Baaghi TV

Category: شوبز

  • وائرل ویڈیو پر تنقید سے ہانیہ عامر دلبرداشتہ

    وائرل ویڈیو پر تنقید سے ہانیہ عامر دلبرداشتہ

    وائرل ویڈیو پر تنقید کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ اس دوہرے نظام والی دُنیا میں رہنا مشکل ہے –

    باغی ٹی وی : ہانیہ عامر نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی سہیلی کے ساتھ اپنے کمرے میں اُداس بیٹھی ہیں جبکہ اداکارہ کی سہیلی اُن کو پریشانی سے نکالنے اور نارمل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

    اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ایک اور دن ایسی دُنیا میں زندہ ہوں جہاں دوہرے معیار کی بے گناہی پر طاقت ہے اور جہاں اختلاف رائے کے ساتھ رہنا کوئی بات نہیں ہے۔

    اُنہوں نے لکھا کہ جہاں اگر مرد عورت سے بدتمیزی کرنے کی کوشش کرے تو اس کی تعریف کی جاتی ہے لیکن اگر کوئی عورت ایسا کرتی ہے تو اس سے نفرت کی جاتی ہے۔

    ہانیہ عامر نے یہ بھی لکھا کہ ’جہاں ایک عورت اپنے پیاروں سے پیار کرتی ہے تو وہ غلط ہے لیکن اگر مرد کسی عورت کی تصویر پر کچھ غلط کرے تو اُسے وائرل مواد بنا دیا جاتا ہے۔

    اداکارہ کی اس پوسٹ پر ساتھی فنکاروں کی بڑی تعداد اداکارہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُنہیں مضبوط رہنے کا مشورہ دے رہی ہے –

    الحمداللّہ، بال بال بچ گیا، ہانیہ کی وائرل ویڈٰیو کے بعد عاصم اظہر کا رد عمل

  • ہانیہ عامر کے ساتھ وائرل ویڈیو پر عاشر وجاہت کا وضاحتی بیان

    ہانیہ عامر کے ساتھ وائرل ویڈیو پر عاشر وجاہت کا وضاحتی بیان

    معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ویڈیو وائرل ویڈیو پر گلوکار و اداکار عاشر وجاہت کا ردّعمل سامنے آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عاشر وجاہت نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم بحیثیت قوم لاکھوں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل سمیت دُنیا کے دیگر بہت سے معاملات کے مقابلے میں ایک بھائی اور بہن کو اپنے کمرے میں تفریح کرنے پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔
    https://twitter.com/Aashirwajahat1/status/1401312544627773443?s=20
    اُنہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ہم لوگوں کے فیصلے سے آزاد اپنی زندگی کب گُزاریں گے؟

    عاشر وجاہت نے مزید لکھا کہ کتنا پریشان کُن دن ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں ہانیہ عامر نے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    ہانیہ عامر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے بھائی کو ایسے سنبھالا جاتا ہے کہ جب وہ 101 بخار میں تپ رہا ہو۔

    اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سے ٹوئٹر پر ہانیہ عامر کا نام کل سے سرفہرست ٹرینڈز میں شامل ہے، اس ٹرینڈ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین جہاں ہانیہ عامر کا مذاق اڑا رہے ہیں وہیں ان کی جانب سے ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

    الحمداللّہ، بال بال بچ گیا، ہانیہ کی وائرل ویڈٰیو کے بعد عاصم اظہر کا رد عمل

  • الحمداللّہ، بال بال بچ گیا، ہانیہ کی وائرل ویڈٰیو کے بعد عاصم اظہر کا رد عمل

    الحمداللّہ، بال بال بچ گیا، ہانیہ کی وائرل ویڈٰیو کے بعد عاصم اظہر کا رد عمل

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شئیر کی جس نے صارفین کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مختصر مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جو بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی فلم کے ایک سین پر بنائی گئی ہے۔
    https://twitter.com/AsimAzharr/status/1401193473361985537
    ویڈیو میں انوپم کھیر بھاگتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’بال بال بچ گیا۔‘

    عاصم اظہر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’الحمداللّہ‘ لکھا اور ساتھ ہی قہقہوں والا ایموجی بھی بنایا۔

