Baaghi TV

Category: شوبز

  • نمرہ خان طبیعت خرابی کے باعث اسپتال منتقل ، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

    نمرہ خان طبیعت خرابی کے باعث اسپتال منتقل ، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

    اسپتال میں داخل پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ نمرہ خان نے گزشتہ رات اپنے مداحوں سے اپنی صحتیابی کے لئے دعا کی درخواست کی ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ نے 10 اگست کو رات دیر گئے انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا کہ انہیں شدید تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ہےاور ساتھ ہی اںہوں نے بسترے سے ہاتھ میں کینولا کے لگے ہونے کی تصویر بھی شیئر کی۔

    گزشتہ رات اداکارہ نمرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک آڈیو پیغام جا ری کیااس پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں پیٹ کا انفیکشن ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ اس وقت شدید درد کی کیفیت سے گزر رہی ہیں ۔

    اداکارہ نے لوگوں سے جلد صحت یابی اور تکلیف دور ہونے سے متعلق دعا کی اپیل کی اداکارہ آڈیو میں بتاتی سنائی دیں کہ وہ شدید تکلیف میں ہونے کی وجہ سے پریشان بھی ہیں، اس لیے ان کی جلد صحت یابی کےلیے دعا کی جائے۔

    نمرہ خان نے مداحوں کو کہا کہ وہ صرف ایک منٹ نکال کر ان کےلیے دعا مانگیں-

    بعض سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ نمرہ خان کے پیٹ میں پتھری ہے، جس وجہ سے انہیں شدید تکلیف ہے۔

    نمرہ خان کی بیماری کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کرتے دکھائی دیے۔

  • شلپا شیٹھی اور ان کی والدہ پر کروڑوں روپے فراڈ کے مقدمات درج

    شلپا شیٹھی اور ان کی والدہ پر کروڑوں روپے فراڈ کے مقدمات درج

    راج کندرہ کیس کے بعد ایک اور اسکینڈل بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کی والدہ سنندا شیٹھی کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث نکل آئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کی والدہ سنندا شیٹھی کے خلاف بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ کے علاقے حضرت گنج اور بھوتی کھنڈ میں دو الگ الگ فراڈ کے مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔

    قدمات میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شلپا شیٹھی ایک ویلنس سینٹر کی چیئرمین جب کہ ان کی والدہ سنندا شیٹھی اس کی ڈائریکٹر ہیں، دونوں نے ویلنس سینٹر کی برانچ کھولنے کے لیے کروڑوں روپے لیے اور اس میں فراڈ کیا۔

    ڈی سی پی (مشرق) سنجیو سمن کا کہنا ہے کہ یہ اہم فراڈ کیس ہے ،شلپا شیٹھی اور سنندا شیٹھی کو مقدمات پر جواب جمع کرانے کے لیے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں اور بہت جلد پولیس ٹیم ممبئی پہنچ کر دونوں سے اس حوالے سے تفتیش کرے گی۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق الی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اپنے شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد سے منظرعام سے غائب ہیں۔ تاہم اب اس واقعے کے بعد پہلی بار وہ متوقع طور پر انسداد کورونا وائرس کے لیے چندہ جمع کرنے کے لیے منعقد ہونے والے ایک ایونٹ میں شریک ہونے جا رہی ہیں۔

    ہندوستان ٹائمز کے مطابق شلپا شیٹی اپنے شوہر کی گرفتاری کے بعد سے دانستہ طور پر لوگوں کی نظروں سے دور رہ رہی تھیں اب ان کی اس ایونٹ میں شرکت کی خبر گردش میں ہے جس میں ان کے علاوہ ایڈ شیران اور دیگر لوگ بھی شریک ہوں گے۔

    رپورٹ کے مطابق اس ایونٹ میں بالی ووڈ فنکاروں کے علاوہ بین الاقوامی ستارے بھی شریک ہوں گے۔ شلپا اور ایڈ شیران کے علاوہ اس ایونٹ میں ارجن کپور، دیا مرزا، کرن جوہر، پرینیتی چوپڑا، سیف علی خان اور سارا علی خان و دیگر کی شرکت متوقع ہے۔ یہ ایونٹ 15اگست کو منعقد ہو رہا ہے جس سے حاصل ہونے والی رقم آکسیجن، وینٹی لیٹرز اور کورونا وائرس سے متعلق دیگر سازوسامان خریدنے پر خرچ کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ اداکارہ شلپا شیٹھی اپنے شوہر راج کندرا کے فحش فلموں کے اسکینڈل کے بعد فراڈ کیس کا بھی سامنا کریں گی۔ ممبئی پولیس نے 19 جولائی کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے نشر کرنے الزام میں راج کندرا کو گرفتار کیا تھا پولیس نے راج کندرا کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 70 سے زائد فحش ویڈیوز اور ویب سرور قبضے میں لیا۔

