Baaghi TV

Category: شوبز

  • سلمان خان نےاپنی زندگی کو لاحق خطرات اور دھمکیوں پر خاموشی توڑدی

    سلمان خان نےاپنی زندگی کو لاحق خطرات اور دھمکیوں پر خاموشی توڑدی

    ممبئی: بالی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان نے آخرکار اپنی زندگی کو لاحق خطرات اور ان دھمکیوں پر خاموشی توڑدی۔

    باغی ٹی وی : سلمان خان کو گزشتہ دو سال سے گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا ہے ان دھمکیو ں کے باعث اداکار کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے، خاص طور پر ان کے قریبی دوست اور سیاستدان بابا صدیق کی موت کے بعد –

    یہ دھمکیاں 1998 میں فلم ”ہم ساتھ ساتھ ہیں“ کی شوٹنگ کے دوران مبینہ طور پر کالے ہرن کو مارنے کے بدلے کے طور پر دی گئی تھیں کالے ہرن کو بشنوئی برادری مقدس سمجھتی ہے، جس کے نتیجے میں لارنس بشنوئی کا سلمان خان سے انتقام لینے کا ارادہ تھا ان تمام مشکلات کے باوجود، سلمان خان اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مصروف ہیں-

    اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    اس ہفتے کے آخر میں ان کی فلم ”سکندر“ ریلیز ہونے کا امکان ہے، بدھ کو فلم کی تشہیر کے لیے منعقد کی گئی پریس ایونٹ میں، سلمان خان نے آخرکار اپنی زندگی کو لاحق خطرات اور ان دھمکیوں پر خاموشی توڑی، سلمان خان نے کہا کہ اللہ ہے وہ سب سنبھال لیں گے، جتنی عمر لکھی ہے، اتنی لکھی ہے بس یہ ہے، کبھی کبھی اتنے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے، تو وہی مشکل آ جاتی ہےان کی زندگی کا دارومدار خدا پر ہے اور ان کو جس قدر زندگی ملی ہے، وہ اسی کے مطابق جئیں گے۔

    افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، ترجمان دفترخارجہ

    اداکار کی فلم سکندر عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے، جس کی پروڈکشن ساجد ناڈیاڈوالا کے بینر ”ناڈیاڈوالا اینڈ گرانڈسن انٹرٹینمنٹ“ نے کی ہے اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندنا، ستیہ راج، کاجل اگروال اور شرمن جوشی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے-

    آئی ایم ایف نے حکومت کو بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی

  • چاہتی ہوں ہانیہ عامر میرے بھائی سلمان خان سے شادی کر لے،راکھی ساونت

    چاہتی ہوں ہانیہ عامر میرے بھائی سلمان خان سے شادی کر لے،راکھی ساونت

    ممبئی: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے کہا کہ مجھے ہانیہ بہت پسند ہے میں چاہتی ہوں کہ وہ میرے بھائی سلمان خان سے شادی کر لے-

    باغی ٹی وی : راکھی ساونت کا یہ دلچسپ بیان اس وقت سامنے آیا جب ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کی خدمات کے اعتراف میں "ریکگنیشن ایوارڈ” سے نوازا گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر نے راکھی ساونت کی باتوں کو سراہا اس پر ردعمل دیتے ہوئے کمنٹ میں راکھی ساونت نے کہا، "مجھے ہانیہ بہت پسند ہے میں چاہتی ہوں کہ وہ میرے بھائی سلمان خان سے شادی کر لے،ہانیہ نہایت خوبصورت اور باصلا حیت اداکارہ ہیں جو پوری دنیا میں مقبول ہیں۔

    پی ڈی ایم نے ممکنہ خشک سالی سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کر دیا

    راکھی ساونت کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل آیا کچھ صارفین نے اسے مزاحیہ قرار دیا جبکہ کچھ نے سلمان خان اور ہانیہ عامر کے درمیان عمر کے فرق پر سوال اٹھایال ایک صارف نے لکھا کہ اگر ہانیہ پاکستانی حسینہ اور گڑیا ہے تو وہ کسی بڑی عمر کے آدمی سے کیوں شادی کرے گی؟”

