Baaghi TV

Category: شوبز

  • اداکارہ رانی کی 29 ویں برسی آج بنائی جا رہی ہے

    اداکارہ رانی کی 29 ویں برسی آج بنائی جا رہی ہے

    پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی اداکارہ رانی کی آج 29 ویں برسی منائی جا رہی ہے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو کر جان کی بازی ہار گئیں تھیں. ناصرہ سے رانی بننے والی اس اداکارہ کی ابتدائی فلمیں فلاپ رہیں یوں یہ کہا جانے لگا کہ رانی جس فلم میں ہوتی ہیں وہ فلاپ ہو جاتی ہے لیکن رانی کی قسمت کا ستارا چمکا اور انہوں‌ نے اپنے ناقدین کو ثابت کیا کہ وہ بہترین اداکارہ ہیں ایک کے بعد ایک سپر ہٹ فلم دینے والی اس اداکارہ نے انور کمال پاشا کی فلم ” محبوب” سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اس کے بعد انہوں‌ نے فلم موج میلہ میں کام کیا. رانی نے اپنے دور کے ہر بڑے ہیرو کے ساتھ کام کیا لیکن ان کی جوڑی فلمسٹار شاہد اور وحید مراد کے ساتھ بہت سراہی گئی.رانی کو ڈانس پر مہارت حاصل تھی ہر کردار میں حقیقت کے رنگ بھر دینے والی اس اداکارہ نے اردو کے ساتھ پنجابی فلموں میں‌ بھی کام کیا اور دونوں میڈیم میں ہٹ رہیں.

    سپر ہٹ اداکارہ رانی کو سنوتش کمار نے فلم ” دیور بھابھی” میں وحید مراد کے مقابلے میں‌کاسٹ کیا اس فلم کے بعد انہیں کافی زیادہ نوٹس کیا گیا.1968 میں ان کی نو فلمیں ریلیز ہوئیں اور ان میں سے تقریبا فلمیں‌ہٹ رہیں یہ وہ دور تھا جب رانی لالی وڈ پر چھا چکییں تھیں اور پرڈیوسرز کی پہلی چوائس بن چکی تھیں . رانی نے انجمن،تہذیب، سونا چاندی ،مکھڑا چن ورگا،دل میرا دھڑکن تیری،بہارو پھول برسائو،ناگ منی ،ایک گناہ اور سہی ،ثریا بھوپالی، بہن بھائی میرا گھر میری جنت،شمع اور پروانہ ،امرائو جان،دیدار جیسی شاندار فلموں میں‌اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے. ان کے کئی گیت مقبول ہوئے جن میں‌” دل دھڑکے میں تم سے یہ کیسے کہوں، میں جس دن بھلا دوں تیرا پیار دل سے ، جو بچا تھا وہ لٹانے کے لئے آئے ہیں قابل ذکر ہیں. رانی نے بڑی سکرین کے ساتھ ساتھ چھوٹی سکرین پر بھی اپنے فن کا جادو بکھیرا انہوں‌ نے ڈرامہ سیریل ”خواہش” میں کام کیا ان کے پرستاروں‌ نے یہاں بھی انہیں خوب پسند کیا. رانی آج ہم میں‌ نہیں‌ ہیں لیکن اپنی بے مثال اداکاری کی بدولت وہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں.

  • کانز فلم فیسیٹول میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ناقابل یقین ہے: ثروت گیلانی

    کانز فلم فیسیٹول میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ناقابل یقین ہے: ثروت گیلانی

    اداکارہ ثروت گیلانی جو آج کل فرانس میں موجود ہیں وہ وہاں قدیم فلمی میلے کانز میں شرکت کے لئے گئیں تھیں انہوں‌ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قدیم فلمی میلے میں نمائش پذیر ہونے والی فلم "،جوائے لینڈ” کو وہاں موجود لوگوں نے اس قدر سراہا کہ کھڑے ہو تالیاں بجائیں۔ اس فیسیٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ناقابل یقین ہے۔پاکستان میں خواتین بدل رہی ہیں، تنگ ڈبوں سے باہر آرہی ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ ہم ترقی پسند کہانیاں بھی لکھ سکتے ہیں صرف رومینٹک ہی نہیں۔ ہمارے معاشرے میں خواتین اپنے کمفرٹ ذون سے باہر آرہی ہیں جو کہ بہت ہی خوشی کی بات ہے.

    کانز فلم فیسٹیول میں جس طرح ہماری فلم کو سراہا گیا ہے مجھے اس پہ فخر ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے لوگ بھی یہ فلم دیکھنا چاہیں گےاور سمجھیں گے کہ اس قسم کا سینما اگر پوری دنیا میں مقبول ہے تو پاکستان میں بھی کامیاب اورمقبول ہوسکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس فلم فیسیٹیول میں موجود بہت سے لوگوں کو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ پاکستان خواجہ سراؤں کو امتیازی سلوک کے خلاف قانونی تحفظ فراہم کرنے والے ملکوں میں شامل ہے۔واضح رہے کہ فلم میں خواجہ سرا ڈانسر بیبا کا کردار علینہ خان نے ادا کیا جو خود بھی خواجہ سرا ہیں.

  • شروتی حسن نے سوشل میڈیا پر دیا پرستار کو جواب

    شروتی حسن نے سوشل میڈیا پر دیا پرستار کو جواب

    خوبرو اداکارہ شروتی حسن جو آج کل حیدرآباد میں فلم ”سالار” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، انہوں‌ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پرستار کو جواب دیا تو ہلچل مچ گئی . شروتی حسن کے پرستار نے لکھا ” شہزادی کیسی ہو؟ گڈ مارننگ، میں جاننا چاہتا ہوں‌ کہ آپ کیسی ہیں اورسب کیسا چل رہا ہے اور آپ کی شوٹنگ کیسی چل رہی ہے.اپنے پرستار کو شروتی حسن نے جواب دیا کہ ” میں ٹھیک ہوں بہت شکریہ اور شوٹ بھی بہت اچھی جا رہی ہے لیکن یہاں‌ گرمی بہت زیادہ ہے. ایکشن ڈرامہ سیریل ”سالار” پہلے رواں برس اپریل میں ریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے پروڈکشن کا کام رک گیا تھا لیکن حالیہ رپورٹس کے مطابق فلم 2023 میں‌ ریلیز کی جائیگی. فلم سالارتیلگو اور کناڈا زبان میں شوٹ ہو گی اور ہندی، تامل اور ملالم زبانوں میں بھی ڈب ہو گی..شروتی حسن اس میں‌ سینئر اداکار چرن جیوی کے ساتھ نظر آئیں گی.شروتی کا کہنا ہے کہ یہ فلم میرے لئے بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے اس میں میں چرن جیوی کے ساتھ کام کررہی ہوں یقینا ان سے کام کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا .فلم کو وجے کراگانادر نے پرڈیوس کیا ہے.میوزک رای باسر نے ترتیب دیا ہے .

  • فلم  رہبرا   کا ٹائٹل سانگ 27 مئی کو ریلیز ہوگا

    فلم رہبرا کا ٹائٹل سانگ 27 مئی کو ریلیز ہوگا

    امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ” رہبرا” کا ٹائٹل سانگ کل یعنی ستائیس مئی کو لاہور میں‌ ریلیز ہو گا اس موقع پر مرکزی کاسٹ کیساتھ شوبز کی نامور شخصیات بھی موجود ہوں گی. فلم کا ٹریلر پہلے ہی ریلیز کیا جا چکا ہے. کاسٹ میں عائشہ عمر، احسن خان ،سارش خان اور رمل علی و دیگر شامل ہیں.فلم کو اسد علی شاہ اور شکیل چوہان نے لکھا ہے جبکہ سائرہ افضل نے پرڈیوس کیا ہے.فلم کافی عرصے سے ریلیز کے لئے تیار ہے لیکن کورنا کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہی ہے اب جب حالات بہتر ہو رہے ہیں اور سنیما کی رونقیں بھی بحال ہو رہی ہیں تو ایسے میں رکی ہوئی فلمیں ریلیز کی جا رہی ہیں .”رہبرا” جون میں سینما گھروں‌کی زینت بن رہی ہے . ڈائریکٹر امین اقبال کافی پُر امید ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم شائقین کو پسند آئیگی.

  • عقل کے اندھے ہیں جو عمران خان کو سپورٹ کررہے ہیں:عفت رحیم

    عقل کے اندھے ہیں جو عمران خان کو سپورٹ کررہے ہیں:عفت رحیم

    مااڈل، اداکارہ و ہوسٹ‌عفت رحیم نے کہا ہے کہ میں کسی وقت میں عمران خان کو بہت زیادہ سپورٹ‌ کرتی تھی لیکن ان کے اپنے قول و فعل کے تضاد نے مجھے ان سے دور کر دیا ہے اور میں نے انکی حمایت چھوڑ دی ہے اورمشی خان ہوں یا کوئی اور ان کو اگر میری باتیں یا میرا وہ پروگرام جس میں،میں ان کے لیڈر پر طنز کرتی ہوں برا لگتا ہے تو یہ ان کا مسئلہ ہے میرا نہیں. میں اپنے حصے کا سچ بول رہی ہوں یہ لوگ اپنے حصے کا سچ بول رہے ہیں. میں پوسٹ کرنے کے بعد کمنٹس نہیں‌پڑھتی لہذا جس کو جو بولنا ہے بولتا رہے.عمران خان کے سپورٹرز میں تو اتنا بھی حوصلہ نہیں ہے کہ وہ کسی دوسرے کی رائے کو ہی ہضم کر لیں. میں مذاق میں ایک پروگرام کرتی ہوں اور اگر اس مذاق میں سچائی ہے تو دل کو لگ رہی ہے نا اور عمران کے حامیوں کو غصہ آرہا ہے.عمران خان جب تک صرف سپورٹس مین تھے چپ رہتے تھے ہم ان کو سراہتے تھے ان کی شخصیت سے بھی متاثر تھے لیکن 2014 کے دھرنوں میں جب انہوں‌ نے بل جلانے کی بات کی،گیلی شلواروں کی بات کی، ڈی آئی جی کو گھسیٹنے کی بات کی ، بدتمیزی اور عدم برداشت کو فروغ دیا تو میری ان کے بارے میں‌ رائے بدلنا شروع ہو گئی جیسے جیسے عمران نے اپنا منہ کھولنا شروع کیا خود کو ایکسپوز کرتے گئے اب صرف عقل کے اندھے ان کو سپورٹ کررہے ہیں جن میں تھوڑی عقل ہے وہ ان کی بات نہیں سنتے.عمران خان کے زمانے میں ہم جس قدر اخلاقی پستی میں گرے ہیں شاید ہی پہلے ایسا کبھی ہوا ہو گا. مشی خان کو جو کہنا ہے کہتی رہیں مجھے نہ ان کو بلکہ کسی کو بھی جواب نہیں دینا لیکن جو ٹھیک سمجھتی ہوں وہ ضرور بولتی رہوں گی.

  • ڈرامہ سیریل ”دوبارہ” کی آخری قسط یکم جون کو نشر ہو گی

    ڈرامہ سیریل ”دوبارہ” کی آخری قسط یکم جون کو نشر ہو گی

    دانش نواز کی ڈائریکشن میں‌ بننے والا ڈرامہ سیریل ” دوبارہ” کی آخری قسط یکم جون کو نشر ہوگی،گزشتہ شب ڈرامے کی سیکنڈ لاسٹ‌قسط نشر ہوئی.جب یہ ڈرامہ شروع ہوا تو اس میں حدیقہ کیانی جو کہ مہرو کا کردار ادا کررہی ہیں اس کردار پر خاصی تنقید ہوئی کہا گیا کہ اخلاقیات کا دامن کہانی بنانے والوں نے بالکل چھوڑ‌دیا ہے خاوند کے مرجانے کے بعد جوان بچوں‌ کی ماں کیسے اپنے سے چھوٹے لڑکے سے شادی کے بندھن میں بندھ سکتی ہے اسی طرح سے چھوٹی عمر کے لڑکے کا بڑی عمر کی خاتون سے شادی کرنے کے عمل کو بھی برا بھلا کہا گیا. لیکن کہانی کی ترتیں‌ جیسے جیسے کھلتی گئیں تو ناقدین نے خاموشی اختیار کر لی.بنیادی طور پر یہ کہانی ایسی خاتون کی ہے جس کی شادی کم عمری میں‌ ہی اس کے والدین اس سے کہیں بڑی عمر کے مرد کیساتھ کر دیتے ہیں وہ آدمی عمر میں میچور ہونے کی وجہ سے لڑکپن کی خواہشوں کو پسند نہیں‌ کرتا لہذا وہ کم عمرمہرو پر پابندیاں‌ لگاتا ہے ہنسنے کھیلنے سہیلیوں‌ میں بیٹھنے سے منع کرتا ہے.یوں اس لڑکی کی خواہشیں کہیں دب کر رہ جاتی ہیں لیکن جب شوہر کا انتقال ہوتا ہے تو اسکے دل میں اپنی زندگی جینے کی خواہش جنم لیتی ہے جب وہ اپنی زندگی اپنے طریقے سے جینے کی کوشش کرتی ہے تو اس کے اپنے بچوں اور سوسائٹی و رشتہ داروں‌ کی طرف سے اسے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

    اس مزاحمت کا مقابلہ مہرو کیسے کرتی ہے بس یہی چیز اس کہانی میں‌دکھائی گئی ہے اور یہ کہانی ہمیں‌ یہ بھی سبق دیتی ہے کہ ہر انسان کو جینے کا حق ہے اور کسی عورت کا شوہر مرجائے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ وہ جینا چھوڑ‌دے یا سجنا سنورنا اچھا پہننا اوڑھنا چھوڑ دے. حدیقہ کیانی نے مہرو کا کردار بہت ہی خوبصورت انداز میں نبھایا ہے ان کے ساتھ بلال عباس بھی خوب جچے ہیں.سکینہ سموں نے روایتی نند کا جبکہ نعمان اعجاز نے مخصر مگر بہترین کردار ادا کیا .

  • فنکارہوئے سیاسی لیڈران کے دیوانے

    فنکارہوئے سیاسی لیڈران کے دیوانے

    پچھلے کچھ عرصے سے ملکی ماحول خاصا گرم ہے، ہر طرف ہر کوئی اپنی اپنی پسند کی سیاسی جماعت کو سپورٹ کرتا نظر آرہا ہے ایسے میں فنکار بھی پیچھے نہیں رہے وہ بھی اپنے پسندیدہ سیاستدانوں کو سپورٹ کررہے ہیں اور ہر روز کئی گھنٹے اسی سلسلے میں سوشل میڈیا پر موجود رہتے ہیں. اس وقت جس سیاسی جماعت کو فنکار سب سے زیادہ سپورٹ کررہے ہیں وہ ہے ٔپاکستان تحریک انصاف ، ثمینہ پیرزادہ، شان شاہد ، ہمایوں سعید، ہارون شاہد،ایمان علی، صبا قمر و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. ماڈل و اداکارہ عفت رحیم جو پہلے عمران خان کی بہت بڑی حمایتی تھیں انہوں‌نے اب اس حمایت کو روک دیا ہے انکے ٹویٹس سے توبظاہر لگتا ہے کہ جیسے مسلم لیگ ن کو سپورٹ کررہی ہیں .ٹی وی کے معروف اداکار جمال شاہ بھی ٹویٹر پر خاصے ایکٹیو ہیں وہ کسی بھی ایک جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے لیکن عمران خان کی غلط پالیسیوں پر خاصی تنقید کرتے نظر آتے ہیں‌. شعیب منصور کی فلم سے ڈیبیو کرنے والے ” ہارون شاہد” عمران خان کو بہت پسند کرتے ہیں وہ تو عام دنوں میں بھی روزانہ کی بنیادوں‌ پرعمران خان کے حق میں پوسٹیں لگاتے ہیں وڈیوز شئیر کرتے ہیں.ہماہوں سعید بھی عمران خان کے سپورٹر ہیں وہ کراچی میں‌ہونے والے عمرا ن خان کے کئی جلسوں‌ میں بھی شرکت کر چکے ہیں .سارا یوسف بھی عمرا ن خان کے حق میں‌لکھتے نہیں‌تھکتیں.اسی طرح‌ سے دیگر فنکار اپنے پسندیدہ سیاستدانوں‌ کو سپورٹ‌ کررہے ہیں اور پاکستان کو بچانے پر زور دے رہے ہیں.

  • مشی خان عمران خان پر تنقید کرنے والوں کو لے رہی ہیں آڑھے ہاتھوں

    مشی خان عمران خان پر تنقید کرنے والوں کو لے رہی ہیں آڑھے ہاتھوں

    سب جانتے ہیں کہ اداکارہ مشی خان عمران خان کو دیوانہ وار سپورٹ کرتی ہیں اور وہ عمران خان پر تنقید کرنے والے ہر انسان کو آڑھے ہاتھوں لیتی ہیں.حال ہی میں انہوں‌نے غریدہ فاروقی،ریحام خان ،مائزہ حمید گجر اور عفت رحیم پر جم کر تنقید کی. انہوں نے عفت رحیم

    کے ایک ٹویٹ کو قوٹ ری ٹویت کرکے لکھا کہ ” مجھے یقین ہو گیا ہے کہ تمہیں اب کسی سائکالوجسٹ کے پاس جانے کی ضرورت ہے کیونکہ تمارا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے ”. اسی طرح‌سے انہوں نے غریدہ فاروقی

    کے دو ٹویٹس کو قوٹ ری ٹویٹ کر کے لکھا ”چوروں کو کون قرض دیگا ، الحمد اللہ ملک نہیں جل رہا تمہارا دل جل رہا ہے ،یہاں زیادہ ڈرامہ نہ کیا کرو” .اسی طرح سے انہوں نے ریحام خان

    سے بھی کہہ دیا کہ تم چمچہ گیری کرتی ہو.مشی خان نے مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید گجر

    کو بھی سنا دیں اور ان کا ٹویٹ قوٹ ری ٹویٹ کرکے لکھا ” تم بہت خوش ہو رہی ہو کہ جو بھی رانا ثنااللہ نے کیا اچھا کیا، شرم آنی چاہیے تمہیں”. مشی خان اسلام آباد میں موجود ہیں اور لمحہ بہ لمحہ اپنی وڈیوز شئیر کررہی ہیں کچھ گھنٹے پہلے انہوں نے ڈی چوک سے وڈیوز شئیر کیں اور مسلم لیگ ن کی حکومت پر الزامات لگائے کہ یہ پی ٹی آئی کے لوگوں‌ کے ساتھ زیادتی کررہی ہے.

