Baaghi TV

Category: شوبز

  • لائیو سٹریمنگ کے دوران  فنکارہ نے شائقین کے اکسانے پر زندگی کاخاتمہ کرلیا

    لائیو سٹریمنگ کے دوران فنکارہ نے شائقین کے اکسانے پر زندگی کاخاتمہ کرلیا

    بیجنگ: لائیو سٹریمنگ کے دوران فنکارہ نے محض شائقین کے اکسانے پر زندگی کاخاتمہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو فنکارہ اور انفلوئنسر 25 سالہ خوبرو زیاؤ ماؤ ماوڑی نے شائقین کے اکسانے پر لائیو سٹریم میں کیڑے مار دوا پی لی جس کے نتیجے میں اس کی جان چلی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق اپنی ذہانت اور خوبصورتی کی وجہ سے زیاؤ ماؤ ماوڑی بہت مقبول ہوئیں اور صرف 38 ویڈیوز سے ان کے مداحوں کی تعداد سات لاکھ کے قریب پہنچ چکی تھی۔

    اس بارسرجیکل سٹرائیک پر بھارتی پائلٹ کو چائے پیش نہیں کی جائے گی، بھارتی وزیر…

    25 سالہ خوبرو زیاؤ ماؤ ماوڑی پہلے ہی شدید ڈپریشن میں مبتلا تھیں اور چند روز قبل وہ چینی سوشل میڈیا ایپ ’ڈویپن‘ پر موجود تھیں، براہ راست نشریات کے دوران انہوں نے نے کہا کہ مداح جانتے ہیں کہ وہ شدید ڈپریشن کی وجہ سے ہسپتال میں بھی زیر علاج رہیں-

    ان کے قریبی دوست کی اطلاع کے مطابق کسی نے انہیں کیڑے مار دوا پینے پر اکسایا جسے پینے کے بعد ان کی طبعیت بگڑ گئی۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

    70 سالہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

    چینی انفلوئنسر کی موت کے بعد ویڈیو اور سکرین شاٹس تیزی سے وائرل ہونے لگے، بعض مقامات پر شائقین کہتے ہیں کہ ’اسے یعنی (کیڑے مار دوا) کو جلدی پیو۔

    فنکارہ کے قریبی دوست نے بتایا کہ زیاؤ ماؤ ماوڑی کا ار ادہ خودکشی کا نہیں تھا صرف کیڑے مار دوا اپنے ساتھ ویڈیو میں رکھ کر اپنے پرانے دوست کی توجہ حاصل کرنا تھی جس سے کچھ عرصہ قبل ان کی ناراضگی ہوگئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعے کے بعد لڑکی کے اہلخانہ نے لائیو سٹریم میں موجود ان تمام افراد پر مقدمے کا فیصلہ کیا ہے جن کے اکسانے پر خاتون زہر پینے کی طرف راغب ہوئیں۔

    فیٹف کا تین روزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری، پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ برقرار

  • این سی بی کا شاہ رخ خان کے گھر چھاپہ مارنے کی خبر کی تردید

    این سی بی کا شاہ رخ خان کے گھر چھاپہ مارنے کی خبر کی تردید

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے گھر پر بھارت نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے چھاپہ مارنے کی خبریں میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس کی ایجنسی نے تردید کی ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے گھر چھاپے سے متعلق بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر نے بیان جاری کیا ہے ڈائریکٹر این سی بی کے مطابق شاہ رخ خان کے گھر پر سرچ آپریشن نہیں کیا گیا، ٹیم شاہ رخ خان کی بیٹے سے جیل میں ملاقات کے بعد ان کےگھر آریان خان سے متعلق کاغذات لینے گئی تھی۔


    بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ڈی ڈی جی اشوک مہتا جائیں نے کہا کہ این سی بی ٹیم کا شاہ رخ خان کے گھر جانا دفتری ضروریات کا حصہ تھا این سی بی کی ایک ٹیم نے کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے لیے شاہ رخ کے گھر ’منّت‘ کا دورہ کیا نا کہ کسی قسم کی تلاشی لینے کے لیے چھاپہ مارا ہے۔

