Baaghi TV

Category: شوبز

  • ماہرہ خان کا ڈرامہ ہمسفر دہائی کا سب سے ٹاپ ڈرامہ

    ماہرہ خان کا ڈرامہ ہمسفر دہائی کا سب سے ٹاپ ڈرامہ

    ماہرہ خان کا ڈرامہ ہمسفر دہائی کا سب سے ٹاپ ڈرامہ
    پاکستان کی حسین اور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا شمار صف اول کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنھوں نے ڈرامہ ہمسفر سے شہرت حاصل کی اور خود کو ایک بہترین اداکارہ کے طورپر منوایا ماہرہ خان نے ڈراموں کے علاوہ متعدد فلموں میں بھی کام کیا

    ماہرہ خان کی اداکاری اور خوبصورت اداؤں کے چرچے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی عام ہیں بھارت میں بھی ان کے لاکھوں مداح ہیں فلم رئیس میں بالی ووڈ کنگ سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کرکزی کردار اد اکیا اور خوب داد تحسین سمیٹی اس کے علاوہ ان کی حال ہی میں پاکستانی فلم سپر سٹار بھی کافی ہٹ اور کامیاب رہی

    اور اب ان کے ڈرامہ ہمسفر کو انڈیپینڈنٹ اردو اس دہائی کا بہترین ڈرامہ قرار دیا جس پر ماہرہ خان نے انسٹا گرام اپنی ایک وٰڈیو اپ لوڈ کی جس میں اداکارہ نے چینل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بے پناہ خوشی کا اظہار کیا اداکارہ نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ اردو انڈیپینڈینٹ نے ان کے ڈرامے کو اس دہائی کا سب سے بہترین ڈرامہ قرار دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ چاہے کتنی ہی دہائیاں گزر جائیں لیکن پھر بھی میرا پسندیدہ پراجیکٹ ہمسفر ہی رہے گا اس پراجیکٹ نے مجھے بہت عزت ور پیار دیا ہے

    انہوں نے کہا کبھی کبھی مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہمفسر ہے تو میں ہوں میں بہت زیادہ خوش ہوں انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگلی دہائی میرا ایک ڈرامہ بہت اچھا ہو اور فلم بھی بہت اچھی ہو انہوں نے انڈیپینڈنٹ اردو کا دوبارہ شکریہ ادا کرتے ہوئے پیار اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

  • کچھ نیا کرنے کی لگن نے آگے بڑھنے میں مدد دی: اداکار

    کچھ نیا کرنے کی لگن نے آگے بڑھنے میں مدد دی: اداکار

    ہماراٹی وی ڈرامہ بھی تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے:شبیر جان
    کچھ نیا کرنے کی لگن نے آگے بڑھنے میں مدد دی ہمارا ٹی وی ڈرامہ بھی تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے اور یہ مثبت رحجان ہے :اداکار
    لاہور:سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ زندگی میں بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی لگن نے مجھے آگے بڑھنے میں مدد دی ہے اور اس لگن اور محنت سی کافی شہرت اور کامیابیاں ملی ہیں

    ایک انٹرویو میں شبیر جان نے کہا کہ ہمارا ٹی وی ڈرامہ بھی تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے اور یہ مثبت رحجان ہے چھوٹی سکرین پر بے پناہ ٹیلنٹ سامنے آیا ہے اور یہ کافی خوش آئند بات ہے اور سب ایک دوسرے سے بڑھ کر اور بہترین کام کر رہے ہیں زیادہ خوش آئند بات یہ ہے کہ پڑھی لکھی فیملیوں سے لڑکے لڑکیاں اس فیلڈ میں۔آرہے ہیں جس سے ہماری ڈرامہ۔انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے

  • عمران عباس کا موسٹ 100 ہینڈسم۔فیسز آف 2019 میں سینتیسواں نمبر

    عمران عباس کا موسٹ 100 ہینڈسم۔فیسز آف 2019 میں سینتیسواں نمبر

    عمران عباس کا موسٹ 100 ہینڈسم۔فیسز آف 2019 میں 37واں نمبر
    لاہور: پاکستان کے نامور اور پرکشش اداکار وماڈل عمران عباس نے ویسے تو ادکاری میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے ہیں نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں اپنی بہترین اداکاری کا لوہا منوایا ہے ان کے پاکستان سمیت بھارت میں لاکھوں فینز ہیں اور اس کے ساتھ ہی عمران عباس 2018 میں 100 موسٹ ہینڈ سم فیسز کی فہرست کا بھی حصہ بن چکے ہیں جن میں ان کا نمبر 58 تھا جبکہ ایک بار پھراداکار ٹی سی کینڈلرکی 100 موسٹ ہینڈسم فیسز آف 2019 کی فہرست میں شامل ہو گئے جن میں ان کا نمبر 37 واں ہیں

    انمول بلوچ کی ڈرامہ سیریل۔سزائے عشق کا تیسرا ٹیزرجاری
    لاہور:اداکارہ انمول بلوچ کی ڈرامہ سیریل "سزائے عشق” کا تیسرا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے انمول بلوچ اس ٹیزر میں بارش میں کھڑی اظفر کوبلاتی ہیں اوراظفر کے انکار کے بعد اچانک ہمایوں اشرف سامنے آجاتے ہیں جبکہ پہلے ٹیزر میں اظفر رحمن اوردوسرے ٹیزر میں ہمایوں اشرف کے ساتھ دکھائی دی تھیں ڈرامہ جلدآن ائیرکیا جائے گا

  • نیٹ فلیکس پر مرڈر مسٹری سال 2019 میں سب سے زیادہ۔دیکھی جانےوالی فلم

    نیٹ فلیکس پر مرڈر مسٹری سال 2019 میں سب سے زیادہ۔دیکھی جانےوالی فلم

    سٹریمنگ کمپنی نیٹ فلیکس نے سال 2019 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں کی فہرست جاری کر دی
    نیٹ فلیکس پر مرڈر مسٹری سال 2019 میں سب سے زیادہ۔دیکھی جانےوالی فلم
    لاس اینجلس: سٹریمنگ کمپنی نیٹ فلیکس نے گذشتہ سال 2019 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں کی۔فہرست جاری کر دی

    جس میں جینیفرانسٹن اور ایڈم سینڈلز کی کامیڈی فلم مرڈرمسٹری سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم ہے اور فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سائنس فکشن سیریز "سٹرینجر تھنگز 3” رہی اور تیسرے نمبر پر 6 انڈر گراونڈ رہی

    کمپنی کا کہنا ہے کہ مقبولیت کا فیصلہ ان فلموں کی ریلیز کے پہلے اٹھائیس دنوں کے دوران انہیں دیکھنے والوں کی تعداد کی بنیاد پر کیا گیاہے اور سب سے زیادہ نیٹ فلیکس پر دیکھی جانے والی فلم مرڈر مسٹری فہرست میں پہلے نمبر پر رہی جبکہ مشہور سائنس فکشن سیریز تھری اس کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ دیکھی گئی

