Baaghi TV

Category: شوبز

  • شعیب اختر نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا

    شعیب اختر نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا

    کراچی: پاکستانی سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا-

    باغی ٹی وی :ٹک ٹاک کو پاکستان میں جہاں متنازع ایپ کے طور پر دیکھا جاتا ہے، وہیں مذکورہ ایپ نئی نسل میں سب سے زیادہ مقبول بھی ہے اور آئے دن اس کے صارفین میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ٹک ٹاک پر ملک میں گزشتہ چند سال سے متعدد بار ’فحاشی‘ پھیلانے کے الزام میں پابندی بھی عائد ہو چکی ہے، تاہم بعد ازاں اس سے پابندی ہٹائی جاتی رہی ہے۔

    ماضی میں ٹک ٹاک کو کینسر قرار دینے والے فیروز خان بھی ایپ کا حصہ بن گئے

    شعیب اختر نے ٹک ٹاک جوائن کرنے کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیتے ہوئے کہا، آخر کار، میں بھی اب آپ کے پسندیدہ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاک پر کرکٹ اور دیگر چیزوں کے متعلق مواد اپ لوڈ کریں گے لیکن ذمہ داری کے ساتھ۔


    انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو کا لنک بھی شیئر کیا اور لوگوں سے درخواست کی کہ انہیں ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

    شاہ رخ خان پر تنقید،اداکارہ ریشم حمایت میں سامنے آگئیں

    شعیب اختر نے اپنی پہلی ویڈیو میں لوگوں کو ایک خوبصورت پیغام دیا کہ آپ کو انٹرنیٹ پر کچھ بھی اپ لوڈ کرنے سے پہلے ذرا رکنا پڑے گا اور سوچنا پڑے گا کہ آپ کے اس طرز عمل سے کسی کو کوئی نقصان تو نہیں پہنچ رہا، کسی کی دل آزاری تو نہیں ہورہی۔ سوچ سمجھ کر اپ لوڈ کیجئے اپنا بہت سارا خیال رکھئیے۔

    شعیب اختر کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو محض ایک دن میں 25 ہزار سے زائد لوگ فالو کرچکے ہیں جب کہ 87 ہزار سے زائد لوگ ان کی ویڈیوز کو پسند کرچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ ویڈیو شئیرنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ کو ماضی میں کینسر قرار دینے والے اداکار فیروز خان نے بھی اکاؤنٹ بنایا ہے-

  • بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دوں گی،حریم شاہ دھمکیوں پر اترآئیں

    بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دوں گی،حریم شاہ دھمکیوں پر اترآئیں

    ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنے شوہر بلال کے حمایت میں میدان میں آ گئیں ہیں اور دھمکی دی ہے کہ بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دوں گی۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھیں کہ حریم شاہ کے مبینہ شوہر بلال شاہ کو جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر سندھ پولیس سے یکم اکتوبر 2021 کو برطرف کیا گیا تھا حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے خلاف اسپشل برانچ نے خفیہ رپورٹ میں بھتہ جمع کرنے ، منشیات فروشی ، مساج سینٹر سے بھتہ وصول کرنے کا انکشاف کیا گیا ۔

    حریم شاہ کا شوہرجرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس کا برطرف سپاہی نکلا

    بلال شاہ ڈیفنس فیز 6 مسلم کمرشل اور خیابان بخاری میں شام کے اوقات سیاہ ویگیو گاڑی میں مختلف ہوٹلوں میں ہوتا تھا اسپشل برانچ رپورٹ کے مطابق حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے موبائل فون کی لوکیشن اور انٹیلی جنس رپورٹ سے ثابت ہوا ہے کہ وہ جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔

    حریم شاہ نے اپنے حرم میں آنے والوں پربجلی گرادی:ایسی دھمکی دی کہ سب دیکھتے ہی رہ…

    ایس ایس پی عرفان زمان 21 ستمبر 2021 کو اسپشل برانچ کی رپورٹ پر ایس ایس پی ہیڈکواٹر ساؤتھ عرفان زمان نے بلال شاہ کے خلاف انکوائری شروع کی، ایس ایس پی ہیڈکواٹر کی جانب سے بلال شاہ کو 3 شوکاز نوٹس بھیجے گئے لیکن اس نے کسی کا جواب نہیں دیا جس پر اسے ملازمت سے برطرف کیا گیا ۔

    حریم شاہ نے اپنے ہونٹوں کی ادھوری سرجری کا ذمہ دار ایف آئی اے کو قرار دے دیا

    کہا گیا تھا کہ بلال شاہ قیوم آباد کی کچی آبادی کا رہائشی ہے کچھ ماہ قبل ہی ڈیفنس میں رہائش اختیار کی ۔ بلال شاہ بطور کانسٹیبل بلاول ہاؤس میں رہا جس پر اس نے اپنی تصاویر کئی اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ بنوائیں ۔ سپاہی بلال شاہ کے پاس ویگیو کہاں سے آئی ، اتنی مہنگی گھڑی اور شاہانہ اخراجات پر پولیس افسران حیران ہوگئے-

    میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے ،حریم شاہ

    تاہم اب ان خبروں پر ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ردعمل دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ہم لوگ سچے ہیں، کھوٹے نہیں ہیں جو جھک جائیں گے ، میرے شوہر پر میری وجہ سے بے بنیاد الزام عائد کئے گئے ہیں، بلال شریف آدمی ہیں اور اپنا کاروبار چلاتے ہیں ، بلال شاہ کا کسی بھی بھتہ خوری یا مساج سینٹر سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ سب مجھے تنگ کرنے کیلئے حرکات کی گئیں ہیں ۔

    حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت

    حریم شاہ کا کہناتھا کہ مجھ سے جو بھی ٹکرائے گا وہ منہ کی کھائے گا بے بنیاد الزامات سے میرے خاندان کو اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے میری جائیداد بھی شوہر کے کھاتے میں ڈال دی گئی حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حامی تھی، تاہم تبدیلی سے مایوس ہوئی۔

    حریم شاہ منی لانڈرنگ معاملہ : سی اے اے حکام کا وضاحتی بیان

    متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہمیں پاک فوج، آئی ایس آئی اور عدالتوں سے اپیل کرتی ہوں کہ ایف آئی اے اور دوسرے سولین اداروں کی حرکات کا نوٹس لیں ، میرے خلا ف چلائے جانے والی مہم کو روکیں اور ہماے ملک کے نام کو بدنام ہونے سے بچائیں-

  • حریم شاہ کا شوہرجرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس کا برطرف سپاہی نکلا

    حریم شاہ کا شوہرجرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس کا برطرف سپاہی نکلا

    ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا شوہر بلال شاہ سندھ پولیس کا برطرف سپاہی نکلا ۔

    باغی ٹی وی : نجی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ حریم شاہ کے مبینہ شوہر بلال شاہ کو جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر سندھ پولیس سے یکم اکتوبر 2021 کو برطرف کیا گیا، حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے خلاف اسپشل برانچ نے خفیہ رپورٹ میں بھتہ جمع کرنے ، منشیات فروشی ، مساج سینٹر سے بھتہ وصول کرنے کا انکشاف کیا گیا ۔

    بلال شاہ ڈیفنس فیز 6 مسلم کمرشل اور خیابان بخاری میں شام کے اوقات سیاہ ویگیو گاڑی میں مختلف ہوٹلوں میں ہوتا تھا اسپشل برانچ رپورٹ کے مطابق حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے موبائل فون کی لوکیشن اور انٹیلی جنس رپورٹ سے ثابت ہوا ہے کہ وہ جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔

    معروف ناول نگاراورسابق پارلیمنٹیرین بشریٰ رحمٰن انتقال کرگئیں

    ایس ایس پی عرفان زمان 21 ستمبر 2021 کو اسپشل برانچ کی رپورٹ پر ایس ایس پی ہیڈکواٹر ساؤتھ عرفان زمان نے بلال شاہ کے خلاف انکوائری شروع کی، ایس ایس پی ہیڈکواٹر کی جانب سے بلال شاہ کو 3 شوکاز نوٹس بھیجے گئے لیکن اس نے کسی کا جواب نہیں دیا جس پر اسے ملازمت سے برطرف کیا گیا ۔

    ارطغرل غازی کا اختتام،پی ٹی وی پر اب کونسا تاریخی ڈرامہ نشر کیا جائے گا؟

    بلال شاہ قیوم آباد کی کچی آبادی کا رہائشی ہے کچھ ماہ قبل ہی ڈیفنس میں رہائش اختیار کی ۔ بلال شاہ بطور کانسٹیبل بلاول ہاؤس میں رہا جس پر اس نے اپنی تصاویر کئی اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ بنوائیں ۔ سپاہی بلال شاہ کے پاس ویگیو کہاں سے آئی ، اتنی مہنگی گھڑی اور شاہانہ اخراجات پر پولیس افسران حیران ہوگئے-

    نیلم منیر کی مسٹری تھرلر فلم ’چکر‘ کا ٹیزر جاری،فلم عید الفطر پرریلیز کرنے کا…

  • شاہ رخ خان پر تنقید،اداکارہ ریشم حمایت میں سامنے آگئیں

    شاہ رخ خان پر تنقید،اداکارہ ریشم حمایت میں سامنے آگئیں

    گزشتہ روز آنجہانی گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات کی ادائیگی کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی جس میں شاہ رخ خان اپنی منیجر پوجا ڈڈلانی کے ہمراہ میت پر پھول رکھ رہے تھے اور ساتھ ہی انہوں نے ہاتھ اٹھا کر فاتحہ پڑھی اور لتا کی میت پر پھونکا۔

    باغی ٹی وی : ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے تنقید شروع کردی کہ شاہ رخ لتا کی میت پرتھوک رہے تھے جس کے بعد اداکار کے نام کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا تاہم اس پر اداکارہ ریشم چپ نہ رہ سکیں اور تعصب پھیلانے والے افراد پر تنقید کی۔

    جیا بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

    اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ تعصب انسان کو اتنا اندھا کیوں کر دیتا ہے؟ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ کے دل کالے ہوجاتے ہیں تو آپ کو کسی کے اچھے عمل اور اس کی نیک نیتی پر بھی شبہ ہونے لگتا ہے-

    بھارتیوں کا شاہ رخ پر لتا منگیشکر کی میت پر تھوکنے کا الزام :شاہ رُخ کے خلاف مہم عروج پر

