Baaghi TV

Category: شوبز

  • اداکار سنی دیول کا بھی بالی وڈ چھوڑنے کا عندیہ

    اداکار سنی دیول کا بھی بالی وڈ چھوڑنے کا عندیہ

    ممبئی: معروف بھارتی ہدایت کار انوراگ کیشپ اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بعد اب سینئر بھارتی اداکار سنی دیول نے بھی بالی وڈ چھوڑنے کا عندیہ دیا ہے-

    باغی ٹی وی : سنی دیول نے حال ہی میں اپنی نئی فلم ’جاٹ‘ کے پروموشنل ایونٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈھائی کلو کے ہاتھ کی طاقت پورا نارتھ دیکھ چُکا ہے، اب ساؤتھ دیکھے گا،بالی وڈ پروڈیوسرز کو ساؤتھ انڈین فلموں کےپروڈیوسرز سے سیکھنا چاہیے، جسے بالی وڈ کہا جاتا ہے اسے پہلے ہندی سنیما کے طور پر دیکھیں۔

    سنی دیول نے کہا کہ ساؤتھ انڈین فلم پروڈیوسرز موضوع پر توجہ دیتے ہیں، ڈائریکٹر پر بھروسہ کرتے ہیں اور اس کے ویژن کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں، ان کے لیے فلم کی پوری کہانی ’ہیرو‘ ہوتا ہے اس لیے مجھے ان کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آیا،میں نے فلم ’جاٹ‘ کے پروڈیوسر سے ایک اور فلم بنانے کو بھی کہا ہے ہو سکتا ہے میں مستقبل میں بالی وڈ چھوڑ کر ساؤتھ انڈین فلم انڈ سٹری کا ہی حصہ بن جاؤں۔

    ہم تینوں خانز ہمیشہ سے ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے تھے،عامر خان

    واضح رہے کہ فلم ’جاٹ‘ سنی دیول کے کیریئر کی پہلی ساؤتھ انڈین فلم ہے، اس فلم کو سنیما گھروں میں ہندی، تمل اور تیلگو زبان میں ریلیز کیا جائے گا۔

    الاسکا میں ہوائی جہاز ،جنوبی کوریا میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

  • ہم تینوں خانز ہمیشہ سے ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے تھے،عامر خان

    ہم تینوں خانز ہمیشہ سے ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے تھے،عامر خان

    بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے عامر خان اداکار شاہ رخ خان اور اداکار سلمان خان سے دشمنی کا اعتراف کرلیا۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عامر خان نےشاہ رخ اور سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ہم ہمیشہ سے ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے تھے حتیٰ کہ کیرئیر کے ابتدائی سالوں میں ایک دوسرے کیلئے شدید دشمنی کا احساس رکھتے تھے۔

    دوران انٹرویو عامر خان سے سوال کیا گیا کیا آپ تینوں کے درمیان کبھی تناؤ رہا ؟ جس کے جواب میں عامر خان نے اعتراف کیا کہ’یقیناً ایسا تھا، ہم میں سے ہر کوئی ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنا چاہتا تھا، کیا اسے دشنی کہیں گے؟ لیکن یہ شمنی دوستانہ مقابلے کی طرح لگتی تھی، تنازعات بھی تھے ان میں سے کئی تنازعات کو میڈیا پر رپورٹ بھی کیا گیا، میں یہاں کچھ نیا نہیں کہہ رہا اختلافات ہوئے ہیں لیکن یہ چیزیں دوستوں کے درمیان بھی ہوتی ہیں کیوں کہ دوستی میں بھی اختلاف ہو سکتا ہے۔

