Baaghi TV

Category: شوبز

  • سائرہ نسیم نے حکومت سے کیا اپیل کردی ؟

    سائرہ نسیم نے حکومت سے کیا اپیل کردی ؟

    گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ اگر دنیا نے ترقی کی ہے تو اسکی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنے تعلیمی نظام پر بہت زیادہ توجہ دی ہے. ہم بھی اگر چاہتے ہیں کہ ہمارا شمار بھی ترقی یافتہ ممالک میں ہو تو ہمیں‌بھی چاہیے کہ ہم تعلیم کے شعبے پر توجہ دیں. حکومت کو چاہیے کہ وہ تعلیم پر توجہ دے ، اور شعبہ تعلیم کو مضبوط بنائے. انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ یکساں نصاب تعلیم کرے تاکہ امیر غریب کا جو فرق ہے وہ ختم ہوجائے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے آج تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے بہت زیادہ مطمئن ہوں. مجھے اس بات پر بھی فخر ہے کہ میں نے جتنے بھی گیت گائے انکی شاعری صاف ستھری تھی ، میرے مداحوں نے مجھے بے حد محبت سے نوازا ہے میں نے اپنے سارے

    گیت بہت پیار سے گائے اور یہی وجہ ہے کہ مجھے اپنے سارے گیت بہت پسند ہیں. سائرہ نسیم نے کہا کہ ملک میں اس وقت جو سیاسی ہلچل ہے اس کاخاتمہ ہو تو لوگوں کی بھی سمجھ آجائے ، مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے لیکن سیاستدانوں کی آپسی لڑائیاں جھگڑے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے.

  • بیوی کے ساتھ گھر کے سارے کام کرتاہوں محمود اسلم

    بیوی کے ساتھ گھر کے سارے کام کرتاہوں محمود اسلم

    سینئر اداکار محمود اسلم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں گھر میں سارے کام کرتا ہوں ،اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو کام میں ان کا ہاتھ بٹاتا ہوں. میں نے کبھی اس چیز میں عار محسوس نہیں کی ، بھئ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ عورت ہی سارے گھر کے کام کاج دیکھے، بھئی اسکو بھی حق ہے کہ وہ ریسٹ کرے یا اسکا کوئی ہاتھ بٹائے. میری اہلیہ گھر کے کام کاج کرتی ہے تو میں اس کے برابر کھڑا ہوتا ہوں ، میں کھانا بھی بنا لیتا ہوں ، کپڑے بھی دھو لیتا ہوں ، میرے والد نے ہمیشہ مجھے کہا کہ بیوی کو کبھی کمتر نہ سمجھو ، گھر کی زمہ داری بیوی کے ساتھ ساتھ مرد پر بھی ہوتی ہے ، لہذا ہمیشہ بیوی کا ہاتھ بٹانا. محمود اسلم نے کہا کہ میرے والد کی نصیحت کو میں نے آج تک پلے باندھا ہوا ہے اور میں سمجھتا ہوں

    کہ ہر کسی کو چاہیے کہ وہ گھریلو کاموں میں اپنی بیویوں کا ہاتھ بٹائیں اس سے پیار محبت میں نہ صرف اضافہ ہوتا ہے بلکہ زندگی بھی بہت پرسکون اور خوش خرم گزرتی ہے. محمود اسلم نے کہا کہ خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز ہی یہی ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کے قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلیں .

  • فلم انڈسٹری تجرباتی دور سے گزرے گی تو کامیاب ہو گی صائمہ نور

    فلم انڈسٹری تجرباتی دور سے گزرے گی تو کامیاب ہو گی صائمہ نور

    پنجابی فلموں کی سینئر اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری ابھی تجربات سے گزر رہی ہے ، یہ تجربات سے گزرے گی تو کامیاب ہوگی. انہوں نے کہا کہ آج کل بہت اچھا کام ہورہا ہے لیکن اگر ہم نے فلم انڈسٹری کو اونچائیوں پر لیکر جانا ہے تو ہمیں اچھے موضوعات کا انتخاب کرنا ہو گا. انہوں نے کہا کہ اگر ہم فلم انڈسٹری کا سنہرا دور دیکھیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ اس وقت کتنی ورائٹی میں‌ کام ہو رہا تھا. ہمیں‌بھی موضوعات میں ورائٹی دینی ہو گی . بہتر اور بہترین سکرپٹ ہو تو فلم چلتی ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہےکہ میری فلم لاہور قلندر

    کو بہت زیادہ پسند کیا گیا ، شائقین آج بھی فلم دیکھنا چاہتے ہیں ، میرا یقین ہے اچھی فلم ہو تو شائقین سینما گھر آنے پر مجبور ہوجاتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ شائقین کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے سکرپٹس کا انتخاب کیا. آج کل کےفنکار بہت زیادہ باصلاحیت ہیں، میں ان کے کام کو دیکھ کر متاثر ہوتی ہوں . پنجابی فلموں کا جو نیا دور شروع ہوا ہے اسکو چلتے رہنا چاہیے اچھی فلمیں بنتی رہیں تو لاہور سے ایک بار پھر پنجابی انڈسٹری سر اٹھائے گی.

  • ندا یاسر نے کامیاب اذدواجی زندگی کا راز بتا دیا

    ندا یاسر نے کامیاب اذدواجی زندگی کا راز بتا دیا

    اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ میرا اور یاسر کا ایک خوبصورت تعلق ہے ، ہم میاں بیوی سے زیادہ دوست ہیں ، ہمارے درمیان تکرار نوک جھوک ہو جاتی ہے جو کہ ایک نارمل بات ہے ، ہر رشتے میں نوک جھوک ہوتی رہنی چاہیے کیونکہ یہ چیز کسی بھی خوبصورت رشتے کی ضمانت ہوتی ہے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ ہمارے درمیان اگر نوک جھوک ہوتی ہے تو اس نے کبھی بھی لڑائی کی صورت اخیتار نہیں کی. یاسر نے ہمیشہ میری بہت عزت کی ہے، اور میں نے بھی اسکو عزت دی ہے. یہی چیز ہم نے اپنے بچوں کو بھی سکھائی ہے. ندا نے

    کہا کہ جو رشتے زہنی اذیت بن جائیں ، ان سے نکلنا ہی بہتر ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں‌اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہوں لیکن اس چیز سے کبھی پریشان نہیں‌ہوئی، ٹھیک ہے بات کرتے ہوئے کبھی زبان پھسل جاتی ہے اگر اس پر لوگ ہنستے ہیں انجوائے کرتے ہیں کچھ مذاق بناتے ہیں تو کوئی بات نہیں ، وہ میرے ہی لوگ ہیں مجھ سے پیار کرتے ہیں اور میں بھی ان سے بہت پیار کرتی ہوں. ندا نے کہا کہ مارننگ شو کرکے بہت انجوائے کرتی ہوں اگر یاسر کے ساتھ مجھے کوئی پراجیکٹ آفر ہوا تو ضرور کروں گی.

  • موجودہ دور میں خوش نصیب کون ہے ؟‌حمیرا ارشد نے بتا دیا

    موجودہ دور میں خوش نصیب کون ہے ؟‌حمیرا ارشد نے بتا دیا

    گلوکارہ حمیرا ارشد جو ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں خوفزدہ ہوتی ہوں ان سے جو مفاد پرست اور لالچی ہوتے ہیں ایسے لوگ کسی کو بھی قربانی کی بھینٹ چڑھا دیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس دور میں وہ لوگ کافی خوش قسمت سمجھے جاتے ہیں جن کو مخلص لوگ ملتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں بہت سارے لوگ مجھے ایسے ملے جنہوں نے مجھے دھوکہ دیا میرا نام استعمال کرنے کی کوشش کی ، جب جب مجھے پتہ چلا میں نے ایسے لوگوں سے دوری اختیار کی . حمیرا ارشد نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہےکہ ایسے لوگوں کو پتہ بھی نہیں ہوتا جن کو استعمال کیا جا رہا ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں‌ نے زندگی میں جس کو بھی دوست بنایا اس کے ساتھ مخلص

    ہو کر چلی اور ہ اچھے برے وقت میں ان کا ساتھ دیا. انہو ں نے یہ بھی کہا کہ میوزک میرا جنون ہے اسی لئے تو اتنے سالوں سے مسلسل میوزک ہی کررہی ہوں ،. میرا کیرئیر دو دہائیوں سے زیادہ پر مشتمل ہے اس دوران لوگوں کا جو پیار ملا وہ مجھ پہ ان کا احسان ہے.

  • سرمد کھوسٹ کس کو اپنا استاد مانتے ہیں؟

    سرمد کھوسٹ کس کو اپنا استاد مانتے ہیں؟

    اداکار و ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ جو کم کم انٹرویوز دیتے ہیں اور کم کم کام کرتے ہیں ، مگر وہ جب بھی جو بھی کام کرتے ہیں وہ اپنی مثال آپ بن جاتا ہے. ان کی ابھی تک کی بطور ڈائریکٹر آخری فلم کملی ایک کلاسک پیس تھا اور ان کے فن کا وہ شاہکار ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے. اداکار و ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر مجھے اداکاری اور ڈائریکشن کی چوائس دی جائے تو یقینا میں ڈائریکشن کا ہی انتخاب کروں گا. کیونکہ ڈائریکشن میرا جنون ہے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں سعادت حسن منٹو کو اپنا استاد مانتا ہوں ان کے ساتھ استاد والی عقیدت ہے اور اگر وہ مجھے ملیں تو میری خواہش ہے کہ وہ مجھے کہیں کہ تم بہت اچھا کام کررہے ہو.

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں سیاست کے معاملات پر نہیں بولتا ان سے دور رہتا ہوں. سرمد کھوسٹ نے کہا کہ انسان اچھا کام کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن بعض اوقات پرفیکشن کے چکر میں بہت ساری غلطیاں بھی ہوجاتی ہیں لیکن میں شکر گزار ہوں اپنے مداحوں کا جنہوں ہمیشہ میرے کام کو سراہا . انہوں نے کہا کہ جب کوئی پراجیکٹ چلتا نہیں ہے تومیں مایوس نہیں ہوتا بلکہ اگلی بار اس سے بھی بہتر کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں.

  • مجھے سیاستدان نہیں  بننا عفت عمر

    مجھے سیاستدان نہیں بننا عفت عمر

    عفت عمر جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے ھال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی انہوں نے اس میں‌کہا مجھے سیاستدان بننے کا کوئی شوق نہیں ہے ، سیاست ایک بہت اہم کام ہے اور ہر کوئی یہ کام نہیں کر سکتا. میں سمجھتی ہوں کہ مجھ میں‌سیاستدان بننے کی قابلیت نہیں ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے وقتوں میں وہ سب کیا جو کیا جا سکتا تھا مجھے کسی قسم کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے، میں نے اپنے دور میں بھی کام کو انجوائے کیا اور آج بھی کررہی ہوں. دور دور کی بات ہوتی ہے آج میرا شاید ہیروئین آنے والا دور نہیں رہا اور میں اس چیز کو کھلے دل سے تسلیم کرتی ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے سپر ماڈل ہونے کے باوجود انڈیا سے کبھی کام کی آفر

    نہیں ہوئی ہوئی ہوتی تو ضرور کرتی آخر کار بالی وڈ ایک بڑی انڈسٹری ہے. اب بھی اگر کبھی آفر ہوئی تو کروں گی لیکن مجھے میری زندگی میں تو کم از کم انڈیا اور پاکستان کے حالات ٹھیک ہوتے دکھائی نہیں دیتے. باقی دیکھتے ہیں کہ حالات کس کروٹ بیٹھتے ہیں ابھی تو ملک میں بہت زیاہد سیاسی ہلچل ہے.

  • عمران اشرف اور فیصل قریشی مینگو جٹ میں نظر آئیں گے

    عمران اشرف اور فیصل قریشی مینگو جٹ میں نظر آئیں گے

    اداکار اعمران اشرف اور فیصل قریشی کے بارے میں‌کہا جا رہا ہے کہ یہ دونوں ایک ساتھ ایک فلم میں دکھائی دیں گے اور فلم کا نام پے مینگوجٹ ،. اس فلم کے ڈائریکٹر ابو علیحہ کا کہنا ہے کہ ہم فلم کے لئے آڈیشنز کرہے ہیں ، ہم کچھ نئے چہرے بھی مینگو جٹ میں متعارف کرائیں گے لیکن فیصل قریشی اور عمران اشرف اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے. ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ فلم سپر پنجابی کا ریسپانس بہت اچھا مل رہا ہے اور مجھے خوشی کہ ہماری اس کوشش کو سراہا گیا ہے. انہوں‌ نے کہا کہ مینگو جٹ ایک الگ قسم کی فلم ہو گی، میری کوشش ہوتی ہے کہ

    میں الگ الگ موضوعات پر فلم بنائوں اب میری فلم جاوید اقبال جس کا نام اب ککڑی رکھا گیا ہے وہ ریلیز ہونے جا رہی ہے. انہو‌ں نے کہا کہ فیصل قریشی اور عمران اشرف کے ساتھ میں پہلی بار کام کررہا ہوں امید ہے کہ ہم سب کی ٹیم ایک اچھی چیز بنانے میں‌کامیاب ہو گی.انہوں نے کہا کہ صفدر ملک فلمی صنعت کی بحالی کے لئے اچھا کام کررہے ہیں.انہوں نے سپر پنجابی میں کھلے ہاتھ کے ساتھ پیسہ لگایا اور لوگوں یہ فلم پسند بھی آئی ہے جس کے لئے ہم سب کافی خوش ہیں.

  • فرحان نے عروہ کے لئے گانا گایا، وڈیو وائرل

    فرحان نے عروہ کے لئے گانا گایا، وڈیو وائرل

    اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے اپنی شادی میں بہت زیادہ اتار چڑھائو دیکھتے ہیں ، یہ دونوں کافی عرصہ ایک دوسرے سے دور رہے ، لوگوں نے اندازہ لگایا کہ شاید ان دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی ہے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا تھا، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ پھر سے دکھائی دینے لگے ہیں اور یہی چیز ان دونوں کے مداحوں کے لئے کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے. آج کل دونوں تھائی لینڈ کے شہر فوکٹ میں ہیں اور دونوں وہاں پر قدرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے فوکٹ میں دونوں

    ایک دوسرے کی کمنپی کو انجوائے کررہے ہیں، فرحان سعید عروہ حسین کےلئے آفرین آفرین بھی گا رہے ہیں، یہ وڈیو سوشل مٰڈیا پر اس لئے بھی وائرل ہو رہی ہے کیونکہ دونوں ایک دوسرے سے دور رہے اور طلاق کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں، کہا جا رہا ہےکہ فرحان سعید کے گھر والوں نے انہیں عروہ کے ساتھ اپنے معاملات ٹھیک کرنے کے لئے راضی کیا ہے ، اور دونوں اب ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش دکھائی دے رہےہیں.

  • بندش ٹو میں کام کرنے کا بہت مزا آیا اریج محی الدین

    بندش ٹو میں کام کرنے کا بہت مزا آیا اریج محی الدین

    اداکارہ اریج محی الدین جنہوں نے چند برس قبل اداکاری شروع کی ، دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنا نام اور مقام بنا لیا ہے اریج نے جتنا بھی کام کیا ہے اس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے. اپنے حالیہ انٹرویو میں اریج محی الدین نے کہا ہے کہ میں نے کوشش کی ہے کہ کام میں ورائٹی لیکر آئوں اور اس کوشش کو مزید جاری رکھے ہوئے ہوں، مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب مجھے کوئی دیکھ کر پہچان لیتا ہے اور کسی بھی آرٹسٹ کی یہ بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے کہ اسکو دیکھ کر پہچان لیا جائے، انہوں نے کہا کہ مجھے بندش ٹو میں کام

    کرنے کا بہت مزا آیا اس میں میرے ساتھ آمنہ الیاس جیسی منجھی ہوئی اداکارائیں ہیں، مجھے اس ڈرامے میں جب بھی خوفزدہ ہونے کا سین کروانا ہوتا تھا تو میں رونے لگ جاتی تھی ، جس پر آمنہ الیاس اور ان جیسے دیگر سیئنرز نے میری بہت مدد کی. ان کی وجہ سے میرا کام آسان ہوگیا اریج نے کہاکہ ہر وہ آرٹسٹ محنت سے کام کرتا ہے وہ میری انسپریشن ہے، شوبز وہ فیلڈ ہے جہاں‌محنت سے کام نہ کیا جائے تو لوگ اگنور کرنے میں دیر نہیں لگاتے اور میں نہیں چاہتی کہ شائقین مجھے اگنور کریں .