    واضح رہے کہ ممبئی کروز شِپ کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی ممبئی کی عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت چار بار مسترد کی گئی ہے اور اسی وجہ سے اب اُن کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

    گزشتہ روزممبئی کی خصوصی عدالت کی جانب سے آریان خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کے بعد شاہ رخ خان نے آج صبح آرتھر روڈ جیل میں اپنے بیٹے سے ملاقات کی شاہ رخ خان نے آریان خان سے جیل میں انٹر کوم سے 18 منٹ تک بات کی۔

    ادھر بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر بھی چھاپہ مارا گیا ہے جس کے بعد چنکی پانڈے کی بیٹی کو بھی منشیات کیس میں طلب کر لیا گیا ہے۔

  • صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر سیریز،وزیراعظم نے فلمسازوں سے ملاقات میں اہم ہدایات دے دیں

    صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر سیریز،وزیراعظم نے فلمسازوں سے ملاقات میں اہم ہدایات دے دیں

    صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر سیریز،وزیراعظم نے فلمسازوں سے ملاقات میں اہم ہدایات دے دیں

    وزیراعظم عمران خان سے فلمساز شہزاد نواز، ترک پروڈیوسر ایمرے کون، سید جنید علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شریک تھے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ پر آگاہی دینے کیلئے جدید طریقوں کو بروئے کار لانا ہوگا، روایتی موضوعات سے ہٹ کر تاریخی کہانیوں پر ڈرامے اور فلمیں بنانا ہونگی،صلاح الدین ایوبی تاریخ کا ایسا کردار ہے جس کی مغرب بھی مثالیں دیتا ہے، صلاح الدین ایوبی نے یروشلم کی تاریخی فتح کے بعد عام معافی کا اعلان کیا، صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر سیریز نوجوانوں کو اس تاریخی کردار پر آگاہی دیگی،

    ملاقات میں وزیرِ اعظم کو پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ منصوبے صلاح الدین سیریز پر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ،وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ سیریز پر منصوبہ بندی مکمل ہے جبکہ اس کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ سال اپریل میں کر دیا جائے گا،

    واضح رہے کہ 20 اگست کو پاکستان اور ترکی کے درمیان ایوبی سلطنت کے بانی سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی مشترکہ ڈرامہ سیریل تیار کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ترکی اور پاکستان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مشترکہ طور پر ٹی وی سیریز بنائیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ترکی کی اکلی فلمز کے پروڈیوسر ایمری کونوک نے پاکستان کی انصاری اینڈ شاہ فلمز کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا اعلان تین زبانوں ےترکی انگلش اور اردو میں کیا ۔ایمری کونوک نے لکھا کہ مبارک جمعہ کو خوشخبری، اکلی فلمز اور انصاری اینڈ شاہ فلمز کے درمیان سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر فلم بنانے کا معاہدہ ہوا ہے۔ایمری کونوک کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مشترکہ منصوبہ ہمارے ملک اور فن کی دنیا کے لیے سودمند ثابت ہو گا۔ترکی اور پاکستانی اداکاروں پر مشتمل اس نئی سیریز کی شوٹنگ ترکی میں کی جائے گی جس کے تین سیزن ہوں گے۔

    واضح رہے کہ سلطان صلاح الدین ایوبی ایوبی سلطنت کے بانی تھے اور وہ نہ صرف تاریخ اسلام بلکہ تاریخ عالم کے مشہور ترین فاتحین حکمرانوں میں سے ایک تھے صلاح الدین ایوبی نے 1187 میں یورپ کی متحدہ افواج کو عبرتناک شکست دے کر بیت المقدس کو آزاد کروایا تھا۔

    ترک ڈرامہ’ارطغرل’دیکھنا جائزنہیں ہے ، جامعۃ‌العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاون، فتوے سے نئی بحث چھڑگئی سچا،کون جھوٹا کون ؟

    ترک سیریز ارطغرل غازی یکم رمضان سے پی ٹی وی پر نشر کی جائے گی

    ہمیں اپنی تاریخ اور ہیروز کو تلاش کرنا چاہیئے ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر شان شاہد کی تنقید

