Baaghi TV

Category: شوبز

  • مردوں کے بارے میں کیا کہہ دیا حرا مانی نے؟

    مردوں کے بارے میں کیا کہہ دیا حرا مانی نے؟

    اداکارہ حرا مانی جو اکثر ایسا کچھ بول دیتی ہیں کہ آجاتی ہیں تنقید کی زد میں. اب حال ہی میں انہوں‌ نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا ہے وہ انٹرویو تو ابھی آن ائیر نہیں گیا لیکن اس کا ٹیزر جاری ہو چکا ہے ٹیزر میں حرامانی کہتی ہوئی نظر آ رہی ہیں کہ مرد بہت ہی پیاری چیز ہے اسے ہم خود برا بناتے ہیں. حرا مانی کی بات پر کافی تبصرے کئے جا رہے ہیں مزید انہوں نے اسی حوالے سے کیا کہا ہے یہ انٹرویو آن ائیر جانے کے بعد پتہ چلے گا لیکن انہوں‌ نے اتنا ضرور کہہ دیا ہے کہ مرد بہت پیاری چیز ہیں ہم انہیں خود برا بناتے ہیں.حرا مانی کے اس جملے سے بہت ساری خواتین جہاں متفق ہیں وہیں ان سے کچھ خواتین اتفاق نہیں‌کرتیں. یاد

    رہے عید کے روز ان کے شوہر مانی کی فلم لفنگے ریلیز ہونے جا رہی ہے حرا اس حوالے سے بہت زیادہ پر جوش ہیں وہ اپنے پرستاروں سے کہہ رہی ہیں کہ اگر آپ کو مجھ سے پیار ہے تو عید کے دن چلیں میرے ساتھ سینما اور فلم لفنگے دیکھتے ہیں. حرا اپنے شوہر مانی کی فلم کی بہت زیادہ پرموشن کررہی ہیں. فلم لفنگے کو سنسر بورڈ کی طرف کلئیرنس عین ٹائم پر ملی ہے جسس کی وجہ سے فلم کی پرموشنز اس طرح سے ہیں‌ہو سکیں جس طرح‌کی جانی تھیں .

  • فلم موم کے پانچ سال مکمل ، سجل علی نے لگائی پوسٹ

    فلم موم کے پانچ سال مکمل ، سجل علی نے لگائی پوسٹ

    بالی وڈ کی فلم موم کو ریلیز ہوئے پانچ سال ہو چکے ہیں. اس فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی اور عدنان صدیقی نے سری دیوی کے ساتھ کام کیا تھا. سجل علی نے سری دیوی کی بیٹی کا جبکہ عدنان صدیقی نے ان کے شوہر کا کردار ادا کیا تھا. فلم کی ریلیز کو پانچ برس مکمل ہونے پر سجل علی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگائی اس میں انہوں نے کہا کہ یادگار فلم میں کام کئے پانچ سال بیت گئے ہیں. یاد رہے کہ سجل علی اور عدانان صدیقی کے ساتھ کام کرکے سری دیوی بہت زیادہ خوش ہوئی تھیں، اور انہوں‌ نے ان دونوں‌کے ٹیلنٹ کی بہت زیادہ تعریف بھی کی تھی. یہاں تک کہ زی سنے ایوارڈز کی تقریب میں سری دیوی نے اپنی فلم ’مام‘ پر بہترین

    اداکارہ کا ایوارڈ جیتا تو سجل علی اور اداکار و ماڈل عدنان صدیقی کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولیں۔
    سری دیوی نے باقاعدہ یہ کہا تھا کہ میں شکریہ ادا کرتی ہوں عدنا ن صدیقی جی اور سجل علی کا۔۔میرے بچے آئی لو یو۔۔ میں تم کومس کرتی ہوں۔سجل علی نے اُس وقت اپنی فلمی موم سری دیوی کی ایوارڈ لیتے ہوئے ویڈیو شیئر کی تھی اور انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ وہ سری دیوی کو مس کرتی ہیں۔سجل اور عدنان صدیقی کے علاوہ بھی پاکستانی فنکار بالی وڈ میں کام کر چکے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں.

