Baaghi TV

Category: شوبز

  • کیا غنا علی کے شوہر عمیر گلزار پہلے سے شادی شدہ ہیں؟

    کیا غنا علی کے شوہر عمیر گلزار پہلے سے شادی شدہ ہیں؟

    حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ غنا علی سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں کہ اُن کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ غنا علی نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر عُمیر گلزار کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں تو صارفین کی جانب سے تنقید کے شروع ہوگئی اور صارفین نے اُن کے شوہر کو انکل قرار دے دیا۔

    سید عُبید صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ غنا علی کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور اُن کا ایک بیٹا بھی ہے۔

    فیس بُک صارف نے اپنے اکاؤنٹ پر غنا علی کے نکاح کی تصویر کے ساتھ اُن کے شوہر عُمیر کی اُن کی پہلی اہلیہ کے ساتھ بھی کچھ تصویریں شیئر کیں۔

    صارف نے کہا کہ یہ دیکھنا واقعی حیرت زدہ کہ ہمارے معاشرے کے امیر طاقت ور مرد کیا کرنے کے اہل ہیں!

    صارف نے کہا کہ غنا علی کا شوہر کراچی کا ایک ارب پتی شخص ہے، وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور اُن کا ایک بیٹا بھی ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ شادی شدہ ہونے کے باوجود بھی عُمیر اور غنا علی کے درمیان دوستی ہوئی اور صرف دو ماہ کے اندر عُمیر کی پہلی بیوی کی زندگی تباہ ہوگئی۔

    فیس بُک صارف نے کہا کہ عُمیر کا ایک بیٹا بھی ہے اور اس کے باوجود بھی اُنہوں نے غنا علی سے شادی کی۔

    فیس بُک صارف نے کہا کہ عُمیر کی غنا کے ساتھ شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں جبکہ ان کی پہلی بیوی اور بیٹے کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ یہ کیا ہورہا ہے۔ کیا پہلی شادی چھوڑ کر دوسری بیوی سے شادی کرنا بھی قانونی ہے؟

    تاہم اداکارہ یا ان کے شوہر کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔

    غنا علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    غنا علی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

  • عاصم اظہر کا اسرائیل کے ٹوئٹ پر شدید ردعمل

    عاصم اظہر کا اسرائیل کے ٹوئٹ پر شدید ردعمل

    گلوکار عاصم اظہر نے اسرائیل کے ٹوئٹ کا منہ توڑ جواب دیا ہے-

    باغی ٹی وی :عاصم اظہر نے اسرائیل کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ٹوئٹ پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ سچی بات ہے کہ آپ کا ملک 1948 میں قائم ہوا تھا، معذرت کے ساتھ میرا مطلب ہے کہ دنیا پر مسلط کیا گیا تھا۔


    گلوکار نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ آپ تو ہم سے بھی ایک سال چھوٹے ہو آئے بڑے 3000 سالوں والے۔

    عاصم اظہر نے مزید لکھا کہ آپ دہشگردی ختم کریں۔

    خیال رہے کہ اسرائیل کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ نے اپنے ٹوئٹ میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ ہم یہاں 3000 سال سے ہیں اور ہم یہاں رہنے کے لیے ہیں۔

    اسرائیل کی جانب سے ٹوئٹ میں یہ دعوٰی بھی کیا گیا ہے کہ دہشت گرد خطے کو تشدد اور اندھیرے میں ڈوبانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کبھی بھی غالب نہیں ہوسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 217 فلسطینی شہید اور 1400 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جن میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں-

  • غنا علی نے شوہر کی ظاہری شخصیت کا مذاق اڑانے والی صارف کی کلاس لے لی

    غنا علی نے شوہر کی ظاہری شخصیت کا مذاق اڑانے والی صارف کی کلاس لے لی

    حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ غنا علی نے شوہر عمیر گلزار کی ظاہری شخصیت کا مذاق اُڑانے والی صارف پر برہمی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : خاتون صارف نے غنا علی کے نکاح کی تصویر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تصویر دیکھنے کے بعد انہیں لگا کہ ساتھ بیٹھا شخص اداکارہ کے چاچا یا انکل ہیں۔

    اس کے جواب میں میشا نامی خاتون صارف نے کہا وہ کو نسی چُنی کاکی ہیں وہ بھی تو آنٹی ہیں-

    صارفین کے ان کمنٹس پر غنا علی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے آنٹی بول لو مگر براہِ کرم میرے شوہر کو کچھ نہ کہو ، یہ ایک درخواست ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکار غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

    غنا علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    غنا علی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

  • ہالی ووڈ اداکارہ نے فلسطین کے حق میں کئے گئے ٹوئٹس کچھ ہی دیر بعد ڈیلیٹ کر دیئے

    ہالی ووڈ اداکارہ نے فلسطین کے حق میں کئے گئے ٹوئٹس کچھ ہی دیر بعد ڈیلیٹ کر دیئے

    معروف ہالی ووڈ اداکارہ پیرس ہلٹن نے فلسطین کے حق میں کئے گئے ٹوئٹس کچھ ہی دیر بعد ڈیلیٹ کردیئے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اداکارہ پیرس ہلٹن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسرائیلی جارحیت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب کچھ بہت دل دہلا دینے والا ہے ،اسے رکنے کی ضرورت ہے جو ہورہا ہے اس سے میرے دل کو تکلیف پہنچی ہے۔کسی کو خوف سے نہیں رہنا چاہیے۔

    پیرس ہلٹن نے اپنے پیغام کے ساتھ 10 سالہ فلسطینی بچی کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی اور انہوں نے فلسطین کے حق میں ہیش ٹیگز بھی استعمال کئے تھے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرس ہلٹن نے فلسطین کے حق میں کئے گئے ٹوئٹس کچھ ہی گھنٹوں بعد ڈیلیٹ کرکے غیرجانبدارانہ بیان جاری کردیا۔

    جس میں ان کا کہنا ہے کہ تمام لوگوں کے لئے دنیا کو بہتر جگہ بنانے کے لئےامن کی دعا کرتی ہوں۔

    بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑیں

    ادریس البا کاعالمی طاقتوں سے فلسطین میں جاری خونریزی روکنے کا مطالبہ

    یہودی مخالف ٹوئٹ کرنے پر ٹوئٹر نے وینا ملک کے خلاف ایکشن لے لیا

    کاش ہم جانتے کہ اتحاد میں کتنی طاقت ہے ثمینہ پیرزادہ

  • فلسطین میں جنگ نہیں نسل کشی اور ظلم ہے     کبریٰ خان

    فلسطین میں جنگ نہیں نسل کشی اور ظلم ہے کبریٰ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور5 اداکارہ کبریٰ خان کا فلسطین میں کئی روز سے جاری اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ کبریٰ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے، جس پر فلسطینی جھنڈے کے رنگ کی کچھ تتلیاں اڑتی نظر آرہی ہیں۔

    اداکارہ کبریٰ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ روزانہ اٹھتے ہی، خونریزی کی ویڈیوز اور معصوموں کا خون بہتا دیکھ کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے، یہ جنگ نہیں ہے، یہ نسل کشی ہے اور ظلم ہے۔

    کبریٰ خان نے جنوبی افریقہ کے سماجی کارکن ڈیسمونڈ توتو کا قول بھی شیئر کیا ہے کہ ’اگر آپ ناانصافی کی صورتحال میں غیر جانبدار ہیں تو آپ بھی ظالم کے ساتھ ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جس میں اب تک تقریباً 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

    ارمینا خان کا فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی

    لاہور میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں فواد خان کی اہلیہ اور بیٹی سمیت…

    فلسطین پراسرائیلی مظالم: اگر ہم خاموش رہےتو پھرہمارے ہاتھ بھی اس خون سے رنگین ہیں…

    فلسطین کا ساتھ دینے کیلئےصرف مسلمان ہونے کی نہیں انسان بننے کے ضرورت ہے زید علی

  • سوشانت سنگھ کیس:  شیکھر سمن تحقیقاتی ادارے پر برس پڑے

    سوشانت سنگھ کیس: شیکھر سمن تحقیقاتی ادارے پر برس پڑے

    سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس میں جاری تحقیقات پر اداکار شیکھر سمن تحقیقاتی ادارے پر برس پڑے –

    باغی ٹی وی : بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت گزشتہ برس جون میں اپنےفلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

    پولیس کی جانب سے اس کیس کو ابتدائی طور پر خودکشی قرار دیا گیا، تاہم بعدازاں عوامی دباؤ کے بعد اس کیس کی تحقیقات سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) کے سپرد کردی گئی۔

    متعدد بالی ووڈ اسٹار سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں اداکار و کامیڈین شیکھر سمن بھی ان میں شامل ہیں

    بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیکھر سمن نے ایک بیان جاری کیا جس میں انھوں نے تحقیقیاتی ادارے پر تنقید کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سوشانت کو انصاف دلوانے کے لیے ہم نے لڑائی لڑی اور ابھی بھی لڑ رہے ہیں، تاہم انصاف دکھائی نظر نہیں آرہا۔

    شیکھر کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ سوشانت کو ہم سے بچھڑے ایک سال مکمل ہوجائے گا بدقسمتی دیکھیے کہ کورونا وائرس آیا اور اس کیس کا توازن وبا کی آفت تلے دب گیا-

    انہوں نے سی بی آئی سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا اب اس میں کوئی امید باقی ہے؟-

  • منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی ہوگئی

    منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی ہوگئی

    شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کی منگنی ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن نے اپنی منگنی کی تصویریں اپنے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کی ہیں۔

    منال خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں اُنہوں نے خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی نے گلے میں پھولوں کا ہار بھی پہنا ہوا ہے۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں منگیتر احسن محسن سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنی محبت کو آسانی سے ہاں کہہ دیا۔

    دوسری جانب احسن محسن نے بھی انسٹاگرام پر اپنی اور منال کی منگنی کی تصویریں شیئر کیں۔

    احسن محسن نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں منال خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی آخری سانس تک تُم سے محبت کروں گا۔

    منال اور احسن کی پوسٹس پر مداحوں کے ساتھ فنکاروں کی بڑی تعداد کی جانب سے منگنی کی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے-

