Baaghi TV

Category: شوبز

  • عرب میک اپ آرٹسٹ زرداری خاندان کی شکر گزار کیوں؟

    عرب میک اپ آرٹسٹ زرداری خاندان کی شکر گزار کیوں؟

    پھلوں کے بادشاہ اور قومی پھل کا اعزاز رکھنے والے پھل آموں کے تحائف کا تبادلہ عام افراد، سوشل میڈیا اسٹارز،سیاستدان اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے بھی ایک دوسرے سے کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں بیوٹی برانڈ ہدیٰ بیوٹی کو چلانے والی دبئی نژادعرب آرٹسٹ مونا قطان نے بلاول ہاؤس کی جانب سے پاکستانی آموں کا تحفہ وصول کرنے پر زرداری خاندان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CBtTuGUjeAO/?igshid=1y1e9bj35owid
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مونا قطان نے ایک مختصر ویڈیو اور تصویریں شئیر کی جس میں وہ آم کا تحفہ بھیجنے پر سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کررہی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CBvDJbyFzy0/?igshid=oqgudoi8516c
    مختصر ویڈیو میں مونا تو دکھائی نہیں دے رہیں تاہم اُنکی آواز سنائی دے رہی ہے جس میں وہ زرداری خاندان کا شکریہ ادا کررہی ہیں اور بتارہی ہیں کہ انہیں آم بہت پسند ہیں مونا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کو بھی ٹیگ کیا۔

    تحفے کے ساتھ شئیر کردہ خط کے مطابق یہ آم ٹنڈو الہ یار میں واقع بھٹو خاندان کی ذاتی کھیتوں میں قدرتی طور پر اگائے جاتے ہیں بختاور بھٹو بے بھی اپنی سٹوری میں بتایا کہ آپ ان کے فارم ہاؤس ٹنڈو الہ یار میں اگائے جاتے ہیں بختاور بھٹو نے بھی مونا کی اسٹوری اپنے اکاؤنٹ پر شئیر کی اور انہیں پاکستانی آموں سے لطف اندوز ہونے کا کہا۔

    بختاور بھٹو مونا قطاان کی دوست ہیں انہیں اکثر متحدہ عرب امارات میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

    دبئی میں مقیم مونا معروف میک اپ برانڈ ہدیٰ قطان کی شریک بانی ہیں اور وہ معروف میک اپ آرٹسٹ ہدیٰ قطان کی چھوٹی بہن ہیں، اس میک اپ برینڈ کی تیسری شریک مالک ان کی چھوٹی بہن عالیہ قطان ہیں۔

    بختاور بھٹو زرداری نے ٹک ٹاک پلیٹ فارم جوائن کر لیا

  • بختاور بھٹو زرداری نے ٹک ٹاک پلیٹ فارم جوائن کر لیا

    بختاور بھٹو زرداری نے ٹک ٹاک پلیٹ فارم جوائن کر لیا

    سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک ایپ جوائن کرلی۔

    باغی ٹی وی : بختاور کی جانب سے ٹک ٹاک پر اپلوڈ کی گئی پہلی ویڈیو میں آم کے باغات، خصوصی طور پر تیار کئے گئے بلاول ہاؤس کا لیبل لگی آم کی پیٹیوں، آم کو مختلف طریقوں سے کاٹ کر بنائی گئی خوبصورت تصویریں شئیر کی گئیں۔

    سوشل میڈیا وہب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک اسٹوری میں بختاور بھٹو نے ٹک ٹاک پلیٹ فارم کو ہیلو کہا اور اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق بھی کی۔
    اس سے قبل بختاور کی جانب سے انسٹا گرام پر فادر ڈے کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو،آصفہ بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی شئیر کی جانے والی ویڈیو کال پر بات کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش رہی۔
    https://www.instagram.com/p/CBtPda3JxvN/?igshid=eo2k2sr5ze3q
    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق صدر بیٹے بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو زرداری سے ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے بات کر رہے تھے۔

  • جیو میرا جی آپ ایک ہی ہیں، یاسر حسین میرا کی پرفارمنس کے دیوانے ہو گئے

    جیو میرا جی آپ ایک ہی ہیں، یاسر حسین میرا کی پرفارمنس کے دیوانے ہو گئے

    پا کستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاریاسرحسین کا کہنا ہے کہ ایک فلم کی ہیروئن کیسے دکھتی ہے اور کیمرے کے سامنے کس طرح پرفارم کرتی ہے یہ کوئی اداکارہ ’میرا جی‘ سے سیکھے۔

