Baaghi TV

Category: شوبز

  • جھانوی کپور شادی سے پہلے نہیں پیدا ہوئی بونی کپور نے افواہوں کی تردید کر دی

    جھانوی کپور شادی سے پہلے نہیں پیدا ہوئی بونی کپور نے افواہوں کی تردید کر دی

    سری دیوی کا انتقال 24 فروری 2018 کو دبئی میں ہوا۔ ان کی موت کی المناک خبر نے نہ صرف بالی ووڈ بلکہ پورے ملک میں صدمے کی لہر دوڑادی۔ ان کے انتقال کے بعد پہلی بار ان کے شوہر اور فلم پروڈیوسر بونی کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے ان افواہوں کے بارے میں‌بھی بات کی کہ جھانوی کپور شادی سے پہلے پیدا ہوئی. انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں تھا. یہ غلط بات ہے. بونی کپور نے کہا کہ سری دیوی سے شادی کے بعد میری دو بیٹیاں پیدا ہوئیں . انہوں نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ میں نے فیصلہ کر رکھا تھا کہ میں سری دیوی کی موت کے بارے میں‌کبھی بات نہیں کروں گا لیکن آج کررہا ہوں.

    بونی کپور نے کہا کہ ”سری دیوی کی موت حادثاتی تھی” ، لیکن مجھے تقریبا 48 گھنٹے تک پوچھ تاچھ ہوتی رہی ، میں اس دوران بہت ساری تکلیف سے گزرا لیکن میں نے سب برداشت کیا، انہوں نے کہا کہ سری دیوی کی موت کا مجھے آج بھی دکھ ہے وہ میری جیون ساتھی تھی میرے دکھ سکھ کی ساتھی تھی . سری دیوی کا انتقال 24 فروری 2018 کو دبئی میں ہوا۔ ان کی موت کی المناک خبر نے نہ صرف بالی وڈ بلکہ پورے ملک میں صدمے کی لہر دوڑادی۔

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

  • نواب پٹوڈی اور میں‌نے شادی کا اعلان کیا تو دھمکیاں موصول ہوئیں

    نواب پٹوڈی اور میں‌نے شادی کا اعلان کیا تو دھمکیاں موصول ہوئیں

    ستر کی دہائی کی بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو میں‌یاد کیا ہے اس وقت کو جب وہ نواب پٹوڈی کے ساتھ شادی کررہی تھیں . انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کی پہلی ملاقات کے چرچے ہر طرف ہو گئے تھے اس کے بعد ہم نے ایک دوسرے کو دیکھا پرکھا اور لگا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ اچھی زندگی بسر کر سکتے ہیں لہذا ہم نے شادی کا فیصلہ کر لیا. چونکہ ہم دونوں کے مذہب میں فرق تھا اسلئے ہماری شادی کو لیکر بہت ساری باتیں ہوئیں بلکہ ہمیں دھمکیاں بھی دی گئیں. مجھے اور میری فیملی کو بہت زیادہ دھمکیاں‌ملیں.

    ”میرے والدین نے شادی کا مقام چُنا عین وقت پر ہمیں‌وہ وینیو دینے سے انکار کر دیا گیا” یوں ہماری شادی پھر نواب صاحب کے ایک دوست کے گھر ہوئی . اسی انٹرویو میں‌انہوں نے کہا کہ میرے بچے سیف ، سوہا سب اپنی اپنی زندگیوں‌کو خوشی سے جی رہے ہیں ، میں کسی کی زندگی میں دخل اندازی نہیں کرتی. وہ سب اپنے اپنے گھروں میں رہتے ہیں ، میری عادت نہیں کسی کے معاملات میں‌ٹانگ اڑانے کی ، ہم سب ایک دوسرے سے رابطے میں‌رہتے ہیں ملتے ہیں یہی اچھی زندگی کے لئے کافی ہے.

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

  • کرینہ اور شاہد کپور پھر ایک ساتھ ….

    کرینہ اور شاہد کپور پھر ایک ساتھ ….

    کرینہ کپور اور شاہد کپور بالی وڈ کی آن اور آف سکرین مقبول ترین جوڑی ہے. ان دونوں کی محبت کر چرچے ہر سو تھے . کہا جا رہا تھا کہ بہت جلد یہ دونوں شادی کر لیں گے اور کرینہ بھی شاہد کا دم بھرتے ہوئے نظر آتی تھیں. ان دونوں نے چند ایک فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جس میں‌2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ” جب وی میٹ” نے کامیابی حاصل کی . ان دونوں کی آن سکرین جوڑی نے بھی شائقین کے دل جیت لئے. اس فلم کا میوزک ، گانے ، ڈانس ، کہانی ، پرفارمنسز کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے. شائقین کی بے حد خواہش ہے کہ کرینہ اور شاہد ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں.