    ریشم کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ نے لتا جی کی سمادھی پر کچھ پڑھ کر پھونکا ہے جسے وہاں کے تعصب پسند لوگوں نے تھوکنا قرار دے دیا ہے لہٰذاجو بھی باشعور شخص اسے کُھلی آنکھوں سے دیکھے گا تو اسے اندازہ ہوجائے گا کہ شاہ رخ نے پُھونکا ہے تھوکا نہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بالی ووڈ کی لیجنڈری آنجہانی گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات ممبئی کے شیوا جی پارک میں ادا کی گئیں، جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور نامور شخصیات نے شرکت کی تھی اے این آئی کی جانب سے سچن ٹنڈولکر اور شاہ رخ خان کی لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شرکت کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں کنگ خان اپنی اہلیہ کے ساتھ آئے اور انہوں نے میت کے سامنے کھڑے ہوکر دعا کے لیے ہاتھ بلند کیے۔

    لتا منگیشکر کی موت پر بھارتی پرچم سرنگوں، 2 روزہ سوگ کا اعلان

    شاہ رخ خان نے دعا ختم ہونے کے بعد ماسک نیچے کیا اور میت کی طرف منہ کر کے پھونک ماری اس ویڈیو کو بنیاد بنا کر ایک بھارتی صارف نے الزام عائد کیا کہ شاہ رخ خان نے لتا منگیشکر پر تھوک پھینکا اس کے نیچے اور بھی صارفین آئے اور شاہ رخ خان پر یہی الزام عائد کیا جہاں الزام عائد کرنے والے صارفین تھے وہیں سوشل میڈیا پر کچھ ایسے باشعور لوگ موجود تھے جنہوں نے الزام لگانے والے صارفین کو سمجھانے کی کوشش کی کہ شاہ رخ خان نے تھوکا نہیں بلکہ دعا پڑھ کر پھونکی ہے۔

    لتا منگیشکرکی موت پرپاکستانی معروف اورسیاسی شخصیات کی جانب سےشدید دُکھ کا اظہار

  • ارطغرل غازی کا اختتام،پی ٹی وی پر اب کونسا تاریخی ڈرامہ نشر کیا جائے گا؟

    ارطغرل غازی کا اختتام،پی ٹی وی پر اب کونسا تاریخی ڈرامہ نشر کیا جائے گا؟

    پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر گزشتہ شب مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ‘ارطغرل غازی’ کے پانچویں سیزن کی آخری قسط نشر کی گئی۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کی جانب سے ناظرین کے لیے اس ڈرامے کی جگہ اب ایک اور ترک ڈرامہ نشر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نام ‘پایہ تخت، سلطان عبدالحمید’ ہے، اس ڈرامے کا آغاز 9 فروری بروز بدھ سے ہوگا پایہ تخت، سلطان عبدالحمید ہر بدھ سے اتوار کی شب 7:55 پر نشر کیا جائے گا۔

    ماضی میں ٹک ٹاک کو کینسر قرار دینے والے فیروز خان بھی ایپ کا حصہ بن گئے

    ترکی کے چینل ٹرکش ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آرٹی) پر اس ڈرامے کا آغاز 2017 میں ہوا تھا جس کے 5 سیزنز دکھائے گئے ہیں، یہ ڈرامہ ترکی میں 2021 میں ختم ہوا۔


    پایہ تخت عبدالحمید میں 1876 سے 1909 تک عثمانی سلطنت کے سلطان رہنے والے سلطان عبدالحمید دوئم کی زندگی کے نشیب و فراز دکھائے گئے ہیں، انہیں عثمانی سلطنت کا آخری بااختیار سلطان بھی کہا جاتا ہے۔

    نیلم منیر کی مسٹری تھرلر فلم ’چکر‘ کا ٹیزر جاری،فلم عید الفطر پرریلیز کرنے کا…

    ڈرامے میں ان کے عہد کے آخری 13 برسوں کی کہانی بیان کی گئی ہے، سیریز میں یورپی ممالک اور یہودیوں کی سازشوں کو دکھایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو اپریل 2020 میں سرکاری ٹی وی پر اردو میں ڈب کر کے نشر کیا گیا تھا ڈرامے اور کرداروں کو پاکستان میں خوب پذیرائی ملی اور مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے-

    سلمان خان کے لیے سعودی عرب کا "پرسنالٹی آف دی ایئر” ایوارڈ

  • معروف ناول نگاراورسابق پارلیمنٹیرین بشریٰ رحمٰن انتقال کرگئیں

    معروف ناول نگاراورسابق پارلیمنٹیرین بشریٰ رحمٰن انتقال کرگئیں

    معروف ناول نگار،کالم نگار،مصنفہ،شاعرہ، ڈرامہ نویس ،ادیبہ اور سابق پارلیمنٹیرین بشریٰ رحمٰن 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

    باغی ٹی وی : معروف ناول نگار،مصنفہ،شاعرہ، ڈرامہ نویس اورسابق رکن قومی اسمبلی بشریٰ رحمان لاہورمیں انتقال کرگئیں خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ رحمان کورونا میں مبتلا تھیں۔ کل ان کی طبیعت خراب ہوئی اوروہ آج انتقال کرگئیں۔بشریٰ رحمان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصرگارڈن ٹاؤن مسجد میں ادا کی جائے گی۔

