Baaghi TV

Category: شوبز

  • 55ملین ڈالرز کمانے والی فلم "جوکر” ابھی بھی سب سے آگے

    55ملین ڈالرز کمانے والی فلم "جوکر” ابھی بھی سب سے آگے

    نیویارک : امریکہ میں‌فلم انڈسٹری کامیابی کی طرف رواں دواں ، اطلاعات کےمطابق ہولی ووڈ کی سائیکولوجی تھرلر فلم ’جوکر‘ نے سینما گھروں پر قبضہ جما کر رکھا ہے۔ فلم اپنی ریلیز سے اب تک 55 ملین ڈالر کما چکی ہے ، امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ ہالی ووڈ کی جرائم پر مبنی ڈرامہ فلم دوسرے ہفتے بھی کمائی کی دوڑ میں سب سے آگے رہی۔

    فیصل واڈا کو ترس آگیا

    اینی میٹڈ فلم ’دی ایڈمز فیملی‘ باکس آفس پر دوسرے اور ایکشن سے بھرپور فلم ’جیمنی مین‘ تیسرے نمبر پر رہی۔فلم جوکر میں آرتھر فلیک نامی ایک شخص کی کہانی بتائی گئی ہے جو ذہنی بیماری کا شکار ایک کامیڈین ہے۔ ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں مشکلات کے باعث وہ جرم کا راستہ اختیار کر لیتا ہے۔

    مسجد میں فائرنگ ، 15 نمازی شہید

    دوسری طرف اس فلم کے ہدایت کار ٹوڈ فلپس پر تنقید کی جارہی ہے کہ انہوں نے ایک پرتشدد شخص کو قابل ستائش انداز میں پیش کیا ہے، تاہم انہوں نے اور فلم کے مرکزی کردار کوائین فیونکس نے واضح طور پر کہا کہ وہ اس کے ذمہ دار نہیں کہ لوگ اس فلم کا کیا اثر لیتے ہیں۔

  • "زندگی تماشا”نے جنوبی کوریائی اعزاز حاصل کرلیا ،

    "زندگی تماشا”نے جنوبی کوریائی اعزاز حاصل کرلیا ،

    لاہور : پاکستانی فلمیں بھی بین الاقوامی معیار کی ہونے لگیں، پاکستانی کی تازہ ترین فلم "زندگی تماشا”بہت بڑا کوریائی اعزاز اپنے نام کروا لیا فلم انڈسٹری سے وابستہ شارحین کا کہنا ہےکہ ’کم جسوئک‘ ایوارڈ بوسان عالمی فلم فیسٹیول کا سب سے معتبر ایوارڈ سمجھا جاتا ہے جو کہ ہر سال کسی ایک فلم کو دیا جاتا ہے،

    مسجد میں فائرنگ ، 15 نمازی شہید

    بوسان فلم فیسٹیول کا یہ اعلیٰ ترین ایوارڈ ہے ہرسال کسی ایک فلم کو دیا جاتا ہے۔اس فلم میں معروف اداکارسرمد کھوسٹ نے فلم میں اندرون لاہورکی زندگی کوانتہائی قریب سے دکھایا ہے ۔ پاکستان میں فلم کا ٹریلر29 ستمبر کو جاری کیا گیا تھا جو ریلیز ہوتے بہت مقبول ہوا۔

    ٹریلرریلیز کے ساتھ ہی یہ بتایا گیا تھا کہ فلم اکتوبر میں جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ہونے والے عالمی فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی۔ فلم کو بوسان فیسٹیول میں ’کم جیسوئک‘ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔جس میں‌انسانی زندگی کے تلخ حقائق اورنشيب و فرازلیے گلی محلوں میں بسنےوالے عام کرداروں کے گرد گھومتی اس فلم ميں روایتی موسیقی کو اچھوتے انداز میں فلم بينوں کے لئے پيش کيا گيا ہے ۔

    فیصل واڈا کو ترس آگیا

    فلم زندگی تماشا کی زیادہ شوٹنگ پنجاب میں ہوئی ہے۔ مرکزی کرداروں میں عارف حسین، سمیعہ ممتاز، علی قریشی اور ایمان سلیمان شامل ہیں۔سرمد کھوسٹ نے فلم کی ڈائریکشن کے ساتھ ساتھ پروڈکشن بھی کی ہے جبکہ فلم کی کہانی نرمل بانو کی ہے۔فلم جنوری 2020 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔اس کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں عارف حسن، ماڈل ایمان سلیمان اور علی قریشی بھی شامل ہیں۔

