Baaghi TV

Category: شوبز

  • چاہت فتح علی خان ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے

    چاہت فتح علی خان ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے

    چاہت فتح علی خان ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے۔

    باغی ٹی وی: حال ہی میں چاہت فتح نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے میزبان سے کچھ مذاقاً شادی سے متعلق گفتگو کی۔

    شو کے دوران میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ خود کو سنگل کہتے ہیں کس لڑکی سے شادی کریں گے؟ اس کے جواب میں چاہت فتح نے کہا کہ میں آپ جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں اور پچھلے ایک سال سے آپ کے پیچھے پڑا ہوں، اس کے علاوہ چاہت فتح علی خان نے میزبان کے دیگر سوالوں پر بھی عجیب حرکتیں کیں جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    مریم نواز کا پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم

    واضح رہے کہ چند روز قبل چاہت فتح علی خان کی ایک میزبان متھیرا کے ساتھ بھی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ متھیرا کی کمر پر ہاتھ رکھ رہے تھے،تاہم چاہت فتح علی خان نے متھیرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کردئیے تھے-

    چاہت فتح علی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ میں نے متھیرا کی کمر پر نہیں بلکہ متھیرا نے میری کمر پر ہاتھ رکھا تھا، شو ہِٹ ہوگیا تو اب مجھ پر ہراسگی کا الزام عائد کررہی ہیں، میں نے ان کے خلاف کارروائی کے لیے اپنے وکیل سے رجوع کر لیا ہے-

    تین ملکی سیریز: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  • امریکی اداکارہ کا شادی کے 16 سال بعد طلاق کیلئے عدالت سے رجوع

    امریکی اداکارہ کا شادی کے 16 سال بعد طلاق کیلئے عدالت سے رجوع

    امریکی اداکارہ جیسیکا ایلبا اور کیش وارن نے باضابطہ طور پر علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کے مطابق 43 سالہ جیسیکا ایلبا نے جمعے کو لاس اینجلس شہر کی عدالت میں 16 سالہ شادی ختم کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے ،عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں اداکارہ نے ناقابلِ مصالحت اختلافات کا حوالہ دیا اور علیحدگی کی تاریخ 27 دسمبر 2024ء درج کی ہے درخواست میں جیسیکا ایلبا اور کیش وارن نے اپنے 3 بچوں کی جوائنٹ کسٹڈی بھی مانگی ہے جن کی عمر 16، 13 اور 7 سال ہے۔

    پاکستان آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب

    امریکی میڈیا کے مطابق طلاق کی درخواست سے قبل اداکارہ نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکی اداکارہ جیسیکا ایلبا اور کیش وارن کی پہلی ملاقات 2004ء میں فلم کے ایک سیٹ پر ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے 2008ء میں شادی کر لی تھی۔

    راکھی ساونت ایک بار پھر دلہن بن گئیں،ویڈیوز

  • راکھی ساونت ایک بار پھر دلہن بن گئیں،ویڈیوز

    راکھی ساونت ایک بار پھر دلہن بن گئیں،ویڈیوز

    راکھی ساونت آئے دن سوشل میڈیا پر پاکستان آنے اور پاکستانی شخص سے شادی کا اعلان کر کے سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی:فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر راکھی ساونت نے ایک بار پھر نئی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ سرخ لہنگا پہنے دلہن بنی ہو ئی ہیں –

    ویڈیو میں راکھی نے کہا کہ میں پاکستان کی دلہن بننے کے لیے تیار ہو گئی ہوں، میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی جا رہی ہوں، دودی خان، مفتی قوی خان، مجھے اتنی آفرز آ رہی ہیں شادی کے لیے۔

    پاکستان آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب

    ایک ویڈیو میں اداکارہ و رقاصہ نے مفتی قوی اور دودی خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی قوی صاحب میں اسلام آباد پہنچ گئی ہوں، دودی خان میں پاکستان آ گئی ہوں، انہوں نے ان پاکستانیوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے انہیں خوبصورت سرخ لہنگا اور زیورات تحفے میں دیئے اور کہا کہ میرے نکاح کی تیاری ہو رہی ہے اور اب میں لاہور جارہی ہوں۔

    پنجاب:سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 15 دہشتگرد گرفتار

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی اداکارہ ورقاصہ نےتھائی لینڈ کے شہر پٹایا کے ایئر پورٹ سے ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں لاہور میں موجود ہوں۔

  • نورا فتیحی کی حادثے میں ہلاکت کی خبریں،حقیقت سامنے آگئی

    نورا فتیحی کی حادثے میں ہلاکت کی خبریں،حقیقت سامنے آگئی

    ممبئی: معروف ڈانسر نورا فتیحی کی حادثے میں ہلاکت کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں –

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پلٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو بنجی جمپنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ویڈیو میں خاتون کے چیخ و پکار کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں مذکورہ ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ نامور بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کی ویڈیو ہے، جس میں وہ بنجی جمپنگ کے دوران موت کا شکار ہوگئیں۔

    یہ ویڈیو پوسٹ ہونے کے فوراً بعد ہی وائرل ہوگئی اور کئی دیگر اکاؤنٹس نے بھی اس خبر کو دوبارہ سے شیئر کیا تاہم بعد ازاں علم ہوا کہ یہ خبر مکمل طور پر غلط تھی اور اداکارہ بالکل ٹھیک ہیں، اور بھارتی میڈیا کی جانب سے اس افواہ کی تردید کی گئی ،بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والی عورت نورا فتیحی نہیں، وائرل ویڈیو کے بارے میں مزید وضاحت دی گئی کہ ویڈیو میں دکھائی جانے والی عورت کو کیبلز کے ساتھ محفوظ طریقے سے باندھا گیا تھا اور انہوں نے حفاظتی سامان پہنا ہوا تھا۔

    پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تمباکونوشی پر پابندی خوش آئندقرار

    نورا فتیحی نے خود اس خبر کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اپنے نئے گانے "Snake” کی پروموشن میں مصروف ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بالکل ٹھیک نظر آرہی ہیں۔

    واضح رہے کہ نورا فتحی آج 6 فروری 2025 کو 33 برس کی ہوچکی ہیں وہ کینیڈا میں پیدا ہوئیں مگر ان کا آبائی خاندان مراکش سے ہے۔

    ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری،محمد رضوان بابر اعظم کی تنزلی

  • اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کرلی، تصاویر

    اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کرلی، تصاویر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو معروف نام اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ماورا حسین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں، ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی یہ تصاویر لاہور کے شاہی قلعے میں لی گئی ہیں۔تصاویر کے کیپشن میں ماورا نے لکھا کہ ’اور تمام افراتفری کے درمیان میں نے آپ کو پالیا‘، ساتھ ہی ماورا نے آج کی تاریخ لکھتے ہوئے ’ماورا امیر ہوگئی‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    یاد رہے اس سے قبل شوبز کی خبروں پر خاص نظر رکھنے والے میڈیا پرسن عرفان نے ماورا اور امیر کی شادی رواں ماہ فروری میں ہونے کی تصدیق کی تھی۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ جوڑے کی شادی کی تقریبات کا آغاز لاہور اور اسلام آباد میں ہوچکا ہے۔

    عمران خان کے بات نہ ماننے پر جنید اکبر نے بڑا اعلان کر دیا

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    زمیندار کے بیٹے نے محنت کش کی بیٹی کی عزت لوٹ لی

    سی آئی اے سب انسپکٹر پر فائرنگ میں پولیس ٹیم ہی ملوث نکلی

  • سیف علی خان  چاقو حملے میں صحتیابی کے بعدپہلی بار  تقریب میں شامل

    سیف علی خان چاقو حملے میں صحتیابی کے بعدپہلی بار تقریب میں شامل

    ممبئی: اداکار سیف علی خان گزشتہ ماہ اپنے گھر پر ڈکیتی کی کوشش کے دوران ہونے والے چاقو حملے میں زخمی ہونے اور بعدازاں صحتیابی کے بعد آج پہلی بار ممبئی میں منعقدہ نیٹ فلیکس کی ایک تقریب میں منظر عام پر آئے۔

    باغی ٹی وی : رواں سال کےلیے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے جس ایک فلم کا اعلان کیا وہ جیول تھیف، دی ہیسٹ بیگین ہے، جس میں مرکزی کردار سیف علی خان اور جے دیپ اہلاوت نے ادا کیا ہے،اداکار سیف علی خان کا کہنا تھا کہ یہاں کھڑے ہوکر انھیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔

    تقریب میں سیف علی خان نے کہا کہ انہیں اپنے اوپر ہونے والے حملے کے بعد یہاں آکر آپ کے سامنے کھڑے ہوکر بہت خوشی ہو رہی ہے وہ اس فلم کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں سدھارتھ آنند (فلم کے ہدایتکار) اور وہ اس پر کافی عرصے سے بات کر رہے تھے میں ہمیشہ ڈکیتی پر مبنی فلم کرنا چاہتا تھا اور میں اسکے لیے جے دیپ کو بہتر ساتھی اداکار سمجھتا ہوں، یہ بہت اچھی فلم ہے۔

    برطانیہ:اسکول میں چاقو سے حملہ، 15 سالہ طالبعلم ہلاک

    واضح رہے کہ 16 جنوری کو علی الصبح ہونے والے حملے میں سیف علی خان کی کمر، کلائی، گردن، کندھے اور کہنی پر وار کیا گیا تھا جس کے بعد انھیں لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا ، جہاں ان کی کامیاب سرجری ہوئی تھی 54 سالہ سیف علی خان کو حملے کے 5 دن بعد گزشتہ روز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا تھا۔

    افغانستان کی وجہ سے خیبرپختونخوا متاثر ہورہا ہے،علی امین گنڈاپور

  • بشریٰ انصاری جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز پر برس پڑیں

    بشریٰ انصاری جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز پر برس پڑیں

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک حالیہ ویڈیو پیغام میں بشری انصاری نے ان یوٹیوبرز کو کھری کھری سنائیں جو ان کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔سینئر اداکارہ نے کہا کہ بعض یوٹیوبرز ان کے بارے میں ایسی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں جو کہ بالکل بے بنیاد ہیں۔
    انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک یوٹیوبر نے یہ دعوی کیا ہے کہ ان کی بیٹی نے انہیں گھر سے نکال دیا ہے جو کہ بالکل غلط ہے۔انھوں نے کہا آپ کی اطلاع کیلیے عرض ہے کہ میری بیٹی تو خود میرے ہی گھر میں رہتی ہے، وہ مجھے کیسے نکال سکتی ہے۔ جس گھر میں ان کی بیٹی رہتی ہیں، وہ دونوں کا مشترکہ گھر ہے۔

    بشری انصاری نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم یہ یوٹیوبرز ایسی جھوٹی خبریں کیوں پھیلاتے ہیں۔آپ ان یوٹیوبرز کی جعلی آوازوں سے ہی پہچان سکتے ہیں کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔بشری انصاری نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے یوٹیوبرز کو سپورٹ نہ کریں جو جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو روکنا ہوگا۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ایک بہت طاقتور پلیٹ فارم ہے اور اسے بہتر مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ہمیں سچائی کو پھیلانا چاہیے اور جھوٹ کو فروغ نہیں دینا چاہیے۔بشری انصاری نے اپنی بات کو مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی ذمے داری سمجھنی چاہیے اور ایسے لوگوں کو سپورٹ نہیں کرنا چاہیے جو ہمارے سماج کو نقصان پہنچاتے ہیں۔بشری انصاری کی اس بات پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حمایت کی جارہی ہے۔

    پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے،سعد رفیق

    مشترکہ کوششوں کی بدولت ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے،شہباز شریف

  • امریکی خاتون کا تماشا نا بنایا جائے،نا ہی میڈیا زیادہ توجہ دے، نادیہ حسین

    امریکی خاتون کا تماشا نا بنایا جائے،نا ہی میڈیا زیادہ توجہ دے، نادیہ حسین

    کراچی: معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے کہا ہے کہ نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی آنے والی امریکی خاتون کو واپس بھیجا جائے، ان کا تماشا نہیں بنایا جانا چاہیے،امریکی سفارت خانے کو بھی خاتون کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے-

    باغی ٹی وی : نادیہ حسین نے انسٹاگرام پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکی خاتون 33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنسن پر تماشا بنانے کی ضرورت نہیں، انہیں واپس بھیجا جانا چاہیے، کیونکہ وہ جس طرح کی باتیں کر رہی ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

    نادیہ حسین نے واضح کیا کہ وہ ان کا مذاق نہیں اڑا رہیں بلکہ لوگوں کو معاملے کی سنگینی سمجھانا چاہ رہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ کہا جا رہا ہے کہ خاتون کئی ماہ سے پاکستان میں ہیں اور اب ان کے ویزے کی میعاد بھی ختم ہو چکی ہے، اس لیے انہیں واپس بھیجا جانا چاہیے۔

    امریکا میں چھوٹے طیارے کو حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

    نادیہ حسین نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت حکومت سندھ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ امریکی خاتون کو واپس بھیجنے کا انتظام کریں، امر یکی سفارتخانےکوبھی خاتون کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیےانہوں نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ اب وہ خاتون کو اتنی توجہ نہ د ے، خا تو ن سے بات نہ کی جائے، اس کا تماشا بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔

    خانہ جنگی کے شکار سوڈان میں مارکیٹ پر بمباری میں 54 افراد ہلاک اور 158 زخمی

    واضح رہے کہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن مبینہ طور پر اکتوبر 2024 میں پاکستان آئی تھیں اور تب سے یہیں موجود ہیں،2 بچوں کی امریکی ماں 33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنسن کو گارڈن کراچی کے 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوگئی تھی، سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا خاتون 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی تھی، 19 سالہ ندال میمن راضی تھا تاہم اس کے گھر والوں نے امریکی خاتون سے بیٹے کی شادی کرانے سے انکار کر دیا۔

    زمین سے عنقریب ٹکرانے والے سیارچے کی نگرانی شروع

    امریکی خاتون کئی ماہ کراچی میں دربدر رہیں، ان کے ویزے کی میعاد ختم ہوگئی تھی اور واپسی کا ٹکٹ بھی نہیں تھا، پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس ایف نے خاتون کو زبردستی کراچی میں داخل ہونے سے روک کر ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا تھاکراچی کی ایک این جی او نے خاتون کی امریکا واپسی کے لیے ٹکٹ بھی دیا اور مالی مدد بھی کی تھی تاہم اس نے واپسی سے انکار کردیا اور نوجوان کے گھر پہنچ کر بلڈنگ میں ڈیرے ڈال لیے۔

    بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے حکومتی اقدامات شروع

  • علیزے شاہ کو ایک بار پھر بولڈ ویڈیوز پر تنقید کا سامنا

    علیزے شاہ کو ایک بار پھر بولڈ ویڈیوز پر تنقید کا سامنا

    کراچی: پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر قابلِ اعتراض لباس میں بولڈ ڈانس کی ویڈیو شیئر کر کے صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

    باغی ٹی وی: علیزے شاہ ماضی میں بھی ڈانس ویڈیوز اور لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی آئی ہیں حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی بیلی ڈانس کی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں انتہائی تنگ شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو بھارتی ہپ ہاپ گلوکار حرکیرات سنگھا اور اسٹار بوائے ایکس کے گانے ڈونالی پر سیاہ کراپ ٹاپ میں ملبوس بیلی ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    محکمہ جیل کی جانب سے سوشل میڈیا پالیسی جاری

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی اداکارہ نقادوں کے نشانے پر آ گئیں،صارفین ویڈیو کے کمنٹس میں انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں،سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں بھارت کی عرفی جاوید جیسا قرار دیا، بہت سارے افراد نے ان کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا، ایک صارف کا کہنا ہے کہ یقین نہیں آتا کہ اس لڑکی نے پاکستان کے سوبر ڈراموں میں اداکاری کی ہے-

    ثانیہ نے شعیب کا نام گھر سے ہٹاکر کس کا نام لکھوایا؟

  • وسیم اکرم کے بیٹے نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

    وسیم اکرم کے بیٹے نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

    کراچی: پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے بیٹے اکبر اکرم نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم تو اشتہارات میں ماڈلنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں اب ان کے بیٹے اکبر نے بھی ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے،وسیم اکرم جہاں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب کمنٹری اور ٹی وی پر تجزیے کرتے دکھائی دیتے ہیں وہیں وہ مختلف اشتہارات میں ماڈلنگ کرتے بھی نظر آتے ہیں۔

    سابق کرکٹر وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر بیٹے اکبر اکرم کے ساتھ متعدد تصویروں پر مبنی پوسٹ شیئر کی ہےان تصاویر میں باپ اور بیٹے کو ماڈلز کی طرح پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    مری میں برف باری کا سلسلہ جاری ،محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی جاری

    وسیم اکرم نے اس سے قبل کی گئی ایک پوسٹ کے کیپشن میں اعلان کیا کہ میرے بیٹے، جس شاندار انسان میں تم تبدیل ہوئے ہو اور جس سمت میں تم آگے بڑھ رہے ہو مجھے تم پر بے حد فخر ہے، 24 ویں سالگرہ کے موقع پر میں اپنے بیٹے کی پہلی ماڈلنگ جاب کی ایک تصویر چپکے سے شیئر کر رہا ہوں۔

    سویڈن: قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کا قتل، 5 گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم

    واضح رہے کہ وسیم اکرم کے اپنی پہلی اہلیہ ہما وسیم سے دو بیٹے تیمور وسیم اور اکبر وسیم ہیں، ہما وسیم کے 2009 میں انتقال کے بعد سا بق فاسٹ بولر نے آسٹریلوی شہری شنیرا سے شادی کی تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی آیلا ہے۔