Baaghi TV

Category: شوبز

  • سلمان خان کی نئی فلم کا گیت بلی بلی ریلیز

    سلمان خان کی نئی فلم کا گیت بلی بلی ریلیز

    بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان جو کہ عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے جا رہی ہے. اس فلم سے بہت سارے نئے فنکار اپنے کیرئیر کا آغاز کررہے ہیں جن میں شہناز گل اور پلک تیواری کا نام قابل زکر ہے. اس فلم کا گیت بلی بلی ریلیز کر دیا گیا ہے ، سلمان خان اس گانے کی وڈیو میں ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور کافی خوبصورت بھی لگ رہے ہیں اس گانے میں ان کے ساتھ پوجا ہیگڑے ، شہناز گل اور پلک تیواری بھی نظر آرہی ہیںً. سلمان خان نے فلم کے گانے کو ریلیز کرنے کےلئے اپنے انسٹاگرام کا سہارا لیا. بلی گیت

    کو کمار نے لکھا ہے اور گلوکار سکھبیر نے اسے گایا ہے . کسی کا بھائی کسی کی جان کی ڈائریکشن فرہاد سمجی نے دی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ سلمان خان کی یہ فلم باکس آفس پر رنگ جمائے گی. سال کے شروع میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان باکس آفس پر شائقین کو اپنے سحر میں جکڑنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں.

  • شرمیلا ٹیگور کی 13 سال کے بعد بڑی سکرین پر واپسی

    شرمیلا ٹیگور کی 13 سال کے بعد بڑی سکرین پر واپسی

    بالی وڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی ایک بار پھر ہو رہی ہے بڑی سکرین پر واپسی. شرمیلا فلم گل مہرمیں نظر آئیں گی ، 13 سال کے بعد ان کا یہ پہلا پراجیکٹ ہے جس کے لئے وہ کافی پرجوش ہیں. شرمیلا ٹیگور نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میں کافی خوش ہوں اور بڑی سکرین پر واپسی کرنے کےلئے پرجوش ہیں مجھے بہت امید ہے کہ میرے مداح اس بار بھی مجھے سراہیں گے. شرمیلا ٹیگور نے کہا کہ مجھے کافی سال سے کام کی مسلس آفرز تھیں لیکن کوئی بھی پراجیکٹ دل کو نہیں‌لگا اس لئے ہاں نہیں‌کی ، گل مہر ایک الگ موضوع پر بننے والی فلم ہے اسکی کہانی اور اپنا کردار سنا تع اچھا لگا لہذا میں‌ نے ہاں کردی. اسی برس اس فلم کی

    شوٹنگ شروع ہوجائیگی. یاد رہے کہ شرمیلا ٹیگور ساٹھ کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارہ ہیں ان کی جوڑی ویسے تو اپنے وقتوں کے تمام ہیروز کے ساتھ بہت پسند کی گئی لیکن راجیش کھنہ کے ساتھ ان کی جوڑی کو آج بھی سراہا جاتا ہے. دونوں نے ایک ساتھ سپر ہٹ فلمیں دیں ان کی فلموں کے ڈائیلاگز زاور گیت آج بھی مقبول ہیں. شرمیلا کی حقیقت کے قریب اداکاری نے ہمیشہ ی شائقین کا دل جیتا ہے.

  • رنبیر کپور کس بات پر ہیں پریشان؟‌

    رنبیر کپور کس بات پر ہیں پریشان؟‌

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور جن کی گزشتہ برس عالیہ بھٹ کے ساتھ اپریل میں شادی ہوئی ، ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام ہے راحا، راحا کے حوالے سے رنبیر کپور نے کر دیا ہے ایک خدشے کا اظہار. رنبیر کپور نے حال ہی میں کہا ہےکہ جب سے میری بیٹی پیدا ہوئی ہے مجھے ایک فلم کے لئے اپنی داڑھی بڑھانا پڑی، راحا مجھے اسی حلیے میں‌ پہچانتی ہے ، میں یہ سوچ کر خوفزدہ ہو جاتا ہوں کہ اگر میں نے داڑھی اتار لی تو پتہ نہیں وہ مجھے پہچان پائے گی یا نہیں ، وہ جب سے پیدا ہوئی ہے مجھے داڑھی میں ہی دیکھ رہی ہے. رنبیر کپور سے سوال ہوا کہ آپ نے

    اتنی زیادہ داڑھی بڑھائی ہوئی ہے جب اسکو اٹھا کر پیار کرتے ہیں تو اسے داڑھی نہیں چبھتی؟ اس پر رنبیر کپور نے کہا کہ یقینا ایسا ہوتا ہے لیکن کیا کروں فلم کے ایک کردار کے لئے ایسا کیا ہے لیکن بہت جلد میں داڑھی کاٹ‌لوں گا. یاد رہے کہ رنبیر کپور اپنی بیٹی کی پیدائش اور اپنی شادی کو اپنی زندگی کا یادگار ترین لمحہ کہتے ہیں وہ اپنی اہلیہ عالیہ اور بیٹی راحا سے ٹوٹ‌کر محبت کرتے ہیں.

