Baaghi TV

Category: شوبز

  • یومِ دفاع کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے ڈاکیومنٹری جاری کردی

    یومِ دفاع کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے ڈاکیومنٹری جاری کردی

    یومِ دفاع کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے ڈاکیومنٹری جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : ٹوئٹر پر پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے یومِ دفاع کی مناسبت سے ایک مختصر ڈاکومنٹری "میں تیار ہوں” جاری کر دی ترجمن پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ اس میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

    ڈاکیومنٹری میں وطن کے جانثاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد پوری قوم کے شانہ بشانہ وطن عزیز کے دفاع اور ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق شعبہ تعلقات عامہ نے مختصر دورانیے کی یہ دستاویزی فلم تیار کی ہے۔
    https://twitter.com/DGPR_PAF/status/1434593310132162560?s=20
    https://twitter.com/DGPR_PAF/status/1434601338701324301?s=20
    https://twitter.com/DGPR_PAF/status/1434601963686072325?s=20
    https://twitter.com/DGPR_PAF/status/1434602867659354118?s=20


    https://twitter.com/DGPR_PAF/status/1434604034338471936?s=20

  • گلوکارہ سارہ ہارڈنگ 39سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئیں

    گلوکارہ سارہ ہارڈنگ 39سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئیں

    گلوکارہ سارہ ہارڈنگ 39سال کی عمر میں چھاتی کے کینسر کے باعث انتقال کر گئیں سارہ کی والدہ نے انسٹاگرام پر ان کی وفات کی تصدیق کی ہے ۔

    باغی ٹی وی : بر طانوی پاپ گروپ گرلز الاؤڈ کی سارہ ہارڈنگ کو گزشتہ برس اگست میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی ان کی ماسٹیکٹومی اور کیموتھریپی کروائی گئی تھی –

    سارہ کی والدہ نے مداحوں کو موت کی اطلاع دی انہوں نے لکھا کہ ایک چمکتا ہوا ستارہ 12 ماہ تک بیماری سے لڑنے کے بعد آخر ڈوب گیا۔

    سارہ کی والدہ نے لکھا کہ یہ میں انتہائی غمزدہ دل کے ساتھ یہ خبر شیئر کر رہی ہوں کہ میری خوبصورت بیٹی سارہ کا انتقال ہو گیا۔ آپ میں سے بہت سے لوگ سارہ کی کینسر کے ساتھ لڑائی کے بارے میں جانتے ہوں گے اور یہ کہ اس نے اپنی تشخیص سے لے کر آخری دن تک اس کے خلاف بھرپور جدوجہد کی۔

    انہوں نے کہا ہے کہ وہ آج صبح پرسکون طور پر چلی گئی ، میں پچھلے ایک سال کے دوران ان کی حوصلہ افزائی ، ہمت بڑھانے والوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں ۔

    انہوں نے کہا میں چاہتی ہوں کہ سارہ کو ایک چمکتے ہوئے ستارے کی طرح یاد رکھا جائے نہ کہ انہیں خوفناک بیماری کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے مر جانے والی لڑکی کے طور پر یاد رکھا جائے –

  • یاسر حسین کا شرمیلا فاروقی کو اپنی سرگرمیوں پر توجہ دینے کا مشورہ

    یاسر حسین کا شرمیلا فاروقی کو اپنی سرگرمیوں پر توجہ دینے کا مشورہ

    اداکار یاسر حسین نے شرمیلا فاروقی کو سیاسی سرگرمیوں پر توجہ دینے کا مشروہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ ہفتے اداکار کی اہلیہ اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی تھی جس میں یاسر حسین کو اپنے بیٹے کبیر حسین کے کپڑے تبدیل کرتے دیکھا جا سکتا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ انہیں یاسرپر فخر ہے کہ وہ میری مدد کر رہے ہیں۔

    اقرا عزیز کی اس انسٹاگرام پوسٹ پر شرمیلا فاروقی نے کمنٹ کیا کہ مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے لیکن اس پر فخر کرنے کی کوئی بات نہیں یہ کوئی خاص بات نہیں، تمام اچھے باپ اپنے بچوں کے لیے ایسا کرتے ہیں۔ میرا شوہر بھی اپنے بیٹے کا خیال رکھتا ہے جب میں کام پر ہوں یا بیمار ہوں۔

