Baaghi TV

Category: شوبز

  • پاریش راول کا علاج کیلئے 15 دن تک اپنا پیشاب پینے کا انکشاف

    پاریش راول کا علاج کیلئے 15 دن تک اپنا پیشاب پینے کا انکشاف

    معروف بھارتی اداکار پاریش راول نے15 دن تک اپنا پیشاب پینے کا حیران کن انکشاف کیا ہے،جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

    بھارتی میٖڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار پاریش راول نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایسا انکشاف کیا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے
    دوران گھٹنے کی چوٹ کے علاج کیلئے انہوں نے 15 دن تک اپنا پیشاب پیا۔

    یہ واقعہ ہدایتکار راج کمار سنتوشی کی فلم ’گھاتک‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا جب ایک سین میں اداکار راکیش پانڈے کو انہیں مچھلی مارکیٹ میں گھسیٹنا تھا فلم کے سیٹ پر فراہم کردہ چپلیں پھسلن والی تھیں، اور شوٹنگ کے دوران وہ بار بار پھسل رہے تھے اصل شاٹ میں راکیش نے پوری طاقت لگا دی، جس کے نتیجے میں پاریش کے گھٹنے میں چوٹ آ گئی۔

    بجلی مزید سستی ہونے کا امکان

    پاریش راول نے ایک بھارتی یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ حادثے کے بعد ٹنّو آنند اور ڈینی ڈینزونگپا انہیں ناناوتی اسپتال لے گئے اس وقت انہیں لگا کہ ان کا کیریئر ختم ہو جائے گااسپتال میں ان سے اجے دیوگن کے والد ویرو دیوگن ملنے آئے اور انہوں نے روایتی طریقہ علاج تجویز کیا۔

    ایلون مسک کے بچوں کی تعداد 100 سے زائد ؟امریکی صحافی کا دعویٰ

    ویرو دیوگن نے انہیں مشورہ دیا کہ ’صبح اٹھ کر سب سے پہلے اپنا پیشاب پیو، سب فائٹرز یہی کرتے ہیں کوئی تکلیف نہیں ہو گی، مگر رات کو شراب، گوشت یا تمباکو سے پرہیز کرنا‘ پاریش راول نے اس پر عمل کرتے ہوئے لگاتار 15 دن تک اپنا پیشاب پیا۔

    پراریش راول کے اس انکشاف پر صارفین طنز و مزاح سے بھرپور دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں جبکہ کئی صارفین پاریش کو ایسا کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

    جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکہ، کم از کم 7 افراد زخمی

  • انوشکا اور ویرات  کے بھارت چھوڑنے کی وجہ سامنے آ گئی

    انوشکا اور ویرات کے بھارت چھوڑنے کی وجہ سامنے آ گئی

    بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے بھارت چھوڑنے کی وجہ سامنے آ گئی۔

    نامور اداکارہ مادھوری ڈکشت کے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے نے حال ہی میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سپر اسٹار جوڑی کوہلی اور انوشکا نے اپنی زندگی کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے، وہ بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہو جائیں گے۔

    ڈاکٹر شری رام نینےنے بتایا کہ انوشکا اور ویرات نے بھارت میں اپنی شہرت اور مسلسل عوامی توجہ سے تنگ آ کر یہ قدم اٹھایا،وہ چاہتے تھے کہ ان کے بچے ایک عام ماحول میں پرورش پائیں، جہاں ہر چھوٹی حرکت پر کیمروں کا فلش نہ چمکے-