    کرینہ کپور اور راہول گاندھی، ایک انکشاف جو مداحوں کو حیران کر گیا

    عامر خان نے کہا کہ ہمیں ایک ساتھ اب 35 سال ہو گئے ہیں، ہم تینوں 1965 میں پیدا ہوئے اور ہم نے کم و بیش ایک ہی وقت میں ڈیبیو کیا، ہمارے درمیان اب وہ دشمنی باقی نہیں رہی،مجھے نہیں لگتا کہ شاہ رخ، سلمان یا میں اب چیزوں کو ایسے دیکھتے ہیں، 35 سال ایک ساتھ سفر کرنے کے بعد، ہمارے درمیان پہلے سے زیادہ گرم جوشی اور دوستی کا احساس موجود ہے، ہم اب ایک دوسرے کے ساتھ آرام دہ اور پرسکون محسوس کرتے ہیں۔

    ایک دو نہیں، دو درجن سابق اراکین اسمبلی نااہل قرار

    اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان ’انڈسٹری کے آخری سُپر اسٹارز‘ ہیں اور نئے زمانے کے اداکاروں کو ان کے جیسی کامیابی کو دہرانا مشکل ہوگا تاہم عامر خان اس خیال پر یقین نہیں رکھتے ان کے مطابق ہر چیز تخلیق اور تباہی کے عمل میں ہے اور اسی طرح ایک دن لوگ بالی ووڈ کے تینوں ’خانز‘ کو بھول جائیں گے۔

    عامر خان نے اس حوالے سے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہمارے بعد کوئی سُپر اسٹار نہیں ہوگا ہمارے بعد بہت آئیں گے، ہم لوگ گنتی میں بھی نہیں رہیں گے آپ بھول جاؤ گے ہم تینوں کو،’یہ تو دنیا کی ریت ہے کہ ہر عروج کا زوال ہے اور پھر لوگ بھول جات ہیں ہر چیز کو-

    امریکہ نے پاکستان،چین ،یو اے ای کی کمپنیوں‌پر کی پابندی عائد

    دریں اثنا عامر خان نے حال ہی میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ اور بالی ووڈ کے دیگر دو خانز، شاہ رخ اور سلمان خان ایک ساتھ ایک فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں اور صحیح اسکرپٹ کا انتظار کر رہے ہیں، عامر نے اپنی 60 ویں سالگرہ سے ایک دن قبل میڈیاز سے ایک ملاقات میں کہا کہ ایک فلم میں خان ٹرائیکا کے نظر آنے کا امکان ایک ایسی چیز ہے جس کا ناظرین بھی انتظار کر رہے ہیں۔

  • کرینہ کپور اور راہول گاندھی، ایک انکشاف جو مداحوں کو حیران کر گیا

    کرینہ کپور اور راہول گاندھی، ایک انکشاف جو مداحوں کو حیران کر گیا

    بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور کے ماضی کے تعلقات ہمیشہ بھارتی میڈیا اور مداحوں کی نظروں سے پوشیدہ نہیں رہے۔ چاہے وہ شاہد کپور سے ان کا رشتہ ہو یا پھر سیف علی خان سے محبت، یہ سب کچھ خبروں کی زینت بنتا رہا۔ تاہم، بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ کرینہ کپور کی زندگی میں ایک ایسا وقت بھی تھا جب وہ بھارت کے معروف سیاستدان راہول گاندھی کو پسند کرتی تھیں اور ان سے ملاقات کی خواہشمند تھیں۔

    بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹس کے مطابق، کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی سے قبل مشہور میزبان سیمی گریوال کے شو میں اپنی پسند کا اعتراف کیا تھا۔ شو کے دوران کرینہ نے کھل کر اس بات کا اظہار کیا کہ وہ راہول گاندھی کو جاننے کی خواہشمند تھیں۔کرینہ کپور نے کہا تھا، "میں راہول گاندھی سے ملنا چاہوں گی کیونکہ ہم دونوں بااثر خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔”جب سیمی گریوال نے کرینہ کپور سے سوال کیا کہ اگر انہیں کسی کو ڈیٹ کرنے کا موقع ملے تو وہ کس کا انتخاب کریں گی، تو کرینہ نے جواب دیا،”مجھے نہیں پتہ کہ مجھے یہ کہنا چاہیے یا نہیں، کیونکہ یہ تھوڑا متنازع ہو سکتا ہے، لیکن میں راہول گاندھی کو ڈیٹ کرنا چاہوں گی۔”

    کرینہ کپور نے مزید کہا، "میں راہول گاندھی کی تصویریں دیکھتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ انہیں جاننا کتنا دلچسپ ہوگا۔ میرا تعلق ایک فلمی گھرانے سے ہے جبکہ وہ ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے شاید ہماری گفتگو بہت دلچسپ رہے۔”

    یہ انکشاف اس وقت بھارتی میڈیا میں کافی زیر بحث آیا اور مداحوں کے لیے بھی حیرانی کا باعث بنا۔ تاہم، کرینہ کی زندگی میں آگے چل کر سیف علی خان آئے اور دونوں کی محبت شادی میں بدل گئی۔ آج کرینہ اور سیف بالی وڈ کے سب سے پسندیدہ جوڑوں میں شمار ہوتے ہیں۔

  • بھارتی اداکار سونو سود کی اہلیہ کار حادثے میں زخمی

    بھارتی اداکار سونو سود کی اہلیہ کار حادثے میں زخمی

    بھارتی اداکار سونو سود کی اہلیہ کار حادثے میں زخمی ہوگئیں

    بھارتی میڈیا کے مطابق، ممبئی کے ناگپور ہائی وے پر پیر کی رات سونو سود کی اہلیہ، سونالی، کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں سونالی شدید زخمی ہو گئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، سونالی اپنے بھانجے اور بہن کے ساتھ سفر کر رہی تھیں، جب حادثہ پیش آیا۔ سونالی کا بھانجا گاڑی چلا رہا تھا اور وہ بھی حادثے میں زخمی ہو گیا۔ سونالی اور ان کے بھانجے کو فوراً اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں 48 سے 72 گھنٹے تک زیر نگرانی رکھا جائے گا۔سونالی کی بہن، جو گاڑی میں موجود تھیں، کو معمولی چوٹیں آئیں لیکن وہ محفوظ رہیں۔ سونالی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، اور سونو سود فوراً ناگپور پہنچ گئے ہیں تاکہ وہ اپنی اہلیہ کی حالت کو دیکھ سکیں۔اداکار کے ترجمان نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سونالی کی گاڑی کا حادثہ ہوا ہے، اور اس میں وہ اور ان کا بھانجا زخمی ہوئے ہیں۔

    یاد رہے کہ سونالی اور سونو سود نے 1996 میں شادی کی تھی، اور ان کے دو بیٹے بھی ہیں۔ سونالی نے ناگپور یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ ایک معروف فلم پروڈیوسر ہیں۔

  • نیہا ککڑ آسٹریلیا میں  کانسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے پر زار و قطار رو پڑیں

    نیہا ککڑ آسٹریلیا میں کانسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے پر زار و قطار رو پڑیں

    میلبرن: بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ آسٹریلیا میں اپنے کانسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے پر زار و قطار رو پڑیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیہا کا آسٹریلوی شہر میلبرن میں کانسرٹ تھا جس میں وہ 3 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں اور اسٹیج پر آتے ہی انہوں نے مداحوں سے معافی مانگی اور رو پڑیں کانسرٹ میں موجود کچھ افراد نے ‘واپس جاؤ’ اور ‘رونے کا ڈرامہ’ کی آوازیں کسیں۔