    اور دونوں کے مداحوں کی ایک عرصے سے ڈیمانڈ رہی ہے کہ جب وی میٹ کا سیکول بنایا جائے . تو رپورٹس یہ ہیں کہ” جب وی میٹ کا سیکول بننے جا رہا ہے اس فلم کے سکرپٹ پر کام جاری ہے” لیکن فلم سے متعلقہ ٹیم نے ابھی تک آفیشلی انائونس نہیں کیا لیکن کہا جا رہا ہے کہ کرینہ اور شاہد کپور جب وی میٹ کے سیکول میں ہوں گے اور اس کےلئے ان سے بات چیت بھی جاری ہے تاہم ابھی فائنل کچھ بھی نہیں ہوا سوائے اس کے کہ فلم کا سیکول بنے گا.

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

  • عادل نے بگ باس میں جانے کےلئے مجھ سے شادی کی راکھی ساونت

    عادل نے بگ باس میں جانے کےلئے مجھ سے شادی کی راکھی ساونت

    بالی وڈ‌ اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ عادل درانی نے مجھ سے شادی شہرت حاصل کرنےاور بگ باس میں جانے کے لئے کی تھی . انہوں نے عادل درانی کی اپنے ساتھ کی ہوئی چیٹ کا ایک سکرین شارٹ بھی میڈیا کے ساتھ شئیر کیاجس میں عادل راکھی سے کہہ رہے ہیں کہ راکھی مجھے کسی طرح تم بگ باس میں‌اینٹر کروا و میری زندگی کا بہت بڑا مقصد ہے بگ باس میں‌جانا اور میں اس کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں. راکھی نے کہا کہ عادل کو مجھ سے صرف شہرت چاہیے تھی وہ اسکو مل گئی .

    اسکا اول آخر مقصد جو ہے وہ اس میں کامیاب ہوتا دکھائی دے رہا ہے. ”عادل کو پہلے کوئی نہیں جانتا تھا لیکن اب ہر کوئی اسکو اگر جانتا ہے ”تو اسکی وجہ ہوں میں ، کیونکہ مجھ سے شادی کرکے اسکا نام بنا لوگ اسکو پہچاننے لگے. عادل نے مجھے دھوکہ دیا ہے میں اسکو کبھی معافی نہیں کروں گی میں نے اسکی خاطر سلام تک قبول کر لیا اور اب میں‌مکمل طور پر اسکی پیروی کر رہی ہوں .لیکن عادل بھاگ چکا ہے. مجھے بہت امید ہے کہ خدا اسکا احتساب کرے گا اور اس نے مجھ پہ جو ظلم کیا ہے اسکا بھی حساب ہو گا.

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

  • عرفی کی ماہانہ آمدنی اٹھارہ سے بیس کروڑ روپے

    عرفی کی ماہانہ آمدنی اٹھارہ سے بیس کروڑ روپے

    منفرد اور بولڈ فیشن متعارف کرانے والی بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید ان دنوں ہیں خبروں میں اپنی کمائی کی وجہ سے ۔ کہا جا رہا ہے کہ عرفی کی ماہانہ آمدنی اٹھارہ سے بیس کروڑ روپے ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے 40 لاکھ سے زیادہ فالوورز موجود ہیں۔ اداکارہ کی ریلز اور تصویریں اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں پروڈکٹ اسپانسر کرنے کیلئے بھاری رقم ملتی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفی کی کل مالیت 170کروڑ روپے ہے۔

    اور ”ان کی نیٹ ورتھ نے بالی وڈ کی امیر ترین شخصیات کو مات دے دی ہے”۔ کہا جا رہا ہے کہ عرفی جاوید سوشل میڈیا پوسٹ سے کافی پیسہ کماتی ہیں اور وہ رئیلٹی شوز اور کمرشلز سے بھی اچھا خاصا کماتی ہیں ۔یاد رہے کہ عرفی جاوید کو بالی وڈ کی بہت ساری سلیبرٹیز ان کے بولڈ فیشن کی وجہ سے ڈسکس تو بہت کرتے ہیں لیکن ان کو آج تک کسی بھی بڑے فلم میکر نے کسی فلم میں کاسٹ نہیں کیا۔ عرفی جاوید کسی بھی بالی وڈ شخصیت سے کہیں زیادہ مشہور ہیں اور ان کے پرستاروں کی ایک بڑی تعداد ہے۔ ان منفرد فیشن ان کو دوسروں سے ممتاز بناتا ہےلیکن بہت سارے لوگ ان کی فیشن سینس کو نا پسند کرتے ہیں.

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

  • دن میں تین بار کھانا نہیں کھاتی عائشہ عمر

    دن میں تین بار کھانا نہیں کھاتی عائشہ عمر

    فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھ سے لوگ اکثر پوچھتے ہیں کہ میں اپنی جلد کو تروتازہ رکھنے کےلئے کیا کرتی ہوں. انہوں نے کہا کہ میں‌تین وقت کا کھانا نہیں کھاتی بلکہ میں ناریل کا پانی، کھجوریں، فروٹ چاٹ اور سلاد جیسی چیزیں کھاتی ہوں. میں‌قدرتی چیزیں کھانے پر زیادہ انحصار کرتی ہوں، ناشتے میں مجھے دہی اور پھل کھانا پسند ہیں۔ باجرے کی روٹی اور وٹامن سی سپلیمنٹسب سے بھی استعمال کرتی ہوں. اہم بات یہ ہے کہ میں باہر کا کھانا نہیں‌کھاتی گھر کا پکا ہوا کھانا کھاتی ہوں اور اگر میں شوٹنگز پر ہوں تو میں گھر سے کھانا ڈبوں میں پیک کروا کر لیکر جاتی ہوں. اور وہی کھاتی ہوں. انہوں نے کہا کہ میں‌کسی قسم کا رسک نہیں‌لیتی اس معاملے میں . پانی کا استعمال بہت زیادہ کرتی ہوں.

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ” میں مٹن بہت زیادہ نہیں کھاتی اگر گوشت کھانا ہی ہو تو اس میں ، میں ہمیشہ دیسی مرغ یا مچھلی کھاتی ہوں ”. انہوں نے یہ بھی کہا کہ چہرے کی جلد کی خاطر سفید رائس نہیں کھاتی بلکہ میں‌برائون رائس کھاتی ہوں.عائشہ عمر نے کہا کہ میں سب خواتین سے یہی کہوں گی کہ گھر کے کام کاج کریں جاب بھی کریں لیکن خود کے لئے وقت ضرور نکالیں اور اپنی بہترین ڈائیٹ کا بہت زیادہ خیال رکھیں.

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

  • بیٹے کی خاطر ہی شادی کی اور طلاق بھی لی حدیقہ کیانی کا انکشاف

    بیٹے کی خاطر ہی شادی کی اور طلاق بھی لی حدیقہ کیانی کا انکشاف

    گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ انہوں نے 2005 میں آنے والے زلزلے کے دوران ایک بچے کو گود لیا اس کا نام ناد علی رکھا. اس بچے کی بہترین پرورش کے لئے حدیقہ نے ہر ممکن کو شش کی ہے. ناد علی اپنی ماں حدیقہ کیانی کے ساتھ بہت اٹیچ ہے. اس نے آنکھ کھولتے ہی حدیقہ کو اپنی ماں کے طور پر دیکھا ہے. انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا میری زندگی ہے میرا سب کچھ ہے ، اس کی خوشی کی خاطر کچھ بھی کر سکتی ہوں. میں‌نے شادی یہ سوچ کر کی کہ میرے بیٹے کو باپ کا پیار ملے گا لیکن بد قسمتی سے ایسا بالکل بھی نہ ہو سکا. اور مجھے مجبورا طلاق لینا پڑی .

    انہوں نے کہاکہ ”یہ کہا جا سکتا ہے کہ میں نے بیٹے کی خاطر شادی کی اور اسی کی خاطر طلاق بھی لی ”، جب میرے بچے کو باپ پیار میسر ہی نہیں آ سکتا تھا تو میں کیوں اس رشتے میں‌رہتی . انہوں نے کہا کہ انسان کے لئے اولاد سب سے اہم ہوتی ہے اور میرے لئے میرا بیٹا ناد علی بہت اہم ہے. یاد رہے کہ حدیقہ کیانی نے ایک برطانوی تاجر کے ساتھ شادی کی اور پھر اس سے طلاق لے لی اس طلاق کے بعد انہوں نے آج تک شادی نہیں کی .

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

  • سعدیہ امام کا اپنی ساتھی اداکارائوں کو ایک اہم مشورہ

    سعدیہ امام کا اپنی ساتھی اداکارائوں کو ایک اہم مشورہ

    اداکارہ سعدیہ امام نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌شادی اور وقت پر شادی کی اہمیت پر کھل کر بات کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنی ساتھی اداکارائوں کو مشورہ دوں گی کہ وہ وقت پر شادی کریں، وقت پر کئے ہوئے فیصلے انسان کے لئے پچھتاوے کا باعث نہیں بنتے. انہوں نے کہا کہ جو لڑکیاں یہ سوچتی ہیں کہ اگر ہم نے شادی کر لی تو پتہ نہیں کیا ہوجائیگا ان کا کیرئیر ختم ہوجائیگا ایسا بالکل بھی نہیں ہے ایسی بہت ساری مثالیں موجود ہیں کہ اداکارائوں نے شادی کر لی لیکن ان کے کیرئیر پر بالکل بھی اثر نہیں پڑا.