    لتا منگیشکر کی موت پر بھارتی پرچم سرنگوں، 2 روزہ سوگ کا اعلان

    بشریٰ رحمٰن29 اگست 1944ءکو بہاول پور میں پیدا ہوئیں، بشریٰ رحمٰن کی شادی لاہور کے صنعتکار میاں عبدالرحمٰن سے ہوئی۔ بشریٰ رحمن نے 1983 میں اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا وہ 3 بار صوبائی اسمبلی اورایک بارقومی اسمبلی کی رکن رہیں 1985ء اور1988ء میں رکن پنجاب اسمبلی بنیں، 2002 ءاور 2008 ء میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی رہیں انہوں نے 13سے زائد کتابیں لکھیں ساتھ ہی وہ طویل عرصے تک کالم بھی لکھتی رہیں۔ بشریٰ رحمن کوادبی خدمات پرستارہ امتیازسے نوازا گیا۔

    لتا منگیشکرکی موت پرپاکستانی معروف اورسیاسی شخصیات کی جانب سےشدید دُکھ کا اظہار

    وزیراعلی عثمان بزدار نے بشریٰ رحمان کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ بشریٰ رحمان کی ادبی خدمات تا دیریاد رکھی جائیں گی بشریٰ رحمان اپنی نوعیت کی منفرد اوراعلی ادیبہ تھیں۔ انہوں نے اپنے ادبی عہد میں کئی نسلوں کومتاثرکیا۔

    وزیراعلی عثمان بزدار نے سوگوارخاندان سے اظہارتعزیت اورہمدردی کیا۔

    ہتک عزت کا دعویٰ: نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

  • جنون گروپ کے سلمان احمد کا لتا منگیشکر کو خراج تحسین،کہا ہمیشہ یاد رکھوں گا

    جنون گروپ کے سلمان احمد کا لتا منگیشکر کو خراج تحسین،کہا ہمیشہ یاد رکھوں گا

    پاکستان کے مشہور و معروف ’جنون” گروپس کے سلمان آحمد نے بھارت کی معروف اور لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے

    سلمان احمد کا کہنا تھا کہ ایک عظیم آرٹسٹ لتا منگیشکر کی وفات کے بارے میں سن کر دلی دکھ ہوا ، لتا منگیشکر نے تقریبا 73 سال اپنی آواز سے لوگوں کے دلوں پر راج کیا انہوں نے وہ جذبات ابھارے جن کا عام لوگ اظہار نہیں کر سکتے، انہوں نے عام عوام کے جذبات کا اظہار کیا، وہ ایک انٹرنیشنل آرٹسٹ تھیں ،برصغیر کی آرٹسٹ تھیں، انہوں نے ہر سٹائل ہر زبان ہر دور میں راج کیا،

    سلمان احمد کا مزید کہنا تھا کہ میں خود بھی پاکستان سے تعلق رکھتا ہوں لیکن جو فن ہے اسے بارڈر تک محدود نہیں کیا جا سکتا، لتا نے جب شروع میں آغاز کیا تو وہ ملکہ نورجہان کی فین اور دوست تھی، کہتی تھیں کہ ملکہ نورجہاں میری دیدی ہیں، بہت کچھ ان سے سیکھا، لوگوں کے دل و دماغ کو لتا منگیشکر نے جیتا، انہوں نے ستر برس یہ کام کیا، انکے جانے سے میں سمجھتا ہوں کہ فنون لطیفہ آرٹ اینڈ کلچر ہی ایسا پل ہے جس سے لوگ ایک دوسرے کو جان اور پہچان سکتے ہیں،

    سلمان احمد نے مزید کہا کہ دیا جلتا ہوا بجھ گیا مگر انکی آواز نہیں بجھے گی اور انکو میں ہمیشہ یاد رکھوں گا

    واضح رہے کہ بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکرگزشتہ روز دُنیا سے کوچ کرگئیں، ’نائٹنگل آف انڈیا‘ کے نام سے جانی جانے والی، لتا منگیشکر نے اپنی سُریلی آواز میں گائے ہوئے گانوں کا ایک خزانہ چھوڑا ہے، جو 70 سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے کیریئر میں گایا گیا

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بالی ووڈ شخصیات نے لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے-سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں نریندر مودی نے کہا کہ ’میں بہت دُکھی ہوں کیونکہ ہماری لتا دیدی ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں، وہ ہماری قوم میں ایک خلا چھوڑ گئی ہیں جسے پُر نہیں کیا جا سکتا۔آنے والی نسلیں انہیں بھارتی ثقافت کی ایک باوقار شخصیت کے طور پر یاد رکھیں گی، جن کی سُریلی آواز میں لوگوں کو مسحور کرنے کی بے مثال صلاحیت تھی

    بھارت کی بلبل کہلانے والی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ نے صرف 13 برس کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا اور اپنا پہلا گانا 1942 میں ریکارڈ کرایا۔ سات دہائیوں پر مشتمل طویل کیرئیر کے دوران لتا منگیشکر نے 36 زبانوں میں 30 ہزار گانے گائے ۔ لتا نے ’’اک پیار کا نغمہ ہے‘‘ سمیت درجنوں مقبول ترین گانے گائے۔ لتا منگیشکر کو 1969 میں بدما بھشن (تیسرا بڑا سول ایوارڈ)، 1999 میں پدما ویبھشن (دوسرا بڑا سول ایوارڈ) اور 2001 میں سب سے بڑے سول ایوارڈ بھارت رتنا سے نوازا گیا۔

