Baaghi TV

Category: شوبز

  • میرے سامنے شادی کی کوئی اہمیت ہے نہ کرنے کا ارادہ،ہالی وڈ اداکارہ کے بیان نے سب کوشرما دیا

    میرے سامنے شادی کی کوئی اہمیت ہے نہ کرنے کا ارادہ،ہالی وڈ اداکارہ کے بیان نے سب کوشرما دیا

    واشنگٹن :میرے سامنے شادی کی کوئی اہمیت ہے نہ کرنے کا ارادہ،ہالی وڈ اداکارہ کے بیان نے سب کوشرما دیا،اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقی نژاد ہولی وڈ امریکی اداکارہ 44 سالہ شارلیز تھیرن نے کہا ہے کہ ان کے آگے نہ تو شادی کی کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی ان کا شادی کرنے کا ارادہ ہے۔

    ماضی میں متعدد مرد حضرات کے ساتھ رومانوی تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اور 2 بچوں کو گود لینے والی اداکارہ نے ایک ریڈیو شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جس پیار کی ضرورت ہے وہ انہیں گود لیے بچے دے رہے ہیں۔

    انٹرویو کے دوران اداکارہ نے ماضی میں اپنے تعلقات اور اداکار سین پین سے منگنی کیے جانے کی خبروں پر بھی وضاحٹ کی۔

    شارلیر تھیرن نے دعویٰ کیا کہ 2014 میں ان کی اور سین پین کی منگنی کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں تھی، وہ جھوٹی تھیں، انہوں نے کبھی منگنی کی ہی نہیں اور نہ ہی انہیں ایسا کرنے کی کوئی ضرورت ہے۔

    اداکارہ نے سین پین سے تعلقات کا اعتراف کیا اور کہا کہ جب انہیں تعلقات کی ضرورت ہوئی تو انہوں نے مرد اداکار سے تعلقات استوار کرلیے جو چند سال تک جاری رہے اور پھر اپنے اختتام کو پہنچے۔

    اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ لازمی نہیں ہے کہ ہر عورت کو زندگی میں پیار چاہیے اور اگر پیار لازمی ہی ہے تو اس کا مطلب شادی نہیں ہے۔

    شارلیز تھیرن کے مطابق ان کے آگے شادی کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور نہ ہی انہیں اپنے گھر کا کوئی کمرہ شادی شدہ خاتون کی طرح مختص کرنے کا شوق ہے۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کا کبھی بھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ شارلین تھیرن نے شادی سے متعلق اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرانی روایات کو برقرار رکھنے کے حق میں نہیں ہیں۔

    شارلیز تھیرن کے ماضی میں اداکار سین پین کے علاوہ بھی دیگر 2 مرد حضرات سے تعلقات رہے ہیں،تاہم انہوں نے کبھی بھی منگنی اور شادی کی باتیں نہیں کی تھیں۔

    شارلیز تھیرن کی پیدائش جنوبی افریقہ میں نچلے طبقے کے گھر میں ہوئی تھیں اور ابتدائی طور پر انہوں نے بطور ڈانسر کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں انہوں نے ماڈلنگ کا آغاز کیا۔

    شارلیز تھیرن 1995 کے بعد امریکا منتقل ہوگئیں اور وہ والدہ کے ساتھ نیویارک میں رہنے لگیں اور بعد ازاں وہ تنہا لاس اینجلس فلمی کیریئر بنانے کے لیے منتقل ہوئیں۔

    اداکارہ نے فلمی کیریئر کا آغاز 1995 میں کیا، تاہم وہ فلم سازوں کی توجہ کا مرکز 1997 کی فلم (دی ڈیولز ایڈوکیٹ) کی شہرت کے بعد بنیں۔

    اگرچہ انہوں نے شادی کو غیر اہم قرار دیا ہے، تاہم انہوں نے 2 بچوں کو گود لے رکھا ہے، جن کی عمریں 7 اور 8 سال تک ہیں۔

  • نوازالدین صدیقی نے اپنے آبائی گاؤں میں کھیتی باڑی شروع کر دی

    نوازالدین صدیقی نے اپنے آبائی گاؤں میں کھیتی باڑی شروع کر دی

    بھارتی معروف اداکار نوازالدین صدیقی کی اپنے آبائی گاؤں میں کھیتی باڑی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 46 سالہ اداکار نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کھیتوں میں کام کرنے کے بعد ہاتھ منہ دھوتے دکھائی دے رہے ہیں ویڈیو دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-


    شئیر کی جانے والی ویڈیو کے کیپشن سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکار نے دن بھر کھیتوں میں مشقت کی ہے کیونکہ اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ آجکے دن کی مشقت کا اختتام ہوا –

