Baaghi TV

Category: شوبز

  • مجھے لگا ڈرامہ سائن کر کے پاؤں پر کلہاڑی مار لی اداکارہ

    مجھے لگا ڈرامہ سائن کر کے پاؤں پر کلہاڑی مار لی اداکارہ

    پاکستان کی نامور اداکارہ زارا نور عباس اس وقت مقبول ہونے والے ڈرامے ‘عہد وفا’ میں اپنے کردار کے لئے مداحوں میں خوب مقبول ہو رہی ہیں

    29 سالہ زارا نور عباس ہم ٹی وی کے اس ڈرامے میں نوری نامی گاؤں کی لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں جبکہ عثمان خالد بٹ نے ان کے شوہر کا کردار نبھایا ہے

    اس ڈرامے کی کہانی چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو اسکول میں ہوئے ایک جھگڑے کے بعد ایک دوسرے سے دور تو ہوجاتے ہیں لیکن ہمشیہ ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرتے ہیں عثمان خالد بٹ کے علاوہ اس ڈرامے میں احد رضا میر احمد علی اکبر اور وہاج علی اہم کردار نبھارہے ہیں جبکہ علیزے شاہ بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں

    گلزار حسین اور زارا نور عباس کا کردار ‘رانی’ ہے اس وقت بے حد مقبول ہو رہے ہیں

    حال ہی میں دیئے گئے ڈرامے میں کاسٹ کے حوالے سے ایک انٹرویو میں زارا نور عباس نےعہد وفا کے ساتھ ساتھ اپنی فلمز ‘چھلاوا’ اور ‘پرے ہٹ لو’ کے حوالے سے بھی بات کی

    اقرا عزیز کے نئے ڈرامہ سیریل ’جھوٹی‘ کا ٹیزر جاری


    زارا نور عباس عہد وفا کا حصہ کیسے بنی یہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں پرے ہٹ لو کی تشہیر کررہی تھی جب میرے دوست نے مجھے عہد وفا کا بتایا سیفی حسن اس کی ہدایت کررہے تھے میں ذاتی طور پر سیفی حسن کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند تھی تو میں نے پھر شہریار منور سے اجازت لی جو پرے ہٹ لو کے پروڈیوسر بھی تھے تاکہ میں فلم کی تشہیر کو چار روز کے لیے چھوڑ کر اس ڈرامے پر کام کرسکوں

    زارا نور عباس کے مطابق جب میں ڈراما شوٹ کرکے واپس آگئی تو اس وقت میں نے سوچا کہ چار لڑکوں کے اس ڈرامے میں کام کرنے کی حامی دے کر میں نے اپنے پاؤں پر کیوں کلہاڑی مار لی لیکن اس بات کے بر عکس جب ڈراما سامنے آیا تو اسے بہت اچھا ردعمل ملا جس کے لیے میں سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں

    زارا نور عباس اپنے کیریئر میں دو فلموں میں بھی معاون کردار نبھاچکی ہیں جن میں ‘چھلاوا’ اور ‘پرے ہٹ لو’ شامل ہیں دونوں ہی فلموں میں زارا نور کی اداکاری کو بےحد پسند کیا گیا جبکہ زارا نے یہ بھی کہا کہ ان کے دونوں کردار ان کے دل سے بےحد قریب ہیں

    فلم ‘پرے ہٹ لو’ کی ہدایات عاصم رضا نے دی تھی جبکہ ‘چھلاوا’ کی ہدایات وجاہت رؤف نے دی

    عاصم رضا کے بارے میں بات کرے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں وہ ان کے گاڈ فادر ہیں

    فلم پرے ہٹ لو میں مایا علی نے مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ چھلاوا میں مہوش حیات فلم کی مرکزی ہیروئن بنی
    زارا نور نے دونوں ہی اداکاراؤںکی تعریف کہ جبکہ انہوں نے مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کو اپنے لئے بڑا اعزاز کہا

    زارا نور عباس نے 2016 میں ‘دھڑکن’ نامی ڈرامے کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا اس کے بعد وہ ‘خاموشی’، ‘لمحے’، ‘قید’ اور ‘دیوار شب’ جیسے ڈراموں میں بھی سامنے آئیں

    اداکرہ نے بتایا کہ ان کی بڑی خواہش ہے کہ وہ ہمایوں سعید کے ساتھ کام کریں اور فواد خان اور علی ظفر کے ساتھ کام کرنے کی خوہش کا بھی اظہار کیا

  • صوفیانہ کلام جس نے بھی گایا وہ ناکام نہیں ہوا گلوکارہ

    صوفیانہ کلام جس نے بھی گایا وہ ناکام نہیں ہوا گلوکارہ

    صوفیانہ کلام جس نے بھی گایا وہ ناکام نہیں ہوا گلوکارہ

    صوفیانہ کالم گانے والے گلوکار کبھی ناکام نہیں ہوتے : صنم ماروی

    معیاری شاعری کے بغیر کوئی بھی گیت سننے والے کے دل کو۔نہیں چھو سکتا: گلوکارہ

    لاہور: گلوکارہ صنم ماروی نے کہا کہ صوفیانہ کالم۔گانے والے گلوکاروں نے ہمیشہ بے پناہ محبت کمائی ہے اور وہ کبھی ناکام نہیں ہوتے

    گلوکارہ نے ایک۔انٹرویو میں کہا کہ معیاری شاعری کے بغیر کوئی بھی گیت سننے والے کے دل کو نہیں چھو سکتا اور صوفیانہ کلام پڑھتے ہوئے جو حالت ہوتی ہے اسےالفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا

    ان کا کہنا تھا کہ میرا مشاہدہ ہے کہ جس بھی گلوکارہ نے صوفیانہ کلام گایا وہ ناکام نہیں ہوئی بلکہ اسے بے پناہ عزت ملی ہے اور وہ سننے والے کے دل میں ہمیشہ کے لیے امر ہو گئی

    گلوکارہ نے کہا کہ صوفیانہ کلام۔پاکستان کے علاوہ دنیا کے دل۔ممالک میں بھی مقبول ہے اور صوفیانہ کلام پیش کرنے والوں کو کہیں زیادہ عزت و احترام۔دیا جاتا ہے

    صنم ماروی نےکہا کہ میں نے جتنابھی گایا دل سے گایا ہے اور میری یہ کوشش اثر رکھتی ہے جس کے بدلے میں پرستار حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور بے حد عزت و احترام دیتے ہیں

    انہوں نے نئے گلوکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سینئرز کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی گائیکی کو نکھارنے کے لیے ان سے باقاعدہ تربیت لیں

  • فلم دل کہے جدھر کا پہلا ٹیزر سامنے آ گیا

    فلم دل کہے جدھر کا پہلا ٹیزر سامنے آ گیا

    فلم دل کہے جدھر کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا جسے دیکھ کر فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے

    تاہم مختصر دورانیے ٹیزر سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ منشا پاشا اور جنید خان اگرچہ پہلے سے ہی دوست ہوتے ہیں تاہم اپنے اپنے پروفیشن میں جانے کے بعد وہ دوستی بھلا کر اپنے پروفیشن کو اہمیت دینے لگتے ہیں

    ٹیزر میں جنید خان اور منشا پاشا سمیت فلم کی دیگر مرکزی کاسٹ کے مختصر کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے ٹیزر میں منشا پاشا کو ایک صحافی جب کہ جنید خان کو ایک پولیس افسر کے طور پر دکھایا گیا ہے

    ٹیزر میں صحافیوں کو پیش آنے والی مشکلات دکھائے جانے کے ساتھ ساتھ پولیس افسران کو میڈیا کی وجہ سے ہونے والے مسائل کو بھی دکھایا گیا ہے

    کہے دل جدھر‘ کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی اور وہ فلم میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی افسر کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جس کا عتیقہ اوڈھو نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اے این ایف کے یونیفارم میں تصویر شیئر کرتے ہوئے ’کہے دل جدھر‘ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا

    فلم کہے دل جدھر‘ کی ہدایات جلال رومی نے دی ہیں جب کہ اس کی کہانی کامران باری نے لکھی ہے فلم میں منشا پاشا اور جنید خان سمیت ساجد حسن بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے

    فلم کو ریلیز کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کو رواں برس 20 مارچ کو ریلیز کیا جائے گافلم –

  • فحش گفگتو کرنے والے شخص کو میرا کا خصوصی پیغام

    فحش گفگتو کرنے والے شخص کو میرا کا خصوصی پیغام

    فحش گفگتو کرنے والے کو میرا کا خصوصی پیغام

    اداکارہ میرا نے فحش گفتگو کرنے والے شخص کو کھری کھری سنا دیں

    فنکار معاشرے کے قیمتی لوگ ہیں لالی وڈ میں عیاشی بالکل ممکن نہیں: اداکارہ

    لاہور:اداکارہ میرا نے فحش گفتگو کرنےوالے شخص کو کھری کھری سنا دیں اور اپنی گفتگو کو خصوصی پیغام کا نام دے دیا میرا نے سوشل۔میڈیا پر اپنا پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ ہیروئین کا مطلب حقیقی زندگی میں بھی ہیروئین ہی ہوتا ہے وہ نہ تو کوئی جسم فروش ہوتی ہے اور نہ ہی کسی کلب میں کام کرتی ہے

    جبکہ پاکستانی فلم انڈسٹری کا مطلب فلم انڈسٹری ہی ہے یہ کوئہ سیکس کلب انڈسٹری نہیں اداکارہ نے کہا اگر کوئی شخص ہمارے فلمسٹارز کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے تو اسے اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ یہ فنکار ہمارے معاشرے کے بہت قیمتی لوگ ہیں ہمیں ان کی مدد اور عزت کرنی چاہیے کیونکہ یہ فحش نہیں ہیں

    میرا نے مزید کہا کہ اداکاراؤں کو وزیراعظم سے بھی اگلے درجے کا پروٹوکول ملنا چاہیے تاکہ وہ اپنے کام میں فخر کر سکیں اگر کسی کو لگتا ہے کہ لالی وڈ میں کسی کو۔عیاشی ملے گی تویہ بالکل غلط سوچ ہے ایسا بالکل ممکن نہیں

    اداکارہ کی بات اور میسجز سے لگتا ہے کہ دوسری طرف شخص نے کچھ نازیبا فرمائش کی ہوگی جس کی وجہ سے اداکارہ کو یہ کہنے کی نوبت آئی اس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے ان کے پیغام کی تائید کی اور دوسرے شخص کو نازیبا فرمائش پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا

  • جوکر کا کردار ادا کرنے والے جیکوئن فیونکس گرفتار

    جوکر کا کردار ادا کرنے والے جیکوئن فیونکس گرفتار

    ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے اور تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائے جانے کے مطالبوں پر امریکا اور یورپ سمیت دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں اور ان مظاہروں میں اہم شوبز، سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک ہو رہی ہیں

    مظاہرین کی جانب سے امریکی حکومت سے ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے تدابیر اختیار کرنے اور تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائے جانے کے مطالبے کیے جا رہے تھے

    امریکی فیشن میگزین ’پیپلز‘ کے مطابق جوکر کا کردار ادا کرنے والے 45 سالہ جیکوئن فیونکس سمیت چند شوبز شخصیات بھی واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے مظاہرے میں شریک تھی

    پولیس نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے مظاہرہ کرنے والے ہارر کامیڈی فلم ’جوکر‘ کے اداکار سمیت 147 افراد کو گرفتار کرلیا بعد ازاں ان کو رہا کر دیا گیا

    جبکہ ایسے ہی مظاہروں میں شرکت کرنے والی چند شوبز و سیاسی شخصیات اگرچہ پہلے بھی گرفتار ہو چکی ہیں تاہم بعد ازاں سب کو رہا کر دیا گیا

    برطانوی اخبار ’دی انڈیپینڈنٹ‘ کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں نکالے گئے مظاہرے کے دوران جیکوئن فیونکس نے تقریر بھی کی اور اپنی تقریر کے دوران انہوں نے لوگوں کو گوشت اور دودھ کے بجائے سبزیاں کھانے کا مشورہ دیا

    رپورٹ کے مطابق اپنی تقریر کے دوران جیکوئن فیونکس کا کہنا تھا کہ گوشت اور دودھ سے بنی غذائیں اس وقت ماحولیاتی آلودگی کا تیسرا بڑا سبب ہیں اور دنیا کو آلودگی سے بچانے کے لیے ہمیں انہیں ترک کرنا پڑے گا

    جو کر اداکار نے مظاہرین کو کہا کہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں گوشت اور دودھ کے بجائے ’سبزیاں‘ کھانی پڑیں گی

  • عمران عباس نے ساتھی اداکارہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

    عمران عباس نے ساتھی اداکارہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

    عائزہ خان کا شمار پاکستان کی بہترین اور نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور ان کی شاندار پرفارمنسز اور جاندار اداکاری کی وجہ سے ان کی شہرت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے

    عائزہ خان کو صرف مداح ہی پسند نہیں کرتے بلکہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی انہیں بےحد پسند کرتی ہیں

    عائزہ خان اس وقت 2 مقبول ڈراموں میں کام کررہی ہیں جن میں ایک ‘میرے پاس تم ہو’ ہے جبکہ دوسرا ‘تھوڑا سا حق’ ہے اور یہ دونوں ڈرامے ہی کامیاب اور کافی مقبول ثابت ہورہے ہیں

    تھوڑا سا حق ڈرامے میں عائزہ خان کے ساتھ عمران عباس نے مرکزی کردار نبھایا ہے اور اب ان دونوں نے اس ڈرامے کی شوٹنگ بھی ختم کرلی جس کے بعد عمران عباس نے انسٹاگرام پر عائزہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ساتھ ہی ان کا شکریہ بھی ادا کیا

    عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آپ میری سب سے پسندیدہ ساتھی اداکارہ ہیں پھر چاہے وہ تم کون پیا ہو محبت تم سے نفرت ہے، کوئی چاند رکھ’یا پھر تھوڑا سا حق ڈرامہ ہو ہم نے بہت سے ہنسی مذاق کے ساتھ ایک اور پروجیکٹ کو مکمل کرلیا لیکن میں آپ کے لیے یہی کہوں گا کہ یقیناً آپ ایک بہترین اداکارہ ہیں جسے بہترین ٹیلنٹ کے ساتھ نوازا گیا ہے اللہ آپ کو مزید کامیابی دے

    اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے عائزہ خان نے بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ لیکن ایسی ہی پوسٹ کی مجھ سے امید نہ رکھنا

    عمران عباس نے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس یک طرفہ معاہدے کے بارے میں پہلے ہی بات کر چکے ہیں یہ زیرہ توقعات کے ساتھ خالصتاً اشارہ ہے مزاحیہ انداز میں کہا کہ عظیم لوگ ایسے ہی ہوتے ہیں

    پھر ایک دوسرے کمنٹ میں اداکارہ نے عمران عباس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ حقیقتاً بات کروں تو آپ ہمیشہ سے میرے پسندیدہ ساتھی اداکار ہو اور میرا بہترین دوست بننے کے لیے آپ کو مبارک ہو

    جبکہ عائزہ خان کے اس کمنٹ پر کہا کہ آپ کو بھی مبارک اور مذاق کرتے ہوئے کہا محلے میں اس بات پر مٹھائی بانٹنی چاہئے

    ڈرامے ‘تھوڑا سا حق’ کی اب تک 12 اقساط سامنے آچکی ہیں اس ڈرامے میں عائزہ خان اور عمران عباس کے ساتھ ساتھ مشال خان، صبا فیصل، فردوس جمال، ندا ممتاز اور شان بیگ نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں

    عائزہ خان کو کئی نئے پروجیکٹس کی پیشکش

  • کیلی گرافی پر تنقید کرنے والوں کو رابی پیر زادہ کا کرارا جواب

    کیلی گرافی پر تنقید کرنے والوں کو رابی پیر زادہ کا کرارا جواب

    سابق گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے گزشتہ برس نومبر میں اپنی نامناسب ویڈیو لیک ہونے پر شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کرتے ہوئے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر کے نئی زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا

    رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے اعلان کے بعد بھی سوشل میڈیا پر چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں جن میں انہوں نے نئی زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اب وہ باقی زندگی مذہبی تعلیمات کے مطابق گزاریں گی

    اور ان کی جانب سے مذہبی تعلیمات سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے پر کئی لوگ ان کے اقدام سے خوش دکھائی دیے اور انہوں نے سابق گلوکارہ کی تعریف کی تھی ان ویڈیوز میں سکارف اوڑھے قرآن ترجمہ کے ساتھ پڑھتے ہوئے اور علام دین سے قرآن پاک سیکھتی ہوئی دیکھائی دیں

    رابی پیرزادہ کی جانب سے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے آغاز اور ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی کیلی گرافی کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد کچھ لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی کیلی گرافی ان کی نہیں جس کے بعد اب انہوں نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کیلی گرافی بناتے ہوئےمتعدد ویڈیوز جاری کردیں

    رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر کیلی گرافی کرنے کی ویڈیوز جاری کیں اور ساتھ ہی لکھا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ کیلی گرافی میری نہیں ہیں وہ جان لیں کہ اگر خدا انسان کو موذی جانوروں کو دوست بنا سکتا ہے تو وہ انسان کو فن کیوں نہیں دے سکتا

    جبکہ یہ بات دلچسپی سے کم نہیں کہ گلوکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی سلسلہ وار ویڈیوز میں ایک ہی ’حمد‘ سنائی دیتی ہے اور وہ ’حمد‘ رابی پیرزادہ کی آواز میں ہے ’میں گنہگار ہوں‘ حمد کو رابی پیرزادہ نے انتہائی احسن میں پیش کیا اور کئی مداحوں نے ان کی کیلی گرافی سے زیادہ حمد میں ان کی خوبصورت آواز کو سراہا

  • جسم فروشی کے الزام میں بالی وڈ اداکارئیں گرفتار

    جسم فروشی کے الزام میں بالی وڈ اداکارئیں گرفتار

    بالی وڈ اداکارہ امرتا دھنووا کو پولیس نے جسم فروشی کے کاروبار کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا

    بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے امرتا دھنووا سمیت خوبرو ماڈل ریچا سنگھ کو بھی جسم فروشی کا کاروبار چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    امرتا دھنووا حال ہی میں نشر ہونے والے متنازع ریئلٹی شو ’بگ باس 13‘ میں شریک ہوئی تھیں اور اس میں دوسرے ساتھیوں کے ساتھ تنازعات کی وجہ سے انہوں نے کافی شہرت بھی حاصل کی تھی

    علاوہ ازیں ماضی میں امرتا دھنووا چند بالی وڈ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ وہ فیشن شوز میں کیٹ واک کرنے سمیت ماڈلنگ کرتی دکھائی دیتی رہی ہیں

    بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے ایک نجی ہوٹل پر مارے گئے چھاپے کے بعد اداکارہ امرتا دھنووا اور ماڈل ریچا سنگھ کو گرفتار کیا گیا دونوں اداکاراؤں و ماڈلز پر الزام ہے کہ وہ نجی ہوٹل میں جسم فروشی کے لیے نوجوان اور خوبرو لڑکیوں کی سپلائی کرتی تھیں دونوں پر الزام ہے کہ وہ نوجوان اور کالج کی لڑکیوں کو مختلف قسم کے لالچ دے کر ان سے جسم فروشی کروا رہی تھیں

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان پر شک کے بعد جسم فروشی کے کاروبار سے پردہ اٹھانے کے لیے ممبئی پولیس کا ایک افسر نجی ہوٹل میں جسم فروش گاہک بن کر گیا تھا اور وہاں مذکورہ سہولیت میسر ہونے کے بعد ہی پولیس نے اداکارہ و ماڈل کو گرفتار کیا اور ان پر تعزیرات ہند کی شق 370 (3) اور سیکشن 4 اور پانچ کے تحت مقدمہ دائر کرلیا گیا۔

    دوسری جانب گرفتاری کے بعد امرتا دھنووا نے دعویٰ کیا کہ وہ کبھی بھی جسم فروشی جیسے کاروبار میں ملوث نہیں رہیں ان کا نام سازش کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے
    یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارتی اداکارہ اور ماڈل کو جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہو اسی طرح ماضی میں بھارتی پولیس نے تیلگو، تامل، مراٹھی اور بنگالی فلم انڈسٹری سمیت دیگر فلم انڈسٹری کی خوبرو اور ابھرتی ہوئی اداکاراؤں کو بھی جسم فروشی کے کاروبار کرنے کے الزام میں گرفتار کر چکی ہے

    جن میں بولڈ اداکارہ و ماڈل شرلن چوپڑا


    اور نیشنل یافتہ اداکارہ شویتا باسو پرساد بھی شامل ہیں

  • امریکی باکس آفس پر فلم 1917 کا راج

    امریکی باکس آفس پر فلم 1917 کا راج

    ایکشن فلم’ 1917‘ نے امریکی شائقین کے دلوں میں گھر کرلیا فلم میں جنگ کی ہولناک تباہی کے ساتھ انسانی جذبات انتہائی متاثرکن انداز میں پیش کیے گئے ہیں

    امریکی باکس آفس پر پہلی جنگ عظیم میں دو برطانوی فوجیوں کے اہم مشن کی کہانی چھاگئی فلم’ 1917‘نے 3 دنوں میں 5ارب 64 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا اور پہلے نمبر پر براجمان ہوگئی

    علاوہ ازیں یہ فلم بہترین ہدایتکار اور بہترین فلم کے دو گولڈن گلوب ایوارڈز جیت چکی ہے اوراسے آسکرکے لیے بھی فیورٹ قراردیا جارہا ہے

    جبکہ ایک مہینے تک باکس آفس پرراج کرنے والی فلم ’ اسٹار وارز؛ دی رائز آف اسکائی واکر‘ نے 2ارب 33 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کی اور دوسرے نمبر پر آگئی

    ہنسی مذاق اورایکشن سے بھرپورفلم ’جمانجی دی نیکسٹ لیول ‘نے اس ہفتے دو ارب 16 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کی اور تیسرے نمبر پر رہی

  • برطانوی شہزادے نے اپنی اہلیہ کے لئے ہالی وڈ پروڈیوسر سے کام مانگ لیا

    برطانوی شہزادے نے اپنی اہلیہ کے لئے ہالی وڈ پروڈیوسر سے کام مانگ لیا

    لندن:برطانوی شہزادے ہیری کی ہالی وڈ پروڈیوسر سے میگھن مارکل کے لیے کام مانگنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آ ئی ہے جس میں وہ ہالی ووڈ پروڈیوسر سے اپنی اہلیہ کیلئے کام مانگ رہے

    جبکہ دوسری جانب دوسری جانب حالیہ صورتحال پربرطانوی شاہی خاندان نے ایک اجلاس بھی طلب کیا ہے

    شہزادہ ولیم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہو ں نے اپنے بھائی کیلئے جتنا کچھ وہ کر سکتے تھے اس سے بہت کچھ کیا اور اب وہ اس سے زیادہ کچھ نہیں کرسکتے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہیری اب ان کی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں

    ملکہ کے پوتے شہزادہ فلپ سے جب پوچھا گیا کہ ملکہ کا اس سب کے دوران کیا ری ایکشن تھا انہوں نے یہ سب کیسے برداشت کیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹھیک ہیں

    چند روز قبل برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے سینیئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور دونوں برطانیہ سے کینیڈا منتقل ہو گئے ہیں

    شہزادہ ہیری نےلائن کنگ کے پریمئر کے موقع پر میگھن مارکل کے لیے کام مانگا تھا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہزادہ ہیری کہہ رہے ہیں کہ میری بیوی کو کام چاہیے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے چیریٹی کے لیے امداد کے بدلے میں ڈزنی کے ساتھ وائس اوور کی ڈیل کر لی ہے