    میں سمجھتی ہوں کہ میں نے وقت پر فیصلہ کرتے ہوئے شادی کر لی اور آج تک ایک اچھی اور خوش و خرم اذدواجی زندگی بسر کررہی ہوں.میں ساتھی اداکارائوں سے کہنا چاہوں گی کہ کیرئیر کی فکر نہ کریں وقت پر شادی کرکے اپنی زندگی کا ایک نیا سفر شروع کریں . زندگی بہت مختصر ہے ہر فیصلہ بروقت ہونا چاہیے. سعدیہ امام نے کہا کہ ”میرے شوہر بہت اچھے ہیں وہ میری ہر بات مانتے ہیں اور میں بھی ان کی ہر بات کو احترام دیتی ہوں،” شادی کا رشتہ تو کچھ دو اور کچھ لو کی شرط پر ہی چلتا ہے اس رشتے میں انائوں کو نہیں‌لیکر آنا چاہیے.

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

  • خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    اداکار و میزبان مایا خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ انسان کے لئے بہت ضروری ہے کہ وہ خود کو وقت دے خود سے دوستی کرے، جب وہ ایسا کرتا ہے تو اسکو کسی اور ضرورت باقی نہیں رہتی. انہوں نے کہا کہ ہم اپنی زندگی میں‌اتنے مشغول ہوجاتے ہیں کہ خودکو وقت ہی نہیں دیتے. خود سمجھ ہی نہیں پاتے. انہوں نے کہا کہ میں نے خود سے جب دوستی کی تو مجھے خود کی سمجھ آئی کہ میں‌کیا ہوں کون ہوں کیا چاہتی ہوں. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب انسان خود سے دوستی کرتا ہے تو پھر اسکو کسی دوسرے کی ضرورت نہیں رہتی .

    اسکو کسی دوسرے کے ساتھ اس کی کمنپی کی ضرورت نہیں رہتی انسان خوش رہنے لگتا ہے. ”میں نے خود کے ساتھ دوستی کی تو میں بہت سکون میں‌آ گئی”. انہوں نے کہاکہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو خود کو وقت پہ ہی سمجھ لیتے ہیں. مایا خان نے اپنے اس انٹرویو میں سب کو مشورہ دیا کہ وہ خود کے لئے وقت نکالیں اور خود سے دوستی کریں. یاد رہے کہ مایا خان اپنی زندگی میں بہت زیادہ اتار چڑھائو کا شکار رہی ہیں. وہ ڈپریشن کا بھی شدید شکار رہیں لیکن اب وہ کافی بہتر ہیں.

  • راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    بالی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ راکھی ساونت نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوشش کی ، جب میں‌انڈسٹری میں نئی نئی آئی اور میں مشہور ہو گئی تو راکھی مجھ سے رابطہ بھی کرتی تھی ، وہ چاہتی تھی کہ میں کسی طرح اس کی دوست بن جائوں ، میں‌جہاں جاتی تھی وہاں اسکو مدعو نہیں کیا گیا ہوتا تھا لیکن یہ بغیر دعوت نامے کے وہاں پہنچ جاتی تھی تاکہ اس کی مجھ سے بات ہوجائے لیکن میں اس کو سمجھ چکی ہوئی تھی اس لئے میں‌اسکو بھائی نہیں دیتی تھی. جب میں نے می ٹو مومنٹ کو بھارت میں‌لیڈ کیا.

    ”اس نے میری جم کر مخالفت کی اور میرے خلاف دس سے زیادہ وڈیوز بنائیں”، اس نے اپنے بہت ہی قریبی دوستوں کو بتایا کہ مجھے یہ سب کرنے کےلئے پیسے ملے ہیں اور پیسے ملتے ہوں تو پھر کچھ بھی کر گزرنا چاہیے. تنوشری نے کہا کہ راکھی ایک شرمناک کریکٹر ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے. اب میں‌میدان میں‌آچکی ہوں اب راکھی کی خیر نہیں اس نے جو بھی کیا ہے آج تک میرے ساتھ میں اس کا اب بھرپور جواب دوں گی . راکھی اس قابل ہی نہیں ہے کہ اس پر ترس کھایا جائے.

    ہمسایہ ملک میں کام کیا ہے وہاں کے لوگ یہاں سے بہت محبت کرتے ہیں …

    میرا کو دیکھ کر دلیپ کمار نے کیا کہا ؟‌

    نادیہ خان کے شو کی جگہ ناچنے گانے والا شو چلا دیں ریٹنگ زیادہ ملے ..