Baaghi TV

Category: شوبز

  • دنانیر مبین اور احد رضا میر کی ڈیٹنگ کی خبریں پھر سے  وائرل

    دنانیر مبین اور احد رضا میر کی ڈیٹنگ کی خبریں پھر سے وائرل

    اداکارہ دنانیر مبین اور معروف اداکار احد رضا میر کی ڈیٹنگ کی خبریں پھر سے وائرل ہیں-

    مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں دنانیر مبین اور احد رضا میر کو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔
    سوشل میڈیا پیجز کے مطابق دونوں فنکار ناصرف ایک ساتھ چھٹیاں منا رہے ہیں بلکہ احد رضا کی کزن کی شادی میں شرکت کر کے بھرپور انداز میں انجوائے بھی کر رہے ہیں۔

    نئی ویڈیو میں دونوں کو کلیفورنیا میں سمندر کنارے ہینگ آؤٹ کرتےدیکھا گیا ہے، جس کے بعد ان دونوں کی ڈیٹنگ کی خبروں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے،جبکہ مداح بھی جوڑی کو اب ساتھ دیکھنے کی خواہش کر رہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ ’احد کو چاہیے کہ دنانیر سے شادی کرلیں، دونوں کی جوڑی بہت کیوٹ لگے گی، ایک اور صارف نے لکھا، ’احد رضا میر، رمشا خان سے کئی زیادہ اچھے دنانیر کے ساتھ لگتے ہیں، شادی کرلو۔‘

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ دانانیر مبین اور احد رضا میر کا ڈرامہ میم سے محبت عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا، اس آن اسکرین جوڑی کو مداحوں نے بےحد پسند کیا،اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ان دونوں کی خوش گوار تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں۔ مداحوں نے ان دونوں کی کیمسٹری کو خوب پسند کیا اور اسکر ین کے ساتھ ساتھ حقیقی زندگی میں بھی ان کی جوڑی بنانے کی خواہش کا اظہار کرنے لگے، البتہ دنانیر مختلف انٹرویوز میں زیر گردش قیاس آرائیوں سے انکار کر چکی ہیں تاہم مختلف مواقع پر دونوں فنکاروں کی قریبتیں سوشل میڈیا صارفین کو گمان میں مبتلا کر رہی ہیں۔

  • آنجہانی اداکارہ شیفالی  کی بیوٹی ٹریٹمنٹس کی چہ میگوئیوں پر کرینہ کپور کا ردعمل

    آنجہانی اداکارہ شیفالی کی بیوٹی ٹریٹمنٹس کی چہ میگوئیوں پر کرینہ کپور کا ردعمل

    بھارتی اداکارہ و ڈانسر شیفالی کی اچانک موت نے بیوٹی ٹریٹمنٹس کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دیئےاور اس کے بعد کی جانے والی چہ مگوئیوں پر بالی وڈ بیبو کرینہ کپور کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

    شیفالی جریوالا گزشتہ ہفتے 42 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، 27 جون کو شیفالی کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا2 روز قبل شیفالی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بلڈپریشر میں تیزی سے کمی اور ہارٹ اٹیک کو ان کی موت کی وجہ قرار دیا گیا تھا جس کے بعد شیفالی کی گہری دوست اداکارہ پوجا گھئی نے بتایا تھا کہ ’مرنے سے قبل شیفالی نے دوپہر کے وقت وٹامن سی آئی وی ڈرپ لگائی تھیں-

    پوجا گھئی نے بتایا کہ شیفالی کے شوہر پراگ تیاگی اپنے پالتو کتے کو لے کر واک پر گئے تھے کہ ان کی ملازمہ کا فون آیا کہ مالکن کی طبعیت ٹھیک نہیں آپ فوری آئیں جس پر پراگ نے ملازمہ کو کتے کو سنبھالنے کیلئے نیچے بلایا اور خود اس کے آتے ہی لفٹ سے اوپر چلے گئے جب وہ وہاں پہنچے تو ان کی بیوی بظاہر بیہوش تھی تاہم اس کی دل کی دھڑکن چل رہی تھی اور آنکھیں بند تھیں پراگ انہیں فوری اسپتال لے گئے تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ یہاں آنے سے قبل ہی مر چکی تھی۔