    یہ پہلی بار نہیں کہ راکھی ساونت نے سلمان خان سے متعلق کوئی تجویز دی ہو اس سے قبل بھی وہ کہہ چکی ہیں کہ سلمان خان کو نئی اور باصلاحیت اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہیے بجائے ان ہیروئنز کے جو ان کی حالیہ فلموں میں بار بار نظر آتی ہیں۔

    ہیڈ قادر آباد کے قریب چاول سے بھرا ٹرک نہر میں الٹ گیا، مقامی افراد چاول کی بوریاں لے اُڑے

  • بس نےایشوریا رائے کی گاڑی کو ٹکر مار دی

    بس نےایشوریا رائے کی گاڑی کو ٹکر مار دی

    ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی گاڑی بدھ کے روز ممبئی میں ایک مقامی بس سے ٹکرا گئی، جس کے باعث سڑک پر ہلچل مچ گئی۔

    باغی ٹی وی : پاپارازی پیج ”بالی وڈ شادی“ کے مطابق، بس کے ٹکرانے سے گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم حادثہ شدید نوعیت کا نہیں تھارپورٹس کے مطابق، حادثے کے وقت ایشوریا رائے گاڑی میں موجود نہیں تھیں، بس نے گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماری، جس کے بعد موقع پر کافی ہنگامہ برپا ہوگیا، تاہم، گاڑی کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا اور باڈی گارڈز کے معاملے پر بات کرنے کے بعد گاڑی روانہ ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ درحقیقت کوئی حادثہ پیش ہی نہیں آیا۔ جوہو پولیس کے ایک افسر کے مطابق، بس ڈرائیور ہارن بجا رہا تھا، جس پر ایشوریا کے ڈرائیور نے گاڑی سے اتر کر اس سے پوچھا کہ وہ اتنا ہارن کیوں بجا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق، کسی گاڑی کو ٹکر نہیں لگی۔

    پی ڈی ایم نے ممکنہ خشک سالی سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کر دیا

    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا معاملہ: علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش،5 گھنٹوں تک تفتیش جاری رہی

    سپارکونے بھی عید کے چاند کی پیش گوئی کر دی

  • سونو نگم کو کانسرٹ کے دوران پتھر اور بوتلیں پڑ گئیں

    سونو نگم کو کانسرٹ کے دوران پتھر اور بوتلیں پڑ گئیں

    نئی دہلی: بھارتی گلوکار سونو نگم پر دارالحکومت نئی دہلی میں کانسرٹ کے دوران پتھر اور بوتلیں پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار دہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں پرفارم کر رہے تھے جہاں بڑی تعداد میں طالب علم جمع تھے، سونو نگم کی پرفارمنس جاری تھی کہ اچانک طالب علموں کی ایک بڑی تعداد نے گلوکار پر پتھر اور پانی کی بوتلیں پھینکنا شروع کردیں اس واقعے کے باعث سونو نگم کو اپنی پرفارمنس روکنی پڑی، ایک لاکھ سے زائد طلبہ پر مشتمل ہجوم کے کچھ افراد کی اس ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں ٹیم کے چند اراکین زخمی بھی ہوئے۔

    گلوکار نے طالب علموں سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں آپ کیلئے یہاں آیا ہوں تاکہ ہم سب اچھا وقت گزار سکیں، میں آپ سے لطف اندوز نہ ہونے کے لیے نہیں کہہ رہا لیکن براہ کرم ایسا نہ کریں، طالب علموں نے گلوکار کی جانب ایک گلابی رنگ کا خرگوش کے کان والا ہیئر بینڈ بھی پھینکا جسے گلوکار نے پہن کر گانا گایا۔