    ویڈیو میں دیکھ جا سکتا ہے کہ نوازالدین نہر کے پاس بیٹھ کر غروب آفتاب کے وقت منہ دھو نے کے بعد گھر کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکاراپنے کئی انٹرویوز میں اس بات کا انکشاف کرچکے ہیں کہ انہیں اپنے آبائی گاؤں میں کھیتی باڑی کر کے دلی سکون حاصل ہوتا ہے۔

    انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے بہت چھوٹی عمر سے کاشت کاری شروع کر دی تھی اور چوکہ وہ خود بھی کسان رہ چکے ہیں اس لیے ان کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔

    اداکار نواز الدین صدیقی کے والد نواب الدین صدیقی خود بھی ایک کسان تھے، انہوں نے اپنے صاحبزادے پر کو تعلیم دلوائی اور کھیتی باڑی کے کام سے دور رکھا۔

  • بالی وڈ انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں کو وہ لوگ کنٹرول کررہے ہیں جنہیں تخلیق کا مطلب بھی نہیں پتہ یا پھر وہ خدا بننے کی کوشش کرررہے ہیں  عدنان سمیع خان

    بالی وڈ انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں کو وہ لوگ کنٹرول کررہے ہیں جنہیں تخلیق کا مطلب بھی نہیں پتہ یا پھر وہ خدا بننے کی کوشش کرررہے ہیں عدنان سمیع خان

    گلوکارعدنان سمیع خان سوشانت سنگھ کی موت کے بعد بھارتی انڈسٹری میں مافیا پر برستے ہوئے وہاں نئے فنکاروں کے ساتھ ہونے والے سلوک کا پردہ فاش کر دیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کی شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت اختیار کرنے والے گلوکار عدنان سمیع خان اکثر سوشل میڈیا پر بھارت کی تعریفیں کرتےنظر آتے ہیں جس پر انہیں پاکستان میں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے تاہم اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بعد عدنان سمیع خان بالی وڈ پر برس پڑے اور بالی وڈ انڈسٹری کا پردہ فاش کرتے ہوئے بتایا کہ بالی بری طرح مافیا کے قبضے میں جکڑی ہوئی ہے اور یہاں نئے فنکاروں کے ساتھ کتنا برا سلوک کیا جاتا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CBvMlvHl_Yr/
    عدنان سمیع خان نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں لکھا بھارتی فلم اور میوزک انڈسٹری کو سنجیدگی سے ایک ’ہرکولین‘ شیک اپ کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر نئے اور تجربہ کار گلوکاروں، میوزک کمپوزرز اور میوزک پروڈیوسرز کے معاملے میں جن کا بہت برے طریقے سے استحصال کیا جاتا ہے۔ یا تو ان مافیاز کے اشاروں پر چلو یا آپ انڈسٹری سے باہر۔

    عدنان سمیع نے بالی وڈ انڈسٹری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کیوں تخلیقی صلاحیتوں کو وہ لوگ کنٹرول کررہے ہیں جنہیں تخلیق کا مطلب بھی نہیں پتہ یا پھر وہ خدا بننے کی کوشش کرررہے ہیں؟

    گلوکار نے بھارت میں پرانے اور کلاسیکل گانوں اور فلموں کے ری میکس کرنے پر بھی شدید تنقید کی اور کہا بھارت میں 1.3 بلین (تقریباً ایک ارب 30 کروڑ ) افراد رہتے ہیں اور ہم ان اربوں لوگوں کو کیا پیش کررہے ہیں ری میک اور ری مکس؟ خدا کے لیے بند کرو یہ سب اور ٹیلنٹ سے بھرپور لوگوں کو آگے آنے کی اجازت دو۔

    عدنان سمیع خان نے لکھا کہ آپ کے پاس ایسی فلم اور میوزک مافیا ہے جنہوں نے بڑے ہی گھمنڈ سے خود کو خدا سمجھ لیا ہے یہ لوگ تاریخ سے کوئی سبق حاصل نہیں کرتے آپ کسی بھی فیلڈ میں تخلیق اور ٹیلنٹ کو روک نہیں سکتے بس بہت ہوگیا اب تبدیلی کی ضرورت ہے۔

    گلوکار نے لکھا کہ کافی!! آگے بڑھو!! "تبدیلی” یہاں ہے اور یہ آپ کے دروازے پر دستک دے رہی ہے !! تیار ہے یا نہیں ، یہ آرہی ہے! تیار ہو جائیں!