    تاہم شرمیلا فاروقی کے اس کمنٹ پر یاسر حسین خاموش نہ رہے تبصروں کے جواب میں کہا کہ بطور سیاستدان آپ اپنے کردار پر توجہ دیں اور ملکی معیشت کو خوشحال کریں۔

    اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری پر شرمیلا فاروقی کو کہا کہ بھئی پیار سے بھی مسئلہ ہے، تعریف سی بھی مسئلہ ہے، فخر محسوس کرنے سے بھی مسئلہ ہے۔ سیاست کر کے ملک کو برباد کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز اور میزبان و اداکار یاسر حسین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • اداکار سردار عثمان نے شادی کر لی

    اداکار سردار عثمان نے شادی کر لی

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار سردار عثمان نے خاموشی سے شادی کرلی۔

    باغی ٹی وی ‌: اداکار نے اپنی شادی کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دی انہوں نے انسٹاگرام پر نکاح کی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں گھر میں ہی منعقدہ ایک سادہ سی شادی کی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگیا ہوں۔

    اداکار نے لکھا کہ میں چاہتا تھا کہ سب میرے بڑے دن کا حصہ بنیں لیکن کورونا اور میری پیاری والدہ کے اچانک انتقال کی وجہ سے ، ہم نے چیزوں کو آسان اور بہت محدود رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہتر مستقبل کیلئے آپ کی بہت سی دعائیں درکار ہیں۔

    اداکار کی پوسٹ پر مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    واضح رہے کہ سردار عثمان نے ’چیخ‘ اور ’ڈنک‘ جیسے مشہور ڈراموں میں معاون کردار ادا کیا تھا شائقین کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب پسند کیا گیا-

  • یوم دفاع و شہداء : آئی ایس اپی آر نے نئی ویڈیو جاری کردی

    یوم دفاع و شہداء : آئی ایس اپی آر نے نئی ویڈیو جاری کردی

    یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے ایک اور مختصر ویڈیو جاری کر دی گئی-

    باغی ٹی وی : پاک فوج کی جانب سے یوم دفاع و شہداء کے مناسبت سے مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے اجراء کا سلسلہ جاری ہے ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک اور مختصر دورانیے کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔


    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ میں غازیوں اور ان کے اہل خانہ کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم دفاع اور شہداء پر اپنے شہداء، غازیوں، ان کے خاندانوں کے جذبے کو سلام۔ شہداء، غازیوں اور ان سے جڑے تمام رشتوں کو سلام۔

    آئی ایس پی آر نے یوم دفاع اور شہدا سے متعلق ایک اور خصوصی پرومو جاری کر دیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ میں شہدائے پاکستان، ہمارا فخر کے الفا ظ بھی لکھے-

    یاد رہے کہ پاک فوج کی جانب سے اس سے پہلے بھی مختصر دورانیے کی ویڈیوز جاری کی گئی ہیں جن میں غازیوں ، شہدا اور ان سے جڑے رشتوں کے جذبات کی عکاسی کی گئی ہے۔ پاک فوج یوم دفاع و شہدا کے مناسبت سے اس ہفتے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے-

    اس سے قبل آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے ” وطن کی مٹی گواہ رہنا” گانے کے "سُپر ہیرو” ،”سہارا”اور "خوشخبری” ،”جذبہ” کے عنوان سے خصوصی پرومو شئیر کئے جا چکے ہیں-

    ومِ دفاع ہر سال 6 ستمبر کو پاکستان میں بطور ایک قومی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن پاک بھارت جنگ 1965ء میں افواج کی دفاعی کارکردگی اور قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

    اس کا مقصد پاکستان کے دفاع اور عسکری طاقت کو مضبوط کرنے کی یاددہانی ہے تا کہ ہر آنے والے دن میں کسی بھی حملے سے بطریق ءاحسن نمٹا جا سکے

    اس دن سکول کالجز اور جامعات کے علاوہ سرکاری دفاتر میں6ستمبر 1965کی پاک بھارت جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے اور بھارت کے اس حملے کی پسپائی کا تذکرہ کیا جاتا ہے جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ہر پاکستانی اپنی فوج کے دفاع پر فخر کرتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ پاک فوج ہر محاذ پر سرخرو ہے-

    6ستمبر 1965ء کا دن عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا قابلِ فخردن ہے جب کئی گنا بڑے ملک نے افرادی تعداد میں کئی گنا زیادہ لشکر اور دفاعی وسائل کے ساتھ اپنے چھوٹے سے پڑوسی ملک پر کسی اعلان کے بغیر رات کے اندھیرے میں فوجی حملہ کر دیا۔ اس چھوٹے مگر غیور اور متحد ملک نے اپنے دشمن کے جنگی حملہ کا اس پامردی اور جانثاری سے مقابلہ کیا کہ دشمن کے سارے عزائم خاک میں مل گئے۔ بین الاقوامی سطح پر بھی اسے شرمندگی اٹھانا پڑی۔ جارحیت کرنے والا وہ بڑا ملک ہندوستان اور غیور و متحد چھوٹا ملک پاکستان ہے

    1965ء کی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والی اس جنگ میں ثابت ہوا کہ جنگیں ریاستی عوام اور فوج متحد ہو کر ہی لڑتی اور جیت سکتی ہیں۔ پاکستانی قوم نے اپنے ملک سے محبت اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اورجانثاری کے جرأت مندانہ جذبے نے ملکر نا ممکن کو ممکن بنا کر دکھایا-

  • راجہ ریپ سٹار کا سید علی گیلانی کونغمے کے ذریعے خراج عقیدت پیش

    راجہ ریپ سٹار کا سید علی گیلانی کونغمے کے ذریعے خراج عقیدت پیش

    پاکستانی گلوکار راجہ ریپ سٹار نے کشمیری بزرگ رہنما مرحوم سید علی گیلانی کو نغمے کے ذریعے خوبصورت انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق سید علی گیلانی بابائے کشمیر حریت کو خراج عقیدت پیش کرتا نغمہ ہنگامی صورتحال پر دشمن کو للکار جاری کر دیا گیا-
    راجہ ریپ سٹار کی جانب سے جاری کئے گئے نغمے میں حریت رہنما مرحوم سید علی گیلانی کی آزادی اور حق کے لئے دی گئی لازوال قربانیوں ان کی بہادری ، سچائی اور جذبے کا ذکر کرتے ہوئے انہیں خوبصورت انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے-
    https://www.youtube.com/watch?v=C1VhExqlUHE

    بابائے حریت سید علی گیلانی کی میت پر بھارتی ناظم الامور طلب:پاکستان کا سخت احتجاج

    دوسری جانب لاہور کی کوئی شاہراہِ بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے نام سے منسوب کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

    قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان سید علی گیلانی کی وفات کو عالم اسلام اور خصوصاً کشمیریوں کے لئے سانحہ عظیم سمجھتا ہے۔یہ ایوان سمجھتا ہے سید علی گیلانی کشمیرکے عظیم ، باہمت، نڈر اور مخلص راہنما تھے۔سید علی گیلانی کشمیریوں اور پاکستانیوں کے ہیرو ہیں۔ سید علی گیلانی پر آنے والی نسلیں فخر کریں گی۔ انہوں نے کشمیرکی آزادی کے لیے طویل جدوجہد کی قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیںلیکن کبھی بھی بھارت کے غاضبانہ قبضے کے سامنے سر نہیں جھکایا۔

    وزیراعظم عمران خان کا سید علی گیلانی کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار،آج پاکستانی…

    سید علی گیلانی کی وفات پر صدر مملکت۔بلاول۔ سراج الحق سمیت قومی قائدین کا اظہار افسوس

    کشمیری آج یتیم ہو گئے، علی گیلانی کی وفات پر مشعال ملک کا جذباتی پیغام

    قابض بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی رات کے اندھیرے میں تدفین پر دباؤ ، تیاری جاری

    صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان سید علی گیلانی کی آزادی کشمیر کے لئے کی گئی تمام کاوشوں کو سراہتا ہےلہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ سید علی گیلانی کی یاد میں لاہور کی کسی شاہراہِ کا نام ان کے نام سے منسوب کیا جائے۔

    واضح رہے کہ یکم ستمبر 2021 کو تحریک آزادئ کشمیر کے بانی رہنما سید علی شاہ گیلانی 92 برس کی عمر میں طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں، مقبوضۂ کشمیر میں پاکستانیت کا نعرہ بلند کرنے والے نڈر انسان اب ہم میں نہیں رہے، علالت کے باوجود زندگی کے آخری ایام انھوں نے بھارتی قید میں گزارے-

    لاہور کی کوئی شاہراہِ سید علی گیلانی کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ

    سید علی گیلانی کی قربانیاں اور مسلسل جدوجہد بھارتی قبضے کے خلاف ناقابل تسخیرعزم کی علامت ہے…

    آزادکشمیر حکومت کا سید علی گیلانی کی وفات پر ایک روزہ چھٹی اور تین روزہ سوگ کا اعلان

    پاکستان کے مختلف شہروں میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی

    بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے میرے بابا کا جسد خاکی چھین کر زبردستی تدفین کی،سید نسیم گیلانی

  • سیشن عدالت نے سائبر کرائم کیس میں اداکارہ عائشہ ثناء کو اشتہاری قرار دیا

    سیشن عدالت نے سائبر کرائم کیس میں اداکارہ عائشہ ثناء کو اشتہاری قرار دیا

    سیشن عدالت نے اداکارہ عائشہ ثناء کے مسلسل پیش نہ ہونے اداکارہ کوسائبر کرائم مقدمہ میں اشتہاری قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں سائبر کرائم مقدمہ میں اداکارہ عائشہ ثناء کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی ہوئی عدالت نے 4 اکتوبر کو ایف آئی اے سے ملزمہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی رپورٹ طلب کرلی۔

    اداکارہ آمنہ الیاس کو سوشل میڈٰیا پر شدید تنقید کا سامنا، وجہ کیا بنی؟

    ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے ملزمہ اداکارہ عائشہ ثناء کے مسلسل پیش نہ ہونے پر اشتہار جاری کیا عدالت کے مسلسل طلبی نوٹسز کے باوجوہ ملزمہ اداکارہ کے پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا گیا۔

    واضح رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے یوسف بیگ مرزا کی مدعیت میں چالان پیش کر رکھا ہے اداکارہ عائشہ ثناء پر شہری یوسف بیگ مرزا کی فیملی کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ پر مدعی کی بیوی اور بیٹی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا بھی الزام ہے۔

    بھارتی مقبول ترین اداکار سدھارتھ شکلا انتقال کر گئے

    مدعی کا کہنا ہے کہ عائشہ ثناء نے ایک ویب سائٹ پر بھی میری بیوی اور بیٹی کے خلاف مواد اپ لوڈ کیا چالان کے متن کے مطابق اداکارہ عائشہ ثناء کی وجہ سے مدعی کی فیملی کی بدنامی ہوئی۔

    ٹام کروز نے”مشن امپاسبل” میں ہر کام "پوسیبل” کر دکھایا، لیکن کورونا سے ہار…

  • سائرہ بانو کی طبیعت خطرے سے باہر

    سائرہ بانو کی طبیعت خطرے سے باہر

    بھارتی مرحوم اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق گزشتہ روز دلیپ کمار کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو کی طبیعت ناساز ہو گئی دلیپ کمار کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو کو اسپتال منتقل کر دیا گیا سائرہ بانو ہندوجا اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں ۔

    رپورٹس کے مطابق ان کے عزیز دوست فیصل فاروق نے بتایا کہ اب اداکارہ کی طبعیت حطرے سے باہر ہے اور اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    اداکارہ سائرہ بانو طبیعت ناسازی کے باعث آئی سی یو منتقل

    خاندانی ذرائع کے مطابق سائرہ بانو کو بلند فشار خون کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے 77 سالہ سائرہ بانو کو اسی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کے شوہر دلیپ کمار کو داخل کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ برصغیر کے مایا ناز اداکار، شہنشاہ جذبات اور اداکارہ سائرہ بانو کے شوہر دلیپ کمار کا 98 برس کی عمر میں 7 جولائی 2021 کو انتقال ہوگیا
    تھا۔ ان کی موت کی خبر نے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والوں کو غمزدہ کردیا تھا۔

    سائرہ بانو اپنے شوہر دلیپ کمار سے بے حد محبت کرتی تھیں اورآخری وقت تک ان کے ساتھ تھیں۔

  • ٹام کروز نے”مشن امپاسبل” میں ہر کام "پوسیبل” کر دکھایا، لیکن کورونا سے ہار گئے

    ٹام کروز نے”مشن امپاسبل” میں ہر کام "پوسیبل” کر دکھایا، لیکن کورونا سے ہار گئے

    ہالی ووڈ سُپر اسٹار ٹام کروز کی دونوں فلمیں ٹاپ گن اور مشن امپاسبل ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئیں عالمی وبا کورونا وائرس ان کی فلموں کی شوٹنگ اور ریلیز کے آڑے آ گیا۔

    باغی ٹی وی : ٹام کروز نے ‘مشن امپاسبل’ میں ہر کام پوسیبل کر دکھایا، لیکن کورونا کو شکست دینے میں ناکام ہو گئے فلم میں جان ڈالنے کے لیے خود کو خطروں میں ڈالنے والوں اداکاروں میں ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کا نام سر فہرست ہے جو اپنی ہر فلم میں جسمانی کرتب دکھانا پسند کرتے ہیں اور جان کو خطرے میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کرتے ٹام کروز فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئےاکثر اپنی فلموں میں خطرناک اسٹنٹ کرچکے ہیں اور کئی مواقع پر تو ان کی زندگی بھی خطرے میں پڑگئی تھی-

    ہالی وڈ کے معروف اداکار ایک بار پھر مشن امپوسبل کے نئے حصے میں واپس لوٹ رہے ہیں، جس کی ریلیز کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں تاخیر کا شکار ہوچکی ہےٹام کروز کی ٹاپ گن اور مشن امپاسبل کو اب 2022 میں ہی ریلیز کی جائیں گی۔

    اس سے قبل برطانیہ میں سیٹ پر موجود عملے میں سے 14 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس پر فلم کی شوٹنگ روک دی گئی تھی، ٹام کروز سمیت فلم کا تمام عملہ 2 ہفتوں کے لیے قرینطینہ ہوگیا تھا۔

    ٹام کروز کی فلم”مشن امپاسبل7″ کی شوٹنگ، ٹرین کھائی میں جا گری ،ویڈیو وائرل

    ہالی وڈ اسٹار ٹام کروز نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے روبوٹس بھی ہائر کیے تھے جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ’مشن امپاسبل7‘ کی شوٹنگ بھی کینسل کر دی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ یہ فلم ٹام کروز کی ایکشن سیریز ‘مشن امپوسبل’ کی ساتویں فلم ہے، اس سیریز کی چھٹی فلم 2018 میں ریلیز کی گئی تھی اور اس کی شوٹنگ کے دوران بھی کئی خطرناک مناظر کے دوران خود ٹام کروز بھی زخمی ہوگئے تھےاس سیریز کی پہلی فلم مشن امپاسیبل کے نام سے 1996 میں آئی تھی۔

    دوسری چار سال بعد سال 2000، تیسری 2006، چوتھی 2011، پانچویں فلم 2015 میں ریلیز کی گئی تھی۔

    سیریز کی ساتویں فلم میں ٹام کروز کے ساتھ اداکارہ ونیسا کربی، ربیکا فرگوسن، ہائلے ایٹویل، سائمن پیگ اور ہینری زیمی سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

  • بھارتی  مقبول ترین اداکار سدھارتھ شکلا انتقال کر گئے

    بھارتی مقبول ترین اداکار سدھارتھ شکلا انتقال کر گئے

    نئی دہلی: بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دل کا دورے پڑنے سے انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ممبئی کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے ممبئی میں کوپر اسپتال کی انتظامیہ نے اداکار سدھارتھ کی موت کی خبر کی تصدیق ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق سدھارتھ شکلا نے سونے سے قبل کچھ دوائیں کھائی تھیں اور اس کے بعد وہ جاگے ہی نہیں بعد ازاں اسپتال نے تصدیق کی کہ سدھارتھ شکلا کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اداکار کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ جس کے بعد ان کی لاش گھر والوں کے حوالے کردی جائے گی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ شکلا کو آج (جمعرات) کی صبح دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔ سدھارتھ شکلا کی اچانک موت کی خبر ان کے مداحوں پر بجلی بن کر گری ہے اور ان کے چاہنے والوں سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کے فنکار بھی صدمے میں ہیں۔

    بھارتی اداکار اپنی دو بہنوں اور والدہ کے ساتھ رہ رہے تھے۔ سدھارتھ شکلا بھارت کے مشہور سیریل بگ باس 13 کے فاتح تھے۔سدھارتھ شکلا 12 دسمبر 1980 کو بھارتی شہر ممبئی میں پیدا ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ سدھارتھ شکلا بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے ’’بالیکا ودھو‘‘، ’’دل سے دل تک‘‘ رئیلیٹی شو ’’بگ باس‘‘، ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ اور ’’جھلک دکھلا جا 6‘‘ میں نظر آئے تھے۔

    اس کے علاوہ انہوں نے کرن جوہر کی فلم ’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘‘ میں بھی کام کیا تھا۔ بگ باس 13 جیتنے کے بعد سدھارتھ شکلا کو بے حد مقبولیت ملی تھی اور ان کا شمار بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