Baaghi TV

Category: شوبز

  • سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌

    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌

    نوے کی دہائی کی معروف بالی وڈ اداکارہ کی دوستی ہندوستانی معروف کرکٹر سورو گنگولی کے ساتھ تھی. ان دونوں کی دوستی کے بہت چرچے تھے لیکن دونوں نے کبھی اپنے تعلقات کی کہانی کو عام نہیں‌کیا تھا. لیکن نغمہ نےاپنے ایک انٹرویو میں اپنی اور سورو گنگولی کی دوستی کی کہانی بیان کر دیا، اداکارہ نے کرکٹر کا نام نہ لیا لیکن واضح اشارہ دیا کہ وہ کس کی بات کررہی ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم جس شعبے میں کام کرتے ہیں اس میں ہمیں‌بہت سارے مشہور لوگوں کے ساتھ ملنے کا موقع میسر آتا ہے، ہم لوگوں کی دوستیاں بھی ہوجاتی ہیں، انہوں نے کہا کہ دو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو لوگ ایک ساتھ نہیں دیکھ سکتے. نغمہ نے ساتھ ہی اپنی دوستی سورو

    گنگولی کے ساتھ ہونے کا واضح اشارہ دیا. اس کے بعد یہ دونوں خبروں میں آگئے لیکن گنگولی نے نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی کو اون نہیں‌کیا، دراصل وہ اس دوستی کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے اور جس وقت وہ نغمہ کو ڈیٹ کررہے تھے اس وقت وہ شادی شدہ اور ایک بچے کے باپ تھے.اس کے بعد نامعلوم وجوہات کی بناء پر نغمہ اور گنگولی کی دوستی ختم ہو گئی ، کئی سال کے بعد 2020 میں جب نغمہ نے گنگولی کو سالگرہ کی مبارکباد دی تو وہ دوبارہ پھر سے خبروں میں آ گئیں اور گمان کیا گیا کہ ان کی دوستی شاید ایک بار پھر سے ہو گئی ہے.

  • دیپیکا نے کرن جوہر کو تھپڑ مارنے کی بات کیوں کی؟‌

    دیپیکا نے کرن جوہر کو تھپڑ مارنے کی بات کیوں کی؟‌

    کافی ود کرن ایک ایسا شو ہے جس میں کرن جان بوجھ کر سلیبرٹیز سے ایسے سوال کرتے ہیں کہ ان کے جواب سے کنٹرورسی بنے. کرن جوہر نے اس شو میں ایک بار دیپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کو مدعو کیا، کرن نے پریانکا چوپڑا سے پوچھا کہ آپ کے بازوپر جو ٹیٹو تھا وہ ابھی بھی ہے تو پریانکا نے کہا کہ یقینا ابھی بھی ہے. اس کے بعد کرن نے دیپیکا سے پوچھا کہ آپ نے آر کے کا ٹیٹو اپنی گردن پر بنوایا تھا وہ ابھی تک ہے تو دیپکا نے پہلے اسکا جواب دینا مناسب نہ سمجھا لیکن پھر کہا کہ جی ہاں ہے. کرن جوہر نے کہا کہ پوچھنا چاہا کہ آر کے سے کس کا نام

    بنتا ہے ، تو اس پر دیپیکا نے پریانکا سے کہا کہ کیا میں اسکو تھپڑ مار سکتی ہوں جس کی تائید پریانکا نے بھی کی اور کہا کہ یقینا مارنا چاہیے. یہ انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے. یاد رہے کہ دیپیکا اور رنبیر کپور کیرئیر کے آغاز میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے دیپکا نے رانبیر کی محبت میں اپنی گردن پر ان کے نام کا ٹیٹو بنوایا تھا ، لیکن کبھی اس کی تصدیق نہیں‌ کی تھی کہ انہوں نے یہ رنبیر کپور کے نام کا ٹیٹو بنوایا ہے.