  • ٹک ٹاکر علیشبہ انجم کی بہادری کے سوشل میڈیا پر چرچے

    ٹک ٹاکر علیشبہ انجم کی بہادری کے سوشل میڈیا پر چرچے

    پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بہن اور ٹک ٹاکر علیشبہ انجم کی خان پور ڈیم میں چھلانگ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی : علیشبہ انجم اپنی بڑی بہن ٹک ٹاکر جنت مرزا کے ہمراہ گزشتہ دنوں خان پور ڈیم کی سیر کے لیے گئیں جہاں انہوں نے کئی ویڈیوز بنائیں۔ ان میں سے کسی ویڈیو میں جہاں علیشبہ اور جنت پھسلن سیڑھیوں کے ذریعے ڈیم میں کود رہی ہیں، کہیں کشتی رانی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

    وہیں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علیشبہ انجم کافی بلندی سے ڈیم میں چھلانگ لگاتی ہیں۔دیگر ویڈیوز کی طرف اسے میں بھی علیشبہ نے لائف جیکٹ پہن رکھی ہوئی ہے اور دیگر حفاظتی اقدامات بھی کیے ہوئے ہیں۔

    لوگوں کی جانب سے ٹاک ٹاکرز کی ان ویڈیوز کو خوب پسند کیا جا رہا ہے اور ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین علشبہ کو ایک بہادر لڑکی قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کر رہے ہیں۔

  • بلیک میلنگ کا الزام :ماڈل افرا خان کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

    بلیک میلنگ کا الزام :ماڈل افرا خان کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

    لاہور: اداکارہ و ماڈل افرا خان کو فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ اور ماڈل افرا خان کو بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے ایف آئی اے حکام کے مطابق ماڈل افرا خان پر ایک بزنس مین کو بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ و ماڈل افرا خان نے شہر کے ممتاز تاجر کے ساتھ ویڈیو بنا کر انہیں مبینہ طور پر بلیک میل کیا تھا اداکارہ و ماڈل مبینہ طور پر تاجر سے ایک کروڑ روپے کا بھتہ بھی مانگ رہی تھی۔

    اس ضمن میں ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ افرا خان کی جانب سے بزنس مین سے 5 لاکھ روپے بینک میں ٹرانسفر بھی کرائے گئے تھے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ماڈل افرا خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • اداکارہ سونیا حسین مجھ سے حسد کرتی ہیں      فریال محمود

    اداکارہ سونیا حسین مجھ سے حسد کرتی ہیں فریال محمود

    پاکستانی معروف اداکارہ فریال محمود نے اداکارہ سونیا حسین پر حسد کا الزام لگایا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ فریال محمود گلوکاراحمد جہانزیب کے ہمراہ احسن خان کے شو ’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘ میں شریک ہوئیں جہاں ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان احسن خان نے فریال محمود سے ان کے اور اداکارہ سونیا حسین کے درمیان تنازع سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے کہا فلم ’سوری‘ میں آپ کو سونیا حسین کی جگہ کاسٹ کرلیا گیا تھا اور پھر سونیا نے ایک شو میں آپ کو پہچاننے سے ہی انکار کردیا تھا اس کی وجہ کیا ہے؟

    فریال محمود نےکہا سونیا حسین نے ایک بار نہیں بلکہ دو بار مجھے پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا ’یہ فریال محمود کون ہے‘۔

    میرا نے ارشد ندیم کو کرکٹ کا کھلاڑی بنا دیا

    اس کے بعد اداکارہ فریال نے اپنے اور سونیا حسین کے درمیان تنازع کی وضاحت کرتے ہوئے کہا سونیا حسین مجھے نہیں جانتیں لیکن میں انہیں بہت اچھی طرح جانتی ہوں ہم دونوں نے ایک ساتھ کام کیا ہے وہ بہت اچھی اداکارہ ہیں-

    فریال محمود نے مزید کہا بدقسمتی سے ایک بار مجھے ان کی جگہ کاسٹ کرلیا گیا تھا جس کے بعد سونیا حسین نے میرے موٹاپے کا مذاق اڑایا جب میں موٹی تھی ور اس پر انہیں ٹھیک ٹھاک جواب دیا لیکن یہ بات بہت پرانی ہوگئی۔

    فریال محمود نے مزید کہا مجھے نہیں معلوم سونیا حسین کو مجھ سے کیا مسئلہ ہے لیکن کوئی بات نہیں یہ پروفیشنل جیلسی ہے اور مجھے سونیا حسین پسند ہیں-

  • عدنان صدیقی کورونا وبا سے صحتیاب

    عدنان صدیقی کورونا وبا سے صحتیاب

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی اداکار نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پرجاری ویڈیو پیغام میں کورونا سے صحت یاب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ میں 24 جولائی کو کورونا کا شکار ہوگیا تھا لیکن اب میں کافی بہتر ہوں قرنطینہ میں میں نے لکھا، مطالعہ کیا اور تھوڑا بہت خود پکا کر بھی کھایا لیکن ایک چیز ضرور سیکھی اور وہ یہ کہ مجھے کسی سے مشورے نہیں لینے۔

    ہیش ٹیگز اورنعروں کا وقت ختم ،حکومت بتائے کہ نظام کو تبدیل کرنے کے لیے کیا کررہی…

    عدنان صدیقی نے کہا کہ کوویڈ کے بارے میں لوگ عجیب سی باتیں کرتے تھے، ایسی باتوں سے کوئی کمزور آدمی ڈر کر مر ہی جائے، میں نے ساری باتیں ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیں، اور اللہ کا شکر ہے کہ میں ٹھیک ہوں۔

    عدنان صدیقی بھی کورونا کا شکار ہو گئے

    واضح رہے کہ 26 جولائی کو نامور پاکستانی اداکار میں کورونا کی تشخیص ہوگئی تھی۔ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آخر کار کورونا نے مجھے بھی اپنی لپیٹ میں لے لیاعدنان صدیقی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو آئیسولیٹ کر لیا تھا۔

  • میرا نے ارشد ندیم کو کرکٹ کا کھلاڑی بنا دیا

    میرا نے ارشد ندیم کو کرکٹ کا کھلاڑی بنا دیا

    پاکستانی اداکارہ میرا نے ارشد ندیم کو کرکٹ کا کھلاڑی بنا دیا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ میرا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ارشد ندیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور پاکستان کا نام روشن کیا ارشد ندیم نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ان کی محنت نظر آ رہی تھی انہوں نے بہت ایمانداری سے کھیلا حکومت کو ہمارے ہیروز کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

    ارشد ندیم پاکستان ٹوئٹر پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

    انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ فلم انڈسٹری سمیت دیگر شعبوں میں موجود ہیروز اور ہماری کرکٹ کے ہیروز جو پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

    واضح رہے کہ ارشد ندیم نے 4 اگست کو جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور ٹوکیو اولمپکس میں اچھے کھیل کا مظاہرہ پیش کیا ارشد ندیم نے 85.16 میٹر کے فاصلے پر جیولن پھینک کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جس کے بعد وہ اولمپکس ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے-

     

    ارشد ندیم کے اولمپک فائنل میں پہنچنے پر شوبز شخصیات کی مبارکباد

    پاکستانی ایتھلیٹ کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیے جانے پر 4 اگست کو وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہے اور سیاسی و سماجی اور شوبز شخصیات کی جانب سے تعریفیں اور خوشی کا اظہار کیا گیا تھا-

    ٹوکیواولمپکس :ارشد ندیم نےعمدہ کارکردگی سے پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کر دیا…

    ارشد ندیم کی بدولت پاکستان 29 سال بعد اولمپکس میڈل جیتنے کیلئے پُرامید ہے…

    ٹوکیواولمپکس:پاکستان کے ارشد ندیم فائنل راونڈ تک پہنچنے میں کامیاب

  • بھارتی معروف اداکارانوپم شیام انتقال کر گئے

    بھارتی معروف اداکارانوپم شیام انتقال کر گئے

    بھارتی فلموں اور ڈراموں کے مشہور اداکار انوپم شیام 63 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارکے انتقال کی تصدیق پروڈیوسر اشوک پنڈت اور یشپال شرما کی جانب سے کی گئی ہے جو آنجہانی انوپم شیام کے دوست ہیں اداکار انوپم شیام کے کچھ دنوں سے ممبئی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی تگ ودو میں رہے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔


    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انوپم شیام کے پھیپھڑوں اور گردوں نے اچانک کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ انھیں ہائی شوگر کا عارضہ تھا جو ان کے اندرونی اعضا پر اثر انداز ہوا اداکار ہفتے میں 3 بار ڈائیلاسز کے تکلیف دہ عمل سے گزرتے تھے۔

    معروف نوجوان ٹک ٹاک اسٹارفائرنگ سے قتل

    بھارتی شوبز انڈسٹری کے یہ معروف ولن 20 ستمبر سال 1957 کو اترپردیش ،پرتاب گڑھ میں پیدا ہوئے تھے انہیں سال 2009 میں اسٹار پلس ٹی وی کی سیریز ‘من کی آواز پرتیگیا’ میں ٹھاکر سجن سنگھ کے کردار سے بیحد شہرت حاصل ہوئی ۔

    من کی آواز کے علاوہ انوپم شیام کے کریڈٹ پرامراوتی کی کتھائیں،رشتے، جینا اسی کا نام ہے، اماں اینڈ فیملی، ویلکم، بازی مہمان نوازی کی، شپتھ، ڈولی ارمانوں کی، کرشنا چلی لندن جیسے شو شامل ہیں جبکہ اداکار کی مقبول فلموں میں گول مال، ہلا بول، وانٹڈ، سلم ڈاگ ملینئر، بینڈت کوئین، دشمن، ستیا، شکتی، پیار توہونا ہی تھا، تمنا، زخم اور دیگرشامل ہیں۔

    اداکار نے سال 1993 میں ریلیز کی جانے والی نٹرنیشنل فلم ‘ دی لٹل بدھا’ میں لارڈمارا کاکردار نبھایا اس کے علاوہ انہوں نے سال 2002 میں بنائی جانے والی ڈائریکٹرآصف کپاڈیہ کی فلم ‘دی واریئرز’ میں بھی کام کی جس کی کاسٹ میں مرحوم اداکار عرفان خان بھی شامل تھے۔

    معروف یوٹیوبر ویڈیو بناتے ہوئے پہاڑوں سے گر کر جاں بحق

    انوپم شیام کے چہرے کی ساخت اور آںکھوں کی وجہ سے عموماً انہیں منفی کرداروں میں ہی کاسٹ کیا جاتا تھا انوپم شیام نے انڈین ڈرامہ سیریز ‘من کی آواز پرتگیا 2’ میں آخری مرتبہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

  • سعود نے اپنی جان بچالی اور مجھے ….. شفقت چیمہ شوٹنگ کے دوران خوفناک حادثے کے بارے میں بتاتے ہوئے روپڑے

    سعود نے اپنی جان بچالی اور مجھے ….. شفقت چیمہ شوٹنگ کے دوران خوفناک حادثے کے بارے میں بتاتے ہوئے روپڑے

    لالی ووڈ کے معروف ولن شفقت چیمہ شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے خوفناک حادثے کے بارے میں بتاتے ہوئے روپڑے۔

    باغی ٹی وی : شفقت چیمہ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے شو ’تاروں سے کریں باتیں‘ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے فلموں کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے واقعات کے بارے میں بتایا۔

    شو کی میزبان فضا علی کے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے واقعات کے بارے میں پوچھنے پر شفقت چیمہ نے ایک خوفناک حادثے کا ذکر کیا جس میں ان کی جان جاتے جاتے بچی تھی۔

    کوئی گالیاں دے کر مجھے جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا مہوش حیات

    شفقت چیمہ نے بتایا فلم ’دل سنبھالا نا جائے‘ کی شوٹنگ کے دوران راول ڈیم میں میرا اور سعود کا ایکشن سین ہورہا تھا اس روز ڈیم میں پانی زیادہ تھا اور مجھے تیرنا نہیں آتا لیکن سعود کو تیرنا آتا تھا۔

    شفقت چیمہ نے بتایا جب میں اور سعود لڑتے لڑتے پانی میں کودے تو ہم دونوں ہی گہرائی میں پانی میں اندر چلے گئے جب ہم دونوں نے سر پانی سے باہر نکالا تو ہم 12 یا 14 فٹ دور جاچکے تھے سعود کو تیرنا آتا تھا لہذا میں نے سعود کو کہا مجھے تیرنا نہیں آتا مجھے پکڑلو مجھے بچالو لیکن سعود نے مجھے دھکا دے کر دور پھینک دیا اور خود تیرتا ہوا باہر نکل گیا اور میں چلاتا رہ گیا کہ لوگوں مجھے بچالو میرے پاؤں زمین پر نہیں آرہے۔

    شفقت چیمہ یہ واقعہ بتاتے ہوئے آنسوؤں سے رو پڑے اور کہا میری حالت اتنی خراب ہوگئی تھی کہ میرا چھوٹا بھائی ندیم چیمہ جو اب ایک ڈائریکٹر ہے اس وقت اس سے میری یہ حالت نہیں دیکھی گئی اور وہ مجھے بچانے کیلئے پانی میں کود گیا-

    جیل میں کاٹے گئے دن بہت دردناک تھے سلمان خان

    اداکار نے بتایا کہ اسے بھی تیرنا نہیں آتا تھا پھر مجھے ہوش نہیں آیا صرف اتنا یاد ہے کہ ہم دونوں بھائیوں کو بچانے کے لیے کوئی شخص جو اللہ کا فرشتہ بن کر آیا تھا پانی میں کودا اور اسی نے ہمیں بچایا اور ہمیں کنارے تک لے کر آیا۔ بہت مشکل سے ہماری جان بچی کیونکہ جب مجھے اور میرے بھائی کو پانی سے باہر نکالا گیا تو ہم دونوں کے پیٹ اور پھیپھڑوں میں پانی بھرا ہوا تھا۔

    شفقت چیمہ نے بتایا پانی سے باہر آنے کے بعد جب مجھے ہوش آیا تو مجھے پہلا خیال اپنے بھائی کا آیا اور میرے منہ سے یہ الفاظ نکلے ’ندیم میرا بھائی مرگیا‘۔ لیکن میرے بھائی کو بھی بچالیا گیا تھا اور جب ہم دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کو دیکھا تو ایک دوسرے کے سینے سے لگ کر اس طرح روئے تھے جیسے ہم زندگی میں پہلی بار ملے۔

    شفقت چیمہ نے جب اس خوفناک حادثے کے بارے میں بتایا تو شو کی میزبان ، نسیم وکی اور دیگر لوگوں کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے شفقت چیمہ نے کہا فلموں میں جونیئر آرٹسٹ ہوتے ہیں ان سے بھی پیار کرنا چاہئے شو میں موجود ایک شخص نے کہا ہمارے یہاں فلموں میں ڈائریکٹر ہالی ووڈ کی طرح کا سین شوٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن فنکاروں کی حفاظت کا کوئی بندوبست نہیں کرتے۔

  • ماہرہ خان کی شارٹ فلم’پرنس چارمنگ‘ کے سوشل میڈیا پر چرچے

    ماہرہ خان کی شارٹ فلم’پرنس چارمنگ‘ کے سوشل میڈیا پر چرچے

    سوشل میڈیا پر لوگ ماہرہ خان اور زاہد احمد کی شارٹ فلم ’’پرنس چارمنگ‘‘ کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں شائقین فلم کو شاہکار قرار دے رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز ماہرہ خان اور زاہد احمد کی 11 منٹ 25 سیکنڈ دورانیے کی مختصر فلم ’پرنس چارمنگ‘ یوٹیوب چینل ’سی پرائم‘ پر ریلیز کی گئی۔ فلم ریلیز ہوتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے اسے دیکھا اور 24 گھنٹوں کے دوران یوٹیوب پر اس فلم کو ڈھائی لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

    فلم کی کہانی شوہر اور بیوی کے درمیان رشتے کے گرد گھومتی ہے فلم میں دونوں کے رشتے کو کافی پیچیدہ دکھایا گیا ہے فلم میں ماہرہ خان نے زاہد احمد کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے شوہر کی توجہ پانے کی منتظر رہتی ہے جب کہ زاہد احمد ایک ایسے شوہر کے کردار میں نظر آرہے ہیں جسے اپنے کام کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔

    فلم میں شادی کے بعد شوہر کی توجہ نہ ملنے پر خواتین میں ہونے والے ڈپریشن جیسے اہم مسئلے کو اجاگر کیا گیا ہے کہ کس طرح خواتین اپنے شوہر کی توجہ نہ ملنے کی وجہ سے ذہنی مسائل سے دوچار ہوجاتی ہیں۔ اس کردار کو ماہرہ خان نے اس خوبی سے نبھایا ہے کہ سوشل میڈیا پر لوگ ان کی اداکاری کی بےحد تعریف کررہے ہیں۔

    نہ صرف پاکستانی بلکہ سرحد پار شائقین نے سوشل میڈیا پر اس فلم کو ماسٹر پیس ’شاہکار‘ قرار دیا زاہد احمد اور ماہری کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا جبکہ اس شارٹ فلم کے ڈائریکٹرشہریار منور بھی خوب تعریفیں سمیٹ رہے ہیں-