بالی ووڈ اداکار کنگ خان شاہ رخ کیئے ایک اور اعزاز.کنگ خان شاہ رخ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری جلد ملے گی.آسٹریلیا کی لاٹروب یونیورسٹی انڈین اداکار کنگ خان کو ملبورن میں ہونیوالےََانڈین فلم فسٹول کے دوران ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازے گی.لاٹروب یونیورسٹی کنگ خان کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری ان کی جانب سے اپنی فانڈیشن کے تحت خواتین کو با اختیار بنانے نادار بچوں کی امداد کرنے اور ان کی انڈین فلم انڈسٹری کیئے غیر معمولی کامیابیوں کے اعتراف میں دے رہی ہے.اس بارے میں کنگ خان کہنا تھا کہ لاٹروب کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری ان کیئے اعزاز کی با ت ہے.
Category: شوبز

فلم ’’سپر اسٹار‘‘ کا ٹریلر ریلیز
ماہرہ خان اور بلال اشرف کی فلم سپر اسٹار کا آفیشل ٹریلر ریلیزویب رویلیز کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ شب فلم ’سُپر اسٹار‘ کے ٹریلر ریلیز کے لیے رنگا رنگ شام سجائی گئی جس میں ستاروں کی شرکت نے چار چاند لگا دیے. رنگا رنگ شام میں 3 منٹ 6 سیکنڈز پر مشتمل شاندار ٹریلر پیش کیا گیا۔
ماہرہ خان اور بلال اشرف کے مداح طویل ان کی آنے والی فلم ’’سپر اسٹار ‘‘ کے منتظر تھے جس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔
ٹریلر کا آغاز نور ( ماہرہ خان ) سے ہوتا ہے جو اپنی خوابوں کی دنیا میں گم رہتی ہے پھر اس کی ملاقات سمیر خان (بلال اشرف) سے ہوتی ہے.
فلم ’’سپراسٹار ‘‘ میں ماہرہ خان اور بلال اشرف پہلی بار ایک ساتھ نظرآئیں گے جبکہ اداکارہ کبریٰ خان نے بھی ڈانس نمبر پر پرفارمنس دی ہے۔
ماہرہ نے ٹوئٹر پر فلم کے ٹریلر کا لنک شئیر کرتے ہوئے اپنا ڈائیلاگ بھی لکھا ’’تماشا ہے تو پھر تماشا ہی سہی”

واضح رہے ٹریلر سے قبل فلم کا ایک گانا ’بیکاراں‘ بھی ریلیز کیا جاچکا ہے جسے مداحوں بے حد پسند کیا ہے. گانا میں علی سیٹھی اور زیب بنگش نے اپنی آواز کا جادو دکھایا ہے۔
یاد رہے مومنہ درید کی پروڈکشن اور محمد احتشام الدین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "سپر اٹار” کی دیگر کاسٹ میں ندیم بیگ، جاوید شیخ اور مرینہ خان شامل ہیں جبکہ مہمان اداکاروں میں ہانیہ عامر، خالد بٹ اور مانی بھی نظر آئیں گے۔ فلم عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

امریکی گلوکار جوناس کی اپنی ہی بیوی سے دوسری شادی.
امریکی گلوکار جوزف جوناس اور ٹرنر نے ہنی مون کیلئے مالدیپ کارخ کر لیا.جوناس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی بیوی ٹرنر کے ساتھ بنائی گئی تصاویر شئیر کی ہیں.جونا س نے ٹرنر کے ساتھ پہلی بار شادی لاس ویگاس میں کی جس میں ان کی فیملی نے شرکت نہیں کی تھی.اور پھر دونوں نے جون میں دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور اس با ر انہوں نے ا پنی شادی کی تمام تقریبات فرانس میں کی جس میں بڑی تعداد میں ان کے رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی .

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف آج کتنے سال کی ہوگئیں
بالی ووڈ اداکارہ باربی ڈول کترینہ کیف 36 برس کی ہو گیئں.کترینہ کیف 16 جولائی1983کو ھانگ کانگ میں پیدا ہوئیں .کترینہ کیف کی ماں انگریز جبکہ باپ بھارتی اورخود کترینہ کیف کی شہریت برطانوی ہے،ورک پرمٹ پر فلموں میں کترینہ کیف نے اپنا پہلا قدم 2003 میں رکھا لیکن کترینہ کی کامیاب فلمی زندگی کا سفر2005میں سرکار فلم سے شروع ہوا ،اس کے علاہ کترینہ کیف کئی مشہور برانڈزکی ایمبیسیڈر بھی ہیں. کترینہ کیف کے مداح سوشل میڈیا پر ان کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں. جس سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر "ہیپی برتھ ڈے کترینہ” ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے.

انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دوں گی: عائشہ عمر
کراچی: معروف فلمی و ڈرامہ اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تنقید اور نفرت کی وجہ سے انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دوں گی.
عائشہ عمر نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اپنے ٹرپ کی تصاویر سٹوریز شیئر کی جن پر لوگوں نے تنقید اور نفرت کا اظہار جس کے بعد انہوں نے کہا کہ اپنا اکاونٹ ڈیلیٹ کر دوں گی اور پرائیویٹ اکاؤنٹ بنا دوں گی. یہ پوسٹ کرتے ہوئے عائشہ نے کہا کہ میں انسٹا گرام پر ڈی جے اور موسیقی سے متعلق اپنی تمام اسٹوریز خارج کر رہی ہوں اور آپ سب کی نفرت کا شکریہ۔

عائشہ عمر نے یہ بھی کہا کہ میں اپنا پبلک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر کے بہت جلد اپنا اکاونٹ پرائیویٹ بناؤں گی جہاں میں اپنی تمام اسٹوریز اور تصاویر صرف اپنے دوستوں اور خاندان والوں سے شیئر کر سکوں گی در حقیقت مجھے یہ پہلے ہی کر لینا چاہئے تھا کیوں کہ مجھے زندگی میں اس طرح کے منفی خیالات کی ضرورت نہیں ہے.
اداکارہ نےاپنی ایک سٹوری میں یہ بھی کہا کہ میرے بہت سے دوست میری اسٹوری پر میسج کرتے ہیں کہ میں اپنی سیرو تفریح کے حوالےسے کوئی اسٹوری پوسٹ نہ کروں۔ لیکن تنقید اور نفرتوں بھرے پیغامات کے ساتھ دوسری جانب محبت سے بھرپور ہزاروں پیغامات ایسے بھی ہیں جوکہ میری سیرو تفریح بالخصوص موسیقی کی ویڈیوز شیئر سے روکنے پر اپنا پیار اور حوصلہ افزائی کے پیغامات کے ساتھ مزید تصاویر اور ویڈیوز جاری رکھنے کا کہہ رہے ہیں۔
عائشہ عمر نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے مثبت پیغامات مجھ کو پر جوش اور جذبات بنا دیتے ہیں۔ اور ساتھ ہی اپنی فیملی اور مداحوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔


فیروز خان بہنوں کے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کے خلاف
پاکستان کے چہیتے اداکار اور ماڈل فیروز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرا بس چلے تو اپنی بہنوں کو شوبز انڈسٹری میں کام نہ کرنے دوں۔
فیروز خان نے ساتھ ہی یہ بھی واضح کر دیا کہ چونکہ ان کی بہنوں کی ذاتی زندگی پر ان کا کوئی اختیار نہیں اور وہ شوبز انڈسٹری میں کام کرنا چاہتی ہیں، اس لیے وہ انہیں روک نہیں کرسکتے۔
فیروز خان نے یہ بھی واضح کر دیا کہ شوبز انڈسٹری کا حصہ صرف وہ خود اور ان کی بہنیں ہیں، ان کی اہلیہ اور والدین کا شوبز انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں ہے چنانچہ ان کو شوبز انڈسٹری سے نہ جوڑا جائے.
نجی ٹی وی چینل ’اے آر وائی‘ کے خصوصی پروگرام ’معصومانہ سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیروز خان نے صرف اپنی بہنوں اور خاندان بلکہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی اور سیاست سے متعلق بھی بات کی۔ فیروز خان نے شو میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ان کی بہنوں حمیمہ اور دعا کی ذاتی زندگی اور ان کے کیریئر سے متعلق فیصلہ کرنے کا حق ان کے پاس ہوتا تو وہ انہیں شوبز انڈسٹری میں کام نہیں کرنے دیتے۔
واضح رہے فیروز خان کی بہنیں حمیمہ اور دعا پاکستانی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور حمیمہ ملک لولی ووڈ کی مقبول فلمیں بول، ارتھ، دیکھ مگر پیارسے، اور مشن اللہ ہو اکبر کے علاوہ بالی ووڈ کی فلم راجہ نٹور لال میں عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کر چکی ہیں تاہم ان کی لولی ووڈ فلم مولا جٹ 2 ابھی ریلیز نہیں ہو سکی.

شردھا کپور نے کیا شادی کا اعلان، دولہے کا نام بھی بتا دیا
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا ہے. بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور آئندہ سال تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
بالی ووڈ کے مشہور ولن شکتی کپور کی بیٹی اداکارہ شردھا کپور پیا گھر جانے کی تیاریوں میں لگ گئیں. گزشتہ برس انوشکا شرما، دپیکا پاڈوکون، پریانکا چوپڑا اور نیہا دھوپیا جیسی اداکاراؤں نے شادی کی جس کے بعد اب اداکارہ اپنے دوست روہن شریستھا (جن کا پیشہ فوٹوگرافی ہے) سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ شردھا اور روہن کے درمیان 2 سال سے تعلقات ہیں اور کئی متعدد جگہوں پر ایک دوسرے کے ساتھ نظر بھی آئے.
بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کا روہن شریستھا سے تعلقات سے قبل اداکار اور اینکر فرحان اختر سے تھے اور بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے شادی بھی کرنی تھی لیکن کچھ عرصہ بعد دونوں میں اختلافات ہونے کی وجہ سے شردھا کپور نے اپنے دوست روہن شریستھا اور فرحان اختر نے ماڈل شبانی ڈنڈیکر سے تعلقات استوار کر لئے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں نے اپنی دوستی کو رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ہی دونوں اس حوالے سے اعلان بھی کریں گے. شردھا کپور کی دلہن بننے کی رضا مندی پر ان کی والدہ بھی بہت خوش ہیں اور ان کے والدین نے بیٹی کی شادی کی تیاریاں بھی شروع کردیں ہیں۔

پیرس میں فیشن شو، قیمتی ملبوسات حاضرین کی توجہ کا مرکز
یونان کی ٹاپ فیشن ڈیزائنرسیلیا کریتھاریوٹی نے فرانس کے شہر پیرس میں فیشن شو کا اہتمام کیا۔ پیرس کے مشہور پیلس آف ٹوکیو میں سیلیا کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے تیار کردہ اچھوتے ڈیزائنوں کو متعارف کروایا۔
واضح رہےپیرس کو فیشن کا گڑھ کہا جاتا ہے اور دنیا بھر کے ٹاپ فیشن ڈیزائنرز پیرس میں اپنے خوبصورت، بیش قیمت اور اچھوتے ڈیزائنوں کے ملبوسات متعارف کروانا پسند کرتے ہیں۔ اس فیشن کے دارالحکومت میں فیشن ویک کا آغاز ہوتے ہی رنگوں اور حسن کے جلوے بکھر جاتے ہیں۔ سیلیا کے ڈیزائن کئے گئے منفرد ملبوسات ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی کئی فلمی ہیروئنز کے پسندیدہ ملبوسات میں شمار ہوتے ہیں۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیلیا کے تیار کردہ ملبوسات کی خوبصورتی اور قیمتی موتیوں سے جڑے ملبوسات حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے. جب ماڈلز خوبصورت اور قیمتی ملبوسات پہن کر ریمپ پر آئیں تو حاضرین پلکیں جھپکانا بھول گئے. دلہنوں کے قیمتی ملبوسات پہن کر ماڈلز ریمپ پر آئی تو حاضرین نے خوب داد دی. سیلیا کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پوری دنیا میں مقبول ہوتے ہیں.
یاد رہے سیلیا یونان میں 1906 سے قائم سب سے پرانے فیشن ہاؤس کی مالک ہیں۔ سیلیا نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے تیار کردہ اچھوتے ڈیزائن متعارف کروائے.

"صرف تم ہی توہو” یہ سینما گھروں میں رنگ جمانے جارہی ہے.
لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری میں اب اپنے رنگ جمانے جارہی ہے نئی فلم "صرف تم ہی تو ہو”،سینماگھروں میں رش بڑھائے گئی یہ نئ فلم دعویٰ ہے اس فلم کے پروڈیوسر کا .یاد رہے کہ نئی پاکستانی فلم ” صرف تم ہی تو ہو ” 19 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بننے گی، فلم کی کاسٹ اور ہدایتکارہ کا دعویٰ ہے کہ فلم باکس آفس پر ہِٹ ہوگی۔
سینما گھروں مالکان کا کہنا ہے کہ وہ اس انتظار میں ہیں کہ یہ فلم جلدی ریلیز ہو اور ہمارے سینماگھروں میں رش بڑھے. اس فلم میں 19جولائی کو سینما سکرینز پر اداکار دانش تیمور، احمد، اداکارہ متیرا اور عینی اپنی نئی فلم کے ساتھ جلوہ گر ہونگی۔ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کی کاسٹ اور ہدایتکارہ کا کہنا تھا کہ ہماری یہ کاوش فلم بینوں کو مایوس نہیں کرے گی۔
فلم میں ناصرف گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز سننے کو ملے گی بلکہ اداکارہ متیرا بھی آئٹم سانگ کرتی نظر آئیں گی۔پاکستان میںبھارتی فلموں پر پابندی لگانے کے بعد اب پاکستانی فلم انڈسٹری میں پاکستانی فلموں سے بہتری آئے گی

لولی ووڈ کی کامیڈی فلم ‘ہیر مان جا’ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول
لاہور: حریم فاروق اورعلی رحمان کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ”ہیر مان جا“ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول ہوگیا۔
گزشتہ روز پاکستسنی کامیڈی فلم "ہیر مان جا‘‘ کا ٹریلر یو ٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا کے ساتھ ملک کے تمام سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے جسے فلمی حلقوں کے ساتھ ساتھ شائقین نے بھی بہت پسند کیا ہے۔ یوٹیوب پر ٹریلر کو 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 1 ملین ویوز مل چکے ہیں.
ہدایت کار اظفر جعفری کی رومانوی کامیڈی فلم’’ہیرمان جا‘‘ میں ٹی وی کی معروف جوڑی علی رحمان اور حریم فاروق نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں جسے لوگوں نے بہت پسند کیا ہے.
آئی آر کے بینر تلے بننے والی فلم ”ہیر مان جا“ اس کامیاب ٹیم کی نئی پیشکش ہے جو اس سے پہلے’’جانان‘‘ اور’’پرچی‘‘ فلمیں بنا چکے ہیں، جلد ریلیز ہونے والی فلم میں علی رحمان اور حریم فاروق کی جوڑی اس سے قبل بھی کئی ڈراموں اورفلم ’’پرچی‘‘ میں جلوے دکھا چکی ہے،اور یہی وجہ ہے کہ فلمی حلقوں اور شائقین کو فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلم کی کہانی نوجوان نسل کے مسائل اور حالات کو مد نظر رکھ کر لکھی گئی ہے. فلم کی کہانی کو اجاگر کرنے کے لیے کئی معروف فنکار میکائل ذولفقار، آمنہ شیخ، شیزعلی خان، عابد علی اور احمد علی اکبر اپنا جلوہ دکھائیں گے.
یاد رہے کامیڈی سے بھرپور حریم فاروق اور علی رحمان کی فلم عیدالاضحی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی.












