Baaghi TV

Category: شوبز

  • سلمان خان کا بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل بنانے کا اعلان

    سلمان خان کا بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل بنانے کا اعلان

    بالی ووڈ سُپر اسٹارسلمان خان نے اپنی سپرہٹ فلم بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا.

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں ایک تقریب کے دوران بالی ووڈ ڈائریکٹرکرن جوہرسے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ بجرنگی بھائی جان میرے کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔

    انہوں نے شو کے دوران بتایا کہ بجرنگی بھائی جان 2 پرکام کا آغاز جلد کیا جائے گا جسے کے وی وجیندرا پرساد لکھیں گےسلمان خان کے اعلان کے ساتھ ہی بجرنگی بھائی جان بھارت میں ٹوئٹرپرٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    کترینہ کو شادی پر سلمان خان اور رنبیر کپور کیجانب سے کروڑوں کے تحائف

    سلمان خان کی 2015 میں ریلیز ہوئی فلم بجرنگی بھائی جان باکس آفس پربہت کامیاب رہی تھی فلم کی کاسٹ میں سلمان خان کے ساتھ کرینہ کپور،نوازالدین صدیقی اوراوم پوری بھی شامل تھےفلم بجرنگی بھائی جان میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اتحاد کا پیغام دیا گیا تھا-

    کبریٰ خان نے کینسر سے جنگ کیسے جیتی؟

    بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان نے ایک سیدھے سادھے بھارتی شخص پون عرف بجرنگی کا کردار ادا کیا تھاجو کہ قوتِ گویائی سے محروم ایک پاکستانی بچی کے ساتھ بھارتی بارڈر پار کر کے پاکستان پہنچ جاتا ہے

    فواد خان اور صنم سعید بھارتی ویب سیریز میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

  • ایشوریہ رائے بچن پیش نہ ہوئی تو ہو گی کاروائی، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی

    ایشوریہ رائے بچن پیش نہ ہوئی تو ہو گی کاروائی، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی

    ایشوریہ رائے بچن پیش نہ ہوئی تو ہو گی کاروائی، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک اوربالی ووڈ اداکارہ مشکل میں پھنس گئی ہیں

    بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو طلب کیا ہے، ایشوریہ کو پانامہ پیپرز کے سلسلے میں تحقیقات کے لئے طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے، 48 سالہ ایشوریہ سے بھارتی تحقیقاتی ایجنسی بیرون ملک دولت کے حوالہ سے تحقیقات کرے گی،

    امیتابھ بچن کی بہو ایشوریہ رائے کو اس سے قبل دو بار پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا جا چکا ہے جس میں انہوں نے نئی تاریخ کی استدعا کی اور پیش نہ ہوئیں اب انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے ،تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق آج بیس دسمبر کو پیشی کا سمن اداکارہ کی رہائشگاہ بھجوایا گیا تھا اگر آج بھی اداکارہ پیش نہ ہوئیں تو پھر قانونی کاروائی کی جائے گی ۔بھارتی تحقیقاتی ادارے نے پانامہ پیپرز لیک کے معاملے پر منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 کے تحت منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کررکھا ہے

    پانامہ پیپیرز کے بعد سے بھارت میں تحقیقات چل رہی ہے اور تحقیقاتی ایجنسی کئی اہم شخصیات سے تحقیقات کر چکی ہے، گزشتہ ماہ ابھیشیک بچن سے بھی تحقیقات کی گئی تھی، بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی جلد امیتابھ بچن کو بھی تحقیقات کے لئے طلب کر سکتی ہے

    2016 میں پاناما پیپرز میں دنیا بھر کے امیر و طاقتور افراد کی جانب سے اپنے اثاثہ جاتآف شور کمپنیوں کے ذریعے چھپائے جانے کا انکشاف ہوا تھا جس کے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں تہلکہ مچا ہوا تھا۔ ان لیک پیپرز میں 300 بھارتیوں کے نام بھی شامل تھے

    دپیکا اور نواز الدین صدیقی کے ساتھ وائرل تصاویر پر شہریار منور کی وضاحت

    شلپا شیٹھی اور راج کندرا پر کروڑوں کے فراڈ کا مقدمہ درج

    دنیا میں موجود ایشوریا رائے بچن کی ہمشکل 6 خواتین

  • عائشہ عمر کی بھارتی گانے پرڈانس کی وائرل ویڈٰیو پر تنقید،اداکارہ کا ردعمل

    عائشہ عمر کی بھارتی گانے پرڈانس کی وائرل ویڈٰیو پر تنقید،اداکارہ کا ردعمل

    اداکارہ عائشہ عمر کا بھارتی گانے ’’منی بدنام ہوئی‘‘ پر ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