    شاہ رخ خان کا بچپن میں غربت دیکھنے کا انکشاف

    واضح رہے کہ اس ہنگامہ آرائی کے تھمنے کے بعد سونو نگم نے اپنے کیے گئے وعدے کے مطابق دوبارہ اپنی پرفارمنس شروع کی۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سونو نگم کو کنسرٹ کے دوران بدتمیزی اور بدانتظامی کا سامنا کرنا پڑا ہو، گزشتہ ماہ کولکتہ میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران بھی ہجوم بے قابو ہو گیا تھا،جہاں سونو نگم شرکا پر برس پڑے تھے۔

    برطانوی پارلیمنٹ نے ہانیہ عامر کو ایوارڈ سے نواز دیا

  • شاہ رخ خان کا بچپن میں غربت دیکھنے کا انکشاف

    شاہ رخ خان کا بچپن میں غربت دیکھنے کا انکشاف

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ جب مجھ جیسا عام سی شکل وصورت کا انسان اس مقام تک آسکتا ہے تو کچھ بھی ممکن ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بچپن کے مشکل دنوں پر گفتگو کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کنگ خان کو اپنی عام سی غربت بھری زندگی اور بچپن کے مشکل دنوں پر بات کرتے دیکھے گیا،ماضی میں سینئر اداکار انوپم کھیر کے شو میں شر کت کے دوران شاہ رخ نے بچپن میں غربت دیکھنے کاا عتراف کیا تھا۔

    اس شو میں شاہ رخ خان نے اپنے بچپن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میں جہاں سے آیا ہوں وہاں ہمارے گھر میں د ال میں اضافی پانی ڈالا جاتا تھا تاکہ ہم 4 لاگ کھانا کھاسکیں اس وقت کسی کو بھی یہ علم نہیں تھانہ کسی نےسوچا تھا کہ میں اس مقام تک آجاؤں گا ،جب مجھ جیسا عام سی شکل وصورت کا انسان اس مقام تک آسکتا ہے تو کچھ بھی ممکن ہے ۔

    دوسری جانب 2018 میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں شاہ رخ نے کہا تھا کہ جب میں بچہ تھا تو ہمیشہ بڑا ہونا چاہتا تھا اور اب جب میں بوڑھا ہوگیا تو مجھے اپنا بچپن یاد آتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ وہ ہماری زندگی کا بہترین وقت ہوتا ہے جب ہم ہر ٹینشن سے آزاد ہوتے ہیں، مجھے یاد ہے کہ میں 25 سال کا تھا اس وقت تک اپنی والدہ کے ہاتھوں سے کھانا کھاتا تھا۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے والد تاج محمد خان پٹھان تھے جو پشاور سے ہندوستان آئے تھے، کنگ خان کے والد کا انتقال کینسر سے اس وقت ہوا جب شاہ رخ کی عمر صرف 15 سال تھی، ان کی والدہ لطیف فاطمہ خان بھی طویل عرصے تک بیمار رہنے کے بعد 1990 میں انتقال کر گئی تھیں۔

  • برطانوی پارلیمنٹ نے ہانیہ عامر کو  ایوارڈ سے نواز دیا

    برطانوی پارلیمنٹ نے ہانیہ عامر کو ایوارڈ سے نواز دیا

    کراچی: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی غیر معمولی صلاحیتوں کا اعتراف برطانوی پارلیمنٹ نے بھی کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ہانیہ عامر کو برطانیہ کی پارلیمنٹ میں ’ریکوگنیشن ایوارڈ‘ سے نوازا گیا، جو ان کی شاندار فنی خدمات اور پاکستانی ثقافت کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے دیا گیا،انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ تقریب میں دیتے ہوئے پارلیمنٹ کے اراکین نے ان کی محنت اور کامیابیوں کو سراہا۔

    تقریب کے دوران ایک ویڈیو میں جب ہانیہ کےلیے تعریفی کلمات بو لے جارہے تھے، تو ہانیہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں اتنی تعریفیں کبھی نہیں سنیں میری صرف یہی خوا ہش ہے کہ میں پاکستان کا نام روشن کرتی رہوں اور اپنے مداحوں کو انٹرٹین کرتی رہوں۔

