Baaghi TV

Category: شوبز

  • شوبز سٹارپاکستان کے لئے متحد ہو گئے

    شوبز سٹارپاکستان کے لئے متحد ہو گئے

    پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں ہنگاموں‌کا ایک دور شروع ہوا اور ہنگامے بھی پارٹی قیادت کے کہنے پر ہوئے. یہ سب دیکھ کر ہر پاکستانی کا دل افسردہ ہوا، شوبز ستارے جن کی ایک بڑی تعداد عمران خان کو سپورٹ کرتی ہے وہ بھی اس پر نالاں نظر آئی. اور عمران خان کی بجائے انہوں نے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کو ترجیح دی ہے ، اس کی بڑی مثال یہ ہے کہ تمام شوبز سٹارز جو کہ عمران خان کے حامی ہیں ان کے سوشل میڈیا اکائونٹس دیکھے جائیں تو ہر کوئی پاکستان اور اپنے ملک کی آرمی کے حق میں بات کرتا دکھائی دے رہا ہے. شوبز سٹارز نے ڈائریکٹ تو عمران خان اور ان کی پارٹی مذمت تو نہیں کی لیکن اتنا

    ضرور کہا ہے کہ توڑ پھوڑ کسی صورت منظور نہیں‌ہے نہ ہی آرمی پر حملے کو برداشت کیا جائیگا.سب نے ایک ہی پیغام دیا ، آرمی ہے تو ہم ہیں ، پاکستان ہے توہم ہیں. سب کا یہی کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوان ملک کے حقیقی ہیرو قرار ہیں، پاک فوج ملک کی حفاظت کی ضامن ہے. ایسا لگتا ہےکہ عمران خان شوبز سٹارز کی حمایت بھی کھو رہے ہیں یا کھو چکے ہیں.

  • ریمبو آج کے بچوں سے مایوس کیوں؟‌

    ریمبو آج کے بچوں سے مایوس کیوں؟‌

    اداکار ریمبو جن کے بارے میں مشہور ہیں کہ وہ اپنے والدین کی بہت عزت کرتے ہیں ، انہوں نے ہمیشہ والدین کی عزت پر زور دیا ہے ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ آج کل کے بچے ماں باپ کی خدمت کریں یہ چیز تو دور ان کے پاس تو اتنا وقت ہی نہیں ہوتا کہ وہ والدین کے حال ہی پوچھ لیں ان کے پاس دو منٹ کےلئے بیٹھ جائیں ،انہوں نے کہا کہ ہمارے اور آج کے دور میں زمین آسمان کا فرق ہے ، آج نفسا نفسی کا دور ہے ہر کوئی اپنے معاملاتم یں‌مصروف ہے ، والدین جنہوں نے اپنے بچوں‌ کے لئے ساری زندگی محنت کی ہوتی ہے اور ان کو ایک

    اچھا مستقبل دیتےہیں انہی والدین کو نظر انداز کر دیاجاتا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا آج والدین کی خدمت کرنے والے بچے ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتے، آٹے میں نمک کے برابر شاید یہ تعداد ہو گی. انہوں نے کہا کہ جب اولاد والدین کو اگنور کرے تو ان کو تکلیف ہوتی ہے لیکن وہ اس درد اور تکلیف کو اس وقت سمجھتے ہیں جب وہ خود والدین بنتے ہیں .انہوں نے کہا کہ میں بچوں سے یہی کہوں گا کہ والدین کی خدمت میں ہی عظمت ہے ، جو والدین کو اہمیت دیتےہیں خدا ان کو بہت کامیابی دیتا ہے.

  • کامران جیلانی نے شائقین کا دل جیت لیا

    کامران جیلانی نے شائقین کا دل جیت لیا

    نامور اداکار عدنان جیلانی کے چھوٹے بھائی کامران جیلانی جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں وہ کافی عرصے کے بعد ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر دکھائی دئیے ہیں، ان کا آج کل ڈرامہ بہروپ آن ائیر ہے، شائقین نے کامران جیلانی کو ایک بار پھر سکرین پر ویلکم کیا ہے، اور ڈرامے میں ان کے کردار کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے، گو کہ ابھی حال ہی میں یہ ڈرامہ آن ائیر گیا ہے لیکن ڈرامے کی شروع کی اقساط نے ہی شائقین کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے. ڈرامے کی کہانی الگ اور ہٹ کر ہے ، اور کامران جیلانی کا کردار بھی روٹین سے بالکل مختلف ہے، اس ڈرامے کے ڈائریکٹر اکبر علی اور رائٹر رخسانہ نگار جبکہ پروڈیوسر پروڈیوسر عبد اللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں۔

    اس ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے کامران جیلانی کا کہنا ہےکہ مجھے کافی عرصے کے بعد ایک مختلف کردار کرنے کو ملا جس کی وجہ سے میں نے بہروپ پراجیکٹ سائن کر لیا، بہت خوشی ہے کہ ڈرامے نے آن ائیر ہوتے ساتھ ہی شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے. کہانی جیسے جیسے آگے بڑھتی جائیگی شائقین کی دلچپسی اس میں مزید بڑھتی جائیگی.اس میں تمام فنکاروں نے بلکہ پوری ٹیم نے بہت محنت کے ساتھ کام کیا ہے.

  • فون سے پرہیز کریں شیبا بٹ کو ڈاکٹروں کا مشورہ

    فون سے پرہیز کریں شیبا بٹ کو ڈاکٹروں کا مشورہ

    اداکارہ شیبا بٹ جو کہ گزشتہ چند ہفتوں سے علیل ہیں ان کو دل کی تکلیف کے باعث ہستپال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں ان کو پیش میکر لگایا گیا ، چونکہ اب ان کو ڈاکٹروں نے صحتمند قرار دیتے ہوئے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا ہے لہذا وہ گھر آچکی ہیں، لیکن ان کو ڈاکٹروں نے پیس میکر لگنے کی وجہ سے واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹکٹر سے استثنیٰ کیلئے خصوصی کارڈ جاری کر دیا یہ کارڈ وہ ہسپتال میں بھی دکھا سکیں گی. ڈاکٹروں نے شیبا بٹ کو

    خصوصی ہدایات دیں کہ وہ فون کا استعمال جتنا ہو سکے کم کریں، دوسری شیبا بٹ کا کہنا ہےکہ میں پہلے سے بہت بہتر ہوں ، میری جو ھالت ہوئی تھی مجھے لگتا ہے کہ خدا نے مجھے دوسری زندگی دی ہے، میں‌گھر پر آرام کررہی ہوں اور میری پوری کوشش ہے کہ ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کروں، اداکارہ نے کہا کہ میرے مداحوں کی میں بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنی دعائوں میں یاد رکھا، میں اپنے مداحوں سے یہی گزارش کروں گی کہ وہ مجھے مسلسل اپنی دعائوں میں رکھیں .یاد رہے کہ شیبا بٹ کی عیادت کے لئے معروف ڈرامہ آرٹسٹ ہسپتال گئے جن میں‌سہیل احمد کا نام قابل زکر ہے .

  • عادل نے مجھے قتل کرنے کےلئے کسی کو پیسے دئیے ہیں راکھی ساونت کا دعوی

    عادل نے مجھے قتل کرنے کےلئے کسی کو پیسے دئیے ہیں راکھی ساونت کا دعوی

    ڈانسنگ کوئین راکھی ساونت نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ میرا شوہر عادل جو کہ اس وقت میسور جیل میں بند ہے وہ مجھے قتل کروانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے اور اس نے جیل میں بیٹھے ہی ایک شخص کو پیسے بھی دے دئیے ہیں جو کہ مجھے قتل کر دے گا، لیکن میں دعائیں پڑھ رہی ہوں مجھے کچھ نہیں ہوگا نہ ہی عادل اپنے ایسے ارادوں میں کامیاب ہو سکے گا. راکھی نے کہا کہ اب میں عادل کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی وہ مجھے کبھی بھی کہیں بھی مار دے گا، وہ جیل سے باہر آئیگا تو میں اس سے طلاق لے لوں گی. انہوں نے کہا کہ میں عادل سے بے حد ڈر چکی ہوں . لیکن میرا خدا میرے ساتھ ہے . یاد رہے کہ چند روز قبل راکھی نے کہا تھا کہ عادل نے

    انہیں جیل سے معافی کا پیغام بھجوایا ہے اور میں نے اس کی معافی رد کر دی ہے کیونکہ اب میں‌اسکے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ، اس کے ساتھ رہنے کا مطلب ہے کہ میں اب خطرے میں ہوں. لہذا میں اب عادل سے طلاق لیکر اپنی زندگی بسر کروں گی مجھے عادل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے تاہم اب انہوں نے انکشاف کر دیا ہے عادل نے انکو قتل کروانے کا حتمی منصوبہ بنا لیا ہے.

  • مادھوری ڈکشٹ کو کن دو ایکٹر زکا ڈانس پسند ہے

    مادھوری ڈکشٹ کو کن دو ایکٹر زکا ڈانس پسند ہے

    بالی وڈ میں اگر سب سے زیادہ ڈانس نمبر کسی کے ہاتھ لگے ہیں تو وہ ہیں مادھوری ڈکشٹ، ان کی ہر فلم میں انکا ایک ایسا ڈانس نمبر ضرور رہا ہے جس نے دھوم مچائی، ڈانس کے حوالے سے مادھوری بالی وڈ میں بہت زیادہ شہرت رکھتی ہیں، لیکن اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دو ایکٹروں کا ڈانس بہت پسند ہے، انہوں نے کہا کہ ایک تو مجھے شاہ رخ خان کا ڈانس بہت پسند ہے دوسرا رنبیر کپور کا . انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خآن کو بہت اچھا ڈانس کرنا نہیں آتا لیکن وہ ڈانس کے دوران جس طرح سے اپنے کو سٹار کو اور خود کو سنبھالتے ہیں وہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے. میں‌شاہ رخ خان کی فنکارانہ صلاحیتوں کی بہت زیادہ معترف ہوں ، رنبیر کپور

    کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رنبیر ڈانس کو انجوائے کرتے ہیں وہ بہترین ڈانسر ہیں بہترین اداکار ہیں میں نے ان کے ساتھ کام کیا ،ہمارا ایک ڈانس نمبر ہے جو کہ بہت پسند بھی کیا گیا ، میں سمجھتی ہوں کہ نوجوان نسل میں رنبیر کپور بہترین ڈانسر ہیں. مادھوری نے کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کے ھوالے سے میری بہت خوبصورت یادیں ہیں جو ہمیشہ دل کے قریب رہیں گی.

  • نیہا دھوپیا شادی سے پہلےماں‌بننے والی تھی والدین کو پتہ چلا تو انہوں نے کیا کہا؟

    نیہا دھوپیا شادی سے پہلےماں‌بننے والی تھی والدین کو پتہ چلا تو انہوں نے کیا کہا؟

    بالی وڈ کی بولڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں شادی سے پہلے ہی ماں بننے والی تھی اور میں نے جب یہ بات اپنے والدین کو بتائی تو انہوں نے بہت زیادہ سخت رد عمل نہ دیا انہوں نے کہا کہ ہم تمہیں صرف 72 گھنٹے دے رہے ہیں جلدی سے شادی کر لو اس سے پہلے کہ ہم اس شادی کو قبول ہی نہ کریں ، نیہا نے کہا کہ میرا اور میرے بوائے فرینڈ کا شادی کا بہت جلدی ارادہ نہیں تھا لیکن والدین کی دھمکی سے ڈر کر میں نے شادی کر لی، کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ میرے والدین نے اگر میری پریگننسی والی بات پر کچھ خاص رد عمل نہیں

    دیا تو اسکا مطلب یہ ہے کہ کوئی بڑا طوفان آنے والا ہے، اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے بوائے فرینڈ انگت بیدی سے بات کی ، ہم دونوں نے 72 گھنٹے سے پہلے شادی کر لی اور ہمارے والدین نے ہماری شادی کو قبول کر لیا، میں بہت خوش ہوں کہ مجھے انگت جیسا جیون ساتھی ملا. مجھے اپنی گھریلو لائف بہت اچھی لگ رہی ہے، مجھے خوشی ہے کہ مجھے ایسا انسان ملا جس کو میں‌اور جو مجھے پسند ہے ، ہم ایک دوسرے کا بے حد خیال رکھتے ہیں.

  • ماڈٌلنگ سے تھک گئی صدف کنول اب کیا کرنا چاہتی ہیں ؟

    ماڈٌلنگ سے تھک گئی صدف کنول اب کیا کرنا چاہتی ہیں ؟

    شہزور سبزواری کی ماڈل اہلیہ صدف کنول نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ماڈلنگ بہت سال کی ہے اور ابھی تک کررہی ہوں ، ماڈلنگ کی دنیا میں مجھے بہت شہرت بھی مل چکی ہے یہاں تک کہ بہترین ماڈل کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے، اب میں چاہتی ہوں کہ اداکاری کروں اور مجھے اچھے کردار آفر ہوں . انہوں نے کہا کہ اب اداکاری میری ترجیھات میں ہے، اگر مجھے کسی اچھی فلم کا سکرپٹ آفر ہوا تو کسی صورت نہیں چھوڑوں گی، انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو حق ہے کہ وہ اپنے لئے بہتر سوچے

    میں‌سمجھتی ہوں کہ اب میں‌اداکاری کے موڈ میں ہوں تومجھے اداکاری ہی کرنی چاہیے. صدف کنول نے کہا کہ ڈراموں میں اداکاری کرنے پر بھی مجھے اعتراض نہیں اگر کردار کہانی اچھی ہو تو میں یہ بھی کروں گی. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شادی کے بعد میری زندگی میں کافی تبدیلی آئی ہے اور اس تبدیلی کو میں کافی مثبت دیکھتی ہوں. انہوں نے کہا کہ عورت کو اللہ نے بہت صلاحیتوں سے نوازا ہے وہ گھر کے ساتھ ساتھ باہر کے معاملات کو جیسے کے ملازمت کو بھی مینج کرتی ہے.

  • گوری خان کتنے سال کی ہیں شاہ رخ خان بھول گئے

    گوری خان کتنے سال کی ہیں شاہ رخ خان بھول گئے

    شاہ رخ خان ابھی انڈسٹری میں نہیں آئے تھے جب ان کی شادی گوری خان کے ساتھ ہو گئی تھی ، دونوں خوش و خرم زندگی بسر کررہےہیں ، شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ میں گوری کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا. شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان پیشے کے اعتبار سے انٹیرئیر ڈیزائنر ہیں اور وہ یہ کام بہت شوق سے کافی برسوں سے کررہی ہیں، گوری خان نے حال ہی میں اپنی کتاب مائی لائف ڈیزائن کی تقریب رونمائی کی ، اس میں شاہ رخ خان بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ گوری خان کو یہ کام کرنے کا بہت شوق تھا ، میں نے ان سے

    کہا تھا کہ میں آپ کی کچھ مدد کرسکتا ہوں تو انہوں نے میری مدد لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں خود یہ سب کر سکتی ہوں ، شاہ رخ خان نے کہا کہ بہت سارے لوگ زندگی میں تخلیقی کام کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کے لئے عمر کی قید نہیں‌ہوتی آپ کبھی بھی اپنے خوابوًں کی تکمیل کے لئے کام شروع کر سکتےہیں اب جیسے گوری نے 45 سال کی عمر میں‌کام شروع کیا ، انہوں نے ابھی یہ کہا ہی تھا کہ گوری نے کہا کہ میری عمر 37 برس ہے ، جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ اوہو آپ کی عمر 40 سال ہے. میں بھول گیا.

  • شاہ رخ خان کا ڈان 3 میں کام نہ کرنے کا فیصلہ

    شاہ رخ خان کا ڈان 3 میں کام نہ کرنے کا فیصلہ

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ‌ خان کی جب سےفلم پٹھان ہٹ ہوئی ہے خان کی مانگ میں ایک بار پھر سے اضافہ ہو گیا ہے. پچھلے کافی دن سے ڈان تھری بننے کی خبریں گردش کررہی ہیں اور اس چیز کی تصدیق رتیش سدھوانی جو کہ فلم کے پرڈیوسر نے کی ، لیکن اب تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ شاہ رخ خان نے ڈان تھری نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، انہوں نے اس حوالے سے فلم کے پرڈیوسر رتیش سدھوانی کو بھی مطلع کر دیا ہے ، کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان نے ڈان تھری نہ کرنے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ وہ اب صرف کمرشل فلمیں کرنے کا ارادہ رکھتےہیں. اور شاہ رخ

    خان کا کہنا ہے کہ ڈان تھری آج کے ماھول کے مطابق نہیں ہے لوگوں کے مزاج تبدیل ہو چکے ہیں اور ڈان تھری آج نہیں بننی چاہیے، شاہ رخ خان کے ایسے بیان کے بعد رتیش سدھوانی اور فرحان اختر نے کوئی رد عمل نہیں دیا. تاہم کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈان تھری کے لئے نئے لڑکوں کی تلاش کی جا رہی ہے اس سلسلے میں آڈیشنز کئے جا رہے ہیں.