور وہ ڈاکٹر کے پاس گئے مگر انہوں نے کہا کہ انہیں گرمی کی وجہ سے بخار ہوا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ اُن کی بیٹی صلہ کو بھی بخار ہونا شروع ہو گیا تھا-

    میزبان نے بتایا کہ سائٹ دیکھ کر آنے کے تین دن بعد نوید رضا نے فون کرکے بتایا کہ انہیں بھی بخار ہوا تھا اور انہوں نے ٹیسٹ کروایا تو ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

    ندا نے بتایا کہ کورونا کا سن کر یاسر نواز بہت پریشان ہوگئے اور پھر وہ تمام اہل خانہ سمیت ٹیسٹ کروانے چلے گئے اور بعد ازاں ٹیسٹ میں صرف میاں بیوی اور ایک بیٹی میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

    انہوں نے بتایا کہ جس دن ان کا ٹیسٹ کا نتیجہ آیا، اس دن بھی انہوں نے اپنا مارننگ شو کیا اور جب انہیں یاسر نے بتایا کہ ان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے تو انہیں یقین ہی نہیں آیا، کیوں کہ ان میں ایسی کوئی علامات نہیں تھیں جبکہ ان کے شوہر میں کافی شدید علامات تھیں بیٹی میں معمولی علامات تھیں

    اداکارہ کے مطابق کورونا کی تشخیص کے بعد یاسر نواز پریشان ہوگئے اور کہتے رہے کہ اگر ہمیں کچھ ہوگیا تو ہمارے بچوں کا کیا ہوگا اور ان کی ایسی باتوں سے مجھے بھی ذہنی پریشانی ہونے لگی-

    ندا یاسر قرنطینہ کے دنوں کا احوال بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں اور وہ اپنے 5 سالہ بیٹے سے دور رہنے کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ ان پریشانیوں سے بچنے کے لئے ہی کہتے ہیں کہ غیر ضروری باہر نہ جائیں گھر میں رہیں-

    اداکارہ و میزبا نے بتایا کہ انہوں نے خود کو 14 دن تک گھر کے اوپر والے حصے میں قرنطینہ کردیا تھا جب کہ کورونا نیگیٹیو والوں کو گھر کے نچلے حصے مین رکھا گیا ان کا چھوٹا 5 سالہ بیٹا جو ان کے ساتھ سوتا تھا اور جب وہ کسی وجہ سے روتا تھا تو وہ چاہتے ہوئے بھی اپنے بچے کو گلے نہیں لگا سکتی تھیں اور ان سے ملنے کے لیے روتی تھیں-

    ندا نے کہا کہ آپ پوری دنیا سے دور رہ سکتے ہیں لیکن پنی اولاد سے جن کو آپ کی ضرورت ہوتی ہے جن کو ماں کا لمس چاہیئے ہوتا ہے ان سے دور رہنا دنیا کا سب سے مشکل کام ہوتا ہے جیسے کہ میرے ساتھ ہوا میں اپنے بچے کو کسی بھی صورت میں ہاتھ نہیں لگا سکتی تھی-

    ندا نے کہا یہ بہت مشکل وقت تھا لیکن اللہ کا شکر ہے گزر گیا- انہوں نے کہا کہ لوگوں نے دعائیں دیں لیکن کچھ نے بددعائیں بھی دیں کسی نے کہا کہ یہ ڈرامہ ہے پیسے لے کر یہ کہہ رہے ہیں ہاں شو میں آتے تھے کام کرنے آتے تھے اچھا ہوا تو کسی نے کچھ کہا یہ کہتے ہوئے ندا یاسر آبدیدہ ہو گئیں کہا کہ ان باتوں نے میرا بہت دل دکھایا- ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ بہت کوگوں نے دعائیں دیں اور ہمارا ساتھ دیا جس پر ہمیں لگا کہ ہم دنیا میں اکیلے نہیں ہیں ہمیں ڈھارس بندھی-اور شاید ان کی دعاؤں کی وجہ سے یہاں کھڑی ہوں-
    https://www.instagram.com/p/CBfyLenln1h/
    دوسری جانب ندا یاسر نے صحت یابی کے بعد مارننگ شو شروع کرنے کے بعد انسٹاگرام پر اپنے سیٹ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور لوگوں کو دکھایا کہ کس طرح شوٹنگ کے دوران سب لوگ ایک دوسرے سے دوری پر ہیں اور کس طرح ان کی ٹیم نے تمام حفاظتی انتظامات کر رکھے ہیں