  • بالی ووڈ ادکارہ ودیا بالن نے زندگی کی 42بہاریں دیکھ لیں

    بالی ووڈ ادکارہ ودیا بالن نے زندگی کی 42بہاریں دیکھ لیں

    بالی ووڈ ادکارہ ودیا بالن نے زندگی کی 42بہاریں دیکھ لیں
    ممبئی: بالی ووڈ کی ممتاز اور دلکش ادکارہ ودیا بالن بیالیس سال کی ہوگئیں وہ۔یکم۔جنوری 1978 کو بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک قصبے میں پید ہوئیں اور 2005 میں فلم۔پری نیتا سے اپنے فلمی کیرئیر کا شاندار آغاز کیااور انہوں نے اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے فلم۔انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا اور بہت کم۔عرصے میں ہی شہرت اور کامیابیاں حاصل کیں بالی ووڈ کے ورسٹائل۔اداکار نانا پاٹیکر 69سال کے ہوگئے وہ۔یکم جنوری 1951 کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے گاوں مرود جنجیرا میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1978 میں فلم گمنام سے کیا تھا 1989 میں فلم پرندہ میں ولن کے کردار سے بالی ووڈ میں نمایاں مقام حاصل کیا اوراس فلم کے لیے انہیں بہترین معاون اداکار کا نیشنل فلم۔ایوارڈ بھی ملا اور اپنی جاندار اداکاری کی بدولت اور ڈائیلاگ بولنے کے منفرد انداز سے شوبز میں اپنی الگ پہچان بنائی اور کافی کامیا یاں حاصل کیں

  • جسٹن بیبر کی زندگی پردستاویزی فلم ریلیز کرنے کا اعلان

    جسٹن بیبر کی زندگی پردستاویزی فلم ریلیز کرنے کا اعلان

    جسٹن بیبر کی زندگی پردستاویزی فلم ریلیز کرنے کا اعلان
    دنیاکی سب سےبڑی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یو ٹیوب نے معروف کینیڈین نژاد امریکی گلوکار جسٹن بیبر کی۔زندگی پر دس حصوں پر مشتمل دستاویزی فلم ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا

    اس سے پہلے بھی یوٹیوب متعددشخصیات کی زندگی پربنائی گئی دستاویزی فلمریلیزکر چکا ہے جسٹن بیبر کی زندگی پربنائی گئی دستاویزی فلم میں ان کی اہلیہ امریکی ماڈل ہیلی ہالڈین سے اکتوبر 2019 میں شادی کی تھی سمیت کئی دوسرے گلوکاروں اور میوزک انڈسٹری کی شخصیات کے انٹر ویوزشامل ہیں

    اس فلم کو دس حصوں پربنایا گیا ہے اور اسے رواں ماہ 27 جنوری کو یوٹیوب پر جاری کر دیاجائے گا جسٹن بیبر نے بھی اپنی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلمکا ٹریلر جاری کیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دستاویزی فلم میں شائقین کو گلوکارکی زندگی کے خفیہ رازبھی دیکھنے کو ملیں گے خبررساں ادارے رائٹرز کےمطابق دستاویزی فلم میں گلوکار کے اہل خانہ سمیت ان کی۔ازدوجی زندگی سے متعلق اہم رازوں کو سامنے لایا جائے گا جب کہ گلوکار کے کریئر کے مشکل دنوں کو بھی مداحوں کے سامنے لایا جائے گا

    2007 میں جب جسٹن بیبر کا گانا یوٹیوب پر وائرل ہوا تھا تب گلوکار کو شہرت ملی تھی جسٹن بیبر کا شماربھی دنیا کے ان چند گلوکاروں میں ہوتا ہےجنہوں نے اپنے کرئیر کا آغاز یوٹیوب سے کیا یوٹیوب کی جانب سے خود پردستاویزی فلم بنائے جانے کے حوالے سےجسٹن بیبرنے مختصر بیان میں کہا کہ یوٹیوب نے ان کے کریئر کے آغاز میں مدد دی اورویڈیو ویب سائٹ کہ وجہ سےہی بڑے گلوکاربنے اورانکو لازوال شہرت ملی

  • فلم "زندگی تماشا” کا ٹریلر ریلیز سے قبل۔یو ٹیوب سے ہٹا دیا گیا

    فلم "زندگی تماشا” کا ٹریلر ریلیز سے قبل۔یو ٹیوب سے ہٹا دیا گیا

    فلم "زندگی تماشا” کا ٹریلر ریلیز سے قبل۔یو ٹیوب سے ہٹا دیا گیا
    نامور اداکار اور ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم "زندگی تماشا” کا ٹریلر اس کو ریلیز کرنے سے تین ہفتے پہلے ہی یو ٹیوب سے ہٹا دیا گیا
    فلم کا ٹریلر گزشتہ سال 2019 ستمبر کو ریلکز جیا گیا تھا جس نے دھوم مچا دی تھی ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد ہی فلم کی کہانی اور موضوع پر تنقید کی جانے لگی تھی

    تاہم فلم ریلیز سے پہلے ہی عالمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہو گئی تھی اس فلم کو جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ہونے والے عالمی فلم۔فیسٹیول میں پیش کیا گیا تھا جہاں اس فلم کو سب سے اعلی فلمی ایوارڈ کم جیسوئک ایوارڈ بھی دیا گیا تھا اسے یہ ایوارڈ بھارتی فلم "مارکیٹ” کے ساتھ مشترکہ طور پر دیا گیا تھا فلم کو عالمی ایوارڈ دیے جانے اور ٹریلر وائرل ہونے کے بعد چند حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد فلم کا ٹریلر یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا

    ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے یو ٹیوب پر لائیو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹریلر ہٹائے جانے کی وضاحت کی اور انہوں نے کہا انہوں نے خود ہی ٹریلر ہٹایا ہے انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ فلم کی کہانی کو مکمل طور پر نہیں دکھایا گیا اور نہ ہی فلم کی مکمل کہانی ٹریلر میں دکھائی گئی جھلک جیسی ہے تاہم۔کچھ لوگ کہانی کو غلط اندازمیں لے کر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور غلط انداز میں لے کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں اس لیے ٹریلر کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا

    بالی ووڈ اداکارہ سویرا بھاسکر کی این آر سی بل کے خلاف بھر پور مذمت


    اس دوران سرمد کھوسٹ نے فلم کی ریلیز کا اعلان بھی کیا انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ 25 جنوری کو فلم۔سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

    فلم کے مختصرٹریلرمیں دکھا یا گیا تھا کہ فلم میں مذہب اورسیاست کی پشت پناہی میں لوگ کس طری مقاصد حاصل کرتے ہیں اور ٹریلر میں ساری کہانی کا۔اندازہ لگانا مشکل ہے لیکن ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ کہانی معاشرے کے انتہائی حساس اوراہم موضوع کے گرد گھومتی ہے فلم میں کچھ کرداروں کو ظاہری طور پر اچھے مگر چھپے ہوئے خراب کرداروں میں بھی دکھایا گیا تھا

    اس فلم کی کہانی نرمل انو نے لکھی ہے اوراس کو فلمسازسرمد کھوسٹ نے بنایا ہے سرمد کھوسٹ اس سے پہلے فلم منٹوبھی بنا چکے ہیں جو کہ کافی کامیاب رہی تھی اس فلم کی کاسٹ میں علی۔قریشی ایمان سلیمان عارف حسین سمعیہ ممتا اور دیگر اداکارشامل ہیں

  • ہمایوں سعید کا اہل خانہ کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کر کے نئے سال کا آغاز

    ہمایوں سعید کا اہل خانہ کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کر کے نئے سال کا آغاز

    ہمایوں سعید کا اہل خانہ کے ساتھ عمرہ کہ سعادت حاصل کر کے نئے سال کا آغاز
    نئے سال کے آغاز میں۔ہی اداکار ہمایوں سعید نے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور خانہ کعبہ کے سامنے لی گئی تصویر شئیر کر دی
    لاہور: اداکار ہمایوں سعید نے نئے سال کا آغاز اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر کے کیا

    ہمایوں سعید نے خانہ۔کعبہ کے سامنے لی گئی تصویر زوشل میڈیا پر شئیر کی اور ساتھ ہی اپنے فینز اور فالوورز کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی ہمایوں سعید نے کہا ان کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ نئے سال کا آغاز دنیا کی سب سے مقدس جگہ سے کریں

    سال 2019 کو الوداع کہتے ہوئے نئے سال 2020کو خوش آمدید آپ سب کے لیے اور پاکستان کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات ہمایوں سعید نئے سال کے لیے انتہائی پر امید ہیں انہوں نے اپنی امید ظاہر کی کہ نیا سال ہم میں سے ہر ایک کے لیے بہترین اور کامیابیوں سے بھر پور ثابت ہو گا

  • ماہرہ خان کے ساتھ رات 10 بجے کیا ہوگیا کہ ہرکوئی حیران ؟

    ماہرہ خان کے ساتھ رات 10 بجے کیا ہوگیا کہ ہرکوئی حیران ؟

    کراچی:ماہرہ خان کے ساتھ رات 10 بجے کیا ہوگیا کہ ہرکوئی حیران ؟،اطلاعات کےمطابق بین الاقوامی شہرتِ یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک اور سنگ میل عبور کرلیا کیونکہ اُن کے فالوورز کی تعداد 53 لاکھ تک پہنچ گئیں۔

    ماہرہ خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کی واحد اداکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جبکہ اُن کے بعد ایمن خان وہ دوسری اداکارہ ہیں جنہوں نے پچاس لاکھ کا ہندسہ عبور کیا۔

    اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیرسگالی سفیر کے طور پر اعزازی کام کرنے والی ماہرہ خان کی مداح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ کو مینشن کر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی تصویر شیئر کی اور مبارک باد دی۔

  • بالی ووڈ اداکارہ سویرا بھاسکر کی این آر سی بل کے خلاف بھر پور مذمت

    بالی ووڈ اداکارہ سویرا بھاسکر کی این آر سی بل کے خلاف بھر پور مذمت

    بالی ووڈ اداکارہ سویرا بھاسکر کی این آر سی بل کے خلاف بھر پور مذمت
    بالی ووڈ اداکارہ وسیرا بھاسکر نے ہٹ فلم دینے کے بعد مسلمانوں کے حق میں اور مودی کے خلاف بیان دینے کے بعد اپنا بالی ووڈ کا کیریئر داؤ پر لگا دیا بھارت میں بل کی منظوری کے بعد جہاں بھارتی عوام مشتعل ہے اور مودی کے خلاف مظاہرے کر رہی ہے وہاں بالی ووڈ کے تمام مایہ ناز اداکار اس بارے میں چُپ ہیں کسی کسی کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا لیکن وہیں بالی ووڈ کی اداکارہ سویرا بھاسکرنے اپنے کرئیر کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اکیلے ٹویٹر پر اور سڑکوں پر آ کر این آر سی بل کے خلاف جو لڑائی لڑی وہ قابل تحسین ہے انہوں نے طلباء کی بل کے خلاف مزاحمت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلباء آج کی تاریخ میں ہمارے ہیرو ہیں اور وہ ہمارے دیش کی امید ہیں انہوں نے اس دیش اور معاشرے کی یکجہتی اور ایکتا کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ہے اس ملک کی ایکتا واپس لوٹائی ہے انہون نے کہا یہ ایک ایسا معاشرہ بن گیا تھا جہاں لوگوں کو زندہ جلایا جاتا تھا اور کسی کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا تھا مزید انہوں نے کہا کہ طلباء کا کردار اور کام تعریف کے قابل ہے اور ہم سب کو بطور ایک معاشرہ ان کے ساتھ مل کر چلنا چاہیئے ان کو سپورٹ کرنا چاہئے ان کی کوششوں کو سراہنا چاہئے ہم سو رہے تھے انھوں نے ہمیں جگایا ہے انہوں نے کہا ہمیں نہیں لگتا تھا کہ یہ وقت جو بڑی امید کا موقع ہے کسی کو نہیں لگتا تھا کہ اس قدر بھارت کی جنتا ایکتا کر لے گی خالانکہ یہ ایسی جنتا ہے جو الگ الگ طبقے اور الگ الگ قوموں سے تعلق رکھتی ہے جو کہ شاید روزمرہ کی زندگی میں عام روٹین میں ایک دوسرے بات نہیں کرتے یہاں تک کہ ہیلو ہائے بھی نہیں کرتے لیکن طلباء کے بھر پور کردار کی بدولت آج سب ایک ہیں اور ملکر کر دیش اور سماج کے لئے باہر نکلے ہیں