Baaghi TV

Category: شوبز

  • فلم ویلکم کے سیٹ پر میری توجہ حاصل کرنے کیلئے انیل کپور اور نانا پاٹیکر جھگڑا کرتے تھے، ملیکہ شیراوت

    فلم ویلکم کے سیٹ پر میری توجہ حاصل کرنے کیلئے انیل کپور اور نانا پاٹیکر جھگڑا کرتے تھے، ملیکہ شیراوت

    ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملیکہ شیراوت نے انکشاف کیا ہے کہ 2007 کی مشہور فلم "ویلکم” کے سیٹ پر انیل کپور اور نانا پاٹیکر ان کی توجہ حاصل کرنے کے لیے آپس میں جھگڑا کرتے تھے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں یوٹیوب چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ملیکہ شیراوت نے اپنے فلمی کیریئر اور ماضی کے دلچسپ تجر بات بتائے انہوں نے 2007 میں ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی فلم ‘ویلکم’ کے سیٹ پر ہونے والے مزاحیہ قصوں کا تذکرہ بھی کیا انہوں نے "ویلکم” کے سیٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انیل کپور اور نانا پاٹیکر کے درمیان ایک مزاحیہ کشمکش چلتی تھی تاکہ وہ ان کی توجہ حاصل کر سکیں، جس کی وجہ سے وہ خود کو بہت خاص محسوس کرتی تھیں، وہ دونوں بہت اچھے انسان اور اداکار ہیں-

    یوم پاکستان، سیالکوٹ اور تنگوانی میں تقریبات

    اداکارہ نے مزید بتایا کہ فلم کی شوٹنگ دبئی میں ہوئی تھی جہاں بہت گرمی تھی اور ہمارا میک اپ بھی خراب ہو رہا تھا لیکن اس بات کی کسی کو بھی فکر نہیں تھی، بس ہر کوئی جلد سے جلد شوٹنگ مکمل کرکے گھر جانا چاہتا تھا۔

    واضح رہے کہ "ویلکم” میں انیل کپور، اکشے کمار، نانا پاٹیکر، کترینہ کیف، اور ملیکہ شیراوت نے مرکزی کردار ادا کیے تھے فلم کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل "ویلکم بیک” کے نام سے 2015 میں ریلیز کیا گیا تھا، جو ناظرین میں بھی مقبول رہا۔

    بھارتی اسٹار ہاکی اولمپئینز نے شادی کر لی

  • نازش جہانگیر کی غلط معلومات پھیلانے والوں کو  کارروائی کی دھمکی

    نازش جہانگیر کی غلط معلومات پھیلانے والوں کو کارروائی کی دھمکی

    پاکستان کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے متعلق غلط، گمراہ کُن اور غیر تصدیق شدہ معلومات پھیلانے والوں کو شدید وارننگ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ عمل نہ رکا تو وہ پیکا ایکٹ 2016ء کے تحت قانونی کارروائی کریں گی۔

    نازش جہانگیر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک باضابطہ نوٹس شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنے بارے میں غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلانے والے افراد، پیجز اور اداروں کو قانونی کارروائی کی دھمکی دی۔ اداکارہ نے کہا کہ "میرے بارے میں غلط، گمراہ کن یا غیر تصدیق شدہ معلومات پوسٹ کرنے والے تمام افراد کے لیے یہ ایک باضابطہ وارننگ ہے۔ اگر ان پوسٹس کو فوراً ہٹایا نہ گیا اور 24 گھنٹوں کے اندر عوامی معافی نامہ نہ جاری کیا گیا تو میں ان ہتک آمیز پوسٹس کے ذمے دار تمام فریقین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر مجبور ہو جاؤں گی۔”

    نازش جہانگیر نے مزید کہا کہ "اس طرح کی غلط معلومات کو مزید پھیلانے کے نتیجے میں پیکا ایکٹ 2016ء کے تحت قانونی کارروائی سمیت ہتک عزت کا باقاعدہ مقدمہ دائر کیا جائے گا اور ساتھ ہی تمام ممکنہ قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔”