  • کرن جو ہر انوشکا شرما کے کیرئیر کو کیوں تباہ کرنا چاہتے تھے؟‌

    کرن جو ہر انوشکا شرما کے کیرئیر کو کیوں تباہ کرنا چاہتے تھے؟‌

    معروف بالی وڈ فلم میکر کرن جوہر آج کل ہیں شدید تنقید کی زد میں کیونکہ ان کے پرانے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کے ساتھ انوشکا شرما بیٹھی ہوئی ہیں، کرن جوہر اس میں کہہ رہے ہیں کہ ایک وقت تھا کہ میں انوشکا شرما کا کیرئیر بالکل برباد کرنا چاہتا تھا، آدیتہ چوپڑا نے جب مجھے انوشکا کی تصویر دکھائی اور کہا کہ یہ لڑکی نیو کمر ہے اور میں اسکو اپنی فلم میں سائن کررہا ہوں تو میں نے کہا کہ تم پاگل ہو اس لڑکی کو سائن کررہے ہو ، انہوں نے کہا کہ میں نے آدیتہ سے کہا کہ ایک اور ہیروئین ہے تم اسکو سائن کرو وہ ہیروئین میری دوست تھی . آدیتیہ نے میری بات نہ مانی اور انوشکا کو سائن کر لیا اور جب فلم آئی بینڈ باجا اور باراتی دیکھی تو

    میں نے انوشکا شرما کو کال کی اور معذرت کی. کرن جوہر اپنے اس پرانے انٹرویو کلپ کی وجہ سے بہت زیادہ ٹرول کئے جارہے ہیں، کشمیر فائلز کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری اور کنگنا رناوت نے اس کلپ کو شئیر کرکے خوب کلاس لی ہے کرن جوہر کی اور کہا ہے کہ اس کو تو بس یہی کام ہے کسی کا کیرئیر تباہ کر دو اور کسی کو برباد کردو. رد عمل میں کرن جوہرنے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ میں کسی سے ڈرنے والا نہیں جھکنے والا نہیں چاہے جتنے بھی الزام لگا لو.

  • رنبیر کپور کی کیا اوقات ہے جائے بھاڑ میں عرفی جاوید نے ایسا کیوں کہا؟‌

    رنبیر کپور کی کیا اوقات ہے جائے بھاڑ میں عرفی جاوید نے ایسا کیوں کہا؟‌

    اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے ہمیشہ ہی تنقید کی زد میں رہنے والی عرفی جاوید برس پڑی ہیں ، رنبیر کپور پر ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ رنبیر کپور کی کیا اوقات ہے بھاڑ میں جائے وہ. لیکن عرفی جاوید نے ایسا کیوں کہا؟ تفصیلات کے مطابق رنبیر کپور نے کرینہ کپور کے ساتھ ایک انٹرویو میں عرفی جاوید کے فیشن کو برا ٹیسٹ قرار دیا تھا ،جبکہ کرینہ نے کہا تھا کہ وہ ان کے اعتماد اور فیشن کی حس کو بہت سراہتی ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ عرفی جتنی بہادر ہے میں اتنی بہادر نہیں ہوں کیونکہ عرفی جو لباس زیب تن کرتی ہے میں کر سکتی ہوں لیکن مجھ میں وہ اعتماد نہیں ہو گا جو عرفی میں ہے ، اور اچھا ہے ہر کسی کو اسکی مرضی کے مطابق جینے کا حق ہونا

    چاہیے. عرفی نے جب کسی صحافی نے پوچھا کہ وہ رنبیر کے اس کمنٹ پر کیا کہیں گی جس میں‌انہوں نے انکی فیشن کی حس کو برا ٹیسٹ قرار دیا ہے تو جواب میں‌عرفی برس پڑیں رنبیر پر اور بولیں مجھے رنبیر کی بد تعریفی سے فرق نہیں‌پڑتا ، کرینہ نے میری تعریف کر دی ہے میرے لئے یہی کافی ہے. رنبیر اپنی حیثیت میں رہے تو بہتر ہے.

  • بھارتی سنگھ جب حاملہ ہوئیں تو لوگوں نے انکو کیوں اور کیا کہہ کر ڈرایا؟‌

    بھارتی سنگھ جب حاملہ ہوئیں تو لوگوں نے انکو کیوں اور کیا کہہ کر ڈرایا؟‌

    کرینہ کپور خان آج کل ایک شو ہوسٹ کررہی ہیں اس شو کا نام ‘واٹ ویمن وانٹ’ ہے، اس میں وہ مختلف خواتین کو بلاتی اور ان نے دلچپسپ سوال کرتی ہیں. انہوں نے ھالیہ قسط میں معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کو بلوایا. بھارتی سنگھ نے اس انٹرویو میں امرتسر سے ممبئی تک کے اپنے سفر کے بارے میں بات کی، انہوں نے کہا کہ وہ گلیمرس فلم انڈسٹری سے بہت متاثر تھیں، لیکن اس کے باوجود انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ خود کو نہیں بدلیں گی جیسی ہیں ویسی ہی رہیں گی. اسی لئے انہوں نے اپنا وزن کم نہیں‌ کیا بلکہ جیسی ہیں ویسے ہی خود کی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. بھارتی سنگھ نے بتایا کہ میں شوبز انڈسٹری میں بہت کم لوگوں کو جانتی تھی، لیکن جب کام شروع کیا تو

