Baaghi TV

Category: شوبز

  • سدھو موسے والا کے بھائی کی پیدائش پر  حکومت والد کو ہراساں کرنے لگی

    سدھو موسے والا کے بھائی کی پیدائش پر حکومت والد کو ہراساں کرنے لگی

    نئی دہلی: بھارتی پنجاب کے آنجہانی گلوکار شُبھ دیپ سنگھ عرف سدھو موسے والا کے والد بالکور سنگھ نے بھارتی پنجاب کی حکومت پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

    باغی ٹی وی : سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں تین دن قبل ولادت ہوئی، بڑھاپے کے باعث سدھو موسے والا کے والدین نے اِن وائٹرو فرٹیلائزیشن کا طریقہ اپنایا،دسمبر 2021 میں نافذ کیے گئے ایک قانون کے تحت حکومت نے اس تکنیک سے ولادت کے لیے خواتین کی آخری حد 50 اور مردوں کے لیے 55 سال مقرر کی تھی۔

    انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق بالکور سنگھ نے بتایا کہ بھگونت سنگھ مان کی قیادت میں قائم پنجاب حکومت نومولود کے حوالے سے دستاویزات طلب کرکے کہہ رہی ہے کہ بچے کو قانونی ثابت کرو، سدھو موسے والا کے والد نے پنجاب حکومت سے کہا ہے کہ اُسے اور اُس کی بیوی کو متعلقہ پراسیجر کے تحت علاج مکمل کرنے دیا جائے۔

    بلوچستان میں کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی

    انڈین ایکسپریس کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو میں بلکور سنگھ نے کہا کہ انہیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کاغذات فراہم کرنے کے لیے صبح سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی بھگونت مان سے اپیل کی کہ انہیں علاج کرانے کے لیے وقت دیا جائے جس کے بعد وہ اپنے نومولود کے بارے میں تمام دستاویزات فراہم کریں گے۔

    انہوں نے کہا، "آپ کے آشیرواد کی وجہ سے، اللہ تعالیٰ نے شوبھدیپ کو ہمارے پاس واپس بھیج کر ہمیں نوازا۔ لیکن میں صبح سے اداس ہوں۔ ضلعی انتظامیہ صبح سے مجھے ہراساں کر رہی ہے کہ میں اس بچے کے کاغذات فراہم کروں۔ مجھ سے یہ ثابت کرنے کے لیے ہر طرح کے سوالات پوچھے جا رہے ہیں کہ یہ بچہ جائز ہے۔

    نواز شریف کی صدارت میں انتظامی اجلاس کا اقدام عدالت میں چیلنج

    انہوں نے مزید کہا کہ میں حکومت بالخصوص وزیر اعلیٰ سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ میری اہلیہ کا علاج ختم ہونے دیا جائے۔ میں یہاں رہتا ہوں. میں یہاں رہنا جاری رکھوں گا۔ تم مجھے جہاں بلاؤ گے میں آؤں گا۔ ”

    وزیراعلیٰ کے نام ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں آپ کو سخت الفاظ میں بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کو یو ٹرن لینے کی عادت ہے۔ اگر آپ مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو مجھے لینے کے لیے پوری طرح تیار رہیں۔ میں یو ٹرن لینے والوں میں سے نہیں ہوں۔ جہاں تک ملک کے قانون کا تعلق ہے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا قانون کا احترام کرتے ہوئے 28 سال تک زندہ رہا۔ میں، ایک سابق فوجی ہونے کے ناطے، قانون کا بھی احترام کرتا ہوں۔ میں نے کسی موقع پر قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔

    سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    انہوں نے کہا کہ اگر میں نے ایسا کیا ہے تو آپ نے مجھے جیل میں ڈال دیا۔ آپ کے مشیر آپ کو ایسا مشورہ دیتے ہیں کہ اس فیصلے سے پیچھے ہٹنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کو مجھ پر اعتماد نہیں تو ایف آئی آر درج کر کے مجھے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیں، پھر اپنی تحقیقات کرو۔ ساتھ ہی میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں آپ کو قانونی دستاویزات دے کر اس صفائی سے نکل جاؤں گا۔ "