  • ماہرہ خان کے ایفل ٹاور کے سامنے ڈانس سے لبنانی اداکارہ کوکیا ہوا؟

    ماہرہ خان کے ایفل ٹاور کے سامنے ڈانس سے لبنانی اداکارہ کوکیا ہوا؟

    پیرس: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان پیرس کے دورے کے بعد واپس تو آگئیں مگر اپنی یادیں وہاں چھوڑ آئیں جس کے چرچے یورپ سے لیکر مغرب اور پھر پاکستان تک پہنچتے ہیں ، ماہرہ خان کے ایفل ٹاور کے سامنے ڈانس سے لبنانی اداکارہ کیا ہوا؟ وہ بھی ایک ایسی کہانی ہےکہ بیان کرنے سے اس میں‌ اوربھی رنگ نکھر آتے ہیں ،
    https://www.youtube.com/watch?v=CK6u02ZyFNw
    ذرائع کےمطابق پاکستان کی صف اول کی اداکارہ سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کی ایفل ٹاور کے سامنے جو ادائیں تھیں وہ ابھی تک مداحوں کے عصاب پر سوار ہیں ، اطلاعات کے مطابق ماہرہ خان کی تو ہر ادا ہی سپر ہٹ ہے، جب ہی تو ایفل ٹاور کے سامنے ہلکے پھلکے انداز میں ڈانس بھی مداحوں نے خوب پسند کیا۔سپر اسٹار ماہرہ خان نے ايفل ٹاور کے باہر لبنانی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کيا

    فیصل واڈا کو ترس آگیا

    ماہرہ خان کے ڈانس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل ميڈيا پر وائرل ہوگئی۔ مداحوں نے ماہرہ خان کی ویڈیو کو خوب داد دی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خوبصور ماہرہ خان بغیر کسی میک اپ کے جامن رنگ کی لمبی فراک میں خوبصورت قدم اٹھا کر ہلکا پھلکا سا ڈانس کر رہی ہیں، جب کہ ان کے ساتھ موجود لبنانی اداکارہ نے نارنجی رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔ویڈیو کے پس منظر میں غالباً یہ کوئی لبنانی ہی گانا ہے جس کے سر پیرس کی فضاؤں میں بکھر رہے ہیں۔

    مسجد میں فائرنگ ، 15 نمازی شہید

  • مودی کی حمایت میں ٹویٹ کرنے پر اکشے کمار کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    مودی کی حمایت میں ٹویٹ کرنے پر اکشے کمار کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    بھاتری شوبز انڈسٹری کے کئی ستارے جو بھارتی وزیراعظم کی حمایت کرتے ہیں, ان کو ہمیشہ کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

    بھارتی اداکار اکشے کمار جو مبینہ طور پر بی جے پی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بہت قریب ہیں اور کبھی بھی اس کی تعریف کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے، ایک بار پھر ان کی حمایت پر سامنے تو آئے ہیں لیکن صارفین سمیتھ مختلف شخصیات نے کڑی تنقید کرتے ہوئے اکشے کا مذاق اڑایا.

    ہفتے کے روز مودی نے ٹویٹر پر سمندر کا ساحل صاف کرنے کا ایک ویڈیو اس پیغام کے ساتھ شیئر کیا، "آئیے یقینی بنائیں کہ ہمارے عوامی مقامات صاف و صاف ہیں!”

    تاہم، یہ کمار کا جواب تھا، جو کینیڈا کی شہریت (نیشنیلٹی) رکھتے ہیں، جسے بھارتی وزیر اعظم کو ٹویٹ کرنے پر صارفین کی جانب سے کڑا جواب ملا۔

    “ہاں وزیر اعظم نریندر مودی جی، بہترین قائدین وہ ہیں جو مثال کے ساتھ رہنمائی کرتے ہیں! اداکار نے ٹویٹ کیا، نیز فٹ رہنے کے ساتھ ساتھ اپنے عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنا بھی ایسی عمدہ سرگرمی ہے۔

    ایک ٹویٹر صارف نے جواب دیا ، "آپ کا قائد جسٹن ٹروڈو ہے مودی نہیں ہے۔”

    جبکہ ایک اور شخص نے کمار کو یاد دلایا کہ وہ کینیڈا کی نیشنیلٹی رکھتے ہیں تو اپنے کس ملک کی بات کر رہے ہیں.