    یہ بیان اداکارہ کی جانب سے اس وقت سامنے آیا جب چند روز قبل لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نازش جہانگیر کے خلاف امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت نے پولیس کو اداکارہ کو گرفتار کر کے 22 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    تاہم، نازش جہانگیر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے خلاف جاری ہونے والے وارنٹِ گرفتاری کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی یہ وضاحت کی کہ ان سے متعلق کون سی غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔اداکارہ کا یہ اقدام اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ وہ اپنے خلاف پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں اور الزام تراشیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور وہ ان کے لیے انتہائی سنجیدہ ہیں۔

  • اداکارہ  نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کا کمپنی فنڈز کا ذاتی استعمال

    اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کا کمپنی فنڈز کا ذاتی استعمال

    کراچی: معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے خلاف ایف آئی اے نے فراڈ کیس میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ عاطف خان نے اپنے ذاتی فائدے کے لیے کمپنی کے اکاؤنٹ سے ایک ارب روپے سے زائد رقم منتقل کر کے ٹریڈنگ کی۔

    کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے پیش کیے گئے عبوری چالان میں بتایا گیا ہے کہ عاطف خان نے فروری 2016 سے دسمبر 2023 کے درمیان کمپنی کے اکاؤنٹ سے 1.429 ارب روپے ذاتی ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں منتقل کیے، جس کا استعمال وہ اپنے ذاتی فائدے کے لیے کرتا رہا۔ تاہم، ملزم نے اس رقم میں سے 1.322 ارب روپے کمپنی کے اکاؤنٹ میں واپس کر دیے۔چالان کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ عاطف خان نے کمپنی کے فنڈز کو ذاتی طور پر استعمال کرنے کے علاوہ مختلف بینکوں سے بھی فنڈز حاصل کیے۔ ان فنڈز کا استعمال ملزم نے تھرڈ پارٹیز سے مختصر مدت کے لیے قرض لینے میں کیا، اور ان قرضوں پر مارک اپ کے ساتھ واپس کیے گئے۔مزید برآں، ایف آئی اے نے بتایا کہ عاطف خان کے بینک اکاؤنٹ میں کمپنی کے فنڈز سے خریدے گئے شیئرز سے حاصل ہونے والے 3 کروڑ 14 لاکھ روپے کے ڈیویڈنڈز بھی ذاتی اکاؤنٹ میں جمع کروائے گئے۔ایف آئی اے کی تحقیقات میں یہ بھی شامل ہے کہ ملزم کے بینک اکاؤنٹ سے فائدہ اٹھانے والوں میں اس کی اہلیہ نادیہ حسین کے سیلون کا اکاؤنٹ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، ایف آئی اے نے مختلف بینکوں، ایس ای سی پی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ریکارڈ حاصل کیا ہے۔ملزمان کے خلاف کمپنی کے فنڈز کو ذاتی استعمال کرنے، فراڈ اور مس کنڈکٹ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اس کیس میں ایک اور ملزم فیصل محمود شیخ ہے، جو ضمانت پر رہا ہے۔

    عاطف خان کو 8 مارچ 2025 کو گرفتار کیا گیا تھا، اور اس کے بعد جسمانی ریمانڈ پر تفتیش کی گئی۔ 18 مارچ کو عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔اس کیس میں مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کے خلاف مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔

  • سلمان خان اور ایشوریا رائےکے بریک اپ بارے نیا انکشاف

    سلمان خان اور ایشوریا رائےکے بریک اپ بارے نیا انکشاف

    بالی وڈ کے مشہور اداکار سلمان خان اور ایشوریا رائے 90 کی دہائی کے آخر میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے جوڑوں میں شامل تھے۔ ان کی کیمسٹری فلم "ہم دل دے چکے صنم” میں بہت خوبصورتی سے دکھائی گئی تھی، جس نے ناظرین کو بے حد متاثر کیا۔ تاہم، یہ جوڑی فلم کی کہانی کی طرح حقیقت میں بھی ایک نہ ہو سکی۔

    ایشوریا رائے اور سلمان خان کی علیحدگی اتنی سنجیدہ نوعیت کی تھی کہ بعد میں ایشوریا نے سلمان خان کے ساتھ تعلق میں ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد، کئی ایونٹس پر ایشوریا نے سلمان خان کو نظر انداز کیا، جو کہ ان کے مداحوں نے بخوبی محسوس کیا۔حال ہی میں، ایک سینئر فلمی صحافی اور مصنف حنیف زاویری نے سلمان اور ایشوریا کے بریک اپ کے حوالے سے نئی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ حنیف زاویری نے ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان اور ایشوریا رائے کا رشتہ بہت سنجیدہ تھا اور دونوں ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے، لیکن ایشوریا کے والدین سلمان خان کو پسند نہیں کرتے تھے۔

