Baaghi TV

Category: شوبز

  • اداکارہ صبا قمر کی طبیعت شوٹنگ کے دوران اچانک خراب

    اداکارہ صبا قمر کی طبیعت شوٹنگ کے دوران اچانک خراب

    پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال راولپنڈی منتقل کر دی گئیں، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد آئی سی یو (انتہائی نگہداشت وارڈ) میں داخل کیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق صبا قمر ایک اہم اور مسلسل جاری پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، جہاں ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ایک ماہر ٹیم نے ان کا مکمل معائنہ کیا۔ ہنگامی بنیادوں پر انجیوگرافی سمیت متعدد طبی اقدامات کیے گئے۔ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچنے کے وقت اداکارہ کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، اور اگر بروقت طبی امداد نہ دی جاتی تو معاملہ سنگین ہو سکتا تھا۔ خوش قسمتی سے فوری کارروائی اور مسلسل نگرانی کے بعد صبا قمر کی حالت میں نمایاں بہتری آئی اور انہیں آئی سی یو سے اسپتال کے وی آئی پی روم میں منتقل کیا گیا،

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صبا قمر پچھلے کچھ ہفتوں سے ایک بڑے پروجیکٹ پر کام کر رہی تھیں، اور اس دوران وہ شدید ذہنی دباؤ اور نیند کی کمی کا شکار ہو گئیں۔ ڈاکٹروں نے بھی تصدیق کی کہ ان کی حالت کا بگاڑ مسلسل جسمانی اور ذہنی تھکن کا نتیجہ تھا۔صبا قمر کو ڈاکٹروں نے چند ہفتے مکمل آرام اور جسمانی مشقت سے پرہیز کی ہدایت دی ہے۔ ان کی صحت اب خطرے سے باہر ہے اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

    اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسپتال کی ڈاکٹرز ٹیم کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور تمام مداحوں، دوستوں اور شوبز ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں کیں۔ اپنی انسٹا اسٹوری میں صبا قمر نے لکھا”سب کے پیار اور دعا کا بےحد شکریہ، میں بالکل ٹھیک ہوں اب، بس تھوڑا سا بریک لیا تھا۔ اب واپسی ویسے ہی ہوگی جیسے کبھی گئی ہی نہ تھی، اور نہ ہی میں کہیں جارہی ہوں۔”

    اداکارہ کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی شخصیات کی جانب سے صبا قمر کی جلد صحتیابی کے لیے سوشل میڈیا پر نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ معروف اداکاروں، ہدایتکاروں اور ساتھی فنکاروں نے صبا قمر کے لیے محبت بھرے پیغامات ارسال کیے ہیں۔

  • اداکار توثیق حیدر  مرد و خواتین کے ساتھ معاشرے کے منافقانہ سلوک پر پھٹ پڑے

    اداکار توثیق حیدر مرد و خواتین کے ساتھ معاشرے کے منافقانہ سلوک پر پھٹ پڑے

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اور سینئر میزبان و اداکار توثیق حیدر غیر شادی شدہ مرد و خواتین کے ساتھ معاشرے کے منافقانہ سلوک پر پھٹ پڑے۔

    حال ہی میں میزبان و اداکار توثیق حیدر نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی ،انہوں نے کہا کہ میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ جب مرد شادی نہیں کرتا تو یہ تاثر پیش کیا جاتا ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے جبکہ خواتین کے لیے ایسا تاثر پیش کیا جاتا ہے کہ ان کی شادی ہو نہیں سکی۔ہم جب بھی کسی مرد کے بارے میں بات کریں گے تو کہیں گے کہ آپ نے شادی نہیں کی، جبکہ یہی بات کسی خاتون کے لیے کی جائے گی تو کہا جائے گا کہ فلاں کی شادی نہیں ہوئی،مرد نے نہیں کی اور عورت کی نہیں ہوئی، ممکن ہے کہ مرد کی نہیں ہوئی ہو۔