  • سیف علی خان کیا بننا چاہتے تھے شرمیلا ٹیگور نے بتا دیا

    سیف علی خان کیا بننا چاہتے تھے شرمیلا ٹیگور نے بتا دیا

    بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ میرے بیٹے سیف علی خان کو بچپن میں ہاکی پلئیر بننے کا بہت شوق تھا ،اس سے جب بھی کوئی پوچھا کرتا تھا کہ پلئیر بنو گے یا اداکارتو وہ یہی کہا کرتا تھا کہ میں ہاکی پلئیر بنوں گا لیکن دیکھیں وہ بڑا ہو کر اداکار بن گیا. شرمیلا نے مزید یہ بھی کہا کہ جس طرح سے اب سیف کے بچوں کو میڈیا کی توجہ ملتی ہے اسی طرح سے سیف علی خان کو بھی میڈیا کی بہت توجہ ملا کرتی تھی. سیف میڈیا سے گھبراتا تھا اور پریشان ہوجایا کرتا تھا ، سیف کی طرح اس کے بیٹے جہانگیر اور تیمور بھی میڈیا سے پریشان ہوجاتے ہیں. انہوں نے کہا کہ سیف علی خان کے تو اکثر لوگ گال کھینچا کرتے تھے اور

    پوچھا کرتے تھے کیسے ہو اور کیا بنو گے بڑے ہو کر. سیف کی جب کوئی گال کھینچتا تھا وہ بہت برا مناتا تھا. شرمیلا نے کہا کہ میرے پوتے پوتیاں سب بہت پیارے ہیں اور مجھے ان کو دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے مجھے امید ہے کہ یہ سب بھی خاندان کا نام روشن کریں گے. شرمیلا ٹیگور نے کہا کہ ہمارے وقتوں میں زرا کام کا ماحول مختلف تھا آج کام کے تقاضے تبدیل ہو چکے ہیں اور میں تو تبدیلی کو قبول کرنے کے حق میں ہوں.

  • نواز الدین صدیقی نے اپنی بیوی اور بچوں کو گھر سے نکال دیا،ویڈیو

    نواز الدین صدیقی نے اپنی بیوی اور بچوں کو گھر سے نکال دیا،ویڈیو

    بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی بیوی اور بچوں کو گھر سے نکال دیا۔

    باغی ٹی وی : نواز الدین کی اہلیہ نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیرئنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر نے انہیں بچوں سمیت گھر سے نکال دیا ہے۔

    انسٹاگرام پر شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز الدین کی بڑی بیٹی زار وقطار رو رہی ہوتی ہیں جبکہ ان کی بیوی عالیہ کہتی ہیں کہ میری بیٹی بہت رو رہی ہے اور ہم بہت پریشان ہیں ہم نوازالدین صدیقی کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے پاس صرف 81 بھارتی روپے موجود ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آرہا ہے کہ وہ بچوں کو لے کر کہاں جائیں نہ ان کے پاس ہوٹل میں قیام کرنے کے پیسے ہیں نہ ہی گھر ہے۔

    یہ نوازالدین صدیقی کی اہلیہ نے کہا کہ یہ نواز الدین کا سچ ہے جس نے اپنے معصوم بچوں کو بھی نہیں بخشاجب میں 40 دن گھر میں رہنے کے بعد باہر نکلی تو ورسووا پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں نے مجھے فوری طور پر بلایالیکن جب میں اپنے بچوں کے ساتھ گھر واپس گئی تو نوازالدین صدیقی نے بہت سے گارڈز تعینات کیے تاکہ ہمیں اندر نہ آنے دیں-

    انہوں نے کہا کہ مجھے اور میرے بچوں کو اس شخص نے بے دردی سے سڑک پر چھوڑ دیامیری بیٹی کو یقین نہیں آ رہا تھا کہ اس کا باپ اس کے ساتھ ایسا کر سکتا ہے اور سڑک پر رو رہی تھی شکر ہے کہ میرا ایک رشتہ دار ہمیں اپنے ایک کمرے کے گھر میں لےگیا-

