Baaghi TV

Category: شوبز

  • موت کی خبریں بانٹنے کی بجائے جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کریں ، عابد علی کی اہلیہ رابعہ نورین کا ویڈیو پیغام

    موت کی خبریں بانٹنے کی بجائے جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کریں ، عابد علی کی اہلیہ رابعہ نورین کا ویڈیو پیغام

    کراچی: خدارا موت کی خبرین بانٹنے کی بجائے جلد از جلد صحت یابی کی دعائیں کریں ، عوام سے اداکارعابد علی کی صحت یابی کے لیے دعاوں کی ضرورت ہے ، اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹی وی کے سینئر اداکار عابد علی کی اہلیہ رابعہ عابد نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے شوہر کی صحت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔

    یادرہے کہ پاکستان کے لیجنڈ اداکار عابد علی گزشتہ چندروزسے شدید بیمار اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی بیماری کے باعث سوشل میڈیا پر عابد علی کی موت سے متعلق جعلی خبریں بھی گردش کررہی تھیں جن کی ان کے اہلخانہ کی جانب سے تردید کردی گئی ہے۔

    اداکار عابد علی کی موت کی خبریں پھیلانے والوں کے بارے میں اہلیہ رابعہ نورین نے کہا کہ اس قسم کی خبروں سے بہت تکلیف ہوئی ہے ، عابد علی کی اہلیہ رابعہ عابد علی نے بھی ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے شوہر کی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عابدعلی سے متعلق غلط خبر سے ہمارے خاندان کوبہت تکلیف ہوئی۔

  • شان شاہد کی امان اللہ خان کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل

    شان شاہد کی امان اللہ خان کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل

    شان شاہد نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ براہ کرم امان اللہ صاحب کی صحت کے لیے دعا کریں جو کہ ایک لیجنڈ ہیں. آپ صاحب ہمیں اس وقت تک ہنساتے ہیں جب تک کہ ہم اپنی پریشانیوں کو نہیں بھول جاتے، آپ اندھیرے کے وقت میں خوشی پھیلاتے ہیں. اللہ تعالی آپ کو صحت اور لمبی زندگی عطا کرے کیونکہ آپ ہماری قوم کا ایک اثاثہ ہیں.

    واضح رہے امان اللہ خان ایک پاکستانی ٹیلی وژن اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار ہیں جو پاکستان کے بہترین مزاح نگاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے بہت سے فنکاروں کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ امان اللہ خان کے پاس 860 دن کے رات کے تھیٹر ڈراموں کا عالمی ریکارڈ ہے۔

  • ’محسن عباس ذہنی مریض ہے‘ عدالت میں اس بیان نے ہلچل مچا دی

    ’محسن عباس ذہنی مریض ہے‘ عدالت میں اس بیان نے ہلچل مچا دی

    لاہور :’محسن عباس ذہنی مریض ہے‘یہ الفاظ محسن کی اہلیہ ماڈل فاطمہ سہیل نے عدالت کے روبرو دیا ، اطلاعات کےمطابق لاہور کی فیملی کورٹ میں ماڈل فاطمہ سہیل کی شوہر محسن عباس سے خلع کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جج بابر عدیم کی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران فاطمہ سہیل نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کا شوہر محسن عباس ذہنی مریض ہے جوکہ ان کی دیکھ بھال نہیں کرسکتا۔

    ذرائع کےمطابق درخواست گزار کے مطابق محسن عباس ایک لالچی انسان ہے جو کہ مجھ سے پیسے چھیننا چاہتا ہے۔فاطمہ سہیل کا درخواست میں کہنا تھا کہ محسن عباس نے میری زندگی برباد کردی اس کے ساتھ مزید زندگی نہیں گزار سکتی۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے خلع کی ڈگری جاری کی جائے۔

    فاطمہ سہیل کی طرف سے دائر درخواست پرعدالت نے محسن عباس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے محسن عباس اور اہلیہ کے درمیان تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے تفتیشی رپورٹ پیش کی تھی جس میں اداکار کو قصور وار قرار دیا گیا۔

  • میرے ابو ابھی زندہ ہیں‌،عابد علی کی بیٹی نے والد کی موت کی افواہوں کی تردید کردی

    میرے ابو ابھی زندہ ہیں‌،عابد علی کی بیٹی نے والد کی موت کی افواہوں کی تردید کردی

    کراچی:میرے ابو ابھی زندہ ہیں ، جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کواللہ سے ڈرنا چاہیے ، آخر سب نے مرنا ہے ، نامور پاکستانی اداکار عابد علی کی بیٹی راحمہ علی نے اپنے والد کی موت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد زندہ ہیں ان کی موت سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جب تک وہ زندہ ہیں انہیں زندہ رہنے دیاجائے۔

    ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پرعابد علی کی موت کی جھوٹی افواہیں گردش کرنے لگیں جس پر عابد علی کی چھوٹی بیٹی راحمہ نے والد کی موت کی جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد زندہ ہیں ان کی موت سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں،

    یاد رہے کہ پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار عابد علی ان دنوں شدید علیل ہیں اور اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ان کی بیٹیوں ایمان علی اورراحمہ علی نے سوشل میڈیا پر لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد کی حالت تشویشناک ہے لہٰذا ان کی جلد صحت یابی کی دعا کریں۔

  • پاکستان ہی میرا گھر ہے، اذان سمیع خان کا دو ٹوک اعلان

    پاکستان ہی میرا گھر ہے، اذان سمیع خان کا دو ٹوک اعلان

    کراچی:عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان نے بھارت کے بجائے پاکستان میں رہنے اور یہاں کیریئر شروع کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان ہی میرا گھر ہے۔تفصیلات کے مطابق اذان سمیع خان نے بھارت کے بجائے پاکستان میں رہنے کو ترجیح دی، ایک انٹرویو میں اذان نے کہا کہ بھارت میں رہنے کا فیصلہ ان کے والد کا تھا اور میں ان کے فیصلے کی عزت کرتا ہوں۔

    عدنان سمیع کے بیٹے اذان سمیع خان نے کہا کہ میرے پاس بھی اختیار تھا کہ میں بھارت جاکر اپنا کیریئر شروع کروں یا پاکستان میں رہوں تو میں نے اپنے ملک میں رہنے کو ترجیح دی اور میری والدہ محب وطن خاتون ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو بھی میں اپنے گھر کی طرح مانتا ہوں، والد اور میرا رشتہ بہت عجیب ہے، میں ان سے اور ان کے کام سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    ذرائع کے مطابق اذان سمیع نے کہا کہ میں ان کا بیٹا ہوں لہٰذا میرا حق نہیں ہے کہ میں ان پر یا ان کے کسی فیصلے پر تبصرہ کروں لیکن میری زندگی میں ایک بات بہت واضح ہے کہ میں ایک پاکستانی ہوں اور پاکستان میں کام کرنا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ اذان سمیع خان کا شمار پاکستان کے نامور موسیقاروں میں ہوتا ہے انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پرے ہٹ لو کی موسیقی ترتیب دی ہے جسے شائقین نے بے حد پسند کیا ہے۔

  • متشدد اور بے وفا شخص کی بیوی نہیں رہ سکتی ، محسن عباس کی اہلیہ نے خلع کا دعویٰ دائر کردیا

    متشدد اور بے وفا شخص کی بیوی نہیں رہ سکتی ، محسن عباس کی اہلیہ نے خلع کا دعویٰ دائر کردیا

    لاہور : بے وفا شوہراور پھر بے رحم متشدد شخص ، ایسے ظالم شخص کی بیوی رہنے کا کوئی فائدہ نہیں، اطلاعات کے مطابق محبت شادی اور اب علیحدگی، لائم لائٹ کی دنیا سے ایک اور بری خبر،معروف اداکار محسن عباس کی اہلیہ نے فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کردیا۔

    ذرائع کے مطابق معروف اداکار محسن عباس کی بیوی فاطمہ سہیل نے فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کردیا، فاطمہ سہیل نے درخواست میں اپنے شوہر پر تشدد اور بے وفائی کا الزام عائد کردیا، فاطمہ سہیل نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ عدالت خلع کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ڈگری جاری کرے۔

    یاد رہے کہ محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے 20 جولائی کو اپنے شوہر پر گھریلو تشدد اور شادی شدہ ہونے کے باوجود افیئرز چلانے کا الزام عائد کیا تھا، فاطمہ سہیل نےاس کیخلاف تھانہ ڈیفنس میں درخواست دی تھی جس میں فاطمہ سہیل نے کہا کہ محسن عباس نے کھلے عام نازش جہانگیر نامی خاتون سے ناجائز تعلقات استوار کیے اور سرعام اس کو گھر لے کر آتا رہا۔

    محسن عباس کے وکیل کا کہنا ہے کہ اس سے قبل فاطمہ سہیل نے محسن عباس پر پیسوں کی ہیرا پھیری کا بھی الزام لگایا تھا، 29 اگست کو تفتیشی رپورٹ میں معروف اداکار محسن عباس کو اہلیہ فاطمہ سہیل کو دھمکیاں دینے کا قصور وار قرار دیا گیا تھا۔

  • کس شرمناک الزام پرصوفیہ مرزا غصے میں آگئیں ، سائبر کرائم کو درخواست دے دی

    کس شرمناک الزام پرصوفیہ مرزا غصے میں آگئیں ، سائبر کرائم کو درخواست دے دی

    لاہور: سال 2019 تو اداکاروں کا میڈیا پر سال بن گیا ، روز کوئی نہ کوئی سکینڈل یا تنازعہ بعض اداکاروں کو میڈیا کے ذریعے منظر عام پر لانے کا سبب بنتا ہے، ایسے ہی معروف اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم، صوفیہ مرزا نے مہم چلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کی معروف ماڈل اداکارہ صوفیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر منی لانڈرنگ اور نیب کی جانب سے نوٹس ملنے کی جھوٹی خبریں چلانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو درخواست دی ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ چند ویب سائٹس اور ویب ٹی وی چینلز ان کے خلاف جھوٹی خبریں چلا کر ان کی کردار کشی کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان پر منی لانڈرنگ کا جھوٹا الزام ہے اور ان کو نیب کی جانب سے بھی کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

    ذرائع کے حوالے سے پتہ چلا ہے کہ اداکارہ صوفیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ان کا اپنے شوہر عمر فاروق سے کیس چل رہا ہے وہ دبئی میں بیٹھ کر اپنے نیٹ ورک کے ذریعے میری کردار کشی کررہا ہے اور جو بھی میرے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائے گا میں اس کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔

  • مجھے کم عمری میں ہی وہ سب کچھ مل گیا ‘ سجل علی نے کس کی طرف اشارہ کردیا ؟

    مجھے کم عمری میں ہی وہ سب کچھ مل گیا ‘ سجل علی نے کس کی طرف اشارہ کردیا ؟

    لاہور: انسان جس کیلئے دہائیوں تک خواب دیکھتا ہے مجھے کم عمری میں ہی وہ سب کچھ مل گیا ٹی وی کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ میں دنیا کی خوش قسمت ترین لڑکی ہوںجس کوکم عمری میں ہی وہ سب کچھ مل گیا جس کےلئے انسان کئی دہائیوں تک خواب دیکھتا ہے ۔

    ذرائع کےمطابق ٹی وی اداکارہ سجل علی نے کہا کہ میں نے جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا تو میرے گمان میں بھی نہیں تھا کہ میں چند ہی سالوں میں شہرت کی بلندیوں تک پہنچ جاﺅں گی ۔خدا کاشکر ہے کہ میں نے شوبز کے حوالے ذاتی زندگی کے معاملات میں بھی جس کی بھی خواہش کی وہ پوری ہوئی ۔سجل علی نے کہا کہ موجودہ زندگی سے بڑی خوش اور مطمئن ہوں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے لئے ایسے ہی آسانیاں رکھے

  • انتخابات 2019.20 کا اعلان کردیا گیا ، یہ انتخابات کب ہوں گے شیڈول جاری کردیا گیا

    انتخابات 2019.20 کا اعلان کردیا گیا ، یہ انتخابات کب ہوں گے شیڈول جاری کردیا گیا

    لاہور : الیکشن ، الیکشن اور الیکشن ملک ، حکومت نہیں بلکہ ہر چھوٹے سے چھوٹے ادارے کا مقصد بن کے رہ گیا ہے ، ایسے ہی پاکستان فلم پرڈیوسر زایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے 2019.20 الیکشن کا اعلان کردیا گیا۔ الیکشن 20 ستمبر کو ہوں گے

    پاکستان فلم پرڈیوسر ز ایسوسی ایشن کے مطابق ان سالانہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے اور کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے لئے کہہ دیا گیا ہے۔کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ نو ستمبر ہے جبکہ الیکشن میں بارہ ممبران کا انتخاب ہوگا اور دو مخصوص نشستوں پر خواتین کو منتخب کیا جائے گا،

    پاکستان فلم پرڈیوسر ز ایسوسی ایشن کے مطابق کے پی کے سندھ پنجاب سے کل ممبران کی تعداد تین سو آٹھ ہے اور بیس تاریخ کو الیکشن کے زریعے چیرمین اور دیگر عہدیداروں کے لئے چناو ہو گا۔

  • ”دی ادر سائیڈ“ الحمرا آرٹ سینٹر، انگلش سٹیج ڈرامہ  پیش کردیا گیا

    ”دی ادر سائیڈ“ الحمرا آرٹ سینٹر، انگلش سٹیج ڈرامہ پیش کردیا گیا

    لاہور:انگلش سٹیج ڈراما ” دی ادر سائیڈ “ پیش کیا گیا، ڈرامے میں انسانوں میں چھپے شیطان کو نمایاں کرنے کی کوشش کی گئی اور نوجوان فنکاروں کی پرفارمنس پر شائقین نے انہیں بھرپور داد دی۔ڈرامے میں سنجیدہ صورتحال کے ساتھ ساتھ ڈانس پرفارمنسز بھی شامل تھیں جنہیں بھی شائقین نے بے حد پذیرائی دی۔

    ذرائع کے مطابق اولوموپولو میڈیا کے زیر اہتمام الحمرا میں تین روزہ انگلش سٹیج ڈرامے دی ادر سائیڈ کو شائقین دیکھنے کے لئے کثیر تعداد میں شریک ہوئے اور ڈراما کو بے پناہ پسند کیا۔ ڈرامے میں مغربی انداز کو نمایاں کیا گیا اور دکھایا گیا کہ انسانوں میں شیطان بستے ہیں جو انسانوں کو ہی مارتے ہیں۔

    الحمرا ہال میں ڈرامے کی پرڈیوسر بشریٰ سلطان اور ڈائریکٹر ابراہیم رانا کا کہنا تھا کہ تھیٹر کی بحالی کے لئے ایسے ڈرامے ضروری ہیں جن میں اصلاح کا پہلو بھی ہو۔ ڈرامے کا سیٹ کاسٹیوم اور فنکاروں کی پرفارمنس بلاشبہ کمال کی تھی اور یہی وجہ ہے کہ نوجوان نسل معیاری کام پر یقین رکھ کر تھیٹر کی بحالی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