    پہلگام واقعہ بھارت کا بہت بڑا ڈرامہ ہے،شاہد آفریدی

    انہوں نےکہا کہ ویرات اور انوشکا دونوں نہایت شریف اور عام انسانوں کی طرح ہیں، لیکن ان کی ہر حرکت پر توجہ دی جاتی ہے، کسی ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران بھی سیلفی لینے کے لیے لوگ آ جاتے ہیں، اگرچہ یہ برا رویہ نہیں ہوتا مگر ایک حد کے بعد یہ مداخلت بن جاتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بھارت میں رہتے ہوئے یہ جوڑا اپنی نجی زندگی کے معمول ترین لمحات سے بھی لطف اندوز نہیں ہو پاتا تھا باہر کھانے جانا ہو، پارک میں سیر کرنا ہو یا بچوں کے ساتھ وقت گزارنا، ہر جگہ انہیں مداحوں اور میڈیا کا ایک ہجوم گھیر لیتا تھا یہی وجہ ہے کہ انوشکا اور ویرات نےلندن کو اپنا مستقل گھر بنانےکا فیصلہ کیا، جہاں وہ زیادہ پرائیویسی کے ساتھ رہ سکیں،یہ فیصلہ جذباتی ضرور تھا، لیکن اس کے پیچھے ایک واضح سوچ تھی، اپنے بچوں کو ایک متوازن اور خوشگوار زندگی دینا-

    2 کروڑ سکھ پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں، گرپتونت سنگھ پنوں

    یہ جوڑا 2013 میں ایک کمرشل شوٹ کے دوران ملا تھا اور 2017 میں انہوں نے ایک پرائیویٹ تقریب میں شادی کی۔ ان کی بیٹی وامیکا 2021 میں پیدا ہوئی، جبکہ فروری 2024 میں ان کے بیٹے اکائے کی پیدائش ہوئی۔

  • پاکستانی مرد اداکاروں کے ساتھ جنسی ہراسانی کا انکشاف

    پاکستانی مرد اداکاروں کے ساتھ جنسی ہراسانی کا انکشاف

    نئے فنکار جب انڈسٹری میں آتے ہیں تو طاقتور شخصیات کے ہاتھوں ہراسانی کا سامنا کرتے ہیں اس بارے بات کرتے ہوئے اداکاراحمدرفیق نے کہاہے کہ جب میں خود ایک ایسے واقعے کا شکار ہواتودو دن تک صدمے کی کیفیت میں رہا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اداکار نے کہا کہ اس وقت وہ صرف انیس سال کے تھے جب ان کے ساتھ یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔انہوں نے کہاکہ جب میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا تو میں دو دن تک سن ہوگیا تھا۔احمد رفیق نے اپنے ساتھ ہراسانی کے واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خود ایک بڑے سیٹ پر جنسی ہراسانی کا شکار ہوچکے ہیں، اور یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں تھے۔

    اس موقع پر انہوں نے ایک حساس پہلو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تب انہیں اندازہ ہوا کہ خواتین کو ایسی صورتحال میں کیسا محسوس ہوتا ہوگا۔احمد نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اگر کوئی فنکار ایسے رویے کے خلاف آواز بلند کرے تو اس کے کیریئر کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، کیونکہ انڈسٹری میں ایسے بااثر لوگ موجود ہیں جو انتقامی کارروائی کرتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگ خاموشی اختیار کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں اور اپنی عزت نفس یا کیریئر میں سے ایک کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرد بھی اس قسم کی ہراسانی کا نشانہ بنتے ہیں مگر وہ عموماً اس بارے میں بات نہیں کرتے، جس سے مسئلہ مزید گہرا ہو جاتا ہے۔

    پی ایس ایل ، لاہور نے ملتان کو شکست دے دی

    خیبر پختونخوا میں فورسز کی مختلف کارروائیاں،15 خوارج ہلاک

    وزیراعظم کا ایرانی صدر کو فون، دہشتگرد حملے کی مذمت

    بلوچ نوجوان بھارت میں زندگی ہار گیا، ہسپتال کا پہلے پیسے پھر میت کا مطالبہ

    پانی کا دہشتگردی سے کیا تعلق ہے، ایسے فیصلے تو جنگ میں نہیں ہوتے، بلاول بھٹو

    کراچی‘ مزاحمت پر رائیڈر قتل،4 ماہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 34 شہری جاںبحق

  • فحش ویڈیو  وائرل ہونے پر ٹک ٹاکر سجل کا ردعمل

    فحش ویڈیو وائرل ہونے پر ٹک ٹاکر سجل کا ردعمل

    پاکستان کی مشہور سوشل میڈیا شخصیت، ٹک ٹاکر سجل ملک حالیہ دنوں میں ایک نازیبا ویڈیو کے وائرل ہونے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیل گئی تھی اور دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون سجل ملک ہیں۔ اس ویڈیو کی وائرل ہونے کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی قیاس آرائیاں اور بحث جاری تھیں۔

    مذکورہ وائرل ویڈیو میں ایک خاتون معیوب حالت میں نظر آ رہی ہیں، تاہم یہ تصدیق کرنا مشکل تھا کہ آیا یہ خاتون سجل ملک ہیں یا کوئی اور۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سجل ملک کو شدید تنقید کا سامنا رہا ، اس ویڈیو کی وجہ سے سجل ملک کی شہرت پر منفی اثرات پڑے۔سجل ملک نے خود اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے اس ویڈیو کے بارے میں ردِ عمل دیا ہے۔ انہوں نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ "میرے نام سے منسوب وائرل ہونے والی فحش ویڈیو کا تعلق مجھ سے نہیں ہے۔” سجل ملک نے اس ویڈیو کے بارے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت درج کروا دی ہے تاکہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا سکیں۔ایک نجی میڈیا ہاؤس سے بات کرتے ہوئے سجل ملک نے کہا کہ "اس ویڈیو کو میرے ساتھ منسوب کرنے کا مقصد میرا نام خراب کرنا ہے اور اس ویڈیو کے ذریعے میری بدنامی کی جا رہی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "میں جعلی فحش ویڈیو کے وائرل ہونے کی وجہ سے شدید ذہنی پریشانی کا شکار ہوں۔”ٹک ٹاکر سجل ملک نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ "یہ ویڈیو میری نہیں ہے، بلکہ کسی اور خاتون کی نامناسب ویڈیو ہے جسے میرے ساتھ جوڑ کر پھیلایا جا رہا ہے۔” ان کے مطابق اس ویڈیو کا مقصد صرف ان کی شہرت کو نقصان پہنچانا ہے۔

    سجل ملک کی سوشل میڈیا پر ایک بڑی فین فالوئنگ ہے۔ ٹک ٹاک پر ان کے 1 لاکھ 76 ہزار سے زائد فالوورز اور 2 ملین سے زیادہ لائکس ہیں، جبکہ انسٹاگرام پر بھی ان کے 574 ہزار فالوورز موجود ہیں۔

    سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سجل ملک کی حمایت اور مخالفت دونوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، تاہم سجل ملک نے اس تمام معاملے کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے فالوورز سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی بے بنیاد اور من گھڑت خبروں پر یقین نہ کریں۔

  • اداکاری کے لیے نوجوان نے مکیش امبانی کی ملازمت چھوڑ دی

    اداکاری کے لیے نوجوان نے مکیش امبانی کی ملازمت چھوڑ دی

    بھارت کے ایک نوجوان پراتیک گاندھی نے اپنے شوق اور جنون کے لیے ایک بڑا فیصلہ لیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پراتیک گاندھی فلموں میں کام کرنا چاہتے تھے جس کے لیے انھوں نے مکیش امبانی کے یہاں 25 لاکھ روپے کی ملازمت کو ٹھکرا دیا۔اداکار پراتیک نے چند برسوں کے دوران ہی گجراتی سنیما میں اپنی ایک الگ اور منفرد پہچان بنالی۔گاندھی نے سب سے پہلے 2006 میں برٹش انڈین فلم میں کام کیا تھا اور اگلے ہی برس 2007 میں فلم 68 پیجز سے بالی وڈ میں انٹری دی۔

    پراتیک نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ’رانگ سائیڈ راجو‘ کی ریلیز سے چند ہفتے قبل ملازمت چھوڑنا پڑی تھی۔اداکار پراتیک نے مزید بتائیا کہ حالانکہ اس وقت میرے والد کا کینسر کا علاج بھی چل رہا تھا لیکن میں نے سوچ لیا تھا کہ جو ہوگا دیکھا جائے گا۔

    میئرکراچی تین روزہ دورے پر چین روانہ

    وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، کینال منصوبے پر تبادلہ خیال

    پانی پر ہمارا حق ہے ، دفاع کریں گے، وزیر برائے توانائی

    دہشتگردی کا منصوبہ ، اردن نے الاخوان المسلمین پر پابندی لگا دی

  • ’عالیہ بھٹ میں ٹیلنٹ ہے نہ شکل‘  سوتیلے بھائی کا انٹرویو وائرل

    ’عالیہ بھٹ میں ٹیلنٹ ہے نہ شکل‘ سوتیلے بھائی کا انٹرویو وائرل

    راہول بھٹ نے اپنی سوتیلی بہن عالیہ بھٹ کو اپنی سگی بہن پوجا بھٹ سے صلاحیتوں میں کم تر قرار دے دیا۔

    بھارت کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ کے بیٹے راہول، عالیہ بھٹ اور شاہین بھٹ کے سوتیلے اور سابقہ اداکارہ پوجا بھٹ کے سگے بھائی ہیں جنہوں نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔

    اپنے طویل انٹرویو میں فٹنس ماہر و ٹرینر راہول بھٹ نے کارتیک آریان، عامر خان، ساجد خان اور علی فضل کی ٹرانسفارمیشن اور باڈی بلڈنگ کے ذریعے ان کی شخصیت میں بہتری لانے پر بھی کھل کر بات کی۔

    امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہیں،چین

    انٹرویو کے دوران جب میزبان نے کہا کہ عالیہ بھٹ، بھٹ خاندان کی وراثت کو آگے لے جا رہی ہیں، تو راہول بھٹ نے اس پر حیران کن ردعمل دیا،راہول نے اس بات سے جزوی اتفاق کیا کہ عالیہ خاندان کی نمائندگی کر رہی ہیں، لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کے ذاتی خیال میں عالیہ بھٹ ان کی سگی بہن پوجا بھٹ کے مقابلے میں کسی بھی پہلو میں آدھی بھی نہیں ہیں، نہ صلاحیت میں، نہ خوبصورتی میں، اور نہ ہی پرکشش انداز میں۔

    سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد بڑی کمی

    راہول کا کہنا تھا کہ عالیہ وہ ایک اچھی ماں ہیں، باصلاحیت اور کامیاب اداکارہ ہیں اور اگر آپ مجھے عالیہ کا پوجا کے ساتھ موازنہ کرنے کے لیے کہیں تو عالیہ بھٹ میری سگی بہن کے آگے کچھ بھی نہیں ہے، نہ ہی عالیہ میں ٹیلنٹ ہے اور نہ ہی اس کی شکل ہے، نہ لُک، نہ سیکسی عالیہ بھٹ میری بہن کے سامنے پانی کم چائے ہیں میرے لیے، یہ میری ذاتی رائے ہے۔

    ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کی دعوت مسترد کردی

    راہول بھٹ نے کہا کہ میں رنبیر کپور کی صرف اس حد تک عزت کرتا ہوں کہ وہ ایک بہت اچھے والد ہیں، میری سوتیلی بہن کے اچھے شوہر ہیں، وہ میری بہن کا بہت خیال رکھتے ہیں، اس سے زیادہ میں کچھ نہیں جانتا کہ وہ کیسے اداکار ہیں اور کیسی اداکاری کرتے ہیں۔

  • معروف اداکارہ   شوبز   چھوڑ کر ویٹریس بن گئیں

    معروف اداکارہ شوبز چھوڑ کر ویٹریس بن گئیں

    کئی مشہور ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی ہانگ کانگ کی معروف اداکارہ میگی یو میاؤ ے 2023 میں اچانک شوبز کو خیرباد کہہ کر چین کے شہر ڈونگ گوان میں ایک معمولی ریستوران میں ویٹریس کے طور پر کام کرنا شروع کر دیا-

    میگی جو 2012 میں مس چائنا انٹرنیشنل پیجینٹ کی فائنلسٹ رہی تھیں اور ٹی وی بی چینل پرگھوسٹ آف ریئلٹی اور مائی لوور فرام دی پلانٹ میاؤ جیسے ڈراموں سے شہرت حاصل کر چکی ہیں، اب اپنی سادہ زندگی سے بھرپور اطمینان کا اظہار کر رہی ہیں۔

    میگی یو میاؤ کبھی کبھار سوشل میڈیا پر پوسٹیں شیئر کرتی ہیں حالیہ ویڈیوز میں وہ تربوز کاٹتے ہوئے نظر آئیں، جس کے بدلے انہوں نے 150 یوان کمائے اس سے قبل میزیں لگانے کے کام پر انہیں 180 یوان کی اجرت ملی،انہوں نے ایک فلمی کردار کی پیشکش کا اسکر ین شاٹ بھی شیئر کیا، جس میں انہیں 500 یوان یومیہ کے عوض کام کی دعوت دی گئی تھی۔

    عفت عمر نے پنجاب حکومت کاعہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی

    اس پر میگی نے جواب دیا کہ میں اب ڈونگ گوان میں ہوں اور یہاں کچھ شہرت بھی حاصل کی ہے، سوچوں گی 500 یوا ن یا ہانگ کانگ جا کر فلم کروں یا یہیں کام کرتی رہوں؟“

    میگی نے بتایا کہ انہوں نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ زندگی میں سکون، تحفظ اور یقین کی تلاش میں کیا ڈونگ گوان میں ہر دن مصرو ف ہوتا ہے، ہر دن کی آمدنی ہوتی ہے اداکاری میں غیر یقینی بہت ہے، کبھی چھ مہینے تو کبھی سال بھر ایک کردار کے انتظار میں بیٹھنا پڑتا ہے،یہاں محنت کا صلہ فوراً ملتا ہے، اس لیے میں یہی کام جاری رکھوں گی۔

    خاتون کے ہاں ایک ہی بچے کی دو بار پیدائش

  • ہالی وڈ اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرلی

    ہالی وڈ اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرلی

    ہالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور مقبول فلم سیریز ’ٹوائی لائٹ‘ کی مرکزی ہیروئن کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی گرل فرینڈ ڈیلن میئر سے شادی کرلی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسٹر ویک اینڈ پر لاس اینجلس میں دونوں کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی کرسٹن اسٹیورٹ اور گرل فرینڈ ڈیلن میئر 6 سال سے ایک ساتھ تھے اور 3 سال قبل ان کی منگنی ہوئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ نے اپنے قریبی دوستوں اور خاندان کے ساتھ لاس اینجلس میں اپنے گھر میں ڈیلن میئر سے شادی کی اس موقع پر کرسٹن نے 2 پیس سوٹ کا انتخاب کیا تھا جبکہ ڈیلن نے سفید ٹاپ اور اسکرٹ پہنا تھا تقریب کے دوران کرسٹن اسٹورٹ نے ڈیلن کو شادی کی انگوٹھی بھی پہنائی۔

    ہم چین کے ساتھ بہترین ڈیل کرنے جا رہے ہیں، امریکی صدر

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نے گزشتہ ہفتے عدالت سے باقاعدہ طور پر شادی کا لائسنس حاصل کیا تھا، تقریب میں قریبی دوستوں کی محدود تعداد موجود تھی جن میں اداکارہ ایشلے بینسن بھی شامل ہوئی تھیں۔

    واضح رہے کہ کرسٹن اسٹیورٹ اور ڈیلن میئر کی پہلی ملاقات 2013 میں فلم کے سیٹ پر ہوئی تھی کرسٹن اسٹیورٹ اور ڈیلن میئر نے پہلی بار اکتوبر 2019 میں انسٹاگرام پر اپنے تعلقات کو مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پرشئیر کیا تھابعد ازاں 2021 میں دونوں نے منگنی کا اعلان کیا، ایک انٹرویو کے دوران کرسٹن نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ڈیلن کو پرپوز نہیں کیا تھا بلکہ ڈیلن نے پہل کی تھی۔

    مستونگ: پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکار وں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

  • سابق   اداکارہ عفت عمر نے حکومتی عہدہ ٹھکرا دیا

    سابق اداکارہ عفت عمر نے حکومتی عہدہ ٹھکرا دیا

    سابق اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے پنجاب حکومت کی جانب سے ملنے والے عہدے کی پیش کش کو ٹھکرا دیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق سابق ماڈل و اداکارہ عفت عمر نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے انہیں صوبہ پنجاب کےکلچرل ایڈوائزر کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا تھا،انہوں نے لکھا کہ ‘مجھے اس ذمہ داری کے قابل سمجھنے کے لیے حکومت پنجاب اور مریم نواز کا بہت شکریہ، لیکن کچھ سوچنے کے بعد میں نے عاجزی کے ساتھ اس پیشکش کو مسترد کر دیا اور وزارت ثقافت کے لیے آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں ‘۔

    ان کا یہ بیان متعدد میڈیا آؤٹ لیٹس اور سوشل میڈیا پیچز کی جانب سے کیے گئے ان دعووں کے بعد سامنے آیا کہ عفت عمر کو ثقافتی مشیر مقرر کیا گیا ہے اور وہ وزارت اطلاعات کے ساتھ مل کر پنجاب کے ثقافتی ورثے کو فروغ دینے اور اس کے تحفظ کے لیے پروگرام ڈیزائن کرنے کے لیے کام کریں گی۔معروف اینکر اجمل جامی کی جانب سے اس خبر کو ری پوسٹ کر کے مبارکباد دینے کے بعد عفت نے پھر وضاحت کی کہ’ سر جی میں نے عاجزی کے ساتھ یہ پیشکش مسترد کردی ہے، ہماری وزیر ثقافت عظمیٰ بخاری اس شعبے میں پہلے ہی بہت اچھا کام کررہی ہیں میں کیا ہی مشورے دے سکتی ہوں انہیں’۔

    کراچی، ڈمپر ڈرائیور نے ریس لگاتے ہوئے کارسوار خاندان کچل دیا

    پی آئی اے نجکاری، پھر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ

    پی ایس ایل 10، ملتان کا لاہور کو جیت کیلئے 229رنز کا ہدف

    کراچی کے تاجروں کی 26 اپریل کو ہڑتال کی حمایت

  • چاقوحملے کے بعد سیف علی خان نے خریدار ایک اور گھر

    چاقوحملے کے بعد سیف علی خان نے خریدار ایک اور گھر

    رواں برس چاقو حملے کا شکار ہونے والے معروف بھارتی اداکار سیف علی خان نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں ایک عالیشان گھر خرید لیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سیف علی خان نے قطر کے سینٹ ریگیس مارسا عربیہ نامی جزیرے پر واقع ‘دی پرل’ میں ایک شاندار پراپرٹی میں سرمایہ کاری کی ہے۔

    یہ پراپرٹی سیف علی خان کی جائیدادوں کی فہرست میں ایک نیا اضافہ ہے، جو پہلے ہی آبائی پٹودی محل اور باندرہ کے عالیشان اپارٹمنٹ کی مالک ہیں۔ ان کی حالیہ سرمایہ کاری اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی زندگی میں نئے تجربات اور مواقع کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔سیف علی خان نے قطر میں اپنے نئے گھر کی خریداری کی وجہ پر بات کی۔ ان کا کہنا تھا، "یہ گھر میری ‘ہالیڈے ہوم’ یا ‘سیکنڈ ہوم’ کے طور پر ہے، جس کے بارے میں میں سوچ رہا تھا۔ اس گھر کے حوالے سے جو چیزیں مجھے پسند آئیں وہ یہ ہیں کہ یہ زیادہ دور نہیں اور یہاں تک پہنچنا بہت آسان ہے، اور سب سے اہم بات یہ کہ یہ ملک بہت محفوظ ہے، جہاں رہنا مجھے بے حد اچھا لگتا ہے۔”

    سیف علی خان نے مزید کہا کہ "یہ پراپرٹی ایک جزیرے کے اندر واقع ہے اور اس کا تصور ہی بہت پرتعیش اور خوبصورت ہے۔ یہ جگہ واقعی رہنے کے لیے بہت خوبصورت ہے۔” انہوں نے اپنی سرمایہ کاری کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "میں قطر شوٹنگ کے لیے آیا تھا اور جہاں ہم ٹھہرے، وہ جگہ نہ صرف بہت محفوظ تھی بلکہ اس کی خوبصورتی اور طرز زندگی نے مجھے بہت متاثر کیا۔”

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیف علی خان پر رواں برس 16 جنوری کی آدھی رات کو چاقو حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے، تاہم اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں اور اپنی زندگی کے نئے مراحل میں قدم رکھ چکے ہیں۔ ان کی قطر میں پراپرٹی کی خریداری اس بات کا غماز ہے کہ وہ نئی جگہوں پر سکونت اختیار کرنے کے لیے تیار ہیں، جہاں وہ اپنے خاندان کے ساتھ خوبصورتی اور امن کے ماحول میں وقت گزار سکیں۔