    دوسری جانب اس ویڈیو پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے نوازالدین صدیقی نے عالیہ کی جانب سے لگائے گئے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نوازالدین صدیقی کی اہلیہ پر ان کی ساس نے جائیداد کے تنازع پر مقدمہ درج کروایا تھا جبکہ نوازالدین صدیقی نے بھی عالیہ کو اپنی اہلیہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے ساتھ (Live In Relationship) میں تھے جس پر عالیہ نے نوازالدین صدیقی پر ریپ کا مقدمہ درج کروا دیا تھا۔

  • محب مرزا اورصنم سعید نے اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کر دیا

    محب مرزا اورصنم سعید نے اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کر دیا

    اداکار محب مرزا نے اپنی ساتھی اداکارہ صنم سعید سے دوسری شادی کی تصدیق کردی۔

    باغی ٹی وی :پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکار محب مرزا نے اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ نے 2005 میں شادی کی تھی دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے تاہم اکتوبر 2019 میں شادی کے 14 سال بعد جوڑے کی علیحدگی ہو گئی تھی۔

    گزشتہ دنوں محب مرزا نے دوسری شادی کی تصدیق کی تھی تاہم اپنی دلہن کا نام نہیں بتایا تھا لیکن اب محب مرزا کی دوسری اہلیہ بھی سامنے آگئیں۔

    نجی ٹی وی پر اداکار فہد مصطفیٰ کے پروگرام میں محب مرزا اور صنم سعید نے شرکت کی جہاں میزبان نے دونوں کی شادی کا اعلان کیا اور مبارکباد بھی دی۔

    میزبان کے ایک سوال کے جواب میں صنم سعید نے کہا کہ اپنے شوہر کو اتنی توجہ دیں جتنی آپ اپنے بچے کو دیتے ہیں-

    خیال رہے اداکارہ صنم سعید نے 2015 میں اپنے دوست فرحان حسن سے شادی کی تھی جس کے بعد انہوں نے پاکستان چھوڑ دیا تھا تاہم کچھ ذاتی اختلافات کے باعث 2018 میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔

  • فہد مصطفی کے شو میں سمیع خان کی بے عزتی

    فہد مصطفی کے شو میں سمیع خان کی بے عزتی

    اداکار فہد مصطفی جو ان دنوں ایک پروگرام ہوسٹ کررہے ہیں اس پروگرام میں وہ شوبز شخصیات کا انٹرویو کرتے ہیں. پروگرام میں ان کے ساتھ شیخ نامی ایک آدمی بھی بیٹھا ہوا ہے جو مہمانوں سے گفتگو کرتا ہے ، اس نے اداکار سمیع خان سے پروگرام کے دوران کافی گھٹیا قسم کے سوال کئے . اس نے سمیع خان سے کہا کہ آپ کی تو فلمیں ہٹ ہی نہیں ہوتیں ، ایسا کریں‌ ہیرو کے بھائی کا کردار کرکے دیکھیں شاید آپ کی فلم چل جائے پھر ان سے کہا کہ آپ کو تو فلاں سیٹ پہ فلاں سے ڈانٹ بھی پڑی جس پر سمیع خان نے کہا ایسا کبھی کچھ نہیں ہوا اگر ایسا ہوا بھی ہو گا تو

    کوئی بات نہیں. پھر شیخ نامی بندے نے سمیع خان سے کہا کہ سنا ہے آپ بہت کم پیسوں میں کام کرتے ہیں ، ایک ہیروئین نے جس کی آپ سے آدھی عمر ہے نے آپ کے ساتھ کام کرنے سے بھی منع کر دیا. اس ساری گفتگو کے دوران سمیع خان نے کوئی بہت زیادہ جوابات نہیں دئیے . لیکن یہ سب سننے والوں کو بہت برا لگا اور تمام شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ شیخ نامی اس بندے کو سمیع خان سے معافی مانگنی چاہیے.

