Baaghi TV

Category: شوبز

  • چاہت فتح علی خان کا کرن جوہر کیلئے خصوصی پیغام

    چاہت فتح علی خان کا کرن جوہر کیلئے خصوصی پیغام

    لندن: سوشل میڈیا پر اپنی گلوکاری کے سبب شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کے ذریعے بھارتی فلمساز کرن جوہر کےلیے خصوصی پیغام دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : کچھ روز قبل چاہت فتح علی خان نے ‘توبہ توبہ’ گانا ریلیز کیا جو دراصل مقبول بالی وڈ گانے ’توبہ توبہ‘ کی نقل ہے جو معروف بھارتی گلوکار کرن اوجلا نےگایا ہےبالی وڈ میں یہ گانا وکی کوشل پر فلمایا گیا ہے جو ان کے رقص کی وجہ سے انٹرنیٹ پر بہت مشہور ہوا ،بعد ازاں چاہت فتح علی خان نے مذکورہ گانے کو اپنے انداز میں گایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا،جہاں دیگر صارفین اور کرن اوجلا نے گانے پر ردعمل دیا وہیں بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے اس گانے کو لازمی دیکھنے کا مشورہ دے دیا تھا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

    چاہت نے اپنے گانے کی تعریف کرنے پر کرن جوہر کا انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے شکریہ ادا کیا ہے، انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں گلوکار چاہت فتح علی کا کہنا تھا کہ میرے گانے کی تعریف کرنے اور اسے پسند کرنے پر میں کرن جوہر کا شکر گزار ہوں،کرن جوہر میری ایک خواہش ہے کہ میں آپ کی فلم میں کام کروں اور میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں آپ کی فلم میں بلامعاوضہ کام کروں گا‘‘۔

    چاہت فتح علی خان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹ کیا کہ ’’کانفیڈینس ہوتو چاہت جیسا ہو ورنہ نہ ہو‘‘۔

    سندھ اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد منظور

  • شفقت چیمہ کے بیٹے  کی والد کے کومہ میں جانے کی خبروں کی تردید

    شفقت چیمہ کے بیٹے کی والد کے کومہ میں جانے کی خبروں کی تردید

    لاہور: اداکار شفقت چیمہ کے بیٹے نے والد کے کوما میں جانے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ 62 سالہ اداکار شفقت چیمہ شدید علیل ہیں، انہیں فالج کا دورہ پڑا ہے اور وہ دماغ کی شریان میں خون جم جانے کی وجہ سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں وہ کومہ میں چلے گئے ہیں۔

    تاہم اب ان خبروں پر شفقت چیمہ کے بیٹے کے بیٹے نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے والد کے کومہ میں جانے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے، ویڈیو پیغام میں شفقت چیمہ کے بیٹے نے بتایا کہ والد کے فالج کے دورے اور کومہ میں جانے سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں، براہِ کرم ایسی افواہیں پھیلانے سے قبل تصدیق کر لیں، جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں، حال ہی میں والد نمونیا کی شکایت پر گھر کے قریبی اسپتال میں زیرِ علاج رہے ہیں تاہم اب وہ مکمل طور پر صحت یابی ہو رہے ہیں-

    سندھ اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد منظور

    خیال رہے کہ شفقت چیمہ پاکستانی فلموں کے نامور اداکار ہیں جنہوں نے لالی ووڈ کی 952 فلموں میں کام کیا ہےانہوں نے لالی ووڈ کی بے شمار فلموں میں وِلن کا کردار ادا کیا ہے –

    پیزا ڈیلیوری بوائے سے ڈاکو دو پیزے چھین کر فرار

  • دھرما پروڈکشن کے پچاس فیصد حصص ہزار کروڑ روپے میں فروخت

    دھرما پروڈکشن کے پچاس فیصد حصص ہزار کروڑ روپے میں فروخت

    ممبئی: کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے پچاس فیصد حصص سیرین انٹرٹینمنٹ کے مالک آدار پوناوالا نے بھارتی ہزار کروڑ روپے میں حاصل کرلیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : دھرما پروڈکشن کے حصص خریدنے میں ریلائنس انڈسٹری کے مالک مکیش امبانی اور انٹرٹینمنٹ کمپنی سارے گاما بھی دلچسپی رکھتی تھی، لیکن آدار پونا والا کی قیادت میں سیرین انٹر ٹینمنٹ نے دھرما پروڈکشن کے نصف شیئرز حاصل کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ دھرما پروڈکشن میں کرن جوہر کی قیادت کو برقرار رکھیں گے۔

    بالی ووڈ پروڈکشن ہاؤس کے اعلان کے مطابق، پونا والا کی سیرین انٹرٹینمنٹ نے 1000 کروڑ روپے میں دھرما پروڈکشن کے 50 فیصد حصص خریدے ہیں جبکہ کرن جوہر بقیہ 50 فیصد ملکیت اپنے پاس رکھیں گے۔

    دھرما پروڈکشن ہندوستان کی معروف فلم پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سے ایک ہے، جس کی بنیاد یش جوہر نے 1976 میں رکھی تھی، 2003 میں یش کے انتقال کے بعد اُن کے بیٹے کرن جوہر نے ادارے کی باگ ڈور سنبھالی، گزشتہ چار دہائیوں سے دھرما پروڈکشن نے کئی سپر ہٹ یادگار فلمیں دی ہیں، جن میں کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، مائی نیم اِز خان، اسٹوڈنٹ آف دی ایئر وغیرہ شامل ہیں۔

    اسرائیلی حملے کا خدشہ: حزب اللہ کے عبوری سربراہ ایران منتقل

    لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف غداری سے متعلق درخواست نمٹا دی

    پنجاب حکومت کا اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور نفرت انگیز مواد کے خلاف سخت

  • جب  حسینہ شوکت نے  کیفی اعظمی کے لیے اپنی منگنی توڑ دی

    جب حسینہ شوکت نے کیفی اعظمی کے لیے اپنی منگنی توڑ دی

    جب حسینہ شوکت نے کیفی اعظمی کے لیے اپنی منگنی توڑ دی

    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہندوستان کی معروف ادیبہ اور اداکارہ حسینہ شوکت المعروف شوکت کیفی جسے گھر میں پیار سے موتی کے نام سے پکارا جاتا تھا وہ 21 اکتوبر 1926 میں حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئیں ۔ انہوں نے معروف ترقی پسند شاعر کیفی اعظمی کی شاعری سے متاثر ہو کر ان سے پسند کی شادی کی ۔ معروف اداکارہ شبانہ اعظمی بیٹی اور بابا اعظمی ان کا بیٹا ہے۔ ” یاد کی رہ گزر” شوکت کیفی کی آپ بیتی ہے۔ 22 نومبر 2019 کو بمبئی میں ان کا انتقال ہوا۔ حسینہ شوکت نامور شاعر کیفی اعظمی سے کس طرح متاثر ہوئیں اور کیسے شادی کر لی اس کا مختصر احوال خود ان کی زبانی ملاحظہ ہو۔

    ایک محفل میں کیفی اعظمی نے سگریٹ جلائی ، بال پیچھے کیے اور اپنی مشہور نظم "عورت” پڑھنا شروع کی۔

    قدر اب تک تیری ، تاریخ نے جانی ہی نہیں
    تجھ میں شعلے بھی ہیں ، اشک فشانی ہی نہیں
    تُو حقیقت بھی ہے ، دِلچسپ کہانی ہی نہیں
    تیری ہستی بھی ہے اک چیز ، جوانی ہی نہیں

    اپنی تاریخ کا ، عنوان بدلنا ہے تجھے
    اٹھ میری جان ! میرے ساتھ ہی چلنا ہے تجھے

    یہ نظم سُن کر میں نے اپنے والد سے کہا کہ اگر میں شادی کروں گی تو صِرف کیفی سے۔ اس وقت میری منگنی اپنے مامُوں کے بیٹے سے ہو چکی تھی۔ جب لڑکے کو اِس بات کا علم ہوا تو اُس نے اپنے والد کے ریوالور سے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

    میرے والد بہت ذہین اور ترقی پسند آدمی تھے، اُنہوں نے مجھ سے کہا کہ میں تمہیں بمبئی لے جاؤں گا۔ وہاں تم دیکھو کہ کیفی کیسی زندگی گزار رہے ہیں۔ پھر تم حتمی فیصلہ کرنا۔

    وہاں کیفی سے ملاقات کے بعد ابا جان مجھے سیر کے لیے چوپاٹی لے گئے، وہاں انہوں نے میری رائے پُوچھی، میں نے اُن کی آنکھوں میں دیکھا اور کہا کہ اگر کیفی مٹی بھی اُٹھائيں گے اور مزدوری بھی کریں گے تو بھی میں اُن کے ساتھ کام کروں گی اور اُن سے ہی شادی کروں گی۔

    اگلے ہی دِن دونوں کا نکاح ہو گیا۔ معروف شاعر جوش ملیح آبادی ، مجاز لکھنوی، ساحر لدھیانوی ، سکندر علی وجد سے لے کر بمبئی ریڈیو اسٹیشن کے سٹیشن ڈائریکٹر ذوالفقار علی بخاری اور کرشن چندر نے بھی اُس نکاح میں شرکت کی۔

  • گلوکار لیام پین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    گلوکار لیام پین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    برطانوی گلوکار لیام پین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے-

    باغی ٹی وی: پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لیام پین کی موت ہوٹل کی تیسری منزل سے گرنے کے باعث ہوئی، بتایا جارہا ہے کہ 31 سالہ گلوکار کو اندرونی اور بیرونی کئی قسم کی چوٹیں آئی تھیں جو ان کی موت کا سبب بنیں، گرتے وقت لیام بے ہوشی کی حالت میں تھے اور اس وقت ان کے کمرے میں دو خواتین موجود تھیں۔

    واضح رہے کہ معروف بینڈ ون ڈائریکشن کے سابق رکن 31 سالہ گلوکار لیام پین کی 16 اکتوبر کی رات ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے ایک ہوٹل کی تیسری منزل سے گِر کر موت ہوئی تھی، بیونس آئرس کی پولیس کا بتانا تھا انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک شخص شدید منشیات اور شراب کے نشے میں ہے، جب پولیس ہوٹل پہنچی تو بتایا گیا کہ ہوٹل کے صحن میں زوردار آواز سنائی دی گئی جس کے بعد وہاں سے لیام کی لاش ملی۔

    جتنی بھی ترامیم کرلیں لیکن ہمیں اپنی آئینی تاریخ کو بھی دیکھنا ہوگا،فاروق ستار

    آئینی ترمیم :ایوان سے منظوری کے بعد بل پر صدر مملکت آج دستخط کریں …

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کی عزت بحال کی،خواجہ آصف

  • وینا ملک کی انسٹا گرام بائیو تبدیل، خود کو شہریا ر کی بندی قرار دے دیا

    وینا ملک کی انسٹا گرام بائیو تبدیل، خود کو شہریا ر کی بندی قرار دے دیا

    اسلام آباد: معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے سوشل میڈیا پر خود کو شہریا ر کی بندی قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر بائیو میں وینا ملک نےنام تبدیل کرتے ہوئے شہریار کی بندی لکھا ، وینا ملک کی جانب سے خود کو شہریار کی بندی قرار دیئے جانے کے بعد اداکارہ کی دوسری شادی کی چہ میگوئیاں زور پکڑ گئیں، چند ہفتوں سےسوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش ہیں کہ وینا ملک جلد دوسری شادی کرنے جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نے اپنے مسٹری مین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ شہریار چودھری میرے نئے جیون ساتھی ہیں جن کے بارے میں مداحوں کو شادی والے دن معلوم ہو جائے گا، شہریار کا تعلق بھی میری طرح اسلام آباد سے ہی ہے، ہماری چند ملاقاتیں ہوئی ہیں، ان ملاقاتوں میں شہریار چودھری کو خوبصورت انسان پایا، شہریار کا گاڑیوں اور پراپرٹیز کا کاروبار ہے وہ ایک اعلیٰ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور حافظ قرآن بھی ہیں۔

  • گینگسٹر لارنس بشنوئی پر  ویب سیریز بنائی جائے گی

    گینگسٹر لارنس بشنوئی پر ویب سیریز بنائی جائے گی

    ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں اور بابا صدیقی اور سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے گینگسٹر لارنس بشنوئی پر ویب سیریز بنائی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جانی فائر فاکس فلم پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بشنوئی گینگ کے جرائم کی کہانی کو جلد ٹی وی اسکرین پر پیش کیا جائے گااس سلسلے میں پروڈکشن ہاؤس ’’لارنس ۔ ایک گینگسٹر اسٹوری‘‘ کے نام سے بشنوئی کی زندگی پر مبنی ویب سیریز ریلیز کرے گا۔

    بھارتی ذرائع و ابلاغ کے مطابق انڈین موشن پکچرز ایسوسی ایشن نے لارنس بشنوئی پر ویب سیریز کے ٹائٹل کو پہلے ہی منظوری دے دی ہے اس ویب سیریز میں لارنس کے ایک عام نوجوان سے گینگسٹر بننے کے سفر کو پیش کیا جائے گا، پروڈکشن ہاؤس کے سربراہ امیت جانی اس سے پہلے بھی سچے واقعات پر مبنی پروجیکٹس پیش کرچکے ہیں پروڈیوسر نے بتایا کہ ان کا مقصد ناظرین کو ڈرامائی اور زندگی کی سچی کہانی سے جوڑنا ہے۔

    دوسری جانب گینگسٹر لارنس بشنوئی نے دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے بالی وڈ کے اسٹار سلمان خان سے بھاری رقم کا مطالبہ کردیا۔

    قتل کی دھمکیاں:سلمان خان نےبلٹ پروف گاڑی خریدلی

    این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بشنوئی گینگ نے دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے، بھارتی سیاسی رہنما بابا صدیقی کے قتل کے بعد بالی وڈ کے دبنگ کی جان کو لاحق خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کو واٹس ایپ پیغام موصول ہوا ہے جس میں اداکار کو جانے سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

    اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں اور دیرینہ دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو 5 کروڑ روپے ادا کریں، اس دھمکی کو ہلکا نہ لیں، بصورت دیگر اداکار کا حال مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی سے بھی بدتر ہو گا جنہیں حال ہی میں بشنوئی گینگ نے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

    یحییٰ سنوار کی شہادت ،آخری لمحات کی ویڈیو،غزہ کے باسیوں کے جذبے

  • قتل کی دھمکیاں:سلمان خان نےبلٹ پروف گاڑی خریدلی

    قتل کی دھمکیاں:سلمان خان نےبلٹ پروف گاڑی خریدلی

    بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیوں اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے سلمان خان نے تقریبا چھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی خریدلی ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان نے بلٹ پروف نسان پٹرول ایس یو وی خریدی ہے اور چونکہ یہ کار بھارتی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے، اس لیے مبینہ طور پر اداکار اسے دبئی سے درآمد کررہے ہیں،کار کی قیمت 6 کروڑ ساٹھ لاکھ پاکستانی روپے (دو کروڑ بھارتی روپے) کے لگ بھگ ہے، اور اندازہ لگایا گیا ہے کہ کار کو بھارت جلد پہنچانے کے لئے بھی ایک بڑی رقم خرچ کی جائے گی۔

    درآمد کی جانے والی کار میں کئی جدید حفاظتی فیچرز موجود ہیں، جیسے دھماکہ خیز الرٹ انڈیکیٹر، پوائنٹ بلین بلٹس کو روکنے کے لئے موٹی شیشے کی شیلڈز اور مسافروں کی شناخت چھپانے کے لئے کیموفلاج بلیک شیلڈز جیسے فیچرز شامل ہیں۔

    لارنس بشنوئی گینگ سلمان خان کا دشمن کیوں ؟

    واضح رہے کہ سلمان خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 1998 میں فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران راجستھان کے ایک گاؤں میں دو نایاب کالے ہرنوں کا شکار کیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کالے ہرن بشنوئی کمیونٹی کے لیے کافی اہمیت کے حامل ہیں، بشنوئی برادری راجستھان کے تھر کے صحرائی علاقے میں آباد ہے اور ان کا تعلق ایک ایسے ہندو مسلک سے ہے جو پیڑ، پودوں اور جانوروں کی عبادت کرتے ہیں یعنی بنیادی طور پر یہ لوگ سبزی خور ہوتے ہیں اور جانوروں کی حفاظت کے لیے اپنی جان بھی دے سکتے ہیں۔

    2018 میں جودھ پور کی عدالت نے سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم بعد میں انہیں ضمانت دے دی گئی تھی لیکن اس کے بعد سے بشنوئی برادری دبنگ اسٹار کی دشمن بنی ہوئی ہے۔

  • عرفان خان بزدار, فن کی بلندیوں کی طرف گامزن

    عرفان خان بزدار, فن کی بلندیوں کی طرف گامزن

    باغی ٹی وی رپورٹ :عرفان خان بزدار نے اپنی فنی زندگی کا آغاز محمد علی اور اسماعیل شاہ کی اداکاری سے متاثر ہو کر کیا۔ موسیقی میں ان کے آئیڈیل عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی، نازیہ حسن اور زوہیب حسن ہیں جبکہ ادب کے میدان میں محسن نقوی کو اپنا رہنما مانتے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل میں اسٹیج ڈراموں اور موسیقی کے پروگراموں کے ذریعے مقامی فنکاروں کو نمایاں ہونے کے مواقع فراہم کیے گئے اور عرفان خان نے ابتدا میں معین شاہ اور سیلم ناز کے گروپ کے ساتھ کام کیا۔

    اداکاری اور پروڈکشن کا سفر
    عرفان خان بزدار نے متعدد کمرشل اور نان کمرشل اسٹیج ڈراموں میں بطور اداکار اور پروڈیوسر حصہ لیا۔ ان کے معروف ڈراموں میں "آپ کو کیا تکلیف ہے”، "حسینہ چکر باز”، "پہلا قطرہ”، "چاچا زیرو میٹر”، "ووہٹی دا سوال اے”، "آؤ خوشیاں ونڈو”اور اک واری مل ڈھولہ شامل ہیں۔ ان ڈراموں میں ان کی اداکاری نے ناظرین کو متاثر کیا اور شوبز کے ساتھ ساتھ ادب اور صحافت کے میدان میں بھی وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

    صحافت میں خدمات
    عرفان خان بزدار نے کئی اہم صحافتی اداروں میں بیورو چیف کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔ ان کا تجربہ ہفت روزہ صداۓ سنگھڑ، فخر معین، دورِ حاضر، ماہنامہ روہی میگزین کراچی اور دیگر اخبارات سے جڑا ہے۔اس وقت بھی کئی اداروں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

    سرائیکی فلم انڈسٹری میں کردار
    جنوبی پنجاب میں سرائیکی فلموں کے آغاز کے وقت عرفان خان بزدار اور محمد سجاد کھوکھر نے مل کر فلمی سفر کا آغاز کیا۔ عرفان خان نے ڈیرہ غازی خان میں کہکشاں پرفارمنگ آرٹس فلم پروڈکشن اینڈ ایڈورٹائزنگ ایجنسی کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے بلال اعوان کی ہدایت کاری میں سرائیکی فلم "وسایا تے ڈیوایا” بنائی، جس کے بعد "ماما بگا”، "اجڑی جھوک”، "رن دی مار” اور "رانجھا سب دا سانجھا” جیسی فلمیں بھی پیش کیں۔

    اسٹیج ڈرامے اور بڑے پروجیکٹس
    عرفان خان بزدار نے کئی اسٹیج ڈراموں اور پروگراموں کی پروڈیوسنگ اور ہدایت کاری کی۔ 2012 میں آرٹس کونسل ڈیرہ غازی خان کی نئی عمارت میں "ہنڑ موجاں ای موجاں” پیش کیا، جسے معین شاہ نے ڈائریکٹ کیا اور اطہر ببر اور ظفر عباس گوگا نے بھی حصہ لیا۔ اسی سال نعت خوانی اور حسن قرأت کے مقابلے بھی منعقد کیے۔ ان کے کامیڈی ڈرامے "آؤ خوشیاں ونڈو” میں آئمہ خان، نین شہزادی، عروج خان اور دیگر فنکاروں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

    فلموں میں نئے چہروں کا تعارف
    عرفان خان نے سرائیکی فلم انڈسٹری میں کئی نئے چہروں کو متعارف کرایا اور گلوکاروں کے ویڈیو البمز بھی تیار کیے، جن میں ایاز اللہ، تیمور خان اور زاہدہ نتھلی والی شامل ہیں۔ انہوں نے پاکستان ٹیلیویژن ملتان سینٹر میں بھی بطور اداکار خدمات انجام دیں اور اے کیٹگری کا اعزاز حاصل کیا۔

    15 سال پرانی فلم کی ریلیز
    حال ہی میں عرفان خان بزدار اور سجاد کھوکھر نے "اجڑی جھوک” کے نام سے 15 سال پرانی فلم ریلیز کی جو ماضی میں بعض وجوہات کے باعث پابندی کا شکار ہوگئی تھی۔ ان کا یہ سفر فن، صحافت، اور ادب کے میدان میں ان کی انتھک محنت اور جذبے کا مظہر ہے۔

    عرفان خان بزدار نہ صرف اپنے استاد بلال اعوان مرحوم کے شاگرد ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں بلکہ ان کے فن کی میراث کو بھی زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

  • خواہش تھی ایسی فلمیں کروں جو میرے  والدین جنت سے دیکھ سکیں،شاہ رخ خان

    خواہش تھی ایسی فلمیں کروں جو میرے والدین جنت سے دیکھ سکیں،شاہ رخ خان

    ممبئی: اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ ایسی سپر ہٹ فلمیں کریں کہ ان کے والدین جنت سے دیکھ سکیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلمی دنیا میں میرے آنے سے پہلے میرے والدین کا انتقال ہو چکا تھا، وہ میرا کیرئیر عروج پر جاتا نہیں دیکھ سکے تھے مجھے نہیں معلوم کسی وجہ سے لیکن میں نے ہمیشہ محسوس کیا ہے کہ میں ایسی فلمیں بناؤں جو بہت بڑی ہوں تاکہ میرے ماں باپ انہیں جنت سے دیکھ سکیں۔

    شاہ رخ خان نے فلم دیوداس کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور بتایا کہ فلم دیوداس کرنے کے حوالے سے کئی سینئر اداکاروں نے منع کیا تھا لیکن میں یہ فلم کرنا چاہتا تھامیں دیوداس اپنی ماں کے لیے کرنا چاہتا تھا، میری بچوں والی سوچ تھی لیکن میں سمجھتا تھا کہ میری والدہ آسمان کا ایک ستارہ ہیں، میں آسمان کی طرف ایک ستارے کو دیکھتا تھا، مجھے محسوس ہوا کہ اگر میں نے دیوداس کی تو وہ میری ماں کو بہت پسند آئے گی اسی لیے میں نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کرنے پر رضامندی دے دی تھی۔

    بشنوئی گینگ کی سلمان خان کی مدد کرنے والے افراد کو بھی دھمکی

    واضح رہے کہ دیوداس شاہ رخ کے کیرئیر کی سپر ہٹ فلموں میں سے ایک تھی جسے مداح آج بھی فراموش نہ کرسکے، اس فلم میں شاہ رخ کے ساتھ ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشت مرکزی کرداروں میں نظر آئیں۔

    دوسری جانب شاہ رخ خان کا نام دنیا کے ٹاپ 10 خوبصورت اداکاروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کا نام خوبصورت اداکاروں کی فہرست میں مشہور پلاسٹک سرجن ڈاکٹر جولین ڈی سلوا کے ذریعے کیے گئے ایک سائنسی مطالعہ کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے اس سائنسی تحقیق میں ’’گریک گولڈن ریشو آف بیوٹی فائی‘‘ کا استعمال کرتے ہوئے چہرے کی ہم آہنگی اور خوبصورتی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

    ڈی سلوا نے چہرے کی نقشہ سازی کا جدید سافٹ ویئر استعمال کیا تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جاسکے کہ مختلف ستاروں کے چہرے کی خصوصیات گولڈن ریشو سے کس حد تک مطابقت رکھتی ہیں یہ فارمولا روایتی طور پر آرٹ اور ڈیزائن میں جمالیات کی پیمائش کےلیے استعمال ہوتا ہے۔

    پاپ بینڈ ون ڈائریکشن کے گلوکار لیام پین عمارت کی تیسری منزل سے گر …

    اس تحقیق کے بعد شاہ رخ خان دنیا کے دس سب سے خوبصورت اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جس میں ان کا نام دسویں پوزیشن پر ہے۔

    رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے چہرے کی ہم آہنگی کا اسکور 86 اعشاریہ 76 رہا، جو کافی متاثر کن ہے پلاسٹک سرجن ڈاکٹر جولین ڈی سلوا نے بتایا کہ چہرے کی ہم آہنگی کے مختلف پہلوؤں کو ناپنے کے لیے ایک تناسب کا استعمال کیا گیا جس میں شاہ رخ خان واحد بھارتی اداکار ہیں، جو اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔

    اس سائنسی تحقیق کی فہرست میں کئی دیگر اداکار بھی شامل ہیں جنہوں نے شاہ رخ خان سے زیادہ درجہ حاصل کیا۔ فہرست کے مطابق برطانوی اداکار ادریس ایلبا نے 87 اعشاریہ 94 کے اسکور کے ساتھ نویں پوزیشن حاصل کی،2024 کے 10 سب سے خوبصورت اداکاروں کی فہرست میں 2023 کی درجہ بندی سے واپس آنے والے صرف دو ستارے شامل ہیں شاہ رخ خان اس فہرست میں شامل ہونے والے واحد ہندوستانی اداکار ہیں۔

    صومی علی کی لارنس بشنوئی کو زوم کال پر چیٹ کی دعوت