  • بیٹے سے ملاقات شاہ رخ خان کو مہنگی پڑی،نارکوٹکس کنٹرول بیوروحکام گھر پہنچ گئے

    بیٹے سے ملاقات شاہ رخ خان کو مہنگی پڑی،نارکوٹکس کنٹرول بیوروحکام گھر پہنچ گئے

    بیٹے سے ملاقات شاہ رخ خان کو مہنگی پڑی،نارکوٹکس کنٹرول بیوروحکام گھر پہنچ گئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے آج جیل میں اپنے بیٹے آریان خان سے ملاقات کی ہے

    اس ملاقات کے بعد بھارت کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے شاہ رخ خان کے گھر کا دورہ کیا، اینٹی ڈرگ ایجنسی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم شاہ رخ خان کے گھر بیٹے سے ملاقات کے چند گھنٹوں بعد پہنچی، اینٹی ڈرگ ایجنسی کی ٹیم نے شاہ رخ خان کے گھر کا دورہ کیوں کیا اس کی ابھی تک تفصیلات سامنے نہیں آ سکی، تا ہم بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ گھر کی تلاشی لینی ہو یا سمن دینے ہو ابھی تک کچھ کنفرم نہیں ہے، این ڈی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اینٹی ڈرگ ایجنسی شاہ رخ خان کے گھر ضروری کاغذی کاروائی کے لئے گئی ہے اسی دوران اینٹی ڈرگ ایجنسی کی ایک ٹیم نے اداکار اننیا پانڈے کے گھر پر بھی چھاپہ مارا

    قبل ازیں آج صبح بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان پہلی دفعہ ممبئی کی آرتھر جیل میں اپنے بیٹے آریان خان سے ملاقات کے لیے پہنچے ،18 دن سے زیر حراست 23 سالہ آریان خان سے شاہ رخ خان نے جیل میں انٹر کوم سے 18 منٹ تک بات کی جبکہ انہوں 20 منٹ کی اجازت دی گئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران والد کو دیکھ کر آریان خان جذباتی ہو گئے حراست میں لیے جانے کے بعد سے یہ آریان خان کی اپنی فیملی سے پہلی ملاقات تھی جو ان کے والد تھے یہ ملاقات جیل حکام کی موجودگی میں ہوئی جبکہ سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے یہ علاقہ خالی کرا لیا گیا تھا۔ ملاقات کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے آریان اور شاہ رخ خان کے درمیان ایک گرل اور شیشے کی دیوار تھی

    منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے این ڈی پی ایس عدالت میں درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے، ممبئی ہائی کورٹ میں خصوصی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے،  عدالت کے جج وی وی پاٹل نے آریان خان کے علاوہ ارباز مرچنٹ اور من من دھمیچا کی درخواست ضمانت کو خارج کر دیا تھا

    دوسری طرف بمبئی ہائیکورٹ نے آریان خان کی درخواست ضمانت کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت کی درخواست مسترد کردی ہے اور کیس کی سماعت کے لئے 26 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے منمن دھمیچا کی درخواست ضمانت کی سماعت بھی 26 اکتوبر کوہوگی

    آریان خان منشیات کیس: شاہ رخ خان کو ملی خوشخبری

    شترو گھن سنہا آریان خان کی حمایت میں بول پڑے

    منشیات کیس میں آریان کی گرفتاری:متعدد شوبز شخصیات کے بچوں کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

    منشیات کیس میں گرفتار آریان کو جیل میں مشکلات کا سامنا، شاہ رخ بھی صحت کے مسائل سے…

     

  • آریان خان نے ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

    آریان خان نے ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

    آریان خان نے ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا
    منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے این ڈی پی ایس عدالت میں درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے، ممبئی ہائی کورٹ میں خصوصی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے، آج عدالت کے جج وی وی پاٹل نے آریان خان کے علاوہ ارباز مرچنٹ اور من من دھمیچا کی درخواست ضمانت کو خارج کر دیا تھا

    آریان خان کے خلاف منشیات کیس میں پیش رفت ہوئی ہے آریان کی آج درخواست ضمانت پر کی جانیوالی سماعت سے قبل عدالت میں آریان اور ان کی آنے والی فلم کی ساتھی اداکارہ کی واٹس ایپ چیٹ عدالت میں پیش کی گئی ہے جس میں ان دونوں نے منشیات سے متعلق گفتگو کی تھی علاوہ ازیں آریان خان کی منشیات فروخت کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کی آڈیو بھی عدالت میں پیش کی گئی ہے

    دوسری جانب آریان خان کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر خصوصی بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں اپنے والدین شاہ رخ خان اور گوری خان سے بھی ملاقات نہیں کرنے دی جارہی میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 اکتوبر کو انہیں جیل کے قرنطینہ سیل سے نکال کر عام وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا، تا ہم اب اطلاعات ہیں کہ انہیں سیکیورٹی خدشات پر خصوصی بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    آریان خان فی الحال آرتھر روڈ جیل میں قید ہیں۔ ان کے وکلا نے ممبئی کی سیشن عدالت میں درخواست ضمانت پیش کی ہے ، جس پر آج فیصلہ سنایا گیا ہے آریان خان کے علاوہ من من دھیچا، ارباز مرچنٹ، نوپر ساریکا، اسمیت سنگھ، موہک جایسوال، وکرانت چھوکر اور گومت چوپڑہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف این ڈی پی ایس قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔آریان خان پر الزام ہے کہ وہ ڈرگس کا استعمال کرتے ہیں اور منشیات فروخت کرنے والے گروہ کا حصہ ہیں

    آریان خان منشیات کیس: شاہ رخ خان کو ملی خوشخبری

    شترو گھن سنہا آریان خان کی حمایت میں بول پڑے

    منشیات کیس میں آریان کی گرفتاری:متعدد شوبز شخصیات کے بچوں کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

    منشیات کیس میں گرفتار آریان کو جیل میں مشکلات کا سامنا، شاہ رخ بھی صحت کے مسائل سے…

    شا ہ رخ کے بیٹے کی گرفتاری کے پیچھے اصل حقیقت کیا ہے؟ مبشر لقمان کے تہلکہ خیز…

    آپ جانتے ہیں شاہ رخ کے بیٹے اور امیتابھ کی نواسی کے درمیان مضبوط رشتہ ہے؟

    آریان خان مخصوص سنٹر سے جیل کی عام بیرک میں منتقل

    شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو قیدی نمبر جاری

    آریان خان سے منشیات کی برآمدگی کا معاملہ بھارتی سپریم کورٹ پہنچ گیا

  • آریان خان سے منشیات کی برآمدگی کا معاملہ بھارتی سپریم کورٹ پہنچ گیا

    آریان خان سے منشیات کی برآمدگی کا معاملہ بھارتی سپریم کورٹ پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سے منشیات کی برآمدگی کا معاملہ بھارتی سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے

    شیو سینا کے رہنما کشور تیواری نے سپریم کورٹ میں درخواست پیش کرتے ہوئے آریا خان اور دیگر ملزمان کے بنیادی حقوق کا حوالہ پیش کیا ۔شیو سینا لیڈر کشور تیواری نے بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس معاملہ میں گرفتار آریان خان کے بنیادی حقوق کی حفاظت کی جانی چاہیے منشیات کے معاملہ میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے کردار کی بھی تفتیش ہونی چاہئے۔ درخواست میں اس کیس کی عدالت کے ذریعے تحقیقات کرانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے درخواست میں مزید کہا گیا کہ آریان خان نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ایک افسر کے انتقام کا شکار ہے،آریان خان 8 اکتوبر سے ممبئی کی آرتھر اسٹریٹ جیل میں ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ یہ دیکھنا بہت تکلیف دہ ہے کہ کوئی شخص جیل کے اندر کئی دن تک ثبوتوں کے ضبط کے بغیر رہتا ہے۔

    مہاراشٹر بی جے پی کے ترجمان رام قدم نے درخواست پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سوال کیا کہ مہاراشٹر کے حکام اس کی حمایت کیوں کر رہے ہیں جسے وہ "ڈرگ مافیا” کے نام سے جانتا ہے۔ہم آریان خان یا کسی خاص شخص کی مخالفت میں نہیں ہیں۔ ہم شاہ رخ خان کے فن کا احترام کرتے ہیں۔ تاہم جس طرح سے مہاراشٹر کے حکام ڈرگ مافیا کی مدد کر رہے ہیں اور این سی بی پر توجہ دے رہے ہیں ، ہمیں پوچھنے کی ضرورت ہے -کیا ریاستی حکام کک بیکس لے رہے ہیں؟شیوسینا اور ریاستی حکام کو سپریم کورٹ روم میں بھاگنے سے پہلے جواب دینا ہوگا۔