    باغی ٹی وی : اداکاریاسرحسین نے انسٹاگرام پرفلم ’پرے ہٹ لو‘ کا گانا شئیر کیا جس میں اداکارہ میرا رقص کررہی ہیں یاسر حسین نے میرا کی تعریف کرتے ہوئے گانے کے بول لکھتے ہوئے کہا کہ گانے میں ’ایک پل بہہ جانا‘ بول کے میرا جی نے ایک گھنٹہ بٹھا لیا۔

    یاسر حسین نے لکھا کہ فلم ’پرے ہٹ لو‘ کے اس گانے میں میرا جی کی پرفارمنس کمال ہے، ساتھ ہی انہوں نے کریوگرافر اور فلم کے ڈائریکٹر کی اس بہترین کاوش کو سراہا۔
    https://www.instagram.com/p/CBvmJ3kjnn7/
    انہوں نے لکھا کہ اس گانے میں جہاں گلوکار اذان سمیع خان اور حدیقہ کیانی کی محنت ہے وہیں میرا جی کی اسکرین پرفارمنس کمال ہے۔
    اداکار نے لکھا کہ ایک فلم کی ہیروئن کیسے دِکھتی ہے اور کیمرے کے سامنے کس طرح پرفارم کرتی ہے یہ کوئی میرا جی سے سیکھے۔ اس گانے میں شاندار پرفارمنس کر کے اداکارہ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    یاسر حسین نے میرا کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ وہ میرا جی کی یہ  پرفارمنس دیکھنے کے بعد ایک بار پھر اُن کے دیوانے ہوچکے ہیں، جیو میرا جی، آپ ایک ہی ہیں۔
    حدیقہ کیانی نے تُرک عوام کے دل جیت لئے

  • گلوکار فاخر نےلاک ڈاون میں نیا گانا ‘ڈبل چِن’ ریلیز کر دیا

    گلوکار فاخر نےلاک ڈاون میں نیا گانا ‘ڈبل چِن’ ریلیز کر دیا

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار فاخر محمود نے وبائی مرض کورونا وائرس کےباعث حکومت کی طرف سے نافذ لاک ڈاؤن میں بنایا گیا اپنا نیا گانا ریلیزکردیا۔

    باغی ٹی وی :گلوکار فاخر نے لاک ڈاون کے دروان بنایا گیا اپنا نیا گانا ‘ڈبل چِن’ ریلیز کر دیا۔گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔ گانے کی ویڈیو میں فاخر کے بچوں سمیت پاکستان کے مشہور و معروف شخصیات بھی نظر آرہی ہیں۔

    قرنطینہ کے دوران گھروں میں بیٹھ کر اپنا وزن بڑھا کر موٹے ہونے والے افراد کیلئے گلوکار فاخر نے اپنا نیا گانا ترتیب دیا ہے۔ جویہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران کھا کھا کر اور فارغ بیٹھ کر اپنا وزن بڑھا لیا ہے۔
    https://www.instagram.com/tv/CBw2gIKp2gD/?igshid=1fijzfg3rrndm
    مزاحیہ لیرکس پر زبردست ویڈیو بھی خود فاخر نے ہی بنائی ہے انہوں نے قرنطینیہ میں ہی مختلف شوبز ستاروں کو اپنے گانے کی ویڈیو میں شامل کر کے مداحوں کے لیے یہ زبردست گانا تیار کیا ہے۔

    ویڈیو کے آغاز فاخر نے ویڈیو میں حصہ لینے والے افراد اور ویڈیو کو دیکھ کر محظوظ ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

    ڈبل چن کی دو منٹ اور دو سیکنڈ پر مبنی ویڈیو میں معروف اینکر پرسن حامد میر، عدنان صدیقی، فیصل قریشی، فخر عالم، نادیہ حسین، عائشہ عمر، ابرار الحق، شعیب ملک، ماریہ واسطی، جاوید شیخ بشریٰ انصاری سمیت دیگر نے بھی حصہ لیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے فاخر نے بتایا کہ ’ڈبل چِن‘ کوویڈ 19 کے باعث لاک ڈاؤن سے براہ راست متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔ گانے کی کمپوزیشن اور بول فاخر کے ہیں جبکہ ڈائریکشن ندیم جے نے دی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ گانے کی ریکارڈنگ سائمن اور نائل کے والد کے ہوم اسٹوڈیو میں کی گئی ہے اور یہ ان دونوں کی پہلی سنجیدہ کوشش ہے۔

  • سلمان خان اور کرن جوہر کی فلمیں ریلیز نہیں ہونے دیں گے   صدر جن ادھیکار پارٹی پپو یادو

    سلمان خان اور کرن جوہر کی فلمیں ریلیز نہیں ہونے دیں گے صدر جن ادھیکار پارٹی پپو یادو