  • حریم  فاروق کورونا میں‌مبتلا ہو گئیں

    حریم فاروق کورونا میں‌مبتلا ہو گئیں

    اداکارہ حریم فاروق کورونا میں مبتلا ہو گئی ہیں انہوں نے یہ خبر انسٹاگرام پر اپنے پرستاروں کے ساتھ شئیر کی اور دعائوں‌کی درخواست کی. حریم فاروق نے بتایا کہ ان کو پچھلے چند دنوں سے بہت بری طرح جسم میں درد کے ساتھ بخار ہو رہا تھا جب انہوں‌نے ٹیسٹ کروایا تو کورونا پازیٹیو نکل آیا. حریم فاروق نے کہ اپنی پوسٹ میں‌یہ بھی لکھا کہ مجھے کورونا دوسری بار ہوا ہے اس سے پہلے بھی کورونا میں‌مبتلا ہو چکی ہوں لیکن میں‌ کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئی تھی. اس بار بھی میں‌کورونا کو شکست دوں گی. انہوں‌نے خدا کا شکر ادا کرتے

    ہوئے کہا کہ جب مجھے اس بار کورونا کی علامات ظاہر ہو رہیں تھیں‌میرا ملنا جلنا زیادہ لوگوں سے نہیں‌ہوا جو کہ بہت اچھی بات ہے. انہوں‌نے مزید کہا کہ میں اپنی تمام مصروفیات ترک کر کے تنہائی میں چلی گئی ہوں اورمیری عید بھی تنہائی میں‌ ہی ہو گی. اداکارہ نے اپنے پرستاروں سے یہ بھی کہا کہ کورونا دوبارہ ر اٹھا رہا ہے لہذا خود کا اور دوسروں‌ کا خیال رکھیں اور ہو سکے تو ملنا ملانا کم کریں اور ماسک پہنیں . یاد رہے کہ حریم فاروق کے علاوہ بھی بہت سارے آرٹسٹ کورونا میں‌مبتلا ہو چکے ہیں. کورونا کے کیسز ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں لہذا خود کا دوسروں‌کا خیال رکھیں . عید پر ایک دوسرے کے ساتھ ملیں ضرور لیکن احیتاط برتیں .

  • انتظار ختم، فلم ٹچ بٹن اٹھائیس اکتوبر کو ریلیز کی جائیگی

    انتظار ختم، فلم ٹچ بٹن اٹھائیس اکتوبر کو ریلیز کی جائیگی

    اداکارہ اروہ حسین اور فرحان سعید کی فلم ٹچ بٹن کافی عرصے سے تیار ہے لیکن کورونا کی وجہ سے اسکی ریلیز تاخیر کا شکار ہوتی رہی. لیکن اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہو چکی ہیں اور فلم کی ریلیز کا اعلان ہو چکا ہے. ٹچ بٹن رواں برس اٹھائیس اکتوبر کو ریلیز کی جائیگی. اروا اور فرحان کے پرستار اس خبر پر کافی خوش ہیں ٹچ بٹن کا ٹیزر سینما گھروں میں حال ہی میں‌ لگی فلموں کے شروع ہونے سے پہلے چلایا جا رہا ہے.ٹیزر دیکھ کر محسوس ہو رہا ہے کہ فلم اچھی ہوگی. یاد رہے کہ فلم کی شوٹنگ 2018 میں شروع ہوئی تھی اور مقررہ وقت میں ہی

    اسے مکمل کر لیا گیا تھا 2019 میں اسے ریلیز کیے جانا تھا لیکن ایسا نہ ہو سکا اور کورونا نے سر اٹھا لیا جس کی وجہ سے فلم تاخیر کا شکار ہوتے ہوتے یہ وقت آن پہنچا ہے لیکن اب اعلان کر دیا گیا ہےکہ فلم اٹھائیس اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی.فلم کی کاسٹ میں فرحان سعید، فیروز خان ، ایمان علی اور سونیا حسین شامل ہیں. اروا حسین کی بطور پرڈیوسر یہ پہلی فلم ہے.یاد رہے کہ یہ فلم تب بنائی گئی جب اروا اور فرحان کے درمیان ایک بہت اچھا تعلق تھا ان کے درمیان اختلافات نہیں تھے لیکن اب دونوں کے درمیان اختلافات اس حد تک بڑھ چکے ہیں بات علیحدگی تک پہنچ چکی ہے بلکہ کہا جا رہا ہے کہ علیحدگی ہو چکی ہے اور دونوں ایک سال سے الگ الگ رہ رہے ہیں اور کہیں بھی ایکساتھ نہیں دیکھے جا رہے.