    اپنی پوسٹ کے آخر میں عدنان سمیع خان نےلکھا کہ جیسا کہ ابراہم لنکن نے کہا تھاکہ آپ کچھ وقت کے لیے کچھ لوگوں کو بیوقوف بناسکتے ہیں لیکن آپ ہر وقت تمام لوگوں کو بوقوف نہیں بناسکتے۔

    لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے سونو نگم

    بھارتی اداکار ابھے دیول نے بھی بالی وڈ میں اقربا پروری کے خلاف آواز بلند کر دی

    ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

  • اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان میں بھی ارطغرل غازی جیسے ڈرامے بنیں   اُشنا شاہ

    اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان میں بھی ارطغرل غازی جیسے ڈرامے بنیں اُشنا شاہ

    پاکستان کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ کیا شہرہ آفاق ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت باقی دنیا میں بھی اتنی ہی ہے کہ جتنی پاکستان میں ہے؟

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ اُشنا شاہ نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت باقی دنیا میں بھی اتنی ہی ہے کہ جتنی پاکستان میں ہے؟
    https://twitter.com/ushnashah/status/1274064545422757888?s=20
    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے اس ٹویٹ کو منفی لیا گیا اور تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا –
    https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1274069389353107459?s=20
    اُشنا شاہ کے اس ٹویٹ کو اداکارہ ارمینا خان نے بھی ری ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ایک مختلف نوٹ پر ، مجھے خوشی ہے کہ یہ اتنی بڑی کامیابی ہے۔ میں بہتر مواد کے لئے چیخ رہی ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ یہ اس طرف آرہا ہو جس کی ہماری صنعت کو ضرورت ہے۔
    https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1274069934226669569?s=20
    ارمینہ نے ایک اور کمنٹ میں لکھا کہ لوگ اس ڈرامے سے حسد بھی کر رہے ہیں۔


    بیرسٹر حسن نیازی نے بھی رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ اس سے پہلے ہی پاکستانیوں کو ارطغرل کا نام معلوم ہونے سے پہلے اس کا نشانہ بنایا گیا تھا


    ایک صارف نے لکھا کہ وہ انہیں اداکارہ کے روپ میں مستقبل کی کنگنا رناوٹ نظر آ رہی ہے۔
    https://twitter.com/ushnashah/status/1274066904290856961?s=20
    جس پر اُشنا شاہ نے لکھا کہ کہ کاش وہ ان جیسی بن سکتیں۔
    https://twitter.com/Sai_Tab/status/1274089013029359623?s=20
    اُشنا شاہ کی اس ٹوئٹ پر ایک مداح نے کہا کہ وہ ایک کٹر ہندو ہے اور مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے-


    ایک صارف نے کہا حلیمہ بنو کنگنا نہیں-
    تاہم اُشنا شاہ نے ٹویٹر صارفین کی تنقید کے بعد ایک اور ٹویٹ جاری کیا جس میں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ ’ارطغرل غازی‘ سے نفرت کر کے انہیں کیا ملے گا۔


    ایک صارف نے کہا کہ وہ پڑھنے کے لئے کسی بھی چیز کو ہائپ کریں گے۔تاہم ، یہ ایک افسوسناک حقیقت ہے کہ ہمارے ملک کی کچھ انتہائی بہتر صلاحیتوں نے اس شو کے لئے تقریبا "نفرت” پیدا کر لی ہے! صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ جیسے پی ٹی وی نے کبھی بھی غیر ملکی سائٹ کامس ، بچوں کے پروگرام ، شیکسپیئر کے قوانین ، دستاویزی فلموں اور بالی وڈ فلموں ڈراموں کو نشر نہیں کیا تھا …
    https://twitter.com/ushnashah/status/1274961169598513157?s=20
    صارف کی تنقید کے جواب میں اُشنا نے لکھا کہ ’ارطغرل غازی‘ سے نفرت کر کے انہیں کیا ملے گا اگرچہ انہوں نے ابھی تک ارطغرل ڈرامہ نہیں دیکھا لیکن وہ سمجھتی ہیں کہ یہ بہت عمدہ سیریز ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں ارطغرل غازی جیسے ڈرامے بنیں۔

     

    پاکستانی فنکار بھی’ ارطغرل غازی‘ کے سحر میں مبتلا ہو گئ

    حمزہ علی عباسی بھی ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مداحوں میں شامل

  • ترک چینل نے پاکستانیوں کے لئے یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

    ترک چینل نے پاکستانیوں کے لئے یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

    پاکستان میں اپنے شہرہ آفاق ڈرامے ارطغرل غازی کی بے حد مقبولیت کو دیکھتے ہوئے تُرک سرکاری نشریاتی ادارے ترکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) نے خصوصی طور پر پاکستانی مداحوں کے لیے یوٹیوب چینل متعارف کرادیا۔

    باغی ٹی وی : ارطغرل غازی کو ٹی آر ٹی اور پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے درمیان خصوصی معاہدے کے تحت وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر اُردو میں ڈب کر کے یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی(پی ٹی وی) پر نشر کیا جا رہا ہے اس ڈرامے نے پاکستان میں کئی ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں جن میں سے یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والے ڈرامہ بھی بن چکا ہے

