Baaghi TV

Category: شوبز

  • تیمورعلی خان کا نام تبدیل کرنے کا خیال ابھی تک میرے دماغ میں چل رہا ہے

    تیمورعلی خان کا نام تبدیل کرنے کا خیال ابھی تک میرے دماغ میں چل رہا ہے

    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ اپنے بڑے بیٹے تیمور علی خان کے نام پر تنازع کے بعد بیٹے کا نام تبدیل کرنےکا خیال ابھی تک میرے دماغ میں چل رہا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹریو میں سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد ان کے نام کو لے کر تنازع کے بعد تیمور علی خان کا نام تبدیل کرنے کا سوچ رہے تھے تاہم ان کی اہلیہ کرینہ کپور نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا۔

    تیمور علی خان کے نام پر تنازع سے متعلق اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا کہ ایک لمحے کے لیے میں نے تیمور کا نام تبدیل کرنے کا سوچا لیکن کرینہ کپور نے مجھے کہا لوگ آپ کی عزت آپ کے فیصلے اور رائے کی وجہ سے کرتے ہیں اس لیے یہ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں-

    سیف علی خان نے کہا کہ لیکن میں نہیں چاہتا کہ وہ نام کی وجہ سے غیرمقبول ہو اور اس لیے میں اب بھی ایسا کرنے کا سوچ رہا ہوں، شاید کبھی کرلوں۔

    دوسری جانب کرینہ کپور نے کہا کہ اس تنازع نے مجھے شدید خوف میں مبتلا کردیا تھا کیوںکہ بطور ماں مجھے پورا حق حاصل ہے کہ میں اپنے بچے کو کسی بھی نام سے پکاروں اور ہمارے یا کسی کے بھی بچوں کے نام سے کسی دوسرے کو کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے۔

    خیال رہے اداکارہ سیف علی خان نے کرینہ کپور خان سے 2012 میں شادی کی تھی جن سے ان کے دو بیٹے ہیں پہلے بیٹے کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی جس کا نام سیف علی خان نے تیمور علی خان رکھا جس پر ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے سیف اور کرینہ پر شدید تنقید کی گئی اور ان سے نام تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا-

  • دو سال ہوگئےفلم’’ٹچ بٹن‘‘مکمل کرلی لیکن ابھی تک چیک نہیں ملا      سونیا حسین

    دو سال ہوگئےفلم’’ٹچ بٹن‘‘مکمل کرلی لیکن ابھی تک چیک نہیں ملا سونیا حسین

    پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ انہوں نے فلم ’’ٹچ بٹن‘‘ میں 2 سال پہلے کام کیا لیکن اب تک اس کے پیسے نہیں ملے۔

    باغی ٹی وی :حال ہی میں اداکارہ سونیا حسین اور قومی کرکٹر شعیب ملک نجی ٹی وی چینل پر احسن خان کے شو ’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘ میں شریک ہوئے جہاں سونیا نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کو پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتایا۔

    شو کے دوران گیم کھیلتے ہوئے احسن خان نے سونیا حسین سے شوبز انڈسٹری سے متعلق ایک راز بتانے کے لیے کہا۔

    سونیا حسین نے راز بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں فلم ’’ٹچ بٹن‘‘ میں کام کیے ہوئے دو سال ہوچکے ہیں لیکن ابھی انہیں چیک نہیں ملا۔

    سونیا حسین کی بات سن کر احسن خان اور شعیب ملک چونک کر رہ گئے بعدا زاں شعیب ملک نے مزاحیہ انداز میں کہا یہ راز نہیں بلکہ چیک لینے کی سازش ہے۔

    احسن خان نے سونیا حسین سے چیک نہ ملنے کی وجہ پوچھی تو سونیا نے کہا مجھے نہیں معلوم کہ مجھے چیک کیوں نہیں ملا جس پر احسن خان نے کہا یہ لڑکی سب کچھ بول دیتی ہے۔