    گلوکار کے اس ٹوئٹ نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا صارفین کا کہنا ہے کہ عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کی حالیہ وائرل ویڈیو پر یہ ردِعمل دیا ہے بعض صارفین نے عاصم اظہر کو شکرانے کے دو نفل پڑھنے اور صدقہ دینے کا مشورہ دیا-


    ایک صارف نے گلوکار کے ٹوئٹ پر لکھا کہ ’ہانیہ بھابھی نے دھوکہ دے دیا۔‘


    ایک صارف نے لکھا کہ روئے زمین پر خوش کن فرد عاصم اظہر ہے-
    https://twitter.com/_mominanawaz/status/1401216707537088512?s=20
    https://twitter.com/SajidJaniWTF/status/1401218978534412292?s=20


    https://twitter.com/JunaidSaleem462/status/1401216049094270976?s=20
    https://twitter.com/theLUQMism44/status/1401234623431065605?s=20
    واضح رہے کہ حال ہی میں ہانیہ عامر نے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    ہانیہ عامر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے بھائی کو ایسے سنبھالا جاتا ہے کہ جب وہ 101 بخار میں تپ رہا ہو۔

    ویڈیو میں ہانیہ عامر عاشر وجاہت کے ساتھ ہیں اور وہ بیڈ پر کمبل اوڑھے لیٹے ہوئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، صارفین اس ویڈیو کو معاشی اقدار کے منافی قرار دے رہے ہیں۔

    ٹوئٹر پر ہانیہ عامر کا نام کل سے سرفہرست ٹرینڈز میں شامل ہے، اس ٹرینڈ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین جہاں ہانیہ عامر کا مذاق اڑا رہے ہیں وہیں ان کی جانب سے ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر تنقید بھی کررہے ہیں۔


    https://twitter.com/Zeeshan45202/status/1401253796374888450?s=20


    https://twitter.com/Maano14319/status/1401384554145976322?s=20
    https://twitter.com/WajiSmoker/status/1401253683837509632?s=20
    https://twitter.com/RajaHassanKiya1/status/1401220553025937408?s=20


    https://twitter.com/ArslKhalid/status/1401184821846724608?s=20

  • جنت مرزا کی بہن کا بشریٰ انصاری کو شوبزچھوڑ کر گھر بیٹھنے کا مشورہ

    جنت مرزا کی بہن کا بشریٰ انصاری کو شوبزچھوڑ کر گھر بیٹھنے کا مشورہ

    پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار علشبہ انجم اپنی بہن جنت مرزا کا ساتھ دینے میدان میں آ گئیں-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے گزشتہ روز علشبہ انجم نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران کہا کہ ہمیں معلوم ہے جنت سے غلطی ہوئی ہے اور وہ اپنی غلطی پر بہت اُداس اور شرمندہ بھی تھی جس کے بعد جنت نے پوری مسیحی برادری سے معافی مانگی۔

    علشبہ انجم نے کہا کہ جنت کی معافی کے بعد اُن لوگوں نے اُسے معاف کیا جن کی دل آزاری ہوئی تھی اور پھر یہ معاملہ جنت کی معافی کے بعد ختم ہوگیا تھا۔

    علشبہ نے کہا کہ اب بشریٰ انصاری کہہ رہی ہیں جنت کو اسلام کے بارے میں کچھ نہیں معلوم اور جنت کو جاہل کہہ رہی ہیں۔

    ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ الحمداللہ! ہمیں اسلام کے بارے میں بہت کچھ معلوم ہے، آپ ہمارے گھر میں نہیں رہتی جو آپ اس طرح ہم پر الزام لگا رہی ہیں۔

    جنت مرزا کی بہن نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہم گناہ گار ہیں کیونکہ ہم گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہیں لیکن آپ بھی تو اداکاری کرتی ہیں۔

    علشبہ انجم نے کہا کہ اسلام میں عورت کے لیے پردے کا حکم دیا گیا ہے تو آپ اداکاری اور شوبز کی دُنیا چھوڑ کر گھر میں بیٹھیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنت مرزا نے ویڈیو میں ایک نجی برانڈ کا لباس زیب تن کیا تھا اور ایک چین پہنی تھی جس پر عیسائی مذہب کا نشان بنا ہوا تھا۔

    جنت مرزا کی یہ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تو عیسائی برادری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ٹک ٹاک اسٹار نے اُن کے مذہب کی توہین کی ہے اور اُن کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔

    اس کے بعد جنت مرزا نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں اپنے عیسائی دوستوں، ٹک ٹاکرز اور پوری برداری سے معافی مانگی جس کے بعد یہ معاملہ ختم ہوگیا۔

    اب گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جنت مرزا کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے جاہل قرار دیا تھا-

    واضح رہے کہ اس سے قبل جنت مرزا نے بھی بشری انصاری کے تبصرے پر سخت ردعمل دیا تھا-

    جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں بشریٰ انصاری کو مخطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اماں جی یہ بالکل ٹھیک نہیں ہے ، براہ کرم کسی کو جاننے سے پہلے کسی کا فیصلہ نہ کریں-

    لالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نے لکھا تھا کہ بشریٰ آنٹی میں آپ کا بہت احترام کرتی ہوں لیکن آپ حقائق کو جانے بغیر کسی کو بدنام نہیں کرسکتیں! اسلام کی بات آپ کیسے کر سکتی ہیں آنٹی آپ کوئی تبلیغی جماعت نہیں چلا رہیں آپ بھی گانے گاتی ہیں ڈانس کرتی ہیں ایوارڈ شوز پر ڈانس پرفارمنس آپ نے کئے لیکن آج دوسروں پر تنقید واہ؟ –

    جنت مرزا نے مزید لکھا تھا کہ آج احساس ہوا واقعی آپ کے پاس دل نہیں ہے میں بس اتنا کہوں گی کہ کسی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں ضرور جھانک لیں کبھی کسی کو لعنت اور کبھی کسی کو بُرا کہنا کہ وہ اللہ کرے تو مر جائے۔ یہ بالکل ٹھیک نہیں ہے ۔

    ٹک ٹاکر نے کہا تھا کہ وقت نکال کر پہلے حقیقت جانئے پھر تنقید کر لیجیے گا اللہ خوش رکھے آپ کو اماں جی-

    بشریٰ انصاری نے نمبر ون ٹاک ٹاکر جنت مرزا کو جاہل کیوں قرار دیا؟

    بشریٰ انصاری کے تبصرے پر جنت مرزا کا سخت رد عمل

  • سلمان خان پر تنقید کرنے والے کمال  آر خان کی بھارت چھوڑنے کی دھمکی

    سلمان خان پر تنقید کرنے والے کمال آر خان کی بھارت چھوڑنے کی دھمکی

    سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ پر منفی تجزیہ کرنے والے اور ان کا فلمی کیرئیر تباہ کرنے واے ناقد کمال آر خان المعروف کے آر کے نے بھارت چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کمال آر خان نے کہا کہمیں بہت جلد فلموں پر ریویو دینا چھوڑنے والا ہوں لیکن ایک مرتبہ پھر میں بہت دور آگیا ہوں۔‘

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ میں بہت دور چلا گیا ہوں کیونکہ میری مزید جدوجہد کی ہمت نہیں ہے۔

    کمال آر خان کا کہنا تھا کہ ’جس طرح بالی ووڈ کے لوگ مجھے ہراساں کر رہے ہیں، اس وجہ سے شاید میں ایم ایف کی طرح ہمیشہ کے لئے بھارت چھوڑ جاؤں، تاکہ مجھے مزید کیسز کا سامنا نہ کرنا پڑے۔https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1401020912598585346?s=20
    کےآرکے نے کہا کہ میں نے فلموں کےریویو کرنا چھوڑ دیا تھا تاہم بالی وڈ والوں نے دوبارہ مجبور کیا، مجھے ریویو کرنے سے صرف عدالت کے ذریعے روکا جاسکتا ہے، ایک بار بھارت سے چلاگیا تو پھر کوئی نہیں روک پائے گا اور اگر میں ہندوستان چھوڑوں گا تو مجھے افسوس ہوگا بالی ووڈ کے لوگوں کا تاحیات بھائی چارہ ختم ہو چکا ہو گا-


    کمال آر خان نے کہا کہ بہتر ہے مجھے زیادہ پریشان نہ کیا جائے ورنہ میرے پاس بالی وڈ والوں سے متعلق بہت سی ویڈیوز اور تصاویر ہیں جنہیں وائرل کر کے سب کے راز فاش کرسکتا ہوں۔


    انہوں نے مزید کہا کہ میرے بھارت سے چلے جانے سے بالی وڈوالے پچھتائیں گے، پھر کسی کا لحاظ نہیں کروں گا پھر میں یہ سب بڑی دھوم دھام سے کروں گا اچھی طرح سے نوٹ کر لینا ، جو میں آج کہہ رہا ہوں-


    کے آر کے نے کہا کہ مجھے خود فلموں کا جائزہ لینے میں دلچسپی نہیں ہے لیکن بدقسمتی سے آپ بالی ووڈ والے مجھے یہ کام کرنے پر مجبور کررہے ہیں۔ شکریہ!


    کیا میرے ریویو نہ کرنے سے آپ گدھے سے گھوڑا بن جاؤ گے جی نہیں آپ گدھے ہو اور گدھے ہی رہو گے-

    خیال رہے کہ فلم ’رادھے‘ کا منفی ریویو کرنے پر اداکار سلمان خان نے کمال آر خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر رکھاہے تب سے دونوں میں کشیدگی برقرار ہے۔

    گلوکار میکا سنگھ بھی سلمان خان کی سپورٹ میں میدان میں ہیں۔ میکا سنگھ نے کمال آر خان کے خلاف گانا ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا عنوان ’کےآرکے کتا‘ ہے۔ اس کے بعد گلوکار اور فلمی ناقد کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ میکا سنگھ نے کےآرکے کو ’گدھا ‘ اور ’چوہا‘ کہا جب کہ فلمی ناقد نے جواب میں میکا سنگھ کو ’احمق گلوکار‘ کہہ ڈالا۔

    کمال آر خان نے سلمان خان کو کیا دھمکی دی؟

    سلمان خان کی فلم پر منفی تجزیہ: میکا سنگھ کا کمال آر خان کیخلاف گیت بنانے کا فیصلہ

  • بشریٰ انصاری کے تبصرے پر جنت مرزا کا سخت رد عمل

    بشریٰ انصاری کے تبصرے پر جنت مرزا کا سخت رد عمل

    پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر اور ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا نے شوبز کی لیجنڈری اور سینئیر اداکارہ بشریٰ انصای کو تنقید پر سخت ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں جنت مرزا نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے ایک نجی برانڈ کا لباس زیب تن کیا تھا اور ایک چین پہنی تھی جس پر عیسائی مذہب کا نشان بنا ہوا تھا۔

    جنت مرزا کی یہ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تو عیسائی برادری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ٹک ٹاک اسٹار نے اُن کے مذہب کی توہین کی ہے اور اُن کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔

    اس کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں عیسائی برداری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ اُن سے انجانے میں یہ غلطی ہوگئی ہے، وہ کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتی تھی اور وہ پوری عیسائی برادری سے معافی مانگتی ہیں جس کے بعد یہ معاملہ ختم ہوگیا۔

    تاہم گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جنت مرزا کے خلاف تنقیدی پوسٹ شیئر کی۔

    بشریٰ انصاری نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں جنت مرزا کی وہ تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے وہ چین پہنی ہوئی تھی اور اس کے ساتھ ہی اُن کے خلاف درج ہونے والے مقدمے کی تصویر بھی شیئر کی۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ ان جاہل اسٹارز پر افسوس ہے جنہیں نہ اسلام کا علم ہے اور نہ دوسرے مذہب کا۔‘

    بشریٰ انصاری نے کچھ دیر کے بعد یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی تاہم اداکارہ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا کے مختلف پیچز پر تیزی سے شیئر کی جارہی ہے۔

    پوسٹ وائرل ہونے کےبعد جنت مرزا بھی خاموش نہ رہیں اور بشریٰ انصای کو بغیر لحاظ کئے سخت جواب دے ڈالا-

    جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں بشریٰ انصاری کو مخطب کرتے ہوئے لکھا کہ اماں جی یہ بالکل ٹھیک نہیں ہے ، براہ کرم کسی کو جاننے سے پہلے کسی کا فیصلہ نہ کریں-

    لالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نے لکھا کہ بشریٰ آنٹی میں آپ کا بہت احترام کرتی ہوں لیکن آپ حقائق کو جانے بغیر کسی کو بدنام نہیں کرسکتیں! اسلام کی بات آپ کیسے کر سکتی ہیں آنٹی آپ کوئی تبلیغی جماعت نہیں چلا رہیں آپ بھی گانے گاتی ہیں ڈانس کرتی ہیں ایوارڈ شوز پر ڈانس پرفارمنس آپ نے کئے لیکن آج دوسروں پر تنقید واہ؟ –

    جنت مرزا نے مزید لکھا کہ آج احساس ہوا واقعی آپ کے پاس دل نہیں ہے میں بس اتنا کہوں گی کہ کسی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں ضرور جھانک لیں کبھی کسی کو لعنت اور کبھی کسی کو بُرا کہنا کہ وہ اللہ کرے تو مر جائے۔ یہ بالکل ٹھیک نہیں ہے ۔

    ٹک ٹاکر نے کہا کہ وقت نکال کر پہلے حقیقت جانئے پھر تنقید کر لیجیے گا اللہ خوش رکھے آپ کو اماں جی-

    بشریٰ انصاری نے نمبر ون ٹاک ٹاکر جنت مرزا کو جاہل کیوں قرار دیا؟

  • حریم شاہ کے خلاف مقدمے کی درخواست

    حریم شاہ کے خلاف مقدمے کی درخواست

    پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی گئی-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں حریم شاہ کی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد حریم شاہ کی ہوائی فائرنگ کی وجہ سے مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست لاہور کے تھانے میں دی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ حریم شاہ کی ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلا ہے۔ فائرنگ سے کوئی شہری زخمی بھی ہوسکتا تھا لہٰذا اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

    پولیس کا کہنا ہے درخواست موصول ہوگئی ہے، فوٹیج کا جائزہ لیکر قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

  • بشریٰ انصاری نے نمبر ون ٹاک ٹاکر جنت مرزا کو جاہل کیوں قرار دیا؟

    بشریٰ انصاری نے نمبر ون ٹاک ٹاکر جنت مرزا کو جاہل کیوں قرار دیا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل اور اداکارہ جنت مرزا کو جاہل اسٹار قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں جنت مرزا نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے ایک نجی برانڈ کا لباس زیب تن کیا تھا اور ایک چین پہنی تھی جس پر عیسائی مذہب کا نشان بنا ہوا تھا۔

    جنت مرزا کی یہ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تو عیسائی برادری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ٹک ٹاک اسٹار نے اُن کے مذہب کی توہین کی ہے اور اُن کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔

    اس کے بعد جنت مرزا نے اپنے انسٹا گرام اسٹوری پر ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں اپنے عیسائی دوستوں، ٹک ٹاکرز اور پوری برداری سے معافی مانگی جنت مرزا نے اپنے ویڈیو پیغام میں عیسائی برداری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ اُن سے انجانے میں یہ غلطی ہوگئی ہے، وہ کسی کی دل ازاری نہیں کرنا چاہتی تھی اور وہ پوری عیسائی برادری سے معافی مانگتی ہیں۔

    جنت مرزا کا کہنا تھا کہ اگر وہ چین پر پہلے ہی نشان دیکھ لیتیں تو اُسے پہن کر ویڈیو نہ بناتیں انہیں تو ویڈیو پر کمنٹس سے پتہ چلا ہے تاہم جنت مرزا کے معافی مانگنے کے بعد یہ معاملہ ختم ہوگیا۔

    ساتھ ہی انسٹاگرام پر معافی نامے کا ایک نوٹ بھی شئیر کیا –

    اب گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جنت مرزا کے خلاف تنقیدی پوسٹ شیئر کی۔

    بشریٰ انصاری نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں جنت مرزا کی وہ تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے وہ چین پہنی ہوئی تھی اور اس کے ساتھ ہی اُن کے خلاف درج ہونے والے مقدمے کی تصویر بھی شیئر کی۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ ان جاہل اسٹارز پر افسوس ہے جنہیں نہ اسلام کا علم ہے اور نہ دوسرے مذہب کا۔‘

    بشریٰ انصاری نے کچھ دیر کے بعد یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی تاہم اداکارہ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا کے مختلف پیچز پر تیزی سے شیئر کی جارہی ہے۔

  • دوخوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

    دوخوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

    تھانے :دوخوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر تھانے کی پولیس نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث بالی وڈ کی 2 اداکاراؤں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی سے ملحقہ شہر تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں جسم فروشی میں ملوث دو خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں خواتین بالی وڈ کی فلموں میں کام کرچکی ہیں جبکہ ان میں سے ایک بھارت کی جنوبی فلم انڈسٹری میں بھی کام کرچکی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق اداکاراؤں نے کورونا کے باعث کام نہ ہونے پر جسم فروشی کا پیشہ اختیار کیا۔