  • رنویر سنگھ نے اپنی اگلی فلم کے لیے کتنا وزن کم کیا ہے؟

    رنویر سنگھ نے اپنی اگلی فلم کے لیے کتنا وزن کم کیا ہے؟

    حالیہ دنوں میں کھیلوں کی انتہائی متوقع فلموں میں سے ایک "83” اپریلووین کے سینما گھروں میں نمائش کرے گی۔ اور اس کے بارے میں حقیقی طور پر پرجوش محسوس کرنے کی بے شمار وجوہات ہیں۔ سب سے پہلے اس میں ہونے والا واقعہ یہ کہنا مناسب ہے کہ 1983 میں ہونے والا ورلڈ کپ نہ صرف ہندوستانی کرکٹ بلکہ پورے ملک کے لئے ایک اہم لمحہ تھا۔

    بھارت کو آزاد ہوئے 36 سال ہی ہوئے تھے جب ایک آزاد قوم آج بھی برطانوی راج اور اس کے بعد کی تقسیم کے دوران ان کی ہر بات پر قابو پا رہی تھی۔ کپل دیو کے مکہ کے کرکٹ میچ میں ورلڈ کپ جیتنے کی نظر سے ہندوستانیوں میں فخر اور پھولے ہوئے خود اعتمادی کا احساس پیدا ہوا۔

    اور دوسری بات، وہ اداکار جو کپل دیو کا کردار ادا کریگا: رنویر سنگھ۔ یہ کہنا درست ہے کہ رنویر سنگھ سب سے زیادہ محنتی اور ورسٹائل اداکاروں میں سے ایک ہے۔ اداکار کردار کے تقاضوں کے مطابق اپنی جسمانی شکل سے ملنے کے لئے انتہائی سخت محنت کرتا ہے۔ پدماوت میں خلجی کے اپنے کردار کے لئے گلی بائے سے لے کر گلی بوائے میں ہر طرح کے پتلی اور ڈھونگ میں تبدیل ہونے تک انسان زندہ مثال ہے کہ کس کو اپنا کام انتہائی خلوص کے ساتھ کرنا چاہئے۔

    اور ، اب اگر ان اطلاعات پر یقین کیا جائے تو اداکار کپل دیو کے کردار میں فٹ ہونے کے لئے مزید 15 کلو گرام وزن کم کرچکا ہے۔ اس سے قبل جولائی میں رنویر نے ٹویٹر پر اپنی ایک چھوٹی سی تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اس کے عنوان سے کہا تھا، "میں آپ کو کھاتے کھاتے کھاتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔” اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اداکار سخت ٹریننگ سیشن اور سخت ڈائیٹ سے گزر رہے تھے۔

    میڈیا سے بات چیت کے دوران رنویر نے بتایا کہ کپل دیو کی باڈی میکانکس بہت ہی منفرد تھیں اور صرف اس لیجنڈری کرکٹر ہی اس عمل کو انجام دے سکتے ہیں۔ رنویر نے مزید اعتراف کیا کہ انہیں اپنے جسمانی میکانزم کو تبدیل کرنا پڑا جو تقلید کے لئے انتہائی سخت تھے۔ اسی انٹرویو میں ، رنویر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے کپل دیو کے ساتھ 10 دن کیسے گزارے، اپنے کھانے کے بلے بازوں، بیٹنگ اور بولنگ کی مہارت کے علاوہ اپنی ورک اخلاقیات کو سیکھتے ہوئے روزانہ تین گھنٹے تک کرکٹ کی مشق کرتے رہے۔

    رنویر کے "نو کارب” تصویر کے بارے میں پوسٹ کرنے کے ایک ماہ میں ہی، اداکار نے اپنی آخری شکل کا ایک حصہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ بہت متوقع رنویر سنگھ جی فلم "83” 10 اپریل 2020 کو ریلیز کی جائے گی.