    حنیف زاویری نے مزید کہا: "سلمان اور ایشوریا کا پیار سنجیدہ تھا، اور دونوں چاہتے تھے کہ ان کی شادی ہو، لیکن ایشوریا کے والدین سلمان سے خوش نہیں تھے۔ ان کا خیال تھا کہ سلمان کا رشتہ دیگر اداکاراؤں جیسے سومی علی اور سنگیتا بجلانی سے رہا ہے، اور وہ سمجھتے تھے کہ سلمان صرف فلرٹ کر رہا ہے، نہ کہ واقعی شادی کرنا چاہ رہا ہے۔”حنیف زاویری نے یہ بھی بتایا کہ سلمان خان شادی کے بارے میں سنجیدہ تھے اور جلد شادی کرنا چاہتے تھے، لیکن ایشوریا اس وقت شادی کرنے کے لیے تیار نہیں تھیں کیونکہ وہ خود کو ابھی تک سیٹل نہیں کرنا چاہتی تھیں۔ اسی وجہ سے دونوں کے درمیان تلخیاں بڑھ گئیں۔

    حنیف زاویری نے یہ بھی ذکر کیا کہ ایک بار سلمان خان نے ایشوریا کی بلڈنگ پر جا کر دروازہ زور سے کھٹکھٹایا اور ایک ڈرامہ رچایا۔ اس کے بعد، پڑوسیوں نے سلمان خان کے بارے میں انٹرویوز دیے، جو کہ اخبار میں شائع ہوئے۔ ایشوریا نے یہ سب کچھ بہت نامناسب سمجھا اور اسی وجہ سے انہوں نے سلمان خان سے اپنا رشتہ ختم کر دیا۔

  • بالی ووڈ اداکار عامر خان،اداکارہ ودیا بالن کی نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم سے ملاقات

    بالی ووڈ اداکار عامر خان،اداکارہ ودیا بالن کی نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم سے ملاقات

    بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان اور اداکارہ ودیا بالن نے نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم کرسٹوفر لکسن سے ملاقات کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم بھارت کے دورے پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران معروف فلم پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور، رونی اسکریو والا اور اداکار و ڈائریکٹر آشوتوش گواریکر بھی موجود تھے۔اس ملاقات میں دونوں ممالک کے فلمی صنعتوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی گئی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم نے ذاتی طور پر ان مشہور شخصیات کو ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا، تاکہ وہ بھارتی فلم انڈسٹری کی ترقی اور نیوزی لینڈ کے ساتھ اس کے تعلقات کے حوالے سے خیالات کا تبادلہ کر سکیں۔

    نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم نے اس ملاقات کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور اس کے ساتھ لکھا کہ فلمیں ہماری معیشت میں پیسے اور روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہیں ، وہ یہ جان کر خوش ہیں کہ بالی ووڈ کے چند اہم ستاروں سے ان کے خیالات بھی معلوم ہوئے اور یہ بات چیت بہت فائدہ مند ثابت ہوئی۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم کرسٹوفر لکسن 16 مارچ سے 20 مارچ تک بھارت کے دورے پر تھے، جہاں ان کی بھارتی حکام کے ساتھ مختلف اہم ملاقاتیں اور مذاکرات ہوئے۔

  • اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے معروف اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ نازش جہانگیر کو گرفتار کر کے 22 مارچ کو عدالت میں پیش کرے۔

    یہ مقدمہ لاہور کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی اسود ہارون کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، جنہوں نے اداکارہ پر الزام عائد کیا کہ نازش جہانگیر نے شوبز انڈسٹری میں مواقع فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر ان سے لاکھوں روپے اور قیمتی گاڑی چھین لی۔ اسود ہارون کے مطابق، جب انہوں نے اپنی رقم اور گاڑی کی واپسی کا مطالبہ کیا تو انہیں ایک فارم ہاؤس میں بلایا گیا، جہاں مسلح افراد نے انہیں یرغمال بنا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