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے کیمرا مین نہ صرف ایک دوسرے سے دور کھڑے ہیں بلکہ انہوں نے حفاظتی لباس بھی پہن رکھا ہے جب کہ اسٹوڈیو میں ایک شخص کو اینٹی انفیکشن اسپرے بھی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہےایک طرف جہاں ندا یاسر نے اپنے اسٹوڈیو میں حفاظتی انتظامات کی ویڈیو شیئر کی اور ان کے کیمرامین نے حفاظتی لباس سمیت ماسک بھی پہن رکھا ہے، وہیں دوسری جانب وہ خود پروگرام میں ماسک کے بغیر دکھائی دیں-

    ندا یاسر ،اپنے شوہر کے ہمرا کرونا کا شکار


    https://login.baaghitv.com/naveed-raza-ny-corona-ki-tasdeek-krty-hovey-khasoosi-pegham-jari-kr-diya/https://login.baaghitv.com/isolation-mai-manayi-gayi-shadi-ki-saalgirah-yadgaar-hai/

    میری صحت سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ندا یاسر

  • گلوکار عالمگیر نے اپنی موت کی افواہوں کی ترید کر دی

    گلوکار عالمگیر نے اپنی موت کی افواہوں کی ترید کر دی

    پاکستان میں پاپ گلوکاری کے بانی اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارعالمگیر نے موت کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خیریت سے ہیں-

    باغی ٹی وی : گلوکار عالمگیر کے انتقال کر جانے کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں، گردش کرنے والی افواہوں میں دعوی کیا جا رہا تھا کہ امریکا میں مقیم گلوکار عالمگیر انتقال کرگئے ہیں۔

    عالمگیر کی موت کی افواہ کی خبر دیکھتے ہی وائرل ہو گئی اور ان کے مداحوں کو غمزدہ کر دیا تاہم اب گلوکار نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے ان تمام افواہوں کی تردید کردی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر عالمگیر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سوشل میڈیا پر میرے بارے میں غلط خبریں پھیلنے کی وجہ سے دنیا بھر سے انہیں فون کالز موصول ہورہی ہیں۔

    انہوں نے لکھا ان خبروں پر یقین نہ کریں میں خیریت سے ہوں اور کراچی میں ہوں-

    دوسری جانب اداکارہ بشری انصاری کی عالمگیر سے ویڈیو کال پر گفتگو کا کلپ اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شئیر کیا جس کے وائرل ہونے کے بعد گلوکار کی موت کی خبریں دم توڑ گئیں-
    https://www.instagram.com/p/CBn6XKup26F/
    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں فنکار خوش گوار موڈ میں گفتگو کرہے ہیں۔ بشری انصاری کا کہنا تھا کہ عالمگیر تو ہم سب کی جان ہے 100 سال اور زندہ رہے گا۔ بشری انصاری نے ایک سچے فنکار کی محبت کا حق ادا کردیا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم عالمگیر سے محبت کرتے ہیں اور شکر ہے کہ وہ ٹھیک ہے

    واضح رہے کہ عالمگیر نے پاکستان کی سب سے زیادہ سنیما گھروں میں نمائش ہونے والی ندیم اور شبنم کی سپر ہٹ فلم ’آئینہ‘ کے لیے گیت گائے تھے اور پاکستان میں پاپ گلوکاری کے بانی ہیں-

    حدیقہ کیانی نے تُرک عوام کے دل جیت لئے

    بہترین پاکستانی اداکاروں کے مداحوں کو مایوس کر دینے والے بدترین ڈرامے

  • حدیقہ کیانی نے تُرک عوام کے دل جیت لئے

    حدیقہ کیانی نے تُرک عوام کے دل جیت لئے

    پاکستانی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے تُرک زبان میں اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کا ٹائیٹل سونگ گا کر تُرکوں کے دل جیت لئے-

    باغی ٹی وی : حدیقہ کیانی نے ترک زبان میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کا گانا گاکر نہ صرف پاکستانی عوام کو خوش کیا ہے بلکہ تُرکی کے لوگوں کے بھی دل جیت لیے ہیں انسٹا گرام پر حدیقہ کیانی نے اپنی خوبصورت آواز میں گائے گئے ’ارطغرل غازی‘ کے ٹائٹل سونگ کی ویڈیو پوسٹ کی جس کے ساتھ ہی اُنہوں نے ایک طویل کیپشن بھی لکھا۔
    https://www.instagram.com/p/CBn90-vF5_6/
    حدیقہ کیانی نے لکھا کہ پاکستان اور ترکی کے لیے میری محبت کسی دوسرے ملک کی محبت سے بالکل برعکس ہے کیونکہ میرے آباؤ اجداد کا تعلق ترکی کے شہر ازمیر سے ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں بچپن سے ہی ترکی سے وابستہ رہی ہوں اور میں نے بچپن میں ہمیشہ ترکی میں منعقدہ بچوں کے بین الاقوامی میلے میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