    نیہا ککڑ نے ان افراد کی آوازوں کو نظر انداز کرتے ہوئے روتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ بہت اچھے ہیں جو اتنی دیر سے انتظار کررہے ہیں، مجھے اس چیز سے نفرت ہے، زندگی میں میں نے کبھی کسی کو اتنا انتظار نہیں کروایا، میں معذرت خواہ ہوں اور یہ میرے لیے بہت بڑی بات ہے کہ آپ لوگ اپنا قیمتی وقت میرے لیے نکال کے آئے، میں یہ شام کبھی فراموش نہیں کرسکوں گی، کوشش کروں گی اپنی پرفارمنس سے آپ سب کو ڈانس کرنے پر مجبور کردوں’۔

    گھر سے بھاگ کر ایک ہونیوالے جوڑے کی 64 سال بعد باضابطہ شادی

    نیہا کی جانب سے معافی مانگتے وقت کراؤڈ میں موجود کچھ آوازیں آئیں کہ ‘یہ انڈیا نہیں بلکہ آسٹریلیا ہے’، ایک شخص نے کہا کہ واپس اپنے ہوٹل جاؤ اور جاکے آرام کرو،آپ کی اداکاری بہت اچھی ہے، یہ انڈین آئیڈل نہیں جس میں آپ رو رہی ہیں یا بچوں کے ساتھ پرفار م کررہی ہیں۔

    تربیلا اور منگلا ڈیمز میں پانی کی شدید کمی، خشک سالی کا الرٹ جاری

  • اداکارہ اتھیا شیٹھی اور  کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    اداکارہ اتھیا شیٹھی اور کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    بالی وڈ اداکار شنیل شیٹھی کی بیٹی اور اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ اور کرکٹر جوڑی کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور دونوں نے مداحوں کو یہ اطلاع اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دی،اتھیا شیٹی بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی ہیں اور اس طرح سنیل بھی نانا بن گئے۔

    دوسری جانب کے ایل راہول ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف تھے لیکن بیٹی کی پیدائش کے باعث آج ہونے والے میچ میں شریک نہیں ہوں گے۔

    پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے متحد ہونا ہوگا،بلاول بھٹو

    واضح رہے کہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کی شادی جنوری 2023 میں ہوئی تھی اور دونوں خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

    کراچی میں دفعہ 144 نافذ

  • عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے  ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع؟

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع؟

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے اپنے دوسرے بچے کی آمد کے امکانات کی طرف اشارہ کیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی اپنے جسم پر ایک اور ٹیٹو گدوانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور یہ ٹیٹو ممکنہ طور پر ان کے دوسرے بچے کے نام کا ہو سکتا ہے۔

    رنبیر کپور نے بتایا کہ میرے گردن پر پہلے سے ہی میری بیٹی راہا کا نام لکھا ہوا ہے، اب میں دوسرے بچے کے نام کا ٹیٹو بنوانا چاہتا ہوں راہا کے بعد میں نے کوئی نیا ٹیٹو نہیں بنوایا تھا لیکن امید ہے کہ جلد نیا ٹیٹو بنواؤں گا ان کے اس بیان کے بعد سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ کیا رنبیر اور عالیہ بھٹ اپنے دوسرے بچے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں؟، وہ اور عالیہ اپنے دوسرے بچے کے بار ے میں سنجیدہ ہیں، اور اس کی آمد ممکن ہے-

    طلاق اور دوسری شادی کے بعد شدید تنقید اور بائیکاٹ کا سامنا کیا، اظفر علی

    واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی اپریل 2022 میں ہوئی تھی، اور اسی سال ان کی بیٹی راہا کی پیدائش ہوئی تھی، دونوں اداکار اپنی شادی اور بیٹی راہا کے ساتھ اپنے خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

    اے آر رحمان کو دائرہ اسلام میں داخل ہوتے وقت خاندانی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی فلمساز کا انکشاف

  • طلاق اور دوسری شادی کے بعد شدید تنقید اور بائیکاٹ کا سامنا کیا، اظفر علی

    طلاق اور دوسری شادی کے بعد شدید تنقید اور بائیکاٹ کا سامنا کیا، اظفر علی

    کراچی: اداکار اظفر علی کا کہنا ہے کہ انہیں طلاق اور دوسری شادی کے بعد شدید تنقید اور بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا-