    ارطغرل غازی کی کہانی 13 ویں صدی سے قبل کے ترک جنگجو بہادر ارطغرل غازی کی صلیبی قبیلوں سے جنگوں پر مبنی ہے، جنہیں اسلامی فتوحات اور ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے اس کہانی اور کرداروں نے نہ صرف پاکستانی عوام کو بلکہ سیاسی و شوبز معروف شخصیات کو بھی اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے جو مقبولیت اس ڈرامے کو پاکستان میں حاصل ہوئی اس سے پہلے کسی تُرک ڈرامے کے حصے میں نہیں آئی-

    ارطغرل غازی کی شاندار مقبولیت کے بعد ٹی آر ٹی نے پاکستانی مداحوں میں ترکی کے ڈراموں کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یوٹیوب پر خصوصی چینل متعارف کرادیا، جس میں مقبول ڈراموں کو اردو سب ٹائیٹلز کے ساتھ اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔

    ٹی آر ٹی کی جانب سے جون کے وسط میں متعارف کرائے گئے ٹی آر ٹی ڈرامہ نامی یوٹیوب چینل کو ایک ہفتے میں 24 ہزار سے زائد افراد نے سبسکرائب کرلیا اور اس پر اب تک ترکی کے 2 ڈراموں کی 10 اقساط کو ریلیز کیا جا چکا ہے۔چینل پر جاری کی گئی پہلی ویڈیو کو اب تک 79 ہزاربار دیکھا جا چکا ہے۔

    اب تک ٹی آر ٹی ڈراما پر مقبول ڈرامے (پایہ تحت عبدالحمید) کی 8 قسطیں اور (الیمی براکما) کی 2 قسطوں کو اردو سب ٹائیٹلز کے ساتھ جاری کیا جا چکا ہے۔

    پاکستان میں ارطغرل غازی کو اتنا اچھا ردعمل ملا کہ بیان نہیں کر سکتا ، ترکش ریڈیو اور ٹی وی ڈائریکٹر ریاض منٹی

  • بیٹ مین سیریز کے ڈائریکٹر جوئل شوماخر انتقال کر گئے

    بیٹ مین سیریز کے ڈائریکٹر جوئل شوماخر انتقال کر گئے

    امریکی معروف و مقبول سیریز بیٹ مین کے ڈائریکٹر جوئل شوماخر 80 برس کی عمر میں کینسر کی بیماری سے انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : بیٹ مین سیریز کی 2 فلموں ،ڈرامہ ’ہاوس آف کارڈز‘ کی دو سیریز اور ہالی وڈ کو کئی کام یاب فلموں کے ڈائریکٹر جوئل شوماخر کینسر کی بیماری سے انتقال کر گئے۔

    ڈائریکٹر جوئل شوماخر نیویارک میں پیدا ہوئے اور اسی شہر میں انتقال کرگئے- شوماخر کی کامیاب فلموں میں بیٹ مین فار ایور، سینٹ الینوز فائر اور لوسٹ بوائز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے انکریڈیبل شرنکنگ وومن کو ڈائریکٹ کیا جس میں للی ٹوملن نے کردار ادا کیا۔

    فلم انڈسٹری میں آنے سے قبل انہوں نے فیشن انڈسٹری میں ووڈی ایلن سلیپر اینڈ انٹیریرز کے لیے بطور کوسٹیوم ڈیزائنر کام کیا۔

    ان کا پہلا اسکرین پلے 1976 میں میوزیکل ڈرامہ اسپارکل تھا، جس میں ایرین کارا نے کردار ادا کیا جبکہ بعد میں انھوں نے وٹنی ہیوسٹن کے ساتھ اسے دوبارہ بنایا۔ جبکہ بطور ڈرائکٹرانہوں نے1981 میں کام شروع کیا ۔

  • معروف صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا

    معروف صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا صنم ماروی کی جانب سے گلوکاری کو خیرباد کہنے کا اعلان اس وقت کیا گیا جب ان کی سوتیلی بہن گلوکارہ ریشماں پروین نے ان پر شدید الزامات لگاتے ہوئے ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔

    ریشماں پروین نے گذشتہ روز 22 جون کو سندھی زبان میں تقریبا 2 منٹ دورانیے ایک مختصر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کی بہن صنم ماروی نے نجی گارڈز کے ساتھ ان کے گھر میں گھس کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کی دھمکیاں دیں، کیوںکہ وہ ان کی تیسری شادی سے متعلق باتیں جانتی ہیں۔

    ریشماں پروین نے دعوی کیا کہ صنم ماروی نے حامد خان سے فروری میں خلع کے بعد کبیب نواز نامی لڑکے سے شادی کرلی ہے

