Baaghi TV

Category: شوبز

  • فیصل قریشی کا شان شاہد کی تنقید کا جواب

    فیصل قریشی کا شان شاہد کی تنقید کا جواب

    شان شاہد جنہوں نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ پر بھی تنقید کی تھی انہوں نے منی بیک گارنٹی کو بھی لے لیا ہے آڑھے ہاتھوں اور اسکو کہہ دیا ہے یوفون کا کمرشل . ان کی اس بات کے بعد ان پر خاصی تنقید کی جا رہی ہے. منی بیک گارنٹی کے ڈائریکٹر فیصل قریشی نے جواب دیا ہے شان شاہد کو اور کہا ہے کہ بھائی میں نے ایک فلم بنائی لوگوں کو پسند آئی اگر آپکو پسند نہیں آئی تو کوئی بات نہیں یہ آپ کی رائے ہے. فیصل قریشی نے مزید فلمیں بنانے کا بھی عزم کیا اور کہا کہ میں ایک اور فلم بنا رہا ہوں اور ہر بار مختلف تجربہ کروں گا. انہوں نے کہا کہ مجھے منی بیک گارنٹی

    کا بہت اچھا ریسپانس ملا ہے اور لوگوں نے اسکو بہت سراہا ہے ، ان کی تعریف نے میرا حوصلہ بلند کیا گیا ہے. مجھ میں مزید اچھا کام کرنے کی خواہش جاگی ہے. فیصل قریشی نے کہا کہ ہر کسی کے کام پر ہر کسی کو تنقید کرنے کا حق ہے لہذا میں کسی کی تنقید سے نہ گھبراتا ہوں نہ ہی پریشر میں آتا ہوں ٹھیک ہے ہر کسی کی مرضی ہے وہ جو مرضی کہے. اور میں ہر کسی کی رائے کا احترام کرتا ہوں. میں شان کی تنقید کا بھی احترام کرتا ہوں.

  • شفاعت علی کو کیوں لگتا تھا منی بیک گارنٹی کبھی نہیں بنے گی ؟

    شفاعت علی کو کیوں لگتا تھا منی بیک گارنٹی کبھی نہیں بنے گی ؟

    معروف ممکری آرٹسٹ سید شفاعت علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے جب منی بیک گارنٹی میں ٹرمپ کا کردار آفر کیا گیا تو فیصل قریشی نے اسی میٹنگ میں بتایا کہ فلم میں بہت سارے آرٹسٹ ہیں تو میں نے جب سنا کہ اتنی بڑی سٹار کاسٹ ہے تو مجھے لگا کہ یہ فلم تو کبھی نہیں بننے والی. مجھے جب فلم میں کردار آفر کیا گیا تو ایک سال کی تاخیر کے ساتھ یہ شروع ہوئی تو اس دوران مجھے لگا کہ فلم نہیں بنے گی اتنی بڑی سٹار کاسٹ ہے لیکن ایک سال کے بعد فیصل قریشی کی مجھے کال آئی اور انہوں نے کہا کہ آجائو اب بس شوٹنگ شروع ہو گئی ہے. جب میں

    ٹرمپ کا حلیہ بنا کر سیٹ پر پہنچا تو دیکھا میرے ایک طرف وسیم اکرم اور ایک طرف فواد خان تھا ، میرے تو ان کودیکھ کر چھکے چھوٹ گئے. میں فواد خان کی ایکٹنگ دیکھی تو پریشان ہو گیا کہ بھئی یہ تو سب کو کھا جائیگا اور بہترین اداکاری کررہا ہے تو مجھے تو پھر ٹرمپ کے کردار کو پہلے سے بھی زیادہ سنجیدگی سے لینا پڑا . ٹرمپ کا کردار کرنے سے پہلے میں بہت زیادہ پریشر میں تھا سیٹ پر جا کر اداکاروں کی اداکاری دیکھ کر مزید پریشر میں آگیا . لیکن میں نے کر لیا اور لوگوں نے پسند بھی کیا جس کے لئے میں ان کا شکر گزار ہوں.

  • منی بیک گارنٹی کی لاہور میں پرائیویٹ سکریننگ

    منی بیک گارنٹی کی لاہور میں پرائیویٹ سکریننگ

    عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم منی بیک گارنٹی کی مسلسل تشہیر جاری ہے ، حال ہی میں ایک بار پھر سے منی بیک گارنٹی کی سکریننگ کروائی گئی ، اس بار سکریننگ این سی اے کے طالب علموں کے ساتھ کروائی گئی ، اس میں سلیمہ ہاشمی نے بھی شرکت کی . فلم کی کاسٹ کا حصہ مانی ، ریمبو ، مرحوم بلال اور ڈائریکٹر فیصل قریشی بھی اس سکریننگ مں موجود تھے . ریمبو کی اہلیہ صاھبہ بھی تشریف لائیں اور انہوں نے فلم دیکھی . طالب علموں کی ایک بڑی تعداد سینما گھر فلم دیکھنے کےلئے پہنچی . این سی کے طاب علموں نےفلم کے دیکھ کر اسکی بے حد

    تعریف کی اور کہا کہ پاکستان میں ایسی فلمیں بننے کا رواج نہیں ہے لیکن فیصل قریشی نے ایک بہترین فلم بنائی ہے. ہم سجھتے ہیں کہ ایسی فلمیں بننی چاہیے. طالب علموں کو فواد خان کا کام بہت پسند آیا ان کا کہنا تھا کہ فواد خان نے بہت بہترین کامیڈی کی ہے. دوسری طرف فلم میں وسیم اکرم اور شنیرا کی ایکٹنگ کو بھی بہت سراہا گیا. یوں منی بیک گارنٹی کو این سی اے کے طالب علموں نے مجموعی طور پر ایک اچھی فلم قرار دیدیا . سلیمہ ہاشمی نے بھی فلم کی جم کر تعریف کی .

  • سینئیراداکار توقیر ناصر پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین مقرر

    سینئیراداکار توقیر ناصر پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین مقرر

    لاہور: نامور اداکار توقیر ناصر کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کا چیئرمین بنا دیا گیا جبکہ واسع چوہدری پنجاب فلم سنسر بورڈ کے وائس چیئرمین ہوں گے۔

    باغی ٹی وی: سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب علی نواز نے باقاعدہ نوٹیفِکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ پنجاب فلم سنسر بورڈ کے عہدیداروں کی میعاد 2سال ہوگی پنجاب فلم سنسربورڈ میں سات ارکان کابھی انتخاب کیا گیا ہےممبران میں ڈاکڑ یونس بٹ، میاں امجد فرزند، کنول نعمان، مقصود احمد بٹ، جگن کاظم، خالدہ یوسف اور انجم رشید بھی ممبران میں شامل ہیں۔

    خواتین کا جسم "زیادہ قیمتی” جتنا زیادہ ڈھانپ لیا جائے، اتنا اچھا ہو گا، سلمان …

    توقیر ناصر پاکستان کے مایہ ناز اداکار ہیں انہوں نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹ کی ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بھی کام کیا۔ وہ 1978 سے پی ٹی وی سے منسلک ہیں۔ وہ مظفرگڑھ میں پیدا ہوئے اور اپنی تعلیم لاہور میں حاصل کی۔

    سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا پلان تھا جوپورا نہیں ہو سکا،سلمان خان

    واسع چوہدری پاکستانی اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر، میزبان، فلم نویس اور مزاح نگار ہیں۔ آپ مزاحیہ ڈراموں کے مصنف ہیں اور اسی کام کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔آپ نے فلم میں ہوں شاہد آفریدی (2013ء) اور فلم جوانی پھر نہیں آنی (2015ء) کی کہانی لکھی۔یہ دونوں فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہیں۔

    میرے اردگرد اتنی بندوقیں ہیں کہ میں خود بھی ڈرگیا ہوں،سلمان خان

    جوانی پھر نہیں آنی نے باکس آفس پر 49 کروڑ (پاکستانی روپیہ) سے زائد کی کمائی کی۔ حال ہی میں انہوں نے فلم جوانی پھر نہیں آنی کے تسلسل جوانی پھر نہیں آنی 2 کی کہانی لکھی۔ یہ فلم بھی باکس آفس پر کامیاب رہی اوراب تک 60 کروڑ (پاکستانی روپیہ) سے زائد کی کمائی کرکے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلم بن چکی ہے۔

    جسےچاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، اب وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے،سلمان …

  • اداکارہ نادیہ جمیل کے والد انتقال کر گئے

    اداکارہ نادیہ جمیل کے والد انتقال کر گئے

    پاکستانی معروف سینئر اداکارہ نادیہ جمیل کے والد انتقال کر گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ نے یہ افسوسناک خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے نادیہ جمیل نے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہم اللّٰہ کے ہیں اور اللّٰہ ہی کی طرف لوٹتے ہیں، براہ کرم میرے والد کے آخری سفر کے لیے دعا کریں۔

    گزشتہ روز نادیہ جمیل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کو والد کی طبیعت کی ناسازی کی اطلاع دی تھی اور دعاؤں کی اپیل کی تھی انہوں نے کہا تھاکہ میرے سب سے اچھے دوست، میرے ابو کی طبیعت ٹھیک نہیں۔ میں تمام دعاؤں، تمام شفا بخش توانائیوں اور ہر ایک سے اور ان کو بھیجنے والے ہر فرد سے اچھے وائبز کی درخواست کر رہا ہوں۔

    میرا پہلا استاد، سرپرست، فرشتہ، دوست، والد۔ میرا شاعر، فلسفی، مزاحیہ طور پر مضحکہ خیز، ٹھنڈا، نرم مزاج، انتہائی ٹھنڈا باپ، ہسپتال میں ہے اور ہم سب چاہتے ہیں کہ وہ گھر پر، صحت مند ہوں- وہ ہمارے ساتھ دوبارہ زور سے ہنسیں، کلام میں جو سکون ملتا ہے اس کے بارے میں سکھائیں انہوں نے اپنے والد کو پہلا استاد، سرپرست، فرشتہ صفت انسان قرار دیا-

  • شادی نہ کرنے کے معاملے پر ماریہ واسطی بول پڑیں

    شادی نہ کرنے کے معاملے پر ماریہ واسطی بول پڑیں

    ہمارے ہاں‌ لڑکی یا لڑکے جس کی بھی شادی نہ ہوئی ہو اسکو سوالات کرکر کے ہی پریشان کر دیا جاتا ہے. کہ شادی کیوں نہیں کی کب شادی کرو گے وغیرہ وغیرہ . اور شوبز سٹارز کے ھوالے سے تو خاص کر اس پر بہت زیادہ بات کی جاتی ہے. اب ماریہ واسطی جنہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی ان سے اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ آپ نے شادی کیوں نہیں کی کب شادی کریں گی تو ماریہ واسطی بول پڑی ہیں شادی کے معاملے پر. انہوں نے صاف صاف کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں ، اور میرے نصیب میں بھی اگر خدا نے کسی انسان کو لکھا ہو

    گا تو وہ مجھے مل جائیگا. میرا بہت ایمان ہے کہ جو قسمت میں‌لکھا ہو وہ ہو کر رہتا ہے. ابھی تک شادی نہ ہونے کی مجھے کوئی پریشانی نہیں ہے ہاں لیکن لوگوں‌کو بہت پریشانی ہے کیونکہ جہاں جاتی ہوں یہ سوال ضرور کیا جاتاہے. اداکارہ نے کہا کہ میں کام میں مصروف ہوں کوئی سمجھ میں آیا تو کر لوں گی شادی، میں زاتی طور پر ان لوگوں‌کو پسند کرتی ہوں جو دوسرے کے ساتھ مخلص رہیں لہذا مخلص انسان ملا تو بالکل شادی کرں گی ، یوں شادی نہ ہونے کا سوال کرنے والوں کو دیدیا ہے ماریہ واسطی نے کھل کر جواب.

  • فہد مصطفی نے منی بیک گارنٹی کے بارے میں‌ کیا کہہ دیا ؟

    فہد مصطفی نے منی بیک گارنٹی کے بارے میں‌ کیا کہہ دیا ؟

    فیصل قریشی کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی فلم منی بیک گارنٹی جو کہ عید الفطر پر ریلیزہوئی ، اس کے حوالے سے شائقین کا ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے کسی کو فلم بہت اچھی لگی ہے اور کسی کو تو فلم کی سمجھ ہی نہیں آئی. کوئی اس کی تعریفوں کے پل باندھ رہا ہے اور کوئی تو اسکو بالکل ہی بکواس قرار دے رہا ہے. شان شاہد نے اس فلم پر تنقید کرتے ہوئے اسکی ڈائریکشن پر بھی سوال اٹھا دئیے ہیں ، لیکن بہت سارے فنکار ایسے ہیں جو فلم کو سپورٹ کررہے ہیں ان میں فہد مصطفی بھی ایک ہیں . انہوں نے فیصل قریشی کی فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ

    فیصل بھائی آپ نے بہت اچھی فلم بنائی ہے اور اس کی کامیابی پر میں آپ کو ڈھیروں ڈھیر مبارکباد دیتا ہوں، آپ فلمیں بنانے کا یہ سلسلہ جاری رکھیں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں. یون فہد مصطفی نے فلم کی تعریف کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ فیصل قریشی کی بھی جم کر حوصلہ افزائی کی ہے. لیکن اگر سینما مالکان سے بزنس رپورٹس لی جائیں تو سمجھ میں آتی ہے کہ فلم اتنا بزنس نہیں کر سکی جتنا اسے کرنا چاہیے تھا.

  • حمزہ علی عباسی نے اپنے کس پراجیکٹ سے امیدیں لگا لیں ؟

    حمزہ علی عباسی نے اپنے کس پراجیکٹ سے امیدیں لگا لیں ؟

    اداکار حمزہ علی عباسی جن کی حال ہی میں فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے تین سو کروڑ کمائے ہیں ، چھ ماہ پہلے ریلیز ہونے والی یہ فلم مسلسل بزنس کررہی ہے. انہوں نے اب اپنے اگلے پراجیکٹ سے امیدیں لگا لی ہیں. کہا جا رہا تھا کہ اب جبکہ ان کی فلم سپر ہٹ ہو چکی ہے وہ شاید ٹی وی کا دوبارہ رخ نہ کریں لیکن انہوں نے ایسی تمام باتوں کو غلط ثابت کر دیا ہے کیونکہ وہ ٹی وی پر جلد ہی نظر آنے جا رہے ہیں. حمزہ علی عباسی آئزہ خان کے ساتھ ڈرامہ سریل جان جہاں میں نظر آئیں گے.اے آر وائی پر نشر ہونے والے اس ڈرامے کی ڈائریکشن قاسم علی مرید کررہے

    ہیں. حمزہ علی عباسی سے سوشل میڈیا پر ان کے ایک مداح نے پوچھا کہ حمزہ بھائی ڈرامہ کب آن ائیر جائیگا تو انہوں نے کہا کہ مجھے بہت امید ہے کہ اسی سال یہ ڈرامہ آن ائیر جائیگا اور مجھے یہ بھی بہت امید ہے کہ نوری نت کے بعد شائقین مجھے جان جہاں کے اہم کردار میں بھی پسند کریں گے. یاد رہے کہ آئزہ خان اور حمزہ علی عباسی پہلے بھی ایک ساتھ پیارے افضل میں جولہ گر ہو چکے ہیں شائقین ان کو ایک ساتھ کافی پسند کرتے ہیں. اور اس نئے ڈرامے میں ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں .

  • شاہ رخ خان نے سیلفی لینے والے مداح کا ہاتھ جھٹک دیا

    شاہ رخ خان نے سیلفی لینے والے مداح کا ہاتھ جھٹک دیا

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان جو آج کل کافی پریشان ہیں کیونکہ انکی آنے والی فلموں ڈنکی اور جوان کی وڈیوز لیک ہو گئی ہیں ، اس چیز کو لیکر انہوں نے عدالت سے بھی رابطہ کیا ہے. کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان فلم ڈنکی کی شوٹنگ کرکے ممبئی پہنچے تو ائیر پورٹ پر باہر نکلتے وقت ان کے ایک مداح نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی ، شاہ رخ خان اپنی سیکیورٹی کے ساتھ گزر رہے تھے کہ مداح نے اپنا فون نکالا اور شاہ رخ خان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تو کنگ خان نے اس کا ہاتھ جھٹک دیا اور وہ لڑکا اپنے ہاتھ کا موبائل سنبھال نہیں پایا. شاہ رخ خان

    اس وجہ سے آگئے ہیں شدید تنقید کی زد میں کیونکہ کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان کو ایسی حرکتیں‌کرنا زیب نہیں دیتا، وہ ایک بڑے سٹار اگر ہیں تو اپنے مداحوں کی وجہ سے ہیں. اگر کوئی مداح ان کے ساتھ تصویر لینا چاہتا ہے انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے جو انہوں نے کیا ہے. جب کہ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سٹارز کو اتنی اہمیت دینی ہی نہیں چاہیے کہ انکا دماغ ہی خراب ہوجائے.

  • میرا دل ٹوٹا تو خدا دل میں بس گیا نور بخاری

    میرا دل ٹوٹا تو خدا دل میں بس گیا نور بخاری

    اداکاری کو خیرباد کہنے والی اداکارہ نور بخاری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا دل جب ٹوٹا تو میں بہت اکیلی پڑ گئی ، اور روتی تھی کہ کیا کروں کس سے دل کا حال کہوں؟، ایسے میں خدا میرے دل میں آیا اور بس گیا ، میں نمازیں پڑھنے لگ گئی ، سجدوں میں پڑ کر رو رو کر خدا سے دعا مانگنا شروع ہو گئی اور میں نے محسوس کیا کہ اس چیز میں تو بہت سکون ہے. اور مجھے پھر شوبز انڈسٹری سے نفرت ہو گئی کیونکہ میرے خلاف پراپگینڈا ہو رہا تھا اور میڈیا میرے ہی خلاف بول رہا تھا. مجھے تکلیف ہوئی وہ سب دیکھ کر لہذا میں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ

    دیا. اور اب میں بہت پر سکون ہوں خدا مجھے ایسا ہی رکھے اور ایسے ہی میری موت ہو. انہوں نے کہا کہ میں شونز انڈسٹری کو تو چھوڑ چکی ہوں لیکن میں ہوسٹنگ کرنا چاہتی تھی لیکن کسی نے بھی مجھے ہوسٹنگ کی آفر نہیں کی شاید میں حجاب پہنتی ہوں اس لئے مجھے ایسی کوئی آفر نہیں آئی یا لوگ اب مجھے دیکھنا نہیں چاہتے. نور بخاری نے کہا کہ ابو جب دنیا س چلے گئے تو میں بہت اکیلی پڑ گئی تھی ، وہ ہوتے تو شاید زندگی میں مجھ سے جو غلطیاں ہوئیں وہ نہ ہوتیں وہ مجھے سمجھاتے. لیکن میں اپنی زندگی سے بے حد خوش ہوں.