  • عالیہ بھٹ بطور پرڈیوسر اپنا سکہ جما سکیں گی؟

    عالیہ بھٹ بطور پرڈیوسر اپنا سکہ جما سکیں گی؟

    نوجوان نسل کی نمائندہ بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ جنہیں ان کی اداکاری کی وجہ سے بے حد پسند کیا جا تا ہے اب وہ پروڈکشن کے شعبے میں بھی قسمت آزمائی کریں گی .عالیہ اپنی پہلی فلم ہی بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ بنائیں گے اور فلم کا نام ٕ ” ڈارلنگ ” ہو گا .کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائیگی .یہی نہیں‌عالیہ اس فلم میں خود بھی اداکاری کریں گی.

    عالیہ بھٹ کی بطور پرڈیوسر یہ پہلی فلم ہو گی دیکھنا یہ ہے کہ قسمت انکا کتنا ساتھ دیتی ہے کیونکہ اس سے پہلے

    جوہی چاولہ نے بھی شاہ رخ خان کے ساتھ مل کر فلمیں بنائیں ان کی بنائی ہوئی فلمیں غیرمعمولی ہٹ تو نہیں رہیں لیکن بہر حال ایک اچھا بزنس ضرورکیا.واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کی فلم ” کنگو بائی” نے ہر طرف دھوم مچا رکھی ہے اس میں انہوں‌نے جو اداکاری کی ہے اس کی وجہ سے وہ بالی وڈ کی منجھی ہوئی اداکارائوں‌ میں شمار ہونے لگی ہیں. کپور خاندان کی بہو بالی وڈ میں اپنا سکہ جمانے کے بعد ہالی وڈ میں بھی کام کررہی ہیں ان کے پرستار ان کو ہالی وڈ کے نئے پراجیکٹ میں دیکھنے کےلئے منتظر ہیں.

  • عمران خان کے حمایتی ہمایوں سعید اور صبا قمر کے ٹویٹر اکائونٹس خاموش

    عمران خان کے حمایتی ہمایوں سعید اور صبا قمر کے ٹویٹر اکائونٹس خاموش

    سب جانتے ہیں‌ کہ ہمایوں سعید اور صبا قمرعمران خان کو بہت زیادہ سپورٹ‌ کرتے ہیں اور ان کی حنمایت میں بات بھی کرتے رہتے ہیں لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ آج جب عمران خان لوگوں کا سمندر لیکر اسلام آباد کی طرف رخ کررہے ہیں ان دونوں اداکاروں‌ کے ٹویٹر اکائونٹس بالکل خاموش دکھائی دے رہے ہیں اب سوال یہ ہے کہ عمرا ن خان کو دل و جان سے سپورٹ کرنے والے یہ فنکار کیا چھبیس تاریخ کو ان کے ساتھ اسلام آباد میں‌موجود ہوں گے؟ شان شاہد جو ایک عرصے سے جب بھی ٹویٹر پر آتے ہیں عمران خان کی تصویر کے ساتھ ٹویٹ کرتے ہیں اور لکھتے ہیں کہ آپ پاکستان کی آخری امید ہیں آج انہوں نے لانگ مارچ کے حوالے سے تو کوئی ٹویٹ نہیں کیا نہ ہی لوگوں‌ کو موٹیویٹ کیا کہ آپ لانگ مارچ میں شریک ہوں‌یا کل میں بھی اسلام آباد میں موجود ہوں گا بس عمران خان کی ایک تصویر لگا کر اتنا لکھا کہ ”حق پر ڈٹے ہوئے جھکتے نہیں” . ایسے ہی صبا قمر بھی عمران خان کے حق میں بولتی ہیں انہوں نے بلکہ اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے حق میں بہت اچھے فیصلے کئے ہیں اسلئے میں ان کو سپورٹ کرتی ہوں ان کا ٹویٹر اکائونٹ بھی آج کے دن لانگ مارچ کے حوالے سے خاموش ہے.ا ہمایوں سعید نے تو لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی ایک ٹویٹ بھی نہیں کی انہوں‌نے آج کے دن صرف ایک ٹویٹ‌ری ٹویٹ‌کیا ہے.