    دوسری جانب آریان خان کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر خصوصی بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں اپنے والدین شاہ رخ خان اور گوری خان سے بھی ملاقات نہیں کرنے دی جارہی میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 اکتوبر کو انہیں جیل کے قرنطینہ سیل سے نکال کر عام وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا، تا ہم اب اطلاعات ہیں کہ انہیں سیکیورٹی خدشات پر خصوصی بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    آریان خان فی الحال آرتھر روڈ جیل میں قید ہیں۔ ان کے وکلا نے ممبئی کی سیشن عدالت میں درخواست ضمانت پیش کی ہے ، جس پر سماعت ہو چکی ہے۔ عدالت اپنا فیصلہ 20 اکتوبر کو سنائے گی، آریان خان کے علاوہ من من دھیچا، ارباز مرچنٹ، نوپر ساریکا، اسمیت سنگھ، موہک جایسوال، وکرانت چھوکر اور گومت چوپڑہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف این ڈی پی ایس قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔آریان خان پر الزام ہے کہ وہ ڈرگس کا استعمال کرتے ہیں اور منشیات فروخت کرنے والے گروہ کا حصہ ہیں

    آریان خان منشیات کیس: شاہ رخ خان کو ملی خوشخبری

    شترو گھن سنہا آریان خان کی حمایت میں بول پڑے

    منشیات کیس میں آریان کی گرفتاری:متعدد شوبز شخصیات کے بچوں کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

    منشیات کیس میں گرفتار آریان کو جیل میں مشکلات کا سامنا، شاہ رخ بھی صحت کے مسائل سے…

    شا ہ رخ کے بیٹے کی گرفتاری کے پیچھے اصل حقیقت کیا ہے؟ مبشر لقمان کے تہلکہ خیز…

    آپ جانتے ہیں شاہ رخ کے بیٹے اور امیتابھ کی نواسی کے درمیان مضبوط رشتہ ہے؟

    آریان خان مخصوص سنٹر سے جیل کی عام بیرک میں منتقل

    شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو قیدی نمبر جاری

  • شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو قیدی نمبر جاری

    شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو قیدی نمبر جاری

    شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کامن سیل منتقل کردیا گیا ہےجہاں انہیں 956 قیدی نمبر جاری کیا گیا ہے

    منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی ضمانت کے لیے خصوصی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو 20 اکتوبر کر سنایا جائے گا آریان ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں ضمانت کیس کا فیصلہ آنے تک مزید 6 روز تک زیر حراست رہیں گے، بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان کو قیدی نمبر N956 الاٹ کیا گیا ہے آریان کو اپنے والد شاہ رخ خان سے 4500 روپے کا منی آرڈر بھی ملا ہے جس سے وہ جیل کی کینٹین سے اپنی پسند کی چیزیں خرید سکیں گے اس سے پہلے بھارتی میڈیا کی ہی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آریان خان جیل کا باتھ روم کم استعمال کرنے کے لیے کھا پی نہیں رہے اور صرف بسکٹ پر ہی گزارا کر رہے ہیں

    دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں آریان خان کی گرفتاری کے بعد اپنے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کو حوصلہ دینے کے لیے ان کے گھر پہنچ گئیں شاہ رخ خان اور ان کے خاندان کو درپیش اس مشکل وقت کے دوران، بالی ووڈ کے کئی ممبران نے اسٹار کے لیے اپنی حمایت ظاہر کی ہے انہی فلمی ستاروں میں پریتی زنٹا بھی شامل ہیں جو شاہ رخ خان کو تسلی دینے اُن کے گھر پہنچ گئیں

    این ڈی پی ایس نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کی رات بحری جہاز پر منعقد ہونے والی ریو پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔ چھاپے کے دوران این ڈی پی ایس نے آریان خان اور ان کے ساتھیوں سے غیر قانونی منشیات بر آمد کی تھی۔ بعد ازاں دوران تفتیش شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے مشیات استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا

    آریان خان منشیات کیس: شاہ رخ خان کو ملی خوشخبری

    شترو گھن سنہا آریان خان کی حمایت میں بول پڑے

    منشیات کیس میں آریان کی گرفتاری:متعدد شوبز شخصیات کے بچوں کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

    منشیات کیس میں گرفتار آریان کو جیل میں مشکلات کا سامنا، شاہ رخ بھی صحت کے مسائل سے…

    شا ہ رخ کے بیٹے کی گرفتاری کے پیچھے اصل حقیقت کیا ہے؟ مبشر لقمان کے تہلکہ خیز…

    آپ جانتے ہیں شاہ رخ کے بیٹے اور امیتابھ کی نواسی کے درمیان مضبوط رشتہ ہے؟

    آریان خان مخصوص سنٹر سے جیل کی عام بیرک میں منتقل

  • صبا قمر اور بلال سعید نے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کر دی

    صبا قمر اور بلال سعید نے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کر دی

    ضلع کچہری لاہور: مسجد وزیر خان میں گانے عکسبندی اور رقص کرنے کا مقدمہ صبا قمر اور بلال سعید نے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کر دی-

    باغی ٹی وی : صباء قمر اور گلوکار بلال سعید عدالت پیش نہ ہوئے لاہور ضلع کچہری کی عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی حاضری معافی منظور کرلی-

    اداکارہ صباء قمر اور گلوکار بلال سعید نے وکیل کی وساطت سے بریت کی درخواست دائر کردی، عدالت نے فریقین کے وکلا کو بریت کی درخواست پر ابتدائی بحث کے لئے طلب کرلیا۔

    خیال رہے کہ عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو آج فرد جرم کے لئے طلب کررکھا تھا-

    واضح رہے کہ صباء قمر اور بلال سعید کے خلاف گزشتہ برس اگست میں لاہور کی تاریخی مسجد وزیر علی خان میں گانے کی شوٹنگ کے دوران مسجد کا ’تقدس پامال‘ کرنے کا مقدمہ دائر کروایا گیا تھا۔

    6 اکتوبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ جویریہ منیر بھٹی کی عدالت میں مذکورہ کیس کی سماعت ہوئی تھی 6 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں بلال سعید اور صبا قمر اپنے وکیل بیرسٹر حامد لغاری کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، اس موقع پر صبا قمر برقع پہنے عدالت پہنچیں تھیں-

    سماعت کے دوران صبا قمر اور بلال سعید پر فرد جرم کے لیے تاریخ مقرر کر دی گئی تھی عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو کیس میں فرد جرم کے لیے 14 اکتوبر کو طلب کیا تھا بعدازاں عدالت نے دونوں ملزمان کو کیس سے متعلق ضروری دستاویزات کی نقول بھی فراہم کردیں۔

    قبل ازیں سماعت پر عدالت نے دونوں کے وارنٹ جاری کیے تھے تاہم بعد میں عدالت نے دونوں کے وارنٹ منسوخ کر دیئے تھےجو گزشتہ ماہ 8 ستمبر کو عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

    بعدازاں ان کے وکیل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے تھے اور انہیں 6 اکتوبر میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

    خیال رہے کہ دونوں کے خلاف ابتدائی طور پر دفعہ 295 پ کے تحت لاہور کے اکبری گیٹ تھانے میں عدالتی حکم کے بعد مقدمہ دائر کیا گیا تھا صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف ایڈووکیٹ سردار منظور چانڈیو کی مدعیت میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا اور انہوں نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    مقدمہ دائر ہونے کے بعد دونوں ملزمان کو عدالت نے طلب بھی کیا تھا اور دونوں ستمبر 2020 میں ہونے والی سماعتوں میں پیش بھی ہوئے تھے اور انہوں نے ضمانت حاصل کی تھی دونوں کے خلاف اگست 2020 میں جاری کیے گئے گانے ’قبول‘ کو جاری کرنے کے بعد مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