  • فہد مصطفی نے پرستاروں سے باراں سو روپے خرچ کرنے کے لئے کیوں کہا

    فہد مصطفی نے پرستاروں سے باراں سو روپے خرچ کرنے کے لئے کیوں کہا

    اداکار و میزبان فہد مصطفی نے ڈال دیا اپنے پرستاروں کو امتحان میں بولے اگر مجھ سے آپ محبت کرتے ہیں تو پھر باراں سو روپے خرچ کرکے سینما جائیں اور میری فلم قائداعظم زندہ باد دیکھیں. فہد مصطفی نے سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں سے کی گزارش. ان کے پرستاروں نے اس پوسٹ کے نیچے مختلف قسم کے کمنٹس کئے کسی نے کہاکہ ہم فلم ضرور دیکھنے جائیں گے کسی نے کہا کہ کیوں نہ ہم باراں سو روپے کا گھی لے آئیں یا بائیک میں‌پیٹرول ڈلوا لیں. کسی نے کہا کہ اتنی مہنگائی کے دور میں کون باراں سو روپے کی ٹکٹ خرید سکتا ہے. یوں فہد مصطفی کی پوسٹ کے نیچے دلچپسپ تبصرے ہوتے رہے.یاد رہے کہ حال ہی فہد مصطفی کی فلم قائداعظم زندہ باد ریلیز ہوئی ہے فلم ملک بھر کے ساتھ دیگر ملکوں میں بھی ریلیز ہوئی

    ہے. فلم کافی پسند کی جا رہی ہے خصوصی طور پر ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی اداکاری اور کہانی کو بہت سراہا جا رہا ہے.قائداعظم زندہ باد کے ساتھ ہمایوں سعید کی فلم لندن نہیں‌جائونگا بھی نمائش پذیر ہے. دونوں فلموں میں‌بڑی کاسٹ ہے اور دونوں‌ہی فلموں‌پر شائقین کا ہجوم دیکھنے کو مل رہا ہے.دونوں فلموں کی کاسٹ ابھی تک مختلف سینما گھروں میں‌جا رہے ہیں اور اپنے پرستاروں سے مل رہے ہیں. ان دونوں فلموں‌ کے ساتھ عید کے روز لفنگے بھی ریلیز ہو رہی ہے.

  • یاسر حسین دعا زہری کے حق میں بول پڑے

    یاسر حسین دعا زہری کے حق میں بول پڑے

    اداکار یاسر حسین جو اپنی باتوں کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں ھال ہی میں‌ انہوں نے کی ایسی پوسٹ کہ ایک بار پھر وہ خبروں میں آگئے اور سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں تبصرے ہونے لگے. یاسر حسین بولے ہیں دعا زھری کے حق میں انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں شئیر کی ایک میم اس میم میں انہوں‌ نے لکھا کہ چین سمندر سے بجلی بنا رہا ہے اور پاکستان سے ابھی تک یہی طے نہیں ہو سکا پسند کی شادی کرنے والی دعا زھری کی عمر کتنی ہے

    پندراں سال یا سولہ. ان کی پوسٹ میں مزید یہی بھی لکھا تھا کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زھری پر اب تک پولیس کے چالیس لاکھ روپے لگ چکے ہیں. ہم کیسے لوگ ہیں کہ ایک بچی کے پیچھے لگے ہوئے ہیں. یاسر حسین کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا پر دلچپسپ تبصرے ہو رہے ہیں.یاد رہے کہ یاسر حسین اکثر کچھ ایسا بول دیتے ہیں کہ یہ خبروں کی زینت بن جاتے ہیں.جہاں ان کی باتوں کو بہت پسند کیا جاتا ہے وہیں ناپسند کرنے والے لوگ بھی موجود ہیں. یاسر حسین کی حال ہی میں‌ فلم چوہدری ریلیز ہوئی ہے اس سے پہلے پیچھے تو دیکھو ریلیز ہوئی تھی یہ دونوں فلمیں خاطر خواہ بزنس نہیں کر سکیں.