  • آئمہ بیگ آگئیں تنقید کی زد میں

    آئمہ بیگ آگئیں تنقید کی زد میں

    گلوکارہ آئمہ بیگ جو کہ چند ہفتے پہلے تک کافی زیادہ ڈپریشن میں رہیں ، ان کا جب سکینڈل سامنے آیا تو آئمہ بیگ کافی ٹوٹ گئیں کیونکہ اس سکینڈل کی وجہ سے ان کی زاتی زندگی میں بھونچال آگیا ان کے منگیتر نے ان کے ساتھ اپنی منگنی توڑ دی. آئمہ نے ایسے حالات میں خدا کے قریب ہونا مناسب سمجھا اور انہوں نے خدا کے گھر کا رخ کیا . آئمہ بیگ نے اپنے والد کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کی.کچھ عرصہ وہ اس طرح کی ٹویٹس کرتی رہیں کہ جس کے محسوس ہوا کہ وہ کافی ڈپریشن میں ہیں، لیکن اچانک ہی ان کا ڈپریشن ختم ہو گیا ہے کیونکہ وہ ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، آئمہ بیگ کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے جنیز کی پینٹ

    شرٹ زیب تن کر رکھی ہے اور وہ میوزک پر ٹھمکے لگا رہی ہیں. آئمہ کے ڈانس کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی جا رہی ہے. کہا جا رہا ہےکہ چند ہفتے پہلے عمرہ کرنے والی آئمہ بیگ اب ڈانس کررہی ہیں. کسی نے آئمہ کے بارے میں کہا کہ اسکو شرم نہیں ہے تو کسی نے کہا کہ ابھی اسکا سکینڈل سامنے آیا تھا اور یہ ڈپریشن میں تھی اب ایکدم اسکا ڈپریشن بھی ختم ہو گیا ہے.

  • شاہ رخ خان کے گھر کی دیوار پھلانگنے والے دو نوجوان گرفتار

    شاہ رخ خان کے گھر کی دیوار پھلانگنے والے دو نوجوان گرفتار

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے گھر میں ہوا ایک انوکھا واقعہ. دو لڑکے گھر کی دیوار پھلانگتے ہوئے پکڑے گئے، تفصیلات کے مطابق ممبئی میں واقع شاہ رخ خان کے گھر منت کی دیوار دو لڑکے پھلانگ رہے تھے کہ انہیں کنگ خان کی سیکیورٹی نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا. دونوں لڑکوں کی عمر انیس اور بیس سال تھی. کہا جا رہا ہے کہ یہ دونوں لڑکے شاہ رخ خان کے پرستار ہیں اور دونوں شاہ رخ خان سے ملنے گئے تھے. پولیس نے ابھی تک ان دونوں لڑکوں سے جو تفتیش کی ہے اس میں ابھی تک ایسی کوئی بات نہیں سامنے آئی کہ یہ دونوں لڑکے کسی

    ایجنڈے کے تحت ان کے گھر گئے. پولیس کی جانب سے یہی کہا جا رہا ہےکہ ایسا محسوس ہوتا ہےکہ یہ دونوں لڑکے شاہ رخ خان کے پرستار ہی ہیں اور ان سے ملاقات کے لئے انہوں نے گھر کی دیوار پھلانگنے کی کوشش کی ہے. تاہم اس حوالے سے شاہ رخ خان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا. یاد رہے کہ شاہ رخ خان کے دیوانے دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں ہر کوئی ان کی ایک جھلک دیکھنا چاہتا ہے ان سے ملنا چاہتا ہے.

  • ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک بار پھر ایک ساتھ

    ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک بار پھر ایک ساتھ

    معروف پرڈیوسر اور اداکار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ان کی آن سکرین جوڑی کو فلم بن روئے میں بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا ، بن روئے 8 سال قبل ریلیز ہوئی تھی اس کے بعد ان دونوں کو کسی بھی پراجیکٹ میں ایک ساتھ نہیں‌دیکھا گیا. شائقین کی شدید خواہش ہے اپنے ان دونوں پسندیدہ سٹارز کو ایک بار ایک ساتھ پھر دیکھ سکیں تو ان دونوں کے چاہنے والوں‌کے لئے خوشخبری ہے کہ دونوں ایک بار پھر ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں. کہ جا رہا ہے کہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان فلم لو گرو میں اکٹھے کام کررہے ہیں فلم کی شوٹنگ رواں برس شروع ہو رہی ہے

    اور اگلے سال ریلیز ہوگی. اس حوالے سے ماہرہ خان نے بھی سوشل میڈیا پر ایک اشارہ دیا تھا کہ بہت جلد وہ ہمایوں سعید کے ساتھ کام کررہی ہیں. دونوں کے مداحوں کے لئے یقینا یہ ایک خوشخبری ہے کیونکہ مداح ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے بے حد خواہش رکھتے ہیں. یاد رہے کہ گزشتہ برس ماہرہ خان کی قائداعظم زندہ باد اور ہمایوں سعید کی لندن نہیں جائونگا ریلیز ہوئی . یہ دونوں فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہوئیں امید ہے کہ ان کے آنے والے پراجیکٹس بھی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے.