Baaghi TV

Category: شوبز

  • ٹچ بٹن میں کیا عروہ حسین بھی کام کر رہی ہیں؟

    ٹچ بٹن میں کیا عروہ حسین بھی کام کر رہی ہیں؟

    فلم ٹچ بٹن جسے اداکارہ عروہ حسین نے پرڈیوس کیا ہے ، ڈائریکٹ قاسم علی مرید نے کیا ہے جبکہ لکھا فائزہ افتخار نے ہے. فلم کی مرکزی کاسٹ میں فرحان سعید ، ایمان علی ، سونیا حسین اور فیروز خان و دیگر شامل ہیں، عروہ حسین نے اس فلم کو پرڈیوس ہی کیا ہے لیکن کہا جا رہا ہے کہ ان کے لئے ایک گانا خاص طور پر رکھا گیا. اس گانے کی فلم میں خاص ضرورت نہ تھی لیکن سچوایشن ایسی بنائی گئی کہ عروہ حسین پر ایک گانا پکچرائز ہو. عموما اگر کوئی نوجوان نسل کی لڑکی یا لڑکا فلم پرڈیوس کرے تو وہ خود اس کا حصہ ضرور بنتا ہے لیکن عروہ حسین نے ایسا نہیں‌ کیا. انہوں نے صرف فلم پرڈیوس کرنے پر توجہ دی لیکن فلم کی پوری ٹیم نے انہیں‌متحرک کیا

    کہ ان کا بھی ایک گانا اس میں‌ہونا چاہیے. اب وہ گانا کیسا ہوگا عروہ کی پرفارمنس کیسی ہو گی یہ تو فلم دیکھ کر ہی پتہ چل سکے گا.فلم ٹچ بٹن کی پوری کاسٹ آج کل فلم کی پرموشنز میں‌مصروف ہے. اداکارہ ایمان علی کافی عرصے کے بعد سکرین پر نظر آنے جا رہی ہی دوسری طرف فرحان سعید اور سونیا حسین پہلی بار ایک ساتھ کام کررہے ہیں ،فیروز خان ویسے بھی پچھلے کچھ عرصے سے خبرو میں ہیں لہذا دیکھنا یہ ہے کہ اس سٹار کاسٹ پر مبنی یہ فلم سینما گھروں میں کیا رنگ جماتی ہے.

  • ٹچ بٹن ہر لحاظ سے ایک مختلف فلم ہو گی عروہ حسین

    ٹچ بٹن ہر لحاظ سے ایک مختلف فلم ہو گی عروہ حسین

    معروف اداکارہ عروہ حسین کی بطور پرڈیوسر فلم ٹچ بٹن 11 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. کورونا کی وجہ سے ریلیز میں تاخیر کا شکار رہی یہ فلم کامیڈی رومینس اور ڈرامہ ہے. اس فلم کے حوالے سے عروہ حسین کہتی ہیں کہ یہ فلم ہر لحاظ سے ایک مختلف فلم ثابت ہوگی . اس کا موضوع روٹین سسے ہٹ‌کر ہے .فائزہ افتخار نے بہت ہی خوبصورت طریقے سے کہانی لکھی ہے. ہر کردار کے لئے ایکٹر کاانتخاب پرفیکٹ ہے. عروہ نے کہا کہ بطور پرڈیوسر میری پہلی فلم ہے بطور ایکٹر تو ہم نے صرف اپنے کردار کو دیکھنا ہوتا ہےلیکن بطور پرڈیوسر آپکی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے آپ نے پورے پراجیکٹ کو لیکر چلنا ہوتا ہے. عروہ حسین نے کہا کہ فلم

    پاکستان اور ترکی میں شوٹ ہوئی ہے چھ گانے ہیں ہر گانا ایک سے بڑھ کر ایک ہے. ایمان علی اور فرحان سعید کے علاوہ ہر کسی نے بہترین کام کیا ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہیے. ہمارے ہاں باصلاحیت اداکار اور ڈائریکٹرز رائٹرز ہیں.اچھی بات یہ ہے کہ کورونا سے جان چھٹنے کے بعد سینما گھروں کی رونقیں بحال ہونے لگی ہیں.عروہ حسین نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ ٹچ بٹن شائقین کو بہت زیادہ پسندآئیگی.