    گلوکارہ نے لکھا کہ 2005 میں جب میں واپس ترکی گئی تھی تو میں نے ’اتاترک کلچرل سینٹر اینڈ اوپیرا ہاؤس‘ میں ایک بار پھر سے پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور اس دوران سب سے خاص بات یہ تھی کہ میں نے ترکی کا مشہور گانا ’Sen Aglama‘ گایا تھا اور میں نے اپنی گلوکاری کے ذریعے اُس ملک کے لوگوں سے پاکستانی عوام کی محبت کا اظہار کیا تھا جو ہر اچھے برے وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوتا ہے۔

    اُنہوں نے لکھا کہ ’اب 2020 میں پاکستان میں ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی کامیابی کے بعد میں نے ایک بار پھر ترکی کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرنے کا ارادہ کیا اور میں نے اس ضمن میں ترک زبان میں ’ارطغرل غازی‘ کا ٹائٹل سونگ گایا ہے۔

    حدیقہ کیانی نے لکھا کہ میں نے اپنی گلوکار ی کے ذریعے ترکی کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے تاکہ اسی طرح پاکستان اور ترکی کے مابین ثقافت، فن اور محبت کے ذریعے دوستی پروان چڑھتی رہے۔

    گلوکارہ نے لکھا کہ اُمید کرتی ہوں کہ آپ کو میری آواز میں یہ گانا پسند آئے گا۔

    حدیقہ کیانی کے اس گانے کو پاکستانیوں سمیت تُرک بھی بہت پسند کر رہے ہیں-

    ہماری قوم نے ارطغرل سیریز سے محض ’ارطغرل پاپڑ‘ ارطغرل نسوار‘ ارطغرل سروس اسٹیشن جیسےنام رکھنا ہی سیکھے ہیں صبا قمر

  • بالی وڈ گلوکارہ نہیا ککڑ کے مزاحیہ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    بالی وڈ گلوکارہ نہیا ککڑ کے مزاحیہ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    بھارتی نامور گلوکارہ نہیا ککڑ کی پاکستان کے نامور اداکار و میزبان فہد مصطفی کے شو جیتو پاکستان پر ایکٹنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی :بالی وڈ گلوکاری نہیا ککڑ کا سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں گلوکارہ فہد مصطفی کے شو جیتو پاکستان کے ایک کلپ پر مزاحیہ ایکٹنگ کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں –
    https://www.instagram.com/p/CBk_T0IlB-f/?igshid=pqapspbgaq6l
    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکارہ کے ساتھ ویڈیو میں موجود ساتھی اداکار فہد مصطفی بن کر نیہا ککڑ سے ائیر فریشنر کو مائیک کی جگہ استعمال کرتے ہوئے پوچھتے ہیں کیا نام ہے آپ کا جس پر نہیا ککڑ شرماتے ہوئے جواب دیتی ہیں زُفرا-

    جس پرگلوکارہ کو گانا سنانے کو کہتے ہیں تو نہیا ککڑ شرماتے ہوئے تھوڑا سا گانا سناتی ہے اور پھر مزاحیہ انداز میں شرمانا شروع کر دیتی ہیں

    گلوکارہ کی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور لوگ دلچسپ اور مزاحیہ کمنٹس کر رہے ہیں-

    ول اسمتھ تشدد زدہ غلام کی زندگی پر بنائے جانے والے ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گے؟

    کورونا وائرس: فلمی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ کی تقریب 2 ماہ کے لئے موخر

  • طارق عزیز اپنی تمام جائیداد پاکستان کے نام کر گئے

    طارق عزیز اپنی تمام جائیداد پاکستان کے نام کر گئے

    گزشتہ روز انتقال کر جانے والے پاکستان ٹی وی کے ماضی کے معروف کمپئیر، میزبان،سیاستدان اور اداکار طارق عزیز نے وفات سے 2 سال قبل اپنی وصیت میں تمام اثاثے جائیداد پاکستان کے نام کردیئے تھے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز انتقال کر جانے والے پاکستان ٹی وی کے ماضی کے معروف کمپئیر، میزبان،سیاستدان اور اداکار طارق عزیز نے وفات سے 2 سال قبل اپنی وصیت میں اپنی تمام جائیداد پاکستان کے نام کر دی تھی-