    ’قبول‘ میں بلال سعید اور صبا قمر کو مسجد وزیر علی خان میں نکاح کی رسم ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا لیکن ان پر اس وقت الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے مبینہ طور پر مسجد کی حدود میں رقص بھی کیا۔

    دونوں اداکاروں نے مسجد کی حدود میں رقص کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے مسجد میں صرف نکاح کی رسم کی شوٹنگ کی تھی اور اس ضمن میں انتظامیہ سے باضابطہ طور پر اجازت بھی لی گئی تھی۔

  • افغانستان: صوبہ کنڑ میں دھماکہ،پولیس چیف ہلاک 11 افراد زخمی

    افغانستان: صوبہ کنڑ میں دھماکہ،پولیس چیف ہلاک 11 افراد زخمی

    افغانستان کے صوبے کنڑ میں بم دھماکا ، ضلع شگل کا پولیس چیف ہلاک اور 11 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق طالبان عہدیدار کا کہنا ہے کہ دھماکا کنڑ کے دارالحکومت اسدآباد میں ہوا، دھماکے میں شگل ڈسٹرکٹ پولیس چیف کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق کنڑ اسپتال کی انتظامیہ نے 11 زخمیوں کے اسپتال لائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں 4 طالبان اراکین اور 7شہری شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق کنڑ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

    افغان:صوبے قندوز کی مسجد میں دھماکا، متعدد افراد جاں بحق،درجنوں زخمی

    واضح رہے کہ اس سے قبل 8 اکتوبر کو افغانستان کے شمال مشرقی صوبے قندوز کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران زور دار دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے تھے-

    طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ دھماکا صوبہ قندوز کی ایک مسجد میں ہوا جس کے نتیجے میں اہلِ تشیع برادری سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ طالبان فورسز کا اسپیشل یونٹ جائے وقوع پر پہنچ گیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے-

    اس سے قبل 3 اکتوبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔بم دھماکا کابل کی عیدگاہ مسجد کے دروازے کے قریب ہوا تھا جہاں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کا تعزیتی اجلاس ہو رہا تھا۔

    اپڈیٹ، نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکہ، 100 اموات،دو سو سے زائد زخمی

  • سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد شہناز گل کا پہلا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل

    سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد شہناز گل کا پہلا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل

    بھارت کی معروف اداکارہ اور بگ باس کی مشہور کھلاڑی شہناز گِل کا اپنے قریبی دوست آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد دیا گیا پہلا انٹر ویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق شہناز گِل سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد تقریباً ایک سے زائد ماہ تک منظر سے غائب رہنے کے بعد اب میڈیا کے سامنے آئی ہیں اور15 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’حوصلہ رکھ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

    فلم کی پروموشن کے دوران شہناز گِل نے سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد پہلا انٹرویو دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے –

    آریان خان منشیات کیس: شاہ رخ خان کو ملی خوشخبری

    انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ وہ کافی جذباتی ہیں اور انہیں جذبات پر قابو نہیں رہتا اداکارہ نے کہا کہ میں بہت اونچا ہنستی ہوں، اور روتی بھی کافی اونچا ہوں۔

    شہناز کی ویڈیو پر صارفین کی بڑی تعداد نے فلم میکرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہناز کی حالت دیکھی جاسکتی ہے، انہیں یوں پروموشن کیلئے میڈیا کا سامنا کرنے پر زور نہیں دینا چاہیے۔

    شہناز گل جلد ہی دلجیت دوسانج اور سونم باجوہ کے ساتھ ایک پنجابی فلم حوصلہ رکھ میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد ان کا پہلا پروجیکٹ ہے اس میں وہ ایک چھوٹی بچی کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں-

    واضح رہے کہ رواں برس 2 ستمبر کو مشہور رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا 40 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے سدھارتھ شکلا ممبئی میں اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ ان کی موت پر ممبئی پولیس نے ’حادثاتی موت‘ کا مقدمہ درج کرلیا ہے رپورٹس کے مطابق اداکار کی طبیعت رات کو خراب ہوئی تھی جس کے بعد وہ دوا کھاکر سوگئے تھے لیکن صبح اٹھ نہیں سکے تھے۔

    دھرمیندر کی پہلی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل ،قیمت کتنی جان کر حیران رہ جائیں