    واضح رہے کہ فلم’’ٹچ بٹن‘‘ اداکارہ عروہ حسین کا پروجیکٹ ہے اور وہ اس فلم سے بطور پروڈیوسر فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہی ہیں۔ فلم میں سونیا حسین کے علاوہ اداکار فرحان سعید، فیروز خان اور ایمان علی بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ریلیز کورونا وبا کے باعث رکی ہوئی ہے۔

  • ایمن خان نے منال خان اور احسن محسن پر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیئے

    ایمن خان نے منال خان اور احسن محسن پر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیئے

    شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ایمن خان نے اپنی بہن منال خان اور اُن کے منگیتر احسن محسن پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب دے دیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز منال خان اور اداکار احسن محسن نے بات پکّی ہونے کی اطلاع دی جس کی تصویریں دونوں اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔

    منال خان اور احسن محسن کی تصویروں پر جہاں اُنہیں منگنی کی مبارکباد دی گئی تو وہیں کچھ صارفین نے شوبز انڈسٹری کی اس نئی جوڑی پر تنقید بھی کی-

    صارفین کی تنقید پر منال خان اور احسن محسن تو خاموش رہے تاہم ایمن خان خاموش نہ رہیں کرار جواب دے کر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیئے-

    ایمن خان نے صارفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب اپنا منہ بند رکھیں اور تنقید کرنے کے بجائے منال اور احسن کو اُن کی نئی زندگی کے لیے مبارکباد اور دُعائیں دیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ خوشی کے موقع پر منفیت پھیلانا بند کریں۔

    دوسری جانب ایمن خان نے جوڑی کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے مبارکباد دی اور احسن محسن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میری بہن کا خیال رکھنا-

    خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن نے اپنی بات پکی ہونے کا اعلان کردیا ہے منال اور احسن کی انسٹاگرام پوسٹس پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے اُنہیں منگنی کی مبارکباد دی گئی-

    منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی ہوگئی

  • حالات کیوجہ سے فلسطین کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے مارچ میں نہیں جاسکا   یاسر حسین

    حالات کیوجہ سے فلسطین کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے مارچ میں نہیں جاسکا یاسر حسین

    غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اب فلمی ستاروں نے بھی آواز سے آواز ملالی۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اسٹارز فلسطین کے حق میں اور اس کی آزادی کے لیے آواز بلند کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے تھے-

    ماہرہ خان، شہریار منور، انوشے اشرف، عائشہ عمر سمیت متعدد اسٹارز نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا ان کے ساتھ ساتھ دیگر اسٹارز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جو مظلوم فلسطینوں کے حق میں اسرائیلی مظالم کے خلاف پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔

    تاہم اداکاریاسر فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے مظاہرےمیں نہیں جا سکے جس کی انہوں نے وجہ بتائی-

    یاسر حسین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں اداکار کے ہاتھ پر سرجری کی وجہ سے پٹّی بندھی ہوئی ہے۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یاسر حسین نے اپنے ہاتھ کی پٹّی پر فلسطین کا پرچم بنایا ہوا ہے جس کے ذریعے وہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کررہے ہیں۔

    یاسر حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آج فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے نکالے جانے والی مارچ میں جانے کا بہت دل تھا لیکن حالات کی وجہ سے نہیں جاسکا۔

    اداکار نے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ ہمارے فلسطینی بہن بھائیوں پر رحم کرے، آمین۔

    اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’فلسطین کو آزاد کرو۔‘

    خیال رہے کہ حال ہی میں یاسر حسین نے اپنے ہاتھ کی سرجری کروائی ہے جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔

  • سمندری طوفان تاؤتے سے سلمان خان کی فلم کا سیٹ تباہ

    سمندری طوفان تاؤتے سے سلمان خان کی فلم کا سیٹ تباہ

    ممبئی: سمندری طوفان تاؤتے گو کہ بھارت سے جا چکا ہے تاہم اس کے اثرات نےکورونا سے پریشان بھارتی فلم انڈسٹری کو مزید مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سلمان خان پہلے ہی اپنی عید پر ریلیز ہونے والی فلم رادھے کے بزنس کو لے کر پریشان تھے اوپر سے رہی سہی کسر تاؤتے طوفان نے پوری کردی، جس کی وجہ سے ہونے والی بارشوں نے سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر تھری‘ کے سیٹ کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان تاؤتے کی وجہ سے ہونے والی شدید بارشوں نے میرول کےعلاقے میں واقع فلم ٹائیگر تھری اور دوسری فلموں کے سیٹس کو بہت زیادہ نقصان پہنچایاہے۔ تاہم شوٹنگ بند ہونے کی وجہ سے یہ سیٹ زیر استعمال نہیں تھے جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    بھارت: سمندری طوفان ’تاوتے‘ سے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کا گھر شدید متاثر

    یاد رہے کہ حالیہ سمندری طوفان کی وجہ سے بالی وڈ کی متعدد شخصیات کے گھر، دفاتر، اسٹوڈیو اور فلموں کے سیٹ متاثر ہوئے ہیں، امیتابھ بچپن کے ممبئی میں واقع دفتراور گھر میں پانی بھر گیا تھا، جب کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کا باندرہ میں زیر تعمیر گھر بھی شدید متاثر ہوا۔

    فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینے ایمپلائیز ( ایف ڈبلیو آئی سی ای) کے صدر بی این تیواری نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سمندری طوفان کی وجہ سے فلم سٹی بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے اور متعدد فلموں کے سیٹ بارشوں کے نتیجے میں تباہ ہوگئے ہیں، تاہم کورونا کی وجہ سے شوٹنگ بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جبکہ سنجے لیلا بھنسالی نے متوقع بارشوں کے پیش نظر اپنے سیٹ کو مکمل طور پر ڈھک دیا تھا جس کی وجہ سے اسےکوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی سلمان خان کی اس فلمز میں فلم بین عمران ہاشمی، سلمان خان اور کترینا کیف کو ایک ساتھ دیکھ سکیں گے کورونا کی وجہ سے رواں سال فروری میں اس فلم کی عکس بندی روک دی گئی تھی۔

    ی طوفان تاؤتے سے امیتابھ بچن کا دفتر پانی سے بھر گیا چھتیں اڑ گئیں

    ایک نظر فلم رادھے ، یور موسٹ وانٹڈ بھائی کے بزنس پر ایک نظر:

    بھارتی میڈیا کی گزشتہ روز کی رپورٹس کے مطابق کروڑوں کمانے والے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’’رادھے، یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘‘ چار روز میں ایک لاکھ روپے بھی نہ کماسکی۔

    بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم کے لیے 100 کروڑ کمانا کوئی بڑی بات نہیں۔ لیکن دنیا بھر میں پھیلی کورونا وبا نے سلمان خان کی فلموں کو بھی شدید متاثر کیا ہے اور جہاں ان کی فلمیں ایک روز میں کروڑوں کماتی تھیں اب یہ حال ہوگیا ہے کہ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’رادھے‘‘ چار روز گزرنے کے باوجود ایک لاکھ روپے بھی نہ کماسکی۔

    کورونا وبا کے باعث بھارتی سینما بند ہیں۔ اس صورتحال میں جہاں بھارت کے بڑے اسٹارز نے اپنی فلموں کی ریلیز روک دی ہے۔ وہیں دبنگ خان نے اپنی فلم ’’رادھے‘‘ کو ریلیز کرنے کے لیے بہت بڑا رسک لیا اور اسے او ٹی ٹی اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز زی فائیو اور زی پلیکس پر ریلیز کیا۔

    فلم کی ریلیز کے پہلے روز سلمان کے مداحوں نے بڑی تعداد میں فلم کو آن لائن دیکھا جس کی وجہ سے ویب سائٹ کا سرور بھی ڈاؤن ہوگیا تھا۔ ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق حالانکہ فلم کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد نے آن لائن پلیٹ فارم کو لاگ ان کیا لیکن اس کے باوجود فلم نے کتنی کمائی کی اس بارے میں پیشگوئی نہیں کی جاسکتی کیونکہ فلم تھیٹرز میں ریلیز نہیں ہوئی۔

    ’رادھے، نےکورونا وبا میں بھی سنیما گھروں سے 60 ہزار بھارتی روپے کمالئے

    دی ہندو بزنس لائن ڈاٹ کام کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کے پہلے روز فلم ’’رادھے‘‘ کو 4.2 ملین بار دیکھا گیا۔ جس کی وجہ سے یہ بھارت میں آن لائن پلیٹ فارم پر تیسری سب سے زیادہ بار دیکھی جانے والی فلم بن گئی۔ اس سے قبل سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’’دل بیچارا‘‘ اور ’’لکشمی‘‘ یہ دونوں فلمیں آن لائن سب سے زیادہ دیکھی گئی تھیں۔

    سلمان خان کی فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہوئی اور بھارت میں فلم نے نہ ہونے کے برابر بزنس کیا۔ تاہم بھارت کی شمال مشرقی ریاست تری پورہ کے تین سینماؤں (ایس ایس آر روپاسی، بالاکا اور ایس ایس آر دھرمانگر سینماؤں) میں فلم کو ریلیز کیا گیا اور یہ تین سینما کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے فلم کے روزانہ 11 شوز چلارہے ہیں۔

    بھارتی سینماز: بھارتی فلموں کے تجارتی ماہرین نے فلم ’’رادھے‘‘ کی ان تین سینماؤں سے ہونے والی چار دن کی کمائی کے اعدادو شمار بتائے ہیں۔ فلم نے ریلیز کے پہلے دن 10 ہزار 432، دوسرے دن 22 ہزار 518، تیسرے روز 13 ہزار 485 اور چوتھے روز بھی 13 ہزار 485 روپے کمائے۔ اس طرح فلم ’’رادھے‘‘ نے چار روز میں ٹوٹل 59 ہزار 920 تقریباً 60 ہزار روپے کی کمائی کی۔

    بین الاقوامی سینماز: دیگر ممالک میں کورونا کی صورتحال بھارت سے کہیں بہتر ہے اس لیے فلم کو دنیا بھر میں تھیٹرز میں ریلیز کیا گیا۔ فلم نے آسٹریلیا میں پہلے روز 36 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا۔ نیوزی لینڈ میں پہلے روز 5 لاکھ 90 ہزار بھارتی روپے، امریکا میں پہلے روز 24 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کی۔ جب کہ خلیجی ممالک میں فلم ’’رادھے‘‘ نے 3 کروڑ کا بزنس کیا۔

    فلم کی آئی ایم ڈی بی پر ریٹنگ : حالانکہ فلم کو آن لائن اچھے ویوز ملے ہیں لیکن فلم ’’رادھے‘‘ کو لوگوں نے زیادہ پسند نہیں کیا۔ آئی ایم ڈی بی پر سلومیاں کی فلم کو 66 ہزار ریویوز کی بنیاد پر 10 میں سے صرف 1.9 ریٹنگ ملی ہے جو کہ انتہائی کم ہے۔

  • کیا زویا ناصر اورکرسٹن بیٹزمین نے راہیں جدا کر لیں؟

    کیا زویا ناصر اورکرسٹن بیٹزمین نے راہیں جدا کر لیں؟

    سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ پاکستانی اداکارہ زویا ناصر اور اُن کے منگیتر کرسٹن بیٹزمین نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے اور راہیں جدا کرلی ہیں۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر مختلف شوبز ویب سائٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا ہے۔

    دونوں کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالو کی جانے والی فہرست میں تلاش کیا جائے تو دونوں ایک دوسرے کو فالو بھی کرتے ہیں اور ساتھ وی لاگز بھی بناتے ہیں۔

    زویا اور کرسٹن بیٹزمین جلد ہی شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں، رمضان المبارک میں جوڑی کے دوست اور یو ٹیوبر شاہ ویر جعفری نے سرپرائز ڈھولکی کا انعقاد بھی کیا تھا۔جس کی تصاویر دونوں نے اپنے سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں-

    جرمن یوٹیوبر کرسٹن نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد جو خود کے اندر محسوس کیا ہے وہ اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔

    دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد زویا نے کرسٹن سے منگنی کی تھی سوشل میڈیا پر دونوں نے ساحل سمندر پر انگوٹھی سمیت تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

    زویا ناصر معروف ادیب، فلم کہانی و مکالمہ نویس، نغمہ نگار ناصر ادیب کی بیٹی ہیں۔

    زویا ناصراورنومسلم یوٹیوبرکرسٹن بیٹزمین کی شادی کی تقریبات کا آغازہو گیا

  • یاسر حسین نے جسم کے کس حصے کی سرجری کرائی؟

    یاسر حسین نے جسم کے کس حصے کی سرجری کرائی؟

    اداکار یاسر حسین نے نے اپنے ہاتھ کی سرجری کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے-

    باغی ٹی وی : یاسر حسین نے انسٹااسٹوری پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنا آپریشن کروانے کی خبر سے آگاہ کیا۔

    یاسر حسین نے کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یاسر اپنی اہلیہ اقراعزیز کے ساتھ گاڑی میں موجود ہیں اور ان کے دائیں ہاتھ میں پلاسٹر لگا ہوا ہے۔

    اس تصویر کے ساتھ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کیپشن لکھا سرجری کے بعد، بے ہوشی ختم ہوئی تو بیگم کو دیکھ کے مدہوشی طاری ہوگئی۔

    تاہم یاسر حسین نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے ہاتھ میں کیا ہوا تھا جس کے لیے انہیں آپریشن کروانا پڑا۔

    واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز نے چند روز قبل مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی تھی کہ وہ دونوں جلد والدین بننے والے ہیں-

    اقرا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ ’الحمداللّٰہ! ہمارا ننھا مہمان رواں سال جولائی میں اس دُنیا میں آجائے گا۔

    اقرا عزیز نے گود بھرائی کی خوبصورت ویڈیو مداحوں کیساتھ شئیرکردی

    اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

    اقراعزیزکی گود بھرائی کے 100 خصوصی پیغامات پر مشتمل دوپٹے کے چرچے

  • سمندری طوفان تاؤتے سے امیتابھ بچن کا دفتر پانی سے بھر گیا چھتیں اڑ گئیں

    سمندری طوفان تاؤتے سے امیتابھ بچن کا دفتر پانی سے بھر گیا چھتیں اڑ گئیں

    کورونا کے بعد سمندری طوفان تاؤتےکے باعث ممبئی میں ہونے والی طوفانی اور موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے –

    باغی ٹی وی : بھارتی ریاست گجرات میں اب تک ’تاوتے‘ سے 21 افرا ہلاک، درجنوں زخمی اور سینکڑوں لاپتہ ہوچکے ہیں جب کہ لاکھوں لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اس کے علاوہ سینکڑوں گھر بھی طوفان کے باعث تباہ ہوچکے ہیں۔

    سمندری طوفان ’تاوتے‘ نے گجرات کے بعد ممبئی کا بھی رخ کیا جہاں ساحلی علاقوں کو شدید نقصان پہنچا اور 270 سے زائد ماہی گیر بھی لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش کے لیے بھارتی بحریہ کا ریسکیو آپریشن جاری ہے اور 150 ماہی گیروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سمندری طوفان ’تاوتے‘ سمندری طوفان نے ممبئی کے ساحلی علاقے باندرہ میں بالی ووڈ شخصیات کے گھروں کو بھی کافی نقان پہنچا ہے پالی ہل کے مقام پر زیر تعمیر بالی ووڈ کی نوجوان جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے مکان کو بھی شدید نقصان پہنچا اور لجنڈری اداکارہ امیتابھ بچن کا دفتر بھی پانی سے بھر گیا۔

    اپنی بلاگ پوسٹ میں امیتابھ بچن نے لکھا کہ بن بلائے مہمان یعنی سائیکلون کے باعث دن بھر موسلا دھار بارش برستی رہے اور تیز ہواؤں سے متعدد درخت گر پڑے جب کہ سڑکیں پانی سے بھرگئیں۔

    انہوں نے بتایا کہ بارش کے باعث جوہو میں واقع ان کے دفتر ‘جنَک’ میں بھی پانی بھر گیا تھا اور تیز ہوا کے باعث اسٹاف کے کمروں کی چھتیں بھی اڑگئیں،ہم نے بارشوں سے قبل پلاسٹ کور شیٹس اور شیڈز لگائے تھے لیکن وہ سب تیز ہوا میں اڑگئے تاہم عملے نے ہمت نہیں ہاری اور پانی نکالتے رہے اور مشکل حالات کے باوجود بحالی کاکام کرتے رہے۔

    انہوں نے اپنے عملے کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ وہ سب پانی میں بھیگ چکے ہیں تاہم ابھی بھی کام میں جتے ہوئے ہیں ، میں نے فوری طور پر انہیں کپڑے تبدیل کرنے کو کہا ہے اور اپنی وارڈ روب (الماری) سے انہیں کپڑے دیے ہیں۔

    امیتابھ نے بتایا کہ اسٹاف ممبران کو جو جرسی دیں وہ چیلسی اور جے پور پنک پینتھر ٹیم کی تھیں۔

    خیال رہے کہ سمندری طوفان تاؤتے نے کورونا سے شدید متاثر بھارت کے ساحلی علاقوں میں مزید تباہی پھیلادی ہے اور اب تک 27 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    بھارت: سمندری طوفان ’تاوتے‘ سے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کا گھر شدید متاثر

  • آمنہ الیاس نے امریکی نائب صدر کو اسرائیل کی حمایت پر آڑے ہاتھوں لے لیا

    آمنہ الیاس نے امریکی نائب صدر کو اسرائیل کی حمایت پر آڑے ہاتھوں لے لیا

    پاکستان کی معروف اداکارہ آمنہ الیاس نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے اسرائیل کی حمایت میں دیئے گئے بیان پر کڑی تنقید کی ہے۔

    باغی ٹی وی : آمنہ الیاس کی جانب سے انسٹاگرام پر کملا ہیرس کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اسرائیل کی حمایت میں بیان دے رہی ہیں۔

    آمنہ الیاس کی جانب سے کملا ہیرس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’وہ کملا ہیرس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیے بغیر رہ نہیں سکیں، کملا ہیرس کس قسم کی انسان ہیں۔

    آمنہ الیاس کا مزید کہنا تھا کہ ’ کملا ہیرس کو شرم آنی چاہیے۔

    آمنہ الیاس کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی کملا ہیرس کے اس بیان پر غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • بھارت: سمندری طوفان ’تاوتے‘ سے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کا گھر شدید متاثر

    بھارت: سمندری طوفان ’تاوتے‘ سے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کا گھر شدید متاثر

    کورونا وبا کے بعد سمندری طوفان ’تاوتے‘ نے بھی بھارت میں تباہی مچا دی-

    باغی ٹی وی : بھارت- ریاست گجرات میں اب تک ’تاوتے‘ سے 21 افرا ہلاک، درجنوں زخمی اور سینکڑوں لاپتہ ہوچکے ہیں جب کہ لاکھوں لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اس کے علاوہ سینکڑوں گھر بھی طوفان کے باعث تباہ ہوچکے ہیں۔

    سمندری طوفان ’تاوتے‘ نے گجرات کے بعد ممبئی کا بھی رخ کیا جہاں ساحلی علاقوں کو شدید نقصان پہنچا اور 270 سے زائد ماہی گیر بھی لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش کے لیے بھارتی بحریہ کا ریسکیو آپریشن جاری ہے اور 150 ماہی گیروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سمندری طوفان ’تاوتے‘ سمندری طوفان نے ممبئی کے ساحلی علاقے باندرہ میں پالی ہل کے مقام پر زیر تعمیر بالی ووڈ کی نوجوان جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے مکان کو بھی شدید نقصان پہنچا جس کی ویڈیو بھی بھارتی میڈیا پر آگئی ہے۔

    واضح رہے کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن کے دوران رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ ہی رہائش پذیر ہیں اور وہ جلد شادی کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں تاہم بھارت میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث اب تک رکے ہوئے ہیں اور اچھے وقت کا انتظار کررہے ہیں۔