  • سنی دیول نے منائی 66 ویں  سالگرہ کی خوشی

    سنی دیول نے منائی 66 ویں سالگرہ کی خوشی

    اجے سنگھ دیول جن کا فلمی نام سنی دیول ہے وہ 66 برس کے ہو گئے ہیں. سنی ایک ہندوستانی اداکار، فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر، سیاست دان اور پنجاب کے گورداسپور (لوک سبھا حلقہ) سے موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں۔ان کا ہندوستانی سینما میں امیج ایک اینگری ینگ مین اور ایکشن ہیرو کا ہے . انہوں نے 1980 اور 1990 کی دہائی میں متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کی. سنی دیول کا شمار بالی وڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے. ان کی مشہور فلموں میں گھائل، جیت، دامنی، گھٹک، سرحد اور غدر ایک پریم کتھا کے نام قابل زکر ہیں. سنی دیول کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں بہترین اداکار کے لیے دو نیشنل فلم ایوارڈ اور دو فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔سنی دیول کو اداکاری میں مہارت حاصل ہے

    لیکن ڈانس میں نہیں‌. ان کے کئی سپر ہٹ گانوں میں انہوں نے جو ڈانس کیا ہے وہ کافی چرچا میں رہا . فلم دامنی میں ان کے کردار کو بے حد سراہا گیا .انہوں نے اپنے دور کی کامیابی ترین ہیروئنز کے ساتھ کام کیا جن مں مادھوری ڈکشٹ ، امریتا سنگھ ، پونم ڈھلوں، ڈمپل کپاڈیہ و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. سنی دیول کی سالگرہ کے موقع پر ان کے والد دھرمیندر نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی . سنی دیول کو ان کے مداحوں نے بھی مبارکباد دی جس کا انہوں نے شکریہ ادا کیا اور سالگرہ کا کیک کاٹ کر جشن بھی منایا .

  • شاہ رخ خان کے گھر کا باس کون ہے ؟ جان کر رہ جائیں حیران

    شاہ رخ خان کے گھر کا باس کون ہے ؟ جان کر رہ جائیں حیران

    بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں سے ایک، شاہ رخ خان اور گوری خان ہیں یہ دونوں کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں ہیں . شاہ رخ خان اور گوری اپنے خاندان کے ساتھ باندرہ ممبئی میں منّت نام کے ایک پرتعیش خوبصورت بنگلے میں رہتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گھر کا اصل باس کون ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے یہ نہ تو شاہ رخ ہیں اور نہ ہی گوری۔حال ہی میں گوری خان نے ایک انٹرویو دیا جب ان سے پوچھا گیا کہ گھر کا اصل باس کون ہے یا منت کا ریموٹ کنٹرول کس کے پاس ہے تو گوری خان نے انکشاف کیا کہ ان کے گھر کی باس کوئی اور نہیں ان کی والدہ سویتا چھیبا ہے جو دہلی سے اس کے گھر کو کنٹرول کرتی ہیں۔گوری خان جو کہ انٹیرئیر ڈیزائنر بھی ہیں نے بتایا کہ

    میں نے اپنی ماں سے سب کچھ سیکھا ہے کیونکہ وہ اپنے گھر منت کو پیغامات اور فون کالز کے ذریعے اپنے کنٹرول میں رکھتی ہیں۔ گوری خان نے کہا میری ماں میری بہت بڑی سپورٹ ہے اور میں ان کی مدد کے بغیر ادھوری ہوں. یاد رہے کہ گوری خان اپنی کتاب مائی لائف ان ڈیزائن کو لانچ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اور دوسری طرف شاہ رخ خان اپنی بیک ٹو بیک فلموں پٹھان، جوان اور ڈنکی کے ساتھ سکرین پر واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔

  • عالیہ بھٹ، ورون دھون، اور سدھارتھ ملہوترا نے بالی وڈ میں 10 سال مکمل کر لئے

    عالیہ بھٹ، ورون دھون، اور سدھارتھ ملہوترا نے بالی وڈ میں 10 سال مکمل کر لئے

    بالی وڈ کے مشہور اداکار عالیہ بھٹ، ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا نے بالی وڈ انڈسٹری میں 10 سال مکمل کر لئے ہیں۔ فلمساز کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرتے ہوئے ان سب نے ہندوستانی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی۔ اور آج یہ سب بالی وڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شامل ہیں۔ سدھارتھ ملہوترا نے بھارتی فلم انڈسٹری میں 10 سال مکمل کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ اس خاص دن پر انہوں نے آنجہانی اداکار رشی کپور کو یاد کیا جنہوں نے اپنی پہلی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر میں معاون کردار ادا کیا تھا.دوسری طرف عالیہ بھٹ اور ورون دھون بھی بالی وڈ میں ایک دہائی مکمل ہونے پر کافی خوش ہیں. عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں آنا میرا خواب تھا چار

    سال کی عمر میں یہ خواب دیکھا تھا اور بڑے ہونے پر یہ خواب پورا ہوا. عالیہ بھٹ کہتی ہیں کہ فلم انڈسٹری میں آخری سانس تک رہوں گی.عالیہ بھٹ کہتی ہیں کہ وہ شروع کے آڈیشنز میں رد کر دی گئیں تھیں لیکن جب چانس ملا تو اپنی صلاحیتوں‌کو منوانے کی کوشش کی .ورون دھون بھی فلم انڈسٹری میں اپنے یہاں تک کہ سفر سے کافی ہیں مطمئن کہتے ہیں کہ اداکاری میری خون میں رچی بسی ہے میں نے آخر کار یہی کام کرنا تھا خوشی ہے کہ جو کام پسند تھا وہی کررہا ہوں.