    لتا معروف پاکستانی گلوکار مہدی حسن کی بہت بڑی مداح تھیں، ملکہ ترنم نور جہاں سے بھی خوب انسیت رکھتی تھیں۔ پاکستانی گلوکار نصرت فتح علی خان کے ہمراہ آواز کا جادو جگایا۔

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے لتا کی وفات پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لتا منگیشکر کی موت سے برصغیر عظیم گلوکارہ سے محروم ہوگیا۔ لتا منگیشکر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف، بلاول بھٹو زرداری نے گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے

     بھارتیوں کا شاہ رخ پر لتا منگیشکر کی میت پر تھوکنے کا الزام :شاہ رُخ کے خلاف مہم عروج پر ,

    عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ لتا منگیشر کے انتقال پر بھارت میں دو روزہ سوگ کا اعلان

  • بھارتیوں کا شاہ رخ پر لتا منگیشکر کی میت پر تھوکنے کا الزام :شاہ رُخ کے خلاف مہم عروج پر

    بھارتیوں کا شاہ رخ پر لتا منگیشکر کی میت پر تھوکنے کا الزام :شاہ رُخ کے خلاف مہم عروج پر

    ممبئی: بھارتیوں کا شاہ رخ پر لتا منگیشکر کی میت پر تھوکنے کا الزام :شاہ رُخ کے خلاف مہم عروج پر ,اطلاعات ہیں کہ بالی ووڈ کی لیجنڈری آنجہانی گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات ممبئی کے شیوا جی پارک میں ادا کی گئیں، جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور نامور شخصیات نے شرکت کی۔

     

     

    بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک تھیں، جن میں شاہ رخ خان بھی قابل ذکر ہیں۔

    اے این آئی کی جانب سے سچن ٹنڈولکر اور شاہ رخ خان کی لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شرکت کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں کنگ خان اپنی اہلیہ کے ساتھ آئے اور انہوں نے میت کے سامنے کھڑے ہوکر دعا کے لیے ہاتھ بلند کیے۔

    شاہ رخ خان نے دعا ختم ہونے کے بعد ماسک نیچے کیا اور میت کی طرف منہ کر کے پھونک ماری۔ اس ویڈیو کو بنیاد بنا کر ایک بھارتی صارف نے الزام عائد کیا کہ شاہ رخ خان نے لتا منگیشکر پر تھوک پھینکا۔ اس کے نیچے اور بھی صارفین آئے اور شاہ رخ خان پر یہی الزام عائد کیا۔

    جہاں الزام عائد کرنے والے صارفین تھے وہیں سوشل میڈیا پر کچھ ایسے باشعور لوگ موجود تھے جنہوں نے الزام لگانے والے صارفین کو سمجھانے کی کوشش کی کہ شاہ رخ خان نے تھوکا نہیں بلکہ دعا پڑھ کر پھونکی ہے۔

    https://twitter.com/sunilssihag/status/1490316160994144256?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1490319161381494788%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es2_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2281619%2F24

    آج صبح لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئیں، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران فلم انڈسٹری اور بھارتی میوزک انڈسٹری کو مختلف زبانوں میں 30  ہزار سے زائد گانے دیے، وہ 1974ء سے 1991ء تک گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ ہولڈر کے طور پر شامل رہیں۔ گنیز بک کے مطابق وہ دنیا میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانے والی گلوکارہ ہیں۔

  • آج کل سارے لڑکے دکھنے میں لڑکیوں کی طرح ہو گئے ہیں : آمنہ الیاس

    آج کل سارے لڑکے دکھنے میں لڑکیوں کی طرح ہو گئے ہیں : آمنہ الیاس

    کراچی : اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے گالوں کی سرجری سمیت کسی بھی عضو کی سرجری نہیں کرائی اور یہ کہ آج کل کے تمام لڑکے دکھنے میں لڑکیوں کی طرح ہوگئے ہیں۔

    اداکارہ و ماڈل حال ہی میں ’وائس اوور مین‘ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔ایک سوال کے جواب میں آمنہ الیاس نے کہا کہ یہ تاثر ?غلط ہے کہ لوگ ان کی اداکاری پسند نہیں کرتے اور صرف ان کی جسامت اور فیشن کو دیکھتے رہتے ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ تاثر بھی غلط ہے کہ انہیں کسی پاکستانی فلم میں بوس و کنار کا منظر کرنے کا کہا جائے گا تو وہ اس پر راضی ہوجائیں گی۔آمنہ الیاس نے واضح کیا کہ البتہ ممکنہ طور پر وہ کسی ہولی وڈ فلم میں اپنی پسند کے کسی بہترین اداکار کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروا سکتی ہیں۔

    ایک اور سوال کے جواب میں آمنہ الیاس نے کہا کہ وہ کسی کو مارنے یا پیٹنے میں بہترین تجربہ رکھتی ہیں مگر ان کی مذکورہ مہارت کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔

    آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ کسی بھی پاکستانی اداکار کو دیکھ کر ان کے دل کی دھڑکن تیز نہیں ہوتی، البتہ بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کو دیکھ کر ان کا دل زور سے دھڑکتا ہے۔پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو ریسلر بنتیں جب کہ سوشل میڈیا پر انہیں سب سے زیادہ لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان کے حوالے سے نامناسب باتیں بھی کی جاتی ہیں۔
    ایک سیگمنٹ میں آمنہ الیاس نے کہا کہ مرد حضرات کا دماغ گھٹنوں میں نہیں بلکہ پیروں تلے ہوتا ہے۔آمنہ الیاس نے ایک سوال پر واضح کیا کہ انہوں نے تو گالوں کی سرجری کروائی ہے اور نہ ہی کسی اور حصے میں انہوں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔اداکارہ کے مطابق اگر انہیں موقع ملے تو وہ اپنی جنس تبدیل کرواکر لڑکا بنیں گی جب کہ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں پرکشش مرد اچھے لگتے ہیں مگر ساتھ ہی کہا کہ آج کل سارے لڑکے دکھنے میں لڑکیوں کی طرح ہی ہو گئے ہیں .

