Baaghi TV

Category: شوبز

  • ویرات کوہلی کے حوالے سے شاہ رخ خان کا بڑا بیان

    ویرات کوہلی کے حوالے سے شاہ رخ خان کا بڑا بیان

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کا سیشن رکھتے ہیں اور پچھلے کچھ عرصے سے مسلسل وہ مداحوں سے بات چیت کرتے ہیں اور ان کے سوالوں کے جوابات دیتے ہیں. شاہ رخ خان نے حال ہی میں‌مداحوں کے ساتھ بات چیت کے لئے ایک سیشن رکھا، اس میں‌ان سے بہت سارے سوالات ہوئے ایک سوال معروف کرکٹر ویرات کوہلی کے حوالے سے بھی کیا گیا. ایک مداح نے کہا کہ کنگ خان جی آپ ویرات کوہلی کے بارے میں‌کیا کہنا چاہیں گے ؟ شاہ رخ خان جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ویرات کوہلی سے بہت پیار ہے، وہ میرا اپنا ہے اور میں ان کی کامیابی اور خوشی کے لیے دعا کرتا ہوں۔ شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ بھائی! داماد جیسا ہے ہمارا۔

    شا رخ خان کے اس جواب کو بہت پسند کیا گیا اور کہا گیا کہ” شاہ رخ خان واقعتا ہر کسی کی دل و جان سے عزت کرتے ہیں”. واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ شادی کی دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے اور انوشکا شرما نے اپنے کیرئیر کی پہلی فلم شاہ رخ خان کے ہمراہ 2008 میں کی فلم کا نام تھا ‘رب نے بنادی جوڑی”، اس کے علاوہ دونوں نے ایک دوسرے کے ہمراہ کئی فلموں میں کام کیاشائقین ان دونوں کی جوڑی کو بہت پسند کرتے ہیں۔

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

  • مجھے فلموں سے نکلوایا گیا تبو اور کرشمہ کو کاسٹ کروایا جاتا رہا روینہ  ٹنڈن کا انکشاف

    مجھے فلموں سے نکلوایا گیا تبو اور کرشمہ کو کاسٹ کروایا جاتا رہا روینہ ٹنڈن کا انکشاف

    بالی وڈ کی مست مست گرل کا ٹائٹل پانے والی اداکارہ روینہ ٹنڈن اب نوے کی دہائی کے وہ انکشافات کرنے لگی ہیں جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں کئے، انہوں نے نوے کی دہائی میں بالی وڈ میں کیا رجحان تھا اس حوالے سے اپنے حالیہ انٹرویو میں کھل کر بات کی . انہوں نے کہا کہ نوے کی دہائی میں سیاست کی انتہا یہ تھی کہ میرے خلاف پراپگینڈا کیا جاتا تھا اور مجھے فلموں سے نکلوایا جاتا تھا، میرا کیرئیر بہت اچھا چل رہا تھا لیکن میں بہت زیادہ سیاست کا شکار رہی . مجھے بہت اچھی اچھی فلمیں آفر ہوئیں لیکن ان سے مجھے بعد ازاں نکال بھی دیا گیا، اور اہم بات یہ ہے کہ ان فلموں میں کرشمہ کپور اور تبو کو کاسٹ کیا جاتا رہا.

    انہوں نے مزید کہا کہ ”میں کسی گروپ کا حصہ نہیں تھی شاید اس لئے بھی مجھے بہت زیادہ تنگ کیا جاتا تھا ”، میں اپنے کام پر فوکس کئے ہوتی تھی . انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ایک اچھے اور صحت مند مقابلے کو ترجیح دیتی تھی لیکن میری ٹانگیں کھینچنے والے چاہتے ہی نہیں تھے کہ میں انڈسٹری میں‌کام کروں لیکن میں نے سب کا جم کر مقابلہ کیااس سارے سفر میں میرے ساتھ میرے مداحوں کا پیار رہا جس نے مجھے ڈٹ کر کام اور مقابلہ کرنے کا حوصلہ دیا.