    شیفالی کی دوست پوجا گھئی کے مطابق جب انہیں آخری رسومات کیلئے گھر لایا گیا تو ان کا گھر سجا ہوا تھا کیونکہ اس سے روز قبل ان کے گھر پوجا تھی شیفالی نے دن میں ورت رکھا تھا جبکہ دن میں وٹامن سی آئی وی انجیکشن بھی لگوایا تھا اور رات کا کھانا کھانے کے بعد ان کی طبعیت بگڑی۔

    اداکارہ شیفالی کے اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹ کے مبینہ استعمال سے متعلق کی جانے والی چہ مگوئیوں کے دوران کرینہ کپور کا ردعمل سامنےآیا ہے ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے بتایا کہ میں بوٹوکس کے خلاف ہوں، میں ایک اچھے انداز میں خود کو محفوظ رکھنے کی قائل ہوں، ایک ایسا انداز جو کہ صحت مند ہو جس سے میں اچھا محسوس کروں حتیٰ کہ قدرتی علاج ہو‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’میرے نزدیک خود کو بچانے کا مطلب خود کو حتیٰ کہ اپنی صلاحیتوں کو محفوظ رکھنا ہے اور یہی میرا ہتھیار ہے‘’چھٹیاں منانا ، دوستوں اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنا، سیٹ پر رہنے کے ساتھ ساتھ دیگر مشاغل میں مصروف رہنا اپنے لیے بہتر سمجھتی ہوں اور یہی وہ تمام چیزیں ہیں جن کیلئے میں موجود ہوں‘۔

  • عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی ڈیٹنگ کی افواہیں

    عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی ڈیٹنگ کی افواہیں

    عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی ڈیٹنگ کی افواہیں ایک بار پھر گرم ہو گئی ہیں۔

    حال ہی میں عاصم نے اپنی منگنی میرب علی سے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد لوگوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ وہ اپنی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ کو دوبارہ ڈیٹ کر رہے ہیں،افواہوں کی شروعات 22 جون کی رات فلم ’سردارجی 3‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد ہوا۔

    دراصل عاصم اظہر نے دلجیت دوسانجھ کے انسٹاگرام پر شیئر ہونے والے اس ٹریلر کو لائیک کیا جو ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی جوڑی کو پسند کرنے والوں کی توجہ سمیٹ گیا، اگلے ہی روز سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کرتی نظر آئیں کہ دونوں ستارے پھر سے ایک ہوچکے ہیں لیکن اس حوالے سے دونوں ستاروں نے خاموشی اختیار کیے رکھی –

    بھارت پاکستان ہاکی کو ایونٹس سے محروم کرنے کیلئےسرگرم

    لیکن اب ایک ایسا اشارہ دیا ہے جو دونوں کی ملاقاتوں کی بھی تصدیق کرتا معلوم ہورہا ہے سب سے پہلے عاصم کی ایک ویڈیو میں وہ پیلے رنگ کی کیپ پہنے ہوئے نظر آئے اور اس کے بعد ہانیہ نے بھی انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں وہ بھی وہی پیلے رنگ کی کیپ پہنی ہوئی تھیں۔

    دونوں کیپ ایک ہی رنگ اور برانڈ کی تھیں، جس نے سوشل میڈیا پر ان دونوں کے تعلقات کے بارے میں مزید سوالات اٹھا دیے دونوں کیپس کے رنگ ہلکے پیلے ہونے کے ساتھ ساتھ ان پر انگریزی حروف ’این وائے‘ لکھا ہوا ہے جو امریکا کے بیسبال کلب ’نیویارک ینکیز‘ کا لوگو ہے جس کا لگژری برانڈ اب دنیا بھر کی معروف شخصیات شوق سے پہنی ہیں۔

    ہم پی ٹی وی میں نئے معیارات قائم کریں گے ، عطا تارڑ

    واضح رہے کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی محبت 2018 میں پروان چڑھی، 2019 میں دونوں نے باقاعدہ محبت کا اظہار کیا اور پھر 2020 میں اسٹار جوڑی کا بریک اپ ہوگیا تھا جو کسی فلمی کہانی سے کم نہیں لیکن 2020 میں ان کا بریک اپ ہو گیا تھا۔

  • اداکارہ ہمانشی خرانہ نے ’بگ باس‘  کو آسیب زدہ قراردیا

    اداکارہ ہمانشی خرانہ نے ’بگ باس‘ کو آسیب زدہ قراردیا

    بھارتی ماڈل اور اداکارہ ’ہمانشی خرانہ‘ نے حالیہ دنوں میں بھارت کے مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ یہ شو آسیب زدہ ہے-

    ہمانشی نے شیفالی کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا، ’مجھے لگتا ہے کہ بگ باس آسیب زدہ ہے،‘ہمانشی کے اس بیان کا پس منظر ’شیفالی جریوالا‘ کی اچانک وفات ہے، جو ’بگ باس‘ کے سیزن 13 میں شریک رہ چکی تھیں، ان کے اس بیان نے کافی لوگوں کو متاثر کیا اور ان کی رائے کی تائید بھی کی اس شو میں حصہ لینے والے متعدد افراد کی زندگیوں پر ایک عجیب و غریب اثر پڑا، او ر دنیا سے رخصت ہوگئے۔

    جن میں بگ باس 13 کے فاتح اور ہمانشی کے سیزن کے شریک مقابل سدارتھ شُکلا شامل ہیں جو 2021 میں دل کا دورہ پڑنے سے 40 سال کی عمر میں انتقال کر گئے،جبکہ بگ باس 7 کی شریک اور مشہور ٹی وی اداکارہ پراتیوشا بنرجی 2016 میں خودکشی کر گئیں اس وقت ان کی عمر صرف 24 سال تھی-

    سوامی اوم جو بگ باس 10 کے سیزن میں اپنے متنازعہ رویے کے لیے مشہور ہوئے، 2021 میں کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئےسوشل میڈیا شخصیت اور بی جے پی رہنما سونالی فوگٹ جو بگ باس 14 میں شریک تھیں، دل کا دورہ پڑنے سے 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، بگ باس کے معروف یوٹیوبر کنٹیسٹنٹ کی دونوں بیویوں سے علیحدگی کی خبر سامنے آگئی

    جبکہ گلوکار سوماداس چٹھنور جنہوں نے بگ باس ملیالم میں حصہ لیا تھا، 2021 میں کووڈ 19 کے باعث انتقال کر گئے اور سابق بگ باس کانٹیسٹنٹ جے ایشری رمایہ نے 2020 میں خودکشی کر لی تھی ان کا جسم ایک بحالی مرکز میں لٹکا ہوا پایا گیا تھا۔

  • اداکار وشال کیساتھ شیفالی کے ساتھ  آخری گفتگو  کیا ہوئی؟اسکرین شاٹ  وائرل

    اداکار وشال کیساتھ شیفالی کے ساتھ آخری گفتگو کیا ہوئی؟اسکرین شاٹ وائرل

    بالی وڈ اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت کے بعد ان کے دوست اداکار وشال ادیتیا سنگھ نے آخری گفتگو کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

    شیفالی اور وشال دونوں ہی رئیلیٹی شو بگ باس کے سپر ہٹ سیزن 13 میں شامل تھے، وشال کی جانب سے انسٹاگرام پر دلخراش آخری گفتگو شیئر کی گئی، اداکار کی جانب سے شیئر کردہ اسکرین شاٹ میں دونوں نے جمعہ کی رات ملاقات طے کی تھی لیکن بدقسمتی سے شیفالی کی موت بھی جمعہ 27 جون کی شب کو ہو ئی۔

    دونوں کی یہ چیٹ بدھ یعنی 25 جون کو رات 7 بج کر 43 منٹ پر ہوئی جب شیفالی نے وشال سے کہا کہ ہم جمعہ کو چلتے ہیں، آج کوئی بھی جگہ جانے کے قابل نہیں ہے،جواب میں وشال شیفالی سے جمعہ کی شب 10 بجے ملنے پر رضامند ہوتے ہیں۔

    ایرانی عالم نے ٹرمپ اور نیتن یاہو کیخلاف سخت فتویٰ جاری کر دیا

    واضح رہے کہ شیفالی جریوالا اچانک 42 برس کی عمر میں چل بسیں،شیفالی کی آخری رسومات ہفتہ کو ممبئی میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں ادا کی گئیں شیفالی جریوالہ 2002 میں ‘کانٹا لگا ‘گانے کی ویڈیو میں پرفارمنس سے راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ گئی تھیں، اس کے بعد انہوں نے نچ بلیے اور بگ باس 13 جیسے شوز میں بھی شرکت کی۔

    تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شیفالی کئی سالوں سے اینٹی ایجنگ ادویات کا استعمال کر رہی تھیں ان کے گھر پر 27 جون کو ایک پوجا تھی، جس کی وجہ سے وہ روزہ رکھ رہی تھیں، مگر اس کے باوجود انہوں نے دوپہر میں اینٹی ایجنگ کا انجیکشن لگوایا یہ ادویات انہیں کئی سال پہلے ڈاکٹر نے تجویز کی تھیں اور وہ یہ دوائیں یا انجیکشن ماہانہ بنیادوں پر لیتی آ رہی تھیں۔

    کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    پولیس ذرائع کے مطابق، ممکنہ طور پر انہی ادویات کی وجہ سے ان کو دل کا دورہ پڑا۔ 27 جون کی رات 10 سے 11 بجے کے درمیان ان کی حالت اچانک خراب ہوئی، جسم لرزنے لگا اور وہ بے ہوش ہو گئیں ان کے شوہر پراگ تیگی، والدہ اور چند دیگر افراد اس وقت گھر پر موجود تھے جنہوں نے انہیں فوراً اسپتال لے جایا، لیکن وہ اسپتال پہنچتے ہی انتقال کر گئیں-

    تحقیقات میں گھر سے مختلف ادویات ضبط کی گئی ہیں جن میں اینٹی ایجنگ وائلز، وٹامن سپلیمنٹس اور معدے کی دوائیں شامل ہیں، پولیس نے خاندان کے افراد، گھریلو ملازمین اور ہسپتال کے ڈاکٹروں کے بیانات قلمبند کیے ہیں، اور ابھی تک کسی قسم کی لڑائی یا تنازعہ کے آثار نہیں ملے،پولیس کا کہنا ہے کہ مزید کارروائی پوسٹمارٹم رپورٹ اور لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد کی جائے گی جوان دکھائی دینے کا جنون بعض اوقات مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔

    عافیہ صدیقی کیس:حکومت کا امریکی عدالت میں معاونت کرنے اور فریق بننے سے انکار

  • کرینہ کپور کی خوراک سے محبت،   "سائز زیرو” کے دوران بھی پراٹھا اور مکھن

    کرینہ کپور کی خوراک سے محبت، "سائز زیرو” کے دوران بھی پراٹھا اور مکھن

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نہ صرف اپنی جاندار اداکاری کے لیے مشہور ہیں بلکہ ان کے چاہنے والے جانتے ہیں کہ وہ دل سے "فوڈی” یعنی کھانے کی شوقین ہیں۔ حال ہی میں ہالی ووڈ رپورٹر انڈیا کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کرینہ نے اپنے کھانے سے متعلق شوق کا کھل کر اظہار کیا، جہاں ان کے ہمراہ موجود تھے نوجوان اداکار وکی کوشل، جو خود بھی پنجابی اور کھانے کے دلدادہ ہیں۔

    دونوں فنکاروں نے فلمی سفر کے 25 (کرینہ) اور 10 (وکی) سال مکمل ہونے پر یادگار لمحات، سخت ڈائٹس، کرداروں کے تقاضوں اور اپنی پنجابی خوراک سے جڑے تجربات پر کھل کر گفتگو کی۔وکی نے دورانِ گفتگو کہا "ڈائٹ پر ہوں تب بھی بریانی کی گنجائش نکال ہی لیتا ہوں۔”اس پر کرینہ نے فورا جواب دیا "مجھے تو سفید مکھن کے بغیر زندگی ادھوری لگتی ہے۔ ہر دو تین دن بعد مجھے آلو کا پراٹھا سفید مکھن کے ساتھ چاہیے ہوتا ہے۔ یہ تو لازمی ہے۔”

    وکی نے ہنستے ہوئے کہا”مجھے لگتا ہے کہ ہم پنجابی سفید مکھن سے متاثر ہی نہیں ہوتے!”کرینہ نے فوراً تائید کرتے ہوئے کہا "ہے نا؟ میں تو بار بار کہہ کہہ کر تھک گئی ہوں۔ مجھے تو اس کے بغیر کام کرنے میں بھی دقت ہوتی ہے۔”

    گفتگو کے دوران وکی کوشل نے کرینہ سے ایک دلچسپ سوال پوچھا "اگر آپ کو دوبارہ ‘تشن 2’ جیسی فلم کے لیے سائز زیرو بننا پڑے تو کیا کریں گی؟”کرینہ کا جواب سب کو حیران کر گیا۔ انہوں نے کہا "تشن کے وقت بھی میں صبح کے ناشتے میں پراٹھا اور سفید مکھن کھاتی تھی۔ میں کبھی بھی صرف جوس والی سائز زیرو ڈائٹ پر نہیں رہی۔ دن کے باقی اوقات میں خوراک کم کر سکتے ہیں، لیکن صبح کا ناشتہ تو بھرپور ہونا چاہیے۔”یہ انکشاف وکی کوشل کے لیے حیران کن تھا، کیونکہ انہیں یقین نہیں آ رہا تھا کہ کرینہ جیسے فٹ اداکارہ سائز زیرو حاصل کرنے کے باوجود پراٹھا کھاتی تھیں۔

    یاد رہے کہ کرینہ کپور نے فلم تشن کے لیے اپنا مشہور سائز زیرو روپ ماہر غذائیت رجوتا دیویکر کی نگرانی میں ایک متوازن اور سائنسی ڈائٹ پلان پر عمل کرتے ہوئے حاصل کیا تھا، جس میں خوراک کی کمی کے بجائے سمجھداری سے انتخاب کیا گیا تھا۔

  • اینکر عائشہ جہانزیب سے متعلق غیر مناسب گفتگو ،یوٹیوبر کا جسمانی ریمانڈ منظور

    اینکر عائشہ جہانزیب سے متعلق غیر مناسب گفتگو ،یوٹیوبر کا جسمانی ریمانڈ منظور

    ضلع کچہری لاہور ،اینکر عائشہ جہانزیب سے متعلق غیر مناسب گفتگو کرنے کا مقدمہ ،عدالت نے یوٹیوبر حسیب سجاد خان کا پانچ دوزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

    جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نعیم وٹو نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ،عبوری حکم میں کہا گیا ہےکہ ایف آئی اے کے تفتیشی نے ملزم کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،تفتیشی افسر نے ریکوری کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،ملزم کو یکم جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے ،ملزم سے تفتیش سے متعلق رپورٹ بھی عدالت پیش کی جائے ،

    مدعیہ عائشہ جہانزیب کی جانب سے زین علی قریشی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،ایف آئی اے لاہور نے یوٹیوب حسیب سجاد خان کو گرفتار کررکھا ہے ،اینکر عائشہ جہانزیب سے متعلق غیر مناسب گفتگو کرنے کا مقدمہ ایف آئی اے لاہور نے درج کیا

  • اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف استغاثہ کیس کی سماعت کا تحریری حکم جاری

    اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف استغاثہ کیس کی سماعت کا تحریری حکم جاری

    اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف استغاثہ کیس کی سماعت کا تحریری حکم جاری

    تحریری حکم میں کہا گیاکہ نازش جہانگیر کے وکیل نے یقینی دہانی کروائی کہ اداکارہ کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش کریں گے ادکارہ کا اوریجنل میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی عدالت پیش کیا جائے عدالت میں اداکارہ نازش جہانگیر پیش نہیں ہوئی ادکارہ نازش جہانگیر کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی ، درخواست گزار کے وکیل نے حاضری معافی کی سخت مخالفت کی –

    تحریری حکم میں کہا گیاکہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ادکارہ نازش جہانگیر بیمار نہیں ہے وہ تاخیر حربے استعمال کررہی ہے ،ادکارہ نازش جہانگیر بالکل تندرست ہے عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی

    جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ،اداکار اسود نے نازش جہانگیر کے خلاف استغاثہ دائر کررکھا ہے ،اسود کا موقف ہے کہ ادکارہ نازش جہانگیر نے ادھار پیسے اور گاڑی لیکر واپس نہیں کی –

    بانی پی ٹی آئی کیخلاف دائر ہتک عزت کا دعوی،شہباز شریف کی لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست

    اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف استغاثہ کیس کی سماعت کا تحریری حکم جاری

    بہاولپور: کھیلتے ہوئے کرنٹ لگنے سے دو سالہ بچہ جاں بحق

  • ہانیہ عامر کی کاسٹنگ پر تنقید ، دلجیت  نے خاموشی توڑ دی

    ہانیہ عامر کی کاسٹنگ پر تنقید ، دلجیت نے خاموشی توڑ دی

    گلوکارواداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی متوقع فلم سردار جی 3 کا ٹریلرریلیز کیا جس کی سوشل میڈیا پر دھوم ہے،بھارتی اداکار نے مذکورہ ٹریلر پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے ماحول میں کیا-

    اس ٹریلر نے بھارتی مداحوں میں ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا، خاص طور پر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی کاسٹنگ کے حوالے سے،سردار جی 3 کا ٹریلر سوشل میڈیا پر ریلیز ہونے کی دیر تھی کہ بھارتی صارفین ہانیہ عامر کی کاسٹنگ پر غصے سے آک بگولہ ہوگئے۔ یہی نہیں بھارتی فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز (FWICE) نے تو دلجیت پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کر دیا، جس کے بعد دلجیت نے بالآخر اپنی خاموشی توڑ کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    دلجیت نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ دنیا بھر میں جنگوں کی لپیٹ میں آئے ممالک کے درمیان، ہمیں قوموں کی حدود سے ماورا ہو کر ایک عالمی نقطہ نظر اپنانا چاہیے،موسیقی وہ طاقت ہے جو قوموں کو متحد کرتی ہے اور میں اس کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتا ہوں،ہمیں سرحدوں سے آزاد ہو کر دنیا کی خوبصورتی کو دیکھنا چاہیے یہ تمام سرحدیں ہماری دھرتی ماں کا حصہ ہیں، اور میں ان سے جڑا ہوا ہوں میرے لیے میری زندگی کا ہر لمحہ قیمتی ہے جسے میں بھرپور طریقے سے جینا چاہتا ہوں سیاست ایک الگ موضوع ہے اور میں نہیں چاہتا کہ بے وقت باتیں کر کے کسی غلطی کا شکار ہوں۔

    بھارت کےسابق لیفٹ آرم اسپنر دلیپ دوشی انتقال کرگئے

    ہانیہ عامر کے پنجابی میں ڈائیلاگ اور دلجیت کے ساتھ ان کے رومانوی سین خاص طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ایک صارف نے تو طنزیہ انداز میں کہا کہ ہانیہ نہیں نکلے گی فلم سے، چاہے فلم انڈیا سے نکل جائے،سردار جی 3، جو پنجابی فلم انڈسٹری کی ایک متوقع ہارر کامیڈی فلم ہے، 27 جون 2025 کو عالمی سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے یہ فلم سردار جی فرنچائز کا تیسرا حصہ ہے، جسے امر ہنڈل نے ہدایت کاری دی ہے۔

    پہلگام فالس فلیگ: بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے مودی سرکار کا پول کھول دیا

  • چاہت خان کی اپنے ذومعنی اور نامناسب گانوں پر انوکھی منطق

    چاہت خان کی اپنے ذومعنی اور نامناسب گانوں پر انوکھی منطق

    سوشل میڈیا پر متنازع شہرت پانے والے گلوکارچاہت فتح علی خان نے اپنی ’’فنکارانہ‘‘ زندگی، گانوں اور خاص طور پر ذومنی اور فحش اشعار کے حوالے سے انوکھی منطق پیش کی۔

    گلوکارچاہت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی،پوڈکاسٹ میزبان آصف جٹ نےان سے پوچھا کہ وہ اپنی ویڈیوز میں خواتین کے ساتھ حد سے قریب ہونے کی کوشش کیوں کرتے ہیں، اور یہاں تک کہ ماڈل و میزبان متھیرا بھی یہ کہہ چکی ہیں کہ چاہت جب کسی شو یا تقریب میں آتے ہیں تو ’’کچھ زیادہ ہی بے باک ہوجاتے ہیں-

    جس پر چاہت نے دعویٰ کیا کہ میں بالکل بھی فحش نہیں ہوں،’یہ سب ایکٹنگ ہے۔ میں حقیقت میں کچھ غلط نہیں کر رہا، سب کچھ صرف ویڈیو کا حصہ ہوتا ہے‘‘ یعنی جو کچھ نظر آتا ہے، اس کے پیچھے کوئی بدنیتی نہیں، صرف ’’فنونِ لطیفہ‘‘ کا مظاہرہ ہے۔

    صدی کا طویل ترین سورج گرہن کب ہوگا؟

    جب میزبان نے ان کے مشہور گانے ’’پاؤ پاؤ‘‘ کا ذکر چھیڑا، جسے دہرے معنی رکھنے والے اشعار کی وجہ سے خاصی تنقید کا سامنا رہا، تو چاہت نے ہنستے ہنستے اشعار دہرا دیے پہلے تو انہوں نے کہا کہ ان اشعار میں کچھ بھی غلط نہیں، لیکن جب بحث گہری ہوئی تو بالآخر مان ہی لیا کہ ہاں، مجھے اپنی زبان اور مواد پر تھوڑا دھیان دینا چاہیے۔

    چاہت فتح علی خان کے مطابق ان کے الفاظ کا مقصد صرف تفریح ہوتا ہے، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب ایک بڑی تعداد میں بچے، نوجوان اور عام لوگ ان کی ویڈیوز دیکھتے ہیں، تو کیا فن کے نام پر کسی بھی حد کو پار کرنا درست ہے؟چاہت نے سوالوں کا جواب دینے کے بجائے طنز اور مذاق کے ذریعے بات کو ٹالنے کی کوشش کی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان کے گیتوں اور رویے پر اٹھنے والے سوالات اب بھی قائم ہیں کیا واقعی یہ سب صرف ’ایکٹنگ‘ ہے، یا پھر شوبز کے نام پر معیار کو قربان کیا جا رہا ہے؟-

    بیوہ خواتین سماج کی اجتماعی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب