سوناکشی سہنا کی نئی فلم”خاندانی شفاخانہ” 2اگست کو ریلیزہوگی-جس میں سوناکشی سہنا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور اس فلم میں مشہور ریپر بادشاہ پہلی بار بڑے پردے پر دکھائی دیں گے-
کامیاب فلموں کی ہیروئن نے اپنی نئی فلم”خاندانی شفاخانہ”کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کوئی لڑکی کسی فلم میں مضبوط مرکزی کردار ادا کرتی ہے تو اُس فلم پر”وومن سینٹرک”کا لیبل لگا دیا جاتا ہے جو بہت غلط بات ہے-
اس فلم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کی کامیابی اور ناکامی کا تمام تردارومدارسوناکشی سہنا پر ہے.اس بارے میں سوناکشی سہنا کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی روایتی سوچ تبدیل کرنا ہو گی تا کہ ہالی ووڈ کی طرح بالی ووڈ میں بھی اداکارائیں مضبوط مرکزی کردار اداکر سکیں-
فلم کی سٹوری کچھ اس طرح ہے کہ سونا کشی ایک پنجابی دوشیزہ کا کردار نبھا رہی ہیں جسے اپنے نانا سے ایک شفاخانہ ورثے میں ملا ہے جو کہ مردانہ کمزوری کے حوالے سے شہرت رکھتاہے-شفاخانہ چلانے میں اس لڑکی کو جن مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،وہی اس فلم کا موضوع بھی ہے جنہیں کامیڈی اندازمیں بڑے پردے پر پیش کیا گیا ہے-
Category: شوبز

سونا کشی کی نئی فلم”خاندانی شفاخانہ” میں بادشاہ کی انٹری

شادی کارڈ چھپ جانے کے باوجود سلمانخان کی شادی کیوں نہ ہوسکی؟
بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اپنی نئی گرل فرینڈ لولیا وانترکو ہیرے کی انگوٹھی تحفے میں دینے کی افواہوں کے باعث ایک بار پھر خبروں میں ہیں لیکن اسی کے ساتھ ہی تقریباََ پچیس سال پہلے ہونے والے واقعے کا چرچہ ایک بار پھر ہونے لگا ہے جب سلمان خان کی شادی کے کارڈ تک چھپ گے تھے لیکن شادی نہ ہو سکی-
یہ 1994 کی دہائی کا واقعہ ہے جب اُس زمانے کی سپر اسٹار اورفلم”تری مورتی میں اوئے اوئے گرل کی حثیت سے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ سنگیتا بجلانی اور خوبصورت مرد سلمان خان کی دوستی اس مقام تک آن پہنچیں کہ دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا-
سلمان خان کے والد سلیم خان اور سوتیلی ماں ہیلن بھی اس رشتے سے خوش تھے شادی کے کارڈ بھی تقسیم کیے جا چکے تھے لیکن عین وقت پر سنگیتا بجلانی نے سلمان خاان پر بے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے شادی کرنے سے انکار کر دیا.سنگیتا کا کہنا تھا کہ سلمان خاان شادی تو کیا دوستی کے بھی قابل نہیں-کہہ جاتا ہے کہ اس وقعے کے بعد سلما ن خان کسی بھی دوسری لڑکی کے ساتھ گھر بسانے کی حد تک سنجیدہ نہیں ہو سکے-
اب دیکھنا یہ ہے کہ لولیا وانترکے ساتھ سلمان خان کا رشتہ شادی کے بندھن تک پہنچ پائے گا یا نہیں ؟
گووندہ نے ہالی ووڈفلم”اویٹا رٹھکرانے کی وجہ بتا دی
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گووندہ نے ایک ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیا جس میں انہوں نے ہالی ووڈ کی 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم”اویٹار”سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ معروف ہدایتکار جیمز کیمرون کی جانب سے فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی یہ وہ فلم تھی جو دنیاا بھر میں مقبول ہوئی اور باکس آفس پر اچھے ریکارڈ قائم کیے –
گووندہ کا کہنا تھا کہ میں نے ہی اس فلم کا نام اویٹار تجویز کیا اور جمیز کیمرون سے کہا تھا کہ آپ کی یہ فلم کامیاب ترین فلم رہے گی اور آپ کی اس فلم کو مکمل ہونے کیلئے سات سے آٹھ سال درکار ہوں گے جس پر کیمرون ناراض ہوگے-
فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے گووندہ نے کہا کہ فلم کا اسکرپٹ اچھا تھا لیکن میں نے کیمرون سے کہا کہ آپ مجھے فلم میں ایک معذور کا کردار ادا کرنے کو کہہ رہے ہیں آپ چاہتے ہیں کہ میں 410 دن کی شوٹنگ کے دوران جسم کو رنگین رکھوں تو میں نے معذرت کر لی اور فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا –
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میرے انکار کے بعد دوسرے اداکار کو فلم میں کاسٹ کیا گیا لیکن فلم کے با رے میں میری پیشگوئی درست ثابت ہوئی اور فلم آٹھ سے نو سال بعد ریلیز کی گئی اور باکس آفس پر کامیاب رہی-
ہرتک روشن کی فلم "سپر 30” سے ٹیکس ہٹا دیا گیا
ممبئی: ہرتک روشن کی فلم "سپر 30” سے ٹیکس ہٹانے کا اعلان کر دیا گیا ہے. بھارت میں بہاڑ, دہلی, راجھستان اور اتر پردیش میں فلم پر ٹیکس ہٹایا گیا ہے.
آنند کمار نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر مہارشترا گورمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے. انہوں نے کہا کہ مہارشترہ کے چیف منسٹر نے ملاقات کے دوران فلم کی تعریف کی اور میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہے. اور چیف منسٹر نے فلم پر ٹیکس ہٹا کر اچھا کام کیا ہے جس کا میں اپنے دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں.
ہرتک روشن نے بھی جو فلم میں آنند کا کردار ادا کر رہے ہیں چیف منسٹر دیویندرا کا شکریہ ادا کیا. ہرتک روشن نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں چیف منسٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے نہ صرف فلم کو پسند کیا بلکہ فلم سے ٹیکس بھی ختم کر دیا. اس قدم نے مجھے بہت خوشی دی ہے اور اتنا احترام دینے پر فخر محسوس کر رہا ہوں.
واضح رہے وکاس باہل کی فلم "سپر 30” 12 جولائی کو ریلیز کی گئی تھی.

شہرت کیلئے مسلسل محنت کرنا پڑتی ہے،فرزانہ تھیم
اداکارہ فرزانہ تھیم کا کہنا ہے کہ کسی اداکار کیلئے شہرت حاصل کرنا آسان نہیں بلکہ اس کیلئے مسلسل کئی سال محنت کرنا پڑتی ہے.کامیابی کی صورت میں پرستاروں کی امیدیں بھی بڑھ جاتی ہیں نام اور مقام کو برقرار رکھنے کیلئے اس سلسلے میں تسلسل رکھنا پڑتاہے-
ایک انٹر ویو میں اداکارہ فرزانہ کا کہنا تھا کہ میں خود اپنے کام کا تنقیدی جائزہ لیتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ ایک پراجکیٹ میں جو کردارادا کیا ہے اگلے پراجکیٹ میں اس سے بہتراداکاری کی جائے-ان کا کہنا تھا کہ میں نے بہت سے ڈرامہ سیریل میں کام کیاہےاور مداحوں سے بہت پیار ملا-
میرے والد جاوید شیخ شوبز کی بہترین شخصیت ہیں،اداکارہ مومل
اداکارہ مومل شیخ نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے اپنے والد جاوید شیخ کو شوبز کی بہترین شخصیت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے والد کو ٹی وی پر اداکاری کرتے دیکھ کر ان کا بھی شوبز کا حصہ بننے کا دل کرتا ہے اور وہ اپنے والد کی بہت بڑی مداح ہیں-
بہترین اداکار کے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ شہروز سبز واری اور شہزاد شیخ میں سے کسی ایک کا انتخاب نہیں کر سکتیں کیونکہ وہ دونوں ہی بہترین اداکار ہیں-ان کا کہنا تھا کہ وہ پروڈکشن اور اداکاری کی نسبت ہدایتکاری کو زیادہ مشکل سمجھتی ہیں،اس لیے وہ ہدایتکاری کی خواہش مند نہیں ہیں-

سکول پڑھنے کے دوران معلوم ہوا کہ والدہ داکارہ ہیں، عثمان مختار
اسلام آباد :پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار عثمان مختار نے انکشاف کیا کہ ان کوسکول کے زمانے میں معلوم ہوا کہ ان کی والدہ ایک ا داکارہ ہیں۔
نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے عثمان مختار نے کہا کہ والدہ میرے ہدایت کار بننے کی خلاف تھیں لیکن میں نے اپنی محنت جاری رکھی اور جب انہوں نے فلم ”جانان“ کو دیکھا تو وہ میرے کام کی معترف ہوگئیں۔
ایک سوال کے جواب میں عثمان مختار نے کہا کہ ڈرامہ ”انا“ میں اداکاری حادثاتی طور پر کی۔عثمان مختار نے مزید کہا کہ وہ آئندہ مزید ڈراموں پر کام کرنے کے حوالے سے سوچ رہے ہیں.

محبت میں دوسرا موقع ہر کسی کا حق ہے،ملائکہ اروڑا
بالی ووڈاداکارہ ملائکہ اروڑا کی ناموراداکار ارباز خان سے طلاق کے بعد خود سے کئی سال چھوٹے اداکارارجن کپورسے تعلق رکھنے کے باعث سوشل میڈیا پرانہیں ہرروز شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتاہے-
حال ہی میں ایک انٹر ویومیں ملائکہ اروڑا کا کہنا ہے کہ انہیں لوگوں کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا ان کا ماننا ہے کہ محبت میں سب کو دوسرا موقع ضرورملنا چاہیے.اورلوگوں کو کھلے ذہن سے اسے قبول کرنا چاہیے-
45 سالہ ملائکہ اروڑا کا 34 سالہ ارجن کپور سے تعلق کو خفیہ رکھنے پر کہنا تھا کہ ایسے تعلق کو ہمیشہ تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے لوگوں کو اب ہر با ت کو سمجھنا چاہیے،ہمارے ملک میں ایسے رشتوں کو نہ جا نے کیوں غلط سمجھا جاتا ہے،سب کو اپنی سوچ وسیع رکھنی چاہیے-اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنا مذاق اڑانے والوں اور تنقید کرنے والوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی-
کنگنا رناوت کی فلم”ججمنٹل ہے کیا”کے پوسٹرکے چربہ ہونے کا الزام
غیر ملکی اداکارہ نے فلم”ججمنٹل ہے کیا”کے پوسٹر کے چربہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے-
بالی ووڈ فلم سازاپنی چربہ سازی کی وجہ سے دنیا بھر میں بدنام ہیں-اداکارہ کنگنا رناوت اور راج کمارراؤ کی نئی فلم”ججمنٹل ہے کیا”کے فلم سازوں پر بھی چوری کا الزام سامنے آیا ہے
ہنگری کی فن کارہ فلورہ بورسی نے کہا ے کہ”ججمنٹل ہے کیا کا پوسٹرہوبہواس کے پوسٹر کا چربہ ہے-
فلورہ بورسی نے الزام لگایا ہے کہ”ججمنٹل ہے کیا”کے فلم سازوں نے اس کے پوسٹر کی کاپی کی ہے اورفن کی چوری کے مرتکب ہوئے-فلورہ بورسی نے کہا ہے کہ بھارتی فلم سازوں کی یہ حرکت نا مناسب ہے،اگرانہیں اس کے فن کی نقل کرنی ہی تھی تو پہلے اخلاقی طور پر اجازت لینی چاہیے تھی-
میںجیت گئی ، اور وہ ! ماہرہ خان نے کیا کہہ دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا
کراچی: میں جبیت گئی ماہرہ خان کے اس جواب پر ہوئی کوئی حیران دکھائی دے رہاہے. پاکستان کی معروف اور نرم مزاج اداکارہ نے اپنے اوہر ہونے والی تنقید کے بارے میں بہت مثبت جواب دے کر سب کو حیران کردیا . سنئیرز کی تنقید پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرمعروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم حال میں جیتے ہیں، ہم کیا کرتے ہیں اور کیسے کرتے ہیں یہ ہمارا مستقبل ہے۔
فلم انڈسٹری میں کامیابیوں کے حوالے سے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ اسےاس پر مجھے فخر ہے اور میں اپنے مداحوں کی جانب سے سپورٹ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ میں اپنے سینئر اداکاروں کی بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے اور دوسری اداکاراؤں کے لیے راستہ بنایا۔
ماہرہ خان نے کہا کہ میں نے وہی کیا جو میں نے سوچا تھا اور جو میں حاصل نہیں کر سکی اس کی مجھے تکلیف بھی نہیں ہے۔پاکستانی اداکارہ نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم انڈسٹری ہماری ہے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ نفرت بھری دنیا میں ہم محبت کا انتخاب کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا تھا کہ ماہرہ خان اداکارہ نہیں ماڈل ہیں اور انہیں اس عمر میں ہیروئن کا نہیں ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے۔جس پر ماہرہ خان کافی دنوں سے خاموش تھیں لیکن حالیہ مثبت جواب نے ماہرہ خان کو پھرممتاز کردیا ہے.