    خیال رہے کہ احسن محسن اکرام سے قبل منال خان کے منظور خان نامی شخص سے قریبی تعلقات تھے لیکن گزشتہ سال ہی دونوں کی دوستی ختم ہوگئی تھی جس کے بعد منظور خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے منال خان کی تمام تصویریں ڈیلیٹ کردی تھیں۔

  • اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ: عائشہ عمر نے گال گدوت کی کلاس لے لی

    اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ: عائشہ عمر نے گال گدوت کی کلاس لے لی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائشہ عمر نے بھی اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ گال گدوت کے ٹوئٹ پر انہیں کھری کھری سنا دی۔

    باغی ٹی وی : یہودی اداکارہ اداکارہ گال گدوت نے اسرائیل کی فلسطین میں جاری جارحیت کے باوجود اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ کیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے بھی گال گدوت کے ٹوئٹ پر انہیں حقیقت دیکھنے کا کہتے ہوئے کھری کھری سنا دی۔
    https://twitter.com/ayesha_m_omar/status/1394305560439246849?s=20
    عائشہ عمر نے گال گدوت کے ٹوئٹ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ نہیں ہے اور نہ ہی یہ اپنا دفاع ہے، یہ ظلم اور نسلی کشی ہے۔

    عائشہ عمر نے لکھا کہ ہم فلسطین کے لیے دعا کرتے ہیں اور ہم ان بے گناہ جانوں کے لیے دعا کرتے ہیں جو روزانہ ضائع ہورہی ہیں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ ہم سلامتی کے لیے دعا کرتے ہیں اور ہم دنیا سے حقیقی تصویر دیکھنے کی بھی اپیل کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گال گدوت نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ میرا دل رو رہا ہے، میرا ملک حالتِ جنگ میں ہے، میں اپنے اہلخانہ، دوستوں کے لیے پریشان ہوں، میں اپنے لوگوں کے لیے پریشان ہوں، برائی کا یہ سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، اسرائیل کو بھی آزاد اور محفوظ قوم کی حیثیت سے جینے کا حق ہے، ہمارے پڑوسیوں کو بھی یہی حق ہے، میں متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے لیے دعا گو ہوں۔

    اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ پر گال گدوت کو شدید تنقید کا سامنا، اداکارہ نے کمنٹس سیکشن…

  • ’رادھے، نےکورونا وبا میں بھی سنیما گھروں سے 60 ہزار بھارتی روپے کمالئے

    ’رادھے، نےکورونا وبا میں بھی سنیما گھروں سے 60 ہزار بھارتی روپے کمالئے

    بالی ووڈ سُپراسٹار سلمان خان کی فلم ’رادھے، یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ نے کورونا وبا میں بھی سنیما گھروں سے 60 ہزار بھارتی روپے کمائی کر لی-

    باغی ٹی وی: سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کو عید پر کورونا کے باعث آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا گیا تھا جبکہ یہ فلم کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے صرف ایک بھارتی ریاست تریپورہ کے 3 سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی۔

    سنیما گھروں میں کورونا کرفیو کے باعث فلم کے روزانہ 11 شو ہورہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فلم نے پہلے دن 10 ہزار 432 بھارتی روپے، دوسرے روز 22 ہزار 518 بھارتی روپے، تیسرے روز 13 ہزار 485 بھارتی روپے اور چوتھے روز بھی 13 ہزار 485 بھارتی روپے کا بزنس کیا۔

    اس طرح 4 روز میں فلم ’رادھے‘ کی مجموعی کمائی 59 ہزار 920 بھارتی روپے رہی۔

    دوسری جانب فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی لیکن پر بھی ’رادھے‘ کو آن لائن پلیٹ فارم پر پہلے روز 40 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا جو کہ ایک منفرد ریکارڈ ہے۔

  • ماہرہ خا ن نے فرانس کے معروف برانڈ کو ان فالو کر دیا

    ماہرہ خا ن نے فرانس کے معروف برانڈ کو ان فالو کر دیا

    پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے نامور برانڈ لوریل کو ان فالو کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : ماہرہ خان کو فرانس کے میک اپ کے نامور برانڈ لوریل کی برانڈ ایمبیسڈر ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور وہ یہ اعزاز پانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں۔

    تاہم اب حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کے مقبول ترین پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لوریل کو ان فولو کردیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ماہرہ نے یہ قدم اسرائیل کے جنگی حملوں کے خلاف اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کے طور پر اٹھایا ہے۔

    دوسری جانب اداکارہ نے ٹوئٹر پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی پریس کلب میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کے لیے مداحوں پر زور دیا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ اس سے قبل بھی پاکستان کی دیگر شوبز شخصیات کی طرح فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہیں –

    اس سے قبل ماہرہ خان نے انسٹا پوسٹ میں کہا تھا کہ اگر ہم خاموش رہے تو پھر ہمارے ہاتھ بھی اس خون سے رنگین ہیں۔

    فلسطین پراسرائیلی مظالم: اگر ہم خاموش رہےتو پھرہمارے ہاتھ بھی اس خون سے رنگین ہیں…