Baaghi TV

Category: شوبز

  • عالیہ بھٹ کے گھر بیٹی کی پیدائش

    عالیہ بھٹ کے گھر بیٹی کی پیدائش

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور انڈسٹری کے سب سے پیارے جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ 2022 ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر محبت کرنے والے اس جوڑے کے لیے ایک بہترین سال ثابت ہوا ہے۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم برہمسٹرا نے باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہیں اس سال 14 اپریل کو ممبئی کے باندرہ میں واقع ان کی واستو رہائش گاہ پر ایک نجی تقریب میں ان کی شادی ہوئی۔ یہ جوڑا شادی سے پہلے پانچ سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتا رہا۔ رواں برس جون میں عالیہ نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر سب کے ساتھ شئیر کی. عالیہ اب ایک بیٹی کی والدہ بن گئی ہیں، جی ہاں عالیہ اور رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی ہے. جو کہ ان دونوں کے

    مداحوں کے لئے خوشخبری ہے. سوشل میڈیا پر عالیہ اور رنبیر کپور کو ہر کوئی مبارکباد دے رہا ہے. یاد رہے کہ چند ہفتے قبل اداکارہ عالیہ بھٹ کے بے بی شاور کی تقریب ان کے گھر والوں کی طرف سے منعقد کی گئی تھی.اس تقریب میں شاہین بھٹ سے لے کر ردھیما کپور ساہنی، کرشمہ کپور اور شمی کپور کی اہلیہ، نیلا دیوی، کرن جوہر سے لے کر آیان مکھرجی، نیتو کپور، سونی رازدان اور مہیش بھٹ نے شرکت کی۔ عالیہ بھٹ کے پائپ لائن میں‌خاصے دلچپسپ پراجیکٹس ہیں جیسے کہ فرحان اختر کی فلم جی لے زرا جس میں کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑابھی ہیں، رنویر سنگھ، جیا بچن، شبانہ اعظمی، اور دھرمیندر کے ساتھ راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی بھی ہے۔ عالیہ جیمی ڈورنن اور گال گیڈوٹ کے ساتھ فلم ہارٹ آف سٹون سے ہالی ووڈ میں بھی ڈیبیوبھی کرنے والی ہیں.

  • خلیل الرحمان قمر دادا بن گئے

    خلیل الرحمان قمر دادا بن گئے

    معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے سوشل میڈیا پر اپنے پوتے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کیپشن لکھا ہے کہ میں دادا بن گیا ہوں۔ خلیل الرحمان کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں نے مبارکباد دیں۔ مصنف نے گزشتہ روز ایک اور پوسٹ سوشل میڈیا پر شئیر کی جس میں انہوں نے معروف صحافی ارشد شریف جو کہ چند روز قبل کینیا میں قتل کر دئیے گئے تھے ان کے لئے ایک نظم لکھی۔ ان کی اس نظم کو بھی بہت زیاد ہ پسند کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر کا شمار ان رائٹرز میں ہوتا ہے جو بہترین لکھتے ہیں۔ ان کا لکھا ہوا ہر پراجیکٹ مشہور ہوجاتا ہے ان کے کئی ڈائیلاگز زبان زد عام ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ

    ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کو کتابی شکل دیں گے۔ان کے مداح ان کے اس اعلان سے بھی کافی خوش ہیں۔ دوسری طرف خلیل لرحمان قمر آج کل سوشل میڈیا پر پی ٹی ٓآئی کی بہت زیادہ حمایت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ ان کا ماننا ہے کہ عمران خان ہی اس ملک کی بہتری کے لئے آخری امید ہے۔ خلیل الرحمان قمر نے جو سوشل میڈیا پر عمران خان کے معاملے میں واضح پوزیشن لے رکھی ہے اس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے لیکن یہ مصنف من موجی ہیں کسی کی تنقید کی پرواہ کئے بغیر جو کہنا ہے کہتے ہیں۔