  • معروف امریکی ریپر  لِل جون نے اسلام قبول کر لیا

    معروف امریکی ریپر لِل جون نے اسلام قبول کر لیا

    لاس اینجلس: امریکی ریپر اور پروڈیوسر جوناتھن ایچ سمتھ المعروف لِل جون نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسلام قبول کر لیا۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ریپر اور پروڈیوسر لِل جون نے 15 مارچ جمعے کے روز لاس اینجلس کی کِنگ فہد مسجد میں نمازِ جمعہ سے قبل اسلام قبول کیا،لِل جون کی کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مسجد کے امام کی رہنمائی میں عربی اور پھر انگریزی زبان میں کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے،اسلام قبوک کرنے پر انہیں سوشل میڈیا پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے-

    لِل جون نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی،لِل جون نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ الحمدللہ! میں تمام بہن بھائیوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے لیے مثبت پیغامات اور اپنی بےلوث محبت کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ لِل جون کرنک کے نام سے جانی جانے والی جنوبی تحریک کو مقبول بنانے میں اپنے کردار کے لیے کافی مقبول ہیں، وہ سال 1971 میں امریکا میں پیدا ہوئے، وہ اب تک کئی ریپ سانگ تیار کرچکے ہیں۔

  • راکھی ساونت جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہو گی،سابق شوہر عادل درانی

    راکھی ساونت جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہو گی،سابق شوہر عادل درانی

    ممبئی: رواں ماہ کے شروع میں دوسری شادی کرنے والےبھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے دعویٰ کیا کہ راکھی کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : ایک انٹرویو میں عادل درانی نے بتایا کہ انہوں نے راکھی پر بہت سارے مقدمات درج کرائے ہیں اور وہ گزشتہ چار ماہ سے دبئی میں مفرور ہے راکھی ساونت نے دبئی سے ضمانت کیلئے بہت کوشش کی ہے لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکی، راکھی جب انڈیا واپس لوٹے گی وہ سلاخوں کے پیچھے جائے گی اور مقدمات کی وجہ سے اس کی اپیل بھی عدالتوں سے مسترد ہوجائے گی۔

    قبل ا زیں عادل درانی نے حالیہ انٹرویو میں اپنی سابقہ بیوی راکھی ساونت پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کو اُن سے محتاط رہنے کی ضرورت ہےمیں اپنی بیوی سومی خان کو راکھی ساونت سے بچا لوں گا کیونکہ وہ میرے ساتھ بہت محفوظ ہیں لیکن یہ دنیا راکھی ساونت سے بچ جائے تو بہت بڑی بات ہے پوری دنیا میں ایک وبا پھیلی تھی جس سے کوئی بھی نہیں بچ سکا تھا، اُس وبا کا نام کورونا وائرس تھا تو راکھی ساونت اس دنیا کے لیے وہی کورونا وائرس ہے،بھارت اور شہر ممبئی میں بہت سکون ہے تو میں چاہتا ہوں کہ راکھی ساونت ہمیشہ کے لیے کسی دوسرے ملک منتقل ہوجائے، اس طرح بھارت کے لوگوں کی زندگیوں میں تھوڑا سکون آجائے گا۔

    ویرات کوہلی اور انوشکا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    واضح رہےکہ بھارتی میڈیا کےمطابق عادل درانی نے مئی 2023 میں راکھی ساونت سے پہلی شادی کی تھی،راکھی ساونت نے عادل درانی سے اپنی شادی کا اعلان کرنے کے چند ہفتے بعد ہی اُن کے خلاف مبینہ گھریلو تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی تھی، راکھی ساونت نے اپنے شوہر پر دھوکہ دہی کا الزام بھی لگایا تھا جس کے بعد پولیس نےعادل درانی کو گرفتار کرلیا تھا، ان تنازعات کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

    د پیکا اور رنویر سنگھ کے ہاں شادی کے 5 سال بعد …

    بھارت میں پاکستانی ڈرامے”تیرے بن” کا ریمیک بنانے کا منصوبہ

  • سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    نئی دہلی: بھارتی پنجاب کے مشہور آنجہانی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی پنجاب کے ضلع مانسا میں مئی 2022 میں دن دیہاڑے جدید ترین ہتھیاروں سے قتل کیے گئے عالمی شہرت یافتہ گلوکارا سدھو موسے والا کی والدہ نے ان کے بھائی کو جنم دیا ہے، جس پر پورے گاؤں میں جشن کا شماں ہے۔

    سدھو موسے والا کے والد نے آج یعنی 17 مارچ کی صبح اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نومولود بیٹے کی تصویر پوسٹ کی، تصویر کے پسِ منظر میں سدھو کا فوٹو فریم بھی موجود ہے جس پر لکھا تھا کہ ‘لیجنڈز کبھی نہیں مرتے، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار کے والد نے اپنی نومولود بیٹے کو گود میں لیا ہوا ہے جبکہ سامنے میز پر کیک بھی موجود ہے۔

    فحش فلموں کی اداکارہ اپنے کمرے میں پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی

    آنجہانی گلوکار کے والد نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ سدھو موسے والا سے پیار کرنے والے لاکھوں مداحوں کی دُعاؤں سے خدا نے ہمیں سدھو کے چھوٹے بھائی کی نعمت سے نوازا ہے ہمارا چھوٹا بیٹا صحت مند ہے، میں تمام خیر خواہوں کی بے پناہ محبتوں کا شکر گزار ہوں۔

    سدھو موسے والا کے والد نے کہا کہ خدا نے یہ بیٹا ان کے زخموں پر مرہم کی طرح اُنھیں دیا ہے،جب ان کے بیٹے کی موت ہوئی تو انہیں احساس ہوا کہ شُبھ دیپ سنگھ کو بہت سارے لوگ پیار کرتے ہیں اور اُس کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد ہے،یہ میرے لیے شُبھ دیپ ہی ہے، اس کا چہرہ اور نین نقش بھی شُبھ دیپ جیسے ہی ہیں۔

    جیکولین کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی

    واضح رہے اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ آنجہانی گلوکار کی والدہ آئی وی ایف ٹریٹمنٹ کے ذریعے ماں بننے والی ہیں، 58 سالہ والدہ کے ہاں یہ دوسری اولاد ہے،دوسری جانب گزشتہ ہفتے والد بلکور سنگھ نے میڈیا پر چلنے والی اس خبر کی بھی تردید کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ جو بھی خبر ہوگی، فیملی مداحوں سے شئیر کرے گی میڈیا پر خبر وائرل تھی، جس کے مطابق سدھو موسے والا کی والدہ چرن کور سنگھ نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

    ویرات کوہلی اور انوشکا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    خیال رہے کہ آنجہانی گلوکار کو 29 مئی 2022 کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، اس واقعے میں گلوکار کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئی تھیں، واقعے میں گلوکار موقع پرہلاک ہو گئے تھے، جبکہ ساتھی شدید زخمی ہوا تھا،تاہم اب سدھو موسے والا کی 58 سالہ والدہ چرن کور نے آئی وی ایف ٹیکنالوجی کی مدد سے اس بچے کو جنم دیا ہے۔

  • فحش فلموں کی اداکارہ  اپنے کمرے میں پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی

    فحش فلموں کی اداکارہ اپنے کمرے میں پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی

    امریکا: فحش فلموں کی اداکارہ اپنے کمرے میں پراسرار طور پر مُردہ حالت میں پائی گئی –

    باغی ٹی وی : 26 سالہ اداکارہ صوفیہ لیونی امریکہ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں پراسرار طور پر مُردہ پائی گئی ہیں، اداکارہ کے سوتیلے والد مائیک رومیر و نے صوفیہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صوفیہ کی والدہ اور اہلخانہ کی طرف سے میں بات کر رہا ہوں کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہی ہے، یکم مارچ کو وہ اپنے کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی تھی، تاہم آج پراسرار طور پر مردہ قرار دی گئی ہیں۔

    مائیک کا مزید کہنا تھا کہ اچانک موت نے فیملی کو صدمہ پہنچایا ہے، اس موقع پر جب مشکل وقت ہے، ہم صوفیہ کے لیے انصاف مانگ رہے ہیں، ایسے میں ہم پر معاشی تنگدستی بھی مشکل میں ڈال رہی ہے۔

    بھارت میں پاکستانی ڈرامے”تیرے بن” کا ریمیک بنانے کا منصوبہ

    دوسری جانب فحش فلموں کی اداکارہ کی پراسرا موت پر مقامی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق اداکارہ کی موت خودکشی سے نہیں ہوئی ہے، بلکہ انہیں گھر میں ممکنہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق صوفیہ کی پراسرار موت سے ایک دن قبل فحش فلموں کی ایک اور اداکارہ 25 سالہ ایمیلی ویلیز کی کوما میں جانے کی خبر سامنے آئی تھی، ایمیلی کو کیلی فارنیا کے میڈیکل فیسیلٹی کے سینٹر میں لایا گیا تھا، جہاں اداکارہ کا علاج کیا گیا۔

    مجھے ساتویں کلاس میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا،عدیل ہاشمی

    جب کہ گزشتہ تین ماہ میں یہ تیسرا کیس ہے کہ کسی بالغ اسٹار کی اچانک موت ہوئی ہے، صوفیہ سے پہلے تھینا فیلڈز اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں۔ اس کے بعد 36 سالہ کیگلی لن کارٹر نے بھی خودکشی کر لی اب سوشل میڈیا پر یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ اتنی کم عمر میں خواتین ستاروں کی اتنی کثرت سے موت کیسے ہو رہی ہے۔

    بھارت کے لیجنڈری گلوکار پنکج ادھاس چل بسے

  • بھارت میں پاکستانی ڈرامے”تیرے بن” کا ریمیک بنانے کا منصوبہ

    بھارت میں پاکستانی ڈرامے”تیرے بن” کا ریمیک بنانے کا منصوبہ

    لاہور: پاکستان کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل’ تیرے بن‘ کا ریمیک بھارت میں بنائے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارت میں شہرت پانے والے ڈراموں میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کا ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ بھی شامل ہے جوکہ پاکستان سمیت بھارت، بنگلادیش اور دیگر ممالک میں بھی بےحد پسند کیا گیا تھا، اس ڈرامے کے بعد سے بھارت میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کے مداحوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹی وی چینل جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل تیرے بن کی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارت کی ٹیلی ویژن کوئین سمجھی جانے والی اداکارہ ایکتا کپور تیرے بن کا ریمیک بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔

    جیکولین کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی

    بھارتی میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایکتا کپور نے مقبول پاکستانی ڈرامے تیرے بن کے ریمیک کی تیاری کیلئے کلرز ٹی وی کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے،تیرے بن کے بھارت میں ریمیک کے حوالے سے یہاں تک کہا جارہا ہے کہ مبینہ طور پر ایکتا نے اس پروجیکٹ کے لیے اداکارہ کنیکا مان اور عائشہ سنگھ کو بھی شارٹ لسٹ کرلیا ہے، ایکتا کپور ریمیک ڈرامے کا عنوان بھی ‘تیرے بن’ ہی رکھیں گی ڈرامہ سیریل تیرے بن کا ریمیک بھارت میں جولائی 2024 تک لائیو ہونے کا امکان ہے۔

    معروف پاکستانی گلوکار امجد پرویز انتقال کر گئے

    دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے دعوے پر متعدد شائقین نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ایکتا کے فیصلے کو غلط قرار دیا، شائقین کا ماننا ہے کہ تیرے بن کی مقبولیت کی وجہ پاکستانی اداکار اور ان کے درمیان پائی جانے والی انڈر اسٹینڈنگ ہے، ایکتا وہ کردار کہاں سے لائیں گی؟۔

    بھارت کے لیجنڈری گلوکار پنکج ادھاس چل بسے

    واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستانی ڈرامے بھارت میں ایک خاص شہرت حاصل کررہے ہیں، اب بھارتی اداکار اور پروڈیوسرز بھی پاکستانی ڈراموں کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں، چند بھارتی اداکاراؤں نے تو پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔

  • جیکولین کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی

    جیکولین کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں پالی ہل میں واقع ناروج ہل میں بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی رہائشی عمارت کی 17ویں منزل پر آگ لگ گئی، تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

    اس موقع پر آگ بجھانے والا عملہ اپنی گاڑیوں اور مشینوں کے ساتھ پہنچا، مقامی لوگوں کے مطابق آگ اصل میں تیرہویں منزل کے ایک کچن میں لگی تھی، جیکولین فرنینڈس اس بلڈنگ کے ایک فائیو بی ایچ کی پرتعیش رہائش گاہ میں مقیم ہیں، آگ شام آٹھ بجے لگی، جس پر قابو پالیا گیا۔

  • مجھے ساتویں کلاس میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا،عدیل ہاشمی

    مجھے ساتویں کلاس میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا،عدیل ہاشمی

    پاکستانی اداکار عدیل ہاشمی نے طالب علمی کے دنوں میں جنسی استحصال کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف کیا ہے

    اداکار عدیل ہاشمی نے حال ہی میں ماہر بیوٹیشن مسرت مصباح کےڈیجیٹل انٹرویو میں شرکت کی،اس دوران میزبان نے عدیل ہاشمی سے انکی زندگی کے بارے میں کافی سوالات کئے، عدیل ہاشمی نے سب کے جواب دیئے،میزبان مسرت مصباح نے عدیل ہاشمی سے سوال کیا کہ آپ کو اپنے بچپن کا کوئی ایسا واقعہ یاد ہے جس کے حوالے سے آپ سمجھتے ہوں کہ یہ آ پ کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی؟

    اداکار عدیل ہاشمی نے میزبان کو سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے ماضی میں اتنے دلخراش واقعات ہیں کہ کیا بتاؤں، چہرے پر سجی یہ مسکراہٹ بناوٹی ہے نہ جانے کتنے سمندر پار کرکے آرہی ہے،80 کی دہائی کی بات ہے جب میں پبلک اسکول میں ساتویں جماعت میں پڑھتا تھا، اس وقت مجھے جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیایہ وہ وقت تھا جب جنسی استحصال کے بارے میں لوگ جانتے بھی نہیں تھے،میری کلاس میں 8 سے 10 ایسے لڑکے تھے جو کئی سال سے فیل ہورہے تھے، ان لڑکوں کا گروپ مجھے تنگ کرتا تھا، وہ بچے ہم سے کئی سال بڑے تھے، وہ مجھے چھوٹا سمجھ کر bully کرتے تھے، اسی دوران مجھے ساتویں کلاس میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا میں اس وقت اپنے بھائی والد کو بھی نہیں بتاتا تھا مجھے لگتا تھا اگر ٹیچر کو بتاؤں گا تو یہ لوگ مجھے اور تنگ کریں گے

    عدیل ہاشمی کا کہنا تھا کہ ایسا صرف ایک بار نہیں بلکہ یہ سلسلہ سالوں تک چلا آرہا تھا، اب بھی اگر مجھ سے کوئی بچپن کا ذکر کرے تو میں کان پکڑ کر سوچتا ہوں کہ اچھا ہوا اللہ کا شکر میرا بچپن ختم ہوگیا، میں اپنے بچن میں واپس بھی نہیں جانا چاہتا.

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سابق رکن اسمبلی کے بیٹے کے ہاتھوں خاتون کی عصمت دری،بنائیں فحش ویڈیو

    مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

    شہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    یونیورسٹی میں فحش ویڈیوز اور مبینہ نشے کی فروخت،عدالت میں درخواست دائر

    کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

    محکمہ صحت لاہور کا کمال،سیمینار کے دوران فحش ویڈیو چل گئی

  • معروف پاکستانی گلوکار امجد پرویز انتقال کر گئے

    معروف پاکستانی گلوکار امجد پرویز انتقال کر گئے

    معروف پاکستانی گلوکار امجد پرویز انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر امجد پرویز گردوں کے مریض اور ایک ماہ سے بیمار تھے، ان کی عمر 79 سال تھی،امجد پرویز کی نماز جنازہ پیر 4 مارچ بعد نماز ظہر مین بلیوارڈ مسجد شادمان لاہور میں ادا کی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گلوکار امجد پرویز کے انتقال پر اظہار تعزیت کا اظہار کیا ہے،مریم نواز نے کہا کہ امجد پرویز کی فن موسیقی میں خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

    ڈاکٹر امجد پرویز پیشے کے اعتبار سے انجینئر تھے، انہوں نے کئی اردو اور انگریزی تصانیف بھی لکھیں، انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1954 میں ریڈیو پاکستان کے پروگرام ”ہونہار“ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ شرکت سے کیا اور زندگی بھر ریڈیو پاکستان کے ساتھ منسلک رہے۔

    تعلیمی ترقی ضامن معاشی ترقی

    ڈاکٹر امجد پرویز نے شام چوراسی گھرانے کے استاد نزاکت علی خان سے باقاعدہ کلاسیکل موسیقی کی تربیت حاصل کی،70 کی دہائی میں ریڈیو پاکستان لاہور مرکز سے ڈاکٹرامجد پرویز کی گائی سو سے زائد غزلیں اور گیت نشر ہوئے،امجد پرویز نے موسیقی سمیت دیگر موضوعات پر بھی اردو اور انگریزی زبان میں کئی کتابیں لکھیں اور طویل عرصہ ایک قومی اخبار سے بطور کالم نگار بھی منسلک رہے،ڈاکٹر امجد کو 1977 میں بہترین ٹیکنیکل پیپر لکھنے پر صدارتی گولڈ میڈل، سن 2000ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 2009 میں ڈاکٹر اے کیو خان لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    نامورادیبہ،شاعرہ،عالمہ ، ڈرامہ رائٹر، براڈ کاسٹر اور ریڈیو کمپیئر افروز رضوی

  • بھارت کے لیجنڈری گلوکار  پنکج ادھاس چل بسے

    بھارت کے لیجنڈری گلوکار پنکج ادھاس چل بسے

    ممبئی: بھارت کے لیجنڈری گلوکار پنکج ادھاس 72 سال کی عمر میں چل بسے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق پنکج ادھاس بیماری کی وجہ سے ممبئی کے ریچ کینڈی اسپتال میں زیرعلاج تھے،ان کی کی عمر 72سال تھی، پنکج ادھاس کی بیٹی نے والد پنکج ادھاس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی عرصہ سے علیل تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا تاہم آج وہ دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔

    پنکج ادھاس کی گائی ہوئی غزلوں کے ساتھ ساتھ ان کے پوپ گانے بھی مشہور ہوئے،پنکج ادھاس نے اپنی غزلوں کو 80 اور 90 کی دہائی میں میوزک ویڈیوز کے ساتھ پیش کرکےنوجوان نسل میں مقبولیت حاصل کی، پنکج ادھاس نے فلموں کے لیے بھی گلوکاری کی ان کے مشہور گانوں میں چھٹی آئی ہے ، چاندی جیسا رنگ ہے تیرا ور دیگر شامل ہیں پنکج ادھاس کو 2006 میں بھارتی حکومت نے پدما شری ایوارڈ سے نوازا تھا۔

    بھارتی ریڈیو کے مشہور صدا کار امین سیانی 91 سال کی عمر میں …

    ویرات کوہلی اور انوشکا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    د پیکا اور رنویر سنگھ کے ہاں شادی کے 5 سال بعد …