    عدالت نے اس مقدمے کی سماعت کے دوران نازش جہانگیر، سکندر خان اور دیگر ملزمان کے خلاف وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں۔

    اس وقت تک اداکارہ نازش جہانگیر کی طرف سے اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم، اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی اس حوالے سے اپنا موقف پیش کریں گی۔

  • عظمی بخاری نصیبو لال کی خیریت دریافت کرنے اداکارہ کے گھر پہنچ گئیں

    عظمی بخاری نصیبو لال کی خیریت دریافت کرنے اداکارہ کے گھر پہنچ گئیں

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی معروف گلوکارہ نصیبو لال کے گھر پہنچیں، انہوں نے گلوکارہ کی خیریت بھی دریافت کی۔

    باغی ٹی وی : عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے نصیبو لال کو گلدستہ دیا اور گلوکارہ کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی، نصیبو لال نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کیا۔

    نصیبو لال نے مریم نواز کے فنکاروں کے لیے فلاحی کاموں پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی،گلوکارہ نے کہا کہ مریم نواز والد کے نقشِ قدم پر چل رہی ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی مدد فرمائے۔

    پارلیمنٹ کی راہداری میں بیرسٹر گوہر اور خواجہ آصف کی خوشگوار ملاقات

    واضح رہے کہ گلوکارہ نصیبو لال نے شوہر کی جانب سے مبینہ تشدد کیے جانے پر اس کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج کروایا تھا،نصیبو لال نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ گڑوی کالونی کالا خطائی روڈ امامیہ کالونی کی رہائشی ہیں، 14مارچ کو وہ گھر کے صحن میں بیٹھی تھیں کہ شوہر نوید حسین نے گالیاں دینا شروع کر دیں، اور چہرے پر اینٹ مار دی، جس سےچہرے کے بائیں حصے اور ناک پر شدید چوٹ آئی،شوہر نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، شوہر اکثر لڑائی جھگڑا کرتا رہتا ہے۔

    غرہ پر اسرائیلی مظالم،مرکزی مسلم لیگ کا جمعہ کوملک گیر یوم احتجاج کا اعلان

  • جرمن ڈائریکٹر کی سلمان خان کی پیشہ ورانہ مہارت پر تنقید

    جرمن ڈائریکٹر کی سلمان خان کی پیشہ ورانہ مہارت پر تنقید

    جرمن ڈائریکٹر مشیل نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان سیٹ پر 7 ، 7گھنٹے انتظار کرواتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی ڈائریکٹر مشیل سلمان خان سمیت کئی فلم پروڈیوسرز اور اداکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں اور یہی نہیں جرمن ڈائریکٹر نے ماضی میں 10سال بھارت میں گزارے ہیں،ڈائریکٹر مشیل نے ایک ڈاکومینٹری فلم میں سلمان خان کے ساتھ کام کا ناخوشگوار تجربہ شیئر کیا ہے ۔

    ویڈیو بیان میں جرمن ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ میں نے کئی مشہور شخصیات کے ساتھ کام کیا جن میں سے کچھ شخصیات کی پیشہ ورانہ مہارتیں سوالیہ نشان ہیں، جیسے کہ سلمان خان جو ہمیں سیٹ پر 7 گھنٹے تک باآسانی سے انتظار کرواتے تھے اور جب ہم یہ جان گئے اس کے بعد ہم جب بھی ان کے ساتھ شوٹنگ کرتے اپنادوسرا کام بھی سیٹ پر لے جاتے کیونکہ ہمیں معلوم تھا ہم سارا دن وہاں بیٹھے رہیں گے اور شاید سیٹ پر کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ کب آئیں گے‘۔

    راکیش روشن اپنا سر کیوں منڈواتے ہیں؟وجہ بتادی

    مشیل کا بتایاکہ اسی دستاویزی فلم کیلئے میرا شاہ رخ خان کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا رہا، میں نے ڈاکومینٹری کیلئے شاہ رخ کو ڈائریکٹ کیا وہ اچھے انسان ہیں ، انہوں نے عالیہ بھٹ کے ساتھ ایک اشتہار کے لیے بھی کام کیا وہ بے حد کول اور پروفیشنل ہیں۔

    حافظ نعیم نے بجلی کی قیمت میں کمی کی خبروں کو خوش آئند قرار دیا

  • راکیش روشن اپنا سر کیوں منڈواتے ہیں؟وجہ بتادی

    راکیش روشن اپنا سر کیوں منڈواتے ہیں؟وجہ بتادی

    ممبئی: سینئر ہدایتکار راکیش روشن نے اپنا سر منڈوانے کے راز سے پردہ اٹھایا ہے-

    باغی ٹی وی: ہدایت کار و فلم ساز راکیش روشن کو ہم گزشتہ کئی دہائیوں سے گنجا دیکھتے آرہے ہیں تاہم حال ہی میں انہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اس فیصلے کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

    راکیش روشن نے بتایا کہ ’ فلم ’خودغرض‘ بطور اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر میرے پاس آخری موقع تھی، اگر یہ فلم کامیاب نہ ہوتی تو میں آج اتنا کامیاب نہ ہوتا،اس فلم کیلئے میں نے منت مانی تھی کہ اگر یہ فلم کامیاب ہوگئی تو میں اپنا سر منڈوالوں گا، فلم کامیاب ہوگئی لیکن میں سر منڈھوانے کیلئے خود کو تیار نہیں کرسکا-

    4 شادیوں سے متعلق بیان، اداکار دانش تیمور کو معافی مانگنا پڑ گئی

    راکیش روشن نےبتایا کہ اس کے بعد پھر مجھے رات کو نیند نہیں آئی کیونکہ میں اپنی منت پوری نہیں کر پایا تھا، اگلے دن میں نے حجام کو بلایااور وہ ایک گھنٹے تک میرے سامنے بیٹھا رہا اور میں سوچتا رہا کہ مجھے یہ کرنا چاہیے یا نہیں، بلآخر میں نے بال کٹوا دیئے۔

    استنبول کے مئیر کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں کشیدگی

  • 4 شادیوں سے متعلق بیان، اداکار دانش تیمور کو معافی مانگنا پڑ گئی

    4 شادیوں سے متعلق بیان، اداکار دانش تیمور کو معافی مانگنا پڑ گئی

    کراچی: پاکستانی اداکار دانش تیمور کو 4 شادیوں سے متعلق بیان پر اس قدر تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ انہیں معافی مانگنا پڑی۔

    باغی ٹی وی: دانش تیمور ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرئض سرانجام دے رہے ہیں رواں ہفتے دانش تیمور کی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان نے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اداکار نے 4 شادیوں سے متعلق ایک بیان دیا۔

    اداکار نے کہا تھا کہ مجھے اللہ کی طرف سے 4 شادیوں کی اجازت ہے، میں کر نہیں رہا ‘فی الحال’ یہ اور بات ہےلفظ ‘فی الحال’ اور 4 شادیوں کے بیان پر مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر اداکار نے معافی مانگ لی۔

    دانش تیمور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ لوگ مجھ سے ناراض ہیں، میرے کچھ پرستار سمجھتے ہیں کہ میں نے اپنی بیوی عائزہ کی بے عزتی کی لیکن ایسا نہیں ہے، میں اپنی بیوی سے پیار کرتا ہوں، الفاظ کا چناؤ شاید صحیح نہیں ہوا، میں اکثر لفظ ‘فی الحال’ استعمال کرتا ہوں جو موجودہ حالات کی طرف اشارہ کرتا ہے-

    حافظ نعیم نے بجلی کی قیمت میں کمی کی خبروں کو خوش آئند قرار دیا

    اداکار نےکہا کہ مجھے یقین ہےہم سب ایک دن مر جائیں گے،الحمداللہ زندگی میں کبھی تنارع نہیں بنا، اس معاملے کو ختم کردیا جائے، جب میری نیت ہی ایسی نہیں ہے اور دل ایسا نہیں ہے تو بات کو بڑھانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے،اگر لوگوں کو لگتا ہے کہ میری با ت سے ان کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں، میں آپ کو پریشان نہیں کرنا چاہتا، میں نے آپ کو انٹرٹین ​​​​کرنے کے لیے اپنی زندگی وقف کر ی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ آپ سب خوش رہیں جیسے میں اپنے گھر میں اپنی بیوی بچوں کے ساتھ خوش رہتا ہوں-

    استنبول کے مئیر کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں کشیدگی