    تجارت معطل ہونے کے باوجود بھارت سے درآمدات ایک بار پھر بڑھ گئیں

    ہانیہ نے یہ ایوارڈ اپنے وطن پاکستان اور اس کے عوام کے نام کیا انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز درحقیقت ان کی ٹیم اور لاکھوں مداحوں کا ہے، جن کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہ ہوتی-

    اس تقریب میں شریک مختلف عالمی شخصیات نے بھی ہانیہ کی فنی خدمات اور پاکستانی ثقافت کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے ان کی تعریف کی یہ ایوارڈ ہانیہ عامر کی کامیابیوں کا ایک اور سنگ میل ہے، جس نے انہیں عالمی سطح پر مزید شہرت بخشی ہے۔

    عیدالفطر کب ہو گی؟سپارکو کا اعلامیہ جاری

  • اداکار دانش تیمور کا 4 شادیوں کے بارے  بیان پر اداکارہ ثمن انصاری نے کیا کہا؟

    اداکار دانش تیمور کا 4 شادیوں کے بارے بیان پر اداکارہ ثمن انصاری نے کیا کہا؟

    کراچی: کچھ دنوں پہلے اداکار دانش تیمور نے 4 شادیوں کے بارے میں ایک بیان دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور موضوعِ بحث بن گیا تاہم اب اداکارہ ثمن انصاری نے مرد کے ایک سے زائد شادیاں کرنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں ثمن انصاری نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے مرد کی ایک سے زائد شادیاں کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مرد کی دوسری شادی کا فیصلہ ہر شادی شدہ جوڑے کا ذاتی انتخاب ہونا چاہیے اور مرد کو دوسری شادی کرنے کے لیے اپنی پہلی بیوی سے اجازت لینی چاہیے۔

    اداکارہ نے کہا کہ جو بھی مرد ایک سے زیادہ شادیاں کرتا ہے تو اسے اپنی تمام بیویوں کے درمیان انصاف کرنا چاہیے ہمارے مذہب میں مرد کو 4 شادیاں کرنے کی اجازت ہونے کے حوالے سے کوئی بھی عام بیان نہیں دیا جا سکتا کیونکہ سب کے حالات ایک جیسے نہیں ہوتے،ہر شادی شدہ جوڑے کو اپنے حالات کے مطابق خود فیصلہ کرنا چاہیے اور دوسروں کو ان کے فیصلے پر تنقید نہیں کرنی چا ہیے-

    سشانت سنگھ قتل کیس بند ہونے کے بعد ریا چکرورتی ایک اور قتل کیس میں پھنس گئیں

    اداکار سنی دیول کا بھی بالی وڈ چھوڑنے کا عندیہ

    ہانیہ عامر ،نیرو باجوہ اور دلجیت دوسانجھ کی فلم کب ریلیز ہوگی؟تاریخ سامنے آ گئی

  • سشانت سنگھ قتل کیس بند ہونے کے بعد ریا چکرورتی ایک اور قتل  کیس میں پھنس گئیں

    سشانت سنگھ قتل کیس بند ہونے کے بعد ریا چکرورتی ایک اور قتل کیس میں پھنس گئیں

    بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت قتل کیس میں کلین چٹ ملنے کے بعد اداکارہ ریا چکرورتی کیخلاف دیشا سالیان کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور فنکاروں کی مینیجر دیشا سالیان کے والد ستیش سالیان اپنے وکیل ایڈوکیٹ نیلیش کے ساتھ ممبئی کے پولیس کمشنر وویک پھانسالکر سے ملاقات کیلئے پہنچے تاکہ 8 جون 2020 کو مردہ پائی جانے والی ان کی بیٹی دیشا سالیان کے قتل کیخلاف ایف آئی آر درج کی جاسکے۔

    پولیس کمشنر سے ملاقات کے بعد آنجہانی مینجیر کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ’آج ہم نے سی پی آفس کو ایک تحریری شکایت دی ہے، اور جوائنٹ کمشنر نے اسے قبول بھی کر لیا ہے۔ ہماری شکایت آدتیہ ٹھاکرے، ڈینو موریا، سورج پنچولی اور ان کے باڈی گارڈ پرمبیر سنگھ؛ سچن وازے، اور ریا چکرورتی کیخلاف ہے‘۔