  • بشری انصاری اور عدنان شاہ کی شارٹ فلم مجرم یوٹیوب پر ریلیز کر دی گئی

    بشری انصاری اور عدنان شاہ کی شارٹ فلم مجرم یوٹیوب پر ریلیز کر دی گئی

    بشری انصاری اور عدنان شاہ کی شارٹ فلم مجرم یوٹیوب پر ریلیز کر دی گئی.فلم کو حماد صدیقی نے لکھا ہے کہانی ایک ڈاکو کے گرد گھومتی ہے.جس نے ایک معمر خاتون کو اپنے گھر میں یرغمال بنا لیا ہے۔ جیسے ہی ڈاکو اس خاتون کی قیمتی اشیاء چھیننے کی کوشش کرتا ہے، وہ خاتون اس کوایک پیشکش کرتی ہے جس کا انتہائی مہلک نتیجہ نکلتا ہے. اس پراجیکٹ‌کے حوالے سے سی پرائم کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مس سیمیں نوید کہتی ہیں کہ اس مختصرفلم کا آئیڈیا اس تصور کو سامنے لانا ہے کہ ہم یہ نہیں جانتے کہ ہمارے سامنے والے شخص کے دل میں کیاہے۔ ایسے وقت اور ایسے زمانے میں جب انسان کی انا بہت اونچی ہوتی

    ہے اور ایک دوسرے کے بارے میں اندازہ کم ہوتا ہے. اس فلم کا مقصدصدیوں پرانی کہاوت”کتاب کا اندازہ کبھی اس کے سرورق سے نہ کرو”کو ایک سنسنی خیز اور مضبوط کہانی کے ذریعے دوبارہ زندہ کرنا ہے۔بشری انصاری اور عدنان شاہ کی جاندار اداکار یقینا شائقین کو پسند آئیگی. اس مختصر فلم کے علاوہ اس عید پر یاسر نواز اور ندا یاسر کی فلم چکر بھی ریلیز کی جا رہی ہے. اب چھوٹی بڑی سکرین کے علاوہ جو میڈیم اس وقت بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے وہ ہے ڈیجیٹل میڈیا. یہاں‌ ریلیز ہونے والے تمام پراجیکٹس کو سراہا جاتا ہے وہ الگ بات ہے کہ کسی پراجیکٹ کو کم دیکھا جاتا ہے اور کسی کو کم.

  • فضا علی قسمت پر کتنا یقین رکھتی ہیں؟

    فضا علی قسمت پر کتنا یقین رکھتی ہیں؟

    اداکارہ و میزبان فضا علی کہتی ہیں کہ میرا قسمت پر بہت زیادہ یقین ہے اور میں محنت پر بھی بہت زیادہ یقین رکھتی ہوں. میں اگر اپنے کیرئیر کو دیکھوں تو میں نے بہت محنت کی ہے کبھی بھی محنت سے پیچھے نہیں ہٹی یا ایسے کام تلاش نہیں‌کئے جس میں محنت کم کرنی پڑے. مجھے جو بھی کام ملا میں نے محنت سے کام کیا.محنت کے ساتھ ساتھ قسمت کا عمل دخل بہت زیادہ ہوتا ہے قسمت کا ستارہ بلند ہو تو زمین پہ بیٹھے آسمان پر پہنچ جاتے ہیں . میں‌نے بہت خوبصورت چہروں کو گھروں میں کام کرتے اور سڑک پر مانگتے ہوئے دیکھاہے.فضا علی نے یہ بھی کلئیر کیا کہ میں شوبز نہیں چھوڑ رہی ایسی

    خبروں پر دھیان مت دیں. ایک سوال کے جواب میں فضا علی نے کہا کہ میں کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں، میں اچھی آفر کی تلاش میں رہتی ہوں اسی لئے کم کم سکرین پر نظر آتی ہوں.فضا علی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہ دیکھا ہے کہ جو مجھے کام دیا جا رہا ہے اس میں میرے پاس اپنی صلاحیتیں دکھانے کا کتنا موقع ہے، اگر مجھے لگے کہ جو کام مجھے دیا جا رہا ہے اس میں کرنے کو کچھ خاص نہیں ہے تو میں اس آفر کو قبول کرنے کی بجائے رد کر دیتی ہوں.میں اچھے کام کا انتظار کر سکتی ہوں لیکن کوئی ایسا کام نہیں‌کر سکتی جس کو دیکھ کر میرے پرستار مجھ سے خوش نہ ہوں.