    آپریشن سندور :بھارتی رہنماؤں کے الزامات اور اشتعال انگیز دعوے بے بنیاد ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    میزبان و اداکار توثیق حیدر کا کہنا تھا کہ آج تک کسی نے مجھ سے میرا دکھ پوچھا ہے؟ کیا پتہ میری شادی نہیں ہوئی ہو، اسی طرح ممکن ہے کہ خواتین نے اپنی مرضی سے نہ کی ہو، لیکن اسے بیچاری بنا دیا جاتا ہے،میں نے اپنے وقت میں کسی کو ڈھونڈا لیکن میری ان سے شادی ہو نہیں سکی، بعدازاں زندگی میں کیرئیر پر توجہ مرکوز کر دی، عمر نکلنے کے ڈر سے شادی نہیں کرنی چاہیے بلکہ شادی اس وقت اور اس شخص سے کرنی چاہیے جس سے مل کے لگے کہ اس کے بغیر زندگی ادھوری ہے۔

    منساملک نے علیزےشاہ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا

  • ہم سمجھتے تھے شادی پریوں کی کہانیوں جیسی ہوتی ہے، لیکن جب ہوئی تو سب کچھ الٹ نکلا، بشریٰ انصاری

    ہم سمجھتے تھے شادی پریوں کی کہانیوں جیسی ہوتی ہے، لیکن جب ہوئی تو سب کچھ الٹ نکلا، بشریٰ انصاری

    پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان بشریٰ انصاری نے اپنی پہلی شادی سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئےسابق شوہر کو روایتی پاکستانی مرد قرار دے دیا-

    بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ’365 نیوز‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی،اداکارہ اشنا شاہ کو دیئے گئے انٹرویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ،بچپن ہی سے انہوں نے اپنے والدین کو ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور احترام سے پیش آتے دیکھا اور یہی سوچ ان کے ذہن میں بھی پروان چڑھی کہ شادی کے بعد سب کچھ اچھا ہوتا ہے، حقیقت اس کے بالکل برعکس ہوتی ہے، وہ اور ان کی بہنیں اکثر یہ شکوہ کرتی تھیں کہ ابا نے ہمارے ساتھ زیادتی کی کیونکہ ہم سمجھتے تھے کہ شادی پریوں کی کہانیوں جیسی ہوتی ہے، لیکن جب شادی ہوئی تو سب کچھ الٹ نکلا۔

    بشریٰ انصاری نے کہا کہ ان کے پہلے شوہر اقبال انصاری ایک بہت اچھے انسان اور ہدایتکار ہیں، لیکن فطری طور پر وہ بھی ایک روایتی پاکستانی مرد کی مانند تھے، ہماری کبھی نہ بن سکی، ازدواجی زندگی خوشگوار نہ ہونے کی وجہ سے وہ علیحدگی پر مجبور ہوئیں،روایتی پاکستانی مردوں کی تربیت میں اصل قصور ان کی ماؤں کا ہوتا ہے، کیونکہ وہ ان کی پرورش ایسے کرتی ہیں کہ اگر لڑکا ہے تو وہ گھر کا کام نہیں کرے گا، بلکہ اسے گھر میں ایک خاص مقام دیا جاتا ہے، جب کہ لڑکیوں کو یہی سکھایا جاتا ہے کہ بھائی نے کچھ نہیں کرنا، تم نے کام کرنا ہے۔ وہ بڑے ہوکر ماماز بوائے بن جاتے ہیں، جس کے اثرات شادی شدہ زندگی پر پڑتے ہیں۔

    حسن ابدال : گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی ، 5 افراد لاپتہ ، 5 کو بچا لیا گیا

    بشریٰ انصاری نے بتایا کہ وہ کبھی بھی نو عمر اداکاروں کو نہیں ڈانٹتیں، کیونکہ جب وہ اپنے بچوں کو نہیں ڈانٹتیں تو کسی اور کو کیوں ڈانٹیں،انہوں نے بتایا کہ جب وہ ڈراما سیریل ’آنگن ٹیڑھا‘ کی شوٹنگ کر رہی تھیں تو اس دوران ایک دن اداکار سلیم ناصر نے انہیں کسی بات پر ڈانٹ دیا تھا، جس کی وجہ سے ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے،اداکارہ کے مطابق ان کا دل بہت کمزور ہے، اگر کوئی اونچی آواز میں بھی بات کرتا ہے تو وہ ڈر جاتی ہیں۔