  • عروہ حسین سونیا حسین کے قانونی نوٹس سے لاعلم

    عروہ حسین سونیا حسین کے قانونی نوٹس سے لاعلم

    فلم ٹچ بٹن کی پرڈیوسر عروہ حسین لاعلم ہیں سونیا حسین کی ناراضگی سے اور ان کے بھیجے ہوئے قانونی نوٹس سے. عروہ حسین جو کہ اپنی فلم ٹچ بٹن کی تشہیر میں مصروف ہیں آج کل ان کے انٹرویوز ہو رہے ہیں ہر کوئی جہاں فلم کے بارے میں پوچھتا ہے وہیں ان سے سونیا حسین کے قانونی نوٹس کے بارے میں بھی پوچھا جا رہا ہے. حالانکہ سونیا حسین کہہ چکی ہیں‌کہ وہ عروہ حسین کو معاوضہ نہ دینے پر قانونی نوٹس بھیج چکی ہیں لیکن عروہ حسین نے اس بات سے بالکل ہی لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے. اداکارہ سے جب سوال ہوا کہ کیا آپ نے سونیا حسین کو معاوضہ نہیں دیا تو انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے مجھے لگتا ہے کہ سونیا حسین کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے. یاد رہے کہ سونیا حسین کا کہنا

    ہےکہ فلم کی شوٹنگ ختم ہوئے چار سال کا عرصہ بیت گیا ہے لیکن میرے سے جو معاوضہ طے کیا گیا تھا وہ ابھی تک ادا نہیں ہوا. شاید یہی وجہ ہے کہ سونیا فلم کی تشہیری مہم میں‌نظر نہیں آ رہیں. دوسری طرف فیروز خان بھی فلم کی تشہیر میں‌کہیں نظر نہیں آرہے. عروہ حسین کا کہنا ہے کہ اس فلم میں وہ سب ہے جو شائقین دو گھنٹے کی کسی فلم میں دیکھنا چاہتے ہیں .

  • کنگنا رناوت کا پائوں پھسل گیا اور دریا میں گر گئیں

    کنگنا رناوت کا پائوں پھسل گیا اور دریا میں گر گئیں

    تنازعات میں گھری رہنے والی اداکارہ کنگنا رناوت دریا میں گھر گئیں ہیں . لیکن معجزاتی طور پر بچ گئی ہیں . اداکارہ آج کل آسام میں ایک فلم کی شوٹنگ کررہی ہیں اس فلم کو انہوں نے خود لکھا ہے اور ڈائریکٹ بھی خود کیا ہے. اس فلم میں اداکارہ معروف سیاستدان انداگاندھی کا کردار ادا کررہی ہیں. اس فلم کو کنگنا رناوت نے خود ہی لکھا ہے اور ڈائریکٹ بھی کررہی ہیں. ایک سین کے لئے اداکارہ دریا کے قریب تھیں ، وہاں ان کا پائوں پھسلا اور وہ دریا میں جا گریں لیکن ان کو فلم کے کُرو نے ریسکیو کر لیا. اداکارہ کنگنا رناوت نے اس حادثے کے بارے میں‌ خود اپنے مداحوں کو آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ میں دریا کے قریب ایک سین کررہی تھی وہاں میرا پائوں پھسلا اور میں دریا میں‌جا گری لیکن شکر ہے خدا کا کہ

    میں بچ گجئی اور بچی بھی معجزاتی طور پہ ہوں. اداکارہ کی اس سوشل میڈیا پوسٹ پر ان کے مداحوں نے کمنٹس کئے اور انہیں دعائیں دیں اور کہا کہ وہ احیتاط برتیں . یاد رہے کہ کنگنا رناوت آج کل فلم ایمرجنسی کی شوٹنگ کررہی ہیں یہ ان کی پہلی ایسی فلم ہے جس کی ہدایتکاری اور سکرپٹ انہوں نے خود لکھا ہے کنگنا کو امید ہے کہ یہ فلم شائقین کو بہت زیادہ اچھی لگے گی.