    ریشماں پروین نے بتایا کہ صنم ماروی کی تیسری شادی اور ان کی دوسری شادی کے خاتمے پر باتیں کرنے کی وجہ سے ہی بہن نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں قتل کی دھمکیاں دیں۔

    ریشماں پروین نے مزید بتایا کہ بہن کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دیے جانے کے بعد انہوں نے لاہور کے پولیس تھانے میں شکایت بھی درج کروادی ہے-

    ریشما ں نے کہا کہ وہ تین ماہ قبل ہی سندھ سے لاہور منتقل ہوئی ہیں اور صنم ماروی انہیں دھمکیاں دے رہی ہیں کہ وہ لاہور میں زندہ رہ کر دکھائیں۔

    سوتیلی بہن ریشماں پروین کی ویڈیو کے بعد صنم ماروی نے سندھی نیوز چینل (ٹائمز نیوز) سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ آئندہ 15 سے 20 دن میں گلوکاری کو چھوڑ دیں گی۔

    صنم ماروی نے جذباتی انداز میں کہا کہ جب ان کے اہل خانہ ہی ان کے دشمن بن جائیں اور ان کی ملکیت اور پیسہ ہی ان کے تنازعات کا سبب بنے تو وہ ایسے شعبے میں مزید کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔

    صنم ماروی نے بھی کہا کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے تاہم انہوں نے واضح نہیں بتایا کہ انہیں کس سے خطرہ ہے انہوں نے واضح طور پر بہن ریشماں پروین سے تنازع کا ذکر بھی نہیں کیا اور اپنے خاندانی جھگڑے کو مداحوں کے تنازع سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ان کے گلوکاری چھوڑنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ سندھی مداحوں کی جانب سے ان کی کردارکشی کی جا رہی ہے اور لوگ ان کے خلاف نامناسب زبان استعمال کر رہے ہیں-

    صنم ماروی نے یہ دعوی بھی کیا کہ سندھ کے مداحوں نے ہمیشہ ان کی کردارکشی کی جب کہ پاکستان بھر کے دیگر مداحوں نے انہیں عزت دی تاہم اب وہ مزید گلوکاری نہیں کرنا چاہتیں ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب سندھ کی سرزمین کسی اچھے گلوکار کے لیے ترس جائے گی اور کوئی بھی شاہ، سچل اور سامی کو گانے والا گلوکار سندھ کو نہ ملے گا۔

    واضح رہے کہ صنم ماروی اور ریشماں پروین کی والدہ ایک ہی ہیں جب کہ دونوں کے والد الگ ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں برس فروری میں ہی انہوں نے حامد خان سے خلع لی تھی حامد خان سے قبل بھی انہوں نے ایک شادی کی تھی اور ان کے پہلے شوہر کو کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔

    حامد خان سے خلع کے ایک ماہ بعد ہی ان کی تیسری شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر ایسی خبروں کو مسترد کردیا تھا تاہم اب ان کی بہن ریشماں پروین نے دعوی کیا ہے کہ صنم نے تیسری شادی بھی کرلی ہے۔

    تیسری شادی کے متعلق صنم ماروی کا بیان سامنے آ گیا

    صنم ماروی اور حامد خان کے درمیان خلع ہو گئی

    گولیاں کھا کر مرنے سے بہتر ہے علیحدگی اختیار کر لی جائے صنم ماروی

    گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کی درخواست دائر کردی

  • پاکستانی ڈرامے جو بالی وڈ فلموں کی کاپی ہیں

    پاکستانی ڈرامے جو بالی وڈ فلموں کی کاپی ہیں

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کئی دہائیوں سے دیکھنے والوں کے دلوں پر راج کر رہی ہے۔ بھارت میں بھی پاکستانی ڈراموں کو بہت پسند کیا جاتا ہے پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت بے مثال ہے کیونکہ اس میں زندگی کے حقائق اور باقاعدہ لوگوں کی جدوجہد کو اس طرح سے بیان کیا گیا ہے کہ لوگوں کے لئے جو بھی دکھایا جارہا ہے اس سے وابستہ ہونا اس میں آسان ہوجاتا ہے ، قطع نظر اس کے کہ وہ کس طرف جا رہے ہیں

    باغی ٹی وی : فنون اور ثقافتی تبادلہ ممالک کے لئے ہمیشہ اچھا ہوتا ہے کیونکہ یہ لوگوں کو آسانی سے معاشرتی اصولوں اور ملک کے اقدار کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے ملک کی ایک مختلف شبیہہ کو بھی فروغ ملتا ہے اور لوگوں کو پاکستان اور پاکستانی عوام کی زندگی کے بارے میں بصیرت ملتی ہے۔ پاکستانی ڈرامہ بنانے والے اپنے لئے نام کمانے میں کامیاب رہے ، وہ ایک کے بعد ایک اچھے اسکرپٹ کے ساتھ سامنے آئے جس نے دیکھنے والوں کو متاثر کیا اور اس کا اثر چھوڑا۔ پاکستانی ڈراموں کو پاکستان م سمیت بھارت میں بھی بے حد سراہا اور دیکھا جاتا ہے-

    اس سے پاکستانی ادیبوں اور ڈرامہ سازوں کے کندھوں پر بہت زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بہتر اور مختلف موضوعات ، تصورات اور کہانیوں کے ساتھ سامنے آئیں تاکہ معیاری مواد کے منتظر ناظرین کو متاثر کرتے رہیں۔ پاکستانی ڈرامہ لکھنے والوں نے اس طرح کے اسکرپٹس سامنے لا کر اپنی بات کو ثابت بھی کیا ہے تاہم ، پچھلے کئی سالوں میں ، ان ڈرامہ سازوں میں سے کچھ ایسے بھی رہے ہیں جنہوں نے آسا ن راستہ اختیار کرتے ہوئے بالی وڈ کی فلموں کو پاکستانی ڈرامہ میں تبدیل کرنے کے لئے نقل کیا ہے-

    یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ اس مرحلے پر جہاں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری ترقی کر رہی ہے اور ہر گزرتے منصوبے کے ساتھ کامیابی کی نئی سطحوں کو چھو رہی ہے وہیں ڈرامہ بنانے والے بالی وڈ کی فلموں سے آئیڈیوں کو کاپی کرنے یا اٹھانے کی ضرورت کیوں محسوس کرتے ہیں؟ – وہ بھی جسے ہندوستانی اور پاکستانی ناظرین کی اکثریت نے بڑے پیمانے پر دیکھا ہے۔

    یہ وہ پاکستانی ڈرامے ہیں جو بالی وڈ کی فلموں سے مشابہہ ہیں:

    محبت تجھے الوداع:
    ڈرامہ سیریل محبت تجھے الوداع کو عبد الخالق خان نے تحریر کیا ہے اوراسے15 جون 2020 کو ہم ٹی وی پر نشر کیا گیا ہے- یہ ڈرامہ ابھی شروع بھی نہیں ہواتھا لیکن اس کے پروموز سے یہ بات واضح ہو چکی تھی کہ یہ بالی وڈ کی سپر ہٹ مووی جدائی جو 1997 میں ریلیز ہوئی تھی کی کاپی ہے- جدائی ایک بہت ہی مختلف موضوع پر مبنی کہانی تھی جس میں ایک بیوی(سری دیوی) کسی لڑکی (ارمیلا ماتوندکر) سے اپنے شوہر(انیل کپور) سے بھاری رقم کے عوض شادی کرانے کے لئے معاہدہ کرتی ہے۔

    جدائی فلم کو ہندوستانی اور پاکستانی عوام نے بڑے پیمانے پر دیکھا اور پسند کیا ہے ، لہذا اتنے سالوں کے بعد فلم کو ڈرامائی شکل میں پیش کرنا اب بھی برا خیال ہے۔ پروموز میں ہی میں ہی یہ بات ظاہر ہوگئی تھی کہ نہ صرف کہانی ایک کاپی ہے بلکہ سونیا حسین خود بھی سری دیوی کی اداکارہ کو کاپی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جنھوں نے جدائی میں انیل کپور کی پہلی بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔ منشا پاشا کہانی کے اس نقل شدہ ورژن میں ارمیلا ماتوندکر کا کردار ادا کررہی ہیں اور زاہد احمد یقیناً انیل کپور ہیں۔

    نور العین:
    نور العین 2018 میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا گیا تھا- یہ ڈرامہ ایڈیسن ادریس مسیح نے لکھا تھا اور دیکھنے والوں کو یہ معلوم کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگا تھا کہ یہ2003 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ساتھیا کی پوری کہانی ہے ، مرکزی موضوعات اور کرداروں کو ختم کردیا گیا تھا۔ سب سے زیادہ بڑے نام تھے جو اس منصوبے سے وابستہ تھے۔ سرمد کھوسٹ ، عمران عباس ، سجل علی ، مرینہ خان جیسے نام۔ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ وہ سب ایک ایسے پروجیکٹ کرنے پر کیوں راضی ہوگئے جو بالی وڈ فلم ساتھیا کی کاپی تھی-

    چیخ:
    چیخ کو زانجبیل عاصم شاہ نے لکھا تھا اور 2019 میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا گیا تھا۔ چیخ ڈرامہ کو پاکستان میں اچھی مقبولیت ملی تھی لیکن جیسے ہی پرومو جاری ہونے لگے ، لوگوں کو یہ معلوم کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگا کہ اس ڈرامے کی کہانی بھی بالی وڈ کلاسیک فلم دامنی کی نقل ہےجو 1993 میں ریلیز ہوئی تھی۔ دامنی اپنے وقت کی ایک بلاک بسٹر فلم تھی اور اس نے ایسا اثر چھوڑ دیا کہ دیکھنے والوں کو اب بھی اس کی یاد آتی ہے اور وہ جانتے ہیں کہ چیخ کے پورے موضوع کو نقل کیا گیا تھا۔

    یہ دامنی کی جدوجہد کی ایک کہانی تھی جب وہ طاقتور کو للکارتی ہے اور گھر کے عملے کے ممبر کے ساتھ زیادتی کا ان کے بیٹے پر فرد جرم عائد کرنے کا مقدمہ دائر کرتی ہے۔ پاکستانی ورژن ، چیخ میں ، یہ ایک ایسا دوست تھا جو اپنے بہترین دوست کو ہراساں کرنے اور اسے قتل کرنے کے لئے اپنی ساس کے خلاف جنگ لڑتا تھا ، حالانکہ اس ڈرامے میں عصمت دری کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا تھا۔ چیخ اسٹار کاسٹ کا ڈرامے کی کامیابی میں بہت زیادہ کردار تھا لیکن آج تک یہ حقیقت باقی ہے کہ یہ کہانی کوئی اصل خیال نہیں تھی اور بالی وڈ کی فلم سے نقل کی گئی تھی۔

    دل بنجارا:
    دل بنجارا کو فائزہ افتخار نے تحریر کیا تھا اور ہم ٹی وی پر 2016 میں نشر کیا گیا تھا۔ دل بنجارا کی پوری کہانی بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم دل والے دلہنیا لے جائینگے کی کاپی تھی جو 1995 میں ریلیز ہوئی تھی۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی جو قدامت پسند پس منظر سے تعلق رکھتی ہے لیکن بیرون ملک سفر پر جاتی ہے اور ایک لڑکے سے ملتی ہے ، وہ لڑکی کی منگنی ہونے کے باوجود اس سے محبت کرتا ہے اور بالآخر ان کی راہ میں کھڑی تمام رکاوٹوں اور مشکلات کے بعد بھی ، اس کی آخر کار اس سے شادی ہوجاتی ہے۔ مصنف نے یہ ظاہر کرکے ایک اور زاویہ جوڑنے کی کوشش کی کہ اس لڑکے کی بھی اپنے کزن سے وابستگی کی تھی جو اسے پیار کرتا تھا اور ایکسیڈنٹ میں وہ مفلوج ہو گیا تھا لیکن یہ محض ایک سائیڈ ٹریک تھا جس نے دل بنجارا کی کہانی کی دل والے دلہنیا لے جائینگے سے حیرت انگیز مماثلت کو چھپایا نہیں تھا۔

    کوئی نہیں اپنا:
    کوئی نہیں اپنا 2014 میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہوا۔ یہ ایک ایسی بیوی کی کہانی تھی جو اپنے شوہر سے ناخوش ہوتی ہے اور بالآخر اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلیتی ہے اور بیٹی کو باپ کے ساتھ چھوڑ دیتی ہے۔ کوئی نہیں اپنا کا یہ پورا تصور بالی وڈ فلم اکیلے ہم اکیلے تم کی کاپی تھا ، جو 1995 میں ریلیز ہوئی تھی۔ فرق صرف اتنا تھا کہ ڈرامے میں ، اس جوڑے کی ایک لڑکی تھی ، جبکہ ہندوستانی فلم میں ، عامر خان اکیلے ہی اپنے بیٹے کی دیکھ بھال کرتے ہیں-

    اضطراب:
    اضطراب ڈرامہ آمنہ مفتی نے لکھا تھا اور ہم ٹی وی پر 2014 میں نشر ہوا تھا۔ یہ بالیووڈ کی فلم وی آر فیملی کی ایک کاپی تھا جو سن 2010 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس ڈرامے کی کہانی دو بچوں کی بیمار ماں کے گرد گھوم رہی ہے اور موجودہ صورتحال کی وجہ سے۔ ،آدمی کی شادی ہو جاتی ہے تاکہ سوتیلی ماں بیوی کے انتقال کے بعد اپنے بچوں اور کنبہ کی دیکھ بھال کر سکے۔ وی آر فیملی خود ہالی وڈ فلم سوتیلی ماں کی ایک کاپی تھی لیکن اس ڈرامے میں ، اس شخص نے اپنی گرل فرینڈ کا اہل خانہ سے تعارف کرایا۔ پاکستانی ڈرامے میں ، سمجھا جاتا ہے کہ بے بس آدمی خود کو اس نوجوان لڑکی کی طرف راغب پاتا ہے جو مزیدار کھانا پکاتی ہے اور اپنی بیوی کی پیٹھ کے پیچھے اس سے شادی کرلیتا ہے۔ آخر کار چیزیں اس کے حق میں ہوجاتی ہیں کیونکہ پہلی بیوی نے ان کا حق ادا کیا تھا۔ ڈرامہ زیادہ مقبولیت حاصل نہیں کرسکا تھا لیکن بالی وڈ فلم کی کاپی ہونے کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

    بہترین پاکستانی اداکاروں کے مداحوں کو مایوس کر دینے والے بدترین ڈرامے

    پاکستانی ڈرامے مقدس رشتوں کی پامالی کے زمہ دار !!! جلن ڈرامے میں اخلاقی اقدار کو بری طرح سے پامال کیا جائے گا تحریر: غنی محمود قصوری

    پاکستانی اداکار جو ڈاکٹر بھی ہیں

     

  • عرب میک اپ آرٹسٹ زرداری خاندان کی شکر گزار کیوں؟

    عرب میک اپ آرٹسٹ زرداری خاندان کی شکر گزار کیوں؟

    پھلوں کے بادشاہ اور قومی پھل کا اعزاز رکھنے والے پھل آموں کے تحائف کا تبادلہ عام افراد، سوشل میڈیا اسٹارز،سیاستدان اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے بھی ایک دوسرے سے کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں بیوٹی برانڈ ہدیٰ بیوٹی کو چلانے والی دبئی نژادعرب آرٹسٹ مونا قطان نے بلاول ہاؤس کی جانب سے پاکستانی آموں کا تحفہ وصول کرنے پر زرداری خاندان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CBtTuGUjeAO/?igshid=1y1e9bj35owid
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مونا قطان نے ایک مختصر ویڈیو اور تصویریں شئیر کی جس میں وہ آم کا تحفہ بھیجنے پر سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کررہی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CBvDJbyFzy0/?igshid=oqgudoi8516c
    مختصر ویڈیو میں مونا تو دکھائی نہیں دے رہیں تاہم اُنکی آواز سنائی دے رہی ہے جس میں وہ زرداری خاندان کا شکریہ ادا کررہی ہیں اور بتارہی ہیں کہ انہیں آم بہت پسند ہیں مونا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کو بھی ٹیگ کیا۔

    تحفے کے ساتھ شئیر کردہ خط کے مطابق یہ آم ٹنڈو الہ یار میں واقع بھٹو خاندان کی ذاتی کھیتوں میں قدرتی طور پر اگائے جاتے ہیں بختاور بھٹو بے بھی اپنی سٹوری میں بتایا کہ آپ ان کے فارم ہاؤس ٹنڈو الہ یار میں اگائے جاتے ہیں بختاور بھٹو نے بھی مونا کی اسٹوری اپنے اکاؤنٹ پر شئیر کی اور انہیں پاکستانی آموں سے لطف اندوز ہونے کا کہا۔

    بختاور بھٹو مونا قطاان کی دوست ہیں انہیں اکثر متحدہ عرب امارات میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

    دبئی میں مقیم مونا معروف میک اپ برانڈ ہدیٰ قطان کی شریک بانی ہیں اور وہ معروف میک اپ آرٹسٹ ہدیٰ قطان کی چھوٹی بہن ہیں، اس میک اپ برینڈ کی تیسری شریک مالک ان کی چھوٹی بہن عالیہ قطان ہیں۔

    بختاور بھٹو زرداری نے ٹک ٹاک پلیٹ فارم جوائن کر لیا

  • بختاور بھٹو زرداری نے ٹک ٹاک پلیٹ فارم جوائن کر لیا

    بختاور بھٹو زرداری نے ٹک ٹاک پلیٹ فارم جوائن کر لیا

    سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک ایپ جوائن کرلی۔

    باغی ٹی وی : بختاور کی جانب سے ٹک ٹاک پر اپلوڈ کی گئی پہلی ویڈیو میں آم کے باغات، خصوصی طور پر تیار کئے گئے بلاول ہاؤس کا لیبل لگی آم کی پیٹیوں، آم کو مختلف طریقوں سے کاٹ کر بنائی گئی خوبصورت تصویریں شئیر کی گئیں۔

    سوشل میڈیا وہب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک اسٹوری میں بختاور بھٹو نے ٹک ٹاک پلیٹ فارم کو ہیلو کہا اور اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق بھی کی۔
    اس سے قبل بختاور کی جانب سے انسٹا گرام پر فادر ڈے کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو،آصفہ بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی شئیر کی جانے والی ویڈیو کال پر بات کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش رہی۔
    https://www.instagram.com/p/CBtPda3JxvN/?igshid=eo2k2sr5ze3q
    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق صدر بیٹے بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو زرداری سے ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے بات کر رہے تھے۔