  • مہوش حیات نے لڑکیوں کی تعلیم پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کر دیا

    مہوش حیات نے لڑکیوں کی تعلیم پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کر دیا

    مہوش حیات نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہر بچہ مناسب پرورش کا حق دار ہے۔

    مہوش نے لکھا کہ وہ اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے کام کریں۔ آئیے یہ یقینی بنائیں کہ ہم ان کے قیمتی بچپن کو ان سے نہ چھینیں اور ان سے دور نہ کریں۔ پاکستان کا آئین اور قانون بچوں کو ان کی تمام جسمانی, ذہنی اور تعلیمی حق فراہم کرتا ہے. بچوں سے مشقت لینا ایک قابل سزہ جرم ہے. آئیے بچوں سے مشقت سے انکار کریں.

    ان نوجوان ذہنوں کی پرورش کرنا ہوگی کیونکہ وہ ہمارے پاکستان کا مستقبل ہیں! مہوش حیات نے ہیش ٹیگ میں "پاکستان زندہ باد” بھی لکھا.

  • میرا کی جیکلین کے ساتھ دبئی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

    میرا کی جیکلین کے ساتھ دبئی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

    پاکستانی سداکارہ میرا جو آج کل متحدہ عرب امارات میں ہیں، کو بالی ووڈ اداکار جیکلین فرنانڈیز کے ساتھ پارٹی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    جیکلین نے ریمپ پر واک کرنے کے بعد پارٹی کے بعد ان دونوں کو فیشن شو میں ناچتے دیکھا گیا۔

    https://www.instagram.com/p/B3hxQMpnc1F/?igshid=4lsez4kr0zl5

    اب انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں میرا کو سفید خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جب وہ جیکلین اور سپلاش فیشن کے سی ای او رضا بیگ کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔

    جیکلین اسپلش اور دبئی میں اپنے وقت کے ساتھ اشتراک سے بھی تصاویر پوسٹ کرتی رہی ہیں۔ اس قیام کے دوران اداکار کو اپنے میک اپ آرٹسٹ ہوڈا کٹن اور فیشن ڈیزائنر وکٹوریہ بیکہم سے ملنے کا موقع بھی ملا۔

    واضح رہے میرا حال ہی میں سعودی اشتہار میں نمایاں ہونے والی پہلی خاتون مشہور شخصیات بھی بن گئیں۔

    دوسری جانب میرا کی لولی وڈ اسٹار کی طبیعت خراب ہونے کے بعد پچھلے ماہ دبئی کے ایک نجی اسپتال میں سرجری کروائی گئی تھی۔

  • رابی پیرزادہ نے انسانیت کی خدمت کے لیے اہم اعلان کردیا

    رابی پیرزادہ نے انسانیت کی خدمت کے لیے اہم اعلان کردیا

    لاہور: میں غریبوں کی مدد کرنا چاہتی ہوں ، سب سے پہلے علاج معالجے کی طرف توجہ دوں گی اطلاعات کےمطابق پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے غریبوں کے لیے مفت ڈسپنسری کھولنے کا اعلان کردیا۔رابی پیرزادہ کہتی ہیں‌کہ ’’بہت جلد غریب اور مستحق افراد بغیر کسی بیرونی امداد کے اپنی کمائی سے ڈسنپسری قائم کروں گی،

    امریکہ سعودی عرب میں مفت میں فوج نہیں بھیج رہا ، ٹرمپ

    ذرائع کے مطابق پاکستان کی معروف گلوکارہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ہو ہاتھ میں کھدال لیے کھڑی ہیں۔ رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ’’اپنی مدد آپ کے تحت میں غریب کے لیے دواخانہ قائم کررہی ہوں جہاں غریبوں کو مفت سہولیات دی جائیں گی۔رابی پیرزادہ نے اس بات کے عزم کااظہار کیا کہ لوگ دوسروں کے عطیات لے کر فلاحی کام کرتے ہیں مگر میں ایسی کمائی سے نہیں کروں گی‘‘۔

    دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد ، چین نے بہت بڑا اعلان کردیا