    باغی ٹی وی :اظفرعلی ایک اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں جو کئی بڑے ہٹ شوز کے پیچھے ان کا نام ہے اوروہ انڈسٹری میں کئی نئے چہرے بھی لے کر آئے ہیں انہں کامیڈی ٹائمنگ کے لیے بھی جانا جاتا ہے اور مانی کے ساتھ ان کی جوڑی کو آج بھی یادگار جوڑی سمجھا جاتا ہے، اظفر کی پہلی شادی اداکارہ سلمیٰ حسن سے ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی ہے بعد میں انہوں نے نوین وقار سے دوسری شادی کی اور وہ شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی۔

    اظفر علی ایک شو میں مہمان تھے جہاں انہوں نے انڈسٹری میں بہت مشکل وقت سے گزرنے کے بارے میں بات کی،انہوں نے بتایاکہ جب سلمیٰ حسن سے طلاق کے بعد انہوں نےنوین وقار سےشادی کر لی تو انہیں شدید تنقید اور بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا اس وقت نوین وقار ایک بہت بڑی اسٹار تھیں ، ڈرامہ سیریل ”ہمسفر“ کے ہٹ ہونے کے بعد اور ان کی شادی کو شدید ردعمل ملاجو ان کے لیے انتہائی تکلیف کا باعث بنا۔

    اے آر رحمان کو دائرہ اسلام میں داخل ہوتے وقت خاندانی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی فلمساز کا انکشاف

    انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد مجھے میڈیاسے دور رکھا گیا مجھے کم کام ملنے لگا یہی نہیں لوگوں نے مجھ سے ملنا جلنا بھی چھوڑ دیا تھا۔ کچھ لوگ مجھ سے ہمدردی جتاتے تھے جومجھے پسند نہیں تھا میں اور میرا کیریئر زوال کی طرف چلے گئے یہ دور بہت مشکل سے گزرا۔

    انہوں نے کہا اب میں اپنی زندگی کو مثبت رخ پر لے جارہا ہوں اور نئی تبدیلیوں کے ساتھ کام کی طرف لوٹ رہا ہوں میں نے ہدایت کاری، پروٖڈکشن اور اداکاری کے پروجیکٹس پر کام کرنا شروع کردیا ہے اور اس مشکل دور سے نکلنے کی بھرپور کوشش میں مصروف ہوں-

    وزیراعظم کا رمضان ریلیف پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرنے کی ہدایت

  • اے آر رحمان کو دائرہ اسلام میں داخل ہوتے وقت خاندانی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی فلمساز کا انکشاف

    اے آر رحمان کو دائرہ اسلام میں داخل ہوتے وقت خاندانی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی فلمساز کا انکشاف

    ممبئی: بھارت کے نامور موسیقار اے آر رحمان کو اسلام قبول کرنے کے بعد ان کے خاندان کے اندر سے بہت زیادہ دباؤ کا سامنا کربا پڑا تھا-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں بھارت کے فلم ساز راجیو مینن نے اے آر رحمان کے اسلام قبول کرنے کے فیصلے سے متعلق بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ایک ایسا وقت بھی تھا جب وہ ( اے آر رحمان ) ہندی نہیں جانتے تھے اس لیے میں ان کا مترجم بن گیا، میں نے ان کی مذہب و عقیدے کی طرف منتقلی کا یہ دور دیکھا۔‘

    فلم ساز راجیو مینن نے بتایا کہ حتیٰ کہ میں نے اے آر رحمان کو ان کے خاندان کے اندر سے بہت زیادہ دباؤ کا سامنا کرتا پایا، خاص طور پر ان کی بہنوں کی شادیوں کے وقت لیکن موسیقی نےاسے اس طوفان کا مقابلہ کرنے میں مدد کی، اے آر رحمان کے اس مشکل وقت میں موسیقی نے ان کی مدد کی جس کا اعتراف وہ خود بھی کرتے ہیں کہ موسیقی نے اسے بھولنے میں مدد کی، مزید یہ کہ اے آر رحمان کے اسلام قبول کرنے سے ہمیں ہندوستانی موسیقی اور قوالیوں کو دریافت کرنے میں مدد ملی-

    وزیراعظم کا رمضان ریلیف پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرنے کی ہدایت

    واضح رہے کہ بھارت کے شہر چنئی میں پیدا ہونے والے دلیپ کمار( آج کےموسیقار اے آر رحمان) نے اپنے موسیقار والد شیکھر کی موت کے کئی برس بعد اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد ان کا نام اللہ رکھا رحمان رکھا گیا، اے آر رحمان نے 23 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا تھا اس حوالے سے بھارتی میڈیا کو سال 2000 میں دیئے گئے انٹرویو میں اے آر رحمان نے خو دبتایا تھا کہ انہوں نے روحانی راستے کی تلاش میں اسلام قبول کیا اور انہیں اس فیصلے سے بے حد سکون ملا۔

    جنت مرزا نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا

  • جنت مرزا نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجوہات  سے پردہ اٹھا دیا

    جنت مرزا نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا

    معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی اصل وجوہات سے پردہ اٹھا دیا-

    باغی ٹی وی : جنت مرزا حال ہی میں اپنے خاندان کے ساتھ ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتائی جنت مرزا نے انکشاف کیا کہ میں ڈرامے سائن کرنے سے گھبراتی ہوں کیونکہ مجھے ہوائی سفر کا خوف ہے، پاکستان میں تقریباً تمام بڑے ڈرامےکراچی میں شوٹ کیےجاتے ہیں اور وہاں جانے کے لیے پی آئی اے کی پرواز لینا پڑتی ہے جو خوفزدہ کر دیتی ہے۔

    ٹک ٹاکر نے بتایا کہ طیارہ حادثات دیکھ کر میں بہت زیادہ خوف میں مبتلا ہو چکی ہوں اور کسی بھی قیمت پر کراچی کا فضائی سفر نہیں کرنا چاہتی،ڈراموں میں کام کرنا بہت زیادہ وقت مانگتا ہے اور میں طویل شوٹنگ شیڈول کو فالو نہیں کر سکتی، مجھے فیصل آباد میں اپنی فیملی کے ساتھ رہنا پسند ہے اور بار بار کراچی آ کر شوٹنگ کرنے کی خواہش نہیں۔

    جب فیصل قریشی کی بیٹی جنید جمشید کو دیکھ کر رو پڑی

    جنت مرزا نے کہا کہ فلم کرنا نسبتاً آسان تھا کیونکہ فلم کا شوٹنگ شیڈول محدود ہوتا ہے، جبکہ ڈرامے مہینوں تک چلتے ہیں اور اداکاروں کو ہر وقت سیٹ پر موجود رہنا پڑتا ہےمجھے اداکاری میں دلچسپی ہے، لیکن موجودہ حالات میں ڈرامے کرنا ممکن نہیں، اگر مستقبل میں ایسا کوئی پروجیکٹ ملا جو فیصل آباد یا لاہور میں شوٹ ہو اور جس میں وقت کی زیادہ پابندی نہ ہو تو اس پر ضرور غور کروں گی۔

    خلیل الرحمان قمر کیس،آمنہ نے "دھوکے” سے بلایا، عدالت میں بیان

    واضح رہے کہ معروف ہدایت کار سید نور کی فلم تیرے باجرے کی راکھی میں کام کیا، لیکن وہ فلم بری طرح فلاپ رہی، تاہم حیران کن طور پر انہوں نے کئی بڑے ڈرامے جیسے پری زاد اور ہم کہاں کے سچے تھے کرنے سے انکار کر دیاتھا-