    روس کے مشرقی ساحل کے قریب زلزلہ، سونامی کی وارننگ

    یاد رہے کہ بشریٰ انصاری کی پہلی شادی معروف پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تھی اور 36 سال بعد دونوں کے درمیان 2020 میں طلاق ہوئی،جس کے بعد اداکارہ کی دوسری شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں خاص طور پر اقبال حسین کے ساتھ نام جوڑا جاتا رہا،اگرچہ بشریٰ انصاری نے کافی عرصے تک ان افواہوں کی تردید کی، تاہم بعد میں انہوں نے اقبال حسین کے ساتھ دوسری شادی کا اعتراف کرلیا۔

  • سلمان خان کی باڈی گارڈ شیرا سے شادی کی وائرل خبرکی،حقیقت کیا ہے؟

    سلمان خان کی باڈی گارڈ شیرا سے شادی کی وائرل خبرکی،حقیقت کیا ہے؟

    سوشل میڈیا پر بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کی ان کے باڈی گارڈ شیرا سے شادی کی خبر وائرل ہورہی ہے جس پر اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے بھی تبصرہ کیا جوانہیں،مہنگا پڑگیا۔

    حال ہی میں یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک طنزیہ خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے دیرینہ باڈی گارڈ شیرا سے ایک خفیہ تقریب میں شادی کرلی ہے۔ یاسر نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ’’امید ہے یہ خبر فیک ہو۔‘‘

    یاسر حسین کی یہ انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید شروع کر دی۔ کئی صارفین نے اسے غیر ضروری اور نامناسب عمل قرار دیاایک صارف نے یاسر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کبھی اچھی بات بھی کر لیا کرو‘‘، جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’’یہ کس قدر غلیظ بات ہے‘‘، صارف نے لکھا کہ یاسر حسین خاموش رہیں اور ایسی گندی افواہیں نہ پھیلائیں، انہیں خود سے شرم آنی چاہیے،کئی مداحوں نے سلمان خان کی حمایت کرتے ہوئے اس قسم کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔

    showbiz

    یہ افواہ دراصل ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ balance_singhh کی طنزیہ پوسٹ سے شروع ہوئی، جس میں ایک مزاحیہ اور غیر حقیقی خبر شیئر کی گئی تھی اور اس تصویر میں شیرا سلمان خان کو گلے لگائے پوز کر رہے تھے، پوسٹ میں واضح طور پر درج تھا کہ یہ محض ایک طنزیہ میم ہے اور اس کی کوئی حقیقت نہیں،تاہم سوشل میڈیا پر یہ طنزیہ میم تیزی سے وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے حقیقت جانے بغیر ہی اس پر تبصرے شروع کردیئے۔

    4

  • عامر خان کی رہائش گاہ پر پولیس افسران کیوں آئے؟ اداکار کی ٹیم کاوضاحتی بیان جاری

    عامر خان کی رہائش گاہ پر پولیس افسران کیوں آئے؟ اداکار کی ٹیم کاوضاحتی بیان جاری

    بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے گھر بڑی تعداد میں پولیس افسران کی آمد پر اداکار کی ٹیم نےوضاحتی بیان جاری،کیاہے-

    گزشتہ روز خبریں سامنے آئی تھیں کہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں پولیس کے 25 افسران نے گھر جاکر عامر خان سے ملاقات کی ہے جب کہ اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں پولیس افسران کو عامر خان کی رہائش گاہ میں جاتے دیکھا گیا،جس کے بعد سے مداح تشویش میں مبتلا تھے۔

    تاہم اب اس حوالے سے سامنے آنے والی چہ مگوئیوں اور افواہوں کو رد کرتے ہوئے اداکار کی ٹیم نے واضح کیا ہے کہ ’عامر خان کے گھر پہنچنے والے پولیس افسران موجودہ بیچ کے آئی پی ایس ٹرینی افسران ہیں جنہوں نے اداکار سے ملاقات کی درخواست کی تھی جس کے بعد عامر خان نے انہیں اپنے گھر پر خوش آمدید کہا ‘ ۔

    راولپنڈی: مقتولہ خاتون کے دوسرے شوہر کے والد اور ماموں گرفتار

    عامر خان کی ٹیم کے مطابق ’ یہ پہلا موقع نہیں کہ اداکار نے سول سروس کے نئے آنیوالے افسروں سے ملاقات کی ہو، وہ اپنے بالی وڈ کیرئیر میں متعدد سول افسران سے ملاقات کرچکے ہیں‘۔