    واضح رہے کہ گلوکارہ رابی پیرزادہ اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر اور انسٹاگرام پر سانپ، اژدھے اور مگر مچھ کے ہمراہ ویڈیو اور تصاویر شیئر کرچکی ہیں۔ انہوں نے سانپ اور مگرمچھ کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی، جس میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ نریندری مودی کے لیے تحفہ ہے۔محکمہ وائلڈ لائف نے عدالت میں مقدمہ بھی درج کرایا تھا جس پر گلوکارہ کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے البتہ رابی پیر زادہ عدالت میں پیش ہوئیں تو حکم منسوخ کردیے گئے تھے۔

    پاکستان،ایران خطے کے دواہم ملک ملکرمسائل حل کریں گے،ایرانی صدرحسن روحانی

  • رواں ماہ کے آخر میں زندگی کا اہم اعلان کروں گا‘‘حمزہ علی عباسی

    رواں ماہ کے آخر میں زندگی کا اہم اعلان کروں گا‘‘حمزہ علی عباسی

    لاہور: کیا پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کا کیئریر ختم ہونے جارہا ہے یا پھر وہ سیاسی ہونے یا نہ ہونے جارہے ہیں ، بہرکیف یہ تو طئے ہے کہ بہت جلد ’’ایک دہائی سے زائد عرصے تک جاری سفر اختتام کو پہنچ جائے گا”’’اکتوبر کے اواخر تک سوشل میڈیا سے دور رہوں گا اور امید کرتا ہوں کہ میری بات کو زیادہ سے زیادہ لوگ سنیں گے‘‘۔یہ تھے الفاظ حمزہ علی عباسی کے

    تفصیلات کے مطابق حمز

    دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد ، چین نے بہت بڑا اعلان کردیا

    ہ علی عباسی کے ٹویٹ پر مختلف چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں اور ساتھ ہی اُن کے مداح بھی تذبذب کا شکار ہوگئے۔ پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا، رواں ماہ کے آخر میں بہت اہم اعلان کروں گا‘‘۔https://twitter.com/iamhamzaabbasi/status/1182790638456262656?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1182790638456262656&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fhamza-ali-abbasi-important-announcment%2F

    پاکستان،ایران خطے کے دواہم ملک ملکرمسائل حل کریں گے،ایرانی صدرحسن روحانی

    یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ 25 اگست کو شادی کی جس کے بعد اُن کی اہلیہ نےانڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا۔حمزہ علی عباسی کے ٹویٹ پر مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ بھی اپنی اہلیہ کی طرح انڈسٹری کو خیر باد کہنے جارہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے۔

    مریکہ سعودی عرب میں مفت میں فوج نہیں بھیج رہا ، ٹرمپ

    یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اپنے کریئر کا آغاز 2006 میں تھیٹر سے کیا، بعد ازاں انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے پیارے افضل میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، اسی دوران انہوں نے مختلف فلمیں بھی کیں۔

  • حمزہ علی عباسی نے نیمل کے بارے میں ایک انکشاف کیا ہے

    حمزہ علی عباسی نے نیمل کے بارے میں ایک انکشاف کیا ہے

    حمزہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خوار پاکستانی مداحوں کا سب سے پسندیدہ جوڑوں میں سے ایک ہے. ان دونوں کا نکاح بہت ہی سادہ طریقے سے کیا گیا جسے مداحوں نے بہت سراہا تھا. جیسے ہی انہوں نے اپنی شادی کا اعلان کیا، اس خبر نے سوشل میڈیا پر آگ لگادی اور اس کے بعد سے وہ زیربحث ہیں.

    شادی کے بعد حمزہ علی عباسی اپنی اہلیہ کے لیے کبھی گٹار بجانے اور کبھی کھانا بنانے کی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں تاکہ ان دونوں کا پیار ظاہر ہو. لیکن گزشتہ دن حمزہ علی عباسی نے اپنی اہلیہ کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے ایک عمدہ پینٹنگ بنائی ہے.

    حمزہ علی عباسی کو اپنی اہلیہ کی خوبصورت پینٹنگ پر فخر ہے اور کہتے ہیں کہ ان کی اہلیہ ان سے زیادہ ٹیلینٹڈ ہیں.