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

  • جوائنٹ فیملی سسٹم  میں‌کیسے رہا جائے؟ صبا فیصل نے بتا دیا

    جوائنٹ فیملی سسٹم میں‌کیسے رہا جائے؟ صبا فیصل نے بتا دیا

    معروف اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں‌کہا ہے کہ جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہنا آسان نہیں ہوتا ہے ، اور اگر ایک ساتھ رہتے ہوئے کوئی بات ہو تو تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے ایک ہاتھ سے نہیں ، میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ایک ساتھ رہنے کے لئے بہت ضروری ہے کہ اپنی انائوں کو ختم کیا جائے، بڑے بڑے ہونے کا مظاہرہ کریں اور چھوٹوں کو شفقت کے ساتھ سمجھائیں ، چھوٹوں کو بھی چاہیے کہ وہ بڑوں کی بات کا احترام کریں اور سمجھنے کی کوشش کریں اور یقین رکھیں کہ ہمارے بڑے ہمیں جو بھی کہہ کررہے ہیں‌یا کررہے ہیں وہ ہماری بھلائی کے لئے ہی کررہے ہیں،

    صبا فیصل نے کہا کہ ”جب بچوں کے بچے بڑے ہوجاتے ہیں اور ان کے جھگڑے ہوتے ہیں تو وہ صرف بچوں کے جھگڑے نہیں بلکہ ان کے والدین کے جھگڑے بن جاتے ہیں اور یہ لڑائیاں دادا اور دادی تک جاپہنچ جاتی ہیں” اور ان پر ناجائز طرفداری کے الزامات لگنے شروع ہوجاتے ہیں۔اس لئے جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہنے کے لئے ہر کوئی اپنے اپنے حصے کا اہم اور مثبت کردار ادا کرے تو زندگی بہت سہل ہوجاتی ہے. یاد رہے کہ صبا فیصل کی اپنی بہو اور بیٹے کے ساتھ نہیں بنتی تھی انہوں نے ایک وڈیو بنا کر اپنی بہو کو گندا کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں جلد ہی احساس ہوا کہ انہیں گھر کی بات گھر ہی رکھنا چاہیے تھی.

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

  • انڈین فلم ویلکم ٹو کی شوٹنگ شروع ہو نے کے بعد کبری خان فلم چھوڑ کر پاکستان کیوں واپس آ گئی ؟‌

    انڈین فلم ویلکم ٹو کی شوٹنگ شروع ہو نے کے بعد کبری خان فلم چھوڑ کر پاکستان کیوں واپس آ گئی ؟‌

    نامور اداکارہ کبری خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری فلم 2014 میں نامعلوم افراد پاکستان میں ریلیز ہوئی اس فلم نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی اور ہر طرف اس کے چرچے ہوئے اس فلم سے بہت سارے فنکاروں کا کیرئیر اوپر کی طرف گیا میں بھی انہی میں سے ایک تھی. فلم کی کامیابی کے چرچے بھارت بھی پہنچ گئے ، یوں بھارت سے مجھے رابطہ کیا گیا ، فلم ویلکم ٹو میں‌مجھے ایک اچھا کردار آفر ہوا . میں نے سنا مجھے بہت اچھا لگا ، کاسٹ بھی بہت اچھی تھی ، ہمارے درمیان معادہ طے بھی پا گیا، شوٹنگ کا وقت بھی آن پہنچا.

    ”میں‌پاکستان سے انڈیا پہنچ گئی ، ویلکم ٹو کے سیٹ پر گئی تو کام اچھے سے ہو رہا تھا ”لیکن میں کیا دیکھتی ہوں کہ عین ٹائم پر ڈائریکٹر نے سکرپٹ میں کچھ ایسی تبدیلیاں کیں کہ میں نے سوالات اٹھائے اور کہا کہ مجھے جس کردار کو کرنے کے لئے بلوایا گیا ہے یہ اس میں‌جو تبدیلیاں‌کی گئی ہیں میں وہ قبول نہیں کر سکتی اور نہ ہی میں پاکستان مخالف ایک جملہ بھی بولوں گی، یوں میں نے ان کے ساتھ کیا ہوا معاہدہ توڑ دیا اور واپس پاکستان چلی آئی میں نہیں چاہتی تھی کہ میں کسی ایسے پراجیکٹ کا حصہ بنوں جو پاکستان کے خلاف ہے آخر پاکستان میرا ملک ہےاس نے مجھے بہت کچھ دیا ہے.

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

  • گوہر رشید کس قسم کے رشتے کو سخت ناپسند کرتے ہیں؟ اداکار نے بتا دیا

    گوہر رشید کس قسم کے رشتے کو سخت ناپسند کرتے ہیں؟ اداکار نے بتا دیا

    معروف اداکار گوہر رشید جن کی دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں اداکاری بے حد پسند کی گئی ، گوہر کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو زیادہ خوش شکل نہیں ہیں لیکن قسمت کی دیوی ان پر ہمیشہ ہی مہربان رہی ہے. ان کو ایسے کردار اور پراجیکٹس ملے ہیں جنہوں نے ان کے کیرئیرکو عروج پر پہنچا دیا. گوہر رشید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں بالکل اس چیز کو پسند نہیں کرتا کہ شادی شدہ مرد دوسری عورتوں کے ساتھ تعلقات استوار کرے. ایسا کبھی بھی کہیں بھی کسی بھی مرد کو نہیں کرنا چاہیے اس سے کئی زندگیاں ڈسٹربڈ ہوتی ہیں.

    انہوں نے کہاکہ میں شادی شدہ مردوں کا دوسری عورتوں سے تعلقات کو ہمیشہ ہی غلط سسمجھتا ہوں میں اس چیز کے سخت خلاف ہوں .کسی بھی شادی شدہ مرد کو یہ حرکت زیب نہیں دیتی۔ ایک سوال کے جواب میں گوہر نے کہا کہ ”کبری خان ایک کمال اداکارہ ہیں” اور یہ بات وہ انہیں بتا بتا کہ تھک گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کبری ان کی چند پسندیدہ اداکاروں کی فہرست میں سے ایک ہیں ۔یاد رہے کہ گوہر رشید اور کبری خان کی گہری دوستی کے چرچے ہیں یہاں تک کہا جاتا ہے کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں لیکن دونوں نے ہی ہمیشہ اس ایسی افواہوں کی تردید کی ہے.

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

  • راکی اور رانی کی پریم کہانی ایمازون پر ریلیز

    راکی اور رانی کی پریم کہانی ایمازون پر ریلیز

    کرن جوہر کی ڈائریکشن میں تیار کردہ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پر ریلیز کر دئی ہے، فلم نے سینما گھروں میں دھوم مچا رکھی تھی اور کہا جا رہا ہے کہ اس فلم نے بھارت سمیت پوری دنیامیں جہاں جہاں نمائش پذیر ہوئی 300 کروڑ روپے کا بزنس کیا.اس فلم میں مرکزی کردار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے ادا کئے ہیں. فلم کا ایمازون پر ریلیز ہونا فلم کی پوری ٹیم کے لئے یقینا ایک خوشخبری ہے. اس حوالے سے فلمساز کرن جوہر نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب راکی اور رانی کی پریم کہانی ایمازون پر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

    عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کے وہ مداح جو فلم کو سینما میں جاکر نہیں دیکھ سکے اب وہ نئے کامیڈی ڈراما فلم کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دیکھ سکیں گے۔ کرن جوہر کی اس فلم میں عالیہ اور رنویر کے ساتھ انڈسٹری کے نامور سینئر اداکاروں دھرمیندرا، شبانہ اعظمی اور جیا بچن نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں .” عالیہ اور رنویر پہلی بار ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئے ہیں ”اور شائقین نے انکی جوڑی کو بے حد سراہا ہے. فلم کے گیتوں‌کو بھی خوب پذیرائی ملی ہے .

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

  • راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    بالی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ جو کئی سال کے بعد ایک بار پھر میڈیا میں ہیں، وہ آج کل عادل درانی کی حمایت میں‌کھڑی ہیں اور راکھی کے خلاف جم کر پریس کانفرنس کررہی ہیں. انہوں نے عادل درانی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں‌دعوی کیا ہے کہ میں 2018 میں‌شادی کرنے والی تھی لیکن راکھی نے میرے خلاف بے تحاشا وڈیوز بنائیں اور ایسے ایسے الزامات لگائے کہ میری شادی رک گئی اور میں شادی نہ کر سکی . راکھی نے میرے خلاف وہ زہر اگلہ کہ جس کی وجہ سے مجھے ڈپریشن ہونے لگا ، اسکو تو میرے خلاف بولنے کےلئے پیسے ملے تھے لیکن میری زندگی تو برباد ہو گئی نا،

    میں‌می ٹو موومنٹ کو لیڈ کررہی تھی لیکن راکھی نے پیسوں کی خاطر میری اس موومنٹ کا خراب کیا ، جس کےلئے میں‌کبھی بھی اسکو معاف نہیں کروں گی. انہوں نے کہا کہ” راکھی کو اب میں‌بتائوں گی کہ کسی کی زندگی برباد کرنا کیا ہوتا ہے میں‌وہی بتائوں گی وہی ثابت کروں گی جو سچ ہے میں‌راکھی کی طرح جھوٹ بول کر یا پیسے لیکر اس کے خلاف نہ وڈیوز بنائوں گی نہ ہی مقدمے درج کروائوں گی”. یاد رہے کہ تنوشری دتہ عادل درانی کی حمایت میں صرف راکھی ساونت سے بدلہ لینے کی خاطر کھڑی ہوئی ہے اب دیکھنایہ ہے کہ یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے.

    اشنا شاہ طلاق یافتہ عورت کا کردار کرنے کی خواہش کیوں رکھتی ہیں؟

    کیلاش کھیر شاہ رخ خان کی فلم جوان دیکھ کر رو پڑے

    امیتابھ بچن نے فلم قلعی کے سیٹ پر زخمی ہونے کےوقت کو کیا یاد

  • میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    سینئر اداکار کامران جیلانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں‌نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا لیکن اب کی بار سوچا ہےکہ ووٹ کاسٹ کرنے نہیں جانا بلکہ جس دن الیکشن ہو گا میں گھر میں جم کر آرام کروں گا. انہوں نے کہا کہ میں نے 2018 کے انتخابات میں‌عمران خان کو ووٹ دوں گا. انہوں نے کہا کہ مجھے سیاست میں‌بالکل بھی دلچپسی نہیں ہے. نہ ہی میرا کوئی پسندیدہ سیاستدان ہے.کامران جیلانی نے کہا کہ میں بچپن میں بھی سنجیدہ تھا اور آج تک سنجیدہ ہی ہوں.

    جبکہ میرے بڑے بھائی کامران جیلانی شرارتی تھے اور شرارتی ہیں ، وہ بڑے ہو چکے ہیں لیکن ابھی بھی ان کے اندر ایک بچہ چھپا بیٹھا ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ میں عورت کی حقیقی آزادی کے حق میں‌ہوں اسکو اسکی مرضی کے فیصلے کرنے دینا چاہیے. اسکو تعلیم حاصل کرنے کا حق ہونا چاہیے ، اسکو اسکی پسند کی شادی کرنے کا حق ہونا چاہیے ، ”میں اس حق میں‌بالکل نہیں ہوں عورت کے فیصلے اسکے بھائی باپ یا اسکا شوہر کرے”. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ 30 اکتوبر کو میرے والد کا انتقال ہوا تھا اسلئے میں‌اس دن بہت اداس رہتا ہوں. مجھے یہ دن اچھا ہی نہیں‌لگتا کہنا نہین چاہیے لیکن مجھے یہ دن منحوس لگتا ہے.

    اشنا شاہ طلاق یافتہ عورت کا کردار کرنے کی خواہش کیوں رکھتی ہیں؟

    کیلاش کھیر شاہ رخ خان کی فلم جوان دیکھ کر رو پڑے

    امیتابھ بچن نے فلم قلعی کے سیٹ پر زخمی ہونے کےوقت کو کیا یاد

  • شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

    بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے میں‌نے اپنے کیرئیر میں ایک ایسی فلم کی جس کا معاوضہ ہی نہیں لیا. انہوں نے کہا کہ میرے پاس وشال بھردواج آئے انہوں نے مجھے کہا کہ میرے پاس صرف 35 کروڑ ہے اور میں اسی بجٹ میں‌فلم بنانا چاہتا ہوں. میں نے دوستی یاری میں فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی اور ہم نے پورے 53 دنوں میں فلم شوٹ کر لی اس کے بعد ہوا یہ کہ فلم جب ریلیزہوئی تو اس کی دھوم مچ گئی اور سپر ہٹ ہوگئی . جب ہم یہ فلم بنا رہے تھے تو وشال بھرواج کے سمیت پوری ٹیم کو یقین نہیں تھا کہ یہ فلم سپر ہٹ ہوجائیگی.

    انہوں نے کہا کہ 35 کروڑ سے بنی اس فلم نے 80 کروڑ کا بزنس کیا اور ڈائریکٹر بہت خوش تھا . اس فلم میں‌شردھا کپور ، کےکے مینن اور تبو نے بھی اہم کردار ادا کئے تھے . انہوں نے اس فلم کا معاوضہ نہ لینے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ” فلم کا جتنا کل بجٹ تھا میرا معاوضہ اس سے کہیں زیا دہ تھا اسلئے میں نے سوچا کہ ایک اچھی فلم کو کیوں چھوڑوں تو میں نے وشال سے کہا کہ میں مفت میں ہی کام کروں گا ”مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنے دوست کے مشکل وقت میں‌اسکے کام آیا .

    اشنا شاہ طلاق یافتہ عورت کا کردار کرنے کی خواہش کیوں رکھتی ہیں؟

    کیلاش کھیر شاہ رخ خان کی فلم جوان دیکھ کر رو پڑے

    امیتابھ بچن نے فلم قلعی کے سیٹ پر زخمی ہونے کےوقت کو کیا یاد

  • کیا کترینہ کیف حاملہ ہیں؟

    کیا کترینہ کیف حاملہ ہیں؟

    بالی وڈ کی اداکارہ کترینہ کیف جنہوں نے وکی کوشل سے شادی کی ہے چند روز سے ان کے حاملہ ہونے کی خبریں چل رہی ہیں.حال ہی میں بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے گھر ہندو تہوار کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بالی وڈ ستاروں نے شرکت کی تھی، اس تقریب میں کترینہ کیف کے شوہر اور اداکار وکی کوشل اپنی اہلیہ کے بجائے اپنی والدہ کے ساتھ نظر آئے۔ اس تقریب میں کترینہ کیف موجود نہیں تھی ، اس سے پہلے بھی کترینہ کچھ ایونٹس میں نظر نہیں آئیں ، اس بار وہ جب مکیش امبانی کے ایونٹ میں نہیں آئیں تو قیاس آرئیاں کی گئیں کہ شاید کترینہ کیف حاملہ ہیں اس لئے وہ کیمرہ کو نطر انداز کررہی ہیں.

    کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایک بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ صرف اپنے نئے پراجیکٹس کے کام میں مصروف ہیں۔ ایسی کسی بھی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، وہ حاملہ نہیں ہیں، وہ اپنے کام میں بہت مصروف ہیں جس کی وجہ سے انہیں مختلف شہروں کا سفر بھی کرنا پڑ رہا ہے۔یاد رہے کہ” کترینہ کیف بالی وڈ‌کی وہ اداکارہ ہیں‌جو ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں. ”

    اشنا شاہ طلاق یافتہ عورت کا کردار کرنے کی خواہش کیوں رکھتی ہیں؟

    کیلاش کھیر شاہ رخ خان کی فلم جوان دیکھ کر رو پڑے

    امیتابھ بچن نے فلم قلعی کے سیٹ پر زخمی ہونے کےوقت کو کیا یاد