    مداحوں کی محبت نے آگے بڑھنے کا ھوصلہ دیا اور بہت سارے لوگ انڈسٹری میں مجھے جاننے لگے. بھارتی سنگھ ایک ماں بھی ہیں تو اسی تناظر میں انہوں نے کہا کہ مجھے ضدی بچے بہت اچھے لگتے ہیں ، میں چاہتی ہوں کہ میرا بچہ کسی مال میں مجھے تنگ کرے ، کسی چیز کو لینے کی ضد کرے ، پائوں زمین پر پٹخے ، میری بے عزتی ہو ، وہ باقاعدہ ہنگامہ برپا کرے. انہوں نے کہا کہ جب میں ھاملہ ہوئی تو لوگ مجھے کہتے اور باقاعدہ ڈراتے تھے کہ لو اب تو گئی تمہاری لائف لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا بلکہ میری زندگی میں مثبت تبدیلی آئی ہے.

  • شان شاہد کی بیٹی بہشت بھی شوبز میں آ گئیں

    شان شاہد کی بیٹی بہشت بھی شوبز میں آ گئیں

    اداکار شان شاہد جنہوں نے نوے کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں رکھا اور اپنے والد ریاض شاہد اور والدہ نیلو کے نام کو چار چاند لگائے، انہوں نے اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ فلم انڈسٹری کے نمبر ون ہیرو بن گئے. تیس سال کے بعد شاہد کی بیٹی بہشت نے بھی شوبز میں آنے کا اعلان کر دیا ہے. بہشت شاہد بھی اپنے خاندان کی روایت کو آگے بڑھانے کے لئے پرجوش ہیں. شان شاہد نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ میری بیٹی نے خاندان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شوبز انڈسٹری سے منسلک ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شان نے لکھا کہ میری بیٹی ڈائریکشن کے میدان میں قدم رکھ رہی ہے اور اس ھوالے سے اس نے ایک

    کہانی بھی تحریر کر لی ہے، ان کی لکھی ہوئی کہانی ان کے دادا ریاض شاہد کے نظریے کی عکاسی کرتی ہے. شان شاہد کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کے ساتھ ساتھ ان کے دوستوں نے بھی مبارکباد دیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ بہشت اس انڈسٹری میں اپنا نام اور مقام بنا پاتی ہیں یا نہیں‌کیونکہ شان شاہد کی بیٹی کی ہونے کی وجہ سے ان کو شاید انڈسٹری میں جلدی پہچان مل جائیگی لیکن وہ اپنا آپ اپنے ٹیلنٹ سے ہی منوا سکیں گی.

  • رنبیر کو سکول میں ٹیچر سے کیوں مار پڑتی تھی؟‌

    رنبیر کو سکول میں ٹیچر سے کیوں مار پڑتی تھی؟‌

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کپل شرما کو انٹرویو دے رہے ہیں. کپل شرما ان سے سوال کرتے ہیں کہ ان کی بیٹی کس کے جیسی لگتی ہے اور کیا سکول میں کبھی مار پڑی تھی، رنبیر کپور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے سکول میں بہت مار پڑتی تھی ، آج کل تو استاد بچے کوسکول میں ہاتھ نہیں لگا سکتے لیکن ہمارے زمانے میں تو اچھی خاصی مجھے مار پڑتی تھی. رنبیر کپور نے کہا کہ میرا دھیان پڑھائی کی طرف نہیں ہوتا تھا شرارتوں کی طرف زیادہ ہوتا تھا اس لئے میری اچھی خاصی پٹائی ہوتی تھی.

    انہوں نے کہا کہ میری بیٹی راہا جب سے پیداہوئی ہے تو اسکے ننھیال اور دھدھیا ل والوں میں ایک مقابلہ رہتا ہے میری سائیڈ کے لوگ کہتے ہیں کہ راہا ہم جیسی لگتی ہے ، عالیہ کے سائیڈ کے لوگ کہتے ہیں کہ ان کے جیسے لگتی ہے ، دونوں سائیڈ کے لوگ کریڈٹ لیتے رہتے ہیں اور ہم خوش ہوتے ہیں کہ ہماری بیٹی کو کتنا پیار کرتے ہیں سب. رنبیر کپور نے کہا کہ مجھے اور عالیہ کو راہا ہم دونوں‌جیسی لگتی ہےاور ہم بہت خوش ہیں کہ ہماری بیٹی ہم دونوں جیسی لگتی ہے.

  • سینئر پاکستانی اداکارو پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے

    سینئر پاکستانی اداکارو پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے

    لاہور: سینئر پاکستانی اداکارو پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : طارق جمیل پراچہ نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے سیٹ ڈیزائنر کے طور پر کیا مگر وہ ایک بہترین پروڈیوسر کے طور پر جانےگئے، انہوں نے پہلا ڈرامہ ‘آنچ’ بنایا جسے کافی مقبولیت ملی۔

    گلوکارہ، موسیقار، اداکارہ مصنفہ , ہدایت کارجدن بائی

    اس کے بعد انہوں نے اداکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھا اور خوب داد سمیٹی، ان کے مشہور ڈراموں میں دل مومن، سات پردوں میں، پیار نام کا دیا، اڑان اور محبت چھوڑ دی میں نے شامل ہیں۔

    سینئر اداکار کے انتقال کی افسوس ناک خبر کو دیگر اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا اور ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

    راہول دیو ہیں 18 سال چھوٹی گرل فرینڈ کے ساتھ بے حد خوش

    خاندانی ذرائع کاکہنا ہے کہ معروف ٹی وی ڈرامہ پروڈیوسر مرحوم طارق جمیل کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر جامع مسجد گلزار پاک عرب ہاؤسنگ سکیم فیروز پور روڈ میں ادا کی جائے گی-

  • گلوکارہ، موسیقار، اداکارہ مصنفہ , ہدایت کارجدن بائی

    گلوکارہ، موسیقار، اداکارہ مصنفہ , ہدایت کارجدن بائی

    گلوکارہ، موسیقار، اداکارہ مصنفہ , ہدایت کارجدن بائی بالی ووڈ کی ایک ابتدائی گلوکارہ، موسیقار، اداکارہ ، مصنفہ ، فلم ساز اور ہندوستانی سنیما کے علمبرداروں میں سے ایک تھیں۔ وہ معروف اداکارہ نرگس کی والدہ اور سنجے دت کی نانی تھیں۔ وہ ہندوستانی فلم انڈسٹری کی پہلی خاتون میوزک ڈائریکٹر تھیں۔

    جدن بائی 1892 میں الہ آباد، شمال مغربی صوبے، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئیں۔ وہ ایک مصنفہ اور ہدایت کار تھیں، جنہیں میڈم فیشن (1936)، ہردے منتھن (1936) اور موتی کا ہار (1937) کے لیے جانا جاتا ہے۔ ان کا انتقال 8 اپریل 1949 کو ہوا۔

    موتی لال نہرو اور دلیپا بائی کی بیٹی۔ نرگس، انور حسین اور اختر حسین کی والدہ۔ سنجے دت، پریا دت اور انجو دت کی نانی سنیل دت کی ساس ہندوستانی سنیما میں موسیقی کی پہلی خاتون موسیقار۔

    جدن بائی حسین 1892 میں پیدا ہوئیں ان کی پرورش ان کی والدہ اور سوتیلے والد نے بطور مسلمان کی۔ دلیپ بائی اور اس کے شوہر بعد میں پنجاب اور بعد میں الہ آباد کے چلبیلا گاؤں چلے گئے، جہاں انہوں نے طوائف کا کام کیا۔ اس کے سوتیلے والد کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ پانچ سال کی تھیں۔ جدن بائی شہر چلی گئیں اور گلوکارہ بن گئیں لیکن باقاعدہ تربیت نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد میں اس نے کلکتہ کے شریمنت گنپت راؤ (بھیا صاحب سندھیا) سے رابطہ کیا اور ان کی طالبہ بن گئیں۔ شریمنت گنپت راؤ کا 1920 میں انتقال ہو گیا جب وہ ابھی طالب علم ہی تھیں، اس لیے انھوں نے اپنی تربیت استاد معین الدین خان سے مکمل کی۔ بعد ازاں اس نے استاد چدو خان ​​صاحب اور استاد لب خان صاحب سے بھی تربیت حاصل کی۔

