Baaghi TV

Category: شوبز

  • سعیدہ امتیاز نے نیا ٹویٹر اکاوئنٹ بنا لیا

    سعیدہ امتیاز نے نیا ٹویٹر اکاوئنٹ بنا لیا

    اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز نے نیا ٹویٹر اکاوئنٹ بنا لیا ہے ، انہوں نے ایک پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں کو آگاہی دی کہ میرا پرانا ٹویٹر اکائونٹ بد قسمتی سے ڈیلیٹ ہو گیا ہے لہذا اب میں نے نیا ٹویٹر اکائونٹ بنایا ہے انہوں نے ساتھ میں اپنے نئے ٹویٹر اکائونٹ کا سکرین شارٹ بھی لگایا اور اپنے مداحوں کو فالو کرنے کی درخواست کی . اداکارہ کے نئے اکائونٹ پر فی الحال فالورز کی تعداد 70 ہے. سعیدہ امتیاز کا یہ دعوی ہے کہ ان کا انسٹاگرام ہیک ہو گیا تھا لیکن ابھی تک انہوں نے اس بارے میں بات نہیں کی ، انہوں نے گزشتہ روز ندا یاسر کو انٹرویو بھی دیا لیکن اپنے انسٹاگرام

    اکائونٹ کے بارے میں بہت زیادہ بات نہیں کی انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان کا انسٹاگرام اکائونٹ کب ہیک ہوا. یاد رہے کہ چند روز قبل سعیدہ کے انسٹاگرام اکائونٹ سٹوری سے ایک پوسٹ جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ سعیدہ انتقال کر گئی ہیں. بعد میں یہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی لیکن سعیدہ پر الزام لگایا جاتا ہے کہ انہوں نے یہ جھوٹی خبر شہرت کے لئے لگوائی. تام ان کا کہنا ہے کہ یہ سب من گھڑت کہانیاں ہیں میں بھلا خود ایسا کیوں کروں گی.

  • میری میری ساس سے بہت بنتی ہے شائستہ لودھی

    میری میری ساس سے بہت بنتی ہے شائستہ لودھی

    اداکارہ شائستہ لودھی نے جگن کاظم کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میری شادی میرے پھوپھو کے بیٹے کے ساتھ ہوئی اور میری دونوں شادیاں میرے والد کی مرضی سے ہوئیں. شائستہ لودھی نے بتایا کہ میری ، میری ساس کے ساتھ بہت بنتی ہے. ہماری بہت دوستی ہے ہم بہت زیادہ بولتی ہیں اور باتیں کرتی ہیں. لیکن میرا شوہر بہت زیادہ سنجیدہ رہتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں اگر کسی بات پر ناراض ہوں اور خاموش ہوں نہ بات کررہی ہوں تو بات پوچھے بغیر ہی کہ میں کس بات پر ناراض ہوں میرا شوہر مجھے سوری کہہ دیتا ہے اس کے بعد مجھے مزید غصہ آتا ہے کہ بھئی آپ کو پتہ بھی نہیں اور پوچھا بھی نہیں کہ میں کس بات پر ناراض ہوں اور آپ نے مجھے سوری کہہ دیا. انہوں نے کہا کہ میرے شوہر بہت ہی شاندار بزنس مین ہیں وہ بات کو کھینچتے نہیں غلطی ہو یا نہ ہو سوری کہہ کر معاملہ رفع دفع کر دیتے ہیں. اداکارہ نے کہا کہ میرے تین بچے ہیں

    اور میرے گھر میں کتے بلیاں بھی ہیں، مجھے گھر میں سجاوٹ کا بہت زیادہ شوق ہے ، اور میں اس کے لئے مختلف جگہوں سے سجاوٹ کی مختلف چیزیں گھر میں لاتی ہوں اور اگر کوئی پالتو جانور وہ چیز توڑ دے تو بہت غصہ کرتی ہوں اور چیز کی قیمت اپنے بچوں‌کو بتاتی ہوں کہ اتنی مہنگی لیکر آئی تھی ، تو میرے بچے آرام سے کہہ دیتے ہیں تو کیا ہوا امی ، تو مجھے اور غصہ آتا ہے. شائستہ نے کہا کہ میں بہت ہی اچھی زندگی بسر کر رہی ہوں نہایت خوش ہوں.

  • وہاج علی اور حریم فاروق کے 22 قدم کا ٹریلرجاری

    وہاج علی اور حریم فاروق کے 22 قدم کا ٹریلرجاری

    ڈرامہ سیریل 22 قدم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ڈرامے میں وہاج علی اور حریم فاروق مرکزی کردار ادا کررہے ہیں یہ دونوں پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ہدایتکار انجم شہزاد جبکہ کہانی ذیشان الیاس نے لکھی ہے، ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں ندا ممتاز، شاہ نواز زیدی نمایاں کرداروں میں شامل ہیں۔ 22 قدم ایک ڈرامہ سے کہیں بڑھ کر ایسا شو ہے جو خواتین کو بااختیار ہونے کا بھرپور پیغام دیتا ہے کہ وہ زندگی کے ہر میدان میں آگے بڑھنے کے خواب دیکھیں چاہے وہ کھیل کی دنیا ہو یا سائنس کے افق۔ یہ ایک ایسی لڑکی کی پراثر کہانی ہے جو سماجی پابندیوں سے آزاد ہوکر اعتماد اور عزم کے ساتھ اپنے ہدف کوپانے کیلئے کوشش کرتی ہے۔IRK فلمز کے پروڈیوسر عمران رضا کاظمی اس ھوالے سے کہتے ہیں کہ

    22قدم محض ایک ڈرامہ نہیں، یہ ایک تحریک ہے۔ ہم چاہتے ہیں کچھ ایسا تخلیق کریں جو خواتین کو بڑے خواب دیکھنے کی ترغیب دے اور ان کو دکھائے کہ وہ سب حاصل کرنے کی قوت رکھتی ہیں جس کیلئے ان کا ذہن آمادہ ہو. ان کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت امید ہے کہ ہماری اس کوشش کو بےحد سراہا جائیگا. جبکہ شائقین حریم فاروق اور وہاج علی کو ایک ساتھ دیکھنے کے لئے بےتاب ہیں.

  • نئی سیریز سیاہ کا ٹریلر جاری

    نئی سیریز سیاہ کا ٹریلر جاری

    منفرد کہانی پر مشتمل ڈرامہ سیریل سیاہ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، س کی کاسٹ میں عدنان صدیقی، فیصل قریشی، حرا مانی، ہانیہ عامر، عثمان خٓلد بٹ، شاہ ویر جعفری، ارسلان نصیر اور دیگر نامور ستارے شامل ہیں. ڈرامہ سیریز میں ایک منفرد کہانی پیش کی جارہی ہے جس کی ہر قسط ایکشن وسنسنی، خوف و کامیڈی، خونی اور نفسیاتی سنسنی وغیرہ شامل ہیں۔آئی آر کے فلمز کی ملٹی ورسز انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے پیش کی جانے والی سیریز کی ہر قسط مختلف معروف رائٹرز کی لکھی ہوئی اور مختلف ڈائریکٹرز کی زیر ہدایت پیش کی جائے گی جبکہ اس کے پرویوڈسر عمران رضا کاظمی اور حریم فاروق ہیں۔جادو اور سنسنی کا احساس لئے، سیاہ کی ہر قسط میں حقیقت کا تاریک روپ پیش کیا جائے گا

    جس میں صوفیانہ رنگ بھی شامل ہے۔اسٹار کاسٹ سے سجی یہ سیریزناظرین کیلئے زندگی کے چکروں سے اس طرح آشنا کرے گی اور وہ ہر قسط میں سچائی دریافت کرسکیں گے۔ حریم فاروق اس کے حوالے سے کہتی ہیں کہ اس پروجیکٹ میں حصہ لینا اور کچھ نیا تخلیق کرنا میری خوش نصیبی ہے۔ پاکستان جدید انداز کا مواد پیش کرنے میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور سیاہ اس ہدف کو حاصل کرنے میں پہل کرنے والا قدم ہے۔

  • زمرد خان کینسر سے لڑتے لڑتے زندگی کی جنگ ہار گئیں

    زمرد خان کینسر سے لڑتے لڑتے زندگی کی جنگ ہار گئیں

    فلم ٹی وی اور تھیٹر کی اداکارہ زمرد خان جو اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے پہچانی جاتی تھیں ، سٹیج پر بے ساختہ جملے کہنا اور سکرین پر حقیقت کے قریب اداکاری کرنا ان کا خاصا تھا ، ان کے حوالے سے چند روز قبل ان کی بیٹی پریا خان کا ایک انٹرویو سامنے آیا جس میں انہوں نے بتایا کہ میری ماں کو کینسر ہے اور ڈاکٹرز مزید علاج کے لئے جواب دے چکے ہیں . تاہم تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ اداکارہ زمرد خان اب ہم میں نہیں رہیں وہ انتقال کر گئی ہیں. ایک لمبے عرصے سے اداکارہ کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ لڑ رہی تھیں ، اور آخری وقتوں میں کینسر نے ان کو پوری طرح سے اپنی جکڑ میں لے لیا جس کے باعث ڈاکٹروں نے بھی ان کا علاج کرنے سے منع کر دیا. زمرد خان نے سٹیج پر معروف اداکاروں کے ساتھ کام کیا

    جس میں سہیل احمد ، ببو برال ، مستانہ ، افتخار ٹھاکر و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. انہوں نے سٹیج پر بڑے فنکاروں کے برابر کھڑے ہو کر جملے بولے اور ان کی موجودگی میں شائقین سے داد وصول کی . انہوں نے پشتو فلموں میں بھی کام کیا ، وہ ایک بڑی پشتو فین فالونگ بھی رکھتی تھیں ، اس کے علاوہ انہوں نے اردو اور پنجابی فلموں میں بھی کام کیا . ان کی بیٹی پریا خان کا کہنا ہے کہ والدہ کی نماز جنازہ کا اعلان جلدی کر دیا جائیگا . زمرد خان کے انتقال پر شوبز حلقوں نے شدید رنج کا اظہار کیا ہے.

  • نور بخاری کے گھر بیٹے کی آمد

    نور بخاری کے گھر بیٹے کی آمد

    اداکاری کو خیرباد کہہ دینے والی نور بخاری جو کہ گھریلو زندگی گزار رہی ہیں انہوں نے گزشتہ روز اپنے فیس بک پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی ، اور وہ یہ خوشخبری ہے کہ اداکارہ کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے. نور بخاری نے بچے کے پائوں کی تصویر شئیر کرکے لکھا کہ خدا نے مجھے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ میرے گھر بیٹا پیدا ہوا ہے انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کا نام محمد علی رضا ہے. نور بخاری کی اس پوسٹ پر ان کے قریبی دوستوں اور ان کے مداحوں نے مبارکباد کے

    کمنٹس کئے. نور کی پہلے دو بیٹیاں ہیں ایک بیٹی کا نام فاطمہ ہے اور دوسری کا نام شہربانو ہے، یہ دونوں بیٹیاں ان کے پہلے شوہر عون چوہدری سے ہیں ،سابقہ اداکارہ نے گلوکار ولی کے ساتھ علیحدگی کے بعد اپنے پہلے شوہر عون چوہدری کے ساتھ دوبارہ شادی کر لی، اور اب ان کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے . یاد رہے کہ نور بخاری نے چند برس قبل یہ کہہ کر انڈسٹری چھوڑ دی تھی کہ وہ اب گھریلو زندگی پر توجہ دینا چاہتی ہیں انہوں‌نے بہت زیادہ کام کر لیا ہے.

  • مدیحہ امام نے شادی کر لی

    مدیحہ امام نے شادی کر لی

    پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ مدیحہ امام جو اپنی خوبصورت اداکاری کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں انہوں نے شادی کر لی ہے، گزشتہ روز ان کی شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ خوبصورت لال رنگ کے جوڑے میں اپنے شوہر کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں، ان کے شوہر شکل سے پاکستانی نہیں لگتے، تاہم اداکارہ مدیحہ امام نے اپنی شادی کی خبر خود اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شئیر کی . انہوں نے بتایا کہ ہماری شادی یکم مئی کو انجام پائی ، لیکن انہوں نے اس پوسٹ میں اپنے دولہے کا زکر نہیں

    کیا کہ وہ کہاں کے ہیں یا ان کا تعلق کس ملک سے ہے . اداکارہ نے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے دعائوں کی درخواست کی انہوں نے لکھا کہ میرے مداح مجھے نئی زندگی کی شروعات پراپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔واضح رہے کہ مدیحہ امام کے کریڈٹ پر کم مگر معیاری کام ہے انہوں نے آج تک جتنا بھی کام کیا ہے وہ اس سے بے حد مطمئن ہیں انہوں‌نے دھانی،مقدر،زخم،عشق جلیبی،دل مومن،بابا جانی،دشمن جاں جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ویسے تو ان کی آن سکرین جوڑی بہت سے اداکاروں کے ساتھ سراہی جاتی ہے لیکن محب مرزا کے ساتھ انہیں دشمن جاں میں بہت زیادہ پسند کیا گیا.

  • میرا دل جیسا کرے گا میں ویسے ہی کروں گی صنم جنگ

    میرا دل جیسا کرے گا میں ویسے ہی کروں گی صنم جنگ

    اداکارہ صنم جنگ نے کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا پر تب کوئی چیز اپلوڈ کرتی ہوں جب میرا دل چاہتا ہے، اور میں پرواہ نہیں کرتی کہ کوئی کیا کہہ رہا ہے ، لیکن اس کے باوجود اگر کوئی نیگیٹو کمنٹ کرے تو برا لگتا ہے دماغ وہیں اٹک کر رہ جاتا ہے ، بہت دیر تک نیگیٹو کمنٹس کا اثر مجھ پر رہتا ہے. انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی تو پتہ نہیں دنیا کیسی ہے کسی کے بارے میں کچھ بھی بول دیتے ہیں. میری تین بار طلاق کروا دی صرف اسلئے کیونکہ میرا شوہر کام کے سلسلے میں باہر رہتا ہے اور میں اپنے کام کے سلسلے میں زیادہ پاکستان میں رہتی ہوں تو لوگوں نے خود سے ہی

    یہ گمان کر لیا کہ طلاق ہو گئی ہے اور کئی بار مجھے وضاحت دینا پڑی کہ ایسا کچھ نہیں ہوا. صنم نے کہا کہ میاں بیوی دیر سے ملیں تو لڑائیاں‌کم ہوتی ہیں اور ایک دوسرے سے ملنے کی چاہت بھی زیادہ ہوتی ہے. جب میرے شوہر نے کام سے مہینوں بعد گھر آنا ہوتا ہے تو ہم دونوں‌بہت خوش ہوتے ہیں میں گھر کا پینٹ نیا کرواتی ہوں ، ہر چیز سیٹ کرتی ہوں میری بہن مجھے کہا کرتی ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ جسیے تم لوگ پہلی بار مل رہے ہو تیاریاں تم اس قسم کی کرتی ہو.

  • شاہ رخ خا ن کی فلم ڈنکی کی وڈیوز لیک ہو گئیں ، اداکار پریشان

    شاہ رخ خان ان دنوں کافی پریشان ہیں کیونکہ ان کی نئی آنے والی فلم ڈنکی کی کچھ وڈیوز سوشل مٰڈیا پر لیک ہو گئی ہیں ، جو وڈیوز لیک ہوئی ہیں وہ فلم ڈنکی کا ایک گانا ہے، شاہ رخ خآن کافی زیادہ ڈپریشن اور غصے میں ہیں . اس سے پہلے ان کی فلم جوان کی بھی وڈیوز سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی تھیں ، اس حوالے سے انہوں نے کورٹ سے رابطہ کیا تھا اور دہلی کورٹ نے کاپی رائٹ مواد سوشل میڈیا سے ہٹانے کا حکم جاری کیا تھا. اور حکم جاری ہونے کے بعد ہی کنگ خان کی نئی فلم ڈنکی کے گانے کی لیک ویڈیو سامنے آگئی ہے۔سوشل میڈیا پر اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے، صارف نے

    دعوی کیا کہ یہ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی میں اریجیت سنگھ کے گائے ہوئے گانے کا سین ہے۔کہا جا رہا ہے کہ وڈیوز لیک کس نے کی شاہ رخ خان اسکی تلاش میں ہیں اور وہ آج کل کشمیر میں‌ فلم ڈنکی فلم کی ہی شوٹنگ میں مصروف ہیں. یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی دونوں فلمز ڈنکی اور جواب دونوں اسی سال ریلیز ہونے جا رہی ہیں اور اداکار انکی کامیابی کے لئے بھی بہت زیادہ پر امید ہے.

  • کنگنا رناوت نے دیا سلمان خان کو مشورہ

    کنگنا رناوت نے دیا سلمان خان کو مشورہ

    جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ آج کل سلمان خآن ہیں گینگسٹر بسنوئی کے نشانے پر ، انہیں مسلسل جان سے مار دینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اسی چیز کو دیکھتے ہوئے بھارتی حکومت نے اداکار کو ہیوی سیکیورٹی فراہم کر رکھی ہے. تاہم سلمان خان کہتے ہیں کہ اب تومیں اکیلا باہر بھی نہیں جا سکتا کیونکہ میرے اردگرد گولیان ہی گولیاں ہیں، گو کہ مجھے بہت زیادہ سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے لیکن میں جب باہر نکتا ہوں تو سڑکوں پر ٹریفک صرف اس لئے بلاک ہوجاتی ہے کیونکہ میری سیکیورٹی بہت زیادہ ہوتی ہے لوگ تنگ ہوتے ہیں تو مجھے اچھا نہیں لگتا. کنگنا رناوت نے

    سلمان خان کے اس بیان کے بعد کہا ہے کہ سلمان خان کو حکومت نے سیکیورٹی فراہم کر رکھی ہے تو انہیں کس بات کا ڈر ہے ، ہمارا ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے. اداکارہ نے سلمان خان کو مشورہ دیا کہ آپ پریشان نہ ہوں پورا بھارت آپ کے ساتھ ہے. مجھے بھی جب دھمکیاں موصول ہوئیں تھیں تو مجھے بھی مرکزی حکومت نے سیکیورٹی فراہم کی تھی . واضح رہے کہ کنگنا رناوت کا شمار بالی وڈ کی متنازعہ اداکارائوں میں ہوتا ہے، انہوں نے ہمیشہ اپنے بیانات کی وجہ سے خود کے لئے مشکلات کھڑی کی ہیں.