    واضح رہے کہ دیشا کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی نے خودکشی نہیں کی ہے اسے قتل کیا گیا ہے کیونکہ اگر ان کی بیٹی نے 13ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہوتی تو اس کے جسم پر شدید چوٹوں، خون اور زخموں کے نشان موجود ہوتے۔

  • ہانیہ عامر ،نیرو باجوہ اور دلجیت دوسانجھ کی فلم کب ریلیز ہوگی؟تاریخ سامنے آ گئی

    ہانیہ عامر ،نیرو باجوہ اور دلجیت دوسانجھ کی فلم کب ریلیز ہوگی؟تاریخ سامنے آ گئی

    پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی : ہانیہ عامر کی چند ماہ قبل دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں اچانک شرکت کے بعد سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اداکارہ جلد ہی گلوکار کے ساتھ ایک بین الااقوامی پراجیکٹ کرنے والی ہیں جس کی اداکارہ نے تصدیق بھی کی تھی،یہ دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ ہے جس میں ہانیہ عامر اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی-

    دلجیت نے تصدیق کی ہے کہ ان کی فلم ’سردار جی 3‘ رواں سال جون کی 27 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی، فلم میں ہانیہ عامر، دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ نیرو باجوہ مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے، ہانیہ عامر اور دلجیت کے مداحوں کو اس فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار ہے اور وہ ان دونوں فنکاروں کی آن اسکرین کیمسٹری دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں۔

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی

    اداکار سنی دیول کا بھی بالی وڈ چھوڑنے کا عندیہ

    ہم تینوں خانز ہمیشہ سے ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے تھے،عامر خان

  • اداکار سنی دیول کا بھی بالی وڈ چھوڑنے کا عندیہ

    اداکار سنی دیول کا بھی بالی وڈ چھوڑنے کا عندیہ

    ممبئی: معروف بھارتی ہدایت کار انوراگ کیشپ اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بعد اب سینئر بھارتی اداکار سنی دیول نے بھی بالی وڈ چھوڑنے کا عندیہ دیا ہے-

    باغی ٹی وی : سنی دیول نے حال ہی میں اپنی نئی فلم ’جاٹ‘ کے پروموشنل ایونٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈھائی کلو کے ہاتھ کی طاقت پورا نارتھ دیکھ چُکا ہے، اب ساؤتھ دیکھے گا،بالی وڈ پروڈیوسرز کو ساؤتھ انڈین فلموں کےپروڈیوسرز سے سیکھنا چاہیے، جسے بالی وڈ کہا جاتا ہے اسے پہلے ہندی سنیما کے طور پر دیکھیں۔

    سنی دیول نے کہا کہ ساؤتھ انڈین فلم پروڈیوسرز موضوع پر توجہ دیتے ہیں، ڈائریکٹر پر بھروسہ کرتے ہیں اور اس کے ویژن کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں، ان کے لیے فلم کی پوری کہانی ’ہیرو‘ ہوتا ہے اس لیے مجھے ان کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آیا،میں نے فلم ’جاٹ‘ کے پروڈیوسر سے ایک اور فلم بنانے کو بھی کہا ہے ہو سکتا ہے میں مستقبل میں بالی وڈ چھوڑ کر ساؤتھ انڈین فلم انڈ سٹری کا ہی حصہ بن جاؤں۔

    ہم تینوں خانز ہمیشہ سے ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے تھے،عامر خان

    واضح رہے کہ فلم ’جاٹ‘ سنی دیول کے کیریئر کی پہلی ساؤتھ انڈین فلم ہے، اس فلم کو سنیما گھروں میں ہندی، تمل اور تیلگو زبان میں ریلیز کیا جائے گا۔

    الاسکا میں ہوائی جہاز ،جنوبی کوریا میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار