Baaghi TV

Category: شوبز

  • خبردار کر رہی ہوں کہ اداکارہ ریشم سےہوشیار اور بچ کررہیں،اداکارہ دیدار

    خبردار کر رہی ہوں کہ اداکارہ ریشم سےہوشیار اور بچ کررہیں،اداکارہ دیدار

    اداکارہ دیدار نے نامور اداکارہ ریشم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریشم لوگوں کی زندگیاں خراب کرتی ہیں۔

    حال ہی میں اداکارہ دیدار نے ایک نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے عید کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جواب دیے ہیں،اداکارہ سے میزبان کی جانب سے ساتھی اداکارہ نرگس اور ریشم سے متعلق سوال کیا گیا جس کے جواب میں دیدار نے کہا کہ اداکارہ نرگس ایک بہترین اداکارہ ہیں لیکن منفی انداز میں،انہوں نے نامور اور سینئر اداکارہ ریشم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ریشم بہت اچھی اداکار ہیں، وہ منفی چیزوں کو پیش کرنے میں بہترین ہیں، ریشم نے بہت سی زندگیوں کو خراب کیا ہے، وہ حقیقی زندگی میں بہت منفی ہیں۔

    ریشم کے فلاحی کاموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دیدار کا کہنا تھا کہ ان کے کھانا پکانے اور خیراتی کام کے بارے میں جانتی ہوں، مجھے ڈر ہے کہ ایک دن وہ اس کھانے میں نہ گر جائیں جو وہ دوسروں کے لیے بناتی ہیں، میرا ریشم کے ساتھ ذاتی تجربہ ہے، وہ سالوں تک میری دوست رہ چکی ہیں اسی لیے میں بتارہی ہوں اور ان کے موجودہ دوستوں کو خبردار کر رہی ہوں کہ وہ اس سے ہوشیار رہیں اور بچ کررہیں

  • بادشاہ کی دلہن کون؟ سادگی اور ادا میں سب پر بھاری، مداح حیران

    بادشاہ کی دلہن کون؟ سادگی اور ادا میں سب پر بھاری، مداح حیران

    ممبئی: مشہور بھارتی ریپر اور گلوکار بادشاہ ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کی مبینہ شادی اور ایک ’پُراسرار خاتون‘ کے چرچے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں، جس نے مداحوں کے تجسس میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اس پراسرار شخصیت کو پنجابی فلم انڈسٹری کی اداکارہ ایشا ریکھی قرار دیا جا رہا ہے، جو اپنی سادگی، دلکشی اور منفرد انداز کے باعث توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ مداح یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ آخر وہ کون ہیں جو اپنی خوبصورتی اور اسٹائل سے بالی ووڈ اداکاراؤں کو بھی ٹکر دے رہی ہیں۔ایشا رِکھی کے کریئر پر نظر ڈالیں تو انہوں نے پنجابی سنیما میں اپنی محنت سے ایک خاص مقام حاصل کیا۔ وہ فلموں جیسے جٹ بوائز پٹ جٹا دے اور ارداس میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، جبکہ ہندی فلم نوابزادے کے ذریعے انہوں نے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھا۔ ان کی معصوم اداکاری اور قدرتی حسن نے ناظرین کو بے حد متاثر کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بادشاہ اور ایشا کی ملاقات ایک مشترکہ دوست کی پارٹی میں ہوئی، جہاں موسیقی اور فن سے مشترکہ دلچسپی نے انہیں قریب کر دیا۔ طویل عرصے تک ڈیٹنگ کے بعد دونوں نے اپنے تعلق کو اگلے مرحلے میں لے جانے کا فیصلہ کیا، تاہم اس رشتے کو میڈیا کی نظروں سے کافی حد تک پوشیدہ رکھا گیا۔فیشن کے میدان میں بھی ایشا کسی سے کم نہیں۔ چاہے ریڈ کارپٹ پر دلکش گاؤن ہو یا روزمرہ کا سادہ لباس، ان کا ہر انداز مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کر لیتا ہے۔ خاص طور پر روایتی پنجابی لباس جیسے شلوار قمیض میں ان کی سادگی اور خوبصورتی مزید نکھر کر سامنے آتی ہے، جبکہ ہلکا اور قدرتی میک اپ ان کی شخصیت کو مزید دلکش بناتا ہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کے درمیان تقریباً آٹھ سال کا عمر کا فرق ہونے کے باوجود ان کی کیمسٹری مداحوں کو بے حد پسند آ رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دونوں کو اکثر ایک ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا ہے، جہاں ان کی قربت واضح نظر آتی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ایشا صرف ایک مشہور شخصیت کی شریک حیات نہیں بلکہ اپنی محنت، صلاحیت اور منفرد شناخت کی بدولت خود بھی ایک مضبوط مقام رکھتی ہیں۔ ان کی سادگی، خاندانی اقدار اور شاندار فیشن سینس نے انہیں دیگر اداکاراؤں سے ممتاز بنا دیا ہے۔

  • 
قطر میں شکیرا کا کنسرٹ ملتوی، خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث بڑا فیصلہ

    
قطر میں شکیرا کا کنسرٹ ملتوی، خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث بڑا فیصلہ

    
خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث قطر میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کا کنسرٹ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
    قطر کی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق یکم اپریل کو دوحہ میں ہونے والا یہ کنسرٹ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر مؤخر کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بڑے تفریحی پروگرامز کو عارضی طور پر روکنا ضروری ہو گیا ہے۔
    ‎دوسری جانب ابو ظہبی میں ہونے والا ایک میوزک فیسٹیول بھی ملتوی کر دیا گیا ہے جہاں شکیرا نے پرفارم کرنا تھا۔ منتظمین کے مطابق پہلے سے خریدے گئے ٹکٹس نئی تاریخ پر بھی قابلِ استعمال ہوں گے، جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
    ‎شکیرا، جو کولمبیا سے تعلق رکھنے والی معروف گلوکارہ اور پرفارمر ہیں، خلیج کے بڑے میوزک ایونٹس میں شرکت کیلئے شیڈول تھیں، تاہم خطے میں حالیہ کشیدگی کے باعث تفریحی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

  • 
علی ظفر کا ہتک عزت کیس، عدالت میں دلائل مکمل، سماعت کل تک ملتوی

    
علی ظفر کا ہتک عزت کیس، عدالت میں دلائل مکمل، سماعت کل تک ملتوی

    
لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی جہاں فریقین نے اپنے حتمی دلائل مکمل کر لیے۔
    ایڈیشنل سیشن جج آصف حیات نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد کارروائی کل تک ملتوی کر دی اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر دونوں فریقین تحریری دلائل بھی جمع کرا سکتے ہیں۔
    ‎یاد رہے کہ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے جس میں ہرجانے کی درخواست بھی شامل ہے۔

  • ریتک روشن اور کرینہ کپور کے درمیان 4 فلموں کے بعد دوریاں

    ریتک روشن اور کرینہ کپور کے درمیان 4 فلموں کے بعد دوریاں

    بالی ووڈ کی تاریخ میں کئی ایسی آن اسکرین جوڑیاں رہی ہیں جنہوں نے اپنی کیمسٹری سے ناظرین کے دل جیتے، لیکن کچھ جوڑیاں وقت کے ساتھ اچانک غائب بھی ہو گئیں۔ انہی میں ایک نام ریتک روشن اور کرینہ کپور کا بھی شامل ہے، جو 2000 کی دہائی کے آغاز میں انڈسٹری کی سب سے گلیمرس اور مقبول جوڑی سمجھی جاتی تھی۔

    دونوں اداکاروں نے اپنے کیریئر کا آغاز تقریباً ایک ہی وقت میں کیا۔ کہوناں پیار ہے سے ریتک روشن نے ڈیبیو کیا، جبکہ کرینہ کپور نے ریفیوجی کے ذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ ابتدائی کامیابی کے بعد فلمسازوں کو لگا کہ یہ جوڑی مستقبل میں راجہ کپور اور نرگس یا امیتابھ بچن اور ریکھا جیسی لیجنڈری جوڑی بن سکتی ہے۔ریتک اور کرینہ نے ایک ساتھ ، مجھ سے دوستی کرو گے، یادیں، کبھی خوشی کبھی غم، میں‌پریم کی دیوانی ہوں میں کام کیا۔ ان میں سے صرف “کبھی خوشی کبھی غم” ہی بڑی کامیابی ثابت ہوئی، جبکہ باقی فلمیں باکس آفس پر توقعات پوری نہ کر سکیں۔ خاص طور پر “میں پریم کی دیوانی ہوں” میں دونوں کی اداکاری کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

    فلمی ماہرین کے مطابق مسلسل فلاپس کے باعث پروڈیوسرز نے اس جوڑی کو کاسٹ کرنے سے گریز کرنا شروع کر دیا، جس سے دونوں کے ساتھ کام کرنے کے امکانات کم ہوتے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم “یادیں” اور “کبھی خوشی کبھی غم” کی شوٹنگ کے دوران دونوں کے درمیان قربت کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ اس وقت ریتک روشن اپنی اہلیہ سوزین خان کے ساتھ شادی شدہ زندگی گزار رہے تھے، جس کے باعث یہ خبریں ان کی ذاتی زندگی پر اثر انداز ہوئیں۔

    کہا جاتا ہے کہ اپنے ازدواجی رشتے کو بچانے کے لیے ریتک نے پیشہ ورانہ طور پر فاصلے اختیار کرنا بہتر سمجھا۔ دوسری جانب کرینہ کپور نے بھی ایک انٹرویو میں ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا تھا۔

    2013-14 کے دوران کرن جوہر نے اپنی فلم شدھی میں اس جوڑی کو دوبارہ اکٹھا کرنے کا اعلان کیا، جس پر مداحوں میں زبردست جوش و خروش پیدا ہوا۔ تاہم، کچھ ہی عرصے بعد دونوں اداکار اس منصوبے سے الگ ہو گئے، اور یوں ان کی اسکرین پر واپسی کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔

    2003 کے بعد کرینہ کپور نے جب وی میٹ، تھری ایڈیٹس اور “گول مال” سیریز جیسی بلاک بسٹر فلموں کے ذریعے اپنی پوزیشن مستحکم کی۔ دوسری جانب ریتک روشن نے کوئی مل گیا اور دھوم کے ذریعے ایکشن ہیرو کے طور پر اپنی پہچان بنائی۔

    فلمی ناکامیوں، ذاتی زندگی کے دباؤ اور بدلتے کیریئر راستوں نے مل کر اس مقبول جوڑی کو ہمیشہ کے لیے الگ کر دیا۔ اگرچہ مداح آج بھی ریتک روشن اور کرینہ کپور کو دوبارہ ایک ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہیں، لیکن موجودہ حالات میں ایسا ہونا مشکل دکھائی دیتا ہے۔

  • اداکارہ مونالیسا کا ہدایت کار سنوج مشرا پر ہراسانی کا الزام

    اداکارہ مونالیسا کا ہدایت کار سنوج مشرا پر ہراسانی کا الزام

    انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے ایک چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے، جس نے فلم انڈسٹری میں سیفٹی اور ورک کلچر پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ اداکارہ مونالیسا نے اپنی پہلی فلم ’ڈائری آف منی پور‘ کے ہدایت کار سنوج مشرا پر سیٹ پر جنسی ہراسانی اور بدتمیزی کے سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔

    وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مونالیسا نہایت جذباتی انداز میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات بیان کرتی نظر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں ذہنی اور جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکارہ کے مطابق ہدایت کار نے انہیں کئی بار نامناسب طریقے سے چھوا۔مونالیسا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا“وہ اچھے انسان نہیں ہیں، انہوں نے مجھے سیٹ پر 10 بار نامناسب طریقے سے چھوا۔ میں نے اپنے گھر والوں کو بھی بتایا، لیکن شروع میں وہاں سے بھی مجھے مکمل حمایت نہیں ملی۔”انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ایک خاتون کو فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے اپنی عزت قربان کرنا پڑتی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ ان کے اہلِ خانہ نے ابتدا میں انہیں فلم مکمل کرنے کا مشورہ دیا، جس پر انہوں نے شدید دکھ اور غصے کا اظہار کیا۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ انصاف چاہتی ہیں اور اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔ ان کے انکشافات نے ایک بار پھر فلم انڈسٹری میں ’می ٹو‘ جیسی تحریکوں کی یاد تازہ کر دی ہے، جہاں نئے آنے والوں کے استحصال کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔

    دوسری جانب ہدایت کار سنوج مشرا نے تاحال ان الزامات پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔ ان کی خاموشی نے معاملے کو مزید سنجیدہ بنا دیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد مونالیسا کے حق میں آواز بلند کر رہی ہے۔واضح رہے کہ فلم ’ڈائری آف منی پور‘ پہلے ہی اپنے متنازع موضوع کے باعث خبروں میں تھی، تاہم اب مرکزی اداکارہ کے الزامات کے بعد فلم کا مستقبل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ معاملہ عدالت تک پہنچتا ہے تو یہ انڈسٹری کے لیے ایک بڑا کیس ثابت ہو سکتا ہے۔

  • راحت فتح علی خان  کو بیٹے سمیت برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نوازا گیا

    راحت فتح علی خان کو بیٹے سمیت برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نوازا گیا

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا-

    تقریب میں طارق احمد، محمد یاسین اور افضل خان سمیت متعدد ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی، اس تقریب کا اہتمام پاکستانی اور بنگلہ دیشی موسیقار جوڑے کاشف راجہ اور ربائیت جہان نے کیا اس سے قبل راحت فتح علی خان اور شاہ زمان خان نے اتوار کے روز لندن کے تاریخی مقام رائل البرٹ ہال میں شاندار پرفارمنس پیش کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

    اس موقع پر راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ حاصل کرنا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے اور یہ کامیابی والدین کی دعاؤں اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے، وہ جلد ہی بنگالی زبان میں اپنا نیا گانا بھی ریلیز کرنے جا رہے ہیں، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے-

  • کروڑوں کا فراڈ، اداکارہ دیدار روپوش، شوہر گرفتار

    کروڑوں کا فراڈ، اداکارہ دیدار روپوش، شوہر گرفتار

    پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثوبیہ ادریس (دیدار) اور ان کے شوہر کے خلاف مبینہ فراڈ کے سنگین الزامات پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے دیدار کے شوہر جہاں زیب کو حراست میں لے لیا ہے جو مبینہ طور پر شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر کے انہیں بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دیتے رہے، حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف متعدد شکایات موصول ہو چکی تھیں۔

    پولیس حکام کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم نے مزاحمت کی جبکہ چھاپے کے وقت اس کے گارڈز نے بھی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے صورتحال پر قابو پا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    اسحاق ڈار کا آذربائیجانی ہم منصب سے رابطہ

    ایف آئی اے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ دیدار بھی مبینہ طور پر اس نیٹ ورک میں شامل تھیں اور لاہور کے علاوہ اسلام آباد کے سیکٹر G-11 میں دفاتر کے ذریعے سرگرم عمل تھیں، ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور وہ تاحال مفرور ہیں۔

    دیدار پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں بطور کامیڈین، اداکارہ اور ڈانسر ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں، حالیہ الزامات کے بعد وہ منظر عام سے غائب ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر اس اسکیم کے ذریعے تقریباً 25 کروڑ روپے بٹورے۔

    ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو مار دیا، اسرائیلی دعویٰ

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں دائرہ کار کو وسیع کیا جا رہا ہے، دوسری جانب متاثرہ شہریوں کی جانب سے اعلیٰ حکام کو درخواستیں بھی دی گئی ہیں جن میں معاملے کی شفاف تحقیقات اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

  • بشنوئی گینگ کی گلوکار بادشاہ کو سر پر گولی مارنے کی دھمکی

    بشنوئی گینگ کی گلوکار بادشاہ کو سر پر گولی مارنے کی دھمکی

    بدنام زمانہ بھارتی گینگسٹر لاورنس بشنوی کے ساتھیوں نے معروف ریپر و گلوکار بادشاہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

    یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی جب بادشاہ نے حال ہی میں ہریانوی زبان میں اپنا گانا ٹٹیری ریلیز کیا جس کے بول اور مناظر کو کئی حلقوں نے نامناسب قرار دیا اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئیدھمکی بشنوئی گینگ کے ایک فیس بک پیغام کے ذریعے سامنے آئی، جس میں کہا گیا بادشاہ، تم نے ہرینانہ کی ثقافت خراب کرنے کی کوشش کی، پہلے 2024 میں ہم نے کلب میں تمہیں ٹریلر دکھایا اس بار ہم تمہیں سیدھا سر میں ماریں گے۔

    ہریانہ پولیس نے اس ماہ کے اوائل میں تصدیق کی کہ انہوں نے ایف آئی آر درج کی ہے اور بادشاہ کے خلاف لوک آؤٹ نوٹس جاری کرنے کا عمل شروع کیا ہےیہ کارروائی اس الزام پر کی گئی کہ گانے میں لڑکیاں اسکول یونیفارم میں ہرینانہ روڈ ویز بس میں ڈانس کر رہی ہیں اور غیر مناسب اشارے کر رہی ہیں۔

    اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی کارروائی کا آغاز کردیا

    گانا یکم مارچ 2026 کو ریلیز ہوا اور اس میں بادشاہ کے ساتھ گلوکارہ سمراں جگلن نے بھی پرفارم کیا بادشاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے معافی بھی مانگی اور کہا کہ ان کا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا-

    واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہےجب گلوکار کو دھمکایا گیا ہو اس سے قبل 2024 میں بھی بشنوئی گینگ کی جانب سے چندی گڑھ میں بادشاہ کی زیر ملکیت کلب کے باہر دھماکہ کیا گیا تھا۔

    برطانیہ کی کینٹ یونیورسٹی میں خطرناک وبا ، 2 طالب علم ہلاک، 11 شدید بیمار

  • سینئر اداکار  شجاعت ہاشمی چل بسے

    سینئر اداکار شجاعت ہاشمی چل بسے

    پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شجاعت ہاشمی انتقال کر گئے۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج رات 9 بجے جامع نعیمیہ گڑھی شاہو میں ادا کی جائے گی، جہاں اہل خانہ، عزیز و اقارب، شوبز شخصیات اور مداحوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔شجاعت ہاشمی پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کا ایک معتبر نام تھے۔ انہوں نے کئی دہائیوں تک اداکاری اور صداکاری کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں اور اپنے منفرد اندازِ اداکاری کی بدولت شائقین کے دلوں میں خاص مقام بنایا۔

    وہ خصوصاً کلاسک ٹی وی ڈرامہ وارث میں اپنے یادگار کردار کے باعث بے حد مقبول ہوئے۔ اس ڈرامے کو پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ کے کامیاب ترین اور بااثر ڈراموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 1979 میں ریلیز ہونے والی فلم خاک اور خون میں بھی اہم کردار ادا کیا جسے ناظرین نے بے حد سراہا۔فن اور ثقافت کے میدان میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں 1994 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا۔ یہ ایوارڈ ملک کے نمایاں فنکاروں اور شخصیات کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