    بہار کی جن ادھیکار پارٹی (جے اے پی) کے صدر راجیش رنجن عرف پپو یادو نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست بہار میں بھارتی فلم ڈائریکٹر کرن جوہر اور بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی فلمیں ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔

    باغی ٹی وی: رواں ماہ 14 جون کو خودکشی کرنے والے بالی وڈ اداکار کی موت کا ذمہ دار بھارتی عوام بالی وڈ انڈسٹری کو قرار دے رہی ہے اور سوشل میڈیا پر اقربا پروری کے خلاف ایک طوفان مچا ہوا ہے بعض بالی وڈ لوگوں پر تو عوام نے سرعام تبصرے کیے ہیں جبکہ سلمان خان اور کرن جوہر سمیت آٹھ لوگوں کو سوشانت کی۔معت کا ذمہ۔دار ٹھہراتے ہوئے مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے تاہم اب بہار کی جن ادھیکار پارٹی کے راجیش رنجن عرف پپو یادو کا کہنا ہے کہ بہار میں کرن جوہر اور سلمان خان کی فلمیں ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پپو یادو نے کہاکہ بالی وڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ کا قتل ہوا ہے اور اس کے پیچھےبھارتی فلم ساز کرن جوہر، عالیہ بھٹ، ادیتیا چوپڑا اور سلمان خان ہیں۔

    پپو یادو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے آٹھ دن کے اندر اندر سی بی آئی انکوائری کرنے کا فیصلہ کرنا چاہیے، اگر ایسا نہیں ہوا تو ہم عدالت جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہیں کہ انکوائری جلد سے جلد کی جانی چاہیے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی (جن ادھیکار پارٹی) بہار میں کرن جوہر اور سلمان خان کی ریلیز ہونے والی فلموں کی مخالفت اور بائیکاٹ کرے گی۔

    دوسری جانب بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور بھوجپوری اداکار منوج تیواری نے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی معاملے میں سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق منوج تیواری گزشتہ روز پٹنہ پہنچے وہاں انہوں نے سوشانت سنگھ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔

    دوران ملاقات منوج تیواری نے بالی وڈ میں اقربا پروری کا معاملہ بھی اُٹھایا اور کہا کہ سوشانت سنگھ بھی اسی کا شکار ہوئے ہیں۔

  • روبینہ اشرف کورونا سے صحتیاب

    روبینہ اشرف کورونا سے صحتیاب

    پاکستان ٹی وی کی سینئر اداکارہ اشرف نے وبائی مرض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئیں ہیں انہوں نے صحتیابی کے لیے دعا کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ روبینہ اشرف کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا تاہم اس دوران ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا اور سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش رہیں کہ اداکارہ نجی پاسپٹل میں آئی سی یو میں ہیں ان افواہوں کی تردید ڈاکٹر عامر لیاقت نے کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ٹھیک ہیں اور گھر پر ہیں-

    بعد ازاں اداکارہ کی بیٹی نے بجی سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں ان خبروں کی تردید کی اور کہا کہ والدہ خیریت سے ہیں-

    روبینہ اشرف کے مداحوں کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں اور ان نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

    اداکارہ اب کورونا سے صحتیاب ہیں اور بخیریت اپنے گھر پر ہیں اور محبت بھرے پیغامات اور دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

    انسٹاگرام پر روبینہ اشرف نے اپنے دوست بدر خلیل کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی اور لکھا کہ مجھے کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے میں مدد دینے کے لیے میری بدّو نے میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایک بہترین یاد گار تصویر بھیجی۔
    https://www.instagram.com/p/CBucFZvJFz2/?igshid=1gizdpcnz21po

    اداکارہ نے لکھا کہ آپ لوگوں کی دعاوں نے مجھے محفوظ رکھا ہے میرے لیے دعائیں کرنے کا شکریہ۔

  • لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے  سونو نگم

    لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے سونو نگم

    بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد سے بالی وڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کے حوالے سےبحث جاری ہے۔ اس حوالے سے گلوکار سونو نگم نے ایک وی لاگ شئیر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سونو نگم نے یو ٹیوب پر اپنا ایک03 منٹ اور 53 سیکنڈ پر مشتمل وی لاگ لاتوں کے مافیا باتوں سے نہیں مانتے کے عنوان سے شئیر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے اور شرافت کی زبان سب کو سمجھ نہیں آتی۔

    سونو نگم نے اپنے وی لاگ کے آغاز میں بھارتی میڈیا چینل ٹائمز آف انڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ بھارت کا ایک جانا مانا میڈیا کا نام ہیں انہوں نے کہا کہ سوشانت والا کیس اسمیں کسی کی پبلسٹی نہیں ہو رہی یہ صحیح غلط کی بات ہو رہی ہے کسی کے مستقبل کی بات ہو رہی ہے اس میں اپ پورا کا پورا ویسا آرٹیکل ڈال دیں گے جو ان کی پریس ریلیز ہے کچھ تو تبدیل کریں آپ ان کا نقطہ نظر لکھ رہے ہیں ان کی ورڈنگ کو پریس ریلیز کو تنقید کا نشانہ بنایا کہا پریس ریلیز ہم بھی جانتے ہیں بہت پہلے سے انڈسٹری میں ہیں سب جانتے ہیں پریس ریلیز کیا ہوتی ہے کیسے لکھی جاتی ہے کیا زبان استعمال کی جاتی ہے-

    اپنے وی لاگ میں سونونگم نے معروف میوزک کمپنی ٹی- سیریز کے مالک بھوشن کمار کا نام لے کر ان کو کہا کہ انہوں نے غلط آدمی سے ’پنگا‘ لے لیا ہے اور اب ان کا نام سب کے سامنے لینا ہی پڑے گا۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ میں اقراباپروری کے حوالے سے معروف بھارتی ٹی وی چینل پر مباحثے میں میوزک انڈسٹری کے چھ گلوکاروں اور موسیقاروں کو دو دن پہلے مدعو کیا گیا اور ان سے سونو نگم کے خیالات کہ بھارتی میوزک انڈسٹری میں اقربا پروری موجود ہے کے بارے میں پوچھا گیا تو پینل میں موجود تمام افراد نے اس تاثر کو زائل کیا کہ میوزک انڈسٹری میں اقربا پروری ہوتی ہے۔

    اس پروگرام کے جواب میں سونو نگم نے اپنے وی لاگ میں پروگرام کے شرکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا تھا اور ’لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے اور ’شرافت کی زبان سب کو سمجھ نہیں آتی۔

    انہوں نے کہا کہ بھوشن کمار کے ساتھ ماضی کے مبینہ قصوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھوشن کمار ان کے پاس البم کرنے کے لیے فریاد لے کر آیا کرتے تھے۔

    سونو نگم نے بھوشن کمار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شاید تم وہ وقت بھول گئے ہو جب میرے پاس آیا کرتے تھے اور کہتے تھے کہ بھائی میرا البم کر دیں بھائی مجھے سمتا ٹھاکرے، بال ٹھاکرے سے ملوا دو، مجھے ابو سلیم سے بچا لو، وہ مجھے فون پر گالیاں دے رہا ہے۔

    انہوں نے بھوشن کمار کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہاب تم میرے منہ مت لگنا۔ مرینہ کوار یاد ہے نا؟ وہ کیوں بولی کیوں پیچھے ہٹی یہ سب میڈیا کو پتا ہے اور اس کی ویڈیو میرے پاس پڑی ہے اب اگر تو نے مجھ سے پنگا لیا تو وہ ویڈیو میں اپنے یوٹیوب چینل پر ڈال دوں گااور بہت دھوم دھام سے ڈالوں گا-

    واضح رہے کہ بال ٹھاکرے شیو سینا کے سابق سربراہ ہیں جبکہ سمتا ٹھاکرے ان کی بہو اور فلم پروڈیوسر بھی ہیں۔ شیو سینا دائیں بازو کی ہندو جماعت ہے جو کہ ہندوتوا میں یقین رکھتی ہے اور ماضی میں مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف مظاہروں میں شامل رہی ہے جبکہ ابو سلیم بھارت کا مشہور ڈان ہے جس پر 1993 کے ممبئی حملوں کا بھی الزام تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سوشانت کی خودکشی کے بعد سونو نگم نے اپنا ایک وی لاگ شئیر کیا تھا جس میں گلوکار نے کسی کا نام لیے بغیر دو میوزک کمپنیوں کے مالکان کو ’مافیا‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ آج سوشانت سنگھ مرا ہے مگر کل کو آپ کسی گلوکار کے بارے میں یا کمپوزر یا گیت نگار کے بارے میں سن سکتے ہیں کیونکہ فلموں سے بڑا مافیا میوزک انڈسٹری میں موجود ہے اور وہ ہی طے کرتے ہیں کہ کون گانا گائےگا اور کس سے نہیں-

    سونو نگم نے کہا تھا کہ پورابھارت کئی طرح کے دباؤ سے گزر رہا ہے۔ ایک تو ذہنی اور جذباتی دباؤ، سوشانت سنگھ راجپوت کے جانے کے بعد دکھ ہونا لازمی بھی ہے، کیونکہ اپنے سامنے ایک جوان زندگی کو جاتے ہوئے دیکھنا آسان نہیں ہے۔ کوئی بہت سخت ہی ہو گا جسے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہو۔

    گلوکار نے کہا تھا کہ اس کے علاوہ بھارت اور چین کے مابین جو چل رہا ہے جس میں بھارت کے بیس جوان جوتڑپ تڑپ کر مرے ہیں۔ میں ایک بھارتی ہوں لیکن اس سے بھی زیادہ ایک انسان ہوں آپ کی طرح۔

    انہوں نے کہا کہ میں اس وی لاگ سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں خاص کر میوزک انڈسٹری سے۔ کیونکہ آج سوشانت سنگھ راجپوت مرا ہے ایک اداکار مرا ہے کل کو آپ کسی گلوکار کے بارے میں بھی ایسا سن سکتے ہیں یا پھر کسی میوزک کمپوزر کے بارے میں بھی یا کسی گیت کار کے بارے میں سن سکتے ہیں۔ کیونکہ میوزک انڈسٹری کا جو ماحول ہے ہمارے ملک میں فلموں سے بڑا مافیا میوزک انڈسٹری میں ہے بدقسمتی سےیہاں جو نئے بچے آئے ہیں ان کے لئے بہت مشکل ہے۔

    کیا سوشانت سنگھ سچا پیار نہ مل پانے کی وجہ سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھے؟

    سلمان خان کا سوشل میڈیا پر سوشانت سنگھ کے لئے خصوصی پیغام جاری

    خود کُشی یا قتل؟ بھارتی فلمسازوں کا سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

    بھارتی اداکار ابھے دیول نے بھی بالی وڈ میں اقربا پروری کے خلاف آواز بلند کر دی

  • شنیرا اکرم نے قرنطینہ میں  100 دن کیسے گُزارے ہیں؟

    شنیرا اکرم نے قرنطینہ میں 100 دن کیسے گُزارے ہیں؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم نے مداحوں کو بتایا کہ ا نہوں نے قرنطینہ میں 100 دن کیسے گُزارے ہیں۔

    باغی ٹی وی : انسٹاگرام پر شنیرا اکر م نے اپنی ایک تصویرشئیر کی جس کے ساتھ اُنہوں نے ایک طویل کیپشن بھی لکھا۔ شنیرا نے لکھا کہ 100 دن کے لاک ڈاؤن! کیا میں نے اپنی زندگی کے 100 دن کھوئے ہیں یا میں نے ان کو حاصل کیا؟
    https://www.instagram.com/p/CBsCAqPDQ_z/?utm_source=ig_embed
    شنیرا نے لکھا کہ ان 100 دن میں میں نے اپنی 38 ویں سالگرہ منائی ، پیزا بنانے کا طریقہ سیکھا ، اپنے اہل خانہ کے ساتھ ڈانس کیا ، چھت پر رات کا کھانا کھایا ، میری ماں کی سالگرہ منائی ، کیک کھایا ، سبزی پکانا سیکھی- یوم پاکستان منایا ، ، اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ لڑائی کی ، آیئلا کو تیرنا سکھایا ، بیٹے کے ساتھ اچھی بونڈنگ بنائی ، مستحق لو گوں کو کھانا دیا ، ان لوگوں کاسامنا کرنا پڑا جس میں دیکھنے کو نہیں ملتا ، عائلہ اکا پہلا دانت ٹوٹا –

    شنیرا نے لکھا مہ یادگار لمحات تھے اپنی ہمسایوں کے ساتھ زندگی گزارنے کے لئے ، مدرز ڈے منایا ، بچوں کو کھلونے دیے ، میرے شوہر اور بچوں کے ساتھ انجوائے کیا ، وسیم کا 54 واں منایا ، ماہ صیام بڑی خوبصورتی سے گُزارا، نماز پڑھنا سیکھی، عید کی خوشیاں منائیں،، کارڈ کھیلنا سیکھا ، ا میرے بچپن کی پرانی فلمیں دیکھیں، اپنی بیٹی کی باربی کے لیے نئے کپڑے بنائے ، دعائیں سیکھیں-

    شنیرا نے لکھا کہ بلی کا بچہ پالا ، اپنے بالوں کو بھورا رنگ کیا ، جو پہلے کبھی نہیں استعمال کرتی ، میرے پڑوس کی سڑکوں پر گھومتی ، میرے پڑوس کے لوگوں کو دیکھتی سڑکوں کے آس پاس ، ٹِک ٹِک بنایا گرمیوں کا استقبال کیا-