  • قربانی کا گوشت غریبوں میں ضرور تقسیم کریں شاہدہ منی

    قربانی کا گوشت غریبوں میں ضرور تقسیم کریں شاہدہ منی

    گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی کہتی ہیں کہ عید قرباں پر ہمیں ان لوگوں‌کو ضرور یاد رکھنا چاہیے جو سارا سال گوشت نہیں کھا سکتے. اپنے عزیز و اقارب رشتہ دار سب کو یاد رکھیں لیکن ان کو نہ بھولیں جو صرف دکانوں پر ہی گوشت پڑا ہوا دیکھ سکتے ہیں. قربانی اللہ تعالیٰ کے لئے ہے اور میری دعا ہے کہ جو بھی لوگ قربانی کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔ قربانی میں خدا کی ذات ہمارے اخلاص اور نیت کو دیکھتی ہے اس لئے دل میں کبھی دکھاوے کا خیال نہ آنے دیں۔شاہدہ منی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں قربانی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نیتوں کو دیکھتا ہے

    کبھی اس میں دکھاوے والی چیز نہیں‌ہونی چاہیے. صاھب استطاعت لوگوں کو چاہیے کہ اس موقع پر اپنے اردگر نظر رکھیں کہ کون کون مستحق ہے باقاعدہ پیکٹ بنا کر انہیں دیں تاکہ وہ کچھ نہیں تو ایک وقت تو اپنے بچوں کو پکا کر کھلا سکیں.اگر آپ کے اردگرد آپ کو کوئی نظر نہیں آرہا جو مستحق ہے تو کوئی ایسی بستی دیکھیں جہاں غریب مقیم ہیں ان میں جا کر گوشت تقسیم کریں. عید قرباں ہمیں‌جو سبق دیتی ہے ہمیں اس پہ بھی غور کرنا چاہیے.شاہدہ منی نے مزید کہا کہ ہمارے گھروں میں اس چیز کا خاص خیال رکھا جاتا ہےکہ کوئی غریب ہمارے دروازے پر اگر آئے تو خالی ہاتھ نہ جائے.

  • لاہور سے ڈرامہ  کراچی منتقل ہوجانا  تشویشناک  ہے مدیحہ شاہ

    لاہور سے ڈرامہ کراچی منتقل ہوجانا تشویشناک ہے مدیحہ شاہ

    سٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ شاہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے لاہور سے کراچی ڈرامہ منتقل ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے. مدیحہ شاہ نے کہا کہ ایک وقت تھا لاہور میں ڈراموں اور فلموں کی سرگرمیاں ہوتی تھیں لیکن اب یہ ساری رونقیں کراچی منتقل ہو گئی ہیں.ہمیں ایک دوسرے سے لڑنے جھگڑنے اور ایک دوسرے پر تنقید کرنے کی بجائے بیٹھ کر یہ سوچنا چاہیے کہ آخر ایسا کیوں ہوا؟ کام سارا کا سارا کراچی منتقل ہو چکا ہے اور جو لوگ آرٹسٹ لاہور رہتے تھے وہ تقریبا کراچی منتقل ہو چکے ہیں جو تھوڑے رہ گئے ہیں وہ بھی وہاں جانے کی تیاریوں‌میں‌ہیں. مدیحہ شاہ نے اس انٹرویو

    میں‌یہ بھی واضح کیا ہے مجھے بالکل بھی اعتراض نہیں کہ کراچی میں ڈرامہ کیوں بن رہا ہے اچھی بات ہے کام ہونا چاہیے اور فنکاروں کو کام ملنا چاہیے پھر وہ چاہے کراچی ہو یا لاہور. لیکن میں صرف اتنا کہہ رہی ہوں کہ ایک دوسرے سے لڑنے کی بجائے یہ سوچیں کہ دوبارہ لاہور کو ڈراموں اور فلموں کا گڑھ کیسے بنایا جا سکتا ہے. مدیحہ شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہمیں‌وہ تمام وجوہات پہ غور کرنے کی ضرورت ہے کہ جس کی وجہ سے لاہور ڈرامہ کراچی منتقل ہوا. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ کام اچھا ہو رہا ہے کوئی شک نہیں لیکن ہمارے ہاں جو پہلے کام ہو رہا تھا ہمیں وہی رونقیں یہاں‌دوبارہ دیکھنی ہیں اس کے لئے ہم سب کو مل بیٹھ کر کوشش کرنی ہو گی.