  • سلمان خان نے جنسی ہراسگی کے الزامات کا سامنا کرنےوالےساجد خان کومنافق شخص قرار دیا

    سلمان خان نے جنسی ہراسگی کے الزامات کا سامنا کرنےوالےساجد خان کومنافق شخص قرار دیا

    ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار اور رئلیٹی شو بگ باس کے میزبان سلمان خان بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ساجد خان پر برس پڑے۔

    باغی ٹی وی :رئیلٹی شو بگ باس 16 کے میزبان اداکار سلمان خان نے جنسی ہراسگی کے الزامات کا سامنا کرنے والے بالی وڈ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ساجد خان کو منافق قرار دے دیا سلمان خان نے شو میں شریک ساجد خان سے سوال کیا کہ آپ اس شو میں کیا کررہے ہیں ساجد خان نے جواب دیا کہ میں جو کررہا ہوں وہ وقت آنے پر سامنے آئے گا۔

    کمال آر خان نے سلمان خان سے معافی مانگ لی

    جس پر سلمان خان نے ساجد خان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں منافق اور دہرا معیار رکھنے والا شخص قرار دیا۔ سلمان خان نے ساجد خان کو خبردار کیا کہ بہت جلد شو کی انتظامیہ اور ناظرین کے ووٹ انہیں شو سے باہر نکال دیں گے جس کی بنیادی وجہ ان کا رویہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ ساجد خان کے خلاف متعدد خواتین نے جنسی طورپرہراساں کرنے اور زیادتی کی کوشش کی شکایات درج کرائی ہیں ساجد خان کی بگ باس سیزن 16 میں شمولیت پربھی نتقید کرتے ہوئے انہیں باہر نکالنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم شو کی انتظامیہ نے یہ مطالبہ مسترد کردیا تھا۔

    پہلی ملاقات پر سلمان خان کو دیکھ کر مایوسی ہوئی تھی

    جس پر شرلین چوپڑہ جنہوں نے چند دن قبل ساجد خان کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت جوہو پولیس اسٹیشن میں درج کروای تھی ان کا کہنا تھا کہ پولیس ان کے ساتھ بالکل بھی تعاون نہیں‌کر رہی، انہوں نے ساتھ ہی ساتھ سلمان خان کو بھی لے لیا ہے آڑھے ہاتھوں ان کا کہنا تھا کہ ساجد خان سلمان خان کا قریبی دوست ہے جس کی وجہ سے وہ اسے بچانے کی کوشش کررہے ہیں اور سلمان خان اسے مکمل تحفظ دے رہے ہیں-

    شرلین نے کہا تھا کہ جب تک سلمان خان ان کا ساتھ دیتے رہیں گےساجد خان کی طرف کوئی نہیں‌بڑھ سکتااداکار کو ایسے نہیں کرنا چاہیے. جس نے جو جرم کیا ہے اس کو جوابدہ ہونا چاہیے اور بگ باس کی انتظامیہ کو بھی ایسے شخص کو اپنے گھر میں‌نہیں رکھنا چاہیے جس پر جنسی ہراسانی کے الزامات ہیں.

    یاد رہے کہ ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام صرف شرلین چوپڑہ نے نہیں لگایا بلکہ سونی چوپڑا، آہانہ کمرا اور مندانہ کریمی بھی ایسی شکایات درج کروا چکی ہیں-

    ساجد خان کو سلمان خان بچا رہے ہیں شرلین چوپڑہ کا الزام

  • جھانوی کپور کس ہیرو کے ساتھ کام کرنے کی ہیں‌ خواہاں

    جھانوی کپور کس ہیرو کے ساتھ کام کرنے کی ہیں‌ خواہاں

    اداکارہ جھانوی کپور جن کی حال ہی میں ”ملی” فلم ریلیز ہوئی ہے، باکس آفس کا بزنس ابھی تو سامنے نہیں آیا لیکن یہ کہا جا رہا ہےکہ جھانوی کپور کی اداکاری کی تعریف کی جا رہی ہے. ان کے بڑے بھائی ارجن کپور نے جھانوی کی بے حد تعریف کی ہے اور انہیں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے زریعے کہا ہے کہ تم نے میرا سر فخر سے بلند کر دیا ہے. جھانوی کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے ان سے جب سوال ہوا کہ وہ کس ہیرو کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہوں. مجھے لگتا ہے کہ میری جوڑی رنویر سنگھ کے ساتھ بہت اچھی لگے گی. انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب میں ڈانس کی ریہرسل کرتے ہوئے زخمی ہو گئی تھی تو

    رنویر سنگھ نے مجھے بہت تسلی دی اور کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے . جھانوی نے مزید کہا کہ رنویر سنگھ ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں مجھے ان کی اداکار ی اور سٹائل بہت پسند ہے . میں چاہتی ہوں کہ ہمیں کسی ایک فلم میں کاسٹ کیا جائے. یاد رہے کہ جھانوی کپور بونی کپور اور سری دیوی کی بیٹی ہیں اور انہوں نے کم وقت میں انڈسٹری میں اپنی ایک پہچان بنا لی ہے.

  • دیپیکا کا ٹیلنٹ‌حیرت انگیز ہے جبکہ جان ابراہیم اعلی اطوار رکھتے ہیں شاہ رخ خان

    دیپیکا کا ٹیلنٹ‌حیرت انگیز ہے جبکہ جان ابراہیم اعلی اطوار رکھتے ہیں شاہ رخ خان

    بالی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان ، فلم ”پٹھان” کے زریعے چار سال کے بعد بڑے پردے پر واپسی کررہے ہیں ان کے مداح ان کو بڑے پردے پر دیکھنے کے لئے بےتاب ہیں. پٹھان کا ٹیزر شائقین کے دل جیت چکا ہے اس سے پہلے پوسٹر ریلیز کیا گیا جس نے ہر طرف دھوم مچا دی تھی. فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہیم بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں. شاہ رخ خان نے حال ہی میں ان کے ٹیلنٹ‌کے بارے میں کی ہے کھل کر بات. کنگ خان نے کہا کہ دیپیکا میں ایک اداکار کے طور پر حیرت انگیز ٹیلنٹ ہے، فلم میں ان کی موجودگی یقینا خوشگوار ہے. جبکہ جان ابراہیم کے بارے میں شاہ رخ‌خان نے کہا کہ وہ انہیں کئی برسوں سے جانتے ہیں اور وہ ان لوگوں میں سے ایک ہیں جنہیں وہ جانتے

    ہیں۔لہذا ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا. ویسے بھی آپ کسی کو پہلے سے ہی جانتے ہوں تو ان کے ساتھ کام کرنے میں مزا آتا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ جان ابراہیم سب سے زیادہ نرم مزاج اور خوش اخلاق شخص ہیں۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ طویل عرصے کے بعد بڑی سکرین پر واپسی گھر واپس آنے جیسی ہے. میں بہت خوش ہوں اور انتظار کررہا ہوں کہ فلم ریلیز ہو اور شائقین دیکھیں.سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری اور یش راج فلمز کے بینر تلے تیار کردہ جاسوس تھرلر ہندی، تامل اور تیلگو میں 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی۔

  • اور جب خلیل الرحمان قمر نے مشہور بھارتی ہدایتکار کو سنا دیں کھری کھری

    اور جب خلیل الرحمان قمر نے مشہور بھارتی ہدایتکار کو سنا دیں کھری کھری

    خلیل الرحمان جو ہر وقت کوئی نہ کوئی ایسی بات چھیڑ دیتے ہیں کہ جو سوشل میڈیا پر لمبی چوڑی بحث کا باعث بن جاتی ہے. حال ہی میں خلیل الرحمان نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں بھارتی فلموں کے لئے نہیں لکھوں گا ، ان سے جب سوال ہوا کہ کیوں تو انہوں نے کہا کہ وہ اس لئے کہ وہ لوگ ہمیں اس طرح سے عزت نہیں دیتے جتنی عزت کے ہم حقدار ہیں. وہ ہمارے فنکاروں سے کام کروا بھی لیں تو انہیں وہ مقام نہیں‌دینے کو تیار ہوتے جو انہیں ملنا چاہیے. میں کئی بار بھارتی فلم میکرز کے لئے لکھنے کی پیش کش کو ٹھکرا چکا ہوں اور تب تک ٹھکراتا رہوں گا جب تک کہ ہمیں بھی اتنی عزت نہیں‌دی جاتی جتنی ہم ان کی عزت کرتے ہیں. انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں ایک ایسے

    فلم میکر کی کال آئی جو وہاں کا ایک بڑا نام ہے وہ چالیس منٹ کی کال منت سماجت کرتے رہے کہ میرے لئے لکھیں میری خوش نصیبی ہوگی . لیکن میں نے ان کی بات نہیں مانی . میں نے ان سے کہا کہ آپ کا میڈیا ہمیں پذیرائی نہیں دیتا جس کی وجہ سے آپ کے ہاں ہمارے فنکاروں کے ناموں سے بھی لوگوں کو آگاہی نہیں ہے. سوشل میڈیا کی وجہ سے تھوڑی بہت آگاہی پہنچ رہی ہے لیکن میں تب لکھوں گا جب ہمارے فنکاروں کو بھی پذیرائی ملے گی اتنی جتنی کے وہ حقدار ہیں.

  • کیا شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں علیحدگی ہو گئی ہے؟‌

    کیا شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں علیحدگی ہو گئی ہے؟‌

    پاکستانی معروف کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس پلئیر ثانیہ مرزا جن کی 2010 میں محبت کی شادی ہوئی تھی ان کا ایک بیٹا بھی ہے. بظاہر تو دونوں ایک خوشگوسر زندگی بسر کررہے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں. ان خبروں میں‌کتنی صداقت ہے کتنی نہیں اس حوالے سے ابھی کچھ کہا نہیں‌جا سکتا کیونکہ ابھی تک اس جوڑے نے علیحدگی کی تصدیق یا تردید نہیں کی. حال ہی میں دونوں نے اپنے بیٹے کی سالگرہ منائی. سب جانتے ہیں کہ دونوں اپنے بیٹے سے بہت محبت کرتے ہیں. ثانیہ مرزا نے اپنے اکائونٹ پر بیٹے کی سالگرہ کی تصاویر شئیر نہیں کیں سوائے ایک تصویر کہ اس تصویر میں وہ اپنے بیٹے کے پاس لیٹی ہیں اور ان کا بیٹا ان کا بوسہ لے رہا ہے اس کا

    کیپشن کچھ یوں ہے کہ بیٹے کا ساتھ مشکل لمحات میں مددگار ہوتا ہے. شعیب ملک نے تاہم ایسی کوئی پوسٹ شئیر نہیں کی کہ جس سے ان کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی تصدیق ہو سکے. شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان معاملات کی خرابی کی خبریں ایک بار پہلے بھی سرکولیٹ ہوئی تھیں لیکن ان خبروں میں کوئی دم نہ تھا. ہو سکتا ہے اس بار بھی سوشل میڈیا پر جو قیاس کیا جا رہا ہے وہ غلط ہی ثابت ہو جائے. تاہم یہ بات کنفرم ہے کہ دونوں نے ابھی تک ایسی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں‌کی .

  • جواد احمد نے  صحافی صدف نعیم کی شہادت کے بعد ان کے گھر نہ جانے پر صحافی بردار سے معذرت کر لی

    جواد احمد نے صحافی صدف نعیم کی شہادت کے بعد ان کے گھر نہ جانے پر صحافی بردار سے معذرت کر لی

    برابری پارٹی کے چئیر مین جواد احمد نے صحافی برادری سے معذرت کر لی ہے انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ لاہور کی صحافی صدف نعیم کی شہادت کا مجھے بہت افسوس ہے اور اس سے بھی زیادہ افسوس ہے کہ میں ان کے گھر تعزیت کرنے نہیں جا سکا جو کہ میری غلطی ہے میں اسے تسلیم کرتے ہوئے پوری صحافی برادری سے معذرت کرتا ہوں. جواد احمد نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مجھ سمیت شوبز شخصیات اور خصوصی طور پر پی ٹی آئی کے سیاستدانوں کو ان کے گھر ضرور جانا چاہیے تھے. ہم قدر کرتے ہیں صحافیوں کی لیکن ہمارے ہاں بد قسمتی سے یہ دیکھا جاتا ہے کہ کون کتنا بڑا صحافی ہے اس حساب سے ٹریٹ کیا جاتاہے. اگر کوئی بڑا صحافی انتقال کر جائے تو اس کے گھر تو سب جاتے ہیں

    لیکن وعام صحافی کے گھر کوئی نہیں جاتا جو کہ بہت ہی غلط ہے اور صدف نعیم کے معاملے میں جو مثال سیٹ ہوئی ہے وہ نہایت ہی افسوسناک ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا . انہوں نے تمام زندگی صحافت کی خدمت کی لہذا ان کے گھر والوں کے دکھ درد میں کھڑے ہونا ہم سب کی ذمہ داری تھی اور ہے. یاد رہے کہ چینل فائیو کی رپورٹر صدف نعیم لانگ مارچ کی کوریج کرتے ہوئے چند روز قبل شہید ہو گئیں تھیں.