    پاکستان کا اسرائیل کوتسلیم کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں،اسحاق ڈار

  • تنقید کرنے والی اداکارائیں شوبز چھوڑ کیوں نہیں دیتیں،وہ اس فیلڈ کا حصہ کیوں ہیں؟ محسن گیلانی

    تنقید کرنے والی اداکارائیں شوبز چھوڑ کیوں نہیں دیتیں،وہ اس فیلڈ کا حصہ کیوں ہیں؟ محسن گیلانی

    سینئر اداکار، ہدایتکار و براڈکاسٹر محسن گیلانی نے نوجوان اداکاراؤں کی جانب سے شوبز انڈسٹری پر کی جانے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ فیلڈ محفوظ نہیں لگتی تو اسے چھوڑ دینا چاہیے-

    حال ہی میں محسن گیلانی نے ’آر ٹی ایس وِد 24 پلس‘ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اداکار نے کہا کہ ڈراما انڈسٹری کا زوال اس وقت شروع ہوا جب فلم کی طرز کا ماحول ڈراموں میں آگیا، جیسے فلم میں ڈسٹری بیوٹر ہوتا تھا ویسے ہی ڈراموں میں چینل اور مارکیٹنگ کا عنصر آگیا، جو اب صرف گلیمر کو اہم سمجھتے ہیں، کہانی کا معیار گر گیا ہے، ایک لڑکی دو لڑکے، دو لڑکے ایک لڑکی، ان کہانیوں میں دکھایا کیا جاتا ہے؟ کہ ان کی شادیاں نہیں ہو رہیں اور پھر آخر میں ان کی شادی ہو جاتی ہے یہ کہانی پچھلے پندرہ سال سے چل رہی ہے اور چینلز کا یہ ماننا ہے کہ اس طرز کے ڈراموں کی وجہ سے انہیں ریٹنگ ملتی ہے۔

    ان کے مطابق جیسے فلم میں ہمیشہ مرکزی کرداروں کو اہمیت دی جاتی تھی اور معاون کرداروں پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی تھی، اب یہی سب کچھ ڈراما انڈسٹری میں بھی ہو رہا ہے، معاون کرداروں کی کوئی اہمیت نہیں رہی، صرف مرکزی کردار کو ہی اہم سمجھا جاتا ہے، کچھ نوجوان اداکارائیں ایسی ہیں جو اکثر یہ تبصرہ کرتی ہیں کہ شوبز لڑکیوں کے لیے صحیح جگہ نہیں ہے، ان سے سوال ہے کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ شوبز ٹھیک نہیں ہے، یہاں غلط کام ہو رہے ہیں، تو پھر وہ اس فیلڈ کا حصہ کیوں ہیں؟ چھوڑ کیوں نہیں دیتیں؟ اس فیلڈ میں کام کیوں کرتی ہیں، وہ بھی بن سنور کر؟

    اسرائیلی وزیر کی ایرانی سپریم لیڈر کو براہ راست نشانہ بنانے کی دھمکی

    انہوں نے اداکارہ ماہم عامر کی مثال دی کہ وہ ایسے افراد کو تھپڑ مار دیتی ہیں جو ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی کوشش کرتے ہیں،اداکار کے مطابق انہوں نے خود دیکھا ہے کہ طاقتور مردوں کو خواتین سے مار پڑی جب وہ کچھ غلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ یا تو شوبز چھوڑ دیں یا پھر اس کے خلاف بات نہ کریں. اگر انہیں اس فیلڈ میں ہراساں کیا جا رہا ہے تو انہیں اس فیلڈ کو چھوڑ دینا چاہیے اور اگر انہیں مذہب کے لحاظ سے یہ فیلڈ درست نہیں لگتی، تو بھی انہیں اس فیلڈ میں کام نہیں کرنا چاہیے۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ عائشہ خان کو تقریباً چھببیس سے ستائیس سال سے جانتے تھے اور ان کے ساتھ کئی ڈراموں میں کام کر چکے تھے، اس لیے ان کے درمیان ایک خاص تعلق قائم ہو گیا تھا،اداکار نے بتایا کہ عائشہ خان مائیک پھینک دیتی تھیں جس سے ان کے ساتھی اداکاروں کو مشکل ہوتی تھی میں نے ان کو بتایا کہ کچھ نوجوان اداکاروں کو ان کا مائیک پھینکنا پسند نہیں ہے اور وہ اس سے پریشان ہوتے ہیں تو وہ میری بات کو سمجھتی تھیں۔

    معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی ،وزیراعظم

    ان کا کہنا تھا کہ اسی پراجیکٹ میں اداکارہ نازلی نصر ان کی بیوی کا کردار ادا کر رہی تھیں اور وہ عائشہ خان کی بہت خدمت کرتی تھیں، کبھی ان کے پیر دباتی تھیں، کبھی کپڑے پہننے میں مدد دیتی تھیں، عائشہ خان اکثر ان سے کہا کرتی تھیں، تم گواہ رہنا نازلی میرا خیال رکھتی ہے، اگر میں کبھی اکیلی رہ گئی تو نازلی کے پاس چلی جاؤں گی۔

    محسن گیلانی نے بتایا کہ،وہ اکیلے رہنا پسند کرتی تھیں، ان کے بچے بھی اپنی زندگی میں مصروف ہو گئے‘،محسن گیلانی نے جذباتی انداز میں بتایا کہ ایک اداکار نے ایک وائس نوٹ شیئر کی جس میں عائشہ خان بتا رہی تھیں کہ بچے مجھے پیسے بھیجتے ہیں محسن گیلانی نے سوال اُٹھایا کہ کیا ایک ماں کو بڑھاپے میں صرف پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے جس نے اس قدر مشکل حالات میں اپنے بچوں کو پالا ہو؟ کیا اس کی دیکھ بھال کرنا ان کی ذمہ داری نہیں ہے؟

    پنجاب : پہلی مرتبہ جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس بنانے کا کامیاب تجربہ

    اداکار کا کہنا تھا کہ وہ مائیں جن کے بچے ایسے ہیں ان سے کہوں گا کہ صبر کریں اور اپنے بچوں کیلئے دعا کریں کیونکہ مائیں صرف دعا ہی دے سکتی ہیں۔

  • علیزے شاہ کا جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنےکادعویٰ

    علیزے شاہ کا جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنےکادعویٰ

    اداکارہ علیزے شاہ نے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کا دعویٰ کیاہے۔

    اداکارہ علیزے شاہ جو گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اپنے مشہور اسکینڈلز کی حقیقت بیان کرنے کیلئے مختلف ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں اب انہوں نے ساتھی اداکارہ کی جانب سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری ایک حالیہ ویڈیو بیان میں علیزے شاہ نے کہا کہ ان کی ساتھی اداکارہ منسا ملک انہیں قتل کروانے کی دھمکیاں دے رہی ہیں انہوں نے مختلف چیٹ کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ساتھی اداکارہنے ان کا نمبر کسی مشکوک شخص کو فراہم کیا ہے جس سے ان کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔

    ایک انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ’وہ مجھے مختلف نامعلوم نمبرز سے کالز کر رہی ہے اور قتل کی دھمکیاں دے رہی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو جان لیں کہ یہ اسی میسنی کا کام ہے‘۔

    پی آئی اے طیارے کے ایئروینٹی لیشن سسٹم میں خاتون مسافر کا موبائل گر گیا

    ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں علیزے نے کہا کہ ’ 3 سال پہلے بھی اس گھٹیا عورت نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تھی جو بھی کمایا آج کل عزت اور حلال کا کمایا لیکن جو خود حرام کھاتا ہے اسے نہ خدا کا خوف ہوتا ہے نہ اپنے زوال کا‘۔

    راولپنڈی غیرت کے نام پر قتل: خاتون کی قبر کشائی آج ہوگی

  • رنویر سنگھ کی فلم میں بینظیر بھٹو کی تصویر اور پی پی کے جھنڈے کا استعمال،ویڈیو

    رنویر سنگھ کی فلم میں بینظیر بھٹو کی تصویر اور پی پی کے جھنڈے کا استعمال،ویڈیو

    رنویر سنگھ کی آنے والیفلم ’دھرندر‘ میں پاکستانی پرچم کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے جھنڈے، بینرز اور بینظیر بھٹو کی تصویر کو استعمال کیے جانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    ’دھرندر‘ کے کرداروں اور ایکشن مناظر کے جاری کیے گئے ٹیزر میں پیپلز پارٹی کے بینرز، جھنڈے اور بینظیر بھٹو کی تصویر کو بھی دکھایا گیاجاری کیے گئے ٹیزر میں فلم کے مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا ہے، جن میں رنویر سنگھ، سنجے دت، اکشے کھنہ اور ارجن رام پال سمیت دیگر کو بھی دکھایا گیا ہےفلم کے ٹیزر، مناظر اور کرداروں سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں پاکستان مخالف بیانیے کو پیش کیا گیا ہے۔