    اس کی موسیقی مقبول ہوئی۔ اس نے کولمبیا گراموفون کمپنی کے ساتھ غزلیں ریکارڈ کرنا شروع کیں۔ وہ میوزک سیشنز میں حصہ لینے لگی۔ انہیں کئی ریاستوں جیسے رام پور، بیکانیر، گوالیار، کشمیر، اندور اور جودھ پور کے حکمرانوں نے مدعو کیا تھاانہوں نے ملک کے مختلف ریڈیو سٹیشنوں پر گانے اور غزلیں بھی پیش کیں۔

    اس نے بعد میں اداکاری شروع کی جب لاہور کی پلے آرٹ فوٹو ٹون کمپنی نے 1933 میں اپنی فلم راجہ گوپی چند میں ایک کردار کے لیے ان سے رابطہ کیا۔ اس نے ٹائٹل کردار کی ماں کا کردار ادا کیا۔ بعد ازاں اس نے کراچی کی ایک فلم کمپنی میں انسان یا شیطان میں کام کیا۔

    اس نے سنگیت فلمز کے نام سے اپنی پروڈکشن کمپنی شروع کرنے سے پہلے دو اور فلموں، پریم پریکشا اور سیوا سدن میں کام کیا۔ کمپنی نے 1935 میں طلشے حق تیار کیا، جس میں انہوں نے اداکاری اور موسیقی ترتیب دی۔ انہوں نے اپنی بیٹی نرگس کو بھی بطور چائلڈ آرٹسٹ متعارف کروایا۔ 1936 میں اس نے میڈم فیشن کے لیے اداکاری، ہدایت کاری اور موسیقی لکھی۔

    ان کی پہلی شادی ایک ہندو شخص نروتم داس کھتری عرف بچی بابو سے ہوئی جس نے اسلام قبول کیا اور "نذیر محمد” کا نام اپنایا ان کے بیٹے کا نام اختر حسین تھا۔ ان کی دوسری شادی استاد ارشاد میر خان سے ہوئی اور ان کا ایک بیٹا انور حسین ہے۔ اس کی تیسری شادی موہن چند اتم چند تیاگی عرف موہن بابو سے ہوئی، جو اصل میں ایک موہیال سرسوات برہمن ہندو تھے جنہوں نے اسلام قبول کیا اور عبدالرشید نام اپنایا۔ فلمی اداکارہ، نرگس (اصل نام، فاطمہ راشد) ان کی بیٹی تھیں۔

    تلشے حق (1935) (موسیقی موسیقار)
    میڈم فیشن (1936)
    دل منتھن (1936)
    پرل کے بال (1937)
    جیون خواب (1937)

  • فراڈ کیس میں گرفتاری کا خدشہ، صوفیہ مرزا برطانیہ فرار

    فراڈ کیس میں گرفتاری کا خدشہ، صوفیہ مرزا برطانیہ فرار

    فراڈ کیس میں گرفتاری کا خدشہ، صوفیہ مرزا برطانیہ فرار

    پاکستان کی اداکارہ صوفیہ مرزا دھوکہ دہی کیس میں گرفتاری کے خدشے سے لندن فرار ہو گئی ہیں، شادی میں رقص کے حوالہ سے کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی اور مالی دھوکہ دہی میں سندھ پولیس کی جانب سے تحقیقات کے دوران صوفیہ مرزا کو گرفتار کئے جانے کا امکان تھا، تاہم وہ فرار ہو گئیں

    میڈیا رپورٹس کے مطابق صوفیہ مرزا نے اس بات کی تصدیق کی ہے وہ برطانیہ میں اپنی بہن مریم مرزا کے ساتھ ہیں، مریم مرزا کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں، صوفیہ نے تصدیق کی کہ انکے دوست مائرہ ختم کو برطانیہ کا ویزہ نہیں مل سکا جس کی وجہ سے وہ انکے ساتھ نہیں ہے،

    صوفیہ مرزا 27 دسمبر 2022 کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے برمنگھم کے لیے قطر ایئرویز کی پرواز سے براستہ دوحہ روانہ ہوئیں اور تب سے برمنگھم میں ہی مقیم ہیں۔ 5 اپریل کو پنجاب اور سندھ پولیس نے لاہور میں صوفیہ مرزا کے گھر پر مشترکہ چھاپہ مارا، اس دوران پولیس کو صوفیہ مرزا کے ملازمین نے بتایا کہ وہ دسمبر سے برطانیہ میں ہے

    تین ماہ قبل محکمہ داخلہ سندھ نے پنجاب حکومت سے کہا تھا کہ وہ مالی فراڈ کی تحقیقات میں اداکارہ صوفیہ مرزا، ان کی ٹینس کھلاڑی بہن مریم مرزا اور ان کے دوست کی گرفتاری اور تحقیقات کے لیے سندھ پولیس سے تعاون کرے۔محکمہ داخلہ پنجاب کو لکھے گئے خط میں محکمہ داخلہ سندھ نے پنجاب پولیس سے کہا تھا کہ وہ سندھ پولیس کے ان افسران کے ساتھ تعاون کرے جو صوفیہ مرزا، مریم مرزا اور ان کے دوست کو گرفتار کر کے سکھر لے جائیں گے جہاں انہوں نے فراڈ کیا،

    اداکارہ صوفیہ مرزا، مریم مرزا اور ان کے منیجر دوست کے خلاف شادی کی تقریب میں ڈانس اور مجرہ کرانے کے لیے 150000 لاکھ روپے لیے لیکن تقریب میں حاضر نہ ہونے پر فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،۔مقامی رہائشی ثناء اللہ مہیسر نے ایف آئی آر نمبر 226/2022 کے تحت پولیس اسٹیشن اے سیکشن ڈسٹرکٹ سکھر میں صوفیہ مرزا، مریم مرزا اور مائرہ خرم کے خلاف دفعہ 154 CR.P.C کے تحت مقدمہ درج کروایا،درخواست گزار کے مطابق نہ تو صوفیہ مرزا، مریم مرزا شادی کی تقریب میں ڈانس کے لئے آئے بلکہ بعد میں انہوں نے دھمکیاں بھی دیں،15 لاکھ میں انہوں نے اور خواتین ڈانسر کو بھی ساتھ لانا تھا، گواہوں مختار حسین ، محمد وارث کی موجودگی میں مریم مرزا کو دس لاکھ روپے دیئے اور باقی ادائیگی بعد میں ہونی تھی، جس دن شادی کا پروگرام تھا اس دن ہم فون کرتے رہے لیکن انہوں نے فون تک نہیں سنا،

    صوفیہ مرزا حالیہ برسوں میں کئی سکینڈلز سے منسلک رہی ہیں۔ اس سے قبل یہ بتایا گیا تھا کہ اس نے 2007 میں دبئی میں اپنے شوہر کو بھی چاقو مارا تھا،فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کے خلاف ہائی پروفائل منی لانڈرنگ کی تحقیقات دوبارہ شروع کر دی ہیں، جسے اس سے قبل شہزاد اکبر نے اثاثہ جات ریکوری یونٹ کے تحت ایف آئی اے کے سربراہ بننے کے بعد بند کر دیا تھا۔

    اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

    صوفیہ مرزا بالوں کی حفاظت کس طرح کرتی ہیں ؟ انہوں نے آسان ٹپس بتا دیں،

    صوفیہ مرزا کے چاہنے والوں نے توحد ہی کردی،

    اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کا کہنا ہے کہ معاشرے میں لڑکیوں کا بھی حق ہے کہ انہیں لڑکوں کے برابر حقوق ملیں-

    ے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے:صوفیہ مرزا بھی چُپ نہ رہ سکیں‌

    پیٹ کیسے کم کرنا ہے؟صوفیہ مرزا نے آسان حل بتادیا 

    اداکارہ صوفیہ مرزا کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر عدالت نے ان کے سابق شوہر اور کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور کے میڈیا پر آنے پر پابندی لگانے سے انکار کردیا ہے.

    شوہر کے گھر ڈاکہ ڈالنے کی سازش رچی، ناکامی پر خود کو زخمی کر لیا صوفیہ مرزا