  • لتا منگیشکر کی موت پر بھارتی پرچم سرنگوں، 2 روزہ سوگ کا اعلان

    لتا منگیشکر کی موت پر بھارتی پرچم سرنگوں، 2 روزہ سوگ کا اعلان

    نئی دہلی: عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ لتا منگیشر کے انتقال پر بھارت میں دو روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے دوران قومی پرچم سر نگوں رہے گا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر آج صبح دُنیا سے کوچ کرگئیں، ’نائٹنگل آف انڈیا‘ کے نام سے جانی جانے والی، لتا منگیشکر نے اپنی سُریلی آواز میں گائے ہوئے گانوں کا ایک خزانہ چھوڑا ہے، جو 70 سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے کیریئر میں گایا گیا اُن کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، لتا منگیشکر کی آخری رسومات ممبئی کے شیواجی پارک میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی اس کے علاوہ لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی یاد میں ملک بھر میں دو روزہ قومی سوگ منایا جائےگا اور قومی پرچم بھی 6 اور 7 فروری کو سر نگوں رہے گا۔

    لتا منگیشکر کے اہل خانہ کا اُن کی میّت کو دو گھنٹے کے لیے پربھو کنج، گلوکارہ کی رہائش گاہ پر لے کر جانے کا ارادہ ہے، جس کے بعد آخری رسومات سے قبل مداحوں کے لیے آخری دیدار کو ان کی میت کو شیواجی پارک لے جایا جائے گا شیواجی پارک میں گلوکارہ کی آخری رسومات مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ بھارتی وقت کے مطابق آج شام 6 بجکر 30 منٹ پر ادا کی جائیں گی۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بالی ووڈ شخصیات نے لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں نریندر مودی نے کہا کہ ’میں بہت دُکھی ہوں کیونکہ ہماری لتا دیدی ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں، وہ ہماری قوم میں ایک خلا چھوڑ گئی ہیں جسے پُر نہیں کیا جا سکتا۔آنے والی نسلیں انہیں بھارتی ثقافت کی ایک باوقار شخصیت کے طور پر یاد رکھیں گی، جن کی سُریلی آواز میں لوگوں کو مسحور کرنے کی بے مثال صلاحیت تھی۔


    مودی نے کہا کہ ’لتا دیدی کے گانوں نے طرح طرح کے جذبات کو جنم دیا، انہوں نے کئی دہائیوں تک بھارتی فلمی دنیا کی تبدیلیوں کو قریب سے دیکھا فلموں کے علاوہ، وہ ہمیشہ بھارت کی ترقی کے بارے میں پُرجوش تھیں، وہ ہمیشہ ایک مضبوط اور ترقی یافتہ بھارت دیکھنا چاہتی تھیں۔


    بھارتی وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ میں اسے اپنا اعزاز سمجھتا ہوں کہ مجھے لتا دیدی سے ہمیشہ بے پناہ پیار ملا ہے، اُن کے ساتھ میری بات چیت ناقابل فراموش رہے گی میں لتا دیدی کی موت پر اپنے ہم وطنوں کے ساتھ غمزدہ ہوں اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

    سلمان خان بھی سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر کے انتقال پر غمزدہ ہوگئے ٹوئٹر پر سلمان خان نے لتا منگیشکر کے ساتھ لی گئی اپنی یادگار تصویر شیئر کیٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر کسی ایوارڈ شو کی ہے جس میں سلمان خان اور لتا منگیشکر اسٹیج پر موجود ہیں اور گلوکارہ مائیک میں کچھ بول رہی ہیں۔


    سلمان خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہم سب کو ہماری لتا جی کی کمی بہت محسوس ہوگی لیکن آپ کی آواز ہمارے ساتھ ہمیشہ زندہ رہے گی۔


    بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہےٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں انیل کپور نے کہا کہ ’لتا جی کی موت کی خبر سُن کر دل ٹوٹ گیا ہےلتا جی ہمارے دلوں میں ایک ایسی جگہ رکھتی ہیں جو کبھی کوئی اور نہیں لے سکتا لتا جی نے اپنی موسیقی کے ذریعے ہماری زندگیوں پر کتنا گہرا اثر ڈالا ہے۔‘


    بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے بھی بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں اکشے کمار نے کہا کہ ’میری آواز ہی میری پہچان، اگر یاد رہےہم لتا جی کی سُریلی آواز کو کیسے بھول سکتے ہیں لتا جی کی موت کی خبر پر بہت زیادہ دُکھ ہوا ہے، میں اُن کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں-


    لیجنڈری اداکارہ ہیما مالنی نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ 6 فروری ہمارے لیے ایک سیاہ دن ہے – وہ لیجنڈ جس نے ہمیں گانوں کا خزانہ دیا ہے، ہندوستان کی نائٹنگیل، لتا جی ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ہیں،یہ ہمارے لیے ذاتی طور پر نقصان ہے۔ ایک دوسرے کی تعریف باہمی تھی۔


    لیجنڈری اداکار دھرمیندر دیول نے بھی بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ساری دنیا اداس ہے، یقین نہیں آتا لتا جی ہمیں چھوڑ گئیں ہیں !!! ہم آپ کو یاد کریں گے لتا جی ۔
    انوشکا شرما نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ’خدا خوبصورت آوازوں سے بولتا ہے آج بھارت کے لیے افسوسناک دن ہے کیونکہ ہماری شبلی اپنے فانی جسم سے رخصت ہوگئیں، لتا جی کی آواز نے انہیں ہمیشہ کے لیے امر کر دیا وہ اپنی موسیقی کے ذریعے ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی، ان کے خاندان، دوستوں اور مداحوں سے میں گہری تعزیت کرتی ہوں-

    پرنیتی چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ’میں نے بھارتی کلاسیکی موسیقی سیکھی لیکن مجھے لتا جی کے گانوں پر ریاض کرنے کی اجازت دی گئی، طالب علموں نے تجربہ کیا کہ آیا ہم وہ گانے گا سکتے ہیں جن کو لتا جی نے گنگنایا تھا لتا جی بھارت کی موسیقی کی میراث ہیں، آپ کا شکریہ لتا جی، گلوکاروں، سامعین، اور خود موسیقی کو متاثر کرنے کے لیے-

    بالی ووڈ اداکارہ بھمی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ’آج ایک بہت ہی افسوسناک دن ہے لتا جی کی موت ہم سب کے لیے اور ان کے مداحوں کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے لیکن آپ کا تعاون ہمیشہ زندہ رہے گا۔


    اجے دیوگن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں ہمیشہ لتا جی کے گانوں کی میراث کا مزہ لیتا رہوں گا، ہم کتنے خوش قسمت تھے کہ لتا جی کے گانے سنتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں۔


    دیا مرزا نے کہا کہ ’لتا منگیشکر جی کی آواز ہمیشہ بھارت کی آواز رہے گی۔‘


    شبانہ اعظمی نے شدید دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارا قومی خزانہ نہیں رہا، لتا جی کی آواز نے ہماری زندگیوں کو روشن کیا لتا جی نے ہمیں غمگین ہونے پر تسلی دی، ہمیں طاقت دی-

    لتا منگیشکرکی موت پرپاکستانی معروف اورسیاسی شخصیات کی جانب سےشدید دُکھ کا اظہار

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سے 92 سالہ لتا منگیشکر بریچ کینڈی اسپتال کے آئی سی یو میں زیرِ علاج تھیں، ان میں کورونا وائرس کے ساتھ ہی نمونیا کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔

    سروں کی ملکہ لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں چل بسیں

    چند روز قبل زیرِ علاج گلوکارہ لتا منگیشکر کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھابریچ کینڈی اسپتال سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پریت صمدانی پچھلے کئی برسوں سے لتا منگیشکر کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔

    حرامانی بھی سیاسی ہوگئیں:عمران خان کے خلاف نوازشریف کی کمپین چلانے لگیں‌

    لتا، جنہیں بھارت کی عظیم پلے بیک گلوکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، اپنی آواز کے ذریعے زندہ رہیں گی۔ محمد رفیع، کشور کمار اور مکیش کے ساتھ ان کے گانے ہندی سینما کے سب سے یادگار گانوں میں سے ہیں لتا منگیشکر کا تعلق فنکاروں کے خاندان سے تھا۔ اُن کے والد ایک تھیٹر کمپنی چلاتے تھے، لتا کو موسیقی سے لگاؤ تھا۔ بہنوں (لتا اور آشا بھوسلے) نے جب گانا شروع کیا تو ان کا مقصد اپنے والد کی میراث کو آگے بڑھانا تھا۔

    لتا نے اپنے کیریئر کا پہلا گانا ’ناچو یاگڑی، کھیلو ساری مانی ہوس بھری‘ 1942 میں ایک مراٹھی فلم کے لیے ریکارڈ کیا تھا لیکن بدقسمتی سے اس گانے کو فلم کے فائنل کٹ سے ہٹا دیا گیا تھا لتا ایک بار موسیقار نوشاد کے ساتھ ایک گانا ریکارڈ کرتے ہوئے بےہوش ہوگئی تھیں۔ اُنہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ’ہم گرمی کی ایک لمبی دوپہر میں ایک گانا ریکارڈ کر رہے تھے، ان دنوں ریکارڈنگ اسٹوڈیوز میں ایئرکنڈیشن نہیں ہوتے تھے اور فائنل ریکارڈنگ کے دوران چھت کا پنکھا بھی بند کر دیا گیا تھا، میں گرمی کی شدت نہ برداشت کرتے ہوئے بےہوش ہوگئی تھی۔

    لتا منگیشکر نے ایک بار میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے گانے خود نہیں سُنتی ہیں اگر وہ سُنیں تو انہیں اپنی گائیکی میں سو خامیاں نظر آئیں گی لتا کے الفاظ میں، انہوں نے جس بہترین میوزک ڈائریکٹر کے ساتھ کام کیا اور جن کے ساتھ ان کا خاص رشتہ تھا وہ مدن موہن تھے لتا کا 1999 سے 2005 تک رکن پارلیمنٹ کے طور پر ایک مختصر دور رہا۔ وہ 1999 میں راجیہ سبھا (ایوان بالا) کے لیے نامزد ہوئی تھیں۔ انہوں نے اپنے دور کو ناخوشگوار قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ وہ شامل کیے جانے سے گریزاں تھیں۔

    لتا صرف ایک ہندوستانی گلوکارہ نہیں تھیں۔ اس کی سریلی آواز کے چاہنے والے پوری دنیا میں پائے جا سکتے ہیں۔ انہیں لندن کے مشہور رائل البرٹ ہال میں پرفارم کرنے والی پہلی ہندوستانی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ فرانس کی حکومت نے انہیں 2007 میں آفیسر آف دی لیجن آف آنر سے نوازا، جو کہ ملک کا سب سے بڑا سول اعزاز ہے۔

    گنیز بک آف ریکارڈ کے 1974 کے ایڈیشن نے لتا منگیشکر کو سب سے زیادہ ریکارڈ شدہ فنکار کے طور پر درج کیا تھا لیکن اس دعوے کا مقابلہ محمد رفیع نے کیا۔ کتاب میں لتا جی کے نام کی فہرست جاری ہے لیکن رفیع کے دعوے کا بھی ذکر ہے۔ اس اندراج کو 1991 میں 2011 تک ہٹا دیا گیا جس میں گنیز نے لتا جی کی بہن آشا بھوسلے کو سب سے زیادہ ریکارڈ شدہ فنکار کے طور پر رکھا۔

    اپنے طویل کیریئر میں، لتا نے بھارت کے عظیم ترین موسیقاروں اور میوزک ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کیا لیکن انہوں نے کبھی او پی نیئر کے ساتھ کام نہیں کیا لتا منگیشکر نے بھارتی فوج اور قوم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنا آخری گانا ’سوگندھ مجھے اس مٹی کی‘ ریکارڈ کیا، جسے میویش پائی نے ترتیب دیا تھا، یہ 30 مارچ 2019 کو جاری کیا گیا تھا۔

    لتا منگیشکر نے شادی نہیں کی اور پوری زندگی اکیلے ہی گزاری لتا منگیشکر نے اپنی ایک طویل عمر بھارتی فلم انڈسٹری کے ساتھ جڑے رہ کر گزاری لیکن اس تمام عرصے میں وہ اپنی نجی زندگی کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں پر خاموش رہیں2013 میں ایک انٹرویو کے دوران گلوکارہ نے زندگی میں محبت، شادی اور بچوں کی اہمیت کے بارے میں بات کی تھی۔

    انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ ’محبت نے ان کی زندگی میں کیا کردار ادا کیا اور ان کی زندگی میں خوش قسمت آدمی کون تھا؟ لتا منگیشکر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’کچھ باتیں صرف دل کو ہی پتہ ہونی چاہئیں اور وہ ان باتوں کو صرف اپنے دل تک ہی محدود رکھنا چاہتی ہیں انہوں نے کہا کہ عورت اس وقت تک ‘نامکمل’ ہے جب تک کہ وہ شادی نہ کرے اور اس کے بچے نہ ہوں تاہم لوگ ہر طرح کی باتیں کرتے ہیں، اس لیے انہیں نظر انداز کرنا سیکھیں گر ایسا نہیں کریں گے تو خوشگوار زندگی گزارنا مشکل ہو جائے گا، منفی اور افسردہ کر دینے والی باتوں کو خود سےدور رکھنا چاہیے‘۔

    لتا منگیشکر نے شادی کے حوالے سے کرن راؤ کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ’کرن راؤ نے اس حوالے سے بہت خوبصورت بات کی ہے کہ انسان کو پہلے اپنے اندر کی خوشی اور مکمل ہونے کے احساس کو تلاش کرنا چاہیے ورنہ صرف شادی یا اولاد سے خود کو مکمل کرنے کا خواب اپنی اہمیت کھو دیتا ہے‘۔

    لتا منگیشکرکی چند یادگار اور نایاب تصاویر:


    لتا منگیشکر کی بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے ساتھ گفتگو کی تصویر۔

    لتا منگیشکر نے سابقہ بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے ساتھ تصویر بنوائی۔


    پلے بیک گلوکارہ لتا منگیشکر (دائیں)، آشا بھوسلے (بائیں) اور موسیقار ہردے ناتھ منگیشکر 21 جنوری 1973 کو شانموکھانند ہال میں منعقدہ ہردے ناتھ منگیشکر میوزیکل نائٹ میں پرفارم کر رہے ہیں۔


    بمبئی کے میئر، ڈاکٹر رمیش پربھو نے 14 مارچ 1988 کو بمبئی میونسپل کارپوریشن کے بمبئی کے اندھیری اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ایک پروقار پروگرام میں لیجنڈری پلے بیک گلوکارہ لتا منگیشکر کو مبارکباد دی۔

    لیجنڈری پلے بیک گلوکارہ لتا منگیشکر کی اپنے اہلخانہ کے ساتھ تصویر۔


    لتا منگیشکرکی آر ڈی برمن اور راجیش کھنہ کے ساتھ یادگار تصویر-

    تصاویر بشکریہ:بھارتی میڈیا