    شنیرا نے مزید لکھا کہ اپنی بیٹی کے ساتھ گھنٹوں آرٹ پروجیکٹس کئے ، طیارہ حادثہ اور کورونا کی صورتحال پر تبصرے کیے، گھر کی صفائی کی ، فش ٹینک کو صاف کیا ، فریزر صاف کیا ، کس طرح کھیلنا سیکھیں منی کرافٹ ، خیراتی اداروں کے لئے رقم اکٹھا کیا ، ٹویٹ کیا ، پوسٹ کیا ، لائک کیا اور تبصرہ کیا ، لاوا لیمپ بنائے –

    شنیرا نے لکھا کہ اس دوران ناراض ہوئی ، غمگین ہوئی ، بے بسی محسوس ہوئی ، بااختیار محسوس ہوا ، الماریوں اور پرانے سوٹ کیسوں کو صاف کیا ، وزن کم ہوا بور ہونے میں وقت گزارا سبزیاں اگائیں جب آسٹریلیا نے اپنا لاک ڈاؤن اٹھایا ، پرانی تصاویر کو دیکھا ، میرے بالوں میں توسیع کی ، گوگل، یوٹیوب استعمال کیا ، میں نے بال کاٹے ، موم بنانا سیکھا ، میک اپ کے بغیر رہنا سیکھا ، میں ان لوگوں کے لئے گہرا احترام پایا جس کے ساتھ میں رہتای ہوں ، امید کرنا سیکھا ، فادرز ڈے منایا اور اس پوسٹ کو لکھا!

    ندا یاسر کے لئےکوویڈ 19 کا سب سے تکلیف دہ لمحہ کونسا تھا؟

  • کورونا سے صحت یاب ہونے والے یاسر نواز اور ندا یاسر کے کورونا کو شکست دینے کے حوالے سے چند مفید مشورے

    کورونا سے صحت یاب ہونے والے یاسر نواز اور ندا یاسر کے کورونا کو شکست دینے کے حوالے سے چند مفید مشورے

    کورونا سے صحتیاب ہونے والی پاکستان کی مشہور و معروف جوڑی اداکارہ و میزبان ندا یاسر اور پروڈ یو سر اور اداکاریاسر نواز نے کورونا کو شکست دینے سے متعلق مفید مشورے بھی دئیے-

    باغی ٹی وی : پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز نے ایک پروگرام میں اپنے کورونا میں مبتلا ہونے اور اس سے صحتیاب ہونے تک کے سفر کو بیان کیا اور مداحوں کو کورونا کو شکست دینے سے متعلق مندرجہ ذیل چند مفید مشورے بھی دئیے۔

    1:ندا اور یاسر نے کہا کہ سب سے پہلے اپنے ذہن سے ڈائٹنگ کا خیال نکال دیں کسی بھی بیماری سے بچنے کے لیے آپ کی قوت مدافعت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہےانہوں نے کہا کہ پچھلے 2 سے 3 سالوں میں ہم دونوں نے ہی اپنا وزن کم کیا ہے اور اپنی غذا سے چاول اور گندم نکال دی تھی جس کے سبب ہمارا قوت مدافعت کمزور ہو گیا تھا اور ہم اس وائرس کا آسان شکار بن گئے تھے۔

    2: یاسر نواز نے کہا کہ اس وبائی بیماری میں سورۃ الرحمن کی تلاوت سنیں اُن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے موبائل فون میں سورۃ الرحمن ڈاؤن لوڈ کر لی تھی اور روزانہ تلاوت سنتا تھا، میں نے محسوس کیا کہ اس سورۃ کی برکت سے میرے ذہن اور جسم پر مثبت اثرات مرتب ہوئے یاسر نواز کا کہنا تھا کہ کوشش کریں کہ اپنے خالق سے اپنا رشتہ مضبوط کریں یہ بڑی فائدہ مند چیز ہے ۔

    3: یاسر نواز نے کہا کہ کوشش کریں کہ منفی اور ذہنی صلاحیتوں کو کمزور کرنے والے مواد سے خود کو دور رکھیں اس بیماری میں آپ کا پر سکون رہنا بہت ضروری ہے اس لیے خود کو ہر قسم کے منفی خیالات سے دور رکھیں اور خود کو اچھا محسوس کرانے کے لیے کوئی مزاحیہ یا لائٹر موڈ پروگرامز دیکھیں جس سے آپ کا وقت اچھا گزر جائے ندا یاسر کا کہنا تھا کہ سیلف آئسولیش کے دوران انہوں نے ترکش سیریز ’ارطغرل غازی ‘ دیکھ کر وقت گزارا ۔

    4: ندا اور یاسر کا کہنا تھا کہ اس وبا کے دوران خود کو اور قوت مدافعت کو مضبوط رکھنے کے لیے ورزش ضرور کریں اور اگر آپ اس وائرس کا شکار ہو گئے ہیں تو ہر قسم کی جسمانی مشقت روک دیں ورنہ آپ کی ساری طاقت اسی میں ضائع ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر نے بھی یہی تجویز دی تھی کہ مکمل آرام کریں اور ورزش روک دیں ۔

    جوڑے نے موسمی پھل کھانے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کو شکست دینے کیلئے پروٹین کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور موسمی پھل کھائیں تاکہ اس بیماری سے لڑنے میں مدد مل سکے اور بخار کے نتیجے میں ہونے والی کمزوری کو جلد شکست دی جا سکے ندا یاسر نے کہا کہ انہوں نے اس دوران انڈے ، دالوں کا سوپ اور گوشت سمیت وہ سب کھایا تھا جس میں پروٹین شامل تھا اور پھلوں میں آم کا استعمال کیا تھا ۔

    ندا نے بتایا کہ اس بیماری سے صحت یاب ہوتے ہی انہوں نے برفیلا ٹھنڈہ پانی پیا تھا اور آئس کریم کھائی تھی کیوں کہ جب وہ کورونا وائرس سے متاثر تھیں تو اس دوران وہ بس گرم اشیاء کا استعمال کر رہی تھیں ۔

    7: ندا اور یاسر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد انہوں نے وٹامنز کا استعمال بھی بڑھا دیا تھا جس میں وٹامن سی ، ڈی اور زنک کی مقدار زیادہ تھی، اور سپلیمنٹس کے ساتھ وہ ایسی غذاؤں کا انتخاب کر رہے تھے جو اُن کے لیے مفید تھیں ان سب کے علاوہ انہوں نے سنا مکی کا قہوہ بھی استعمال کیا تھا اور کلونجی بھی چبا چبا کر کھائی تھی کلونجی چبا کر کھانے کے بہت سے فوائد ہیں ۔

    غذا کے رنگ بہت اہمیت رکھتے ہیں ، انہوں نے اس دوران کالے ، سفید ، ہرے رنگ کی غذاؤں کو اہمیت دی تھی اور پھلوں کا استعمال کرتے ہوئے بھی 5 رنگ کے پھل استعمال کیے تھے اور ہر چار گھنٹوں بعد ادرک کی ایک با ریک سی پھانک کا بھی استعمال کیا تھا-
    کورونا وائرس کو شکست دینے والے یاسر نواز نے پلازمہ عطیہ کر دیا
    ندا یاسر کے لئےکوویڈ 19 کا سب سے تکلیف دہ لمحہ کونسا تھا؟

  • کیا سوشانت سنگھ سچا پیار نہ مل پانے کی وجہ سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھے؟

    کیا سوشانت سنگھ سچا پیار نہ مل پانے کی وجہ سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھے؟

    گزشتہ ہفتے 14 جون اتوار کو ممبئی کے علاقہ باندرا میں اپنی ہی رہائش گاہ پر ملازموں کی موجودگی میں بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرنے لی تھی –

    باغی ٹی وی : اداکار سوشانت سنگھ کی خودکشی کے حوالے سے ہر روز نئی خبریں سامنے آ رہی ہیں ممبئی پولیس سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد اس واقعے کی تفتیش یہ جاننے کے لئے کر رہی کہ آخر کن وجوہات کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار ہوئے؟

    اب تک کی اطلاعات، رپورٹس اور پولیس تفتیش سے کوئی بات واضح نہیں ہوسکی ہے تاہم خبریں گردش میں ہیں کہ جہاں وہ مالی مشکلات کا شکار تھے وہیں انہیں فلموں میں کام ملنا بھی کم ہوگیا تھا اور ساتھ ہی ان کے ساتھ فلم سازوں اور پروڈکشن ہاؤسز کا رویہ بھی درست نہیں تھا۔

    ذرائع کے مطابق انہیں ڈر تھا کہ اب وہ اقربا پروری کی شکار فلم انڈسٹری میں اکیلے پڑتے جائیں گے اور ساتھ ہی انہیں سچی محبت نہ مل پانے کا افسوس اور پچھتاوا بھی تھا۔

    تاحال ان سب باتوں کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے اور پولیس نے بھی اب تک ڈیڑھ درجن کے قریب شخصیات سے پوچھ گچھ کرنے کے باوجود کوئی واضح بیان نہیں دیا ہے۔

    لیکن اب سوشانت سنگھ راجپوت کا ذہنی علاج کرنے والے نفسیاتی ماہر کا بیان سامنے آیا ہے، جنہوں نے انکشاف کیا کہ اداکار ایک سال سے ڈپریشن کا شکار تھے اور گزشتہ 6 ماہ سے ان سے علاج کروا رہے تھے۔

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”india tv” url=”https://www.india.com/entertainment/bollywood-news-sushant-singh-rajputs-psychiatrist-reveals-he-regretted-breaking-up-with-ankita-lokhande-4063027/” /]نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ممبئی کے ہندوجا ہسپتال کے نفسیاتی ماہر ڈاکٹر کیسری چاوڑا نے ممبئی پولیس کو اداکار کی ذہنی صحت کے حوالے سے اہم باتیں بتائیں۔

    رپورٹ میں دوسرے نشریاتی ادارے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اداکار کے ڈاکٹر نے پولیس کو بتایا کہ سوشانت سنگھ سچا پیار نہ مل پانے کی وجہ سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھے اور وہ ہروقت اپنی پہلی گرل فرینڈ اداکار انکتا لوکھنڈے کو یاد کرتے رہتے تھے۔

    رپورٹ میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کو اداکارہ انکتا لوکھنڈے سے تعلقات ختم ہونے کا صدمہ تھا اور وہ اس بات کا اعتراف بھی کرتے تھے کہ انہیں ان کے بعد سچی محبت نہیں ملی۔

    ڈاکٹر کے مطابق انکتا لوکھنڈے سے تعلقات ختم ہونے کے بعد سوشانت سنگھ راجپوت نے عارضی طور پر اداکارہ کریتی سینن سے بھی تعلقات استوار کیے تاہم انہیں نئے تعلقات میں سکون نہیں ملا۔

    نفسیاتی ماہر کا کہنا تھا کہ سوشانت سنگھ راجپوت نے کرٹی سینن سے بھی جلد ہی تعلقات ختم کرلئے اور ایک فلم ڈائریکٹر کی بیٹی سے بھی عارضی طور پر تعلقات قائم کئے مگر بعد میں انہوں نے وہ تعلقات بھی ختم کرلیے۔

    ڈاکٹر کیسری چاوڑا نے بتایا کہ 2017 کے بعد سوشانت سنگھ راجپوت کے تعلقات اداکارہ ریا چکربورتی سے استوار ہوئےڈاکٹر کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت نے انہیں بتایا تھا کہ ریا چکربورتی اپنی خاتون دوست کے ساتھ رہتی تھیں مگر وہ انہیں اپنے گھر لیے آئے تھے لیکن جلد ہی ان میں اختلاف ہونا شروع ہوگئے

    جبکہ دوسری جانب[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”film fair” url=”https://www.filmfare.com/news/bollywood/sushant-singh-rajputs-psychiatrist-clears-the-air-around-breaching-the-confidentiality-clause-41682-1.html” /]نے اپنی رپورٹ میں اسی حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹر کیسری چاوڑا نے اپنے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کیسے ایک ڈاکٹر اور مریض کے درمیان رازداری کے معاہدے کو توڑ کر مریض کی ذاتی باتیں دوسروں کو بتا سکتے ہیں؟

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کے ڈاکٹر نے کہا کہ ان کا حوالہ دے کرجھوٹی خبریں چلائی گئیں جب کہ پولیس بھی یہ واضح کر چکی ہے کہ انہوں نے تاحال اداکار کے ڈاکٹر سے رجوع نہیں کیا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل ہی سوشانت سنگھ راجپوت کی سابق گرل فرینڈ اداکار ریا چکربورتی نے بھی ممبئی پولیس میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

    ریا چکربورتی نے تقریبا 9 گھنٹے تک پولیس کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ ان کے اور سوشانت سنگھ راجپوت کے تعلقات جلد ہی ان دونوں کے کام اور مصروفیت کی وجہ سے خراب ہونے لگے تھے وہ دونوں شادی بھی کرنا چاہتے تھے اور ابتدائی طور پر سوشانت سنگھ کے والدین راضی نہیں تھے مگر بعد ازاں وہ راضی ہوگئے۔

    اداکارہ نے بتایا تھا کہ خودکشی سے ایک دن قبل بھی وہ اداکار سے ملی تھیں اور سوشانت نے انہیں چلے جانے کو کہا تھا اور بتایا تھا کہ وہ اکیلے رہنا چاہتے تھے اور انہوں نے ان کی ڈپریشن کی وجہ سے انہیں اکیلا چھوڑا اور اداکار کے فلیٹ سے چلی گئیں۔

    ریا نے بتایا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کام نہ ملنے اور پروڈکشن ہاؤسز کے روئیے کی وجہ سے پریشان تھے اور وہ چند ماہ سے ڈپریشن کا شکار تھے۔

    سلمان خان کا سوشل میڈیا پر سوشانت سنگھ کے لئے خصوصی پیغام جاری
    خود کُشی یا قتل؟ بھارتی فلمسازوں کا سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان