Baaghi TV

Category: شوبز

  • مجھے ثناء نواز کہا جائے ثناء

    مجھے ثناء نواز کہا جائے ثناء

    اداکارہ ثناء جنہوں نے فخر کے ساتھ محبت کی شادی کی تھی ، ان کے دو بچے ہیں ، شادی کے کافی برسوں کے بعد کچھ عرصہ قبل دونوں میں علیحدگی ہو گئی ہے. علیحدگی کے بعد ثناء نے فیس بک اور انسٹاگرام سے اپنا نام ثناء فخر سے ثناء نواز کر لیا تھا. کہا جا رہا ہےکہ ثناء اب جو بھی پراجیکٹس کررہی ہیں ان میں اپنا نام ثناء نواز لکھوا رہی ہیں ،انہوں نے جو بھی پراجیکٹس سائن کئے تھے ان کی تشہیر کے لئے پرڈیوسرز سے کہہ دیا ہےکہ اب میرا نام ثناء نواز لکھا جائے اور پکارا جائے. ثناء نے کہا ہے کہ ہم دونوں میں علیحدگی ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود میں اپنی زندگی پر بات نہیں کرنا چاہتی بس اتنا ہی کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے ثناء فخرنہ کہا جائے. یاد رہے کہ ثناء

    نواز کی حال ہی میں فلم سپر پنجابی ریلیز ہوئی ہے جس میں انہوں نے افتخار کی گرل فرینڈ کا کردار ادا کیا ہے ،شائقین نے ان کے کردار کو کافی سراہا ہے، اور کافی عرصے کے بعد ان کو بڑی سکرین پر دیکھ کر انہیں ویلکم کہا گیا ہے.

  • مدیحہ افتخار نے شادی کے بعد اپنے شوہر سے کیا کہا ؟‌

    مدیحہ افتخار نے شادی کے بعد اپنے شوہر سے کیا کہا ؟‌

    اداکارہ مدیحہ افتخار جنہوں نے شادی کے بعد اداکاری کو چھوڑ دیا انہوں نے اپنےحالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں جب کام کررہی تھی تو مجھے گھر بیٹھنے والی خواتین پر بہت زیادہ رشک آتا تھا ، مجھے لگتا تھا کہ وہ ایک پرسکون زندگی گزاررہی ہیں اور میں کام کررہی ہوں، شادی کے بعد جب میرے شوہر نے کہا کہ تم اداکاری کو جاری رکھ سکتی ہو تو میں نے ان سے کہا کہ نہیں اب میں گھر بیٹھ کر پر سکون زندگی گزارنا چاہتی ہوں، انہوں‌نے کہا کہ میں نے یہ سن رکھا تھا کہ اداکار کبھی اداکاری نہیں چھوڑ سکتا لیکن میں خود کو دیکھوں تو مجھے لگتا ہے کہ غلط

    ہے یہ بات اداکار اداکاری چھوڑنے کا ٹھان لے تو چھوڑ دیتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں‌نے بہت کام کیا ، میں شادی کرکے گھر بسانا چاہتی تھی جب میری شادی ہو گئی ہے تو یقینا میں گھر ہی بیٹھنے کو ترجیح دوں گی اس لئے میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب اداکاری نہیں کرنی بس گھر داری کرنی ہے اور گھر میں ہی رہنا ہے. یاد رہے کہ مدیحہ افتخار نے کم مگر معیاری کام کیا ہے ،مدیحہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انہوں نے جب اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تو ان کے مداح افسردہ ہو گئے.

  • سپر پنجابی نے 5 کروڑ کا بزنس کر لیا

    سپر پنجابی نے 5 کروڑ کا بزنس کر لیا

    فلم ” سپر پنجابی “ کا لاہور اور کراچی میں کامیاب پریمئیر ہوا ہے ، اس کے بعد سینما گھروں میں شائقین اس فلم کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں جا رہےہیں ، تازہ اطلاعات کے مطابق فلم نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک پہلے دو دنوں میں 5کروڑ 40لاکھ روپے کا بزنس کر لیا ہے. فلم مسلسل بزنس کررہی ہے ، بڑے بجٹ سے تیار کردہ یہ فلم تازہ ہوا کا جھونکا ہے پاکستان میں اس قسم کی پہلے کبھی بھی پنجابی فلمیں نہیں بنائی گئیں ، یہ یقینا ایک نیا تجربہ ہے جسے بہت زیادہ سراہا گیا ہے. فلم میں تمام فنکاروں کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے.

    اس فلم میں فلمسٹارثناء نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے، انکی اداکاری کو بھی کافی سراہا جا رہا ہے. دوسری طرف ناصر چنیوٹی اور سلیم البیلا کی اداکاری کو بھی کافی پسند کیا گیا ہے. فلم کا میوزک اسکا پلس پوائنٹ ہے. فلم کی ریلیز سے قبل افتخار ٹھاکر نے دعوی کیا تھا کہ ہماری فلم ماڈرن پنجابی سینما کی بنیاد رکھے گی اور شاید ان کی بات سچ ثابت ہو گئی ہے، اور لوگ فلم کو کافی پسند کررہے ہیں. واضح رہے کہ صائمہ بلوچ کی بطور ہیروئین پہلی فلم ہے.

  • امیتابھ بچن نے موٹر سائیکل والے سے لفٹ لے لی

    امیتابھ بچن نے موٹر سائیکل والے سے لفٹ لے لی

    بالی وڈ‌ اداکار امیتابھ بچن کی فنکارانہ صلاحتیوں سے بھلا کس کو انکار ممکن ہے، امیتابھ بچن اپنے کام میں نہایت ماہر ہونے کے ساتھ وقت کے بہت پابند ہیں ، سیٹ پر وقت پر پہنچتے ہیں، چاہے کچھ بھی ہوجائے، حال ہی میں ہوا کچھ یوں ہے کہ امیتابھ بچن اپنی شوٹنگ پر جا رہے تھے راستے میں شدید ٹریفک جام تھی ، اگر ٹریفک کا انتظار کرتے تو شاید وہ وقت پر شوٹنگ پر نہ پہنچ پاتے لہذا انہوں نے جام ٹریفک کے کھلنے کا انتظار کرنے سے بہتر سجھا کسی سے لفٹ لینا، امیتابھ بچن نے اپنی گاڑی سے اتر کر کسی موٹر سائیکل والے سے کہا کہ مجھے وقت پر

    شوٹنگ پر پہنچنا ہے لیکن جام ٹریفک میں یہ ممکن نہیں ہے ہو سکے تو مجھے میری شوٹنگ کی جگہ پر پہنچا دو ، موٹر سائیکل والے خوشی سے آمادگی کا اظہار کر دیا، یوں اس نے امیتابھ کو وقت پر ان کے سیٹ پہنچا دیا وہاں پہنچ کر امیتابھ بچن نے اس موٹر سائیکل والے کے ساتھ ایک تصویر لیکر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ نہیں جانتا کون ہے لیکن اسکی وجہ سے میں وقت پر اپنی شوٹنگ پر پہنچ گیا ہوں.

  • پرینتی نے منگنی کے بعد کس کا شکریہ ادا کیا

    پرینتی نے منگنی کے بعد کس کا شکریہ ادا کیا

    بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی سیاستدان راگھو چڈھا سے منگنی ہو گئی ہے اداکارہ اور راگھو اس موقع پر کافی خوش دکھائی دئیے ، پرینتی منگنی کے لئے خصوصی طور پر امریکہ سے انڈیا آئیں، اداکارہ نے منگنی کے بعد ایک پوسٹ کے زریعے اپنے دوستوں اور خصوصی طور پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے لکھا کہ میں اور راگھو ہماری کام کے حوالے سے فیلڈ بالکل الگ ہے اور الگ ہی دنیا ہے لیکن منگنی کے بعد ہماری دنیا ایک ہو گئی ہے اور میں بہت خوش ہوں، راگھو بھی اس رشتے کو لیکر کافی خوش ہیں. میں اور راگھو ہم دونوں اپنے دوستوں کا

    جنہوں نے ہمیں‌مبارکباد دیں اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ان کا شکریہ ادا کر تی ہوں اور خصوصی طور پر میڈیا کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ ساتھ رہے. انہوں نے کہا کہ اس منگنی کو یادگار بنانے میں میڈیا کا بہت کردار ہے. یاد رہے کہ راگھو اور پرینیتی پہلے اس رشتے سے انکاری تھے تاہم منگنی کے بعد انہوں‌نے اس رشتے پر کوئی بھی پہلی بار بات کی ہے.

  • شاہ رخ خان پھر سے ڈان بنیں گے

    شاہ رخ خان پھر سے ڈان بنیں گے

    بالی وڈ کے کنگ ایک بار پھر ڈان بنیں گے ، پرڈیوسر رتیش سدھوانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم ڈان تھری بنانے جا رہےہیں اور ڈان تھری میں بھی شاہ رخ خان ہی دکھائی دیں گے، انہوں نے کہا کہ فلم کی ڈائریکشن فرحان اختر کریں گے، جبکہ فلم کا سکرپٹ لکھا جا رہا ہے ، اس کے بعد کاسٹنگ فائنل کر کے شوٹنگ شروع کر دی جائیگی. رتیش نے کہا کہ ڈان شاہ رخ خان تھے اور یہی ڈان رہیں گے، ہم شاہ رخ خان کے بٍغیر ڈان بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے. یاد رہے کہ ڈان فلم بنیادی طور پر امیتابھ بچن کی ڈان سے متاثر ہو کر 2006 میں بنائی گئی ، اس کے بعد ڈان ٹو

    2011 میں‌بنائی گئی دونوں ڈان میں شاہ رخ خان تھے . اب ڈان تھری میں بھی شاہ رخ خآن ہی نظر آئیں گے ، ہیروئین کون ہو گی پرڈیوسر نے ابھی تک نہیں بتایا. 1978 میں بنی ڈان فلم اُس وقت کی کامیاب ترین فلم تھی جسے عوام سطح پر بہت پذیرائی ملی، تاہم شاہ رخ خان کی ڈان کو بھی عوام نے ہہت زیادہ پذیرائی دی اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈان تھری کو عوام کتنا پسند کرتی ہے اور اسکی ہیروئین کون ہوگی.

  • فیضان شیخ نے عمرہ کر لیا

    فیضان شیخ نے عمرہ کر لیا

    ہر سال جیسا کہ بہت سارے شوبز ستارے عمرہ اور حج کی ادائیگی کرتے ہیں حال ہی میں ایمن خان اور منیب بٹ نے عمرہ کی ادائیگی کی ، ان کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اداکار فیضان شیخ کی عمرہ کی ادائیگی کی تصاویر، جی ہاں‌فیضان شیخ نے عمرہ کر لیا ہے اور عمرہ انہوں نے اپی اہلیہ اور والدین کے ہمراہ کیاہ ہے. فیضان شیخ نے خود اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر عمرہ کی تصاویر شیر کی ہیں اور نہایت ہی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے ، یہ ایسا سفر رہا جوہمیشہ یاد رہے گا. انہوں نے لکھا کہ یہ میں نے خانہ کعبہ تک کا جو سفر کیا ہے ، وہ کبھی بھی

    نہیں بھولوں گا. انہوں نے کہا کہ خانہ کعبہ کو پہلی بار دیکھ کر یا بار بار دیکھ کر انسان پر ایک الگ ہی کیفیت ہوتی ہے یہ وہ کیفیت ہوتی ہے جس کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہی نہیں‌نا ممکن ہے. اداکار نے کہا کہ خدا کے گھر میں ایک الگ ہی زہنی سکون ہے ، میں‌نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران ایک ایک لمحے کو انجوائے کیا ، ان لمحات میں‌جو سکون ملا وہ ہمیشہ یاد رکھوں گا، سب سے بڑھ کر یہ کہ میری فیملی میرے ساتھ تھی.

  • میں‌ نے شادی والدہ کے پریشر کی وجہ سے کی ونیزہ احمد

    میں‌ نے شادی والدہ کے پریشر کی وجہ سے کی ونیزہ احمد

    ماڈلنگ میں اپنا نام اور مقام بنانے والی ونیزہ احمد نے کیرئیر کے عروج پر ماڈلنگ چھوڑی اور شادی کرلی ، ونیزہ احمد نے نہ صرف ماڈلنگ کی بلکہ اداکاری بھی کی ، ان دنوں ان کا ایک ڈرامہ آن ائیر بھی ہے. اداکارہ نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ میں اپنے شوہر کر بہت پہلے سے جانتی تھی، لیکن کبھی شادی کا نہیں سوچا تھا ، میرے شوہر نے ایک وقت ایسا آیا کہ مجھے پرپوزکیا ، اور میں نے شادی کر لی . ویسے بھی میری والدہ کی بہت خواہش تھی کہ وہ میری شادی کر دیں اور اس چیز میں تیزی اس وقت آئی جب میرے والد اس

    دنیا سے رخصت ہو گئے، اس کے بعد تو جیسے میری والدہ کی زندگی کا ایک ہی مقصد بن گیا ہو کہ میری شادی ہوجائے. میری شادی میں نے اپنی والدہ کے پریشر کی وجہ سے کی تھی. میں نے اپنی شادی کو بہت ہی سادہ رکھا ، اور بہت ہی قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو مدعو کیا، شادی کے بعد مصروفیات ہی اس قسم کی ہو گئیں کہ مجھے اداکاری کم کرنی پڑی. کبھی کبھار شوق کے تسکین کے لئے کام کر لیتی ہوں .

  • مریم انصاری کے ساتھ دوستی کب ہوئی اویس خان نے بتا دیا

    مریم انصاری کے ساتھ دوستی کب ہوئی اویس خان نے بتا دیا

    اداکارہ مریم انصاری جو کہ معروف اداکار علی انصاری کی بہن ہیں ، مریم نے معروف کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ شادی کی ، اویس خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ مریم بہت ہی اچھی لڑکی اور بیوی ہیں. میں‌ان کو زمانہ طالب علمی سے جانتا ہوں ، ہم دونوں کی دوستی تھی جو دھیرے دھیرے محبت میں بدلی ، مریم نے کہا کہ اویس کھانے پینے کے بہت شوقین تھے میں اور علی اکثر کینٹن میں چلے جاتے اور خوب کھاتے ، اس کے بعد اویس پڑھنے کےلئے برطانیہ چلے گئے اور یوں ہمارا ملنا ملانا ختم ہو گیا ، لیکن ویسے ٹیلیفونک رابطہ ضرور رہا،

    میں اویس خان کو مس کرتی تھی وہ بھی مجھے مس کرتے تھے ، اکثر کہا کرتے تھے کہ تم کو بھی اپنے ساتھ برطانیہ لے جائوں گا، پھر انہوں نے مجھے شادی کی آفر کی ، چونکہ مجھے اویس خان پسند تھا اسلئے میں نے ہاں کردی اور ہم دونوں نے شادی کر لی، میں‌سمجھتی ہوں کہ مجھے اویس خان سے بڑھ کر کوئی نہیں مل سکتا تھا. اویس خان نے کہا کہ ہم دونوں بہت اچھی زندگی بسر کررہےہیں ، سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ ہمارے درمیان زبردست زہنی ہم آہنگی ہے.

  • پہلے پروگرام کے تین ہزار روپے ملے رباب ہاشم

    پہلے پروگرام کے تین ہزار روپے ملے رباب ہاشم

    اداکارہ رباب ہاشم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ میں نے پہلی جاب دس سال کی عمر میں کی تھی ، اور مجھے اس کے تین ہزار روپے ملے تھے ، میں نے ٹی وی پر بچوں کے پروگرام سے شروعات کی ،اسی کے لئے پہلا آڈیشن بھی دیا تھا اور خوش قسمتی سے میرا انتخاب بھی کر لیا گیا تھا، رباب ہاشم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے ہمیشہ وہ کردار کئے ہیں جو مجھے مطمئن کرتے ہیں ہاں بہت سارے کردار ہیں جو ابھی آفر ہی نہیں ہوئے اگر ہوں تو یقینا میں کروں‌گی میں منفرد کام کرنے کی خواہاں ہوں. رباب ہاشم نے مزید کہا کہ میں کم مگر معیاری کام کرنے

    کو ترجیح دیتی ہوں. یاد رہے کہ رباب ہاشم نے نہایت کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی تاہم انہوں نے کیرئیر کے عروج پر ہی شادی کر لی ، اب رباب کافی عرصے سے ڈراموں میں نظر نہیں آرہی ، تاہم ان کے مداح ان کو پھر سے ٹی وی سکرینز پر دیکھنا چاہتے ہیں. رباب ہاشم نے اپنے ابھی تک کہ کیرئیر میں سنجیدہ کردار ہی کئے ہیں ، کامیڈی کرداروں میں نہ ہونے کے برابر نظر آئی ہیں.