    دو سال قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے ایک ٹویٹ میں طارق عزیز نے اعلان کیا تھا کہ ان کی کوئی اولاد نہیں ہے تو وہ اپنی ساری جائیداد وفات کے بعد پاکستان کے نام کرتے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CBiI_RYh3Tu/?igshid=12lp433xg2mcg
    طارق عزیز نے اپنی وصیت میں لکھا تھا کہ اللہ پاک نے مجھے اولاد نہیں دی یہ خدا کی قدرت ہے جسے چاہے دے جسے چاہے نہ دے اور جسے چاہے دے کر لے لے-

    انہوں نے لکھا تھا کہ میں مرنے کے بعد اپنی ساری جائیداد پاکستان کے نام کرتا ہوں-

    انہوں نے مزید ایک اور ٹویٹ میں لکھا تھا کہ میرا سب کچھ میرے مرنے کے بعد پاکستان کا ہے-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز طارق عزیز حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے-

    ہمارے بچپن کو یادگار بنانے والے رخصت ہو گئےطارق عزیز کی وفات پر شوبز فنکار اور معروف شخصیات غمزدہ

  • سوشانت سنگھ کی موت کے بعد عالیہ بھٹ اور کرن جوہر کو سوشل میڈیا پر بڑی ناکامی

    سوشانت سنگھ کی موت کے بعد عالیہ بھٹ اور کرن جوہر کو سوشل میڈیا پر بڑی ناکامی

    34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے اتوار کے دن بارہ بجے کے قریب ممبئی کے علاقہ باندرا میں اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی تھی بھارتی عوام سوشل میڈیا پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اداکار کی خود کشی کی ذمہ دار بالی وڈ انڈسٹری کو ٹھہرا رہی ہے

    باغی ٹی وی : 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے اتوار کے دن بارہ بجے کے قریب ممبئی کے علاقہ باندرا میں اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی تھی پولیس کے مطابق اداکار نے خودکشی ڈپریشن کی وجہ سے کی تھی-

    اداکار کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق بھی اداکار کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہی ہوئی تھی اور 15 جون ان کی آخری رسومات ادا کردی گئی تھیں۔

    سوشانت سنگھ راجپوت کی اچانک خودکشی کے بعد جہاں بھارت کے سیاسی، سماجی اور شخصیات صدمے میں ہیں، وہیں عوام میں بھی ان کی خودکشی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہیں ۔ اداکار کے مداح لڑکے لڑکیاں غم میں خودکشی ک رہے ہیں-

    تاہم زیادہ تر بھارتی عوام کسی حد تک سوشانت سنگھ کی خودکشی کا ذمہ داربالی انڈسٹری کو بھی ٹھہرا رہی ہے اور چند بالی وڈ شخصیات پر تو براہ راست ان کی خودکشی کے الزامات بھی لگائے جا رہے ہیں۔

    تاہم رواں ہفتے 16 جون کو بھارت سمیت پاکستان میں ٹوئٹر پر بائیکاٹ کرن جوہر گینگ مووی سب سے ٹاپ ٹرینڈ رہا اور اس ٹرینڈ کے تحت بھارتی عوام کی جانب سے فلم ساز کرن جوہر اور اداکارہ عالیہ بھٹ سمیت دیگر شوبز شخصیات کو اقربا پروری اور سوشانت سنگھ راجپوت جیسے اداکاروں کو نظر انداز کرنے کے الزامات لگائے۔

    بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق مذکورہ ٹرینڈ اس وقت ٹوئٹر پر ٹاپ بن گیا جب کرن جوہر اور عالیہ بھٹ نے سوشانت سنگھ راجپوت کی اچانک خودکشی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹوئٹس کیں۔

    تاہم اب عالیہ بھٹ اور کرن جوہر کی سوشل میڈیا پر پاپولیرٹی اورفین فالونگ بھی دن بہ دن کم ہو رہی ہے ان کی عالیہ بھٹ کی رواں ماہ 14 جون 2020 کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی تعداد 4 کروڑ 87 لاکھ51 ہزار 4 سو 80 تھی اور اس دن ان کو 103891 لوگوں نے مزید فولو کیا جبکہ 15 جون 2020 کو ان کو 4 ہزار 9 سو 19 لوگوں نے مزید فولو کیا جس پر 4کروڑ 79 لاکھ 3 سو 99 ہو گئی-

    سوشانت سنگھ کی موت پر ان کے خلاف چلائے گئے ٹریںڈ اور ان کو سوشانت کی خودکشی کی ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کو مداحوں نے ان فولو کرانا شروع کر دیا جس کی وجہ سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر 16 جون 2020 کو ان کو 2 لاکھ 56 ہزار 1 سو 17 لوگوں نے ان فولو کیا تو ان تعداد 4 کروڑ 85 لاکھ 42 ہزار 282 ہوگئی- جبکہ گذشتہ روز 17 جون 2020 کو بھی 2 لاکھ 28 ہزار 900 لوگوں نے اداکارہ کو ان فولو کیا جس پر تعداد 4 کروڑ 83 لاکھ 13 ہزار 382 رہ گئی مداحوں کا اداکارہ کو سوشل میڈیا پر ان فولو کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور آج 18 جون 2020 کو مزید 1 لاکھ پچاس ہزار 2 سو 20 لوگوں نے ان فولو کیا جس پر اداکارہ کو فولو کرنے والوں کی تعداد 4 کروڑ 81 لاکھ 63 ہزار 1 سو 62 رہ گئی ہے-

    عالیہ بھٹ کے علاوہ جرن جوہر کی فین فالونگ میں بھی کمی دیکھنے میں آرہی ہے لوگ اپنے پسندیدہ پروڈیوسر کو ان فولو کر رہے ہیں فلمساز کرن جوہر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالورز کی تعدام 11 ملین سے 10.6ملین ہوگئی ہے –

    جبکہ دوسری جانب مبینہ خودکشی کر کے موت کو گلے لگانے والے اداکار سوشانت سنگھ کے لئے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر سوشل میڈیا فالوورز کا اضافہ ہو گیا ہے گزشتہ دنوں سے آنجہانی اداکار کی فولونگ 9 ملین سے 12.2 ملین ہوگئی۔

    سوشانت سنگھ کی موت کی ذامہ دار بالی وڈ انڈسٹری ہے بھارتی عوام

  • بہترین پاکستانی اداکاروں کے مداحوں کو مایوس کر دینے والے بدترین ڈرامے

    بہترین پاکستانی اداکاروں کے مداحوں کو مایوس کر دینے والے بدترین ڈرامے

    وہ پاکستانی اداکار جنہوں نے اپنا نام بنانے کے لئے کافی سخت محنت کی ہے وہ یقینی طور پر اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔ پھر بھی ، بعض اوقات ایسے مواقع آتے ہیں جب وہ کچھ ایسے انتخاب کرتے ہیں جو ان کے دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں۔ جب یہ اداکار کام کرنے کے لئے غیر معیاری ڈراموں کا انتخاب کرتے ہیں تو ، ان کے مداح حیران رہ جاتے ہیں کہ انہوں نے اسکرپٹ کا انتخاب کیوں کیا؟ ان اداکاروں میں سے کچھ نے انٹرویوز میں اعتراف بھی کیا ہے کہ وہ محض تفریح ​​کے لئے کچھ ڈرامے کرتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ان کے انتخاب بعض اوقات انڈسٹری میں اس حیثیت کے مترادف نہیں ہوتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: یہاں کچھ معروف پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے ٹیلی ویژن کے بدترین ڈراموں میں سے کچھ کا حصہ بننے کا انتخاب کیا ہے۔

    عدنان صدیقی (جنم) :عدنان صدیقی ایک شاندار اداکار ہیں اور وہ عام طور پر ان پروجیکٹس کا انتخاب کرتے ہیں جن میں وہ دانشمندی سے کام کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر وہ منفی کردار ادا کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو بھی ، وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ جس پروجیکٹ میں وہ کام کررہے ہیں اس کی کچھ کلاس ہوگی۔ جنم بالکل مختلف کہانی تھی! یہ ایک بدترین کہانی کا ڈرامہ تھا اور صبا قمر اور عدنان صدیقی کی اداکاری کی وجہ سے یہ چل گیا تھا۔جانم یقینی طور پر اس قسم کا ڈرامہ نہیں تھا جس کی آپ توقع کریں گے کہ عدنان صدیقی جیسے اداکار اس میں کام کریں گے جنم ان کے کیرئیر کا بدترین ڈرامہ تھا جس میں انہوں نے کام کیا –

    عفان وحید ( میں نا جانوں) : عام طور پر عفان وحید بہترین ڈراموں میں اپنی انتہائی جذباتی پرفارمنس دیتے نظر آتے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر وہ ناقص شوہر کا کردارکرتے ہیں تو بھی ، وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وہ جس ڈرامے کا حصہ ہیں اس کا اسکرپٹ اچھا ہے عفان نے مقبول ڈرامہ سیریل دو بول میں اپنی اداکاری سے ناظرین کو اپنا گروہدہ کر لیا ، لیکن ڈرامہ میں نا جانوں میں اپنی ناقص کارکردگی سے ناظرین کو حیران پریشان کر دیا۔

    مذکورہ ڈرامے میں ان کے ناکارہ کردار اور ناقص اداکاری سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بعض اوقات بہترین اداکار بھی بدترین انتخاب کر سکتے ہیں! انہوں نے یقینی طور پر غلطی میں کام کرکے خود کو چھڑا لیا لیکن میں نا جانوں ہمیشہ ان کا بدتر ین پروجیکٹ ہوگا۔ عفان وحید کے علاوہ صنم جنگ اور زاہد احمد کے کیرئیر کا بھی بدترین انتخاب تھا-

    فواد خان(نم، اشک): فواد خان کو ڈرامہ ہمسفر سے بے پناہ مقبولیت ملی نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی ان کے مداحوں می اضافہ ہوا اور اسی ڈرامے نے ان کے لئے بالی وڈ انڈسٹری میں راہیں ہموار کیں۔ ہمسفر کے بعد ان کے مداح ان کی طرف سے مزید حیرت انگیز ڈرامے دیکھنے کا شدت سے انتظار کر رہے تھے۔ تاہم ہمسفر کے بعد آنے والے ڈراموں میں فواد خان نے مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے پاکستانی ڈراموں کی تاریخ کی سب سے بڑی تباہی کی تھی۔

    ڈرامہ سیریل اشک کی کہانی بدترین تھی کسی نے بھی ڈرامہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا ، زیادہ تر لوگوں نے اسے فواد خان کے لئے دیکھا لیکن خود فواد نے بھی ایسا لگتا ہے کہ اس پروجیکٹ کو سنجیدگی سے نہیں لیا کیوں کہ اس ڈرامے میں ان کی کارکردگی اور کردار مایوس کن تھے۔ فواد کی اداکاری میں نم ایک اور خوفناک ڈرامہ تھا جس کی وجہ سے دیکھنے والوں کومایوس کر دیا تھا۔ ایک ایسا ڈرامہ جس نے ایک اہم سماجی مسئلے کے بارے میں وعدہ کیا تھا وہ ایک لطیفہ نکلا! ناظرین نے فواد سے بہتر توقع کی تھی لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان کے پاس صرف ایک دو اچھے ڈرامے ہیں۔

    ہمایوں سعید: (بن روئے):اداکارہمایوں سعید زیادہ تر ایسے کردار ادا کرنے کا انتخاب کرتے ہیں جن میں کارکردگی کے لئے کافی گنجائش ہو اور جو کہانی کا مرکزی مقام ہو۔ بن روئے میں ان کا کردار نقش نگاری کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ بن روئے پاکستانی ڈرامہ کی تاریخ کا واحد ڈرامہ تھا جو بطور فلم بطور اور ٹیلی ویژن پر بطور سیریل بظاہر بڑے پردے پر پیش کیا گیا تھا۔

    اس ڈرامے سے بڑی توقعات وابستہ تھیں کیونکہ اس کے ساتھ شوبز کے بڑے نام وابستہ ہیں۔ یہ فلم اور ڈرامہ کا ایک عجیب و غریب مرکب تھا۔ ترمیم کی بہت ساری غلطیاں تھیں ، کہانی میں قطعاً کوئی چنگاری نظر نہیں آتی تھی اور ہمایوں سعید کا ادا کردہ ارتضی کا کردار ایک انتہائی ناگوار مردانہ لیڈ تھا-

    اقراء عزیز (جھوٹی): اقرا عزیز پہلے سے کہیں زیادہ مشہور ہوگئیں جب انہوں نے رانجھا رانجھا کردی میں مرکزی کردار ادا کیا۔ بس جب اکثر ناظرین نے انہیں سنجیدہ اداکارہ کے طور پر پہچانا تو اقرا عزیز نے ایک ایسے ڈرامے پر دستخط کیے جس نے سب کو مایوس کردیا۔ جھوٹی ایک اور ڈرامہ نکلا جو منطق سے عاری تھا۔ جھوٹی ڈرامے میں اقرا کا منفی کردار کچھ نہیں تھا جیسا کہ رنجھا رانجھا کردی میں انھوں نے ادا کیا تھا۔ جہاں رانجھا رانجھا کردی کو بہت سارے لوگوں نے سراہا ، جھوٹی کو اس کی مضحکہ خیز کہانی کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    عمران اشرف (کہیں دیپ جلے) : عمران اشرف کی دل لگی میں پرفارمنس ، الف اللہ اور انسان ، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ رانجھا رانجھا کردی نے انہیں بے مثال فین فالوونگ دی ناظرین کو صرف اتنا یقین تھا کہ آئندہ منصوبوں کا انتخاب کرتے ہوئے عمران واقعی اچھا انتخاب کریں گے۔ جبکہ انکار ایک بامعنی ڈرامہ نکلا ، کہیں دیپ جلے اس سال کے بدترین ڈراموں میں سے ایک تھا۔

    کہیں دیپ جلے میں نہ صرف یہ کہ عمران اشرف کے کردار اور اداکاری نے ہی اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔ ہر کوئی یہ سوچ کر رہ گیا تھا کہ عمران نے کسی ڈرامے کا حصہ بننے کا انتخاب کیوں کیا جس میں ریٹنگ مل گئی لیکن اس میں اچھے مواد کی کمی ہے۔

    مایا علی ( صنم ، من مائل اور ضد ):مایا علی بہترین پاکستانی ڈراموں میں سے کچھ کا حصہ رہی ہیں لیکن انہوں نے کچھ واقعی بدترین انتخاب بھی کیے ہیں! ایک سے زیادہ مرتبہ ، وہ ڈراموں کا حصہ رہی ہے اور اس نے ایسے کردار ادا کیے ہیں جن کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ ان کرداروں نے دیکھنے والوں کو ناراض کردیا اور مایا علی کی اسٹار پاور اس دن کو نہیں بچا سکی۔ڈرامہ سیریل صنم ، من مائل اورضد مایا علی کے بدترین انتخاب تھے۔ یہ سارے ڈرامے اتنے بورنگ تھے کہ زیادہ تر لوگوں کو انھیں دیکھنے میں مشکل پیش آتی تھی۔ اگرچہ من مائل ایک زبردست ہٹ فلم تھی ، لیکن منو کا کردار کسی لطیفے سے کم نہیں تھا! بعض اوقات یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ مایا نے اس طرح کے خوفناک انتخاب کیے۔

    سجل علی (نور العین اور چپ رہو): سجل علی کی اداکاری کی شاندار صلاحیتوں نے بہت سوں کو متاثر کیا لیکن بالکل اسی فہرست میں جتنے بھی اداکار ہیں انھوں نے بھی کچھ ایسے انتخابات کیے ہیں جو زیادہ دانشمندانہ نہیں تھے۔ نور العین اور چپ رہو ایسے دو ڈرامے تھے جو محض بدترین تھے۔ ڈرامہ نور العین نہ صرف ایک بالی وڈ فلم کی مکمل کاپی تھا بلکہ یہ سب سے بدترین ڈرامہ تھا جس میں سجل نے اپنےپورے کیریئر میں کام کیا ہے۔چپ رہو ایک ڈرامہ تھا جس میں ایک اہم سماجی مسئلے پر توجہ دی گئی لیکن یہ ایک لطیفہ نکلا۔ ولن کو کسی دوسرے کردار سے زیادہ اسکرین ٹائم دیا گیا تھا اور رامین (سجل کے کردار) نے دوسرے کے بعد ایک غیر مناسب کام کیا تھا۔ یہ دونوں ڈرامے سجل نے کیے ہوئے بدترین انتخاب تھے-

    عائزہ خان (شہرناز): عائزہ خان پیارے افضل کے بعد پہلے سے کہیں زیادہ مشہور ہوگئیں۔ بس جب اس کے مداح اسے دوبارہ اسکرین دیکھنے کے بے تاب تھے تو ان کی شادی ہوگئی اور کچھ دیر کے لئے ٹیلی ویژن اسکرین سے غائب ہوگئیں۔ جب انہوں نے واپسی کی تو مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے جو پلے بیک کیا تھا وہ اب تک کی سب سے بڑی مایوسی ثابت ہوئی۔

    عائزہ خان کو ایک سٹرونگ کردار میں دیکھنے کے منتظر ناظرین حیرت زدہ رہ گئے کہ عائزہ نے اس کردار کا انتخاب کیوں کیا- شہرناز دانش تیمور کی اپنی پروڈکشن تھی لہذا یہ اندازہ کرنا آسان ہے کہ عائزہ خان نے ایسے غیر معیاری ڈرامے کا حصہ بننے کا فیصلہ کیوں کیا؟ اگرچہ عائزہ بہت سارے اوسط ڈراموں کا حصہ رہی ہیں اور کافی دقیانوسی کردار ادا کئے ہیں ، لیکن انہوں نے اپنے کیریئر میں جو بھی کردار ادا کیا وہ شہ ناز کی طرح خراب نہیں تھا۔

    ثنا جاوید(رومیو ویڈز ہیر اور ڈر خدا سے): ثنا جاوید کو خانی سے کامیابی ملی وہ کسی اور سے نہیں۔ ڈرامہ سیریل میں انہوں نے جو مضبوط کردار ادا کیا تھا اس نے ان کے بہت سے مداح جیت لئے۔ دیکھنے والے توقع کر رہے تھے کہ ثناء جاوید مستقبل میں اس طرح کے مزید ڈراموں میں کام کریں گے۔ انہوں نے خانی کے بعد کچھ معیاری منصوبوں میں کام کیا لیکن انہوں نے کچھ ایسے انتخابات بھی کیے جو قابل تعریف نہیں تھے۔رومیو ویڈز ہیر نے خانی لیڈ جوڑی کی کامیابی کو کمانے کی ایک کوشش کی تھی۔ ڈرامہ نہ تو مضحکہ خیز تھا اور نہ ہی دل لگی تھا لیکن پھر بھی اس کی تشہیر کی گئی جیسے اگلی بڑی چیز تھی۔ ڈر خدا سے ایک اور ڈرامہ تھا جس نے اب دیکھو خدا کیا کرتا ہے کی کہانی کی نقل تیار کی تھی اور ایسا کرنا انتہائی بے معنی تھا-

    سارہ خان (بند کھڑکیاں ، دیوار شب،میرے بے وفا) سارہ خان ایک اور معروف پاکستانی اداکارہ ہیں جن کی مداحوں کی زبردست فین فالوونگ ہے۔ وہ اکثر اچھے ڈراموں کا بھی انتخاب کیا لیکن انہوں نے کچھ واقعی برے ڈرامے بھی منتخب کئے ہیں میرے بیوفا ایک ڈرامہ تھا جس میں انہوں نے انتہائی مظلوم بیوی کا کردار ادا کیا تھا جو ڈرامہ کے دوران ان کے شوہر کی طرف سے بدسلوکی کی جاتی ہے لیکن اس نے آخر میں اسے معاف کردیا جیسے اس نے کچھ غلط نہیں کیا!

    ڈرامہ سیریل بند کھڑکیاں میں ، سارہ خان کا کردار اور خود ڈرامہ بھی اتنا ہی مضحکہ خیز تھا جیسے میرا بیوفا تھا۔ دیوارِ شب ایک اور حالیہ ڈرامہ تھا جس میں سارہ خان بہت خوبصورت لگ رہی تھیں لیکن ان کے کردار میں گہرائی کا فقدان تھا۔ ڈرامہ خود بھی تھوڑی بہت تیزی سے آگے بڑھا۔ یہ یقینی طور پر سارہ خان کے ذریعہ کیے گئے بہترین انتخاب نہیں تھے۔

    یمنی زیدی(آپ کی کنیز): یمنی زیدی نے ان تمام سالوں میں خود کو ایک بہترین اداکارہ کے طور پر منوایا ہے۔ وہ ایسے ڈراموں کا انتخاب کرتی ہیں جس میں وہ زبردست کچھ پیش کرتے ہیں لیکن وہ ایک خاص ڈرامے کا حصہ تھی جس نے اسے ٹیلی ویژن کی سکرینوں پر سب سے زیادہ بےچاری کردار میں دکھایا۔ آپ کی کنیز اس کے لقب کی طرح ہی تھا۔ یمنی زیدی نے کام کرنے کے لئے اس طرح کے ایک بدترین ڈرامے کا انتخاب کرتے ہوئے شائقین کو حیرت زدہ کردیا۔
    صباقمر(اضطراب،جنم ، کیست تم سے کہوں): صبا قمر انتہائی ٹیلنٹڈ اداکارہ ہیں جنہوں نے ماضی میں کچھ بدترین انتخاب کیےجسکا اعتراف انہوں نے ایک انٹرویو میں بھی کیا ان کا پروجیکٹ میں کیا تم سیےکہوں یہ اتنا کم اوسط ڈرامہ تھا کہ زیادہ تر لوگوں نے اسے نہیں دیکھا۔اضطراب اور جنم صبا قمر کے دو اور ڈرامے ہیں جنہیں اپنے دور کے بدترین سیریل کہا جاسکتا ہے-

    پاکستانی اداکار جو ڈاکٹر بھی ہیں

    وہ ڈرامے جنہوں نے فنکاروں کو نئی پہچان اور شہرت دی

    پاکستانی ڈرامے مقدس رشتوں کی پامالی کے زمہ دار !!! جلن ڈرامے میں اخلاقی اقدار کو بری طرح سے پامال کیا جائے گا تحریر: غنی محمود قصوری