    باغی ٹی وی : عائشہ عمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے دوست کی شادی میں بھارت کے مقبول گانے ’’منی بدنام ہوئی ڈارلنگ تیرے لیے‘‘ پر ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

    ایک سوشل میڈیا پیج پر جہاں عائشہ عمر کے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے اس ویڈیو پر عائشہ عمر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں یہ ڈانس کرتے ہوئے بہت مزہ آیا حالانکہ وہ مصروفیت کی وجہ سے ڈانس کی زیادہ پریکٹس نہیں کرسکی تھیں۔

    عائشہ عمر نے یہ بھی بتایا کہ ڈانس کے دوران ایک کانچ کی چوڑی ٹوٹ کر ان کے پیر میں چبھ گئی تھی لیکن اس کے باوجود انہوں نے ڈانس مکمل کیا۔

    تاہم جہاں عائشہ عمر کے ڈانس کو پسند کیا جارہا ہے وہیں بہت سارے لوگ سوشل میڈیا پر ان کے لباس کی وجہ سے انہیں شرم کا احساس دلاتے ہوئے ان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

    صارفین نے کہا کہ ان جیسی جب رمضان میں کسی شو میں آتی ہیں تو لگتا ہے ان سے بڑا نیک کوئی نہیں ہے اس دنیا میں۔ رمضان کے بعد اپنی اصلیت ظاہر کرتی ہیں بہت سارے لوگوں نے عائشہ عمر کو بے شرم کہتے ہوئے کہا کہ عائشہ بہت بری لگ رہی ہیں جبکہ ایک خاتون نے لکھا تھا کہ’ یہ شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کے کتنے پیسے لیتی ہیں؟‘

    دوسری جانب عائشہ عمر نے ان کی اس وائرل ڈانس ویڈیو پر نامناسب تبصرہ کرنے والی خاتون کو جواب دیتے ہوئےکہا کہ وہ بھی دوسرے انسانوں کی طرح ایک عام زندگی گزارتی ہیں اور اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ڈانس کرنے کا حق رکھتی ہیں۔

    عائشہ عمر نے لکھا کہ وہ یوں عام شادیوں پر ڈانس نہیں کرتیں۔ صرف دوستوں اور رشتہ داروں کی شادیوں میں ڈانس کرتی ہیں، اور یہ ان کے قریبی دوستوں کی شادی تھی اور یہ ڈانس انہوں نے تفریح ​​کے لیے کیا، پیسے کے لیے نہیں‘۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ’وہ اس کے لیے پیسے نہیں لیتیں، ہم اداکار بھی آپ سب کی طرح عام زندگی گزارتے ہیں اور ہم بھی آپ لوگوں کی طرح دوستوں اور رشتہ داروں کی شادیوں پر ڈانس بھی کرتے ہیں ، ہم اپنے کام کے شیڈول کے ساتھ ڈانس کی ریہرسل کرنے کے لیے وقت نکال سکتے ہیں‘۔

    آخر میں اداکارہ نے بتایا کہ’ دوستوں کے ساتھ ڈانس کرنا ان کی روح کی غذا ہے‘۔

  • راکھی ساونت کے شوہر رتیش کی پہلی بیوی منظرعام پر آگئی

    راکھی ساونت کے شوہر رتیش کی پہلی بیوی منظرعام پر آگئی

    بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر رتیش کی پہلی بیوی منظرعام پر آگئی-

    باغی ٹی وی : گزشتہ برس جب دلہن بنی راکھی ساونت کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں اس وقت سے ہر کوئی راکھی کے شوہر کا چہرہ دیکھنے اور اس کے بارے میں جاننے کا انتظار کررہا تھا اور بالآخر ایک طویل انتظار کے بعد راکھی ساونت کے شوہر بگ باس سیزن 15 میں منظر عام پر آہی گئے۔

    بگ باس سے قبل کوئی بھی نہیں جانتا تھاکہ راکھی ساونت کے شوہر کون ہیں کیا کرتے ہیں اور کیسے نظر آتے ہیں راکھی ساونت نے اپنے شوہر کے حوالے سے لوگوں کو تجسس میں ڈالا ہوا تھا یہاں تک کہ لوگوں کو راکھی شادی پر بھی شک تھا کہ ہوئی بھی ہے یا نہیں۔

    راکھی ساونت نے اپنے شوہر کے بارے میں بتایا ہے کہ وہ بزنس مین ہیں اور برطانیہ میں رہتے ہیں تاہم اب اچانک رتیش کی پہلی بیوی منظرعام پر آگئی ہے جس نے رتیش کے بارے میں کئی انکشافات کیے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رتیش پہلے سے شادی شدہ ہے ان کی پہلی بیوی کا نام پریا ہے اور راکھی سے شادی سے قبل ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے حال ہی میں رتیش کی پہلی بیوی پریا نے راکھی اور رتیش کی شادی پر سوال اٹھایا ہے۔

    ایک بھارتی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے پریا نے کہا مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا کہ رتیش کس طرح راکھی جیسی ایک مشہور اداکارہ سے شادی کرنے میں کامیاب ہوگیا میرے مطابق یہ سب جھوٹ ہے اور اس کے این آر آئے اور کمپنی کا مالک ہونے کا دعویٰ بھی۔ بگ باس 15 میں رتیش کس طرح راکھی کا شوہر بنا ہوا ہے جب کہ ابھی تک ہم دونوں میاں بیوی ہیں یہ قانون کے خلاف ہے۔

    صرف یہی نہیں پریا نے رتیش کے بارے میں مزید انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ رتیش اکثر مجھے مارتا پیٹتا تھا یہاں تک کہ ایک بار اس نے مجھے 4 گھنٹوں تک بیلٹ سے مارا تھا جس کے بعد مجھے اسپتال لے جایا گیا جہاں سے میں کسی طرح اپنے والدین کے گھر جانے میں کامیاب ہوئی۔

    واضح رہے کہ راکھی ساونت بھی اپنی شادی اور رتیش سے خوش نہیں ہیں بگ باس کے گھر کے اندر رتیش کا رویہ راکھی کے ساتھ بہت برا ہے حال ہی میں بگ باس 15 کا نیا پرومو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا جس میں راکھی ساونت اور ان کے شوہر ایک دوسرے سے بیزار نظر آرہے ہیں یہاں تک کہ رتیش راکھی کے پاس بیٹھنا اور ان سے بات کرنا بھی پسند نہیں کرتے۔

    پرومو میں راکھی اپنے شوہر سے کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں ’میں تم سے محبت کرتی ہوں لیکن تم مجھے ہمیشہ نظر انداز کرتے ہو تم مجھ سے کب تک دور رہوگے؟ راکھی کے اس سوال پر ان کے شوہر کہتے ہیں تم مجھے ’سر کادرد‘ مت دو، میرا ہاتھ چھوڑو، تمہارے پاس بیٹھنا بیکار ہے یہ کہہ کر رتیش وہاں سے چلے جاتے ہیں۔‘

    اس کے بعد راکھی بگ باس کی ایک اور کھلاڑی تیجسونی سے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں رتیش کو ساری دوسری لڑکیاں اچھی لگتی ہیں میرے ساتھ تو بات ہی نہیں کرتا، دنیا کا پہلا شوہر ہے جو بیوی کے برابر میں ہی نہیں بیٹھتا۔

    راکھی نے مزید کہا اس نے کبھی میرے ساتھ اپنا پن دکھایا ہی نہیں ہے، کیا گھر بسائے گا میرے ساتھ، مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے، رتیش کا رویہ مجھے بہت متاثر کررہا ہے۔ ایسا شوہر ہونے سے اچھا ہے نا ہو۔ اس کے بعد راکھی ساونت نہایت دکھ بھرے لہجے میں کہتی ہیں انسان اکیلے ہی جی لے اور رونا شروع کردیتی ہیں۔

  • صبا قمر اور زاہد احمد کی فلم "گھبرانا نہیں ہے” کا ٹیزر جاری

    صبا قمر اور زاہد احمد کی فلم "گھبرانا نہیں ہے” کا ٹیزر جاری

    معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور زاہد احمد کی فلم ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی :مزاح اور رومینس سے بھرپور فلم میں اداکار زاہد احمد پولیس انسپیکٹر سکندر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو کہ فلم میں صبا قمر کی مدد کرتا ہے ۔ ٹیزر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں کامیڈی، رومینس اور ایکشن سب کچھ موجود ہے جو شائقین کو پسندآئے گا۔

    کبریٰ خان نے کینسر سے جنگ کیسے جیتی؟

    فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ میں اداکارہ صبا قمر اور زاہد احمد مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے فلم کے پروڈیوسر جمیل بیگ اور شریک پروڈیوسر حسن ضیا ہیں۔

    عمران عباس کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

    یہ فلم گزشتہ برس عید الضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا وبا کی وجہ سے فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی۔ تاہم اب فلم اگلے سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

    فواد خان اور صنم سعید بھارتی ویب سیریز میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

    نیہا ککڑکوممبئی کی سڑکوں پر500 کےنوٹ بانٹنا مہنگا پڑ گیا

  • فلم ’83‘ میں ایک ایسا خاص لمحہ ہے جسے دیکھ کر پاکستانی بہت خوش ہوں گے ، رنویر سنگھ

    فلم ’83‘ میں ایک ایسا خاص لمحہ ہے جسے دیکھ کر پاکستانی بہت خوش ہوں گے ، رنویر سنگھ

    بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اپنی نئی آنے والی فلم ’83‘ کی تشہیر کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔

    باغی ٹی وی : خیال رہے کہ اس سے پہلے سابق کپتان ایم ایس دھونی کی زندگی پر فلم بن چکی ہے اور اب بھارت کو پہلی بار کرکٹ کی دنیا میں عالمی چیمپئن بنانے والے سابق کپتان کپل دیو کی زندگی پر فلم بن رہی ہے جس میں رنویر سنگھ اوران کی اہلیہ اداکارہ دپیکا پڈکون سمیت دیگر بھی جلوہ گر ہوں گے۔

    ہربھجن سنگھ نےاپنے سینے پررجنی کانت کا ٹیٹو سجا لیا

    اداکار شان کا وزیراعظم سے پاکستان میں بھارتی فلمیں ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ

    بھارت نے پہلی بار کپل دیو کی کپتانی میں کرکٹ ورلڈ کپ 1983 میں اپنے نام کیا تھا اور ان کی فلم میں بھی یہی کہانی دکھائی گئی ہے جب کہ ان کی نجی زندگی کو بھی فلم کے ذریعے دکھایا گیا ہے جس میں اداکار رنویر سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور فلم میں ان کی اہلیہ اداکارہ دپیکا پڈوکون کپل دیو کی بیوی ہیں۔ فلم کا ٹریلر جاری کردیاگیا ہے جبکہ اس کی ریلیز 24 دسمبر کو شیڈول ہے۔

    نیہا ککڑکوممبئی کی سڑکوں پر500 کےنوٹ بانٹنا مہنگا پڑ گیا

    رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اپنی نئی آنے والی فلم ’83‘ کی تشہیر کے لیے دبئی میں موجود ہیں دبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جوڑی نے فلم سے متعلق متعدد سوالوں کے جواب دیئے پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی صحافی کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکار رنویر سنگھ نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ فلم ’83‘ میں ایک ایسا خاص لمحہ ہے جسے دیکھ کر پاکستانی بہت خوش ہوں گے، اس خاص لمحے کے بارے میں ابھی نہیں بتا سکتا، کچھ دنوں بعد فلم دیکھ کر آپ میری اس بات کو یاد کریں گے۔

    کترینہ اور وکی کے بعد عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    رنویر سنگھ نے کہا کہ فلم میں موجود وہ خاص لمحہ میرے لیے بھی بہت خاص ہے، دراصل فلم ’83‘ ایسے لمحات سے بھرپور ہے، فلم کو بچے، بوڑھے، جوان ہر عمر کے افراد دیکھ سکتے ہیں لیکن کرکٹ میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ بہت مزے دار فلم ثابت ہوگی۔

  • کبریٰ خان نے کینسر سے جنگ کیسے جیتی؟

    کبریٰ خان نے کینسر سے جنگ کیسے جیتی؟

    معروف پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سال میرے لیے خوفناک تھے-

    باغی ٹی وی : کبریٰ خان نے حال ہی میں ایک ویب شو کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی صحت سے متعلق کئی انکشافات کئے ہیں اور خود پر چڑھنے والے موٹاپے، اُس کے اسباب اور ہونے والی تنقید پر بھی گفتگو کی-

    اداکارہ نے بتایا کہ گزشتہ دو سال میرے لیے خوفناک تھے، ایک توکورونا وائرس تھا پھر کچھ دیگر چیزیں میری زندگی میں چل رہی تھیں، اسی دوران میں رواں برس ماہِ جنوری میں اپنی فیملی کے پاس لندن چلی گئی، ان دنوں میرے وزن میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا تھا جس پر میں اپنا چیک اپ کروانے ڈاکٹر کے پاس گئی۔

    ہمایوں سعید کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

    دوران انٹرویو کبریٰ خان نے انکشاف کیا کہ چیک اپ کے بعد ڈاکٹر نے میرے جسم میں گِلٹی دریافت کی جس کے بعد انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ممکنہ طور پر یہ کینسر ہے، مجھے اس چیز کی بالکل توقع نہیں تھی۔

    کبریٰ خان نے مزید بتایا کہ میرے کینسر کی تشخیص پہلے مرحلے ہی میں ہو گئی تھی،اس وقت میں نے سوچا کہ الحمد اللہ ، اللّٰہ کا یہ بھی کرم تھا کہ مجھے پہلے ہی اسٹیج پر معلوم ہو گیا تھا اُن میں جو ٹیومر موجود ہے وہ ابھی پہلے اسٹیج پر ہے۔

    فواد خان اور صنم سعید بھارتی ویب سیریز میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

    ڈاکٹرز نے اس وقت کہا کہ میرا فوری طور پر آپریشن کرنا ہوگا تاکہ گلٹی نکال کر دیکھا جاسکے کہ اگر یہ کینسر ہے تو آپ کون سے اسٹیج پر ہیں میرے دو آپریشنز کیے گئے جس کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ یہ کینسر نہیں تھا لیکن علاج میں تھوڑی سی مزید دیر ہوتی تو یہ کینسر کی بدترین قسم میں تبدیل ہو سکتا تھا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جب میں اس سارے مرحلے سے گزر کر پاکستان واپس آئی تو مجھے موٹا ہو جانے پر بے حد تنقید کا سامنا کرنا پڑا، لوگوں کا عجیب رویہ اختیار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمہاری تو گردن ہی نہیں ہے، اور میں کسی کو بتا بھی نہیں سکتی تھیں کہ میں لندن سے کونسی جنگ لڑ کر آ رہی ہیں۔‘

    اداکار شان کا وزیراعظم سے پاکستان میں بھارتی فلمیں ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ

    کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ بہت پتلی دبلی رہی ہوں، میرا وزن کبھی 48 کلو سے اوپر نہیں گیا مگر جب مجھے صحت سے متعلق کئی مشکلیں جھیلنا پڑیں تو میں موٹی ہو گئی تھی ٹیومر کے آپریشن کے بعد نہ واک کر سکتی تھی اور نہ ہی ڈائٹ کیوں کہ مجھے بہت ادویات لینی پڑتی تھیں مگر لوگوں کی نفرت زدہ باتیں سُن سُن کر اور بہت مشکلیں جھیل کر آخر کار میں نے اپنا وزن پھر سے کم کر ہی لیا۔

    ماڈل مشک کلیم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

  • کورونا وبا: مزید7 افراد جاں بحق،357 نئے کیسز رپورٹ

    کورونا وبا: مزید7 افراد جاں بحق،357 نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید7 افراد جاں بحق ہو گئے-

    با غی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں47 ہزار903 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 357 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی اجلاس،تعلیمی اداروں میں چھٹیوں بارے الگ الگ تجاویزآ گئیں

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار848 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 870 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.74 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار 942، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 938، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 119،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار240، بلوچستان میں 33 ہزار 548، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 633 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428 ہو گئی ہے۔

    برطانیہ میں اومی کرون بے قابوہونے لگا:بازار،گلیاں پبلک مقامات پرسناٹا چھاگیا:لاک ڈاون کی تیاریاں

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 57 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 649، خیبرپختونخوا 5 ہزار 907، اسلام آباد 963، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 745 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • ہمایوں سعید کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

    ہمایوں سعید کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

    پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ہمایوں سعید نے ویزے کے ہمراہ اپنی تصویرشئیرکی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ترجمان اداکار کو گولڈن ویزا دے رہے ہیں۔

    تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کے لوگوں کی محبت کا شکریہ جنہوں نے میرے کام کو ہمیشہ سراہا ہے۔

    ماڈل مشک کلیم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    ہمایوں سعید نے کہا کہ مجھے اور میری فیملی کو دبئی بہت پسند ہے، اس لیے ہمارا یہاں آنا جانا لگا رہتا ہے اور دبئی میں گزاری گئی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    ساتھ ہی انہوں نے دبئی حکومت اور دبئی فلم ٹی وی کمیشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    فواد خان اور صنم سعید بھارتی ویب سیریز میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

    واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستانی گلوکار و میزبان فخر امام اور اداکار علی ظفر کو بھی گولڈن ویزہ مل چکا ہے علی ظفر گولڈن ویزا حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی تھے جبکہ حال ہی میں وسیم اکرم ، شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں-

    خیال رہے کہ گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر متحدہ عرب امارات میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔

    خاتون سے بدتمیزی،عاطف اسلم نے کنسرٹ ادھورا چھوڑ دیا

  • کترینہ کو شادی پر سلمان خان اور رنبیر کپور کیجانب سے کروڑوں کے تحائف

    کترینہ کو شادی پر سلمان خان اور رنبیر کپور کیجانب سے کروڑوں کے تحائف

    کترینہ کیف کو شادی پر جہاں بالی ووڈ کے دیگر فنکاروں نے مہنگے تحفے دیئے وہیں لیکن سب کی نظریں سلمان خان اور رنبیر کپور کے تحفے پر لگی ہوئی ہیں۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق 9 دسمبر کو راجستھان میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو ان کے مبینہ سابق بوائے فرینڈز سلمان خان اوررنبیر کپور سمیت دیگر فنکاروں نے کروڑوں کے تحائف دئیے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے فنکاروں نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کو مہنگے تحائف دئیے ہیں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے نئے شادی شدہ جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی پینٹنگ دی ہے۔

    عمران عباس کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

    عالیہ بھٹ نے جوڑے کو پرفیوم کی باسکٹ دی ہے جس کی قیمت لاکھوں میں ہے اداکارہ انوشکا شرما نے کترینہ کو شادی پر ہیرے کے ایئر رنگزدئیے ہیں جن کی قیمت 6 لاکھ 4 ہزار روپے ہے۔

    ہرتھیک روشن نے شادی پر وکی کوشل کو سپر بائیک بی ایم ڈبلیو جی 310 آر بطور تحفہ دی ہے جس کی قیمت 3 لاکھ روپے ہے اداکارہ تاپسی پنوں نے کترینہ کو ایک لاکھ 40 ہزار روپے کا پلاٹینئم بریسلیٹ گفٹ کیا ہے۔

    رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وکی کوشل نے اپنی خوبصورت بیوی کترینہ کیف کو شادی پر ایک کروڑ 3 لاکھ کی ہیرے کی انگوٹھی بطور تحفہ دی ہے۔ وہیں دوسری طرف کترینہ نے اپنے شوہر وکی کوشل کو ممبئی میں ایک مہنگا اپارٹمنٹ گفٹ کیا ہے جس کی قیمت 15 کروڑ روپے ہے لیکن سب کی نظریں سلمان خان اور رنبیر کپور کے تحفے پر لگی ہوئی ہیں۔

    کترینہ اور وکی کے بعد عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کے مبینہ سابق بوائے فرینڈ سلمان خان نے ان کی شادی میں تو شرکت نہیں کی لیکن وہ کترینہ کو تحفہ دینا نہیں بھولے کترینہ کو دبنگ گاڑی رینج روور گفٹ کی ہے جس کی قیمت 3 کروڑ روپے ہے دوسری طرف کترینہ کے ایک اور سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور نے بھی انہیں انتہائی مہنگا ہیروں کا ہار بطور تحفہ دیا ہے جس کی قیمت 2 کروڑ 7 لاکھ روپے ہے۔

    خیال رہے کہ فنکاروں کی جانب سے کترینہ کیف اور وکی کوشل کو مہنگے تحائف دینے کی خبر صرف بھارتی میڈیا میں گردش کررہی ہے لیکن جوڑے نے خود انہیں تحائف دئیے جانے کی تصدیق نہیں کی۔

    کترینہ کیف کی شادی کی تصاویر اورویڈیوخریدنے کی کبھی بات نہیں کی ،ایمیزون پرائم