گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے نسٹاگرام پر نعمان اعجاز کے ساتھ اپنی خوبصورت تصاویر شئیر کیں تصاویر میں حدیقہ کیانی گہرے فیروزی رنگ کی ساڑھی میں جبکہ نعمان اعجاز سوٹ میں ملبوس دکھائی دے رہے ہیں حدیقہ کیانی نے کیپشن میں لکھا کہ ” دل نے تیرا نام لیا” میں آپ لوگوںکے ساتھ کچھ خاص شئیر کرنے کے لئے مزید انتظار نہیں کر سکتی اور ساتھ ہی ”یاد” ہیش ٹیگ میں لکھا ہے ۔

انکی یہ پوسٹشئیر کرتے ہی ان کے پرستاروں نے کمنٹس کرنے شروع کر دئیے اور دونوں کو ایکساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا .بہت سارے لوگوںکو لگا کہ شاید یہ ان دونوں کے نئے ڈرامے کی شوٹنگ کی تصاویر ہیں اور کچھ نے پوچھا کہ کیا آپکی نئی میوزک وڈیو ہے. عمارا معظم نامی صارف نے جب حدیقہ سے سوال کیا کہ کیا یہ آپکا نیا میوزک وڈیو ہے تو حدیقہ نے جواب میں لکھا جی. یوں ان کے اس کمنٹ نے انکی طرف سے شئیر کردہ تصاویر کا معاملہ کلئیر کردیا کہ حدیقہ کیانی اور نعمان اعجاز ایک نئے میوزک وڈیو میں بہت جلد دکھائی دے رہے ہیں. واضح رہے کہ حدیقہ کیانی اور نعمان اعجاز کی جوڑی کو خاصا سراہا جاتا ہے ماضی قریب میں نعمان اعجاز اور حدیقہ کیانی کاشف نثار کے ڈرامہ سیریل ”رقیب سے” میں ایکساتھ نظر آئے اور آج کل ڈرامہ ” دوبارہ ” چل رہا ہے جس کی سیکنڈ لاسٹقسط آج نشر ہوئی اس میں نعمان اعجاز اور حدیقہ کا ایک ساتھ کردار مختصر تھا لیکن کافی پسند کیا گیا .
Category: شوبز
-

حدیقہ کیانی اور نعمان اعجازکی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
-

حسن احمد نے منیب بٹ اور ایمن خان سے معافی مانگ لی
ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل کے شوہر اداکار حسن احمد نے ٹی وی کی معروف جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان سے معافی مانگ لی .حسن نے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ میں خود کا دفاع نہیں کر رہا لیکن میں ایمن خان ،منیب بٹ اور اذان سمیع خان کے متعلق کہے ہوئے اپنے تمام الفاظ واپس لیتا ہوں.ایمن اور منیب بٹ کے لئے خوشگوار زندگی کی دعائیں ہیں.عزت اللہ دیتا ہے میرا نہیں بنتا کہ میں کسی کے بارے مین کچھ کہوں. ہم سب کو جیلسی اور نیگیٹیویٹی سے اوپر ہونا چاہیے خصوصی طور پر مجھے..یاد رہے کہ حسن احمد نے کچھ روز پہلے ایک ٹی وی انٹرویو دیا اس میں انہوں نے ایمن خان اور منیب بٹ کے

انسٹاگرام فالورز کو فیک کہا اور ساتھ ہی اذان سمیع خان کی

اداکاری پر بھی سوال اٹھایا تھ .ان کے اس بیان کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم ایمن اور منیب بٹ نے حسن احمد کے اس بیان پر تبصرہ نہیں کیا اسی طرح سے اذان سمیع خان نے بھی خاموشی اخیتیار کئے رکھی. لیکن جیسے ہی حسن احمد کو اپنی غلطی کا احساس ہوا انہوں نے ایک وڈیو پیغام جاری کر کے اپنے الفاظ واپس لیتے ہوئے شرمندگی کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے بالکل بھی کسی کے بارے میں ایسا نہیں کہنا چاہیے. حسن احمد عمومآ کسی پر تنقید نہیں کرتے عاجزی رکھنے والے انسان ہیں ان کے پرستار حیران تھے کہ انہوں نے ایسا کیسے کہہ دیا لیکن انکے وڈیو پیغام کے بعد کافی خوش ہیں کہ کم از کم حسن نے اپنی غلطی کا احساس کر لیا. -

کرن جوہر کی پچاسویں برتھ ڈے کہاں ہو گی اور کون کون ہو گا اس میں شامل
بالی وڈ فلم میکر کرن جوہر آج اپنی پچاسویں سالگرہ دھوم دھام سے منانے جا رہے ہیں برتھ ڈے پارٹی انہوں نے کسی فائیو سٹار ہوٹل میں نہیں بلکہ یش راج سٹوڈیوز میں رکھی ہے۔ اس تقریب کو یادگار بنانے کےلئے کرن جوہر تمام انتظامات اپنی نگرانی میں کروا رہے ہیں.برتھ ڈے پارٹی میں شمولیت کے لئے خصوصی طور پر مہمانوں کو کارڈ بھجوایا گیا. پارٹی میں شاہ رخ خان گوری خان ،کرینہ کپور ،سیف علی خان،منہیش ملہوترا،رنبیر کپور،ورون دھون ،سدھارتھ ملہوترا، کائرہ ایڈوانی، کترینہ کیف ،اننیا پانڈے ،جھانوی کپور، سارا علی خان و دیگر شامل ہو ں گے.سلمان خان کی بھابھی اور ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑا اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور کے ساتھ آئیں گی.عالیہ بھٹ جو کہ کرن جوہر کی بہت ہی قریبی دوست ہیں وہ آج کل ہالی وڈ کی فلم کی شوٹنگ کے لئے بیرون ملک ہیںکہا جا رہا ہے کہ شاید وہ اس پارٹی میں شرکت کےواسطے ایک دن کے لئے بھارت آئیں گی.دیپیکا پاڈکون جو کہ کانز فلم فیسٹیول میں شریک تھیں وہ اور ان کے شوہر رنویر سنگھ بھی وہاں سے خصوصی طور پر برتھ ڈے پارٹی کے لئے ممبئی پہنچے ہیں. کرن جوہر کو شوبز کی نامور شخصیات سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہیں. جیا بچن نے ایک تصویر شئیر کی(تصویر میںامیتابھ بچن کچھ بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں ان میںکرن جوہر بھی شامل ہیں ) اور کرن جوہر کو سالگرہ مبارک کہا.

اسی طرح سے

ارجن کپور، عالیہ بھٹ، انوشکا شرما،منیش ملہوترا، کرشمہ کپور،کرینہ کپور



و دیگر نے تصاویر لگا کر خوبصورت انداز میں کرن کو سالگرہ وش کی.
کرن جوہر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اعلان کیا کہ وہ اگلی فلم ایکشن بنائیں گے جس کی شوٹنگ اپریل میں شروع ہو گی.
-

پاکستانی گانے”نچ پنجابن” کے بعد کرن جو ہر پر”جگ جگ جیو” کی کہانی چوری کرنے کا بھی الزام
ممبئی: پاکستانی گلوکار ابرابرالحق کے مشہور گانے’’نچ پنجابن ‘‘ کو چوری کرنے کے بعد کرن جوہر پر فلم کی کہانی چوری کرنے کا بھی الزام ہے-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بھارتی مصنف کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے کہ کرن جوہر اور دھرما پروڈکشن نے اس کی لکھی کہانی کوکاپی کیا ہے وشال اے سنگھ نامی مصنف نےدعویٰ کیا ہےکہ معروف بالی ووڈ ہدایتکاروپروڈیوسرکرن جوہراور دھرما پروڈکشن نے ’جگ جگ جیو‘ کے لیے ان کی لکھی ہوئی فلم ’’بنی رانی ‘‘کے عنوان سے کہانی کی اسکرپٹ کوچرایا ہے۔
کرن جوہر نے پاکستانی گلوکار ابرار الحق کا گانا ’نچ پنجابن نچ‘ چوری کرلیا،گلوکار کا قانونی کاروائی کا…
وشال سنگھ نے ٹوئٹر پر اپنے اسکرپٹ کے اقتباس کے ساتھ ٹوئٹس کا ایک سلسلہ شیئر کیا جو اس نے دھرما پروڈکشن کو بھیجے تھے-
Had registered a story.. #BunnyRani with @swaindiaorg in January 2020. I had officially mailed @DharmaMovies in February 2020 for an opportunity to co-produce with them. I even got a reply from them.
And they have taken my story.. and made #JugJuggJeeyo. Not fair @karanjohar.— Vishal A. Singh (@Vishal_FilmBuff) May 22, 2022
وشال نےکرن جوہر اور دھرما پروڈکشن کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے 2020 میں اپنی کہانی بنی رانی کے نام سے اسکرین رائٹرز ایسوسی ایشن انڈیا سے رجسٹرڈ کروائی تھی ، جس کے بعد میں نے فروری 2020 میں دھرما پروڈکشن کو ایک آفیشل میل بھی کی تھی تاکہ مجھے فلم کو پروڈیوس کرنے کا موقع مل سکے جس پر مجھے دھرما کی جانب سے جواب بھی موصول ہوا، اور اب انہوں نےمیری کہانی چوری کر کے جگ جگ جیو بنالی۔Screenshot of my mail to @DharmaMovies dated 17.02.2020.
An official complaint will follow.@karanjohar @somenmishra0 @jun6lee #JugJuggJeeyo#BunnyRani@Varun_dvn @AnilKapoor @raj_a_mehta pic.twitter.com/k7WV4kvK2a— Vishal A. Singh (@Vishal_FilmBuff) May 22, 2022
Please read extract of the synopsis of #BunnyRani I had mailed to @DharmaMovies in Feb 2020. And then go on to watch the #JugJuggJeeyo trailer and judge by yourself. 🙏https://t.co/c4oxhOZH80 pic.twitter.com/etonIJ2DyT
— Vishal A. Singh (@Vishal_FilmBuff) May 22, 2022
وشال سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ہندی فلم انڈسٹری میں کئی ایسے واقعات ہیں جہاں مصنف کی جانکاری کے بغیر اسکرپٹ کا استعمال کیا جاتا ہے تاہم وہ ان کی بددیانتی کے خلاف آواز اُٹھائیں گے-وزیراعظم شہباز شریف کےنام سے فیک اکاؤنٹ بنا کر بالی ووڈ اداکارہ کی تعریف کرنے والا…
If what am saying is wrong.. @DharmaMovies should act strongly against me? And if am right.. #Dharma and @karanjohar should start the #TruthAndReconciliation process. If #HindiCinema has to prosper.. serious issues can never operate in grey zone? What do you think?
— Vishal A. Singh (@Vishal_FilmBuff) May 22, 2022
انہوں نے کرن جوہر کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کرن جوہر سچے ہیں تو انہیں اور دھرما پروڈکشن کومیرے خلاف کارروائی کرنی چاہیے کرن جوہر کو چاہیے کہ وہ ‘سچائی اور مفاہمت کا عمل’ شروع کریں۔قبل ازیں پاکستانی گلوکار ابرالحق نے دعویٰ کیا تھا کہ کرن جوہر نے اپنی آنے والی مذکورہ بالا رومانوی مزاحیہ فلم میںان کے گائے گئے گانے ’نچ پنجابن نچ‘ کو چوری کرکے شامل کیا ہے انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے ’نچ پنجابن نچ‘ کے حقوق کسی کو فروخت نہیں کیے اور جو بھی ان کے گانے کو اجازت کے بغیر کسی بھی فلم یا البم میں شامل کرے گا وہ ان کے خلاف مکمل طور پر قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں-
ابرارلحق نے کرن جوہر اور ان کی پروڈکشن کمپنی دھرما کو مینشن کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انہیں ان کے گانے کے کاپی رائٹس لیے بغیر استعمال نہیں کرنا چاہیے، پہلے ہی ان کے 5 گانوں کو کاپی کیا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ کرن جوہر کی ہدایتکاری اوردھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم جگ جگ جیو کو 24 جون 2022 کو ریلیز کر دیا جائے گاجس میں وورن دھون ، کیارہ اڈوانی، انیل کپور اور نیتو کپور مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے فلم کو کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ اس کی ہدایات راج مہتا نے دی ہیں-
مخنث افراد کے مسائل کی کہانی پر مبنی پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کانزفیسٹیول میں پیش
-

فلم اور ٹیلی ویژن کےسینئر اداکارآغا کشورسجاد انتقال کر گئے
راولپنڈی:فلم اور ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار آغا کشور سجاد انتقال کر گئے ہیں۔
باغی ٹی وی : پاکستان ٹیلی وژن کے معروف سینئر اداکار آغا کشور سجاد طویل علالت کے بعد راولپنڈی کے مقامی ہسپتال میں 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
عمران خان کا مریم نواز سے متعلق نازیبا بیان،اداکارہ ریشم کا سخت ردعمل
آغا کشور کے خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ سے طویل عرصے سے بیمار تھے۔ اداکار کی نمازِ جنازہ کمیٹی چوک راولپنڈی میں ادا کی گئی جبکہ انہیں قریبی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔
یاد رہے کہ آغا کشور کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کے ان مایا ناز اداکاروں میں ہوتا ہے آغا کشور سجاد نے پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری سے نام کمایا،انہوں نے پاکستان کے معروف ڈرامے ’وارث‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھےآغا سجاد کشور پاکستان فلم اور ڈراما کی ایک نامور شخصیت تھے انہوں نے 60 سال اداکاری کے جوہر دکھائے-
کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا گانا”پسوڑی” پاکستانی پاپ کیلئے دنیا بھر میں…
حکومت پاکستان کی جانب سے آغا سجاد کشورکوان کی فنی خدمات پر تمغہ امتیازبھی دیا گیا تھا انہیں 2006ء میں ریڈیو پاکستان اور 2010ء میں نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کی جانب سے لائف ٹائم ایچیومنٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا-
89 برس کی عمر میں 24 مئی 2022ء کو راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔ طویل عرصےسے بیمار تھےان کی نمازِ جنازہ کمیٹی چوک راولپنڈی میں ادا کی گئی اور نزدیکی (شاہ دی ٹالیاں) قبرستان میں سپردِ خاک کیے گئے-
ماڈل ایان علی عمران خان پر برس پڑیں،کھری کھری سنا دیں
-

فلم ”کملی” کو وفاق،سندھ اور پنجاب سنسر بورڈ کی جانب سے ہوا سنسرسرٹیفیکیٹ جاری
اداکار و ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ جن کی پچھلی فلم ” زندگی تماشا” تنازعات کا شکار ہونے کے باعث نمائش سے روک دی گئی تھی لیکن ان کی حالیہ فلم کملی کو وفاق،سندھ اور پنجاب سنسر بورڈز کی جانب سے نمائش کے لئے سنسر سرٹیفیکیٹ جا ری کر دیا گیا ہے.تین جو کو سینما گھروں کی زینت بننے والی اس فلم میں نمرہ بُچہ،ثانیہ سعید ، خواجہ حمزہ، عمیر رانا اور صبا قمر اہم کرداروں میں نظر آئیں گے. فلم کا بہشتر حصہ چکوال کی سائیڈ پر شوٹ ہوا ہے کہانی جیسی لکھی گئی اس کے لئے پہاڑوں اورندیوں کی لوکیشن درکار تھی ، فلم میں چھ گانے ہیں جو عاطف اسلم ،زیب بنگش ریشماں ،سہیل شہزاد ،آمنہ راہی ،زینب فاطمہ سلطان اور نمرہ گیلانی نے گائے ہیں.صبا قمر کا دعوی ہے کہ انہوں نے پہلی بار ایسا کردار کیا ہے.صبا بتاتی ہیں کہ انہیں ایک شوٹ پانی اندر ایک منٹتک رہ کر کرنا تھا جیسے ہی وہ پانی میں گئیں تو ان کے گھٹنے کو لوہے کا سریا لگ گیا اور وہ شدید تکلیف میں آگئیں لیکن انہوں نے پانی اندر ہی وہ سریا پکڑے رکھا تاکہ ان کا سین مکمل ہوجائے لیکن سین اوکے ہونے کے بعد جب وہ باہر آئیں تو تب تک ان کی حالت بہت زیادہ خراب ہوچکی تھی.اسی طرحسے سے عمیر رانا بھی کہتے ہیں ان کا کردار ایسا ہے کہ جو گائوں سے شہر پڑھنے لکھنے کو جاتا ہے اور پڑھ لکھ کر گائوں کی واپسی کر لیتا ہے.سرمد کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے کام کی وضاحت کرنی نہیں آتی کہ انہوں نے کیسا کام کیا ہے.
-

صبا قمر کیوں ڈرتی تھیں شادی سے
اداکارہ صبا قمر کا حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا اس میں انہوں نے بتایا کہ وہ شادی سے ڈرتی تھیں جب اس ڈر کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے بتایا کہ رشتے ٹوٹ جانے سے ڈر لگتا ہےزندگی میں عجیب قسم کے حادثات ہوتے ہیں بس اسی وجہ سے شادی سے ڈرتی تھی لیکن اب کی صبا کو ڈر نہیں لگتا،جیسے ہی اچھا انسان ملا اور اللہ کو منظور ہوا تو یقینا شادی کے بندھن میںبندھ جائوں گی. صبا قمر نے اس انٹرویو میں مزید کہا کہ میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ میرا کسی سے تعلق خراب ہوجائیگا مجھے جو جہاں جب ٹھیک لگتا ہے بول دیتی ہوں دل میں کچھ نہیں رکھ سکتی اگر کچھ برا لگ رہا ہے تو کہے بغیر نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ نعمان اعجاز کیساتھ کام کرنا انہیں ہمیشہ ہی بہت اچھا لگتا ہے، انڈین اداکار عرفان خان کیساتھ کام کرنے کی خواہش تھی وہ بھی پوری ہو گئی۔ واضح رہے کہ صبا قمر کی ماضی قریب میں ویب سیریز مسز اینڈ مسٹر شمیم آئی جس میں وہ نعمان اعجاز کے ساتھ نظر آئیں، اس کے بعد عید پر ان کی فلم "گھبرانا نہیں ہے” میں سید جبران اور زاہد احد کے ساتھ نظر آئیں اور تین جون کو صبا ہمیں "کملی” کے روپ میں نظر آئیں گی.صبا کو ان کے پرستار ہر روپ میں بے حد پسند کرتے ہیں.
-

کرن جوہر نے پاکستانی گلوکار ابرار الحق کا گانا ’نچ پنجابن نچ‘ چوری کرلیا،گلوکار کا قانونی کاروائی کا عندیہ
معروف بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے پاکستانی گلوکار ابرار الحق کے گانے ’نچ پنجابن نچ‘ کو چوری کرلیا-
باغی ٹی وی :کرن جوہر کی آنے والی فلم ’جگ جگ جیو‘ کا ٹریلر ایک روز قبل جاری کیا گیا تھا، جس میں ورون دھون اور انیل کپور سمیت کیارہ آڈوانی اور نیتو سنگھ کو مرکزی کرداروں میں دکھایا گیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف کےنام سے فیک اکاؤنٹ بنا کر بالی ووڈ اداکارہ کی تعریف کرنے والا شخص گرفتار
فلم کو کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ اس کی ہدایات راج مہتا نے دی ہیں، جس کے جاری کیے گئے ٹریلر میں بھی ’نچ پنجابن نچ’ کو شامل کیا گیا ہے
تاہم دیگر بھارتی موسیقاروں اور گلوکاروں کی طرح کرن جوہر نے اپنی آنے والی مذکورہ بالا رومانوی مزاحیہ فلم میں پاکستانی گلوکار ابرار الحق کے گانے ’نچ پنجابن نچ‘ کو چوری کرکے شامل کرلیا۔
مختصر ٹریلر میں ’نچ پنجابن نچ‘ کے گانے کو پرانی دھن پر ہی بنایا گیا ہے، جسے 2002 میں پاکستانی پنجابی گلوکار ابرارالحق نے جاری کیا تھا اور اسی نام سے اپنے میوزک البم میں جاری کیا تھا،جسے بعد ازاں پاکستانی فلم ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں بابر علی، معمر رانا اور اداکارہ نور پر فلمایا گیا تھا۔
فلم کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد ابرار الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ انہوں نے ’نچ پنجابن نچ‘ کے حقوق کسی کو فروخت نہیں کیے اور جو بھی ان کے گانے کو اجازت کے بغیر کسی بھی فلم یا البم میں شامل کرے گا وہ ان کے خلاف مکمل طور پر قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں-
I have not sold my song “ Nach Punjaban” to any Indian movie and reserve the rights to go to court to claim damages. Producers like @karanjohar should not use copy songs. This is my 6th song being copied which will not be allowed at all.@DharmaMovies @karanjohar
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) May 22, 2022
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کرن جوہر اور ان کی پروڈکشن کمپنی دھرما کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ان کے گانے کے کاپی رائٹس لیے بغیر استعمال نہیں کرنا چاہیے، پہلے ہی ان کے 5 گانوں کو کاپی کیا جا چکا ہے۔ابرار الحق کی ٹوئٹ کے بعد معروف میوزک پروڈکشن کمپنی ’ٹی سیریز‘ نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ اس نے ’نچ پنجابن نچ‘ گانے کے کاپی رائٹس حاصل کیے ہیں۔
We have legally acquired the rights to adapt the song #NachPunjaban released on iTunes on 1st January, 2002 & available on Lollywood Classics' YouTube channel, owned by @1Moviebox, for #JugJuggJeeyo produced by @DharmaMovies. The song is available here: https://t.co/2oLFzsLAFI pic.twitter.com/t6u3p3RA6z
— T-Series (@TSeries) May 23, 2022
ٹی سیریز کے مطابق ’نچ پنجابن نچ‘ گانے کو پہلی بار یکم جنوری 2002 کو آئی ٹیون پر جاری کیا گیا، جسے بعد ازاں ’ون مووی باکس‘ نامی یوٹیوب چینل کی ملکیت ’لولی وڈ کلاسک‘ نامی چینل پر ریلیز کیا گیا اور اس نے مذکورہ کمپنی سے ’نچ پنجابن نچ‘ کے کاپی رائٹس حاصل کی-Song “Nach Punjaban” has not been licensed to any one. If someone is claiming it , then produce the agreement. I will be taking legal action.#NachPunjaban
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) May 22, 2022
ٹی سیریز کے دعوے کے بعد ابرارالحق نے ایک اور ٹوئٹ کی اور واضح کیا کہ انہوں نے کبھی کسی کو ’نچ پنجابن نچ‘ کے کاپی رائٹس فروخت نہیں کیے اور اگر کوئی ایسا دعویٰ کرتا ہے تو اسے ثبوت فراہم کرنے پڑیں گے اور دوسرا یہ کہ وہ کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مکممل کارروائی کا اختیار رکھتے ہیں۔Nach Panjaban has been officially licensed for it to be included in the Film “JugJugg Jeeyo” by @TSeries. @karanjohar & @DharmaMovies have the legal rights to use this song in their film and the tweet by @AbrarUlHaqPK earlier today is defamatory and completely unacceptable.
— MOVIEBOX (@1Moviebox) May 22, 2022
پاکستانی گلوکار کی ٹوئٹ کے بعد ’ون مووی باکس‘ نامی کمپنی نے بھی ٹوئٹ کی اور دعویٰ کیا کہ کرن جوہر نے ان سے گانے کے کاپی رائٹس حاصل کیے اور ابرارالحق کا دعویٰ بے بنیاد ہے تاہم ون مووی باکس نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے پاس ’نچ پنجابن نچ‘ کے کاپی رائٹس کہاں سے آئے؟-بھارتی سنگھ نے کامیڈی کے دوران سکھوں کی دل آزاری پر معافی مانگ لی
-

مخنث افراد کے مسائل کی کہانی پر مبنی پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کانزفیسٹیول میں پیش
پاکستانی مختصر فلم ’جوائے لینڈ‘ کو دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کانز میں پیش کردیا گیا،’جوائے لینڈ‘ کا ورلڈ پریمیئر 22 مئی کو ہوا اور اس دوران فلم کی ٹیم ریڈ کارپٹ پر بھی جلوہ گر ہوئی-
باغی ٹی وی : فلم کے ہدایت کارصائم صادق اور اس کی کاسٹ میں شامل اداکارہ ثروت گیلانی اور ثانیہ سعید نے ’جوائے لینڈ‘ کے پریمیئر کے موقع پر ریڈ کارپٹ کے دوران کھچوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔
گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کی تصویر ’نیویارک ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں
مخنث افراد کے مسائل کی کہانی پر مبنی پاکستانی ہدایت کار، لکھاری و اداکار صائم صادق کی فلم ’جوائے لینڈ‘ کو تاحال پاکستان میں ریلیز نہیں کیا گیا، ممکنہ طور پر جلد اسے آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان کردیا جائے گا۔
پروڈیوسر سرمد کھوسٹ اور اپوروا چرن کی فلم میں علی جونیجو، علینا خان، سفینہ جعفری اور دیگر اداکاروں نے بھی کردار ادا کیے ہیں۔
مذکورہ فلم سے قبل صائم صادق کی 2019 کی فلم ’ڈارلنگ‘ کو کانز کے علاوہ وینس اور ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پیش کیا گیا تھا اور اس کی کہانی بھی مخنث افراد کے مسائل کے گرد گھومتی ہے۔
پاکستان میں پابندی کا شکار فلم "جاوید اقبال” نے برطانیہ میں دو ایوارڈز…
’جوائے لینڈ‘ کے پریمیئر کے علاوہ اداکارہ ثانیہ سعید اور ثروت گیلانی نے کانز فلم فیسٹیول میں فیشن کے جلوے بھی بکھیرے اور انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔
دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے کانز فیسٹیول کا آغاز 17 مئی سے ہوا تھا اور میلہ 28 مئی تک جاری رہے گا۔
اداکارعدنان صدیقی کی نواز شریف سے ملاقات
-

وزیراعظم شہباز شریف کےنام سے فیک اکاؤنٹ بنا کر بالی ووڈ اداکارہ کی تعریف کرنے والا شخص گرفتار
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے-
باغی ٹی وی : کنگنا رناوت کی جانب سے شئیر کی گئی اس اسٹوری میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کئے گئے ایک پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔

اس پیغام میں وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی صلاحیتوں کو خاصا سراہا گیا ہے اور ان کی آنے والی فلم دھاکڑ میں ان کی بہترین کارکردگی کے لئے تعریف کی گئی ہے-اس اسٹوری نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے کی کیا مشکل ملکی صورتحال سے نبردآزما وزیراعظم پاکستان کے پاس اتنی فرصت ہے وہ بھارتی اداکارہ کی پرفارمنس دیکھیں اورسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تعریف بھی کریں؟
لیکن اداکارہ کی جانب سے شئیر کئے گئے اسکرین شارٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہبازشریف کے نام سے اس مصدقہ اکاؤنٹ کا ہینڈل ‘رمیزراجہ لائیو’ لکھا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک فیک اکاؤنٹ ہے-
This account @RameezRajaLive impersonating the Prime Minister of Pakistan has deleted his Tweets but still able to tweet. @Twitter must not verify such accounts & block them permanently.
Pakistani agencies are going to proceed and take action accordingly. @elonmusk pic.twitter.com/S9BRAxFlHS
— Abubakar Umer (@abubakarumer) May 20, 2022
تاہم ڈیجیٹل میڈیا کے لیے وزیراعظم کے فوکل پرسن ابوبکرعمرنے بھی ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے مذکورہ اکاؤنٹ کے فیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے وضاحت کی کہ کنگنا کے اسکرین شاٹ میں نظرآنے والا یہ جعلی اکاؤنٹ ہے نہ کہ اصلی۔Dissent is welcome. Disinformation is not.
Person behind this account (RameezRajaLive) has been traced & apprehended for impersonating the PM & misleading the people.
He confessed it and a case u/s 16, PECA 2016 r/w 419, 505 PPC has been registered.
Law to take its course. pic.twitter.com/7XgPtG52Ol
— Abubakar Umer (@abubakarumer) May 23, 2022
تاہم وزیراعظم کے نام سے منسوب کیا جانے والا یہ جعلی اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے جبکہ شہباز شریف کےفوکل پرسن ابوبکر نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے والے ’رمیز راجہ لائیو‘ نامی ٹوئٹر صارف کو ٹریس کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہےاور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے۔Hahahaha he deleted all the #fake tweets & changed the display name back to his real one 😜😜😜😂😂😂
Thank you .@RameezRajaLive 🤣🤣🤣 https://t.co/sxkaHTeyOs pic.twitter.com/65ZVp3xoJw— AK-47™© (@AK_Forty7) May 20, 2022