    پولیس کے مطابق اداکاراؤں کو جسم فروشی کے بدلے بھاری معاوضے کی پیشکش پر لایا گیا تھا جبکہ پانچوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • ملالہ کا شادی سے متعلق بیان ، وینا ملک اور آغا علی کا شدید ردعمل

    ملالہ کا شادی سے متعلق بیان ، وینا ملک اور آغا علی کا شدید ردعمل

    پاکستان کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے حال ہی میں دیئے گئے شادی سے متعلق بیان پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے-

    باغی ٹی وی : : گزشتہ دنوں ملالہ یوسفزئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر برطانوی فیشن میگزین ووگ کے سرورق کی تصویر شیئر کرائی تھی۔ ووگ میگزین نے آئندہ ماہ کے شمارے کے سرورق کے لیے ملالہ یوسفزئی کو منتخب کیا ہے۔

    فیشن میگزین ووگ کی ویب سائٹ پر ملالہ یوسفزئی کا انٹرویو بھی شائع ہوا تھا جس میں انہوں نے اپنے بارے میں کئی باتیں کرتے ہوئے شادی کے حوالے سے بھی گفتگو کی تھی۔

    انٹرویو میں جب تیئیس سالہ کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ سے شادی اور محبت کے حوالے سے پوچھا گیا تو پہلے انہوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

    کسی کواپنی زندگی میں رکھنےکےلیےنکاح نامے پردستخط کی کیاضرورت:پارٹنر کیوں نہیں رہاجاسکتا؟ملالہ یوسفزئی

    دوسری بار شادی اور محبت کے حوالے سے سوال پوچھے جانے پر ملالہ یوسفزئی نے، اپنی سوچ اور دل کی بات عیاں کردی، ملالہ نے کہا کہ مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آتا کہ لوگوں کو شادی کیوں کرنا ہے؟ اگر آپ اپنی زندگی میں کسی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو نکاح نامے پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ صرف پارٹنر بن کر کیوں نہیں رہ سکتے؟-

    ملالہ نے بتایا کہ ان کی والدہ ہمیشہ انہیں شادی کی خوبصورت رشتے کے حوالے سے بتاتی رہتی ہیں، اور ان کے والد کے پاس ایسے لوگوں کی ای میلز آتی ہیں جو انہیں اپنی جائیداد اور پیسوں کے بارے میں بتاکر مجھ سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔

    ملالہ کا مزید کہنا تھا میں یونیورسٹی میں سوچتی تھی کہ میں کبھی شادی نہیں کروں گی، اور نہ ہی بچے پیدا کروں گی صرف اپنا کام کروں گی۔ میں ہمیشہ اپنی فیملی کے ساتھ رہوں گی اور خوش رہوں گی۔ مجھے احساس نہیں تھا کہ آپ ہر وقت ایک شخص نہیں ہوتے جب آپ بڑھتے ہیں آپ میں بدلاؤ آتے ہیں۔

    ملالہ کے شادی سے متعلق بیان پر متھیرا کا شدید رد عمل

    ملالہ یوسفزئی کے شادی سے متعلق اس بیان پر لوگ آگ بگولہ ہو گئے اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا نہ صرف عوام نے بلکہ کئی معروف شخصیات نے بھی ملالہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نکاح کی اہمیت بتائی جن میں اداکارہ متھیرا آغا علی خان اور وینا ملک شامل ہیں-

    آغا علی نے ملالہ کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شئیر کی جس میں اداکار نے مادر ملت فاطمہ جناح اور ملالہ کی تصویر کا ایک کولاج شئیر کیا-

    تصویر شئیر کرتے ہوئے آغا علی نے فاطمہ جناح کی تصویر کو ہیڈنگ دیتے ہوئے لکھا کہ مادر ملت جبکہ ملالہ کی تصویر کو ہیڈنگ دیتے ہوئے لکھا کہ مادر ذلت-

    دوسری جانب وینا ملک نے بھی ملالہ کے بیان پر شدید ردعمل دیا اور اپنے ٹوئٹ میں ملالہ کی بات کو طنزاً لکھا کہ نکاح کرنے کی ضرورت ہے جب زنا کی سہولت موجود ہے ملالہ؛ ساتھ ہی ملالہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بیٹا آپ کی پیدائش پر لعنت-