  • اور جب ماہرہ خان کی نانی نے ان سے پوچھا کہ یار کا مطلب کیا ہوتا ہے؟

    اور جب ماہرہ خان کی نانی نے ان سے پوچھا کہ یار کا مطلب کیا ہوتا ہے؟

    اداکارہ ماہرہ خان جن کی حال ہی میں فلم دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ ریلیز ہوئی ہے اس میں انہوں نے مکھو کا کردار کیا ہے اس کردار میں ان کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. ماہرہ خان اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ بہت ساری داد سمیٹتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میری نانی امی کو لفظ یار بہت برا لگتا تھا. میں اکثر کہہ دیتی تھی امی یار نانی یار تو میری نانی بہت برا مناتی تھیں ایک دن انہوں نے مجھے اپنے پاس بلایا اور پوچھا کہ کیا تمہیں یار کا مطلب پتہ ہے تو میں نے کہا کہ پتہ نہیں تو بولیں جب یار کا مطلب پتہ چل جائے اس وقت میرے پاس آنا اور اس وقت یہ لفظ میرے سامنے کہنا. پھر ماہرہ خان نے یہ بھی بتایا کہ جب میں‌کبھی انگلش میں امی کے حوالے

    سے کہتی تھی کہ شی از کمنگ تو وہ کہا کرتی تھیں کہ اچھا تو اب وہ شی بن گئی ہے تمہاری ماں نہیں رہی. تو میں سر پکڑ کر بیٹھ جاتی تھی کہ میں اپنی بات نانی کو سمجھا نہیں پارہی. ماہرہ خان نے یہ بھی کہا کہ میں اپنی نانی کے ساتھ بہت محبت کرتی ہوں انہوں نے ہمیشہ میرا بہت خیال رکھا مجھے بیٹیوں سے بڑھ کر رکھا.

  • بھارتی اداکارہ سرگن مہتا پاکستانی ڈراموں کی مداح ، میرے پاس تم ہو تین بار دیکھا

    بھارتی اداکارہ سرگن مہتا پاکستانی ڈراموں کی مداح ، میرے پاس تم ہو تین بار دیکھا

    پاکستانی ڈرامے انڈیا میں بہت شوق سے دیکھے جاتے ہیں امیتابھ بچن جیسا اداکار بھی ایک وقت میں پاکستانی ڈراموں کا مداح رہا ہے. حال ہی میں انڈین پنجابی فلموں کی نامور ہیروئین سرگن مہتا نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی ڈراموں کی بہت بڑی مداح ہیں . انہوں نے لسٹ بنا کر رکھی ہوتی ہے کہ کون کون سے ڈرامے دیکھنے ہیں. سرگن کے مطابق وہ تین سے چار دن میں ایک ڈرامہ دیکھ کر ختم کر لیتی ہیں. انہوں نے کہا کہ جہاں میرےبہت سارے پسندیدہ ڈرامے ہیں وہیں میرے پاس تم ایک ایسا ڈرامہ ہے جسے میں نے تین بار دیکھا ہے . میرے پاس تم کے علاوہ رقیب سے بھی پسند ہے یہ دونوں ڈرامے بہت ہی خوبصورت طریقے سے لکھے گئے ہیں. سرگن کہتی ہیں کہ پاکستانی ڈرامے بہت ہی اچھے انداز میں بنائے اور

    لکھے جاتے ہیں پاکستانی فنکاروں میں بھی بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے. یاد رہے کہ سرگن مہتا کی حال ہی میں پنجابی فلم بابے بھنگڑا پائوندے نے ریلیز ہوئی اس میں پاکستانی اداکار سہیل احمد نے بھی اہم کردار ادا کیا . سہیل احمد کی یہ پہلی انڈین پنجابی فلم ہے ان کا کہنا ہے کہ اس فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے جبکہ سرگن کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میری فلم پاکستان میں ریلیز ہوئی.

  • فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر کام ہو گا

    فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر کام ہو گا

    حال ہی میں فاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات پر بات چیت کی گئی . اس ملاقات میں جہاں تجارت سمیت سیلاب زدگان کی بحالی پر بات ہوئی وہیں میڈیا اور فلم کے شعبوں میں جاری تعاون کو مزید تیز کرنے پر غور کیا گیا۔ اس بات چیت میں فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ منصوبوں کو عملی شکل دینے کے لئے دونوں اطراف پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔امید کی جا رہی ہے کہ پاکستان اور سعودیہ ڈرامہ اور فلم کے لئے مل کر بہترین پروڈکشن کر سکیں گے. یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اگر اس منصوبے پر عمل ہو جائے تو پھر

    پاکستانی کونٹینٹ جو کہ ڈرامہ اور فلم پر مشتمل ہو گا سعودیہ میں لگے گا لوگ دیکھیں گے تو کو پروڈکشن کی راہیں بھی کھلیں گی اور دونوں‌ملکوں کی عوام کو بہترین پراجیکٹس دیکھنے کو ملیں گے. یاد رہے کہ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت کا وزیراعظم نامزد ہونے پر سعودی سفیر کو مبارکباد دی اور مزید کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام کے دل میں خادم الحرمین الشریفین اور سعودی قیادت کے لئے بے پناہ عزت و احترام ہے۔

  • جھانوی کپور نے دیا اپنی بہن خوشی کو حیران کن مشورہ

    جھانوی کپور نے دیا اپنی بہن خوشی کو حیران کن مشورہ

    سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے بہت جلدی بالی وڈ میں اپنا ایک مقام بنا لیا ہے انہوں نے ابھی تک جتنے بھی کردار کئے ہیں وہ سب کے سب چیلنجنگ ہیں.جھانوی کپور نے 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم دھڑک کے ساتھ اپنے کیرئیر کا آغاز کیا یہ فلم مشہور مراٹھی فلم سیرت کا آفیشل ریمیک تھی۔ اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنی بہن خوشی کپور کو دئیے ہیں کچھ دلچپسپ مشورے، خوشی بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کی تیاری کررہی ہیں. انٹرویو میں جھانوی سے جب کہا گیا کہ آپ خوشی کپور کو کیا مشورہ دینا چاہیں گی تو انہوں

    نے کہا کہ کسی اداکار کو ڈیٹ مت کرو، جھانوی نے کہا کہ میں‌ہوں یا مجھ جیسی اور لڑکیاں یہ مشورہ ہم سب کے لئے ہے، انہوں نے ان ڈائریکٹ یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں ایک اداکار کو ڈیٹ کرتی رہی ہیں. جھانوی کپور نے یہ بھی کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میری بہن بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہے. یاد رہے کہ خوشی کپور ذویا اختر کی فلم دی ”آرچیز کامکس” سے کیرئیر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں اس فلم میںان کے ساتھ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی ہیں .اس فلم میں زیادہ تر کاسٹ نوجوانوں‌پر مشتمل ہے.

  • فرحان اختر نے شاہ رخ خان کی فلم ڈان کے 16 سال مکمل ہونے کا منایاجشن

    فرحان اختر نے شاہ رخ خان کی فلم ڈان کے 16 سال مکمل ہونے کا منایاجشن

    شاہ رخ خان کی ایکشن تھرلر فلم ڈان نے آج ریلیز کے 16 سال مکمل کر لیے ہیں. فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ پریانکا چوپڑہ ، کرینہ کپور ، ایشا کوپیکر ،بومن ایرانی، پون ملہوترا، راجیش کھٹر اور اوم پوری نے مرکزی کردار ادا کئے. فلم کی ڈائریکشن فرحان اختر نے کی تھی.ڈان امیتابھ بچن کے 1978 کے کلاسک کا آفیشل ریمیک تھا۔ شاہ رخ خان کی ڈان کو ناقدین اور شائقین دونوں کی جانب سے اچھا ریسپانس ملا تھا.ڈان کی ریلیز کو سولہ سال مکمل ہونے پر فلم کے ڈائریکٹر فرحان اختر نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں شاہ رخ خان کا ایک مشہور ڈائیلاگ ہے جس میں لکھا ہے، "ڈان کے دشمن کی سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ وہ ڈان کا دشمن ہے۔” ڈان کا تھیم ٹریک بیک گراؤنڈ میں چل رہا

    ہے۔ "سالگرہ مبارک ہو ڈان۔

    یاد رہے کہ اس فلم کے بعد 2011 میں ڈان 2 کے نام سے ایک سیکوئل بھی ریلیز ہوااس میں شاہ رخ خان، پریانکا چوپڑا، بومن نے مرکزی کردار ادا کئے . شائقین کی جانب سے ڈان تھری بنانے کا بھی مطالبہ تھا لیکن ایسا تاحال ممکن نہیں ہوا . لیکن اطلاعات یہ ہیں کہ فرحان اختر نے ڈان تھری بنانے کی تیاری شروع کی ہے اور انہوں نے فلم لکھنے کےلئے اپنے والد جاوید اختر سے بھی رابطہ کیا ہے . جاوید اختر نے امیتابھ بچن کی ڈان بھی لکھی تھی جو کہ مشہور زمانہ ہٹ ہے.