    فلم کے جاری کیے گئے مناظر کی ویڈیو میں پاکستان پولیس کے کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہےپاکستان پولیس کی جانب سے سنجے دت کے کردار کو گرفتار کرنے کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں جب کہ رنویر سنگھ کی جانب سے قتل و غارت گری کرنے کے مناظر بھی ممکنہ طور پر پاکستانی علاقوں میں دکھائے گئے ہیں۔

    خوشاب: نشہ دے کر 2 سگی بہنوں کیساتھاجتماعی جنسی زیادتی

    مذکورہ مناظر سے قبل فلم کی شوٹنگ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں پاکستانی پرچم کو لہراتے دیکھا گیا تھا، جس پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے رنویر سنگھ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

    پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کا رابطہ

    ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’دھرندر‘ کی کہانی کیا ہے لیکن بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ فلم میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایک اہلکار کے انتہائی خفیہ اور بڑے مشن کو دکھایا جائے گا جو کہ قومی سلامتی کے معاملات پر کئی سازشوں کو بے نقاب کرتے دکھائی دیں گے۔

  • ہمایوں سعید شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

    ہمایوں سعید شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

    پاکستانی اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار ہمایوں سعید بیرونِ ملک شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    ندا یاسر کے مارننگ شو میں حال ہی میں اداکارائیں نتاشا علی، رباب مسعود، حرا عمر اور ثنا عسکری مدعو تھیں، انہوں نے اپنے شو کے دوران فنکاروں کے ساتھ بیرونِ ممالک میں پیش آنے والے واقعات کا ذکر کیااسی دوران ندا یاسر نے چونکا دینے والا انکشاف کیا اور بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ہمایوں سعید شاید تھائی لینڈ یا کسی دوسرے ملک میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے تو حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔

    میزبان نے بتایا کہ جیٹ اسکینگ کے دوران ہمایوں سعید اچانک پھسل گئے اور ان کا جبڑا فریکچر ہوگیا تھا، مجھے یہ اس لیے معلوم ہے کیونکہ ہمایوں میرے دیور فراز نواز سے علاج کرواتے ہیں، جب تک فراز واپس پاکستان نہ آیا تو ہمایوں نے تکلیف برداشت کی۔

  • معروف ماڈل نے فلم پریمیئر پر پروڈیوسر کو چپل دے ماری

    معروف ماڈل نے فلم پریمیئر پر پروڈیوسر کو چپل دے ماری

    ماڈل و اداکارہ روچی گُجر نےفلم کے پریمیئر کے موقع پر اسٹیج پر پروڈیوسرکرن سنگھ کو چپل دے ماری –

    بھارتی میڈیا کے مطابق،بھارتی فلم ’سو لانگ ویلی‘ کے پروڈیوسر کرن سنگھ کے خلاف ماڈل و اداکارہ روچی گُجر نے مبینہ طور پر 23 لاکھ روپے کے دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے،ممبئی پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی رات فلم کے پریمیئر کے موقع پر روچی گُجر نے اسٹیج پر کرن سنگھ کو چپل دے ماری جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اس واقعے سے ایک روز قبل اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی،مقدمہ متعدد دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جو دھوکہ دہی سے متعلق ہیں۔

    ماڈل کی جانب سے شکایت میں الزام ہے کہ کرن سنگھ نے ان سے 23 لاکھ روپے اس وعدے پر لیے تھے کہ انہیں ایک ٹی وی فلم پروجیکٹ میں حصہ، منافع کا شیئر اور اسکرین کریڈٹ دیا جائے گا۔ تاہم مبینہ طور پر وعدے پورے نہ کیے گئے، جس پر ماڈل نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا،ممبئی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور متعلقہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

    پاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک بند، پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری

    ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی